2025-07-26@11:32:42 GMT
تلاش کی گنتی: 114
«دہشتگردی عدالت»:
(نئی خبر)
کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات میں 6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تحریک انصاف کے 6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ ملزمان میں راجہ اظہر، خرم شیر زمان، فردوس شمیم نقوی، حنیف سواتی، فیضان اور عرفان جیلانی شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف فیروز آباد اورٹیپو سلطان پولیس نے مقدمات درج کئے تھے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 مئی کو سرکاری اور نجی املاک کو جلایا، توڑ پھوڑ کرکے دہشت پھیلائی۔ عدالت ان مقدمات میں سابق رکن قومی اسمبلی عدیل خان کو اشتہاری قرار دے...
عامر وڑائچ ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزم کم عمر ہیں ضمانت کے مستحق ہیں۔ ملزمان کو سولجر بازار پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ عدالت 2 ملزمان کی پہلے ضمانت منظور کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے نمائش چورنگی دھرنا کیس میں مجلس وحدت مسلمین کے مزید 5 کارکنوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار فی کیس مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں نمائش چورنگی دھرنا کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مجلس وحدت مسلمین کے مزید 5 کارکنوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار فی کیس مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ ضمانت حاصل کرنے والوں میں زاہد حسین، حامد علی، شایان، محمد حسن اور محمد...
لاہور (نمائندہ جسارت) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جناح ہائوس حملہ اور 5 اکتوبر کو جلائو گھیرا ئوکے مقدمات میں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگر نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف مختلف مقدمات پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئیں۔ پی ٹی آئی رہنمائوں علی امتیاز اور ندیم عباس بارا نے بھی عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ مقدمہ میں نامزد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔
ویب ڈیسک: ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے سے عمر ایوب پر درج مقدمات پرعبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عمر ایوب اپنے وکلاء بابر اعوان، مرتضیٰ طوری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع کر دی۔ خیال رہے کہ عمر ایوب کے خلاف تھانہ...
انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیس میں سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شہریار آفریدی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔شہریار آفریدی اپنے وکلاءسردار مصروف،آمنہ علی کے ساتھ عدالت پیش ہوئے، انسداد دہشتگردی عدالت نے شہریار آفریدی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دیدی۔ دوران سماعت شہریار آفریدی کے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ شریک ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں فروری تک توسیع ہوئی ہے، ہمارا کیس بھی ساتھ ہی سنا جائے۔بعدازاں عدالت نے شہریار آفریدی کی ڈی چوک احتجاج کے پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت میں 15 فروری...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیس میں سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شہریار آفریدی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔شہریار آفریدی اپنے وکلاءسردار مصروف،آمنہ علی کے ساتھ عدالت پیش ہوئے، انسداد دہشتگردی عدالت نے شہریار آفریدی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دیدی۔دوران سماعت شہریار آفریدی کے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ شریک ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں فروری تک توسیع ہوئی ہے، ہمارا کیس بھی ساتھ ہی سنا جائے۔بعدازاں عدالت نے شہریار آفریدی کی ڈی چوک احتجاج کے...

ایف آئی آر واپس نہ لی تو ستارہ امتیاز عدالت میں واپس کرونگا، مجھے دہشتگرد کہتے ہیں تو پھر ستارہ امتیاز رکھنے کا کوئی حق نہیں،قاضی انور ایڈووکیٹ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حفاظتی ضمانت اور مقدمات تفصیلات طلبی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما قاضی انور ایڈووکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ میں کہاکہ ایف آئی آر واپس نہ لی تو ستارہ امتیاز عدالت میں واپس کرونگا، مجھے دہشتگرد کہتے ہیں تو پھر ستارہ امتیاز رکھنے کا کوئی حق نہیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما قاضی انور کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات تفصیلات طلبی کے کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 2رکنی بنچ نے سماعت کی،قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہاکہ میرے خلاف انسداد دہشتگردی کی ایف آئی آر درج کی گئی،ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ قاضی انور ڈنڈا لے کر آئے تھے،چیف جسٹس نے ہنستے ہوئے ریمارکس دیئے...
فوجی عدالت میں دہشتگردوں کے ٹرائل کے لئے آئین میں ترمیم کیوں کرنا پڑی؟ سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:فوجی عدالتوں میں سویلینز کے کیسز کی سماعت سے متعلق کیس میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا ہے کہ فوجی عدالت میں دہشت گردوں کے ٹرائل کے لیے آئین میں ترمیم کیوں کرنا پڑی؟۔تفصیلا ت کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے کیسز سے متعلق مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آج بھی دلائل دیے۔خواجہ حارث نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ جرم کی نوعیت سے طے...
راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق انتہائی حساس علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی، کرائم سین کے ایک طرف سیف سٹی اور دوسری جانب کمشنر آفس ہے۔ فائرنگ سے ایک زخمی دانیال نے اسپتال میں دم توڑا جبکہ دوسرے زخمی عاصم کو کمر کے قریب دو گولیاں لگیں جس کے باعث حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے موقع سے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو حراست میں بھی لے لیا۔ ڈی ایس پی افضال شاہ کے مطابق فائرنگ دو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ملازمین کے درمیان ہوئی، دو زخمیوں کو بی بی ایچ منتقل کیا گیا ہے، فریقین گوجر خان میں درج ایک مقدمہ...

لاہور: پی ٹی آئی کی سینئر رہنما مسرت چیمہ،جمشید اقبال چیمہ کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں
لاہور: پی ٹی آئی کی سینئر رہنما مسرت چیمہ،جمشید اقبال چیمہ کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں
فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 رہنماؤں پر الگ مقدمہ چلایا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوزب، زین قریشی اور فواد چوہدری پر الگ مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملزمان فرد جرم کےلیے عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے جس پر فیصلہ کیا گیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ مقدمات کے دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی، 15 جنوری کو شہادتیں ہوں گی۔ نوجوانوں کے لیےبلاسود قرضوں کی فراہمی سے متعلق بڑی خوشخبری
انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کے 13 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ڈی چوک احتجاج کے 13 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دوران بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکلا کی جانب سے بشریٰ بی بی کے سادہ کاغذ پر دستخط اور انگوٹھا لگوانے پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ کہتے ہیں وی آئی پی پروٹوکول ملے، ایسا نہیں ہو سکتا، میں نےآپ کو انتظار نہیں کرایا، میں فیصلہ لکھوا رہا تھا وہ چھوڑ کر آپ کی ضمانتوں پر...

انسداد دہشتگردی عدالت: 9 مئی کے 6 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
سرگودھا: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 6 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ زرائع کے مطابق سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کیخلاف میانوالی میں درج 6 مقدمات کی سماعت ہوئی، مختلف علاقوں سے آئے 150 سے زائد ملزمان عدالت پیش ہوئے۔ مقدمات میں نامزد ملزمان عمر ایوب، ملک احمد خان بھچر، عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور بلال اعجاز چٹھہ کی جانب سے ان کے وکلاء نے حاضری معافی کی درخواست دی، وکلاء صفائی نے ملزمان کی بریت کی درخواست پر بحث مکمل کرلی۔ بعدازاں عدالت...

9مئی کی ایف آئی آرز میں ساری دفعات انسداد دہشتگردی ایکٹ کی لگی تھیں، پھر ان دفعات پر فوجی ٹرائل کیسے ہوا،جسٹس مسرت ہلالی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ 9مئی کی ایف آئی آرز میں ساری دفعات انسداد دہشتگردی ایکٹ کی لگی تھیں،مجھے نہیں پتہ پھر ان دفعات پر فوجی ٹرائل کیسے ہوا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ صرف جائے وقوعہ پر موجود ملزمان کو ملٹری کورٹس لیکر گئے،ویسے تو ملزمان کی تعداد5ہزار سے زیادہ تھی۔ اس نکتے پر بھی وضاحت کریں فوجی عدالت میں فیصلہ کون لکھتاہے؟جسٹس مسرت ہلالی ...