data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: یونیسف کی سربراہ الیسن کلیمنٹ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔

الیسن کلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران رپورٹنگ کرنے والے ہیلتھ رپورٹرز کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو سراہا، یہ بات انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب کی ہیلتھ کمیٹی کی جانب سے دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر یونیسف سندھ کی کمیونیکیشن آفیسر مناہل مصطفی سمیت ہیلتھ کمیٹی کی سیکریٹری حامد الرحمان، طفیل احمد، نصیر احمد، ستار جاوید، محمد انور خان، مریم حسن، اسرار شیخ، ابراھیم رند سمیت دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر ہیلتھ کمیٹی یونیسف کی سربراہ کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ رپورٹرز کو بھی پولیو ایمبیسڈر مقرر کیا جائے جبکہ پولیو کے رپورٹنگ کرنے والے رپورٹرز کو فیلوشپ کا بھی اعلان کیا جائے اور پولیو وائرس کے حوالے سے معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے۔

یونیسف کی الیسن کلیمنٹ نے ہیلتھ کمیٹی کی تجویز کو سراہا اور اس سلسلے میں مثبت پیش رفت کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں، یونیسف کا ٹیم نے پریس کلب کا دورہ بھی کیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہیلتھ کمیٹی

پڑھیں:

پشاور میں سرد موسم نے انفلوئنزا وائرس کے کیسز بڑھا دیے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور میں سرد اور خشک موسم کے باعث انفلوئنزا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، ہر سال صوبے میں تقریباً 30 سے 40 فیصد افراد متاثر ہوتے ہیں جن میں زیادہ تعداد دیہی علاقوں کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسپتالوں میں نزلہ، زکام، دمہ اور دائمی تنگی تنفس کے مریض بڑھ گئے ہیں، جبکہ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی موسمی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

ماہرین صحت نے کہا کہ انفلوئنزا وائرل بیماری ہے جو کھانسی، بخار اور چھینک کے ذریعے پھیلتی ہے، سرد اور خشک موسم کے دوران وائرس زیادہ فعال ہو جاتا ہے، ویکسینیشن کمزور مدافعت رکھنے والے افراد کے لیے ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کی گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ بجھانے کی کوششیں
  • پنجاب، بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی قائم
  • وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب سے بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی
  • پنجاب میں بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل
  • پشاور میں سرد موسم نے انفلوئنزا وائرس کے کیسز بڑھا دیے
  • سردیوں میں نزلہ و زکام سے کیسے بچا جائے؟
  • فجر فلم فیسٹیول میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی، وفاقی وزیر ثقافت کا مشترکہ فلم پروڈکشن پر زور
  • سانحہ نیپا پر جامع تحقیقات کیلیے کمیٹی بنا رہے ہیں‘ وزیر بلدیات
  • مفتی منیب الرحمان تشیونشاک حالت میں اسپتال منتقل