2025-09-19@04:54:14 GMT
تلاش کی گنتی: 109

«پیداوار منفی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کردی۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست کے بعد ایک ماہ کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ نیپرا میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، جس پر نیپرا میں 30 جنوری کو سماعت ہوگی۔ درخواست میں کہا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی...
    وفاقی حکومت نے نجی پیداوری کمپنیوں کو گیس کی فروخت کی باضابطہ طور پر اجازت دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پیٹرولیم ڈویژن نے اس حوالے سے بنائے گئے فریم ورک کا اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پیداواری کمپنیوں کو باضابطہ اجازت دی گئی ہے کہ وہ 35 فیصد گیس تھرڈ پارٹی (نجی شعبہ) کو فروخت کرسکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایکنک نے بھی 35 فیصد کوٹے کی توثیق کردی ہے جس کہ مطابق 100 ملین مکعب فٹ گیس پرائیویٹ کمپنیاں ایک سال میں فروخت کرسکیں گی۔ قبل ازیں، 26 جنوری 2024 کو مشترکہ مفادات کونسل نے اس حوالے سے ترمیم کردہ تلاش و...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2025ء) بڑی صنعتوں کی پیداوار میں منفی 4 فیصد کمی ہو جانے کا انکشاف، معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، صنعتوں کا پہیہ رک گیا، رواں مالی سال کے دوران بڑی صنعتوں کی پیدوار مسلسل منفی رہی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے ملک کی صنعتی ترقی منفی ہو جانے کا انکشاف کیا ہے۔ صوبائی مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ایک طرف اڑان پروگرام میں لمبی لمبی اڑان کے دعوے کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف ملک کی معیشت کا تختہ نکل گیا ہے۔ مزمل اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے اپنے جاری کردہ شماریات کے مطابق...
    کراچی: پاکستان کی صنعتی پیداوار میں نومبر کے دوران گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 3 اعشاریہ 8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران بڑی صنعتی پیداوار میں 1 اعشاریہ 3 فیصد گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 کے بعد سے بڑی پیداواری صنعتوں میں مسلسل کمی آرہی ہے جس کے عوامل میں توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمت اور صارفین کی جانب سے طلب میں کمی ہے۔ سال بہ سال کی بنیاد پر اگست میں بڑی پیداواری صنعتوں میں 2.65 فیصد کمی ہوئی اور ستمبر میں اس میں 1.92 فیصد کی گراوٹ آئی۔سال بہ سال کی بنیاد پر جولائی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )کپاس کی پیداوار میں کمی کے باوجود گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے رواں مالی سال 2024-25 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 اکتوبر 2024 تک کپاس کی پیداوار میں 48 فیصد کی زبردست کمی کی اطلاع دی. اس عرصے کے دوران جننگ فیکٹریوں کو صرف 3.1 ملین گانٹھوں کے بیج موصول ہوئے جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 5.99 ملین گانٹھوں کے مقابلے میں زبردست کمی ہے اس کمی سے مقامی کپاس کی قیمتوں میں اضافے کی توقع ہے معیشت پر اضافی دبا ﺅپڑے گا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )ملک میں نومبر کے مہینے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مالی سال2024-25کے پہلے 5 ماہ کے دوران لارج اسکیل مینو فیکچرنگ (ایل ایس ایم) کا شعبہ 1.25 فیصد سکڑ گیا. ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگست 2024 کے بعد سے بڑی پیداواری صنعتوں میں لگاتار 2 ماہ تک گراوٹ آئی ہے مقامی اور بین الاقوامی عوامل مالی سال 2024میں مندی کا سبب تھے، جون میں خسارے کا شکار ہونے سے قبل دسمبر 2023سے مئی 2024 تک بڑے صنعتی شعبے میں مثبت اضافہ ہوا. سال بہ سال کی بنیاد پر اگست میں بڑی پیداواری...
    بیجنگ: چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں چین کی  نئی توانائی  گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت بالترتیب 12.888 ملین اور 12.866 ملین تک جا پہنچی، جو بالترتیب سال بہ سال  34.4 فیصد اور 35.5 فیصد کا  اضافہ  ہے اور  نئی توانائی کی گاڑیوں کی فروخت تمام  نئی گاڑیوں کی فروخت کا 40.9 فیصد تک پہنچ  گئی ہیں، جو مسلسل دس سال تک دنیا میں پہلے نمبر پر  ہے۔ اس کے ساتھ ہی 2024 میں1.284 ملین  نئی توانائی کی گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں جو 2023 کے مقابلے میں 6.7 فیصد زیادہ ہے ۔
    فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کے دورہ چین کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں’ وی وو‘ موبائل فون کمپنی کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ آئندہ دو سال میں پلانٹ کی تکمیل پر موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع ہو جائے گی۔ تقریب میں چین کی وی وو موبائل کمپنی کے حکام اور فیڈمک کے سی ای او میاں جمیل احمد بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہاکہ چین کی کمپنی کا پنجاب میں موبائل فون کی سمبلنگ کے بعد مینوفیکچرنگ میں آنا خوش آئند امر ہے۔ صوبائی وزیر نے موبائل فون مینوفیکچرنگ پلانٹ...