تحریک لبیک پابندی کے باوجود انتخابات لڑنے کی اہل
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
الیکشن کمیشن کی فہرست میں بدستور شامل،سیاسی طور پر یہ جماعت اب بھی رجسٹرڈ ہے
آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کرنے کیلئے الیکشن کمیشن تفصیلی مشاورت کل کرے گا،ذرائع
ذرائع وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی پر یہ پابندی آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت نہیں بلکہ صرف دہشتگردی ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے۔ اس لیے اس معاملے میں سپریم کورٹ میں کوئی ریفرنس دائر کرنے کی ضرورت نہیں سمجھی گئی۔دلچسپ امر یہ ہے کہ پابندی کے باوجود تحریک لبیک پاکستان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں بدستور شامل ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کسی سیاسی جماعت پر باضابطہ پابندی صرف آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت ریفرنس بھیج کر لگائی جا سکتی ہے، جو الیکشن ایکٹ کی شق 212 کے تحت عمل میں آتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ ٹی ایل پی پر پابندی انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے، اس لیے سیاسی طور پر یہ جماعت اب بھی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے اور موجودہ قوانین کے مطابق عام انتخابات میں حصہ لینے کی اہل ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اس معاملے پر تفصیلی مشاورت کل کرے گا تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن کے تحت
پڑھیں:
کوئٹہ میں سردی ہے انتخابات معطل کر دیں، حکومت کی الیکشن کمیشن سے درخواست
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات معطل کرنیکی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے حالات ٹھیک نہیں، انٹرنیٹ بند ہے، موسم سرد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے الیکشن کمیشن سے ایک بار پھر کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے الیکشن کمیشن سے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے موقف اختیار کیا ہے کہ بلوچستان کے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال نازک اور انٹرنیٹ سروسز بھی معطل ہیں۔ اس کے علاوہ دسمبر میں سخت سردی ہوتی ہے۔ جس کے باعث عوام نقل مکانی کرچکے ہیں۔ دیگر اضلاع میں 3 سال پہلے انتخابات ہوچکے ہیں اور مدت ختم ہونے میں 9 ماہ باقی ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات مکمل ہیں اور پولنگ 28 دسمبر کو ہونی ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت بار بار انتخابات معطل کروانے کے لئے مختلف جواز پیش کر رہی ہے، تاہم الیکشن کمیشن انتخابات معطل کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔