data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251028-06-11

 

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے ایک انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ وہ 2028 ء میں امریکی صدارت کے لیے انتخاب لڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی گورنر نے کہا کہ وہ 2026 کے وسط مدتی انتخابات کے بعد اپنا فیصلہ کریں گے۔ اس سے قبل گیون نیوسم نے صدارت کے لیے اپنی ممکنہ امیدواری کے حوالے سے لہر کو جانچنے کی کوشش کی اور متعدد مسائل پر ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے میں اپنی پارٹی کے اندر حمایت حاصل کی تھی۔ نیوسم نے کہا کہ میں ان لوگوں کو دیکھ رہا ہوں جو خود کو امیدواری کے لیے پیش کریں گے ۔

انٹرنیشنل ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سعودی حکام نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک )سعودی حکام نے مجرمانہ نیٹ ورکس کے خاتمے کے سلسلے میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش کو ناکام بنادیا۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئرطلال بن عبدالمحسن نے بتایا کہ سیکورٹی نگرانی کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ۔ وزارت کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف نارکاٹکس کنٹرول کی جانب سے فراہم کردہ مصدقہ معلومات کی بنیاد پر ملائیشیا کے محکمہ کسٹمز اینڈ نارکاٹکس نے کامیاب کارروائی کرتے 25 کلو گرام کوکین کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ نشہ آور خطرناک پائوڈرکوکین کو طبی آلات کی کھیپ میں چھپایا گیا تھا ۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  •  سعودی عرب اور چین کی مشترکہ بحری مشق بلیو سورڈ مکمل
  •  ایران : کرپشن ثابت ہونے پر نجی بینک کو تحلیل کرنے کا حکم
  • جرمنی میں برڈ فلو کے باعث لاکھوں پولٹری جانور تلف 
  • بھارت اور چین کے درمیان 5برس بعد براہ راست پروازیں بحال
  • ارجنٹائن : بس اور کار کے تصادم میں 13 افراد ہلاک
  •  برطانوی پولیس نے غلطی سے رہا کیے گئے قیدی کو دوبارہ گرفتار کر لیا
  • ممکن ہے صدارتی انتخابات پھر سے لڑوں، سابق امریکی نائب صدر کاملا ہیرس
  • چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک کارگو شپ بنا لیا
  • سعودی حکام نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی