2025-05-14@08:51:15 GMT
تلاش کی گنتی: 15397
«سی سی ٹی»:
(نئی خبر)
عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں رؤف حسن کا نام پی سی ایل سے نکالنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ رؤف حسن کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی۔ اور رؤف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ رؤف حسن کی درخواست...
سابق بھارتی ہیڈکوچ اور کرکٹر روی شاستری نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی کی اچانک ریٹائرمنٹ کے پیچھے انکی فیملی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر روی شاستری کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے اپنی خاندانی زندگی کو ترجیع دینے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، وہ اپنی بیٹی وامیکا اور بیٹے اکائے کو وقت دینا چاہتے ہیں۔ سابق ہیڈکوچ نے کہا کہ ویرات کوہلی نے مجھے بتایا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کیلئے کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: شکست خوردہ بھارتیوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو بھی نہ بخشا دوسری جانب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوہلی محض بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 سے 15 جون تک لارڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا الیکس کیری، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میٹ کوہنیمن اور مارنوس لبوشین بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسکاٹ بولینڈ، نیتھن لیون، مچل اسٹارک اور بیو ویبسٹر بھی...
ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ عددالت نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی۔ رؤف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل کورٹ رؤف حسن کی درخواست پر قانون کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی۔ رؤف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ عددالت نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی۔ رؤف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل کورٹ رؤف حسن کی درخواست پر قانون کے مطابق جلد فیصلہ کرے، وکیل کے مطابق رؤف حسن کینسر surviver ہیں جنہیں چیک اَپ کے...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے مشرقی سرحد پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، اب مغربی سرحد پر بھارت کی ’’بی ٹیم‘‘ دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے بھارت کی ’’اے‘‘ اور ’’بی‘‘ ٹیموں کے خلاف متحد ہیں، بھارت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں...
جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ کا اعلان ہوگیا ہے جس میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ کمینس، جوش ہیزل ووڈ اور کیمرون گرین کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر گزشتہ کچھ عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ کا حصہ نہیں تھے۔ یاد رہے کہ کمینسن اور ہیزل ووڈ انجری کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہ بن پائے جبکہ کیمرون گرین کمر کی سرجری کی وجہ سے گزشتہ ایک سال سے ٹیسٹ میچز سے باہر تھے۔ یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ ٹیسٹ اور جنوبی افریقہ ٹور میں قومی کھلاڑیوں پر کتنا جرمانہ ہوا؟ اس کے...
سمبڑیال + وزیر آباد + سوہدرہ + لاہور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والے فارم 47 والے نہیں، ہم یہ فارم اب نہیں چلنے دینگے، حکومت ہماری سپورٹ اور ووٹ کی وجہ سے قائم ہے، اس ملک کو نفرتوں کی نہیں پیار اور محبت کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی کے پوسٹر اتارنا فیئر گیم کیخلاف ہے۔ صاف شفاف اور پر امن الیکشن چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 52سیالکوٹ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار راحیل کامران چیمہ کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ، راحیل کامران چیمہ، امتیاز...
لاہور (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت ملنے کی وجہ سامنے آگئی۔علیمہ خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا، عمران خان نے جنید اکبر سے کہا کہ خیبر پختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں۔اْنہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ اور تحریک کیلئے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا۔علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو اپنے پیغام میں کہا کہ پی اے سی...
اسلام آباد: نیشنل سیکیورٹی ایکسپرٹ (ر) ایئروائس مارشل اعجاز محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کیا کیسے کا بڑا خوبصورت جواب کل ایئروائس مارشل اورنگزیب نے دیا ہے لیکن آپ کے ناظرین کے لیے میں ری کیپ کرتا ہوں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب سے ہم نیوکلیئر ہوئے ہم یہ کہتے آئے کہ اب جنگ کی گنجائش نہیں ہے، دونوں ملکوں میں لیکن بھارت کی جو اسٹریٹیجی تھی کہ وہ جوہری خطرے کے سائے میں جنگ کی جگہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے تو پھر اس کے لیے ظاہر ہیں کہ ہم تیار ہیں، اصل میں انھوں نے ہماری ڈیٹرنس کو چیلنج کیا اب اس کا...
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اور مسافروں کو آگاہ رکھنے کے لئے وقفے وقفے سے آگاہی دی جارہی ہے اور نوٹم جاری کئے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے تازہ ترین نوٹم میں کہا ہے کہ کراچی، لاہور، آسلام آباد اور سیالکوٹ ائیر پورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث جمعرات شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ پروازوں سے متعلق اپنی فضائی کمپنیوں سے رابط رکھیں، پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ائیر پورٹس فلائٹ آپریشن کے لئے اس وقت دستیاب نہیں ۔ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں سے...
اسلام آباد: بھارت کی جانب سے پاکستان پر ڈرونز کے ذریعے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد قرار دیے گئے ہیں۔ پاکستانی سیکورٹی ذرائع نے ان خبروں کو بھارتی میڈیا کی من گھڑت مہم قرار دیا ہے،جس کا مقصد حقائق کو مسخ کرنا اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے نہ تو سرحد عبور کی ہے اور نہ ہی لائن آف کنٹرول کی کوئی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستان مکمل طور پر سیز فائر معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ...
اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ ’’آپریشن بْنیانْ المَرصْوص‘‘ کی کامیابی پر گورنر ہاؤس سندھ سے لے کر کراچی تا اسلام آباد تک جشن کا سماں ہے، 13 مئی کو گورنر ہاؤس آنیوالوں کو اپنے ہاتھ سے مٹھائی کھلاؤں گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 13 مئی کو گورنر ہاؤس میں افواج پاکستان سے اظہار تشکر کا جشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے بھارت کوْذلت سے دوچار کرنے کا جشن منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنیوالی افواج ہمارے سر کا تاج ہیں، شہری اپنے پڑوسی فوجیوں کے گھر مٹھائی،پھولوں کے ہار بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’آپریشن بْنیانْ المَرصْوص‘‘...
جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر سیکشن 144 CrPC کے تحت لگائی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر کے استعمال پر پابندی لگا دی, جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر سیکشن 144 CrPC کے تحت لگائی۔ فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، اہم تنصیبات کی سیکیورٹی اور کسی بھی قسم کی افراتفری یا بدامنی کے خطرات کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی 30 دن کے لیے نافذ العمل ہے اور خلاف ورزی پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ویب ڈیسک : امریکہ اور چین نے کہا ہے کہ وہ ٹیرف کو کم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں جس سے عالمی طور پر جنم لینے والی اقتصادی ہلچل میں کمی آنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹیرف کے معاملے پر چین اور امریکہ کے حکام کے درمیان مذاکرات جنیوا میں ہوئے، جس کے بعد امریکہ کے وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ فریقین نے ٹیرف میں 90 دن کے وقفے پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد ٹیرفس 100 فیصد سے کم ہو کر 10 فیصد پر آ جائیں گے۔ ’دونوں ممالک نے اپنے اپنے مفاد کو بہت بہتر انداز میں پیش کیا اور ہم دونوں ایک متوازن...
امریکا اور چین ایک دوسرے کی اشیا پر بھاری محصولات عارضی مدت کے لیے کم کرنے پر راضی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا چینی مصنوعات پر ٹیرف 80 فیصد تک لانے کا عندیہ رائٹرز کے مطابق پیر کے روز دونوں ممالک نے کہا کہ وہ ایک دوسرے پر اپنے بھاری محصولات کو عارضی طور پر کم کرنے پر تیار ہوگئے ہیں۔ دنیا کی 2 سرفہرست معیشتوں نے تجارتی جنگ پر بریک لگا دیا ہے جس سے عالمی کساد بازاری کے خدشات ختم ہوگئے۔ مزید پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ٹیرف اور تجارت پر مذاکرات کو خوش آئند قرار دے دیا فریقین نے کہا کہ امریکا گزشتہ ماہ چینی درآمدات پر عائد اضافی محصولات کو اگلے 90 دنوں کے لیے...
اسلام آباد میں سکھ وفد سے ملاقات کے موقع پر جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوئی کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو بظاہر اس میں مضائقہ نہیں مگر حکمران کسی دھوکے کا شکار ہوئے بغیر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کے اقدام کے لیے بات چیت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت جارحانہ کاروائیوں سے باز نہ آیا تو پاکستان کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں۔ قوم کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ کینٹ کے علاقے حیدر روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ماں بیٹا جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ راولپنڈی مال روڈ پر انڈر پاسز کی تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ ٹریفک کو حیدر روڈ سمیت دیگر متبادل راستوں پر سے گزارا جارہا ہے، اسی طرح حیدر روڈ پر تیز رفتار ڈمپر اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر اپنے سامنے جاتے ہوئے رکشے اور موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا، حادثے کے نتیجے میں رکشے کا عقبی حصہ ڈمپر کے نیچے آکر کچلا گیا جبکہ موٹر سائیکل دور جاگرا۔ کینٹ پولیس کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار ماں اور بیٹا...
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کینسر کی ابتدائی علامات کے لیے سالانہ کی بنیاد پر خون کا ٹیسٹ کرایا جانا نصف مریضوں کی بیماری اگلی اسٹیج پر پہنچنے سے روک سکتا ہے۔ فی الوقت سائنس دان یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا سادہ سے خون کے ٹیسٹ علامات ظاہر ہونے سے قبل کینسر کی تشخیص کرسکتے ہیں یا نہیں اور کیا اس سے بقا کی کوششوں میں بہتری آ سکتی ہے۔ برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) اس وقت کچھ ٹیسٹ آزما رہی ہے جن میں گیلیری ٹیسٹ اور miONCO-Dx ٹیسٹ شامل ہیں۔ حال ہی میں جرنل بی ایم جی اوپن میں محققین کا کہنا تھا کہ لوگوں سالانہ (یا ہر دو...
لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق باٹا پور پولیس نے اپنی حدود میں ہونے والی ڈانس اور منشیات پارٹی کی خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا۔ پولیس کی کارروائی کے دوران نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مصروف تھے، اس دوران وہاں سے 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈانس پارٹی سے شراب، آئس سمیت دیگر منشیات بھی برآمد ہوئی۔ ملزمان کی گرفتاری اور منشیات کی برآمدگی کے بعد پولیس نے باٹا پور تھانے میں مقدمہ درج کرلیا۔
سٹی 42: خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے ضلع کرم کے امیدواروں کے لیے لیکچرر کی بھرتی کے ٹیسٹ ملتوی کردیا خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت 13 مئی 2025 کو مختلف لیکچرر اسامیوں کے لیے ہونے والے اہلیت ٹیسٹ صرف ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ پشاور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا گیا ہے، جو 12 مئی 2025 کو رٹ پٹیشن نمبر 5479-P/2024 پر جاری کیا گیا تھا۔ملتوی کیے گئے ٹیسٹوں میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت مرد و خواتین لیکچرر کیمسٹری (بی پی ایس-17)، مرد لیکچرر انگلش (بی پی ایس-17)، مرد لیکچرر فزکس (بی پی ایس-17)، اور کامرس کالجز/ہائر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز...
سینئر سیاستدان نے کہا کہ یہ امر باعثِ افسوس ہے کہ جب پوری قوم اپنی تینوں مسلح افواج بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے جانبازوں کی جرات و بہادری پر فخر کر رہی ہے، ایسے میں اس نوعیت کا بیان آنا ملک دشمن بیانیے کی عکاسی کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان محمود مولوی نے کہا ہے کہ ایک سابق وزیرِاعظم اور سینئر سیاستدان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا حالیہ بیان افسوسناک اور پوری قوم اور خصوصا ہماری مسلح افواج کے جذبات کو مجروح کرنے کا باعث ہے۔ محمود مولوی نے کہا کہ علیمہ خان نے پاک بھارت حالیہ جنگ کو جھوٹا اور لندن پلان ٹو قرار دے کر نہ صرف شہداء کے خون کی توہین کی ہے بلکہ قوم...
جی ایچ کیو حملہ کیس، رہنما پی ٹی آئی کی امریکا جانے کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)جی ایچ کیو حملہ کیس، تحریک انصاف کے رہنما میجر ر طاہر صادق کی امریکا جانے کی اجازت درخواست خارج کردی گئی۔درخواست انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے خارج کی، پراسیکیوٹر نے کہا کہ میجر طاہر صادق جی ایچ کیو حملہ کے ملزم ہے اجازت نا دی جائے، سائل اس سے قبل بیرون ملک گئے عدالتی وقت کے 3 ماہ بعد واپس آئے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ بیرون ملک جانے کے بعد یہ واپس نہیں آئیں گے پہلے وعدہ پورا نہیں کیا۔درخوست گزار نے کہا کہ ضروری...

خبردار!سیڑھیاں چڑھنے کے بعد سانس پھول جاتی ہے یاسانس لینا مشکل لگتا ہے؟تو یہ ضرور خطرے کی گھنٹی ہے،جانئے کیوں
یہ جسم کے اندر چھپی کسی بیماری کی جانب اشارہ بھی ہو سکتا ہے۔ یہ خیال رہے کہ سانس کا پھول جانا مخصوص حالات میں جسم کا عام ردعمل ہوتا ہے، جیسے سخت ورزش کے دوران سانس لینے کی رفتار بڑھ جاتی ہے تاکہ خون میں آکیسجن کی مقدار بڑھ سکے۔ مگر سانس پھولنے کا سامنا ایسے کاموں کے دوران ہو جن میں پہلے کبھی مسئلہ نہیں ہوتا تھا، جیسے سیڑھیاں چڑھنے کے دوران، تو یہ جسم میں چھپی کسی بیماری کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر اگر سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ہر بار سانس پھولنے کا سامنا ہو تو یہ ضرور خطرے کی گھنٹی ہے، کیونکہ کوئی کام بار بار کرنے سے جسم اس کا عادی ہو...
ویرات کوہلی نے اپنے 14 سالہ کیریئر کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جس پر ان کے مداح اداس ہوگئے اور اہلیہ انوشکا شرما نے ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ انوشکا شرما نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے شوہر ویرات کوہلی کے نام ایک حوصلہ افزا اور جذباتی پیغام لکھا۔ انوشکا شرما نے وہرات کوہلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ آنسو یاد رکھوں گی جو تم نے کبھی نہیں دکھائے۔ اداکارہ انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کے ایک ٹیسٹ میچ کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ ریکارڈز اور اُن سنگ میلوں کو یاد رکھیں گے جو تم نے حاصل کیں۔ انوشکا شرما نے لکھا کہ لیکن مجھے وہ آنسو یاد رہیں گے...
اسلام آباد: پی ٹی آئی نے جنید اکبر علی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انہیں عمران خان کے حکم پر ہٹایا گیا ہے، انہیں ہٹائے جانے سے قبل علیمہ خان نے پارٹی قیادت کو عمران خان کا یہ پیغام پہنچایا جس پر پارٹی قیادت کے حکم پر جنید اکبر علی نے عہدہ چھوڑ دیا۔ جنید اکبر علی نے عہد چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو عہدوں کی وجہ سے ذمہ داریوں پر فوکس نہیں کرسکتا، مجھے کہا گیا ہے کہ پارٹی پر یعنی کے پی کی صدارت پر زیادہ فوکس کروں۔ اس حوالے سے علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمر ایوب کو...
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آسٹریلیا کےسابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کردیا۔ ڈھاکا سے جاری بی سی بی کے اعلامیے کے مطابق شان ٹیٹ رواں ماہ کے آخر میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر سے بی سی بی نے نومبر 2027ء تک کا معاہدہ کیا ہے۔ شان ٹینٹ اس سے قبل پاکستان، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیموں کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔ 7مزیدپڑھیں:مئی کو پاک بھارت فضائی جھڑپ پاکستان کی واضح کامیابی پر ختم ہوئی: امریکی جریدہ
سکیورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ڈی جی ایم او اور ان کے پاکستانی ہم منصب کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ ذرائع نے...
فائل فوٹو۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ روز ویلٹ نیو یارک میں پاکستان کی اچھی پراپرٹی ہے، ایسی عمارت نیو یارک میں کوئی اور نہیں جس کے دو راستے ہوں اور مرکزی حیثیت حاصل ہو۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اس حوالے سے مزید کہا کہ 19 منزلہ عمارت ہے، کوشش ہے اس پر جوائنٹ وینچر ہو جائے تو فائدہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ بیچنے سے جو پیسہ ملے گا اس کا فائدہ وقتی تو ہو جائے گا یا کوئی قرض اتر جائے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ روز ویلٹ نیو یارک پر جوائنٹ وینچر کر لیا جائے جس کا لانگ ٹرم فائدہ ہوگا۔
پاکستان نے ترکیہ کے خلاف سرگرم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں مینار پاکستان ترکیہ کے پرچم سے روشن، ’یہ پاکستان کا برج خلیفہ ہے‘ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کردستان ورکرز پارٹی کو تحلیل کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتی ہے۔ یہ پائیدار امن کی جانب اہم قدم ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ گہرے برادرانہ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ یہ تاریخی پیش رفت ترکیہ کی قیادت رجب طیب اردوان اور ترک قوم کے مفاہمت، اتحاد اور استحکام کی طرف گامزن رہنے کے غیر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) کردوں کی اس کالعدم عسکریت پسند تنظیم کے قریبی خبر رساں اداروں نے پیر 12 مئی کے روز اطلاع دی کہ کردستان ورکرز پارٹی (PKK) جلد ہی اپنی کارروائیاں بند کر دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ترکی میں کرد نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کی کردوں کے لیے خود مختاری کی حامی یہ تنظیم ترک حکومت اور فوج کے خلاف قریب چار دہائیوں تک مسلح کارروائیاں کرتی رہی ہے۔ کرد نواز خبر رساں ادارے اے این ایف کی طرف سے جاری کردہ کردستان ورکرز پارٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ''بارہویں پی کے کے کانگریس نے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو تحلیل کرنے اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کی) کی تحلیل کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کی) کی تحلیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔(جاری ہے) وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ تاریخی پیشرفت ترک قیادت کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے، صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترک قوم نے استحکام کی راہ اپنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکیے مصالحت، اتحاد اور استحکام کی طرف پیش قدمی کر رہا ہے۔شہباز شریف نے بتایا کہ ترکیے کا پی کے کے عسکریت پسند گروپ چار دہائیوں سے...
جی ایچ کیو حملہ کیس: تحریک انصاف کے رہنما میجر ر طاہر صادق کی امریکا جانے کی اجازت درخواست خارج کردی گئی۔ درخواست انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے خارج کی، پراسیکیوٹر نے کہا کہ میجر طاہر صادق جی ایچ کیو حملہ کے ملزم ہے اجازت نا دی جائے، سائل اس سے قبل بیرون ملک گئے عدالتی وقت کے 3 ماہ بعد واپس آئے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ بیرون ملک جانے کے بعد یہ واپس نہیں آئیں گے پہلے وعدہ پورا نہیں کیا۔ درخوسشت گزار نے کہا کہ ضروری کاروباری کام ہیں دو تین ہفتوں میں واپسی ہوگی۔ عدالت نے جی ایچ کیو حملہ ملزم کی بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) ویراٹ کوہلی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا، ''یہ آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن ٹھیک معلوم ہوتا ہے۔‘‘ دنیائے کرکٹ کے بھارتی اسٹار ویراٹ کوہلی نے اپنے 14 سالہ کیریئر میں 123 ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ ان میں سے 68 میچوں میں انہوں نے کپتانی کے فرائض سر انجام دیے۔ سن 2011ء میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے والے کوہلی نے اس فارمیٹ میں 46.85 کی اوسط سے نو ہزار 230 رنز بنائے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق 36 سالہ ویراٹ کوہلی نے عوامی سطح پر یہ اعلان کرنے سے قبل بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی...
طاہر صادق: فوٹو فیس بک انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما طاہر صادق کی بیرون ملک جانے کی درخواست خارج کردی۔پی ٹی آئی رہنما طاہر صادق کی بیرون ملک روانگی کی دائر درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔طاہر صادق کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔دوران سماعت پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ طاہر صادق عدالتی حکم پر فرد جرم عائد ہونے سے قبل بھی امریکا گئے، طاہر صادق جتنے دورانیے کے لیے بیرون ملک گئے اس کا غلط استعمال کیا گیا، طاہر صادق کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی...
ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق بولنگ کوچ شون ٹیٹ کو اپنا نیا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ 42 سالہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شون ٹیٹ رواں ماہ کے آخر میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے اور ان کا معاہدہ نومبر 2027 تک جاری رہے گا۔ شون ٹیٹ اپنے کیریئر کے دوران دنیا کے تیز ترین گیند بازوں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 59 بین الاقوامی میچز میں 95 وکٹیں حاصل کیں اور 2007 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ بطور کوچ شون ٹیٹ...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ترک قیادت کے غیرمتزلزل عزم کو سراہا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی اقدام ترکیہ میں امن، استحکام اور ترقی کے نئے باب کا آغاز ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل سے ترکیہ میں دہشت کے سائے ختم ہوں گے اور عوام کو پرامن زندگی میسر آئے گی۔شہباز شریف کا ترک صدر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان کے امن کے لئے مستقل اور پرعزم جدوجہد کا مظہر ہے۔انہوں نے...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ تاریخی پیشرفت ترک قیادت کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے، صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترک قوم نے استحکام کی راہ اپنائی ہے۔ کرد ورکرز پارٹی کا رضاکارانہ طور پر ترکیے سے تنازع ختم کرنے کا اعلان40 سال سے جاری ترکی کے خلاف سر گرم گروپ پی کے کے نے گروپ تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے ترک ریاست کے خلاف 4 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے جاری مسلح جدوجہد کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے خود کو تحلیل کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی کے کے کی "12ویں کانگریس نے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو تحلیل کرنے اور اس کے مسلح جدوجہد کے طریقہ کار کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ اعلان پارٹی کی جانب سے گزشتہ ہفتے اپنی کانگریس کے انعقاد کے بعد جاری کردہ بیان میں کیا گیا۔ پی کے کے کی جانب سے اپنی تحلیل کرنے کا اعلان تنظیم کے بانی عبداللہ اوکلان جو 1999 سے استنبول کے ایک جزیرے پر جیل میں بند ہیں، کے اس بیان...
سکیورٹی ذرائع کے مطابق شگر کے ہیڈکوارٹر اور وزیر پور ایریاز میں گزشتہ شپ کئی بھارتی ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئیں۔ سکیورٹی ذرائع نے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنگ بندی کے باؤجود گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں بھارتی ڈرون کی پروازیں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شگر کے ہیڈکوارٹر اور وزیر پور ایریاز میں گزشتہ شپ کئی بھارتی ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئیں۔ سکیورٹی ذرائع نے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین امریکہ جنیوا اقتصادی و تجارتی اعلی سطحی مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں طے پانے والا مشترکہ بیان فریقین کے مابین برابری کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے اختلافات کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس نے اختلافات کو مزید دور کرنے کے حالات پیدا کئے ہیں اور تعاون کو گہرا کرنے کی بنیاد رکھی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں عملی پیشرفت ہوئی ہے جس میں دونوں اطراف نے محصولات میں نمایاں کمی کی ہے۔ امریکہ نے کل 91فیصد اضافی ٹیرف ختم کیے ہیں جبکہ چین نے بھی اس کے جواب میں 91 فیصد جوابی ٹیرف ختم کیے ہیں ۔...
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے پیرو کی سان مارٹن یونیورسٹی، لاطینی امریکہ چینی سیاست اور معیشت کے تحقیقی مرکز، اور چلی کی سینٹیاگو یونیورسٹی کے ساتھ مل کر 10 لاطینی امریکی ممالک کے 2500 جواب دہندگان پر مبنی ایک سروے کا نتیجہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق جواب دہندگان چین اور لاطینی امریکہ کے تعاون کی کامیابیوں اور مستقبل کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں اور چین و لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرےکو لاطینی امریکہ کے زیادہ تر عوا م کی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔سروے کےمطابق 91فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چینی معیشت کی طویل مدتی ترقی کا رجحان برقرار رہےگا۔ 82.9فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ چین کا ترقیاتی...
بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو ایویلا سے ملاقات کی۔پیر کے روز حہ لی فنگ نے کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم کو مرکز بنانے والا کثیرالجہتی تجارتی نظام بین الاقوامی تجارت کی بنیاد ہے اور عالمی معاشی انتظام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تمام فریقوں کو عالمی تجارتی تنظیم کے فریم ورک میں مساوی مکالمے کے ذریعے اختلافات اور تنازعات کو حل کرنا چاہیے، کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کو مشترکہ طور پر محفوظ رکھنا چاہیے، اور عالمی صنعتی چین اور رسد کے مستحکم اور ہموار بہاؤ کو فروغ دینا چاہیے۔ چین عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات میں جامع اور گہری شرکت جاری رکھے گا، عالمی...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خاتمے کے لئے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ترک عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل پر وزیراعظم شہباز شریف کا خیر مقدم، اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تنظیم کے خاتمے کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے، اقدام سے ترکیہ میں دہشت کا خاتمہ ہو گا اور دیرپا امن قائم ہو گا، تاریخی اعلان ترک قیادت کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے شہباز شریف نے کہا کہ اقدام اتحاد، تنظیم نو اور استحکام کی طرف ترک صدر رجب طیب اردوغان اور انکی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) امریکہ اور چین نے آج 12 مئی بروز پیر 90 دن کے لیے ایک دوسرے پر عائد بھاری تجارتی محصولات (ٹیرفس) میں نمایاں کمی کرنے پر اتفاق کر لیا۔ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے مابین اس اتفاق رائے سے عالمی مالیاتی منڈیوں میں پائی جانے والی بے چینی اور معاشی سست روی کے خدشات میں کمی آنے کی امید ہے۔ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندوں کے مابین پہلی براہ راست ملاقات کے بعد سامنے آئی، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی جنگ کے آغاز کے بعد عمل میں آئی۔ ان مذاکرات کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے کے مطابق...
شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ افواجِ پاکستان کی کامیابی پر کارکنوں نے خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے قومی اتحاد و یکجہتی کے عزم کو دہرایا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ضلع غذر میں یوم تشکر منایا گیا اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ یوم تشکر کی تقریب میں پی پی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ اور صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے افواجِ پاکستان خصوصاً پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہوئے...
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ کو بنگلہ دیشی قومی ٹیم کا پیس بولنگ کوچ مقرر کیا ہے، 42 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر اس ماہ کے آخر میں بنگلہ دیشی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ شان ٹیٹ اس سے قبل پاکستان، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی قومی ٹیموں کے بولنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، تاہم انہوں نے نومبر 2027 تک کی میعاد کی شرط کے ساتھ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے اہم بلے باز مشفق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان شان ٹیٹ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)، بگ بیش لیگ (بی بی...
—فائل فوٹو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء اور رہنماؤں کی ملاقات کے لیے فہرست بھیج دی گئی۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما نیاز اللّٰہ نیازی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھیجی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے بھیجی گئی میں بیرسٹر گوہر علی خان، بیرسٹر سلمان صفدر اور نیاز اللّٰہ نیازی کے نام شامل ہیں۔فہرست میں وکیل نعیم پنجوتھہ، سید علی بخاری اور وکیل ظہیر عباس کے نام بھی شامل ہیں۔نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ کل پارٹی رہنماء اور وکلاء بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل جائیں گے۔
عدالت نے 4 اکتوبر کو احتجاج پر تھانہ کورال میں درج مقدمے میں 17 جولائی کو پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔اس مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور، بیرسٹر سیف، عمر ایوب اور دیگر مقدمے میں ملزم نامزد ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 4 اکتوبر کو احتجاج پر تھانہ کورال میں درج مقدمے میں سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی، علی امین سمیت متعدد رہنماؤں پر دہشت گردی کا مقدمہ درجبانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف مزید 5 مقدمات درج...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )امریکا اور چین نے 90 روز کے لیے ایک دوسرے کی مصنوعات پر محصولات واپس لینے پر اتفاق کرلیا ہے” سی این این“ کے مطابق یہ اعلان سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں دنیا کی 2 بڑی معیشتوں کے حکام کی جانب سے طویل تجارتی مذاکرات کے اختتام پر سامنے آیا ہے.(جاری ہے) مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 14 مئی تک امریکا چینی مصنوعات پر محصولات کو عارضی طور پر 145 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرے گا جب کہ چین امریکی درآمدات پر محصولات کو 125 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کرے گا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے چین کے نائب وزیر اعظم ہی...
پشاور(اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی کے ایم این اے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ پارٹی ذرائع نے تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کا پیغام ان کی بہن علیمہ خان نے پارٹی قیادت کو پہنچایا۔ سابق وزیر اعظم کی طرف سے ایک تحریری ہدایت پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو بھیجا گیا تھا جس میں اکبر سے کہا گیا تھا کہ وہ اس کردار سے دستبردار ہو جائیں اور پارٹی کے اندر اپنی ذمہ داریوں پر پوری توجہ دیں۔ اندرونی ذرائع نے مشورہ دیا ہے...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کردستان ورکرز پارٹی المعروف پی کے کے کی تحلیل کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک اہم قدم قرار دیا ہے جو ترکیہ میں پائیدار امن اور دہشت گردی سے پاک مستقبل کی طرف پیش رفت کی علامت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ تاریخی پیش رفت ترک قیادت، خصوصاً صدر رجب طیب اردوان اور ترک قوم کے غیرمتزلزل عزم کی عکاس ہے، جو مفاہمت، اتحاد اور استحکام کی راہ پر گامزن ہیں۔ Pakistan welcomes the announcement of PKK’s dissolution, a significant step toward lasting peace and a terror-free Turkiye. This historic development reflects the unflinching resolve of the Turkish leadership,...
ویب ڈیسک : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سانحہ 12 مئی ہماری قومی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں جمہوریت عظیم قربانیوں کے بعد ملی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے سانحہ 12 مئی 2007 کی برسی کے موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر بہایا گیا خون رائیگاں نہیں گیا، بلکہ وہ آج ظلم کے خلاف مزاحمت کی ایک توانا علامت بن چکا ہے۔ انہونے کہا کہ سانحہ 12 مئی ہماری قومی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جس روز انسانی جان کی حرمت پامال اور جمہوری اقدار کو دن دہاڑے روندا گیا، یہ...
چین اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جب کہ دونوں ممالک نے باہمی ٹیرف میں بڑی کمی پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری تجارتی مزاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مذاکرات میں امریکی نائب صدر، 2 وزراء اور سفیر شریک ہوئے جب کہ امریکی صدر کو مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کر دیا گیا۔ اس حوالے سے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور تجارتی معاہدے کی تفصیلات کل صبح جاری کی جائیں گی۔ امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریز کا کہنا...
حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانی استعمال میں آنے کے بعد اینٹی بائیوٹکس کی باقیات دریاؤں میں شامل ہو کر انہیں آلودہ کر رہی ہیں، جو نہ صرف آبی حیات بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ اینٹی بائیوٹکس کیسے دریاؤں میں پہنچتی ہیں؟ جب انسان یا جانور اینٹی بائیوٹکس استعمال کرتے ہیں، تو ان کا ایک حصہ جسم سے خارج ہو کر گندے پانی کے نظام میں شامل ہو جاتا ہے۔ زیادہ تر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس ان دوائیوں کو مکمل طور پر صاف نہیں کر پاتے جس کے نتیجے میں یہ باقیات دریاؤں اور جھیلوں میں پہنچ جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ، فارماسیوٹیکل فیکٹریوں سے خارج ہونے والا فضلہ بھی اس آلودگی...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ 36 سالہ کوہلی نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب بھارت کا انگلینڈ کا دورہ محض ایک ماہ دور ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کوہلی نے لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں ‘بیگی بلیو’ پہن کر میدان میں اُترے آج 14 برس بیت گئے۔ سچ کہوں تو کبھی سوچا نہ تھا کہ یہ سفر مجھے کہاں تک لے جائے گا۔ اس فارمیٹ نے مجھے آزمایا، نکھارا، اور وہ سبق دیے جو ساری زندگی میرے ساتھ رہیں گے۔ مزید پڑھیں: روہت شرما ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائر، اگلا کپتان کون ہوگا؟ نہوں نے مزید لکھا کہ سفید لباس میں کھیلنے کا ایک...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش علاقے پارک ویو سٹی میں رہائشیوں نے اچانک عائد کیے گئے بھاری ‘ہیڈن چارجز’ کے خلاف احتجاج کیا، جس پر مبینہ طور پر پارک ویو انتظامیہ نے اپنے مبینہ غنڈوں کے ذریعے مظاہرین پر بدترین تشدد کیا۔ ذرائع کے مطابق رہائشیوں کو غیر اعلانیہ طور پر ہزاروں روپے کے اضافی چارجز کے نوٹس جاری کیے گئے تھے، جس پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ہو گئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان چارجز کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی، اور نہ ہی ان کے متعلقہ معاہدے میں کوئی ذکر موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کیا بحریہ ٹاؤن کےلیے زمینوں پر قبضہ میں قائم علی شاہ اور شرجیل میمن نے ملک ریاض کا ساتھ...
وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ—فائل فوٹو وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کر دیا۔صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکھ کمیونٹی پاک فوج سے اظہارِ یک جہتی کرتی ہے اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ امن ہماری خواہش ہے کمزوری نہیں، رمیش سنگھ اروڑہوزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے لاہور پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے سکھوں کو مکمل یقین ہے کہ پاکستان ان کے مذہبی مقامات پر کبھی حملہ نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ سکھ کمیونٹی مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی رہی۔انہوں نے کہا کہ سکھ کمیونٹی بھارتی سازشوں...
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ چین امریکا اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے متعلق بات چیت کےلیے میکانزم قائم کریں گے، تجارتی بات چیت چین اور امریکا یا کسی تیسرے ملک میں بالترتیب ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چین اور امریکا نے مشترکہ بیان میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن ایک دوسرے پر عائد ٹیرف کا کچھ حصہ 90 دن کےلیے معطل کر رہے ہیں۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ چین امریکا اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے متعلق بات چیت کےلیے میکانزم قائم کریں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ تجارتی بات چیت چین اور امریکا یا کسی تیسرے ملک میں بالترتیب ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جنیوا میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ...
کوٹلی میں پیپلز پارٹی کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تاریخی ریلی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز کوٹلی (سب نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے نکالی گئی عظیم الشان ریلی کی قیادت کی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی، سماجی و انتظامی شخصیات کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی میں وزراء حکومت جاوید اقبال بڈھانوی، چوہدری اخلاق، ملک ظفر اقبال، عامر یٰسین چوہدری، ممبر کشمیر کونسل ملک حنیف، سابق وزیر حکومت ملک محمد نواز، امیدواران اسمبلی ملک محمد یوسف ایڈوکیٹ، سردار آفتاب انجم، سردار ہارون بشیر، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری جاوید غفور، پیپلز پارٹی کی ضلعی و...
---فائل فوٹو صوبۂ پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی۔گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد مذکورہ بلز ایکٹ بن کر فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے تھیلیسیمیا پری ونشن بل2025ء، پنجاب ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی بل 2025ء، نیکسس یونیورسٹی سیالکوٹ بل 2025ء کی منظوری دی ہے۔گورنر پنجاب نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل 2025ء، نیکسٹ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025ء، یونیورسٹی آف وائٹ راک بل 2025ء اور پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025ء کی بھی منظوری دی ہے۔
—فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کارکنان کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کے کیسز کی سماعت 16جون تک ملتوی کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کیسز پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔ بانی پی ٹی آئی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے دو مقدمات میں بریڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ کھنہ میں درج لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے دو مقدمات میں بری کر دیا۔ دورانِ سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا دیگر کیسز کی طرح اس میں بھی وہی...
ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر سیکشن 144 CrPC کے تحت لگائی۔ فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، اہم تنصیبات کی سیکیورٹی اور کسی بھی قسم کی افراتفری یا بدامنی کے خطرات کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی 30 دن کے لیے نافذ العمل ہے اور خلاف ورزی پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے Ansa Awais Content Writer
نیو دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جس سے ان کے 14 سالہ شاندار کیریئر کا اختتام ہوگیا۔ ویرات کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچز میں 9,230 رنز بنائے جس میں 30 سنچریاں شامل ہیں۔ کوہلی نے 2014 سے 2022 تک بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی، اس دوران 68 میچز میں سے 40 میں فتح حاصل کی جس سے وہ بھارت کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان ثابت ہوئے۔ انسٹاگرام پر جاری بیان میں کوہلی نے کہا کہ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کو اپنا سب کچھ دیا اور اب وہ شکرگزاری کے ساتھ اس فارمیٹ سے رخصت ہو رہے ہیں۔ ویرات کوہلی نے اپنی پوسٹ میں...
سٹی 42 : مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ق لیگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری طارق حسن، علی رضا، پنجاب صدر ملک سمین، کوآرڈینیٹر صنعت و تجارت ندیم پہلوان موجود تھے ۔ ملاقات میں پارٹی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ق لیگ رہنماؤں نے چودھری شجاعت کو تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔ چودھری شجاعت حسین نے "آپریشن بنیان مرصوص "پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے
نئی دہلی(اوصاف نیوز) بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ایک بیان کہا کہ 14 سال ہو گئے ہیں جب پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے لیے سفید لباس پہنا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا۔ اس نے مجھے آزمایا، نکھارا اور ایسی زندگی کی سچائیاں سکھائیں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 111 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں 9 ہزار 230 رنز بنائے۔ اور رنز بنانے کی اوسط 46.8 رہی۔ کوہلی بھارت کے لیے سب سے...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب روہت شرما نے گزشتہ ہفتے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا حیران کن اعلان کیا تھا۔ ویرات کوہلی نے سماجی پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر اپنی پوسٹ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار بیگی بلیو پہنتے ہوئے 14 سال ہوچکے ہیں۔ سچ میں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا، اس نے مجھے آزمایا، مجھے نکھارا اور...
بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی اس فارمیٹ میں ان کی 14 سالہ شاندار کرکٹ کیریئر کا اختتام ہو گیا ہے۔ کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں سے 68 میچز میں وہ بھارت کے کپتان رہے، اور اس دوران انہوں نے 9230 رنز اسکور کیے۔ ان کا اوسط 46.85 رہا۔ کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایک بیان میں کہا، ’14 سال ہو گئے ہیں جب میں نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بیگی بلو پہنی۔ سچ کہوں تو کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ سفر مجھے کہاں تک لے جائے گا۔ یہ سفر میرے لیے ایک امتحان، ایک تربیت اور زندگی بھر کے...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت کو پہنچا دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو پہنچایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں، جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے جنید اکبر کا کہنا ہے...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیاہے،بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ جنید اکبر تحریک اوراحتجاج کیلئے مکمل توجہ دیں،بانی پی ٹی آئی کا پیغام سلمان اکرم راجہ اور پارٹی قیادت کو پہنچا دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علیمہ خان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہاجنید اکبر کو پارٹی کے فیصلے اور تحریک کیلئے مکمل اختیار ہے، تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی، قیادت و کارکنوں کی آزادی اور دھاندلی کیخلاف آواز اٹھانا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کے حامی ہیں: امریکا مزید :
نیو دہلی: شبمن گل کو بھارت کا نیا ٹیسٹ کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈ بال کرکٹ سے روہت شرما کے اعلان ریٹائرمنٹ کے بعد اوپنر کیلئے راستہ صاف ہوگیا ہے، وہ طویل فارمیٹ میں یہ ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں، ان کے کپتان بنائے جانے کا اعلان 24 مئی تک متوقع ہے۔ شبمن گل سے قبل موجودہ نائب کپتان جسپریت بمراہ بھی قیادت سنبھالنے میں دلچسپی ظاہر کرچکے تھے تاہم انہیں فٹنس اور ورک لوڈ کی وجہ سے اس عہدے سے دور رکھا گیا ہے، بھارتی سلیکٹرز نئی جنریشن کو یہ ذمہ داری دینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان وکارکنان پر احتجاج اور توڑپھوڑ کے کیسز کی سماعت 16جون تک ملتوی کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت بانی پی ٹی آئی وکارکنان پر احتجاج اور توڑپھوڑ کے کیسز کی سماعت کی سماعت ہوئی ،انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی،جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا دیگر کیسز کی طرح اس میں بھی وہی سٹیٹس ہے، عدالت نے کیسز کی سماعت 16جون تک ملتوی کردی۔ بھارت پاکستان کو کمزور نہ جانے، بیٹھ کر بات کرلے تو ان...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے فارم ہاؤس پر جاری ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر متعدد مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے شراب اور دیگر منشیات بھی برآمد کیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس کے مطابق انہیں فارم ہاؤس پر غیر قانونی ڈانس پارٹی کی اطلاع ون فائیو پر موصول ہوئی، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد لڑکیوں اور لڑکوں کو حراست میں لیا گیا۔ بعد ازاں 15 سے زائد خواتین اور 40 سے زیادہ مردوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کو ان کے ورثا سے ساز باز کے بعد رہا کر دیا گیا۔ گرفتار خواتین کو کئی...
سید نعمان: ڈی پی او کا کہنا تھا مانسہرہ کےسیاحتی مقام نوری ٹاپ پر پھنس جانے والے 8 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، پولیس نے بتایا کہ جنگ کے خطرات پر آزاد کشمیر شادرہ نیلم ویلی سے 22 افراد پیدل جھل کھڈ ناران آرہے تھے۔ شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا تھا کہ نوری ٹاپ کے قریب برفباری اور گلشئیرز کی زد میں آکر 8 افراد راستے میں پھنس گئے تھے ،ناران پولیس ، کے ڈی اے اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ ٹیم نے لاپتہ افراد کو تلاش کرکے ریسکیو کیا۔ 24 بھارتی ائیرپورٹس تاحال بند، 444 پروازیں منسوخ 22 افراد میں سے 19 افراد کو ناراں پہنچا دیا گیا، مانسہرہ شدید سردی برف باری آکسیجن کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت کو پہنچا دیا، بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی، علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو پہنچایا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں،جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی...
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باب کوپر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق 1960 کی دہائی میں آسٹریلیا کی جانب سے 27 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے باب کوپر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر باب کوپر نے اسٹاک بروکنگ اور مرچنٹ بینکنگ میں کیریئر کے لیے کھیل چھوڑنے سے پہلے 1960 کی دہائی میں 27 ٹیسٹ کھیلے جب کہ کوپر نے اپنی زیادہ تر فرسٹ کلاس کرکٹ وکٹوریہ کے لیے کھیلی۔ کوپر نے 27 ٹیسٹ میچز میں 48.29 کی اوسط سے 2061 رنز بنائے جس میں 5 سنچریاں شامل تھیں جب کہ ان کی سب سے مشہور اننگز 1966 میں انگلینڈ کے...
امریکا کے سیکریٹری خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ چین کے ساتھ 2 روزہ مذاکرات کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا مقصد امریکا کے تجارتی خسارے میں کمی لانا ہے۔ تاہم انہوں نے معاہدے کی تفصیلات سوموار تک مؤخر کر دی ہیں۔ بیسنٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ مذاکرات انتہائی مفید رہے، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس پیشرفت سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ مذاکرات میں چینی نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ دونوں امریکی عہدیداروں نے موجودہ بھاری ٹیرف چینی مصنوعات پر 145 فیصد اور امریکی مصنوعات پر چین کی جانب سے 125 فیصد محصولات کے خاتمے یا نرمی...
خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے ، جس میں سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ میں واقع مال منڈی کے قریب خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے کے بعد ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تفتیشی حکام نے شواہد اکھٹے کیے ۔ریسکیو 1122 پشاور کے ترجمان بلال احمد نے بتایا کہ دھماکے میں 3 افراد زخمی...
پی سی بی کی ٹیم مالکان سے مشاورت ، غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کے لیے اقدامات پی سی بی اور ٹیم مالکان کے درمیان لاجسٹک مسائل، سیکیورٹی پر اہم اجلاس جلد متوقع پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی تناؤ کے بعد امن کی فضا کے قیام سے کھیلوں کے میدان میں بھی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے بقیہ میچز کی بحالی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے سبب پی ایس ایل کے فائنل سمیت 8 اہم میچز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم، حالیہ جنگ بندی اور امن کی صورتحال کے بعد، پی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ)پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کاپہلا اجلاس کابل میں ہوا۔اجلاس میں اقتصادی و سکیورٹی تعاون اور علاقائی استحکام پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے چینی نمائندے یوشیانگ یون کے ہمراہ افغانستان کے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی ‘ وزیر خارجہ امیرخان متقی اور وزیر تجارت نورالدین عزیز سے ملاقاتیں کی ہیں۔جن میں باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کے فروغ،چھٹی وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینے ‘تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تعمیری گفتگو ہوئی اورسی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سہ فریقی وزرائے خارجہ...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قوم نے بھارت کو سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر جواب دیا ہے۔ بھارت کو پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا، آئندہ بھی کسی قسم کی جارحیت کا ایسا ہی سخت جواب آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قوم نے بھارت کو سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر جواب دیا ہے۔ بھارت کو پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا، آئندہ بھی کسی قسم کی جارحیت کا ایسا ہی سخت...
وزیراعلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے 10 مئی 2025 کو بنوں میں منعقدہ ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ایٹا) کے اسکریننگ ٹیسٹ میں مبینہ بے ضابطگی اور پیپر لیک ہونے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے ایٹا ٹیسٹ میں سامنے آنے والی مبینہ بے ضابطگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو معاملے کی اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں کہا گیا...
کلفٹن کے ساحل سی ویو پر منعقدہ ریلی سے خطاب میں سابق کرکٹر نے کہا کہ بغیر ثبوت کے پہلگام واقعے کا الزام ہم پر لگایا گیا، حملہ کیا ہے تو اب نتائج بھگتو، نریندرمودی پاکستان سمیت پوری دنیا میں بدنام ہو رہا ہے، کینیڈا میں سکھوں پر حملہ کیا وہاں منہ کی کھانا پڑی، اپنے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمارا ملک بے مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو جنگی جارحیت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں ہیں۔ بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر کراچی میں ریلی کا انعقاد...
یورپ کی ڈیفنس تجزیاتی ویب سائٹ بلغاریہ ملٹری ریویو نے کہا ہے کہ بھارت کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاکستان بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ بلغاریہ ملٹری ریویوکی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کو تباہ کیا، جو سب سے زیادہ ہائی پروفائل واقعہ ہے۔ ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پاکستان نے انتہائی اہم ایئربیس پر روسی سسٹم کو تباہ کیا، جس کے بعد بھارت کا دفاع کمزور پڑ گیا۔ پاکستان کی جانب سے ہائپر سونک جے ایف 17 تھنڈر میں لگانے کے بعد پاک فضائیہ کی صلاحیت بہت بڑھ گئی ہے۔ بلغاریہ ملٹری ریویو کے...
اسپتال منتقلی کے بعد سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید ہوگئے، شہید اے ایس آئی کی شناخت لیئق زادہ خان اور کانسٹیبل کی عالم زیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ واقعے میں پولیس اہلکار (ڈرائیور) صداقت زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رینگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے، جس میں سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رینگ روڈ میں واقع مال منڈی کے قریب خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تفتیشی حکام نے شواہد اکھٹے کیے۔ ریسکیو 1122 پشاور...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا، آئندہ بھی کسی قسم کی جارحیت کا ایسا ہی سخت جواب آئے گا۔ نجی ٹیلیویژن سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ قوم نے بھارت کو سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر جواب دیا ہے۔ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس خواہش کا اظہار کیا کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے۔ مزید پڑھیں:مذاکرات میں بھارت سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ خواجہ آصف نے بتا دیا
اجلاس میں کھیل کے میدانوں، پارکوں، اور تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ ان کے انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اسکیموں اور تجاویز پر گفتگو کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی ڈویژن میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر غور کے لیے پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس وزیر منصوبہ بندی و توانائی ناصر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ناصر حسین شاہ نے کی جبکہ سینئر رہنماؤں خورشید شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، سینیٹر وقار مہدی اور اعجاز جاکھرانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی سے...
ننگرپارکر میں ہندو برادری کی جانب سے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جب تک سندھ طاس معاہدہ بحال نہیں ہوتا، یہ قوم جنگ بندی قبول نہیں کرے گی یہ قوم مودی کی دھمکیوں سے ڈرنے والی قوم نہیں ہم پاکستان کے پانی کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے بھارت کے جارحانہ اقدامات، دہشت گرد نریندر مودی اور اس کی بزدل فوج کی پاکستان مخالف کارروائیوں کے خلاف سندھ بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان ریلیوں کا مقصد پاکستانی قوم اور اقلیتوں کے اتحاد و یکجہتی کا بھرپور اظہار تھا۔ریلیوں کا انعقاد پاک بھارت سرحدی علاقے ننگرپارکر سے لے کر بدین،...
اپنے سپہ سالار کو پاکستانی ارطغل کا نام دے رہا ہوں،گورنر کامران ٹیسوری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہمارے سپہ سالار کو پاکستانی ارطغل کا نام دے رہا ہوں۔شہر قائد میں ماں کے عالمی دن کے حوالے سے گورنرہاوس میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے ہمیں دنیا کے سامنے سر خرو کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے سب کا سر فخر سے بلند کردیا، اپنے سپہ سالار کو پاکستان ارطغل کا نام دے رہا ہوں، پوری قوم افواج پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئی۔گورنر سندھ کا مزید...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو جنگی جارحیت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں ہیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر کراچی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اور سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان زندہ باد ریلی کی قیادت کی۔کلفٹن کے ساحل سی ویو پر منعقدہ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جہاں شاہد خان آفریدی نے شرکا سے خطاب کیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ خطے میں امن کے لئے نکلے ہیں، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا کرارا جواب دیا، پہلے کہہ...
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو جنگی جارحیت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں ہیں۔ بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر کراچی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اور سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان زندہ باد ریلی کی قیادت کی۔ کلفٹن کے ساحل سی ویو پر منعقدہ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جہاں شاہد خان افریدی نے شرکا سے خطاب کیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے نکلے ہیں، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا کرارا جواب دیا، پہلے کہہ دیا تھا کہ مودی انسان...