ایشیز: آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کیلیے پلیئنگ الیون کا اعلان، کتنے کھلاڑی ڈیبیو کریں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آسٹریلیا نے پرتھ میں کھیلے جانے والے ایشیز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق قائم مقام کپتان پیٹ کمنز نے تصدیق کی کہ برینڈن ڈوگیٹ اور جیک ویدرالڈ اس میچ میں ڈیبیو کریں گے۔
یہ 2010-11 کے نیو ایئر ٹیسٹ کے بعد پہلا موقع ہے کہ آسٹریلوی ٹیم ایک ہی میچ میں دو نئے کھلاڑیوں کو موقع دے رہی ہے، اس سے قبل عثمان خواجہ اور مائیکل بیئر نے ایک ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔
جیک ویدرالڈ، 2022 میں ٹیسٹ کرکٹ میں عثمان خواجہ کی واپسی کے بعد ساتویں اوپننگ پارٹنر ہوں گے۔ دوسری جانب آسٹریلوی فاسٹ بولنگ لائن اپ انجری مسائل کا شکار ہے، جس کے باعث پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور شان ایبٹ دستیاب نہیں ہیں۔
فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو پہلے ٹیسٹ میں اسکاٹ بولینڈ اور نئے آنے والے برینڈن ڈوگیٹ کا ساتھ ملے گا۔
آسٹریلوی اسکواڈ
عثمان خواجہ، جیک ویدرالڈ، مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ (کپتان), ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لائن، برینڈن ڈوگیٹ، اسکاٹ بولینڈ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سہ ملکی سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز عبدالصمد انجری کا شکار ہو کر آج شروع ہونے والی سہ ملکی سیریز بے باہر ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے ان کی جگہ بیٹر حسن نواز کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 19 نومبر کو اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔
عبدالصمد کو فیلڈنگ کے دوران بائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے چوٹ آئی تھی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ 4 ہفتے تک آرام کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے پر مشتمل ٹی20 ٹرائی سیریز کا آغاز آج ہو رہا ہے، جبکہ افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ زمبابوے سے راولپنڈی میں ہوگا۔
گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا تھا کہ ٹی20 میں کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں لے سکتے، بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
اس سے قبل قومی ٹیم نے سری لنکا کو ٹی20 سیریز میں شکست دی، جبکہ ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انجری ٹورنامنٹ سے باہر سہ ملکی سیریز عبدالصمد قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز