امریکی دھمکیوں کے باعث 6 ایئر لائنز نے وینزویلا کیلئے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائی ادارے کی جانب سے بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں اور خطے میں امریکی فورسز کی وسیع تعیناتی کے تناظر میں خبردار کئے جانے کے بعد 6 ایئرلائنز نے وینزویلا کیلئے اپنی پروازیں معطل کی ہیں۔

وینزویلا ایئرلائنز ایسوسی ایشن کی صدر ماریسیلا دی لوئیزا نے بتایا کہ جن ایئرلائنز نے پروازیں منسوخ کی ہیں ان میں ہسپانیہ، پرتگال، چلی ، کولمبیا ، برازیل اور ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کی ایئرلائنز شامل ہیں۔

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ معطلی کب تک جاری رہے گی جبکہ پاناما کی کوپا ایئرلائن،سپین کی ایئر یورپا، پلس الٹرا، ترکش ایئر لائن اور وینزویلا کی لاسر ایئرلائن فی الحال اپنی پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وینزویلا کی فضائی حدود میں شہری پروازیں خراب ہوتی سکیورٹی صورتحال اور بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں کے باعث غیر معمولی خطرات کا سامنا کر سکتی ہیں۔

بیان کے مطابق یہ خطرات پرواز کے ہر مرحلے اوور فلائٹ، لینڈنگ، ٹیک آف حتیٰ کہ زمینی ایئرپورٹس تک اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

واشنگٹن نے خطے میں ایئرکرافٹ کیریئر اسٹرائیک گروپ، بحری جہاز اور اسٹیلتھ طیارے تعینات کئے ہیں جنہیں امریکی حکومت نے منشیات کی سمگلنگ روکنے کے اقدامات قرار دیا ہے تاہم وینزویلا میں اس تعیناتی کو رجیم چینج کی کوشش کے خدشات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل وینزویلا کی

پڑھیں:

اپوزیشن رہنما ناروے گئیں تو مفرور قرار دیا جائے گا‘ وینزویلا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ نوبیل انعام یافتہ اور اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو امن ایوارڈ وصول کرنے کے لیے ناروے گئیں تو انہیں مفرورتصور کیا جائے گا۔ فرانسیسی خبررساں اداروں کے مطابق ماریا کورینا ماچادو مبینہ طور پر وینزویلا میں روپوش ہیں اور انہوں نے 10 دسمبر کو اوسلو میں ہونے والی تقریب میں شرکت کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اٹارنی جنرل طارق ولیم صعب نے کہاکہ وینزویلا سے باہر ہونے اور متعدد فوجداری تحقیقات کا سامنا ہونے کے سبب انہیں مفرور تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پر سازش، نفرت انگیزی اور دہشت گردی جیسے الزامات عائد ہیں۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ماچادو پر امریکا کی جانب سے کیریبین میں فوجی تعیناتی کی حمایت کرنے پر بھی تحقیقات جاری ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز، جنگی جہازوں اور لڑاکا طیاروں کو منشیات کے خلاف آپریشن کے نام پر تعینات کر چکے ہیں، تاہم وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد ان کی بائیں بازو کی حکومت کو گرانا ہے۔ نوبیل انعام یافتہ ماچادو نے امریکی فوجی موجودگی کا خیرمقدم کیا جس کے دوران الزامی منشیات بردار کشتیوں پر حملوں میں کیریبین اور بحرالکاہل میں 83 افراد ہلاک ہوئے اور واشنگٹن کے اس موقف کی بھی حمایت کی ہے کہ نکولاس ما دورو ایک منشیات سمگلنگ کارٹل چلاتے ہیں۔ وینزویلا ان کشتی حملوں میں ہونے والی اموات کو غیرقانونی ماورائے عدالت قتل قرار دیتا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • دبئی ایئر شو: تیجس طیارہ حادثے کے بعد امریکی پائلٹ کا مظاہرے سے دستبردار ہونے کا اعلان
  • وینزویلا پر پروپیگنڈا ’لیف لٹ‘ گرانے پر غور، امریکا کی نئی حکمتِ عملی منظرِ عام پر
  • امریکا کا وینزویلا کے اوپر پرواز کرنے والی تمام ائرلائنز کو انتباہ
  • وینزویلا میں انصاراللہ جیسی مسلح قوت کے ابھرنے کا امکان
  • حماس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا، جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رہی تو غزہ میں کارروائیاں بڑھائی جائیں گی
  • بھارتی میڈیا نے امریکا کو تیجس حادثے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا
  • ریسٹورنٹ، پکوان سینٹر مالکان کو بھتے کی پرچیاں موصول، رقم نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں
  • وینزویلا امریکا کے لیے دوسرا ویتنام؟؟
  • اپوزیشن رہنما ناروے گئیں تو مفرور قرار دیا جائے گا‘ وینزویلا