آصف زرداری کی منظوری سے آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت ایوانِ صدر میں ہونے والے ایک اہم اجلاس کے دوران صدرِ پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی اور تحریکِ عدم اعتماد کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے خطے میں اپنی حکومت بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، ایوانِ صدر میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، چوہدری یاسین، لطیف اکبر، سردار یعقوب سمیت آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے دیگر پارلیمانی رہنما شریک ہوئے۔
اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت بلاول زرداری نے کی جبکہ دوسرا سیشن صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ہوا، جس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کو عہدے سے ہٹانے اور نئی حکومت کے قیام کی حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق صدرمملکت نے پارٹی قیادت کو مکمل اختیار دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں تبدیلی کا وقت آ چکا ہے، پیپلز پارٹی عوامی نمائندگی کا حق ادا کرے گی، پارٹی کو حکومت سازی کے لیے تمام آئینی اور پارلیمانی راستے اختیار کرنے چاہئیں۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما چوہدری یاسین نے تصدیق کی کہ “پارٹی نے حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، نئے وزیراعظم کا اعلان بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ عظمیٰ کے لیے تین نام چوہدری یاسین، لطیف اکبر اور سردار یعقوب پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ پارٹی ارکان کے مطابق اگر موجودہ وزیراعظم انوارالحق مستعفی نہ ہوئے تو تحریکِ عدم اعتماد کے لیے مطلوبہ اکثریت پیپلز پارٹی کے پاس موجود ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں متوقع سیاسی تبدیلی خطے کی سیاست میں نئی صف بندی کی بنیاد بن سکتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ارکان کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں ہونے والی پارلیمانی کارروائی کے لیے مکمل یکجہتی اور اتحاد برقرار رکھیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
پنجاب حکومت، کینسروکارڈیک سرجری کیلئے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے کینسر اورکارڈیک سرجری کے لیے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ سپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، کینسراورکارڈیک سرجری کے لیے خصوصی کارڈ کے اجراء کا بھی فیصلہ کیا ہوا ہے۔
اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کینسر اور دل کے مریضوں کے علاج کا مکمل خرچ حکومت ادا کرے گی، مریض سی ایم سپیشل اینیشیٹو کارڈ پر 10 لاکھ تک علاج پر خرچ کرسکے گا، پہلے مرحلے میں 45 ہزارمریض اس کارڈ سے علاج کروا سکیں گے، چیف منسٹرکارڈیک سرجری پروگرام کارڈ پر مفت سرجری کی جائے گی، نواز شریف انسٹی ٹیوٹ برائے کینسرٹریٹمنٹ کا اوپی ڈی بلاک 17 جنوری تک فعال ہوگا، نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا 31جنوری تک فعال کرنے کی ڈیڈلائن مقرر کردی گئی۔
بریفنگ میں حکام نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ آف کینسرٹریٹمنٹ میں پہلے مرحلے میں 219 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے جب کہ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھامیں 258 اسامیوں پربھرتی کی منظوری دی گئی ہے، اسی طرح جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور15 فروری سے فنکشنل ہوگا جس میں 1 ہزار 104 اسامیوں پربھرتی کی منظوری دی گئی ہے، پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں 19ارب 90کروڑ روپے کی ادویات مہیا کی جاچکی ہیں۔