کوالالمپور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تنازعات کو بخوبی حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تاہم فی الحال انہیں اس میں مداخلت کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ “میں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوبارہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں، اور مجھے لگتا ہے کہ میں اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ کر سکتا ہوں۔”

امریکی صدر نے مزید کہا کہ “میں دونوں ممالک کو جانتا ہوں، اور یقین ہے کہ ہم پاک افغان مسئلہ جلد اور اچھے طریقے سے حل کر لیں گے۔”

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ آٹھ ماہ میں آٹھ مختلف جنگیں رکوا چکے ہیں، اور اب ایک آخری تنازع ختم کرنا باقی ہے۔

ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم اور عسکری قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “دونوں بہترین لوگ ہیں، مجھے ان پر مکمل اعتماد ہے۔”

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم پاک افغان مسئلے کا پائیدار حل نکال سکتے ہیں، لیکن فی الحال مجھے اس کے لیے کوئی فوری قدم اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔”

 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بہت جلد غزہ میں بین الاقوامی فورس تعینات کی جائیگی، ڈونلڈ ٹرمپ

امیر قطر سے اپنی ایک ملاقات میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر دوحہ، غزہ میں امن فوج کی مدد کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" نے کہا کہ بہت جلد غزہ کی پٹی میں ایک بین الاقوامی فورس تعینات ہو جائے گی، جس کے بعد اس پٹی میں امن قائم ہو جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار رواں شب امیرِ قطر "شیخ تمیم بن حمد آل‌ ثانی" سے ملاقات کے دوران کیا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرامپ اس وقت ایشیاء کے دورے پر ہیں، اس دوران اُن کا جہاز دوحہ میں ایندھن بھرنے کے لئے رُکا۔ موقع کو فرصت جانتے ہوئے انہوں نے امیر قطر اور وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب بھی دئیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کو امریکہ کا ایک بڑا اتحادی اور علاقائی استحکام میں کلیدی کھلاڑی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر قطر، غزہ میں امن فوج کی مدد کرے گا۔یورپ میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ وہ روسی صدر "ولادیمیر پیوٹن" سے اس وقت ملاقات کریں گے جب وہ پُراعتماد ہوں گے کہ یوکرین امن معاہدہ طے پا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ چینی صدر "شی جن پنگ" سے روسی تیل کے بارے میں بات کریں گے۔ دوسری جانب کچھ گھنٹے قبل، امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے کہا کہ امریکی حکام، غزہ کی پٹی میں کثیر القومی فورس کی تعیناتی کی اجازت دینے کے لئے بین الاقوامی قرارداد یا معاہدے پر رائے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا پاک افغان تنازع کے حل میں دلچسپی کا اظہار، مسائل جلد حل کر دوں گا
  • پاک افغان مسئلہ اچھے سے حل کر سکتا ہوں، لیکن فی الحال مجھےکچھ کرنے کی ضرورت نہیں، ٹرمپ
  • ٹرمپ: پاک افغان مسئلہ میں حل کر سکتا ہوں، لیکن فی الحال کارروائی کی ضرورت نہیں
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے میں کردار پر امیرِ قطر کا شکریہ
  • ضرورت پڑی تو قطر بھی غزہ میں فوج بھیجے گا، غزہ میں پائیدار امن چاہتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
  • بہت جلد غزہ میں بین الاقوامی فورس تعینات کی جائیگی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ریپ سے متاثرہ لڑکی کا کردار ادا کرتے ہوئے مجھے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا: صبا قمر
  • پاکستان، افغانستان اور مستقبل کے امکانات