2025-05-21@23:25:12 GMT
تلاش کی گنتی: 9547

«روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم»:

(نئی خبر)
    ’چین پاکستان کا آئرن برادر‘: اسحاق ڈار سے ملاقات میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز بیجنگ:بیجنگ میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لو جیان چاؤ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کی سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی غیرمتزلزل حمایت کو سراہا اور کہا کہ چین ہمیشہ پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست رہا ہے۔ اس موقع پر لو جیان چاؤ نے بھی دوستی کے جذبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین...
    بھارتی دفاعی تجزیہ کار اور سابق بھارتی فوجی گورو آریا جو پاک بھارت کشیدگی کے دوران کراچی پر قبضے کی باتیں کر رہے تھے اور چاہتے تھے کہ جنگ کی صورت حال نارمل نہ ہو اور بدترین شکل اختیار کرلے ان کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بھارت کے دفاعی نظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فکر مند نظر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ففتھ جنریشن فائٹر 10,12 سال بعد بننا شروع ہو گا جبکہ چائنہ کا J21 بن چکاہے اور J30 آ رہا ہے۔ امریکا کے پاس کئی سالوں سے F22 چل رہا ہے اور F35 امریکا میں تو اڑ رہا ہے اس کے ساتھ 10 اور...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، مریم نواز شریف نے سبکدوش ہونے والی برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی سفارتی خدمات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تحفظ...
    سپریم کورٹ میں نور مقدم کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ مقتولہ اور مجرم ظاہر جعفر دونوں کے درمیان ایک ساتھ رہنے کا رشتہ تھا جو یورپ میں ہوتا ہے یہاں نہیں، لڑکا اور لڑکی کا ایک ساتھ رہنے کا رشتہ ہمارے معاشرے کی بدبختی ہے، اس قسم کا رشتہ مذہب اور اخلاقیات کے بھی خلاف ہے۔ نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پراسیکیوشن کا سارا کیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈی وی آر پر ہے، اپیل کندہ کیخلاف شواہد کا شک و شبہ سے بالاتر ہونا ضروری ہے،عدالت میں بطور شواہد پیش فوٹیجز سے باہر نہیں جا سکتی ہے۔ سلمان...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس جنگ بندی کے لیے فوراً مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ پر پوسٹ کرتے ہوئے روس اور یوکرین میں مذاکرات جلد شروع ہونے کی اطلاع دی۔ یہ بھی پڑھیے: روس اور یوکرین بڑے پیمانے پر جنگی قیدیوں کے تبادلے پر متفق اس ٹیلی فونک رابطے کے بعد روسی صدر نے بھی کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے کوششیں عمومی طور پر درست سمت گامزن ہیں اور ماسکو یوکرین کے ساتھ مل کر امن معاہدے کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس اہم پیش رفت کے بارے میں...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی تصدیق ہوگئی ہے کیونکہ ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دینے کے بعد آخری چار ٹیموں نے اپنی جگہ محفوظ کرلی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 15 پوائنٹس کے ساتھ کھڑی ہے اب اس کا مقابلہ 21 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوالیفائر 1 میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔ گلیڈی ایٹرز اور یونائیٹڈ کے پاس پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ 2 میں رہنے کے بعد پی ایس ایل 10 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے 2 امکانات ہیں، کیونکہ کوالیفائر 1 کی شکست کھانے والی ٹیم 23 مئی کو کوالیفائر 2 میں ایلیمینیٹر کے فاتح سے مقابلہ کرے گی۔...
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز  اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ—فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب برطانیہ کے ساتھ تعاون کے فروغ کے مواقع تلاش کرنے کےلیے پُرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملاقات کےلیے آئی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون، تعلیم، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے برطانوی ہائی کمیشن کی سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، خواتین اور بچوں کی حفاظت سے متعلق بات چیتوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کی پروٹیکشن کے لیے تمام تر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں نورمقدم قتل کیس میں جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو نہ بھی ہو تو نور کی لاش مجرم کے گھر  سے ملنا کافی ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کی سماعت ہے، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں بنچ سماعت کررہا ہے،دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ کیس میں بہت سے حقائق تسلیم شدہ ہیں،تسلیم شدہ حقائق پر دلائل دینے کی ضرورت نہیں،دونوں کے درمیان ایک ساتھ رہنے کا رشتہ تھا جو یورپ میں ہوتا ہے یہاں نہیں،لڑکا اور لڑکی کا ایک ساتھ رہنے کا رشتہ ہمارے معاشرے کی بدبختی ہے،اس قسم کا رشتہ مذہب اور اخلاقیات کے بھی...
    بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ 28 مئی تک تمام سکولوں میں محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ سرکاری سکول صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک لگیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے ساتھ ہی یوم تکبیر پر بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ 28 مئی تک تمام سکولوں میں محدود...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف الیکشن کمشنر سردار سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن کے ملازمین پر نوازشات کردیں،الیکشن کمیشن ملازمین کو 5ماہ میں 4اعزازیوں سے نواز دیا گیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن ملازمین کو دیئے گئے اعزازیئے کی دستاویزات سامنے آ گئیں،دستاویز کے مطابق ملازمین کو جنوری، فروری، مارچ اور مئی میں اعزازیئے دیئے گئے،کروڑوں روپے کے اعزازیئے 4مختلف مراحل میں دیئے گئے،ملازمین کو اعزازیے  الیکشن کمیشن کے مختص بجٹ سے دیئے گئے۔ دستاویز کے مطابق گریڈ2سے 9تک کے ملازمین کو 4بنیادی تنخواہیں دی گئیں،گریڈ11سے 17کے ملازمین کو 3بنیادی تنخواہیں بطور اعزازیہ ملیں،گریڈ18سے اوپر کے ملازمین کو 2بنیادی تنخواہیں دی گئیں۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے یوم تکبیر 28 مئی کو عام تعطیل کا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی،وزیراعلی نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم،سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سبکدوش ہونے والی برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو شاندار خراجِ تحسین کرتے ہوئے ان کی سفارتی خدمات کو سراہا۔وزیر اعلی مریم نواز...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ جنرل اجلاس 17 سے 20 جولائی تک منعقد ہوگا۔ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کا سالانہ اجلاس سنگاپور میں منعقد ہوگا، جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر اشتعال انگیز کا رروائیوں پر پاکستان کے جواب نے مودی حکومت کو دنیا بھر رسوا کردیا ہے جبکہ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں دونوں ممالک کی شرکت کو اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔ آئی سی سی اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا نے خبریں پھیلائیں تھی کہ بھارت ایشیاکپ 2025 سے دستبردار ہورہا ہے اور...
    پنجاب میں گرمی کی شدت بڑھنے کے باعث صوبے کے اسکولوں میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جب کہ اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیاں 28 مئی سے ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے اوقات کار میں کمی کردی گئی ہے، اسکولوں کے نئے اوقات کار 7.30 سے 11.30 تک ہوں گے۔  
    وزیر تعلیم پنجاب نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے گرمی کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی۔وزیر تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں 28 مئی سے گرمی کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی ہے۔ وزیرتعلیم اسکولوں کے نئے اوقات 7:30 سے 11:30 تک ہوں گے، فیصلے کااطلاق سرکاری ونجی تعلیمی اداروں پرہوگا۔
    لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے ہوں گی، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولز پر ہوگا۔ دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی۔ صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اعلان کیا، جس کے مطابق سرکاری سکول صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ساڑھے 11 بجے تک لگیں گے، 28 مئی سے قبل تمام سکولز محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کریں گے۔ پہلے جھکے نہ اب جھکیں گے، ہماری شہادت کی...
    پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات 28 مئی سے شروع ہوں گی۔ شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم کے مطابق اب سکول صبح 7 بج کر 30 منٹ سے 11 بج کر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ طلباء کو گرمی سے بچایا جا سکے۔ تعطیلات کے دوران طلباء کو اپنی تعلیم کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی بھی...
     لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت چھ گھنٹے طویل خصوصی اجلاس  میں ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ مریم نواز  نے12 اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی خود منظوری دی۔ باقی ماندہ اضلاع کے ترقیاتی پروگرام، انسداد تجاوزات اور بیوٹی فیکیشن سے متعلق اجلاس آج دوبارہ ہو گا۔  وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی کا معیار برقرار رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے۔ کمشنر اور ڈی سی کو پرفارمنس کیلئے مکمل آزادی دی، کسی کو فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں۔ ارکان اسمبلی بھی اپنے اضلاع میں بہتر ی کی تعریف کرتے ہیں۔ پرفارمنس میں ہمارا مقابلہ کسی سابقہ حکومت سے نہیں، خود سے ہے۔ مجموعی...
    محکمہ داخلہ پنجاب نے سوگوار خاندانوں اور متاثرین میں فنڈز کی تقسیم کیلئے ضابطہ حکم جاری کر دیا ہے۔ 34کروڑ 30 لاکھ روپے کی امدادی رقم ڈپٹی کمشنرز کے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے۔ فنڈز کو تین کیٹیگریز، شہدا، شدید زخمی اور معمولی زخمیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارتی حملے میں شہید ہونیوالے شہریوں کے اہلخانہ کو 1 کروڑ روپے امداد دی جائے گی۔ شدید زخمی شہریوں کو 20 لاکھ جبکہ معمولی زخمی کو 10 لاکھ روپے امداد ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونیوالے شہریوں کیلئے امدادی پیکج کے مطابق رقم جاری کر دی گئی۔ حکومت پنجاب نے 14 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو امدادی فنڈز جاری کر...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملکی سلامیت کے لیے پی ٹی اے نے بڑی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ پی ٹی اے نے ملکی مفاد کے برعکس کام کرنے والی سائٹس کے خلاف آپریشن کیا گیا، پی ٹی اے نے ملکی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد پھیلانے والے ایک لاکھ 19 ہزار 496 سائٹس بلاک کر دیں۔ دوسری جانب پی ٹی اے نے 3 ہزار 248 یوٹیوب سائٹس بھی بلاک کر دیں، بند سائٹس کی تفصیلات رازداری اصولوں کے باعث ممکن نہیں۔ 
    کراچی(آئی این پی) قومی ایئر لائن( پی آئی اے )کی نجکاری کا عمل جاری ہے، اس سلسلے میں کاروباری گروپوں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے کاروباری گروپ 3 جون تک نجکاری کمیشن کو درخواست ارسال کر سکتے ہیں۔قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے درخواست کے ساتھ 5 ہزار امریکی ڈالر یا 14 لاکھ روپے ناقابل واپسی ارسال کرنے ہوں گے، کمیشن نے   کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کے 51 فی صد سے 100 فی صد تک شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یاد رہے کہ 12 مئی کو قومی اسمبلی میں ان اداروں کی فہرست پیش کی گئی...
    محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے 4 روز شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔ آج سے 24 مئی کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ Post Views: 4
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں پانی کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ۔صبح فجر کے وقت شہری انکوائری آفس کے باہر پانی کے حصول کے لیے پہنچ گئے صبح سویرے پانی کے ٹینکر کے حصول کے لیے خوار ہوتے شہریوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔آئی ٹین انکوائری آفس کے باہر شہریوں کا رش لگ گیا۔ سیکٹر آئی ٹین میں چند ہی شہریوں کو پانی کا ٹینکر ملتا ہے ۔ اسلام آباد میں میگا پراجیکٹس پر کام جاری مگر پانی کا مسئلہ حکام کی عدم توجہ کا شکار۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کا ذاتی خرچ پر ایک ہزار فلسطینیوں کو حج کرانے کا اعلان
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہری فیضان خان کے بازیابی کے بعد ذمہ داروں کے تعین سے متعلق درخواست میں اب تک کی پیش رفت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے اور اسلام اباد پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس بابر ستار نے کہاکہ اسلام آباد پولیس بتائے ابھی تک پولیس نے تفتیش میں کیا کیا ہے اور  ایف آئی اے بھی تفصیلی رپورٹ پیش کرے، ایمان مزاری نے کہاکہ دو درخواستں ہیں ایک بازیابی سے متعلق تھی دوسری ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق تھی،۔
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) عدم دلچسپی یا مصروفیت، پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے وزراء، پارلیمانی  سیکرٹریز اور ارکان اسمبلی کی کثیر تعداد غیر حاضر رہی۔ سوالات کے جوابات اور توجہ دلائو نوٹس کا جواب دینے کیلئے کوئی وزیر ایوان میں نہ تھا۔ مختصر کارروائی کے بعد اجلاس آج دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس پچاس منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین راحیلہ خادم حسین کی صدارت میں شروع ہوا۔  محکمہ خزانہ کے بارے میں سوالوں کے جوابات صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے دئیے، رکن اسمبلی امجد علی جاوید کے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ محکمہ خزانہ کی ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کل 60 اسامیاں خالی...
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہاتے ہوئے ،  باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم،سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کا سبکدوش ہونیوالی برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی  سفارتی خدمات کو بھی  سراہا۔ وزیر اعلی  کی تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری،موسمیاتی تحفظ اور گورننس کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار مزید بڑھانے کی پیش کش کی۔ملاقات میں مریم نواز نے کہا کہ  سیاسی مشیر زوئی ویئر نے اپنے منصب پر دیانت، محنت اور شراکت داری کے جذبے کے ساتھ فرائض...
    لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کاکہنا تھا کہ علاقائی خوشحالی کا انحصار بنیادی تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے پرامن حل کے لئے پاکستان کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی خوشحالی کا انحصار بنیادی تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے 4 روز شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 24 مئی کے دوران سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ اس دوران وسطی، بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور جیکب آباد میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ لاڑکانہ، روہڑی، سبی 46 ،پشاور43،لاہور،ملتان،فیصل آباد،مظفر آباد41،اسلام آباد39،کوئٹہ36،کراچی35اور...
    پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نے سیکریٹری معدنیات کو تمام کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس کی صدارت کنوینر ادریس خٹک نے کی، جس میں محکمہ اطلاعات اور محکمہ معدنیات کے آڈٹ پیراز پر بحث ہوئی۔ دونوں محکموں کے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ معدنیات والے کارخانوں کو دو سالوں سے ٹیکسز کی وصولی کا کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا۔ سیکریٹری معدنیات مطاہر ذیب نے بتایا کہ یہ محکمے کی غفلت ہیں، اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔ چیئرمین پی اے سی نے سیکریٹری معدنیات کو تمام کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنے...
    سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے مفادات پر حملے کئے، انڈیا کے حملہ کے خلاف پوری قوم متحد ہوگئی جو خوش آئند ہے، آپ نے اس اتحاد کو برقرار رکھنا ہے، ابھی بھی خطرات موجود ہیں، حکومت نے پاکستانی موقف دنیا کو بتانے کے لئے سفارتی سطح پر کمیٹی بنائی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قومی مسئلے پر اپوزیشن کو سائیڈ لائن کرکے حکومت نے نئی روایت ڈالی۔سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت کا بیرون ملک وفود بھیجنے کا فیصلہ بڑی اچھی بات ہے، بدقسمتی سے بنائی گئی کمیٹی میں اپوزیشن کا کوئی رکن...
    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زائد ہوگا، ملک کے بالائی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بارش کے باوجود ملک میں ہیٹ ویو برقرار ہے، 20 سے 24 مئی کے دوران جنوبی علاقے ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زائد ہوگا، ملک کے بالائی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد میں دن کا درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جس میں یوکرین تنازع سمیت اہم امور ہر اتفاق ہوا ہے۔   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر سے دو گھنٹوں پر محیط گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں اب تک کا سب سے بڑا اعلان کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر پوٹن کے ساتھ گفتگو کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین جنگ کے خاتمہ کے لیے ویٹی کن میں فوری مذاکرات کا آغاز کریں گے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ جنگ بندی کی شرائط فریقین (روس اور یوکرین) خود طے کریں گے۔ پوپ کے نمائندہ ویٹیکن نے روس یوکرین مذاکرات کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی...
    کراچی میں  پی آئی ڈی سی کے قریب نجی ہوٹل کی ساتویں منزل کے کمرے سے ایک شخص کی لاش ملی، متوفی دو دن قبل ہی بیرون ملک سے کراچی پہنچا تھا۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، لاش کی شناخت ندیم قادر شبیر قریشی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کا آبائی تعلق صادق آباد ہے جس نے بیرون ملک میں رہائش اختیار کر رکھی تھی ، متوفی دو روز قبل بیرون ملک سے آیا تھا اور دفتر کی جگہ تلاش کر رہا تھا۔گزشتہ روز ندیم کی طبیعت خراب ہوئی تو نجی ہوٹل کی انتظامیہ نے اسپتال بھی منتقل کیا تھا، پولیس کے مطابق متوفی ندیم کی طبعی موت ہوئی...
    نادرا کی طرف سے جاری کردہ ب فارم 18 سال سے کم عمر بچوں کے اندراج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، یہ بچوں کے پاسپورٹ ، اسکول میں داخلے یا بیرون ممالک سفر کے لیے درکار ہوتا ہے ۔ اب نادرا کی جانب سے ’ب‘ فارم بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے سوشل میڈیا پیج پر ایک اور سہولت سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ نادرا کا کہنا ہے کہ ’ب‘ فارم بنوانے کے لیے اب لائن میں لگنے کی ضرورت نہیں بلکہ اب آن لائن ہی گھر بیٹھے ’ب‘ فارم بنوایا جاسکتا ہے۔ خواہشمند افراد ’پاک آئی ڈی‘ موبائل ایپ سے درخواست جمع کروائیں اور ب فارم بننے پر موبائل ایپ سے ہی ڈاؤن لوڈ کرکے محفوظ بھی کرلیں۔...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران کو سلام پیش کرتا ہوں ۔  وزیراعظم شہبازشریف شہرِ قائد میں  بحریہ کے ڈاکیارڈ کا دورہ کیا ہے۔  وزیراعظم نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی ۔ 
    مریم نواز(فائل فوٹو)۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بارہ اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی۔ خصوصی اجلاس میں مریم نواز نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کرنا ہوگا، محکمے کرپشن سے مکمل پاک نہیں ہو سکے۔ ان کے ہوتے ہوئے کرپشن افسوسناک ہے، کمشنر اور ڈی سی کو پرفارمنس کیلئے مکمل آزادی دی، کسی کو فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی کا معیار برقرار رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے، مجموعی پرفارمنس بہتر رہی مگر بہتری کی بہت گنجائش ہے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہر شہر میں ماڈل رکشہ اسٹینڈ بنانے اور سڑکوں کے درمیان سے بجلی کے کھمبے ہٹانے کا حکم دیا۔انھوں نے تجاوزات...
    بھارت کے پاکستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے اضلاع کیچ اور آواران میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور دو کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بھارتی ایجنڈے کے خلاف بروقت کارروائی کی پذیرائی کی ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان میں معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو دہشت گردی کے ذریعے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی سازش بے نقاب...
    پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں کراچی کنگز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز مدمقابل ہیں، کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کراچی کنگز
    شاہ سلمان کا ایک ہزار فلسطینی شہدا کے اہل خانہ کو حج کرانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ذاتی خرچ پر ایک ہزار فلسطینی شہدا، قیدیوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کو حج کرانے کی ہدایت کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ میزبانی خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے لیے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے تحت ہوگی جسے وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے زیر انتظام نافذ کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر وزیر اسلامی امور، دعوت و ارشاد شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن...
    بھارت کا سیٹلائٹ مشن تکنیکی خرابی کی وجہ سے مدار میں نہ پہنچ سکا، سیٹلائٹ کو راکٹ کے ذریعے آج صبح روانہ کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بڑے بڑے دعوے،،لیکن ناکامی ہی بھارت کا مقدربنتی ہے، انڈین خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو کے نئے سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجنے کا مشن ناکام ہوگیا۔ بھارت کا جاسوس سیٹلائٹ لانچ کے کچھ ہی دیر بعد فضا میں دھماکے سے تباہ ہو گیا، ای اوایس زیرو نائن لانچنگ کے تیسرے مرحلے میں تکنیکی خرابی کے باعث مدار میں نہ پہنچ سکا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سیٹلائٹ کو پی ایس ایل وی راکٹ کے ذریعے انڈیا کے جنوبی علاقے سری ہری کوٹا کے خلائی مرکز سے اتوار کی صبح روانہ کیا گیا تھا۔ اسرو...
    علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان تلخیاں ختم، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے مہم تیز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے بانی کی تینوں بہنیں اور قانونی ٹیم کے وکلا بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان موجود تلخیوں کو ختم کروا دیا گیا۔ اس موقع پر علیمہ خان نے کہا کہ ہم سیاست میں نہیں ہیں، لیکن ہمارا بھائی جیل میں ہے۔ ہم اپنے بھائی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ملازمین کی جانیں خطرے میں پڑنے لگیں.تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے پر ریگولیشن عملے پر سیدھی گولیاں چل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق شالیمار زون کا ریگولیشن عملہ لال پل جٹاں دی حویلی کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے گیا۔آپریشن کے دوران انسپکٹر عمر بٹ نے سڑک پر لگی ریڑھیوں کو اٹھانے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر کے مطابق علی نامی شخص اسلحہ کے ساتھ آیا ، سرکاری ملازمین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ایک گولی ذیشان کو چھوتے ہوئے گزر گئی۔باقی ملازمین نے ٹرک کی اوڑھ لے کر اپنی جان بچائی۔ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزیدپڑھیں:اداکارہ میرا کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے جامع ترقی اور تذویراتی شراکت داری کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں ڈیولپمنٹ پارٹنرز ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان کو ایک جدید، علم پر مبنی اور جامع معیشت میں تبدیل کرنے کے لیے حکومت کے طویل المدتی وژن کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر نے قومی ہنگامی صورت حال، صحت عامہ کے بحرانوں اور معاشی چیلنجوں کے دوران مسلسل تعاون پراداروں کی تعریف کی۔ احسن اقبال نے ترقیاتی شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے انسانی ترقی کے خسارے کو دور کرنے اور اہداف کے حصول کے لیے تعاون کریں۔ ...
    ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر صحت مصطفی کمال ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے جس میں وہ اب تک کی پیش رفت، درپیش چیلنجز جن میں پولیو کا خاتمہ بھی شامل ھے، اس بارے آگاہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا 78 وہواں اجلاس جنیوا میں منعقد کیا گیا ہے جہاں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال بھی شریک ہوئے ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال 78ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کر رھے ہیں جہاں وہ وبائی امراض سے تیاری، یونیورسل ہیلتھ کوریج اور غیر متعدی بیماریوں جیسے اہم ایجنڈا پر اتفاق کریں گے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا...
    ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائی جناح کے بعد ایک اور پاکستانی ایئرلائن  ’’ایئرسیال‘‘ کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی۔ بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیئرمین ایئر وائس مارشل محمد منجور کبیر بھویان نے ایک انٹرویومیں کہاکہ ہم نے ایئرسیال کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست پرواز چلانے کی کلیئرنس دے دی اس حوالے سے ہم نے سول ایوی ایشن اور سیاحت کی وزارت کو خط بھیج دیا ۔ معیاری طریقہ کار کے مطابق اب ایئرسیال بنگلہ دیش میں ایک جنرل سیلز ایجنٹ مقرر کرے گی اور فلائٹ سلاٹس کے لیے درخواست دے گی۔ حکام کے مطابق ایئرسیال نہ صرف بنگلہ دیش اور پاکستان کو جوڑے...
    فائل فوٹو کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میں غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر ملا نثار کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو 2022ء میں کلری پولیس نے اسلحہ کیس میں گرفتار کیا، ملزم برآمد ہونے والے اسلحہ کا لائسنس دکھانے میں ناکام ہوا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ کلری میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔درخواست میں کہا گیا کہ پولیس اپنی کارکردگی نمایاں کرنے کیلئے ملزم پر کیس بنارہی ہے، ریکوری کے وقت کسی پرائیویٹ گواہ کو شامل نہیں کیا گیا، ملزم کے خلاف چالان بھی...
    بھارت سے کشیدگی، پاک ایران قومی سلامتی کے مشیروں کا ٹیلیفونک رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور ایرانی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ایران کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جنرل علی اکبر احمدیان نے ٹیلیفون کیا، دونوں رہنماوں کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ایرانی قومی سلامتی مشیر جنرل علی اکبر احمدیان نے کہا کہ ایران اور پاکستان خطے کے امن سے دشمنوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون خطے کے مفادات اور سلامتی کیلئے فائدہ مند ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔مشیر...
    قومی مسئلے پر اپوزیشن کوسائیڈ لائن کرکے حکومت نے نئی روایت ڈالی، شبلی فراز WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قومی مسئلے پر اپوزیشن کوسائیڈ لائن کرکے حکومت نے نئی روایت ڈالی۔سینیٹ اجلاس کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت کا بیرون ملک وفود بھیجنے کا فیصلہ بڑی اچھی بات ہے، بدقسمتی سے بنائی گئی کمیٹی میں اپوزیشن کا کوئی رکن شامل نہیں،حکومت نے بڑی تنگ نظری کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوان کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کا کمیٹی میں نام شامل نہیں کیا، حکومت نے اپوزیشن کوبالکل سائیڈ پرکرنے کی نئی روایت ڈالی ہے،...
    فائل فوٹو۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا دوبارہ ٹرائل شروع کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی ورکرز پر جرمانے کا ٹرائل کورٹ کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دائر اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف کیس جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف بغیر اجازت اسلام آباد میں احتجاج پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
    — تصویر بشکریہ سوشل میڈیا متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور وفاقی وزراء کے درمیان گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کے سامنے کیپٹیو پاور پلانٹ کے ٹیرف بڑھانے، اسے صنعتوں سے الگ کرنے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے وفاقی وزراء سے فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد کا کہنا ہے کہ حکومت اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرے۔ کیپٹیو پاور پلانٹ کو ختم یا الگ کرنے سے صنعتی پیداوار، روزگار اور برآمدات میں کمی آئے گی۔ ایم...
    ہالی ووڈ کی ہارر تھرلر فلم ’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘ نے کمائی کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائنل ڈیسٹینیشن فرنچائز کی اس نئی فلم نے شائقین کے ہوش اڑا دیے ہیں اور اسے خوب پزیرائی مل رہی ہے۔ 16 مئی کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے رواں ہفتے 51 ملین ڈالرز کی کمائی کر کے گزشتہ تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔ اس فرنچائز کی 14 سالوں بعد کوئی فلم سینما گھروں کی زینت بنی ہے جبکہ یہ مجموعی طور پر اس فرنچائز کی چھٹی فلم ہے۔ یہ ہالی ووڈ کے آنجہانی اداکار ٹونی ٹوڈ کی آخری فلم بھی ہے جو گزشتہ برس انتقال کر گئے تھے۔ اس میں خطرناک طریقوں سے موت کا شکار ہونے والے خاندان کو دکھایا گیا...
    سابق اسپیکر و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر—فائل فوٹو سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا ہے کہ اسپیکر یا وزیرِاعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی ہے، اگر کشیدہ صورتحال میں تحریک عدم اعتماد لاتے تو ہماری حب الوطنی پر شکوک ہوتے۔سابق اسپیکر و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے جیو نیوز سے گفتگو کی اور کہا کہ ابھی بھارت سے کشیدگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔سابق اسپیکر سے سوال کیا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف کیا عملی طور پر آگے بڑھیں گے؟  اسد قیصر نے حکومت سے مذاکرات کے لئے ابتدائی بات چیت بھی مسترد کردیاسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء... اس سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ ہم نے ایک مکمل جامع...
    اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی منظوری دے دی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس اعجاز سواتی کو بلوچستان ہائی کورٹ کا مستقل چیف جسٹس لگانے کی منظوری دے دی گئی۔ واضح رہے کہ جسٹس اعجاز سواتی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کام کر رہے تھے۔   جسٹس اعجاز سواتی جسٹس محمد اعجاز سواتی6جون1963 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم تعمیر نو پبلک اسکول کوئٹہ سے حاصل کی اور ایم ۔ اے جامعہ...
    ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا 78 وہواں اجلاس جنیوا میں منعقد کیا گیا ہے جہاں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال بھی شریک ہوئے ہیں۔  ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر  صحت مصطفیٰ کمال 78ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کر رھے ہیں جہاں وہ وبائی امراض سے تیاری، یونیورسل ہیلتھ کوریج، اور غیر متعدی بیماریوں جیسے اہم ایجنڈا پر اتفاق کریں گے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر صحت مصطفی کمال ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے  جس میں  وہ اب تک کی پیش رفت، درپیش چیلنجز جن میں پولیو کا خاتمہ بھی شامل ھے، اس بارے آگاہ کریں گے  مزید برآں وہ وباؤں بیماریوں کے خلاف اقدامات کے حوالے سے پاکستان...
    انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے اعظم سواتی کی جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست خارج کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے شاہ محمود قریشی اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں سے جیل میں ملاقات کی استدعا کی تھی۔اے ٹی سی کے جج منظر علی گل کے روبرو ہونے والی سماعت میں جیل حکام نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ جیل رولز کے تحت قیدی کے خونی رشتوں  کے ساتھ ملاقات کروائی جاتی ہے۔جیل حکام کی رپورٹ کے بعد عدالت نے اعظم سواتی کی جیل میں...
    پاکستان اور ایران کے قومی سلامتی کے مشیران کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایران کے مشیر برائے قومی سلامتی جنرل علی اکبر احمدیانی نے پاکستانی ہم منصب اور آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل عاصم ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان دشمنوں کو علاقائی امن کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: شہبازشریف کا ایرانی صدر سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کے دوران برادرانہ سفارتی کوششوں کا اعتراف ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ممالک کے مابین سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر جنرل عاصم ملک نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خطے میں...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم کیو ایم اور وفاقی وزراکے درمیان گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایم کیو ایم نے کیپٹو پاورپلانٹ کے ٹیرف بڑھانے، اسے صنعتوں سے الگ کرنے کی تجویزپرتحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ ایم کیو ایم رہنماوں نے وفاقی وزرا سے فیصلوں پر اعتمادمیں نہ لینے پر بھی ناراضی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ حکومت اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرے،کیپٹو پاور پلانٹ کو ختم یا الگ کرنے سے صنعتی پیداوار، روزگار اور برآمدات میں کمی آئے گی۔وفاقی وزرا نے کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹ سے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی کی عسکری عہدیدار سے ملاقات اور ’’سیاسی سیز فائر ‘‘  کے حوالے سے سینیٹرعرفان صدیقی کا مؤقف بھی آ گیا ۔ ’’جیو نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےپاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما  سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کسی حکومتی یا عسکری عہدیدار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ کوئی ڈیل اور کوئی پیشکش نہیں کی گئی، مذاکرات یا پیشکشوں کے مرحلے گزر چکے، یہ سب سیاسی شوشے ہیں، لطف لینے والے لطف لیتے رہیں۔’’سیاسی سیز فائر‘‘ کی بات کی جا رہی ہے، سیز فائر وہاں ہوتا ہے جہاں دو فریق فائرنگ کر رہے ہوں، حکومت کی طرف کوئی فائرنگ نہیں ہو...
    پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کے قومی سلامتی کے درمیان ٹیلیفون رابطہ ہوا ہے، جنرل عاصم ملک اور جنرل علی اکبر احمدیان نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ایرانی مشیر قومی سلامتی علی اکبر احمدیان نے کہا کہ ایران اور پاکستان دشمنوں کو خطے کے امن سے کھیلنے کی...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک) پاک بھارت سیز فائر کے بعد پاکستان اور چین کی پہلی اعلیٰ سطح کی ملاقات آج ہوگی۔چین کی دعوت پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کے لیے بیجنگ روانہ ہوگئے ہیں جب کہ ان کے ہمراہ وفد میں نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی شامل ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آج چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان،چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات بھی کریں گے، اس کے لیے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی کل چین پہنچیں گے۔ چین روانگی سے قبل میڈیا سے...
    اسلام آباد:سیدپور درہ جنگل نمبر 15 اور روملی کے قریب مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف اور وفاقی ترقیاتی ادارہ کے اہلکار موقع پر موجود ہیں اور آگ بھجانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔ ہوا کے دباؤ کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم آگ بجھانے کے لیے اضافی عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ پر جلد قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ Post Views: 1
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ابھی ہم صرف جیل حکام سے جواب مانگ لیتے ہیں، کیا آرڈر تھا ہمارا جس کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ عدالت نے کوآرڈینیٹر کے ذریعے ملاقات کا کہا تھا۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ آپ ستمبر اور اکتوبر 2024ء کی بات کر رہے ہیں، اب 2025 ہے، آپ چاہتے ہیں ہم کوآرڈینیٹر کے خلاف کارروائی کریں، اسے پکڑیں، ہم ریکارڈ منگوالیں گے،...
    تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء) اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا کہ اسرائیل غزہ میں کچھ غذائی اشیا کے داخلے کی اجازت دے گا۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اعلان فوج کی جانب سے غزہ میں ایک نئے زمینی آپریشن کے آغاز کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔نیتن یاہو کے دفتر نے بیان میں کہا کہ اسرائیل بنیادی مقدار میں غذا غزہ کے عوام تک پہنچانے کی اجازت دے گا تاکہ وہاں بھوک کے بحران کو مزید سنگین ہونے سے روکا جا سکے۔
    اسلام آباد،مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سیدپور درہ جنگل نمبر 15 اور روملی کے قریب مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف اور وفاقی ترقیاتی ادارہ کے اہلکار موقع پر موجود ہیں اور آگ بھجانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔ ہوا کے دباؤ کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم آگ بجھانے کے لیے اضافی عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ پر جلد قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ روزانہ...
    استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وائٹ ہاس میں مشہور جھگڑے کے بعد پہلی بار روم میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے استنبول مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا جہاں روسیوں نے ایک نچلے درجے کا وفد بھیجا جس کے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں تھا۔(جاری ہے) انہوں نے ایکس کے ذریعے وضاحت کی کہ امریکی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران انہوں نے حقیقی سفارت کاری کے لیے یوکرین کی آمادگی پر زور دیا اور جلد از جلد مکمل اور غیر مشروط جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیا۔وینس اور...
    سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے.  کراچی پہنچنے پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔  وزیراعظم شہباز شریف آج پاکستان نیوی کے ڈاکیارڈ جائیں گے ، جہاں وہ پاکستان نیوی کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کریں گے۔  وزیراعظم  معرکہء حق کے دوران پاکستان کی بحری حدود اور سمندری پانیوں کی حفاظت کرنے والی پاکستانی بحریہ  کے افسران و جوانوں سے خطاب اور ان کو خراج تحسین پیش کریں گے۔  اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ...
    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اپوزیشن اتحاد نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور بہنوں نے ملاقات میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی بات کی، بانی کو اپوزیشن اتحاد اور محمود اچکزئی کے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے کو آگے بڑھانے کا پلان بنانے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت اور اپوزیشن اتحاد کو فیصلے پر عملدرآمد کا اختیار دیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی...
    پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اپوزیشن اتحاد نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور بہنوں نے ملاقات میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی بات کی، بانی کو اپوزیشن اتحاد اور محمود اچکزئی کے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے کو آگے بڑھانے کا پلان بنانے کا حکم...
    پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج چین جائیں گے۔افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی بیس مئی کو چین پہنچیں گے، ذرائع کے مطابق مذاکرات میں تینوں ملک باہمی تجارت کے فروغ، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ملاقات میں پاک بھارت تنازع کے بعد خطے کی صورت حال پر گفتگو کی جائے گی۔واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار چین کے وزیرخارجہ وانگ ای کی دعوت پر بیجنگ روانہ ہوں گے۔دونوں وزرائےخارجہ امن و استحکام سمیت علاقائی صورت حال کاجائزہ لیں گے۔
    پاکستان ریلویز نے دارالحکومت اسلام آباد کے 2 ریلوے اسٹیشنز کو عوام دوست اور جدید بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے یہاں نجی ملکیت میں جدید طرز کے ریسٹورنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریلوے پروجیکٹ ایم ایل 1کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری گولڑہ اور مارگلہ ریلوے اسٹیشن کی تجدید کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے، اسلام آباد کے تاریخی گولڑہ اور جدید مارگلہ اسٹیشنز پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائیں گے۔ وزیر ریلوے کے مطابق ریسٹورنٹس کی مینیجمنٹ کے لیے آؤٹ سورسنگ کی جائے گی، تاکہ عوام جب چاہیں وہاں آکر...
    پاکستان کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جب کہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرمی پڑنے کی توقع ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا اور دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ جنوبی اضلاع میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جب کہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں دن کے وقت شدید...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کے وکلا نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن فور بی پر دلائل مکمل کرلیے، کمپنیز کے وکیل مخدوم علی خان جمعرات کو جواب الجواب کا آغاز کریں گے۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔(جاری ہے) آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے مخدوم علی خان سے استفسار کیا کہ آپ فور بی پر جواب الجواب دینا چاہیں گے، مخدوم علی خان نے کہا کہ وکلا کے دلائل پڑھ کر جواب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ایف بی آر کے وکلا نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن فور بی پر دلائل مکمل کر لیے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپر ٹیکس کیس میں سپریم کورٹ کاآئینی بینچ انکم ٹیکس آرڈیننس کےسیکشن فور بی کا جائزہ لے رہا ہے، دوران سماعت ایف بی آر کےوکلا نے اپنےدلائل مکمل کیے،جسٹس امین الدین نےکمپنیز کےوکیل مخدوم علی خان سےاستفسارکیا کہ کیا وہ فور بی پر جواب الجواب دینا چاہیں گے؟ مخدوم علی خان کاکہنا تھاکہ ڈاکٹر شاہنواز اوردیگروکلا کےدلائل تحریری صورت میں فراہم کر دیئے جائیں تو وہ انہیں پڑھ کرکل جواب الجواب دیں گے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نےکہا...
    اسلام آباد: اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی ظہور کو روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات پہنچانے کے الزام میں سنائی گئی سزا کالعدم قرار دے دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اے ایس آئی ظہور کی سزا کے خلاف اپیل منظور کر لی۔ درخواست گزار کی جانب سے عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت مکمل کر کے اپیل منظور کرنے کا زبانی حکم جاری کر دیا، تحریری فیصلہ بعد میں جاری ہوگا۔ اے ایس آئی ظہور کے خلاف 13 دسمبر 2021 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے 18 مئی 2024 کو تین سال قید کی سزا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اے ایس آئی کو روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات دینے کے الزام میں سنائی گئی سزاکالعدم  دیدی،عدالت  نے اے ایس آئی ظہور کو باعزت بری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے اے ایس آئی ظہور کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ اپیل کنندہ کی جانب سے کوئی خفیہ ڈاکو منٹ شیئر نہیں کیا گیا، عدالت نے سماعت مکمل کرکے مختصر حکم دے دیا، تفصیلی فیصلہ بعد میں دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اے ایس آئی ظہور کے خلاف 13دسمبر2021کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے ملزم کو 18مئی 2024کو 3سال قید کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نور مقدم قتل کیس میں ملزم کے وکیل سلمان صفدر نے  دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ریکارڈ کے مطابق رات 10بجے واقعہ ہوا، ساڑھے 11بجے قتل کا مقدمہ درج ہوا، پوسٹ مارٹم صبح ساڑھے9بجے ہوا جس کے مطابق نور مقدم کا انتقال رات 12بج کر 10منٹ پر ہوا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ ملزم ظاہر جعفر کی 2013سے آج تک کی میڈیکل ہسٹری عدالت میں پیش کردی،ملزم کو قتل پر سزائے موت، ریپ پر عمر قید اوراغوا پر 10سال قید کی سزا سنائی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریپ پر عمر قید کو بڑھا کر سزائےموت کردیا،ہائیکورٹ نے کہاکہ عمر قید...
    قوم اپنے ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے: سربراہ پاک فضائیہ کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر فاتحہ، سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمیوں کی عیادت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے راولپنڈی میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر کا دورہ کیا، شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ شہید افسر نے حالیہ دشمن کے حملے میں پاکستان ایئرفورس کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر اپنی جان قربان کی اور مادرِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔ایئر...
    پاکستانی نجی ایئرلائن ‘ایئرسیال’ اپنے پہلے بین الاقوامی آپریشنز دبئی کے لیے شروع کرنے جارہی ہے۔ ایئرسیال لاہور اور اسلام آباد سے دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز کررہی ہے۔ اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق نجی ایئرلائن ہفتہ وار 9 پروازوں کا ارادہ رکھتی ہے جن میں لاہور سے 2 اور اسلام آباد سے 7 پروازیں شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پروازیں آغاز کرنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، اور ٹکٹ بکنگ جلد کھول دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: ایئر سیال کو چین و برطانیہ سمیت 7ممالک میں فلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی اس قدم سے مسافروں کو بین الاقوامی سفر کے لیے ایک آسان اور سستا متبادل دستیاب ہوگا۔ پاکستان کی تیسری...
    سعودی ایئرلائن فلائناس نے تقریباً ایک دہائی بعد ایرانی حجاج کے لیے سروسز کا آغاز کردیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ سعودی ایئرلائن نے تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے لیے حج پروازوں کا آغاز کردیا ہے اور جلد مشہد سے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان سے سرکاری عازمین حج کی حجاز آمد کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مذکورہ پروازیں کمرشل نہیں ہیں بلکہ صرف عازمین حج کے لیے مخصوص ہیں۔ سعودی عرب اور ایران کے  مابین سفارتی تعلقات 2016 میں اس...
    کراچی (کامرس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک فورم کی میزبانی کی جس کا مقصد وفاقی وزراء اور صنعتکاروں کی قیادت کو ایک جگہ جمع کرکے اس بات پر تبادلہ خیال کرنا تھا کہ کس طرح کیپٹیو پاور پلانٹس سے ڈسکوز کی طرف منتقلی کی جائے جو کہ کابینہ کے فیصلے کے مطابق لازمی قرار دی گئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صنعتکاروں کی جانب سے پیش کی گئی تمام تجاویز اور تحفظات وزیر اعظم کو حتمی فیصلے کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم سے درخواست کی جائے گی کہ وہ محصولات کے نفاذ کے عبوری عرصے کا تعین کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیں۔ وزیر اعلی نے...
    مرکزی کونسل میں پاکستان کے تمام صوبوں کی نمائندگی شامل ہے، سندھ سے عبداللہ بلوچ، اسلام آباد سے اسد اللہ، بلوچستان سے مظہر صادق، جنوبی پنجاب سے وسیم زیدی، شمالی پنجاب سے سید حسن عباس جعفری اور گلگت بلتستان سے راجہ علمدار کیانی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے وحدت ایمپلائز ونگ کے مرکزی صدر سلیم عباس صدیقی نے6 رکنی مرکزی کونسل وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کا اعلان کردیا، مرکزی کونسل میں پاکستان کے تمام صوبوں کی نمائندگی شامل ہے، سندھ سے عبداللہ بلوچ ایڈمن منیجر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوسکھر، اسلام آباد سے اسد اللہ میگا ٹرانگ انجینئر، بلوچستان سے مظہر صادق محکمہ ہیلتھ جھل مگسی، جنوبی پنجاب سے وسیم زیدی اسٹیٹ لائف ملتان، شمالی پنجاب...
     دربار شاہ شمس پر افواج پاکستان کی دشمن کے خلاف شاندار کامیاب آپریشن بنیان المرصوص کا جشن منایا، اس موقع پر مدینہ الاولیا ملتان کے عزاداری سے تعلق رکھنے والے بانیان مجالس، لائسنس داران جلوس عزا، متولی امام بارگاہ، ماتمی انجمنوں کے سالار، علما و ذاکرین اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسلاٹائمز۔ قومی یوم تشکر کے موقع پر مرکزی تنظیم لائسنس داران عزاداری امام حسین کے زیراہتمام پاک فوج کے کامیاب آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ریلی کا انعقاد دربار شاہ شمس ملتان پر کیا گیا۔ مدینہ الاولیا ملتان میں انتظامی سطح کے بعد اجتماعی یوم تشکر کی تقریبات کے سلسلے میں مرکزی تنظیم لائسنس داران عزاداری امام حسین علیہ السلام کے اراکین و مرکزی...
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے اعلان کیا کہ 18 جون کو لاہور میں صوبہ پنجاب کی سطح پر ایک عظیم الشان تعلیمی کانفرنس منعقد کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کی نصاب تعلیم کونسل نے 18 جون کو لاہور میں صوبائی تعلیمی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ آج ایم ڈبلیو ایم کی نصاب تعلیم کونسل کا آن لائن اجلاس کنوینئر علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں کونسل کے اراکین غلام حسین علوی، علامہ حسن رضا ہمدانی، مرکزی سیکرٹری تعلیم کاچو زاہد علی، علامہ جعفر رضا علوی، سید زاہد حسین زیدی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ اصغر حسین شہیدی اور مولانا شمس الدین نے شرکت کی۔ اجلاس...
    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ ہوئی، زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 205 کلو میٹر تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ ہوئی، زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 205 کلو میٹر تھی۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس سے قبل...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر بارش کے دوران تمام فائر اینڈ ریسکیو یونٹس فعال WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے نے اسلام آباد میں جاری بارش ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے اپنے سب اسٹیشنز پر تمام فائر اینڈ ریسکیو یونٹس سمیت اپنی ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کو فعال کر دیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گشت کر رہی ہیں تاکہ چوکسں رہتے ہوئے کسی بھی ایمرجنسی پر بروقت قابو پایا جا سکے۔ سی ڈی اے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈائریکٹوریٹ، انوائرمنٹ ونگ، اسلام...
    اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ انڈیا مکار، موقع پرست اور بزدل دشمن ہے، بھارت پر امریکہ اور مغرب کے اعتماد کا بت پاش پاش ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے حکمران سمجھ لیں کشمیر فلسطین کو نظر انداز کرکے انہیں کبھی سُکھ چین نہیں ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ انڈیا مکار، موقع پرست اور بزدل دشمن ہے، بھارت پر امریکہ اور مغرب کے اعتماد کا بت پاش پاش ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے حکمران سمجھ...
    جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو اپنی تدریسی اور پیشہ ورانہ حدود میں رہتے ہوئے ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی اور کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی یا غیر پیشہ ورانہ سرگرمی ناقابل قبول ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامیہ کالج پشاور  میں ہراسگی کیس کے الزام میں پروفیسر کی برطرفی کے بعد انتظامیہ نے دیگر فیکلٹی ممبران کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے اساتذہ کو طلبہ و طالبات کے ساتھ رومانی یا غیر مناسب تعلقات سے باز رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو اپنی تدریسی اور پیشہ ورانہ حدود میں رہتے ہوئے ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی اور کسی بھی قسم کی غیر...
    علمائے کرام کا کہنا تھا شگر کے سیاحتی مقامات پر فحش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنا نہایت ہی افسوس کا مقام ہے، سر زمین اسلام میں فحاشی ناقابل قبول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شگر کے علماء نے سیاحتی مقامات پر بے حیائی اور فحاشی کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق علمائے امامیہ شگر کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر انجمن امامیہ شگر سید طحہ الموسوی منعقد ہوا جس میں نائب صدر انجمن امامیہ سید عباس الموسوی، شیخ احمد، شیخ اختر و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے امامیہ شگر نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ شگر کے مسائل خصوصاً چھومک لمسہ روڈ اور سیاحتی مقامات پر بے حیائی کو روکنے کے لئے...
    پشاور: اسلامیہ کالج پشاور  میں ہراسگی کیس کے الزام میں پروفیسر کی برطرفی کے بعد انتظامیہ نے دیگر فیکلٹی ممبران کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے اساتذہ کو طلبہ و طالبات کے ساتھ رومانی یا غیر مناسب تعلقات سے باز رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو اپنی تدریسی اور پیشہ ورانہ حدود میں رہتے ہوئے ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی اور کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی یا غیر پیشہ ورانہ سرگرمی ناقابل قبول ہوگی۔ کالج انتظامیہ کے مطابق ایسے واقعات ادارے کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔...
    —فائل فوٹوز نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کل چین کے دورے پر بیجنگ جائیں گے، چینی وزیرِ خارجہ اور اسحاق ڈار کے درمیان مذاکرات کل ہوں گے۔افغانستان کے عبوری وزیرِ خارجہ امیر خان متقی 20 مئی کو چین پہنچیں گے، پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے۔ مذاکرات میں تینوں ممالک باہمی تجارت کے فروغ، سیکیورٹی تعاون اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کریں گے، پاک بھارت تنازع کے بعد خطے کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار 19 سے21 مئی تک چین کا دورہ کریں گے، اسحاق ڈار چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کی دعوت پر بیجنگ روانہ ہوں گے،...