آزاد کشمیر حکومت کیساتھ اتحاد قائم رکھا جائے یا نہیں؟،پی پی قیادت کا اجلاس کل طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی نے کل زرداری ہاوس اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے یا ختم کرنے پر غور متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس طلبی کی تصدیق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری انفارمیشن جاوید ایوب نے کی ہے۔ اجلاس کی صدارت فریال تالپور کریں گی، کشمیر افیئرز کی انچارج خصوصی طور پر شریک ہوں گی۔صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین کی قیادت میں کور ٹیم اور مرکزی عہدے دار شریک ہوں گے، اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے یا ختم کرنے پر غور متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی حکومت سے علیحدگی یا تبدیلی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہے، رواں ماہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا یہ چوتھا اہم اجلاس ہوگا۔پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے اپنی تجاویز شریک چیئرمین آصف علی زرداری تک پہنچا دی ہیں، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بھی اجلاس میں شرکت متوقع ہے، اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، تعاون مزید مستحکم کرنے کیلئے رابطے بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، تعاون مزید مستحکم کرنے کیلئے رابطے بڑھانے پر اتفاق پاک مصر دفاعی تعاون امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا، فیلڈ مارشل ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 4کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہ تحریک لبیک پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں باقاعدہ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرین کیخلاف کریک ڈاون جاری ، 954افراد گرفتار ملک میں جمادی الاول 1447ھ کا چاند نظر آگیا، 24 اکتوبر کو یکم جمادی الاول ہوگی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آزاد کشمیر حکومت

پڑھیں:

بلوچستان اڑھائی سالہ حکومت کا کوئی معاہد ہ نہیں پی پی پی تحریری شکل میں موجودہ ن لیگ 

 کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان حکومت کے ڈھائی سالہ معاہدہ پر پیپلز پارٹی کے رہنما صادق عمرانی اور علی مدد جتک نے میڈیا سے بات کی۔ صادق عمرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت سازی کے وقت کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا، بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت پانچ سال پورے کرے  گی۔ وفاق میں پیپلز پارٹی حمایت واپس لے تو حکومت ختم ہو جائے گی۔ علی مدد جتک نے کہا کہ اگر معاہدہ ہے تو ڈھائی سال پورے ہونے پر بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے، اگر معاہدہ ہے تو ہم بھی ڈھائی سال پورے ہونے پر بلوچستان کی حکومت ن لیگ کو دے دیں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما زرک مندوخیل نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ نے بتایا کہ بلوچستان میں ڈھائی سال کا معاہدہ ہے جب حکومت بن رہی تھی تو بتایا تھا کہ معاہدہ تحریری شکل میں ہے۔ ڈھائی سال دو چار مہینے میں پورے ہونے والے ہیں، سب کو معلوم ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ڈی پی کے فیصلے بند کمروں میں کیے جائیں تو غلط ہے، شازیہ مری
  • پاکستان نے مہاجرین کو سینے سے لگایا، ہندوستان ہرا نہیں سکتا، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • ن لیگ سے اتحاد محبت کا نہیں، مجبوری کا ہے: گورنر پنجاب سلیم حیدر
  • ہم آپ کو کام کرکے اور مخالفین سے بھی کروا کے دکھائیں گے، میئر کراچی
  • بلوچستان اڑھائی سالہ حکومت کا کوئی معاہد ہ نہیں پی پی پی تحریری شکل میں موجودہ ن لیگ 
  • سیاسی دباؤ یا دکھاوا
  • عظمیٰ بخاری کا ردعمل: حسن مرتضیٰ کے بیان پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو معافی مانگنی چاہیے
  • آزاد کشمیر سیاسی منظرنامہ بڑی تبدیلی کے دہانے پر، فریال تالپور کی اسلام آباد بیٹھک
  • کیا حسن مرتضیٰ پی پی قیادت کیخلاف سازش کر رہے ہیں؟ عظمیٰ بخاری