ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی۔وزیر اعلی سندھ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی۔ کراچی میں منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکشہ، گاڑی، موٹرسائیکل سمیت ہر کوئی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب ٹریک اہم قدم ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، موثر اور جوابدہ ہونا چاہیے، سندھ ایک بار پھر فخر سے سب سے آگے کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا، اس کے ذریعے اپنے شہریوں کی بہتر خدمت اور تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت کیمروں کی تعداد 12000 تک بڑھائی جائے گی۔ نظام کو مرحلہ وار سندھ بھر میں وسعت دی جائے گی، عوامی رہنمائی اور سہولت کیلئے ٹریک مراکز قائم کیے گئے ہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
400 کلو میٹر کا نیا ٹریک بنا رہے ہیں: وزیر ریلوے حنیف عباسی
وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹووفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے 400 کلو میٹر کا نیا ٹریک بنا رہا ہے جو 2028ء میں مکمل ہو گا، ریلوے کے نظام میں جدت لانے کے لیے کوشیش کر رہے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے میں جدید قسم کی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، کراچی ریلوے اسٹیشن لاہور سے کئی گنا بڑا بن گیا ہے، ریلوے میں ملازمین کی بھرتی میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسافر ٹرین میں بھی سہولتیں بہتر ہو گئی ہیں، مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، ریلوے کے حوالے سے کوئی بھی مسئلہ ہو میں کبھی بھی اس کو نظر انداز نہیں کرتا ہوں۔
وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی میں چلنے والی ریل میں صفائی کا نظام بھی بہترین کر دیا گیا ہے، 2 ارب ڈالرز کی انویسمنٹ سے ٹریک اپ گریڈیشن کے حوالے سے نیا منصوبہ آ رہا ہے، وزیرِ اعظم پاکستان کا جو خواب ہے اس پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ایران اور ترکیہ کے ساتھ بذریعہ ریلوے ٹریڈ کا ایک تعلق ہے، اسلام آباد، تہران اور استنبول ٹرین کو بحال کرنے کے لیے کو شاں ہیں، ریلوے اسٹیشنز پر کیفے ٹیریا اور انٹرنیٹ کی سہولت دے رہے ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ہم بہت جلد وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ ستھرا پنجاب پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، ڈرائیور کے روم کا بہت برا حال ہے ان کے رومز کی اب مرمت کی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ریلوے میں چوری اور کرپشن کو روکنے کے لیے اچھے افسران کو تعینات کیا جا رہا ہے، ریلوے کے نظام کو ڈیجیٹل کیاجا رہا ہے، جو بھی پروجیکٹ ریلوے کے لیے لے کر آؤں گا امید ہے وزیرِ اعظم اس کو پورا کریں گے۔