2025-07-25@14:01:06 GMT
تلاش کی گنتی: 111

«مواد بلاک»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ دشمن قوتوں کے ایما پر قلات میں روڈ بلاک کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور بلوچستان کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے 12 دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے گئے ہیں۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی رات کو بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دہشت گردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی۔دشمن اور دشمن قوتوں کے ایماء پر دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کا مقصد بنیادی طور پر معصوم شہریوں...
    پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس جو ان دنوں خبروں میں ہیں، ان کے بارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی تبصرہ کیے بنا نہ رہ سکے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ’لوگ امریکن پاسپورٹ لینے کے لیے وہاں جاتے ہیں لیکن ہمارے ٹیلنٹڈ لڑکے کو دیکھو کہ امریکن پاسپورٹ سمیت خاتون کو فٹ پاتھ پر لا کر بٹھا دیا‘۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والے بڑے دل والے ہیں، لوگ امریکا جاتے ہیں اور ہم لوگوں کو یہاں بلاتے ہیں‘۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا گورنر سندھ اور میئر کراچی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلبرگ بلاک 12 سے 13 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، پولیس نے بچی کی بازیابی کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچوں کے اغوا کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں، گلبرگ بلاک 12 سے 13 سالہ بچی مبینہ طور پر اغوا کیا گیا۔تھانہ گلبرگ میں بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، والد نے بتایا کہ 13 سالہ سوہانہ 26 جنوری کی شام 6 بجے لاپتا ہوئی، شعیب نامی شخص نے2ساتھیوں کے ہمراہ بیٹی کواغواکیا۔
    پاکستان تحریک انصاف جو ایک وقت میں نوجوانوں اور تبدیلی کے نعروں کے ساتھ ابھری تھی آج اپنی ہی اندرونی سیاست کا شکار ہوچکی ہے۔ خیبر پختونخوا میں حالیہ سیاسی بحران جس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی کے درمیان سرد جنگ واضح ہو چکی ہے پارٹی کے اندرونی معاملات کی پیچیدگی اور انتشار کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ صورتحال ایک ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہے جب خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا تھا۔ مگر پارٹی قیادت کے غلط فیصلوں اور بشری بی بی کی انتظامی معاملات میں مداخلت نے اس تاثر کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ پارٹی کے اراکین کے لئے اس وقت سب سے بڑا سوال...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین مذاکرات ڈیڈ لاک کے شکار ہونے کے پیش نظر پیپلزپارٹی نے نواز شریف سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری، نواز شریف سے رابطہ کریں گے اور ان کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو کی بھی نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے نواز شریف سے رابطہ کر رہی ہے اور انہیں وفاقی حکومت سے متعلق پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی نواز شریف سے مطالبات پورا کرنے کا مطالبہ کرے گی اور ان سے مذاکرات...
    سرگودھا کے نوجوان کو کراچی سے کچے کے علاقے میں بلا کر اغوا کرلیا گیا ہے۔ مغوی کے بہنوئی نے شاہ لطیف تھانے میں درخواست دی جس کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری کے اغوا کا واقعہ 18 دسمبر 2024 کو پیش آیا، 19 جنوری کو درج کے گئے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے نوجوان اللہ یار الیکٹریشن ہے اور سرگودھا سے تعلق رکھتا ہے۔ نوجوان کراچی میں اکیلا رہتا تھا جہاں سے اسے  الیکٹریشن کا بڑا کام دینے کے بہانے کچے میں بلا کر اغوا کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے:کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بات کیوں کی؟ رکن...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں سزا اس لیے سنائی گی کہ ڈیل کرلیں تاہم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ کوئی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ مقدمات کا سامنا کریں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کی وجہ سے ساری دنیا میں ہمارا مذاق بن گیا، سب کو سمجھ آگئی کہ سیاسی انتقام میں ہماری عدلیہ کس طرح استعمال ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناصر جاوید رانا پر سپریم کورٹ نے بھی اعتراض اٹھایا اٹھائے تھے، اسی قسم کے ججز...
    پشاور(آن لائن)پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہاہے کہ ایک ایسے جج کو لاکر سزا سنوائی جاتی ہے جسے عدالت عظمیٰ نے ان فٹ قرار دیا تھا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو تحویل میں لینے کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو تکلیف دینا تھی۔
    ایف بی ایریا بلاک 15 گلشن مصطفی کے قریب گھر سے ایک  خاتون کی پھندا لگی لاش ملی۔ ایس ایچ او جوہر آباد راشد الرحمن نے بتایا کہ خود کشی کرنے والی خاتون کا نام عائشہ زوجہ اظفر ہے, اس کی عمر 24 برس تھی، مذکورہ خاتون کی شادی ایک برس قبل ہوئی تھی, ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اہلخانہ نے بیان دیا یے کہ عائشہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ خودکشی کی کوشش کرچکی ہے، تاہم اس میں کامیاب نہیں ہوسکی تھی، اب تیسری مرتبہ اس نے گلے میں پھندا لگاکر خود کشی کرلی اور اپنی جان گنوا دی۔ انہوں نے بتایا کہ اہلخانہ کا کہنا یے کہ عائشہ کو مبینہ طور...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کا شدیداحتجاج، نشستوں پر کھڑے ہوکر اووو اووو اور ڈیسک بجاتے رہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کامائیک بندکرنے پر ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔پی ٹی آئی کے رکن اقبال آفریدی نے ایوان میں آکر کورم کی نشاندہی کردی مگرگنتی کرانے پر کورم پورا نکلا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے الزام لگایاہے کہ ملک سے باہر پی ٹی آئی کے نمائندے غیر ملکی ایجنٹوں سے پیسے لیتے ہیں،وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ یہ مذاکرات کو ڈسٹرب کر رہے ہیںان لوگوں سے بلیک میل نہ ہوں یہ لوگ مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں، ہمارے فوجی بڑی بہادری کے ساتھ ٹی ٹی پی کے ساتھ لڑرہے ہیں۔قومی اسمبلی کا...