پاکستان کا اعزاز: بین الاقوامی کمیٹی برائے حقوق نسواں کا سربراہ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ پاکستان کے لیے بڑا اعزاز، بین الاقوامی کمیٹی برائے حقوق نسواں کا سربراہ بن گیا، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار کو بین الاقوامی کمیٹی برائے حقوق نسواں کی چیئرپرسن نامزد کردیا گیا۔
ترجمان فوسپاہ کے مطابق او آئی سی امبڈسمین ایسوسی ایشن نے حقوق نسواں کی نئی کمیٹی قائم کردی ہے جس کی سربراہی پاکستان کو ملی ہے۔
او آئی سی امبڈسمین ایسوسی ایشن کے صدر مہمت اکاجار نے کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے جس میں بحرین، ترکیہ، آذر بائیجان سمیت دیگر ممالک کے نمائندے شامل ہیں۔ کمیٹی خواتین کو بااختیار بنانے اور تحفظ فراہم کرنے میں مدد کرے گی، ترجمان کے مطابق پاکستان میں بھی خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حقوق نسواں
پڑھیں:
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر کے اراکین کا خپلو کا دورہ
کمیٹی نے گلاف II منصوبے کے تحت قائم کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ سینٹر (CBDRMC)، ارلی وارننگ سسٹم (EWS) اسٹیشن اور اون کی دستکاری سینٹر (Wool Processing Unit)کا معائنہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران نے چیئرمین سینیٹر اسد قاسم کی سربراہی میں ضلع گانچھے خپلو براہ کا دورہ کیا، جہاں کمیٹی نے گلاف II منصوبے کے تحت قائم کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ سینٹر (CBDRMC)، ارلی وارننگ سسٹم (EWS) اسٹیشن اور اون کی دستکاری سینٹر (Wool Processing Unit)کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گانچھے نے کمیٹی کو گلاف۔II منصوبے کے تحت براہ میں قائم کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ سینٹر کے قیام، اس کی کارکردگی اور مقامی آبادی کے ساتھ اس کے اشتراک پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مرکز مقامی آبادی کو ماحولیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تربیت، آگاہی اور ابتدائی امداد فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ کمیٹی کو یو این ڈی پی پاکستان کے انجینئر ایان الدین اور محکمہ موسمیات پاکستان کے نمائندہ فرخ بشیر نے خپلو براہ میں نصب واٹر ڈسچارج گیج اسٹیشن (EWS) کے تکنیکی پہلوؤں، فعالیت، اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات (GLOFs) کی پیشگی نشاندہی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
کمیٹی نے اسٹیشن کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ چونکہ یہ اسٹیشن آبادی کے وسط میں واقع ہے، لہٰذا اس کے گرد حفاظتی باڑ کی بلندی، آلات کی حفاظت اور دیگر حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ نظام کا تسلسل برقرار رہے۔ بعد ازاں، کمیٹی نے اون کی دستکاری سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں مقامی خواتین کی تیار کردہ دستکاری مصنوعات اور خشک میوہ جات کا مشاہدہ کیا۔کمیٹی کے اراکین نے خواتین کی ہنرمندی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے جاری معاشی بااختیاری کے اقدامات کی تعریف کی اور حکام کو ہدایت جاری کی سینٹر میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے متبادل ذرائع سولر یا جنریٹر کی سہولت مہیا کی جائے۔ دورے کے اختتام پر کمیٹی نے اس امر پر زور دیا کہ گلاف II منصوبے کے تحت قائم نظام کی مؤثر دیکھ بھال، مقامی سطح پر استعداد کار میں اضافہ اور بروقت وارننگ کے نظام کو یقینی بنایا جائے، تاکہ مقامی آبادی کو قدرتی آفات سے بروقت آگاہی اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔