2025-05-19@11:13:28 GMT
تلاش کی گنتی: 12349
«بچ گیا»:
(نئی خبر)
لاہور(اوصاف نیوز) سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جیل میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی ۔ صحت خراب ہونے پر شاہ محمود قریشی کو فوری طور پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ۔ ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کا چیک اپ کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مزید چند دن تک زیر نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے شاہ زین قریشی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لکھا کہ عوام ان کے والد محترم کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں۔ انسداد دہشتگردی عدالت : سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ذاتی حیثیت میں طلب
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2025ء ) پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان سے جیل میں ایک اہم غیرسیاسی شخصیت کی ملاقات اور بریفنگ کا انکشاف سامنے آگیا۔ سینئر صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ 6 مئی کو عمران خان سے ایک غیر سیاسی شخصیت نے اڈیالہ میں ملاقات کرکے بھارت کے ساتھ ہونے والی کشیدگی پر بریفنگ دی، انہیں بالکل ایسے بریفنگ دی گئی جیسے وزیر اعظم کو بریفنگ دی جاتی ہے، جس میں عمران خان کو اعتماد میں لیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ بھارت پاکستان پر یہ الزامات لگا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو اڈیالہ جا کر کہا گیا کہ ملک...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)نشتر کالونی کے علاقہ کیر گائوں میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 22 سالہ اقرا ء کے نام سے ہوئی ہے ۔(جاری ہے) پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لئے جس کے بعد لاش کومردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔سبزہ زار میں 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ،30 سالہ شخص نشے کا عادی تھا اورنشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا جس کی شناخت نہیںہو سکی ۔پولیس کاروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو طبیعت ناساز ہونے پر طبی معائنے کے لیے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔(جاری ہے) شاہ محمود قریشی نو مئی کے مقدمات میں اس وقت جیل میں ہیں۔ چیک اپ اور ٹیسٹوں کے دوران پولیس کی بھاری نفری ان کے ہمراہ موجود رہی۔
ابھرتی ہوئی اداکارہ زباب رانا نے پاکستانی میوزک کو ایک بار پھر اُس کی سربلندی اور پہچان دلانے پر زور دیا ہے۔ اداکارہ زباب نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں ابرار الحق مشہورِ زمانہ نغمہ ’’سانوں تیرے نال پیار ہوگیا‘‘ چل رہا ہوتا ہے۔ ویڈیو میں ادکارہ زبان رانا ابرار الحق کی مدھر آواز اور دل کو چھو لینے والی موسیقی سے لطف اندوز ہورہی ہوتی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے اس انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ پاکستانی موسیقی کو واپس لانے کا وقت آ چکا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کی اس بات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بالی ووڈ کی موسیقی کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں حالانکہ...
اسلام آباد:مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سپریم کورٹ کے بینچ پر اعتراض سامنے آ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی بینچ پر اعتراض اٹھایا ہے اور نظرثانی درخواستوں پر سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں نیا 13 رکنی بینچ تشکیل دیا جائے اور نئے بینچ کی تشکیل کا معاملہ پریکٹس پروسیجر کمیٹی کو بھجوایا جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کا فیصلہ...
بیجنگ(اوصاف نیوز) پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کو مسلسل عالمی سطح پر شرمندگی کا سامناکرنا پڑا ہے۔پاکستان کے دوست ملک چین نےبھارت کی عبرتناک شکست کو تاریخ کا حصہ بنانے کےلیے اپنے جے 10 سی طیاروں پر پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کی تصاویر چسپاں کردیں چین نے جے 10 سی طیاروں پر پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے پانچ طیاروں کی تصاویر نصب کی ہیں۔ جن میں تین رافیل، دو ایس یو 30 اور ایک مگ 21 طیارے شامل ہیں۔ یار رہے کہ سات مئی کو بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف وزری پر پاک فضائیہ نے کاروائی کرتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے پانچ طیارے...
اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی نے سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم منظور کرلی جس کے تحت سول سرونٹ افسران اپنے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی نے کئی بل منظور کیے ان میں سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم بھی منظور کرلی گئی ہے۔ترمیم کے بعد سول سرونٹ ایکٹ میں شق 15 کے بعد 15 اے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، بل کے تحت سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کی جائیں گی، گریڈ 17 سے 22 کے سول افسران اپنے تمام ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔ سرگودھا کے نجی ہسپتال میں چیک اپ کے بہانے آئے ملزم کے ہاتھوں...
پاک بھارت جنگ بندی کروانے پر زندگی میں سب سے زیادہ سراہا گیا، ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی امورمیں زندگی میں آج تک جس بات پر سب سے زیادہ سراہا گیا، وہ پاک بھارت جنگ بندی کامیاب بنانا ہے۔ امریکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے اچھے تعلقات ہونے کے باوجود امریکا اس ملک سے زیادہ تجارت نہیں کرتا، پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی، پاکستان کوامریکا نظرانداز نہیں کرسکتا کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد امریکا کے ساتھ تجارت کرنا چاہتا ہے، پاکستانی ذہین لوگ ہیں...
صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا کی پولیس افسر انعم خان نے دبئی میں عالمی انویسٹی گیشن ایوارڈ جیت لیا۔ پاکستانی پولیس افسر انعم خان محمد شیر نے دبئی میں ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز 2025 میں ’’ایکسلیس اِن کرمنل انویسٹی گیشن‘‘ کا عالمی ایوارڈ جیت لیا۔ انعم خان پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں بطور تحقیقاتی آفیسر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انعم خان کو عالمی اعزاز ان کی غیر معمولی تفتیشی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ قیادت پر دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ دبئی پولیس کی میزبانی میں ایک شاندار تقریب کے دوران پیش کیا گیا، جس میں دنیا کے 90 سے زائد ممالک سے پولیس سربراہان اور سیکیورٹی ماہرین نے شرکت کی۔ انعم خان کو یہ اعزاز...
و قاص احمد : پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو طبی معائنے کے لیے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لایا گیا، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اس وقت مختلف مقدمات کے باعث جیل میں ہیں۔ چیک اپ کے دوران پولیس کی نفری ان کے ہمراہ موجود رہی۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں آج سخت گرمی پڑے گی، ملک کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان ہے، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔تربت میں درجہ حرارت 50، نوکنڈی، دادو، سکھر، ڈیر ہ غازی خان میں 49 ڈگری تک جا سکتا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان، نواب شاہ، ملتان، بہاول پور، سبی میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔کراچی میں 38، کوئٹہ، گوادر میں 40، راولپنڈی 41، اسلام آباد میں 42،...
کراچی قونصل آن فارن ریلیشز کے تحت "پاکستان بھارت کی حالیہ جنگ" کے حوالے سے جنوبی ایشیاء بحران اور اس تنازع کے پاکستان بھارت پر اثرات کے عنوان سے قائدِاعظم میوزیم میں سیمینار منعقد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت پر واضح برتری حاصل کی ہے، تینوں افواج کے سربراہان نے شاندار حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا، بھارت مسئلہ کشمیر کو دفن کرنا چاہتا تھا لیکن وہ دوباہ اجاگر ہو گیا۔ کراچی قونصل آن فارن ریلیشز کے تحت "پاکستان بھارت کی حالیہ جنگ" کے حوالے سے جنوبی ایشیاء بحران اور اس تنازع کے پاکستان بھارت پر اثرات کے عنوان سے قائدِاعظم میوزیم میں سیمینار منعقد کیا گیا۔ مقررین نے خطاب میں...
نیویارک(اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کے باعث امریکہ تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ، دنیا بھر کے ممالک پر ٹریف اور تارکین وطن کی بیدخلی کے بعد امریکہ عتاب میں آگیا، امریکہ ایک بڑے معاشی بحران میں پھنس گیا ۔ مالیاتی خسارہ بڑھنے لگا۔ دوسری جانب عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق امریکی حکومت اور کانگریس مالیاتی خسارہ اور بڑھتے ہوئے سودی بوجھ کو کنٹرول کرنے پر متفق نہیں ہو سکیں۔ اگرموجودہ حالات برقراررہے تو 2035 تک امریکا کا قومی قرض مجموعی قومی پیداوار (GDP) کے 135 فیصد تک جا پہنچے گا جوکہ ایک خطرناک سطح ہے فی الوقت امریکی قرضہ جی ڈی پی کے 89 فیصد کے برابرہے۔ رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ...
ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا کی پولیس افسر انعم خان نے دبئی میں عالمی انویسٹی گیشن ایوارڈ جیت لیا۔ پاکستانی پولیس افسر انعم خان محمد شیر نے دبئی میں ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز 2025 میں “ایکسلیس اِن کرمنل انویسٹی گیشن" کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کیا۔ انعم خان، پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں بطور تحقیقاتی آفیسر خدمات انجام دے رہی ہیں, انعم خان کو عالمی اعزاز ان کی غیر معمولی تفتیشی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ قیادت پر دیا گیا ہے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025 یہ ایوارڈ دبئی پولیس کی میزبانی میں ایک شاندار تقریب کے دوران پیش کیا گیا، جس میں دنیا کے 90 سے زائد...
ویب ڈیسک: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر تمام کمپنیوں کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں تمام کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عالمی معیار کے سائبر سیکیورٹی اقدامات کو فوری طور پر اپنائیں تاکہ اپنے ڈیٹا، نیٹ ورک اور کاروباری ساکھ کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025 اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کمپنیوں نے سائبر سیکیورٹی پروٹوکولز پر عمل نہ کیا تو ان کے آپریشنز متاثر ہو سکتے ہیں، قیمتی ڈیٹا ضائع ہو...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی، ہائی الرٹ جاری۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں آج سخت گرمی پڑے گی، ملک کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان ہے، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تربت میں درجہ حرارت 50، نوکنڈی، دادو، سکھر، ڈیر ہ غازی خان میں 49 ڈگری تک جا سکتا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان، نواب شاہ، ملتان، بہاول پور، سبی میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ کراچی میں 38، کوئٹہ، گوادر میں 40، راولپنڈی 41، اسلام آباد...
بینچ پر اعتراض، کارروائی براہ راست نشر، 26ویں ترمیم کیس کا فیصلہ پہلے کرنے کی درخواستیں طے شدہ اصول ہے کہ نظرثانی وہی بینچ سنتا ہے جس نے فیصلہ کیا ہو، درخواستوں میں موقف سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں سنی اتحاد کونسل نے تین متفرق درخواستیں دائر کردیں۔تفصیلات کے مطابق متفرق درخواستیں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے حامد خان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی ہیں جس میں بینچ پر اعتراض، کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواستیں شامل ہیں جب کہ چھبیسویں ترمیم کیس کا فیصلہ مخصوص نشستوں کے کیس سے پہلے کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے ۔یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ طے شدہ اصول ہے کہ نظرثانی وہی بینچ...
کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں واقع ابوبکر مسجد کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران ایک شخص کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 48 سالہ نور الامین کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ اتوار کی شب اس وقت پیش آیا جب نور الامین اور دیگر افراد کے درمیان جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کر گیا اور حملہ آوروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نور الامین کی لاش اسپتال منتقل کی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ممکنہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ذاتی نوعیت کے...
لاہور؍اسلام آباد؍ گوجرانوالہ؍ شیخوپورہ؍ قصور؍ ننکانہ؍ حافظ آباد (خصوصی نامہ نگار+نیوز رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندگان) آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں جمعہ کو یوم تشکر بھرپور ملی وقومی جوش وجذبے سے منایا گیا۔ افواج پاکستان کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ملکی سلامتی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ یوم تشکر پر ملک بھر میں دن کا آغاز مساجد اور گھروں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعائوں سے ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ پاک آرمی کے چاق وچوبند دستے نے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر کے فلک شگاف...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے حالیہ پاکستان بھارت جنگ کے نتیجہ میں مسئلہ کشمیر ایک دفعہ پھر پوری دنیا میں ابھر کر سامنے آیا ہے، حکومت پاکستان اس موقع کا فائدہ اٹھائے اور تنازعہ کشمیر کے حل کو اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق یقینی بنائے۔ اہل کشمیر اور پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے علاوہ کسی اور سمجھوتہ کو قبول نہیں کرے گی۔ تنازعہ کے حل کے بغیر خطہ میں امن ممکن نہیں۔ عباس پور، ہجیرہ، دوارندی اور بٹل سیکٹر میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے زیراہتمام یوم تشکر ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے کشمیریوں...
دن کا آغاز ملکی سلامتی اور امن و استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا، تقریبات میں عوام، عمائدین، سول اور عسکری شخصیات نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں تعینات پاک فوج کے جوانوں نے یوم تشکر منایا۔ "معرکہ حق" کے تحت آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی عظیم اور تاریخی کامیابی پر پورے خیبر پختونخوا بشمول ضم اضلاع میں تعینات پاک فوج کے جوانوں نے یومِ تشکر جوش و خروش سے منایا۔ دن کا آغاز ملکی سلامتی اور امن و استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا، تقریبات میں عوام، عمائدین، سول اور عسکری شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے وطن عزیز کی سالمیت اور...
ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کچھ اخباروں میں اسٹوری لگی ہے کہ بانی کو پیش کش ہوئی ہے اور وہ مان گئے ہیں۔ یہ خبر غلط ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر ڈیل کی باتیں درست نہیں ہیں۔ ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کچھ اخباروں میں اسٹوری لگی ہے کہ بانی کو پیش کش ہوئی ہے اور وہ مان گئے ہیں۔ یہ خبر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان راضی ہوئے ہیں اور نہ یہ بات...
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق ملزمان کو سیکشن 382 بی کا فائدہ دیا جا چکا ہے، ملزمان کو اسپیشل لاء کے تحت سزائیں دی گئی ہے، عام قانون پر اس کو فوقیت حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی سزا مکمل ہونے پر 382 بی کا فائدہ دیکر رہا کرنے کی دائر درخواستیں خارج کردیں۔ عدالت نے 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ ملزموں کو آرمی ایکٹ کے تحت سزائیں دی گئیں، آرمی ایکٹ اسپیشل لاء ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق ملزمان کو سیکشن 382 بی کا فائدہ دیا جا چکا ہے، ملزمان کو اسپیشل لاء کے تحت سزائیں دی گئی ہے، عام قانون پر اس...
امیر جماعت کا آزادکشمیر میں لائن آف کنٹرول پر یوم تشکر ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حالیہ بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے معصوم کشمیریوں اور سویلین کے خون کے ایک ایک قطرے کا مودی سے بدلہ لیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ ثالثی کے نام پر تقسیم کشمیر کی کوئی بات کریں گے تو کشمیری اور پاکستانی اسے تسلیم نہیں کریں گے، کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں حل طلب مسئلہ کے طور پر موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے حالیہ پاک بھارت جنگ کے نتیجہ میں مسئلہ کشمیر ایک دفعہ پھر پوری دنیا میں ابھر کر سامنے آیا ہے، حکومت پاکستان اس موقع کا فائدہ اٹھائے اور...
پی ڈی ایم اے کی جانب سے حساس اضلاع چترال اپر اور لوئر، دیر اپر، سوات اور کوہستان اپر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث جھیلوں کے پھٹنے سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گلیشیئرز جھیلوں (گلاف) کے پھٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے حساس اضلاع چترال اپر اور لوئر، دیر اپر، سوات اور کوہستان اپر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث جھیلوں کے پھٹنے سے سیلابی صورتحال...
—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف ریلی نکالنے پر لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 2 روز قبل لاہور میں ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما شیخ امتیاز، اعظم نیازی و دیگر 50 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ریلی نکالنے کے دوران ملزمان نے ٹائر جلائے، روڈ بلاک کیا اور خوف و ہراس بھی پھیلایا۔
تصویر بشکریہ حافظ نعیم الرحمان فیس بک اکاؤنٹ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستان کو فتح ملی۔لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر عباس پور میں یومِ تشکر کی تقریب میں امیرِ جماعتِ اسلامی نے شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ قوم متحد ہے، حکومت سے امید ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرائے گی۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستان کو فتح ملی۔حافظ نعیم نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کنٹرول لائن پر بسنے والوں کی حفاظت یقینی بنائے، قوم متحد ہے، حکومت سے امید ہے کشمیر کا مسئلہ حل کرائے گی، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، کشمیر اور پاکستان یک جان ہیں۔ یوم تشکر منانے کے لیے حافظ نعیم الرحمان آزاد کشمیر کنڑول لائن پر پہنچ گئے، کشمیریوں کے ساتھ مل کر کنٹرول لائن عباس پور پر یوم تشکر منایا، اُن کا آزاد کشمیر میں جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے گئے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ...
اس موقع پر حاجی گلبر خان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے لئے عزت کا دن ہے۔ اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ پاکستان کی افواج نے دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔ شہداء ہمارا اثاثہ ہیں۔ ہم اپنے شہداء کی وجہ سے ہی سرخرو ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی یوم تشکر جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ یوم تشکر کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے یادگار شہدا چنار باغ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ پرچم کشائی کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان تھے۔ تقریب میں صوبائی وزراء، سول و عسکری حکام اور مختلف سکولوں کے بچے بھی شریک...
قومی اسمبلی میں کم عمر بچوں کی شادیوں پر پابندی سے متعلق بل بتایا گیا کہ کمسن لڑکی سے شادی پر کم سے کم 2 سال اور زیادہ سے زیادہ 3 سال قید بامشقت ہوگی، کمسن لڑکی سے شادی پر جرمانہ بھی ہوگا، کم عمر بچوں کی رضامندی یا بغیر رضامندی شادی کے نتیجے میں مباشرت نابالغ فرد سے زیادتی سمجھی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں کم عمر بچوں کی شادیوں پر پابندی سے متعلق بل منظور کرلیا۔ ایوان نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے نکاح کا اندراج قانونی جرم قرار دے دیا جبکہ بل کے متن کے مطابق نکاح رجسٹرار کم عمر بچوں کی شادی کا اندارج نہ کرنے کے پابند ہوں گے، نکاح پڑھانے...
سفیر پاکستان برائے مصر عامر شوکت—فائل فوٹو مصر میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ تشکر کی تقریب منعقد ہوئی۔قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق چانسیری میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی اور قومی پرچم لہرایا گیا۔سفارتخانۂ پاکستان کے مطابق سفیرِ پاکستان عامر شوکت نے قومی اتحاد اور مسلح افواج کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ سفارت خانے کے مطابق اس موقع پر معرکۂ حق میں عوام اور فوج کی یکجہتی کو سراہا گیا، پاکستانی سفیر نے بھارتی جارحیت کے خلاف قوم کے متحد مؤقف کو اجاگر کیا۔ سفارتخانہ پاکستان قاہرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، جس نے ہمسایہ ملک کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
نیوزی لینڈ میں احتجاج کے طور پر ہاکا ڈانس کرنے والے تین پارلیمنٹیرینز کو معطل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے بنائی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہاکا ڈانس سے دیگر ارکان کو بھی شہ ملتی اور وہ بھی اسی طرح کے احتجاج کی راہ اپناتے۔ عالمی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی پارلیمانی کمیٹی نے تین ماوری ارکانِ پارلیمان کو معطل کردیا ہے۔ ان اراکین نے گزشتہ سال ایک متنازع بل کی منظوری کے دوران روایتی ہاکا احتجاج کیا تھا۔ اپوزیشن ایم پی ہنہ راوہتی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسکی کاپی پھاڑی اور ہاکا ڈانس شروع کردیا انکی دیکھا دیکھی دو مزید ماوری ارکان نے بھی ہاکا شروع کردیا۔اس واقعے پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا...
خیبرپختونخوا کے شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئر جھیلیں پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے حساس اضلاع چترال، اپر اور لوئر دیر، اپر سوات، کوہستان اپر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے سے جھیلوں کے پھٹنے سے سیلاب کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حساس علاقوں کی مقامی آبادی کو فوری طور پر الرٹ کیا جائے، اس دوران ایمرجنسی سروسز اور ریسکیو اہلکار الرٹ رہیں۔ پی ڈی...
تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگارِ شہداء پر سلامی دی اور پھول چڑھائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ آپریشن بنیان مرصوص (معرکہ حق) کی کامیابی پر یادگارِ شہداء ایف سی این اے گلگت میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا گیا اور وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگارِ شہداء پر سلامی دی اور پھول چڑھائے، جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ شہداء کی قربانیاں...
نیوزی لینڈ میں احتجاج کے طور پر ہاکا ڈانس کرنے والے تین پارلیمنٹیرینز کو معطل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے بنائی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہاکا ڈانس سے دیگر ارکان کو بھی شہ ملتی اور وہ بھی اسی طرح کے احتجاج کی راہ اپناتے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی پارلیمانی کمیٹی نے تین ماوری ارکانِ پارلیمان کو معطل کردیا ہے۔ ان اراکین نے گزشتہ سال ایک متنازع بل کی منظوری کے دوران روایتی ہاکا احتجاج کیا تھا۔ اپوزیشن ایم پی ہنہ راوہتی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسکی کاپی پھاڑی اور ہاکا ڈانس شروع کردیا انکی دیکھا دیکھی دو مزید ماوری ارکان نے بھی ہاکا شروع کردیا۔ اس واقعے پر قائم...
قومی اسمبلی نے سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم منظور کرلی جس کے تحت سول سرونٹ افسران اپنے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔ قومی اسمبلی نے آج کئی بل منظور کیے ان میں آج سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم بھی منظور کرلی گئی ہے۔ ترمیم کے بعد سول سرونٹ ایکٹ میں شق 15 کے بعد 15 اے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، بل کے تحت سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کی جائیں گی، گریڈ 17 سے 22 کے سول افسران اپنے تمام ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔ سول سرونٹ افسران اپنی اہلیہ اور زیر کفالت بچوں کے ملکی، غیرملکی اثاثے اور قرض کی تفصیلات...
بغل میں چھری منہ پر رام رام، قاتل بھارت کا ایک مکروہ عمل بے نقاب ہوگیا، بھارتی بحریہ نے روہنگیا کے پناہ گزینوں کو سمندر میں پھینک دیا۔ درجنوں پناہ گزینیوں کو بھارتی جہاز سے میانمار کے قریب پھینکا گیا، یو این ایجنسی نے گزشتہ ہفتے ہونے والے واقعہ کی تصدی کردی۔ عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے بھارتی نیوی کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کا سخت نوٹس لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے نمائندے ٹام اینڈریوز نے بھارتی بحری فوج کے جہاز سے روہنگیا پناہ گزینوں کو جبراً سمندر میں اتارنے اور ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں سنی اتحاد کونسل نے تین متفرق درخواستیں دائر کردیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق متفرق درخواستیں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے حامد خان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی ہیں جس میں بینچ پر اعتراض، کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواستیں شامل ہیں جب کہ چھبیسویں ترمیم کیس کا فیصلہ مخصوص نشستوں کے کیس سے پہلے کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔ یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ طے شدہ اصول ہے کہ نظرثانی وہی بینچ سنتا ہے جس نے فیصلہ کیا ہو، نظرثانی میں ججز کی دستیابی کے باوجود نیا بینچ تشکیل نہیں دیا جاسکتا، مخصوص نشستوں کا کیس سننے والا بینچ سپریم کورٹ...
اسلام آباد: مفتی قوی کو اسلام آباد کی مشہور مسجد سے نکال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مفتی قوی اسلام آباد میں واقع ایک مشہور مسجد میں موجود تھے جہاں سے انہیں وہاں کے خطیب نے بے عزت کرکے نکال دیا۔ مفتی قوی مسجد کے ایک کمرے میں کچھ لوگوں کے ساتھ موجود تھے کہ اسی دوران وہاں مسجد کے خطیب آگئے اور انہوں نے انہیں مسجد سے بے عزت کرکے نکال دیا۔ خطیب نے مفتی قوی کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر تم دوبارہ مسجد میں آئے تو تمہارا برا حال کردوں گا۔ انہوں نے وہاں بیٹھے لوگوں کو کہا کہ اس کو یہاں کس نے بلایا تھا یہ ایک بدکردار انسان ہے۔ Post Views: 2
بھارت کا ایک اورغیر انسانی عمل ،بچے، بزرگوں اور بیمار وں سمیت38 افراد کوکھلے سمندر میں پھینک دیا بھارت نے مبینہ طور پر 38 روہنگیا مہاجرین کو مناسب قانونی عمل کے بغیر بے دخل کر دیا ہے۔ انہیں پہلے پراسرار حالات میں پورٹ بلیئر لے جایا گیا، پھر ایک بھارتی بحری جہاز میں منتقل کر کے کھلے سمندر میں پھینک دیا گیا۔ ان مہاجرین میں بچے، بزرگ اور بیمار افراد بھی شامل تھے، جو سبھی اقوام متحدہ کے ساتھ رجسٹرڈ تھے۔ انہیں نئی دہلی سے 6 مئی کی رات کو بائیو میٹرک ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بہانے گرفتار کیا گیا، 24 گھنٹے سے زیادہ غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا اور عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔...
بھارتی بحریہ نے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں دھکیل دیا؟ اقوام متحدہ کا چونکا دینے والا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز جنیوا(سب نیوز) اقوام متحدہ کے ایک ماہر نے بھارت سے ان خبروں پر وضاحت طلب کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی بحریہ نے درجنوں روہنگیا مہاجرین کو زبردستی انڈمان سی میں اتار دیا۔ یہ عمل ناقابلِ معافی قرار دیا گیا ہے۔ٹام اینڈریوز، جو کہ میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہیں، نے کہا کہ انہیں قابلِ اعتبار اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کی وہ تحقیقات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ: “یہ تصور ہی ناقابلِ قبول ہے کہ مہاجرین کو نیوی کے جہازوں سے سمندر...
اسلام آباد: مفتی قوی کو اسلام آباد کی مشہور مسجد سے نکال دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مفتی قوی اسلام آباد میں واقع ایک مشہور مسجد میں موجود تھے جہاں سے انہیں وہاں کے خطیب نے بے عزت کرکے نکال دیا۔ مفتی قوی مسجد کے ایک کمرے میں کچھ لوگوں کے ساتھ موجود تھے کہ اسی دوران وہاں مسجد کے خطیب آگئے اور انہوں نے انہیں مسجد سے بے عزت کرکے نکال دیا۔ خطیب نے مفتی قوی کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر تم دوبارہ مسجد میں آئے تو تمہارا برا حال کردوں گا۔ انہوں نے وہاں بیٹھے لوگوں کو کہا کہ اس کو یہاں کس نے بلایا تھا یہ ایک بدکردار انسان ہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلئے بڑی خبر،اب انٹرنیشنل لائسنس بنوانے کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے،ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں ٹریفک کیاسک لگانے کافیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لائسنس ہولڈر پاسپورٹ ویزا دکھا کر موقع پر لائسنس حاصل کرسکیں گے۔انٹرنیشنل مسافروں کولائسنس کاپرنٹ بھی موقع پر فراہم کردیا جائےگا۔ ٹریفک کیاسک سے شہری لرنرلوکل و انٹرنیشنل لائسنس رینیو بھی کروا سکیں گے۔ٹریفک کیاسک میں 24گھنٹےمتعلقہ تمام آن لائن سہولیات بھی فراہم ہونگی ،ابتک شہر میں 2ٹریفک کیاسک کاآغاز افشاں چوک ،فورٹریس سٹیڈیم کردیا گیا۔ ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ رواں ماہ شہر میں ٹریفک کیاسک کی تعداد 10 کردی جائے گی۔اگلے مالی سال میں ٹریفک کیاسک کی تعداد 100تک بڑھائی جائے گی۔ٹریفک کیاسک...
مفتی قوی کو لال مسجد سے نکال دیا گیا ، تفصیلات ، ویڈیو سب نیوز پر ۔۔۔۔۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مولانا عبدالعزیز نے مفتی قوی کو بدمعاش قرار دیکر لال مسجد سے نکال دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مفتی قوی لال مسجد اسلام آباد پہنچے چائے پی رہے تھے کہ اچانک مولانا عبدالعزیز پہنچ گئے،مفتی قوی کو مسجد سے نکال دیا اور کہا یہ بدمعاش ہے جہاں ملے اسے کوڑے مارے جائیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحالیہ ہفتے 18 اشیا مہنگی ہوئیں، 12اشیا کی قیمتوں میں کمی، ادارہ شماریات حالیہ ہفتے 18...
بلوچستان کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ بلوچستان کے گرم علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ پر سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا۔ محکمہ تعلیم نے کہا کہ گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کل سے شروع ہو ں گی ،نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھائی ماہ کی تعطیلات 31جولائی تک جاری رہیں گی۔
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے اثرات ایک بار پھر فن و ثقافت پر نظر آنے لگے ہیں۔ معروف پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کو بالی ووڈ فلم میرے برادر کی دلہن کے پوسٹر اور ساؤنڈ ٹریک کور سے ہٹا دیا گیا ہے۔ فلم میں علی ظفر نے اہم کردار نبھایا تھا اور ان کے گانے فلم کی موسیقی کا نمایاں حصہ تھے، مگر اب سوشل میڈیا اور مختلف میوزک پلیٹ فارمز پر جاری کی گئی نئی کور تصاویر میں ان کی موجودگی غائب ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ معروف اداکارہ کترینہ کیف نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی و عسکری سطح پر ایک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر کی صدرات میں اجلاس ہوا، جس میں خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر کے پارٹی صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے جاری تحریک کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا، اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج تحریک شروع کرنے کی تاریخ کے اعلان کا اختیار پارٹی کی سیاسی کیمٹی کو دے دیا...
لندن(نیوز ڈیسک) جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI)، خصوصاً لارج لینگویج ماڈلز (LLMs) پر مبنی سسٹمز، انسانی معاشروں میں پائے جانے والے سماجی معمولات کو اپنا سکتے ہیں۔ یہ تحقیق برطانیہ کی سینٹ جارجز یونیورسٹی اور ڈنمارک کی آئی ٹی یونیورسٹی کے محققین نے مشترکہ طور پر کی، جس میں انکشاف ہوا کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے AI ایجنٹس نہ صرف خودکار طور پر آپس میں گفتگو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ وہ ایسی لسانی اور سماجی اقدار کو بھی اختیار کرنے لگے ہیں جو عام طور پر انسانوں کے میل جول کا حصہ سمجھی جاتی ہیں۔ گروپ لیول پر سیکھنے اور رویے اپنانے کی صلاحیت محققین نے بتایا کہ اب تک AI کا...
اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا پہلا ڈومیسٹک سکوک بانڈ متعارف کیا جارہا ہے جس کے بعد مجموعی اسلامک قرضوں کا حجم 14 فیصد بڑھ گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گرین سکوک بانڈ کے اجرا کی تقریب ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آج پاکستان یوم تشکر جوش وجذبے کے ساتھ منارہا ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، جس سے اس بات کی نشاندہی ہورہی ہے کہ ہماری معیشت مستحکم ہوگئی ہے اور غیرملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔ وزیرخزانہ نے واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں کے ساتھ کی جانے والی ملاقاتوں کا...
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ بل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایوان میں پیش کیا، جب کہ اپوزیشن نے اس کی مخالفت کی۔ اجلاس کے دوران متعدد دیگر اہم قانون سازی بھی کی گئی۔ قومی اسمبلی نے تحویل ملزمان ترمیمی بل 2025 اور پاکستان شہریت بل 2024 کو بھی منظوری دے دی۔ دونوں بل وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پیش کیے۔ پاکستان شہریت بل کے تحت شہریت ایکٹ کی سیکشن 14A اور سیکشن 4 میں ترامیم کی گئی ہیں۔ اجلاس کے دوران ایف بی آئی ایس ای ترمیمی بل 2024 بھی ایوان سے منظور کیا گیا۔ بل فرح ناز اکبر نے پیش کیا، جب کہ وفاقی...
پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر کی صدرات میں اجلاس ہوا، جس میں خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر کے پارٹی صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے جاری تحریک کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا، اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج تحریک شروع کرنے کی تاریخ کے اعلان کا اختیار پارٹی کی سیاسی کیمٹی کو دے دیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ سیاسی...
—فائل فوٹو سرگودھا کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر شیخ محمود کو قتل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق سرگودھا کے یونیورسٹی روڈ پر واقع نجی اسپتال میں فائرنگ کر کے ڈاکٹر کو قتل کیا گیا ہے۔ڈی پی او محمد صہیب اشرف کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نجی اسپتال میں ڈاکٹر شیخ محمود سے چیک اپ کرانے کے بہانے آیا تھا۔
قومی اسمبلی اجلاس، انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور، پی ٹی آئی کی مخالفت WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )قومی اسمبلی میں بجٹ سے متعلق اہم انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے مخالفت کی گئی۔انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا۔اس کے بعد، فرحہ ناز اکبر نے ایف بی آئی ایس ای ترمیمی بل 2024 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے بل کی شق 3، 4 اور 6 میں ترامیم پیش کیں جو کثرت رائے سے منظور کی گئیں۔ ایف بی...

نامناسب انداز سے بار بار چھونے پر ڈائریکٹر کو سب کے سامنے تھپڑ ماردیا تھا: پاکستانی اداکارہ سارہ عمیر کا انکشاف
کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ایک ہدایتکار نے ڈرامے کے سیٹ پر انہیں بارہا غلط انداز سے ہاتھ لگایا جس پر اسے تھپڑ رسید کردیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حال ہی میں ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ کئی سال پرانی بات ہے جب ہم سندھ کے ایک دور دراز قصبے میں شوٹنگ کررہے تھے کہ وہاں کھانے کے دوران جب ہم میز پر بیٹھے تو اچانک ہدایت کار نے میز کے نیچے سے مجھے ہاتھ لگایا۔ اداکارہ نے کہا کہ میں ہڑبڑا گئی اور سمجھی یہ غلطی سے ہوا ہوگا لیکن پھر بھی میں اس کرسی سے اٹھ کر میز کی دوسری طرف والی...

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات، خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات، خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان سفارتی محاذ پر سرگرم ہوگیا، دفتر خارجہ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار جبکہ برطانیہ کی نمائندگی برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے کررہے ہیں، دونوں وزرائے خارجہ اپنے اپنے اعلی سطحی وفود کی قیادت کر رہے ہیں۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے دفتر خارجہ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی...
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاک - بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ...
اسلام آباد: پرانے، بند اور ناقابلِ استعمال جنکو GENCO پلانٹس کی نیلامی 19 مئی کو ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیلامی کی تقریب GENCO ہولڈنگ کمپنی کے دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ نیلامی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ نیلامی کا عمل شفاف اور غیر جانب دار انداز میں مکمل کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق چاروں سرکاری پاور جنریشن کمپنیوں کے نمائندگان تقریب میں شریک ہوں گے، نیلامی میں اسٹیک ہولڈرز اور میڈیا کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے، نجکاری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ حکام کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایات پر چاروں سرکاری پاور جنریشن کمپنیوں کے پُرانے، بند اور ناقابلِ استعمال پاور پلانٹس کو نیلامی کے...
قومی اسمبلی میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔انکم ٹیکس ترمیمی بل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیش کیا، اپوزیشن نے اس بل کی مخالفت کی۔ اجلاس کے دوران متعدد دیگرقراردادیں بھی منظور کر لی گئیں۔قومی اسمبلی نے سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 5 سال بڑھانے کی قرارداد بھی منظور کرلی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ کسی بھی امیدوار کو پانچ مرتبہ مقابلے کی امتحان میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔سی ایس ایس امتحانات میں حصہ لینے والے امیدوار کیلئے زیا دہ سے زیا دہ عمر کی حد 30 کی بجائے 35 سال کی جائے۔یہ قرارداد ن لیگ کی رکن اسمبلی نوشین افتخار کی جانب سے پیش کی گئی۔قومی...
عرفان ملک: ریاستی مخالف سرگرمیوں کی روک تھام کیلئےواٹس ایپ نمبر جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے نمبر جاری کیا گیا۔سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف مہم کی اطلاع کیلئے نمبر جاری کیا گیا۔این سی سی اے سائبر سکیورٹی شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے متحرک ہیں۔ ترجمان حکام کا کہنا ہے کہ انتشار یا ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا،واٹس ایپ نمبر9334687-051 پر معلومات شیئر کی جاسکیں گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ
مہنگائی کے اس دور میں غریبوں اور متوسط خاندانوں کیلے یہ سہولیات فراہم کرنے پر عوام اور زعماء کی جانب سے المیثم ٹرسٹ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو سکردو میں پچاس جوڑوں کی اجتماعی شادی کی جھلکیاں سکردو میں پچاس جوڑوں کی اجتماعی شادی کی جھلکیاں سکردو میں پچاس جوڑوں کی اجتماعی شادی کی جھلکیاں سکردو میں پچاس جوڑوں کی اجتماعی شادی کی جھلکیاں سکردو میں پچاس جوڑوں کی اجتماعی شادی کی جھلکیاں سکردو میں پچاس جوڑوں کی اجتماعی شادی کی جھلکیاں سکردو میں پچاس جوڑوں کی اجتماعی شادی کی جھلکیاں سکردو میں پچاس جوڑوں کی اجتماعی شادی کی جھلکیاں سکردو میں پچاس...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاک بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات...
ویب ڈیسک: فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ ‘‘ کی کامیابی پر یوم تشکر ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ حکومت پاکستان،حکومت پنجاب اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات پر آج پورے ملک کی طرح فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں بھی یوم تشکر ملی جوش و جذبےسے منایا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز اور عوام کو "آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ "اور معرکہ حق میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ اس موقع پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی سربراہی میں ڈینز، تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور پروفیسرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ وائس چانسلرپروفیسرخالدمسعودگوندل کا اس...
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں گلوکار اور اداکار علی ظفر کو ان کی بالی ووڈ فلم 'میرے برادر کی دلہن' کے فلم اور گانون کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث بالی ووڈ میں کام کرنے والے کئی فنکاروں کو ان کی فلموں اور گانوں کے پوسٹرز سے نکال دیا گیا تھا جس میں اب علی ظفر بھی شامل ہوگئے ہیں۔ علی کو کترینہ کیف کے ساتھ ان کی فلم میرے برادر کی دلہن کے ساؤنڈ ٹریک کے کور سے ہٹا دیا گیا ہے۔ علی ظفر نے اس فلم میں اہم کردار ادا کیا تھا، اب حالیہ سوشل میڈیا اور میوزک پلیٹ فارمز پر جاری کردہ کور تصاویر میں وہ شامل...

پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں ''یومِ تشکر'' منایا گیا ، پاکستانی قوم نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیا،حافظ طاہر محمود اشرفی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام جمعہ کے روز ملک بھر میں ''یومِ تشکر''منایا گیا جس کا مقصد حالیہ معرکہ حق میں کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ اس موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں علما، خطبا، ذاکرین اور واعظین نے خطبات اور بیانات کے ذریعے عوام کو وطن کے دفاع اور اتحادِ امت کی اہمیت سے آگاہ کیا۔علمائے کرام نے اپنے خطبات میں پاکستان کی حالیہ کامیابی کو اللہ کی نصرت اور قوم کی یکجہتی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معرکہ صرف عسکری کامیابی نہیں بلکہ نظریاتی، اخلاقی...
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی نے سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 35 سال کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔ یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی نوشین افتخار نے پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ امیدواروں کو مقابلے کے امتحان میں پانچ بار شرکت کی اجازت دی جائے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ عمر کی حد میں اضافے سے زیادہ افراد کو مواقع میسر آئیں گے اور ہونہار نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ قومی اسمبلی کا اجلاس سوموار شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 5 سال بڑھانے کی قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ کسی بھی امیدوار کو پانچ مرتبہ مقابلے کی امتحان میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔ سی ایس ایس امتحانات میں حصہ لینے والے امیدوار کیلئے زیا دہ سے زیا دہ عمر کی حد 30 کی بجائے 35 سال کی جائے۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی نوشین افتخار نے پیش کی، قومی اسمبلی اجلاس سوموار شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
اسکرین گریب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا ملی نغمہ یلغار ہے جاری کر دیا جو قوم کے جذبہ حب الوطنی، مسلح افواج کی قربانیوں اور اتحاد و استقامت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے۔حسنین علی پراچہ کی آواز میں گایا گیا یہ ولولہ انگیز نغمہ ہر اس جوان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہے جو سرحدوں پر، میدان جنگ میں یا پس پردہ دشمن کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے۔ یہ نغمہ آئی ایس پی آر کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جذبات انگیز کیپشن کے ساتھ جاری کیا گیا ہے جس میں قوم کو پیغام دیا گیا کہ وہ ثابت قدمی، قربانی اور مادر وطن سے وفا کے جذبے کو...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم تشکر پر گورنر ہائوس میں پرچم کشائی کی۔گورنر ہائوس کے عملہ اور سکول کے بچوں نے تقریب میں شرکت کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا، یومِ تشکر کے حوالے سے دعائیں کی گئیں۔(جاری ہے) گورنرسندھ نے کہا کہ پوری قوم کو سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکۂ حق ( آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص) میں تاریخ ساز کامیابی نصیب ہوئی۔یہ کامیابی قومی اتحاد، قربانی اور افواجِ پاکستان کی بے مثال حکمتِ عملی کا مظہر ہے۔اس موقع پاک فوج کے افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔
ملک کے بیشتر علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں موسم میں مزید شدت آنے کی پیش گوئی کر دی ہے جب کہ متعلہقہ ادارے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی و میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جو کہ ہیٹ ویو کی سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔ گزشتہ روز سندھ کے علاقے دادو اور بلوچستان کے تربت میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو رواں سال کا اب تک...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 331 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 298 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1425 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 967 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 11 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 281.50 روپے پر...
راؤدلشاد:ہائی ویزڈیپارٹمنٹ پنجاب میں زائدادائیگیوں کابڑااسکینڈل، 2019-21کی آڈٹ رپورٹ نےمحکمہ ہائی ویزپنجاب کی کارکردگی کی قلعی کھول دی۔ غلط ریٹ کےاطلاق سےقومی خزانےکو40کروڑروپےکانقصان پہنچانےکاانکشاف ہوا، ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ نےخلاف ضابطہ زائدادائیگیاں کیں، ہائی ویزڈیپارٹمنٹ نے22کیسزمیں غیرمنظورشدہ آئٹم کےتحت ادائیگی کی، تھرموپلاسٹک پینٹ کی ادائیگی منظور شدہ ریٹ کے بغیر کی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ محکمہ ہائی ویز نےایم آر ایس ریٹ نظر انداز کردیئے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی رپورٹ ہوئی، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے2019کےمالی سال کےدوران زائدادائیگی کاانکشاف کیا۔ غیر منظور شدہ ریٹس پر بھاری ادائیگیاں کی گئیں، ایس ڈی اے سی اجلاس میں محکمہ نے ادائیگی کا دفاع کیا۔
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ سارے لاہور کو کھود کر چھوڑ دیا گیا ہے، لوگوں کے برے حالات ہیں، کاروبار تباہ ہوگئے ہیں۔ جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کے لیے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پانی کے بچاؤ کے لیے مراسلہ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ محکمہ ماحولیات فوری طور پر ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کرے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پانی کے پائپوں سے پانی کا چھڑکاؤ بند ہونا چاہیے تھا۔ سماعت کے دوران جوڈیشل واٹر کمیشن نے لاہور کے مختلف علاقوں سے زیر زمین پانی کی سطح سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ...
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ روز شیئرزکی زبردست خریداری کا رحجان غالب رہا ہے اور بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 119,962 پوائنٹس پر بند ہوا، ایس ای 100 انڈیکس انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 119,990.30 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔ کاروبار کے اختتام پر بنچ مارک انڈیکس 1,425.39 پوائنٹس یا 1.2 فیصد کے اضافے کے ساتھ 119,961 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمائے میں174ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، 14.76فیصد زائد رہا۔ تمام اہم شعبوں میں وسیع پیمانے پر خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بنک، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے سر انجام دینے پر پاک افواج کی جانب سے خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ’’یلغار‘‘ نامی خصوصی نغمے کے بول لہو گرما دینے والے ہیں۔اس نغمے میں پاک فضائیہ کی کامیابی کو بھی سراہا گیا۔
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ بھارت کا خطے میں سپرمیسی کا خواب دفن ہو گیا،سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر کوئی نہیں نکل سکتا،امریکا نے بھی کنفرم کیا کہ پاکستان کا کوئی ایف 16 نہ بھارت گیا اور نہ گرا ہے۔نجی ٹی وی کودیے گئے ایک انٹرویومیں اسحق ڈارنے کہاکہ دونوں طرف یہ واضح ہے کہ سیز فائر ہو چکا ہے اور یہ رہے گا۔انہوںنے کہاکہ دونوں ملکوں میں افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا، افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کے بعد مذاکرات کا مرحلہ ہو گا۔اسحق ڈارنے کہاکہ طے ہوا تھا کہ دونوں ملکوں...
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے تصادم اور پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد پاکستان نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خواہش کا مثبت جواب دیا تھا۔ تاہم اسی کے ساتھ ہی بھارتی حکام کی جانب سے جنگ بندی کو ’عارضی‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جارہا ہے اس حوالے سے پائے جانے والے ابہام میں اس وقت بھی اضافہ ہوا جب گزشتہ روز (بروز جمعرات) پاکستان کے وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جمعرات کے روز سینیٹ کو بتایا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی افواج کے اعلیٰ حکام کے درمیان بدھ اور جمعرات کو رابطے ہوئے، جن میں دونوں...
کراچی(کامرس رپورٹر) مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں6700روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ 41ہزار 900روپے کی سطح سے گھٹ کر 3لاکھ 35ہزار 200روپے ہو گئی۔ اسی طرح دس گرام سونا 5ہزار 745 روپے کی کمی کے بعد 2لاکھ 87ہزار 379 روپے پرآ گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 67ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3168 ڈالر رہ گیا۔ دریں اثناء انٹربنک میں ڈالر 15پیسے گھٹ کر 281.85 روپے رہ گیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 3پیسے بڑھ کر 283.75 روپے ہوگیا۔ یورو کی قیمت فروخت 1.26 روپے گھٹ کر318.53 روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈ 1.56روپے کم ہو کر 377.76 روپے رہ گیا۔ سعودی ریال75.70 روپے اور یو اے ای...

سینٹ افواج پاکستان کو خراج تحسین کی متفقہ قرارداد منظور : جنگ بندی کی درخواست ہم نے نہیں امریکہ کے ذریعے بھارت کی ذار
اسلام آباد (خبر نگار) آپریشن بْنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر سینٹ نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان بھارت حالیہ جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔ متن میں پاکستان کا علاقائی اور عالمی امن کے مکمل عزم کا اعاد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قرارداد میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔ قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ آپریشن بْنیان مرصوص کی کامیابی سے...
جکارتہ(نیوزڈیسک) انڈونیشیا کا فرانس سے 42رافیل طیاروں کی خریداری کا 8.1ارب ڈالر کا معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ۔پاکستان کی جانب سے 3رافیل طیارے مار گرائے جانے کے بعد فرانس کیساتھ رافیل طیاروں کے معاہدے پر انڈونیشیامیں سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں تاہم انڈونیشیائی حکام اب بھی اس معاہدے پر قائم ہیں، پارلیمانی کمیٹی کے رکن ڈیوی لکسونو نے کہا ہے کہ کسی بھی ہتھیار کے نظام کی افادیت کا اندازہ صرف ایک واقعے سے نہیں لگایا جا سکتا۔ Post Views: 2
حکومت نے آئندہ 16 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھیں ہیں جبکہ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر برقرار ہے جبکہ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد نئی قیمت254 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 4 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کی...
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بڑھتا ہوا شیشہ کلچر خطرناک صورت اختیار کر گیا، شہریوں کا شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ یہ بھی پڑھیں:اسکول جانے والے بچوں میں نیکوٹین پاؤچز اور ای سگریٹ کا بڑھتا رجحان، یہ کتنے خطرناک ہیں؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں شیشہ پینے کا کلچر تیزی سے فروغ پذیر ہے، جس کے سبب سنجیدہ شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے شیشہ کیفے کے خلاف موثر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیشہ کا استعمال نوجوانوں میں خطرناک حد تک پھیل رہا ہے، لڑکے اور لڑکیاں دونوں اس رجحان کو اپنا رہے ہیں، جو سوشل میڈیا سے بہت زیادہ متاثر ہے۔ شہریوں کا...
ایک انٹرویو میں سابق صدر آزاد کشمیر کاکہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا یہ کہنا درست تھا کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے کیونکہ بھارت خود ہی خون بہا رہا ہے اور پانی روک رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے ثالثی کی پیشکش نے مسئلہ کشمیر کو دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار مسعود خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا یہ کہنا درست تھا کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے کیونکہ بھارت خود ہی خون بہا رہا ہے اور پانی روک رہا ہے۔ انہوں...
راولپنڈی: انسداد اسمگلنگ کے لیے ملک بھر میں جاری آپریشنز کے دوران 9 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق ملک بھر میں منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 8 کارروائیوں میں 11 ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے۔ اے این ایف کی مختلف کارروائیوں کے دوران 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 116.36 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، جو تعلیمی اداروں کے طلبہ سمیت عام شہریوں کو فروخت کی جانی تھی۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایک ملزم کے قبضے سے 500 گرام وزنی 1000 ایکسٹیسی گولیاں...
حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حسبِ روایت ایامِ حج سے قبل غلافِ کعبہ کو زمین سے 3 میٹر بلند کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد غلافِ کعبہ کو ایامِ حج کے دوران ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھنا اور اس کی صفائی و حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ العربیہ کے مطابق، غلافِ کعبہ کو 15 ذی الحج تک بلند رکھا جائے گا، جبکہ بلند کیے گئے حصے کو چاروں جانب سے سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق، اس عمل میں غلاف کعبہ فیکٹری کے ماہرین کا ایک خصوصی گروپ شریک ہوتا ہے، اور کارروائی اعلیٰ حکام کی نگرانی میں مکمل کی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب میں غلاف کعبہ کی تیاری کی تاریخ حرمین شریفین...
معروف آئس کریم کمپنی بین اینڈ جیریز کے شریک بانی بین کوہن کو امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو فوجی امداد اور غزہ میں انسانی صورتحال پر احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے بدھ کو سینیٹ کی سماعت میں خلل ڈالا جب صحت اور انسانی خدمات کے سیکریٹری رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر گواہی دے رہے تھے۔ یو ایس کیپیٹل پولیس کے مطابق بین کوہن پر بدعنوانی کے جرم کا الزام عائد کیا گیا تھا، جبکہ دیگر 6 مظاہرین کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر کئی سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مسٹر کوہن کو پولیس ان کی کمر...
اسلام آباد: پاکستان میں رواں سال کی پہلی خطرناک ہیٹ ویو کی شروعات ہو چکی ہے اور محکمہ موسمیات نے سخت گرمی کے پیشِ نظر ملک بھر میں شہریوں کے لیے انتباہ جاری کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 15 سے 20 مئی تک ملک کے بیشتر علاقے شدید گرم اور خشک موسمی دباؤ کے زیرِ اثر رہیں گے، جس سے درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقے دن کے اوقات میں غیر معمولی گرمی کا شکار رہیں گے جب کہ بالائی اور وسطی علاقوں جیسے پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی گرمی کا...