2025-05-19@17:50:11 GMT
تلاش کی گنتی: 6496

«نویں منزل سے گر»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے اپسکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپسکیل پروگرام منظم جرائم کی روک تھام میں...
    سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا خیر مقدم کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے ۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا وزیر داخلہ نے اپ سکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہا ، کہا کہ اپسکیل پروگرام منظم جرائم کی...
    اٹک میں کوہاٹ روڈ پر وین اور کار میں تصادم ہوگیا، جس کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگیا، 14 مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق اٹک کے علاقے مٹھیال کے قریب کوہاٹ روڈ پر وین اور کار میں تصادم ہوگیا، جس کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو حکام نے کہا کہ واقعہ میں خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگیا، 14 مسافر جھلس کر زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام نے کہا کہ زخمیوں میں 7 کی حالت تشویشناک ہے،اموات  میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر نہ دیا گیا تو ترقی کا خواب ادھورا رہ جائے گا، حکومت خالی عمارتوں کو تعلیمی مراکز میں تبدیل کر کے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے۔ کراچی میں تعلیم و تربیت کے لیے نئے کورسز متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نوجوان افرادی قوت کی مانگ بڑھ رہی ہے اور چین جیسے ترقی یافتہ ملک بھی پاکستان کے...
    وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو  وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے۔کراچی میں تعلیم و تربیت کے لیے نئے کورسز متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نوجوان افرادی قوت کی مانگ بڑھ رہی ہے اور چین جیسے ترقی یافتہ ملک بھی پاکستان کے نوجوانوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں تاہم اٹھارویں ترمیم کے بعد ملک میں نئی جامعات کا قیام ایک چیلنج بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر نہ دیا گیا تو ترقی کا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ ان کا ملک انڈیا اور پاکستان کے درمیان سیزفائر کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور چاہتا ہے کہ اعتماد سازی کے اقدامات اور بات چیت بھی ہو پاکستان کہہ چکا ہے کہ امریکہ کے علاوہ برطانیہ اور دیگر ممالک نے بھی انڈیا اور پاکستان کے درمیان گذشتہ ہفتے دہائیوں بعد ہونے والی شدید ترین کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اس سیزفائر کے لیے تیز رفتار سفارتی کوشش 10 مئی کو کامیاب ہوئی لیکن سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ سیزفائر اب...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2025ء ) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی 32 سے زائد ممالک میں بغیر ویزہ انٹری کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افریقہ، اوشیانا اور ایشیاء کے بعض ممالک کو غیرملکیوں کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ کھلے ممالک میں شمار کیا گیا ہے کیوں کہ یہ دوسرے تمام ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزہ کے داخلے کی اجازت دیتے ہیں، عالمی رہائش اور شہریت کے سرمایہ کاری پروگرام فراہم کرنے والی فرم Henley & Partners کا کہنا ہے کہ افریقہ کے آٹھ ممالک، اوشیانا کے تین اور ایشیا کا ایک ملک دنیا کے سب سے زیادہ کھلے ممالک میں شامل ہیں جو تقریباً 198 ممالک کو بغیر ویزہ کے...
    تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران کو امریکہ کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جوہری معاہدے کے بارے میں کوئی تحریری تجویز موصول نہیں ہوئی عراقچی نے ”ایکس“ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کو نہ براہ راست اور نہ بالواسطہ کسی قسم کی کوئی تحریری تجویز ملی ہے جو پیغامات ہم تک پہنچ رہے ہیں اور دنیا تک پہنچ رہے ہیں وہ اب بھی الجھاﺅ اور تضاد کا شکار ہیں.(جاری ہے) بیان میں انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود ایران اپنے موقف میں پرعزم اور واضح ہے یعنی ہمارے حقوق کا احترام کریں، اپنی پابندیاں ہٹائیں، ہم معاہدے تک پہنچ جائیں گے ....
    برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے فریقین پر زور دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔ اسلام آباد میں اپنے 2 روزہ دورے کے اختتام پر خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقین پر زور دیں گے کہ وہ اپنے معاہدہ جاتی وعدوں کو پورا کریں۔ بھارت کی جانب سے 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، پاکستان کے خلاف ان اقدامات کی ایک کڑی تھی، جن کا جواز بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں حملے کو پاکستان سے بغیر کسی ثبوت کے جوڑ کر پیش کیا تھا۔ پاکستان نے اس حملے میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات ہوئی، وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا خیر مقدم کیا۔دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے، برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپ سکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اپ سکیل پروگرام منظم جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر رہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مئی 2025ء) سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ادارے روئٹرز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ ورکرز اور کلینکس کے لیے امریکی امداد میں کٹوتی کے بعد سے جنوبی افریقہ میں ایڈز کا باعث بننے والے ایچ آئی وی وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹنگ اور مانیٹرنگ میں کمی ہوئی ہے، جس سے بالخصوص حاملہ خواتین، نومولود بچے اور نوجوان زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ اس رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ان اعداد و شمار تک ملکی عوام کو رسائی حاصل نہیں ہے۔ جنوبی افریقہ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ وہاں ایچ...
    —فائل فوٹو گھوٹکی میں رونتی کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اسلام آباد اور میاں چنوں کے رہائشی دو افراد کو بازیاب کروایا گیا۔پولیس نے کہا کہ دونوں افراد کو شادی کا جھانسہ دے کر اغواء کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے مغویوں کے ورثاء سے 3 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
    اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی ہے۔ وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقومی نے برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے، برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپ سکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ اپسکیل پروگرام منظم جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا...
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی وزارت داخلہ میں ملاقات ہوئی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن، بچوں سے متعلق آن لائن ہراسانی سمیت دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک سے کام جاری ہے۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی صنعت کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوتوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)وفاقی دارالحکومت کی مشہور لال مسجد کے مہتمم مولانا عبدالعزیز نے مفتی عبدالقوی کو اس وقت لال مسجد سے نکال دیا جب وہ دارالافتا میں بیٹھے چائے پی رہے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا عبدالعزیز نے بندوق تھامے مفتی عبدالقوی کو کہا کہ یہاں سے نکل جا ئو،اگلی بار آئے تو باندھ کر کوڑے ماروں گا، انہوں نے کہا کہ یہ بدمعاش ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی جامعہ حفصہ کے دفتر میں کچھ علما ء کے ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران مولانا عبدالعزیز غصے اور اسلحے سے لیس حالت میں کمرے میں داخل ہوئے۔مولانا عبدالعزیز نے کسی...
    معروف ڈراما نویس اور سینیئر اداکار سید محمد احمد نے پاکستانی ڈراموں میں گرتے ہوئے معیار پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں محمد احمد کا کہنا تھا کہ ڈراما کسی اور چیز کا نام ہے، آج کل ہماری انڈسٹری میں جو بن رہے ہیں وہ ڈراما نہیں ہیں۔ سید احمد نے کہا کہ جو چینل لگاؤ، ہر جگہ ایک ہی جیسے ڈرامے چل رہے ہیں۔ شائقین بھی تنگ آچکے ہیں۔ ڈرامہ نویسی چھوڑ کر اداکاری میں قسمت آزمانے والے سید محمد احمد نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے کوئی ڈراما کامیاب ہوگیا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس جیسے ہی ڈرامے بنائے جاتے رہیں۔ انھوں نے آج کل...
    آل راؤنڈر روسٹن چیز کو ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (CWI) کے مطابق وہ کریگ بریتھویٹ کی جگہ لیں گے جنہوں نے مارچ 2025 میں کپتانی سے استعفیٰ دیا تھا، جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اسپن بولنگ آل راؤنڈر 33 سالہ روسٹن چیز کو ایک جامع انتخابی عمل کے بعد اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس عمل میں نفسیاتی ٹیسٹنگ بھی شامل تھی تاکہ قیادت کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ دیگر امیدواروں میں جان کیمبل، ٹیون ایملاچ، جوشوا ڈا سلوا، جسٹن گریوز اور جومیل واریکن شامل تھے۔ ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اس فیصلے کی...
    ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ایونٹ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 6-10 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرزاق، عاشر عباس، محمد ریحان اور سعید اختر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے بعد گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات مزید مضبوط ہوگئے ہیں۔ ایونٹ میں بنگلہ دیش کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے، جو پاکستان کے لیے راہ ہموار کر رہی ہے۔ پاکستان اب اپنا دوسرا گروپ میچ کل میزبان ایران کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان کی زبردست کارکردگی نہ صرف ٹائٹل کے دفاع کی جانب مثبت...
    افرادی قوت کی عالمی تبدیلیوں کے درمیان، تارکین وطن مزدوروں پر بڑھتے ہوئے انحصار کی وجہ سے فرانس غیر ملکی کارکنوں کے لیے ایک اہم منزل کے طور پر ابھر رہا ہے، جن میں بہت سے پاکستانی بھی شامل ہیں۔ فرانسیسی تھنک ٹینک ٹیرا نووا کی ایک حالیہ تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ فرانس کو اپنی معیشت کو برقرار رکھنے کے لیے 2040 تک سالانہ 250,000 سے 310,000 غیر ملکی کارکنوں کی ضرورت ہوگی۔ یہ کمی بنیادی طور پر عمر رسیدہ آبادی اور سکڑتی گھریلو افرادی قوت کی وجہ سے ہے۔ صرف 2022 میں، فرانس نے تقریباً 331,000 تارکین وطن کو تسلیم کیا، جبکہ لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے آنے والے برسوں میں ان...
    بیجنگ(اوصاف نیوز) پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کو مسلسل عالمی سطح پر شرمندگی کا سامناکرنا پڑا ہے۔پاکستان کے دوست ملک چین نےبھارت کی عبرتناک شکست کو تاریخ کا حصہ بنانے کےلیے اپنے جے 10 سی طیاروں پر پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کی تصاویر چسپاں کردیں چین نے جے 10 سی طیاروں پر پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے پانچ طیاروں کی تصاویر نصب کی ہیں۔ جن میں تین رافیل، دو ایس یو 30 اور ایک مگ 21 طیارے شامل ہیں۔ یار رہے کہ سات مئی کو بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف وزری پر پاک فضائیہ نے کاروائی کرتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے پانچ طیارے...
     وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی مانند کھڑا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی۔ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی مانند کھڑا ہے۔ ہم برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے اپسکیل پروگرام کے تحت برطانوی حکومت کے خصوصی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ...
    غزہ میں ایک برطانوی ڈاکٹر نے فوٹیج جاری کی ہے جس میں جمعرات کو جنوبی شہر خان یونس کے قریب اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے سے ہونے والی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ : اسرائیلی جارحیت میں شدت، شہادتوں کی تعداد 53 ہزار سے متجاوز کنسلٹنٹ پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ٹام پوٹوکر نے برطانوی میڈیا سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جو اسپتال پر اسرائیل کے حملے کے بعد کے مناظر پر مشتمل ہے۔ یاد رہے کہ اس اسپتال پر 6 بم گرائے گئے، جس میں 28 افراد شہید ہوگئے تھے۔ ڈاکٹر ٹام پوٹوکر غزہ انکلیو میں پھنسے فلسطینیوں کو اہم علاج فراہم کرنے 16 بار جا چکے ہیں، نے اس فوٹیج کو اسپتال میں کام کرنے...
    اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات، وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے، برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں،وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپ سکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہا۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025 ان کا کہنا...
    جنید انور : لال مسجد میں اُس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب مولانا عبدالعزیز نے معروف مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی کو مسجد سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جس پر شدید عوامی ردعمل سامنے آرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی لال مسجد کے دفتر میں موجود تھے، اسی دوران مولانا عبدالعزیز بندوق کے ہمراہ وہاں پہنچے اور سخت الفاظ میں مفتی قوی کو فوری مسجد سے نکل جانے کا کہا۔ مولانا عبدالعزیز نے مفتی قوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "یہاں سے نکل جاؤ، آئندہ آئے تو کوڑے ماروں گا"۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025 ویڈیو میں مولانا عبدالعزیز کو مفتی...
    جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہوں تنازع کسی کے مفاد میں نہیں ہے ، ڈیوڈ لیمی کی اسحاق ڈار سے گفتگو برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور بھارتیوں نے جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے ، برطانوی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور کہا کہ برطانوی پاکستانی اور برطانوی انڈین جنگ بندی کا خاص طور پر خیرمقدم کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے برطانوی سیکرٹری خارجہ کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال، بالخصوص پاک بھارت جنگ بندی پر تفصیلی بات چیت کی۔نائب وزیراعظم نے برطانوی سیکرٹری خارجہ کو بھارت کی بلااشتعال اور...
    آئی ایم ایف سے ٹیکس تجاویز پر مشاورت جاری مگاڑیوں پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز معیشت کو دستاویزی بنانے پر زور ، زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی یکم جولائی سے ہو گی نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب رکھنے کے علاوہ گاڑیوں سمیت کئی دیگر سیکٹرز میں ٹیکسز میں کمی کی تجویز زیر غور ہے ۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ٹیکس تجاویز پر مشاورت جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے بجٹ میں گاڑیوں اور پرزہ جات پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز ہے ۔اس کے علاوہ پرزہ جات پر موجودہ 2 فیصد...
    بینچ پر اعتراض، کارروائی براہ راست نشر، 26ویں ترمیم کیس کا فیصلہ پہلے کرنے کی درخواستیں طے شدہ اصول ہے کہ نظرثانی وہی بینچ سنتا ہے جس نے فیصلہ کیا ہو، درخواستوں میں موقف سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں سنی اتحاد کونسل نے تین متفرق درخواستیں دائر کردیں۔تفصیلات کے مطابق متفرق درخواستیں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے حامد خان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی ہیں جس میں بینچ پر اعتراض، کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواستیں شامل ہیں جب کہ چھبیسویں ترمیم کیس کا فیصلہ مخصوص نشستوں کے کیس سے پہلے کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے ۔یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ طے شدہ اصول ہے کہ نظرثانی وہی بینچ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان بھارت کشیدگی اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال بالخصوص پاکستان بھارت جنگ بندی پر تفصیلی بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان برطانیہ دو طرفہ تعلقات پر بھی وسیع بات چیت کی۔ تجارت، معاشی تعاون اور ترقیاتی شراکت داری میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے کوئی ثبوت نہیں دکھائے۔ ڈیوڈ لیمی نے...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ آئندہ ہفتے سے پالیسی نوعیت کی بات چیت شروع ہوگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مذاکرات کا بنیادی موضوع ایف بی آر ریونیو اور اس کو حاصل کرنے کے لیے مجوزہ ریونیو  اقدامات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک تجویز ہے کہ ملک کے اندر چلنے والی  ٹیکسی سروسز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔ تنخواہ دار طبقہ اور پراپرٹیز  اور گاڑیوں کے سیکٹر میں ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی کی تجویز بھی زیر غور آئی  ہے۔ صنعتی  خام مال اور نیم تیار شدہ اشیاء  پر ڈیوٹیز میں کمی کی تجویز ہے۔ نئے بجٹ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان بھارت جنگ بندی میں کلیدی کردار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان سیز فائر کا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے کو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت...
    وزیراعظم شہباز شریف اور یرطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔وفود کی صورت میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم سینیٹر اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور بلااشتعال جارحیت کے سامنے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اپنے دفاع کے حق کے استعمال میں پاکستان...
    اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کی مضبوط خواہش کا بھی اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا اپنے دفاع میں ردعمل متناسب اہداف پر مبنی تھا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق جنگ بندی مفاہمت کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور بلا اشتعال جارحیت کے سامنے انتہائی صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے اس بات...
    ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 10-6 سے ہرادیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیکر بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ جیت لیا ایران میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے اس میچ میں پاکستان کی جانب سے عبدالرازق، عاشر عباس، محمد ریحان اور سعید اختر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ مزید پڑھیں: زمانہ طالب علمی میں بیس بال ٹیم کی کپتان تھی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چوں کہ بنگلہ دیش گروپ میں اپنے 2 میچ ہار چکا ہے اس لیے اب پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی یقینی ہوگئی ہے۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ ہفتے کے روز ایران کے خلاف کھیلے گا۔ مزید پڑھیں:...
    وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ برطانوی اور پاکستانی دونوں راہنمائوں نے خطے کی صورتحال پر بات چیت کی ہے جبکہ پاکستانی وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کو بھارت کے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسلام  ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کو پاکستان میں خوش آمدید کہا، ملاقات میں پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں راہنمائوں نے خطے کی صورتحال پر بات چیت کی ہے جبکہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کو بھارت...
    برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے دورہ پاکستان پر برطانوی ہائی کمشین نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشین کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ2021  کے بعد کسی برطانوی سیکریٹری خارجہ نے پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا، ڈیوڈ لیمی نے دورہ پاکستان میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے واضح کیا کہ تنازعہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا برطانوی سیکریٹری خارجہ سے رابطہ، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر اتفاق اعلامیے کے مطابق برطانوی حکومت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری جنگ بندی کا خیرمقدم کیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک برطانیہ کے اہم شراکت دار ہیں، برطانوی وزیر خارجہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ تشدد اور تفریق دنیا بھر کے لاکھوں ایل جی بی ٹی کیو آئی + افراد کی روزمرہ زندگی کے تلخ حقائق ہیں جبکہ طبی خدمات اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے لیے امدادی وسائل میں کمی سے ان کے لیے حالات مزید گمبھیر ہو گئے ہیں۔ہم جنس پرست، دو جنسی رجحانات کے حامل اور ٹرانسجینڈر افراد سے نفرت کے خلاف عالمی دن 17 مئی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایل جی بی ٹی کیو آئی + لوگوں کو اظہار نفرت، حملوں اور اپنے حقوق پر قدغن کا سامنا ہے۔ تاہم، ایسے لوگوں...
        طالبان حکومت کے نائب وزیر داخلہ بھارت کے خفیہ دورے پر گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے ’’بی بی سی پشتو‘‘ نے دعویٰ کیا کہ نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر بھارت کے خفیہ دور پر گئے تھے۔ بی بی سی کے مطابق اس دورے کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ یہ پاک بھارت کشیدگی کے عروج کے دنوں میں کیا گیا اور ابراہیم صدر کو طالبان کے امیر ملا ہبتہ اللہ کے نہایت قریب بھی سمجھا جاتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ابراہیم صدر کو طالبان حکومت کے اہم اور اسٹریٹیجک سیکیورٹی کے امور میں مہارت کے باعث فیصلہ سازی میں اہمیت دی جاتی ہے۔ بھارتی اخبار...
    سٹی 42 : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  کی برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔   برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈلیمی پاکستان کے دورے پر ہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد ڈیوڈ لیمی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک برطانیہ دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:  مودی سن لیں سندھو میں پانی بہے گا یا خون، بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے جمعے کے روز برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک برطانیہ دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل برطانوی سیکریٹری خارجہ نے وزارت خارجہ کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں...
    نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دو طرفہ امور اور پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اسلام آباد میں دفترِ خارجہ آمد پر اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور دفترِ خارجہ کے حکام سے ان کا تعارف کروایا۔ بھارت نے پاکستان پر لگائے گئے الزمات کے کوئی ثبوت نہیں دکھائے: برطانوی وزیر خارجہڈیوڈ لیمی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت نے جنگ بندی کے حوالے سے متاثر کن کردار ادا کیا، ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیرِ خارجہ کو پاکستان کے پہلے دورے پر خوش آمدید کہا، ملاقات...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2025ء) گاڑیاں سستی ہونے کا امکان، نئے مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں پر 15 سے 90 فیصد عائد ڈیوٹی میں 20 فیصد کمی کی تجویز۔ تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب رکھنے کے علاوہ گاڑیوں سمیت کئی دیگر سیکٹرز میں ٹیکسز میں کمی کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ٹیکس تجاویز پر مشاورت جاری ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے بجٹ میں گاڑیوں اور پرزہ جات پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ پرزہ جات پر موجودہ 2...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں سنی اتحاد کونسل نے تین متفرق درخواستیں دائر کردیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق متفرق درخواستیں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے حامد خان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی ہیں جس میں بینچ پر اعتراض، کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواستیں شامل ہیں جب کہ چھبیسویں ترمیم کیس کا فیصلہ مخصوص نشستوں کے کیس سے پہلے کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔ یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ طے شدہ اصول ہے کہ نظرثانی وہی بینچ سنتا ہے جس نے فیصلہ کیا ہو، نظرثانی میں ججز کی دستیابی کے باوجود نیا بینچ تشکیل نہیں دیا جاسکتا، مخصوص نشستوں کا کیس سننے والا بینچ سپریم کورٹ...
    برطانیہ میں رائل ایئر فورس کے ایک سابق اڈّے میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور بے لگام شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی رائل ایئر فورس پر لگنے والی خوفناک آگ کو بجھانے کی کوشش میں دو فائر فائٹرز اور ایک عام شہری جان کی بازی ہار گئے۔ عینی شاہد نے بتایا کہ کم از کم ڈیڑھ گھنٹے تک جائے حادثہ سے دھماکوں کی خوفناک آوازیں سنائی دیتی رہیں جیسے بجلی گرج رہی ہو۔ ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ ایسا لگتا تھا کہ عمارت کی چھت گر رہی ہے۔ فضا میں دھوئیں کی شدید بو اب بھی موجود ہے۔ قریب میں رہائش پذیر ایک شخص نے بتایا کہ آگ اس قدر شدید تھی کہ میلوں دور سے کالے دھوئیں کے بادل آسمان...
    اسلام آباد: مفتی قوی کو اسلام آباد کی مشہور مسجد سے نکال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مفتی قوی اسلام آباد میں واقع ایک مشہور مسجد میں موجود تھے جہاں سے انہیں وہاں کے خطیب نے بے عزت کرکے نکال دیا۔ مفتی قوی مسجد کے ایک کمرے میں کچھ لوگوں کے ساتھ موجود تھے کہ اسی دوران وہاں مسجد کے خطیب آگئے اور انہوں نے انہیں مسجد سے بے عزت کرکے نکال دیا۔ خطیب نے مفتی قوی کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر تم دوبارہ مسجد میں آئے تو تمہارا برا حال کردوں گا۔ انہوں نے وہاں بیٹھے لوگوں کو کہا کہ اس کو یہاں کس نے بلایا تھا یہ ایک بدکردار انسان ہے۔ Post Views: 2
    اسلام آباد: مفتی قوی کو اسلام آباد کی مشہور مسجد سے نکال دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مفتی قوی اسلام آباد میں واقع ایک مشہور مسجد میں موجود تھے جہاں سے انہیں وہاں کے خطیب نے بے عزت کرکے نکال دیا۔ مفتی قوی مسجد کے ایک کمرے میں کچھ لوگوں کے ساتھ موجود تھے کہ اسی دوران وہاں مسجد کے خطیب آگئے اور انہوں نے انہیں مسجد سے بے عزت کرکے نکال دیا۔ خطیب نے مفتی قوی کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر تم دوبارہ مسجد میں آئے تو تمہارا برا حال کردوں گا۔ انہوں نے وہاں بیٹھے لوگوں کو کہا کہ اس کو یہاں کس نے بلایا تھا یہ ایک بدکردار انسان ہے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی جس دوران جنوبی ایشیا میں حالیہ پیشرفت بالخصوص پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دفتر خارجہ کے مطابق  اسحاق ڈار نے سیکرٹری خارجہ لیمی کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پرتپاک استقبال کیا اور برطانوی سیکرٹری خارجہ کو بھارت کے بلااشتعال اور جنگجوانہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی خودمختاری،بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ بھارت نے  38 روہنگیا مہاجرین کو  سمندر میں پھینک دیا اسحاق ڈار...
    غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، جلد امریکا سب ٹھیک کردیگا، ٹرمپ کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز ابو ظہبی(سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں لوگ بھوک کا شکار ہیں لیکن جلد ہی امریکا اس صورتِ حال کو ٹھیک کرے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک کے اپنے 4 روزہ دورے کے آخری روز ابوظہبی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔امریکی صدر نے غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
    بیجنگ :دسواں چین فرانس اعلیٰ سطحی اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ  فرانس کے دارلحکومت پیرس میں منعقد ہوا۔ ڈائیلاگ کےلیے چین کے سربراہ اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ اور فرانس کے سربراہ، فرانس کے معیشت، خزانہ،  صنعت و ڈیجیٹل خودمختاری کے وزیر ایرک لومبارڈ  نے مشترکہ طور پر ڈائیلاگ کی صدارت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ حہ لی فنگ نے کہا کہ گزشتہ سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ تھی۔ صدر شی جن پھنگ اور صدر ایمانوئل میکرون نے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید  گہرا کرنے کے حوالے سے اہم  اتفاق رائےقائم کیا ۔ چین فرانس کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی اور پاکستان کے موقف سے اگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے برطانوی سیکرٹری خارجہ کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال، بالخصوص پاک بھارت جنگ بندی پر تفصیلی بات چیت کی۔ نائب وزیراعظم نے برطانوی سیکرٹری خارجہ کو بھارت کی بلااشتعال اور جارحانہ کارروائیوں سے آگاہ کیا اور بھارتی کارروائیوں کو پاکستان کی خودمختاری، بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ چارٹر اور بین الریاستی تعلقات کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریٹائرڈ پاکستانی ایئر مارشل مسعود اختر نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کیے گئے حملے کے دوران بھولاری ایئربیس پر کھڑا پاکستان کا ایک اے ڈبلیو اے سی ایس (Airborne Warning and Control System) طیارہ تباہ ہوا۔انہوں نے بتا یا کہ بھارت  نے بھولاری ایئر بیس پر چار براہموس میزائل داغے۔ اس دوران ہمارے پائلٹس نے اپنے قیمتی اثاثہ جات بچانے کی بھر پور کوشش کی لیکن چوتھا میزائل بھولاری ایئر بیس پر موجود ہینگر کو لگا جہاں ہمارا AWACSطیارہ کھڑا تھاجسے نقصان پہنچا۔ پاکستانی مارکیٹ میں سستی ترین الیکٹرک گاڑی کی انٹری، قیمت کیا ہے؟ واضح رہے  کہ بھارت نے 6اور 7مئی کی درمیانی شب بزدلانہ...
    مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ 26ویں آئینی ترمیم کے فیصلے تک موخر کرنے کی استدعا، سپریم کورٹ میں 3متفرق درخواستیں دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ 26 ویں آئینی ترمیم کے فیصلے تک موخر کرنے کی استدعا کردی۔مخصوص نشستوں کے کیس میں بنچ پر اعتراض سمیت تین متفرق درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئیں، متفرق درخواستیں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔بینچ پر اعتراض اور کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواستیں شامل ہیں، اس کے ساتھ 26 ویں ترمیم کیس کا فیصلہ مخصوص نشستوں کے کیس سے پہلے کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔درخواست...
    مفتی قوی کو لال مسجد سے نکال دیا گیا ، تفصیلات ، ویڈیو سب نیوز پر ۔۔۔۔۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مولانا عبدالعزیز نے مفتی قوی کو بدمعاش قرار دیکر لال مسجد سے نکال دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مفتی قوی لال مسجد اسلام آباد پہنچے چائے پی رہے تھے کہ اچانک مولانا عبدالعزیز پہنچ گئے،مفتی قوی کو مسجد سے نکال دیا اور کہا یہ بدمعاش ہے جہاں ملے اسے کوڑے مارے جائیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحالیہ ہفتے 18 اشیا مہنگی ہوئیں، 12اشیا کی قیمتوں میں کمی، ادارہ شماریات حالیہ ہفتے 18...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تعزیرات پاکستان کے سیکشن 323، 330 اور 331 میں ترمیمی بل پر غور کیا گیا۔ یہ بل سینیٹر ثمینہ زہری کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی سما کے مطابق بل میں تجویز دی گئی ہے کہ کسی کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے سے متعلق جرائم میں دیت کی رقم کو دو کلو سونے کے برابر کر دیا جائے تاہم وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ دیت کی رقم اس حد تک بڑھانا ظالمانہ لگتا ہے، پہلے ہی کسی کو پتھرماردینےیاجان بوجھ کرنقصان پہنچانےکےجرائم...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں لوگ بھوک کا شکار ہیں لیکن جلد ہی امریکا اس صورتِ حال کو ٹھیک کرے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک کے اپنے 4 روزہ دورے کے آخری روز ابوظہبی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر نے غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بہت سے لوگ بھوکے مر رہے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکا جلد ہی غزہ کے اس مسئلے کو ہمیشہ کے لیے حل کرلے گا۔ امریکی صدر کا غزہ...
    امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستانی طیارے مار گرانے کے بھارتی دعوے کو بکواس اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ بھارتی ٹی وی پروگرام میں صحافی کے سوال پر فیئر نے صاف الفاظ میں کہا کہ بھارتی ائیر فورس کا دعویٰ غیر مصدقہ ہے اور اس کی کوئی عالمی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو بھی رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی 20 فیصد ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچایا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 نہیں بلکہ 6 جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ہماری خودمختاری کو چیلنج...
    نیا مالی سال کا بجٹ ، ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب، گاڑیوں پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب رکھنے کے علاوہ گاڑیوں سمیت کئی دیگر سیکٹرز میں ٹیکسز میں کمی کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈسے ٹیکس تجاویز پر مشاورت جاری ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے بجٹ میں گاڑیوں اور پرزہ جات پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز ہے۔اس کے علاوہ پرزہ جات پر موجودہ 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کو صفر کیا جائے گا۔ 4 سے 7...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یوم تشکر پر جمعہ کو پاکستان رینجرز (پنجاب) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل محمد عاطف بن اکرم نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔وزیرداخلہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی،یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہدا ءکی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور شہدا ءکی عظیم قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہدا ءکے خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔وزیر داخلہ نے شہدا ءکے خاندانوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع...
    نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاک - بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ...
     نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب رکھنے کے علاوہ گاڑیوں سمیت کئی دیگر سیکٹرز میں ٹیکسز میں کمی کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ٹیکس تجاویز پر مشاورت جاری ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے بجٹ میں گاڑیوں اور پرزہ جات پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ پرزہ جات پر موجودہ 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کو صفر کیا جائے گا۔ 4 سے 7 فیصد والے سلیب میں بھی بتدریج کمی کی تجویز زیر غور ہے۔ اسی طرح گاڑیوں پر 15 سے 90 فیصد عائد ڈیوٹی میں...
     وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ  شہدائے وطن کو سلام. جن کی بے مثال قربانیوں کی بدولت معرکہ حق میں فتح نصیب ہوئی۔محسن نقوی نے یوم تشکر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ  شکر بجا لاتے ہیں، شہدائے وطن کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی بے مثال قربانیوں کی بدولت معرکہ حق میں فتح نصیب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی رات کے اندھیرے میں حملہ کیا لیکن پاکستان کے بہادر سپوتوں نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھا کر شکست فاش دی، طاقت کے گھمنڈ میں مست دشمن  چند گھنٹے بعد ہی میدان چھوڑ کر...
    تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے یوم تشکر کے موقع پر خطاب میں کہا کہ افواجِ پاکستان نے بروقت اور بہادری سے دشمن کو پسپا کیا، ظلم کیخلاف کامیاب پالیسی مزاحمت ہے،بھارت کا کردار اب محض ایک دشمن ملک کا نہیں رہا، بلکہ وہ ایک صہیونی طرز کا سامراجی پروجیکٹ بن چکا ہے۔ جس کے مقاصد پاکستان کو ختم کرنا، تقسیم کرنا یا کمزور کرنا ہیں۔ علامہ نقوی نے خبردار کیا کہ بھارت کی یہ یلغار محض ایک قومی مسئلہ نہیں، بلکہ ایک عالمی شیطانی اتحاد کا مظہر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے جامعۃ العروۃ الوثقیٰ لاہور میں یومِ تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن...
    وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِداخلہ محسن نقوی نے یوم تشکر پر پاکستان رینجرز پنجاب ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عاطف بن اکرم نے وزیرِداخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی۔ یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاک بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات...
     درِ نایاب:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یومِ تشکر کے موقع پر پاکستان رینجرز پنجاب ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کا استقبال ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عاطف بن اکرم نے کیا۔ دورے کے دوران محسن نقوی نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہداء کی بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کے حوصلے کو سراہا اور ان کے مسائل بھی سنے۔ موقع پر ہی متعلقہ حکام کو مسائل کے فوری حل کی ہدایات جاری کیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ محسن...
    بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے مؤثر ترین جواب نے بھارتی فوج کو جس ہزیمت سے دوچار کیا اس میں رافیل کے علاوہ روسی ساختہ S-400  سسٹم کی تباہی بھی شامل ہے۔ To negate the claim of PAF destruction of S400, S400 missile launcher was placed for a photo session behind #Modi when he was visiting the Udhampur AS. While doing so, a short video was issued, where it is clearly evident that key S400 radar, Greystone, Cheeseboard is missing. pic.twitter.com/jliYjpChqj — WarRoom Monitor (@warRoominsight) May 13, 2025 پاکستان کی جانب سے اس سسٹم کی تباہ ہونے کے دعویٰ کے ساتھ ثبوت بھی دنیا کے سامنے پیش کر دیے گئے تھے، تاہم بھارت اپنے نقصان کو نسبتاً کم...
    بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے گجرات کی بھج ایئر بیس کے دورے کے دوران کہا ہے کہ ’آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا، جو کچھ ہوا صرف ایک ٹریلر تھا، صحیح وقت آنے پر ہم پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’آپ لوگوں نے آپریشن سندور میں واقعی ایک معجزاتی کام کیا ہے۔ آپ نے پوری دنیا میں انڈیا کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔‘ وزیر دفاع نے کہا کہ ’آپریشن سندور کا نام وزیر اعظم نریندر مودی نے دیا ہے۔ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ دہشت گردی اور حکومت پاکستان کا گہرا تعلق ہے، اس صورت حال میں اگر جوہری ہتھیار وہاں موجود ہیں تو ان کے دہشت گرد...
    اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے کیس میں بینچ پر اعتراض سمیت تین متفرق درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئیں۔ متفرق درخواستیں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دائر کی گئی ہیں جس میں بینچ پر اعتراض اور کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواستیں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ، 26ویں ترمیم کیس کا فیصلہ مخصوص نشستوں کے کیس سے پہلے کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی۔ درخواست کے مطابق طے شدہ اصول ہے کہ نظرثانی وہی بینچ سنتا ہے جس نے فیصلہ کیا ہو جبکہ نظرثانی میں ججز کی دستیابی کے باوجود نیا بینچ تشکیل نہیں دیا جا سکتا۔ متفرق درخواست کے مطابق مخصوص نشستوں کا کیس سننے والا بینچ سپریم کورٹ رولز کے خلاف...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2025ء) امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستانی طیارے مار گرانے کے بھارتی دعوے کو بکواس اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ ایک پروگرام میں بھارتی صحافی کرن تھاپڑ نے سوال کیا کہ بھارتی ایئر فورس کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے پاکستان کے کئی طیارے گرانے کا دعویٰ کیا، انہوں نے کہا ان کے پاس تعداد ہے لیکن وہ بتانا نہیں چاہتے، آپ اسے کیسے دیکھتی ہیں؟ اس پر کرسٹین فیئر نے کہا کہ بھارتی ائیر فورس کا دعویٰ غیر مصدقہ ہے اور اس کی کوئی عالمی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو بھی رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے...
    اسرائیل، شامی سرحد کی ازسر نو ترتیب کو خارج ازامکان قرار نہیں دے رہا۔ شام کو ابراہم اکارڈ میں شامل کرنے کا ایجنڈا بھی شامل ہے۔ اس معاملے میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ شامی صدر نے ابراہم اکارڈ میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا کہ نئی شامی حکومت اور اسرائیل میں خفیہ بات چیت ہو رہی ہے۔ یہ بات چیت قطر کے ذریعے آذربائیجان میں ہو رہی ہے، جس میں ترکیہ بھی شامل ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے کے مطابق ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بات چیت میں اسرائیلی چیف آف آپریشنز ڈائریکٹوریٹ، شامی اور ترک  حکام بھی شامل ہیں۔ اسرائیل، شامی سرحد کی ازسر نو ترتیب کو...
    پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کو ٹی وی پروگرام کے دوران ہنس ہنس کر والدہ کے بارے میں مضحکہ خیز بیانات دینے پر تنقید کا سامنا ہے۔ اداکارہ جویریہ سعود والدہ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں اور والدہ سے متعلق کئی سوالات کے جوابات دیے۔ ایک سوال کے جواب میں جویریہ کا کہنا تھا کہ ’میں امی کے ساتھ حیدر آباد گئی تھی وہاں میں نے ان کے ساتھ  2 دن  گزارے جس کے بعد کہا کہ بھابھیوں کو سلام ہے‘۔اور پھر اداکارہ زور زور سے ہنسنے لگیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک بار وہ اپنی والدہ کےپاس رہنے گئیں تو والدہ سے پوچھا کہ دن کے 12 بج رہے ہیں انہوں...
    توانائی کے شعبے کے معاہدوں میں نظرثانی سے متعلق حکومتی سطح پر کیے گئے 40 کھرب روپے کی بچت کے دعوے اس وقت غلط ثابت ہوئے جب حکومتی ملکیتی اداروں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی عوامی سماعت میں اعتراف کیا کہ اصل بچت محض 20 سے 25 کھرب روپے (تقریباً نصف) ہوگی۔ اس بچت کے نتیجے میں اگلے مالی سال میں بنیادی ٹیرف میں صرف 30 سے 67 پیسے فی یونٹ کی کمی متوقع ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ سماعت نیپرا کے چیئرمین وسیم مختار کی زیر صدارت منعقد ہوئی، جسے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر بلایا گیا تھا۔ سی پی پی اے جو پاور ڈویژن کے...
    کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اولمپکس کوالیفکیشن کے عمل کو "ناانصافی پر مبنی" قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو جانی گریو نے آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کے یکطرفہ فیصلوں کیخلاف عَلم بغاوت بلند کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس کوالیفکیشن کے عمل ناانصافی پر مبنی قرار دیا۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے اولمپکس 2028 میں کرکٹ شامل ہونے کے بعد کوالیفکیشن کے اصولوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کو براہ راست کوالیفائی کرنے کا موقع نہیں دیا جارہا۔ مزید پڑھیں: لاس اینجلس اولمپکس؛ کرکٹ کے مقابلے کِس میدان پر ہوں گے؟ نام سامنے آگیا کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو جانی...
    راؤدلشاد:ہائی ویزڈیپارٹمنٹ پنجاب میں زائدادائیگیوں کابڑااسکینڈل، 2019-21کی آڈٹ رپورٹ نےمحکمہ ہائی ویزپنجاب کی کارکردگی کی قلعی کھول دی۔ غلط ریٹ کےاطلاق سےقومی خزانےکو40کروڑروپےکانقصان پہنچانےکاانکشاف ہوا، ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ نےخلاف ضابطہ زائدادائیگیاں کیں، ہائی ویزڈیپارٹمنٹ نے22کیسزمیں غیرمنظورشدہ آئٹم کےتحت ادائیگی کی، تھرموپلاسٹک پینٹ کی ادائیگی منظور شدہ ریٹ کے بغیر کی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ محکمہ ہائی ویز نےایم آر ایس ریٹ نظر انداز کردیئے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی رپورٹ ہوئی، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے2019کےمالی سال کےدوران زائدادائیگی کاانکشاف کیا۔ غیر منظور شدہ ریٹس پر بھاری ادائیگیاں کی گئیں، ایس ڈی اے سی اجلاس میں محکمہ نے ادائیگی کا دفاع کیا۔ 
    ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ٹیکس تجاویز پر مشاورت جاری ہے,نئے بجٹ میں گاڑیوں، پرزہ جات اور صنعتی خام مال پر ٹیکسوں میں نمایاں کمی کی تجاویز زیر غور ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر موجودہ 15 سے 90 فیصد تک ڈیوٹی میں 20 فیصد تک کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پرزہ جات پر عائد 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کو ختم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ اسی طرح 4 سے 7 فیصد سلیب میں بھی بتدریج کمی متوقع ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ بجٹ میں برآمدات...
    اسلام آباد: نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب رکھنے کے علاوہ گاڑیوں سمیت کئی دیگر سیکٹرز میں ٹیکسز میں کمی کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ٹیکس تجاویز پر مشاورت جاری ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ  نئے بجٹ میں گاڑیوں اور پرزہ جات پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ  پرزہ جات پر موجودہ 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کو صفر کیا جائے گا۔  4 سے 7 فیصد والے سلیب میں بھی بتدریج کمی کی تجویز زیر غور ہے۔ اسی طرح گاڑیوں پر 15 سے 90...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک بھارت جنگ بندی میں کلیدی کردار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان سیز فائر کا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے۔ انہوں نے خطے کو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی...
    اسلام آباد: امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستانی طیارے مار گرانے کے بھارتی دعوے کو بکواس اور بے بنیاد قرار دے دیا۔  بھارتی ٹی وی پروگرام میں صحافی کے سوال پر فیئر نے صاف الفاظ میں کہا کہ بھارتی ائیر فورس کا دعویٰ غیر مصدقہ ہے اور اس کی کوئی عالمی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو بھی رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی 20 فیصد ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچایا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 نہیں بلکہ 6 جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ہماری خودمختاری...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مائیگریشن کی روک تھام کیلئے ڈی پورٹ افراد کو 5 سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سیریئس کرائم اینڈ لا انفورسمنٹ پروگرام (اپسکیل) کے حکام اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر قانونی امیگریشن، آن لائن چائلڈ ہراسانی، میوچوئل لیگل اسسٹنس و ایکسٹراڈیشن، کریمنل ریکارڈ کے تبادلے، غیر قانونی فنڈنگ اور انسداد منشیات کے لئے اٹھائے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیرداخلہ نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کر کے مربوط اقدامات...
    لاہور (کامرس رپورٹر) بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے حال ہی میں پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کی ہے تاکہ دو طرفہ تجارت اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دیا جا سکے جبکہ پاکستان کے لیے ای ویزا سہولت کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے۔ لاہور چیمبر کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان نئی تجارتی راہیں تلاش کرنے اور مارکیٹ فہم کو گہرا کرنے کے لیے باقاعدہ بزنس وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان، نائب صدر شاہد نذیر چوہدری اور بنگلہ دیش کے اعزازی قونصل جنرل قاضی ہمایوں فرید...
    شکاگو(نیوز ڈیسک)شکاگو میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے یوم معرکہ حق منایا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے افواج پاکستان، سیاسی و عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ شکاگو میں پاکستانی کمیونٹی کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی امریکن بزنس چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکریٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ صدر ٹرمپ نے بھارت کی درخواست پر فوری جنگ بندی کرائی اور دنیا کے امن کے حوالے سے بڑی کامیابی حاصل کی۔ ہر امن پسند انسان صدر ٹرمپ کے اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور افواج نے عالمی...
    ---فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔وزیر داخلہ نے پاک بھارت جنگ بندی میں کلیدی کردار پر امریکی صدر ٹرمپ اور سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان سیز فائر کا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے۔ وزیرِ داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقاتوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ امریکی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے شاہینوں نے چند گھنٹوں میں دشمن کا غرور اور گھمنڈ پاش پاش کر دیا۔ پاکستان کے بھرپور جواب نے طاقت کا توازن تبدیل کر دیا۔ دشمن کو یہ پیغام دے دیا کہ اب دوبارہ کبھی میلی آنکھ سے ہماری طرف  دیکھا تو اس کو پائوں تلے روند دیں گے۔ جعفر ایکسپریس واقعہ میں بھارت ملوث ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کامرہ ایئر بیس کے دورے کے موقع پر پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی وفد کے ہمراہ آج 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے دورہ پاکستان کو غیرمعمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے اور ان کے اس دورے کو اسی تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ اپنے دو روزہ مصروفیات کا آغاز آج (جمعہ) کریں گے۔ اسلام آباد پہنچنے پر دفتر خارجہ اور برطانوی ہائی کمیشن کے حکام ان کا استقبال کریں گے، برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کی اسلام آباد میں آج کی ملاقاتیں شیڈول ہیں جن میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے دوطرفہ مذاکرات بھی شامل ہیں۔ Post Views: 3
    وفاقی وزیر برائے توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں واقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان میں مغربی دنیا کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ثابت ہوگا، جس سے لائف آف مائن یعنی 37 سالہ مدت میں 75 ارب ڈالر سے زائد کے خالص مالی فوائد کی توقع ہے۔ جمعرات کے روز قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ منصوبے کی پیداوار 2 مراحل میں ہوگی۔ پہلے مرحلے کا آغاز 2028 میں ہوگا، جس میں سالانہ 3 لاکھ اونس سونا اور 2 لاکھ ٹن تانبہ پیدا کیا جائے گا۔ دوسرا مرحلہ 2034 میں شروع ہوگا، جس میں سونے کی پیداوار 5 لاکھ اونس اور تانبے کی 4 لاکھ ٹن سالانہ تک پہنچ جائے...
    پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ کانز فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی۔ محمد علی نقوی کی نئی دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائر کو بین الاقوامی شہرت یافتہ کانز فلم فیسٹول میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس خبر کا اعلان خود فلمساز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ دستاویزی فلم اگست 2023ء میں خیبر پختونخوا کے ایک پہاڑی علاقے میں پیش آنے والے ایک ہنگامی ریسکیو آپریشن پر مبنی ہے، جہاں ایک کیبل کار، جو اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران محسن نقوی نے پاک بھارت سیزفائر میں کلیدی کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی ممکن بنانا ایک تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے خطے کو ممکنہ تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاک-امریکہ تعلقات، حالیہ پاک بھارت کشیدگی، اور بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر تفصیلی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کا فروغ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ صدر ٹرمپ تجارتی ذہن رکھتے ہیں اور پاکستان اپنی استعداد کو بروئے کار لا کر امریکی منڈی کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔ سفیر نے کہا کہ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ معدنیات، آئی ٹی اور زراعت جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر کام جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں پاکستان نے اپنی تکنیکی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، جس سے ان شعبوں میں پاک-امریکہ تعاون کو مزید...
    پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ کانز فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی۔ محمد علی نقوی کی نئی دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائر کو بین الاقوامی شہرت یافتہ کانز فلم فیسٹول میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس خبر کا اعلان خود فلمساز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ دستاویزی فلم اگست 2023ء میں خیبر پختونخوا کے ایک پہاڑی علاقے میں پیش آنے والے ایک ہنگامی ریسکیو آپریشن پر مبنی ہے، جہاں ایک کیبل کار، جو اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد کو لے...
    دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے ضمن میں ایک پیش رفت کرتے ہوئے پاکستان نے امریکا کے ساتھ صفر ٹیرف دو طرفہ تجارتی معاہدے کی تجویز پیش کی ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، مذکورہ پیشکش میں باہمی دلچسپی کی منتخب مصنوعات پر ٹیرف کو ختم کرنا شامل ہے، جس کا مقصد مختلف شعبوں میں تجارت کو فروغ دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان امریکا سے ٹیرف پر کامیاب مذاکرات کر پائےگا؟ قبل ازیں جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت نے ایک تجارتی معاہدے کی تجویز پیش کی ہے جس میں امریکی سامان پر صفر محصولات ہوں گے، تاہم، انہوں نے ایپل کمپنی کی بھارت میں سرمایہ کاری کی حکمت عملی کے بارے...
    عید قربان کی آمد آمد ہے اور کراچی میں شہریوں کی جانب سے اچھے جانوروں کی تلاش کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔ شہریوں کا زیادہ جھکاؤ نادرن بائی پاس پر لگنے والی مویشی منڈی طرف ہوتا ہے کیوں کہ یہاں ایک ہی جگہ پر ہر قسم کے جانور مل جاتے ہیں۔ اس سے قبل کراچی کی مویشی منڈی جانے والوں کو یہ شکوہ رہتا تھا کہ مناسب کھانے پینے کے انتظامات نہیں ہوتے جس کی وجہ سے شہری آتے نہیں تھے یا پھر آکر جلدی جانے کی تیاری کرتے تھے تاہم اس بار کراچی کی مویشی منڈی میں باقاعدہ فوڈ اسٹریٹ بنا دی گئی ہے جس میں کراچی کے مشہور کھانے دستیاب ہیں۔ بریانی کھانا ہو، نہاری کھانا ہو...
    ایک منحوس تصویر کی نقاب کشائی اور اہم پیغام