قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یہ اسی لیے تو ہوگا کہ انہوں نے اْس طریقے کی پیروی کی جو اللہ کو ناراض کرنے والا ہے اور اْس کی رضا کا راستہ اختیار کرنا پسند نہ کیا اِسی بنا پر اْس نے ان کے سب اعمال ضائع کر دیے۔ کیا وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ اللہ ان کے دلوں کے کھوٹ ظاہر نہیں کرے گا؟۔ ہم چاہیں تو انہیں تم کو آنکھوں سے دکھا دیں اور اْن کے چہروں سے تم ان کو پہچان لو مگر ان کے انداز کلام سے تو تم ان کو جان ہی لو گے اللہ تم سب کے اعمال سے خوب واقف ہے۔ (سورۃ محمد:28تا30)
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ باتیں گن کر فرمائیں: حرام کاموں سے بچتے رہنا، سب سے زیادہ عبادت گزار ہوجائو گے اور اللہ کی تقسیم رزق پر راضی رہنا، سب سے زیادہ غنی ہو جاؤگے، پڑوسی کے ساتھ احسان کرنا پکے مومن رہوگے۔ دوسروں کے لیے وہی پسند کرنا جو اپنے لیے کرتے ہو، سچے مسلمان بن جائو گے، زیادہ نہ ہنسنا کیونکہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کر دیتا ہے۔ (ترمذی
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں واضح اضافہ متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج دن کے وقت موسم خشک جبکہ رات میں خنکی رہے گی، تاہم چند روز بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئے گی۔ ماہرین کے مطابق 15 دسمبر سے شہر میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جو مجموعی طور پر موسم کو مزید ٹھنڈا اور خشک بنا دیں گی۔
محکمہ کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت شہر میں شمال مشرقی سمت سے تقریباً 9 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
زیادہ نمی کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے، جس کے باعث حدِ نظر میں عارضی کمی بھی دیکھنے میں آئی۔ محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ آئندہ چند روز میں سردی بڑھنے کے پیش نظر مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔