2025-08-04@21:52:36 GMT
تلاش کی گنتی: 105
«ہوٹل کا»:
(نئی خبر)
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے عملے نے شاہراہ فیصل پر ایئرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب اسلم ہوٹل پر چھاپہ مار کر 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے 7 افراد میں سے 3 انسانی اسمگلر بتائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق زیر حراست افراد میں سے 4 مسافر ہیں جنہیں انسانی اسمگلرز نے عراق بھیجنے کے لیے بھاری رقم وصول کی تھی اور انہیں بیرون ملک بھیجنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ایجنٹوں اور مسافروں کو اے ایچ ٹی سی منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر بلوچستان اسمبلی کے پرنٹڈ مونوگرام والے ٹشو پیپر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیکرٹری بلوچستان اسمبلی نے فوری ایکشن لے لیا۔ سیکرٹری بلوچستان اسمبلی ظاہر شاہ کاکڑ نے کراچی میں موجود ٹیم کو نجی ہوٹل بھجوا دیا، جس کے بعد ہوٹل مالک اور سپلائرکی ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔ ویڈیو میں ہوٹل مالک نے سپلائر کا نام شکیل احمد بتایا، سپلائر نے ہوٹل کو بلوچستان اسمبلی کے مونوگرام والے ٹشو بکس فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔ سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کے مطابق ٹینڈر لینے والی کمپنی نے ڈیمانڈ سے زائد ٹشو اور بکس پرنٹ کئے تھے، نجی کمپنی نے زائد پرنٹ ہونے والے ٹشو بکس سستے داموں ہوٹل مالک کو فروخت کئے تھے۔ سیکرٹری ظاہر شاہ...
بلوچستان اسمبلی کے ٹشو پیپرز کراچی کے ایک ہوٹل میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔بلوچستان اسمبلی کے ٹشو پیپرز کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈبوں پر اردو اور انگریزی میں بلوچستان اسمبلی لکھا ہوا ہے۔دوسری طرف ویڈیو سامنے آنے پر سیکریٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ کی ٹیم تحقیقات کےلیے کراچی پہنچ گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی کےلیے ٹشو پیپرز کا ٹھیکہ کراچی کی ایک کمپنی کو دیا گیا تھا، مذکورہ کمپنی اور ہوٹل انتظامیہ سے تحقیقات کی جارہی ہے۔سیکریٹری بلوچستان اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ٹشو پیپرز سے متعلق تحقیقات کے بعد ذمے داران کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
بلو چستان پاکستان کا ایک ایسا منفرد صوبہ ہے، جہاں مختلف اقوام رہائش پذیر ہیں ۔یہاں بسنے والی ہر قوم اپنی ثقافت، روایات، تہذیب و تمدن اور کھانوں کی وجہ سے ایک الگ مقام رکھتا ہے۔ صوبے میں پشتون بڑی تعداد میں آباد ہیں، جن کی ثقافت سب سے نمایاں ہے، تب ہی پشتونوں کے کھانے صوبے بھر میں پسند کیے جاتے ہیں ۔ سرد موسم ہو اور ایسے میں روایتی پشتون پکوان لاندھی کا ذکر نہ ہو، ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔ یوں تو لاندھی کو پہلے گھروں میں تیار کیا جا تا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ پکوان ہوٹلوں تک بھی پہنچ گیا ہے۔ کوئٹہ شہر کے وسط میں مقامی تاجر نے ایک ایسا ہوٹل...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کے طور پر ارنسٹ اینڈ ینگ کی خدمات ایک بار پھر حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ 2ماہ قبل ہی وزیر نج کاری عبدالعلیم خان نے مذکورہ ادارے کی نج کاری کے معاملے میں اس کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نج کاری میں جمعرات کے روز سیکریٹری نج کاری کمیشن عثمان باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی اے کے نجکاری کے معاملے میں ارنسٹ اینڈ ینگ کی خدمات کو فی الحال اس سال بھی برقرار رکھا جائے گا، اس کے علاوہ پی آئی اے کی...