2025-05-19@11:18:49 GMT
تلاش کی گنتی: 12349
«بچ گیا»:
(نئی خبر)
سکھر اور خیرپور کی پولیس نے دریائی (کچے) کے علاقے میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے اغواکاروں سے 12 مغوی افراد کو بازیاب کرالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ آپریشن 12 مئی کو سکھر کے کچے کے علاقے باگڑجی میں شروع ہوا اور 13 مئی تک جاری رہا۔ کارروائی کے دوران پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، ڈاکوؤں نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جن میں 12.7 ایم ایم مشین گنیں، جی تھری رائفلیں، سب مشین گنیں (ایس ایم جیز)، دستی بم اور راکٹ لانچر شامل تھے۔ اس کے باوجود پولیس اہل کاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجرموں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے اور کئی اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا۔...
بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کو مستقل بنانے کیلئے متحرک ہوگیا اور کہا دونوں ملکوں میں پائیدار جنگ بندی کیلئے تعمیری کردار کی پیشکش کردی۔ تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں چینی نائب وزیرخارجہ سن وڈونگ نے پاک بھارت سفیروں سے ملاقاتیں کیں۔ چینی نائب وزیر خارجہ نے پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سےملاقات میں پاک بھارت سیز فائر کا خیرمقدم کیا اور ملاقات میں اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سن ویڈونگ نے کہا چین پاکستان اور بھارت کی جانب سے جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول کا خیرمقدم اورحمایت کرتا ہے اور دونوں ملکوں میں پائیدار جنگ بندی کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ چینی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ڈی ایم اے نے کے پی میں 15 سے 19 مئی کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، 19 اور 20 مئی سے مغربی سسٹم صوبہ کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 19 اور 20 مئی کے پی کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا گیا ہے، بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام 5 بجے...
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جی سی سی امریکا سربراہی اجلاس سے ولی عہد محمد بن سلمان نے خطاب کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اپنے خطاب میں سعودی ولی عہد نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ انھوں نے پاک بھارت جنگ بندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے میں کشیدگی میں کمی لانے اور امن بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے پاک بھارت سیز فائر کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے خطے میں امن کے لیے...
واشنگٹن:وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ انتظامی حکم نامے کے مطابق امریکی حکومت نے مشرقی امریکہ کے وقت کے مطابق 14 مئی کی تاریخ کا آغاز ہوتے ہی ۱۲ بج کر ایک منٹ سے 8 اپریل 2025 کےانتظامی حکم نامہ نمبر 14259 اور 9 اپریل 2025 کے انتظامی حکم نامہ نمبر 14266 کے تحت چین کی مصنوعات (بشمول ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی مصنوعات ) پر عائد کیے گئےکل 91فیصد محصولات کو منسوخ کردیا۔ساتھ ہی ساتھ 2 اپریل 2025 کے انتظامی حکم نامہ نمبر 14257 کے تحت چین کی مصنوعات(بشمول ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی مصنوعات ) پر عائد کئے گئے 34فیصد کے ریسیپروکل ٹیرف کو ایڈجسٹ...
کوئٹہ ( نیوز ڈیسک)منیر احمد مینگل روڈ پر پیپلزپارٹی کی ریلیمیں دھماکا۔ ریسکیو کے مطابق دھماکے میں پیپلزپارٹی کے متعدد کارکن زخمی۔ دھماکا پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقد ریلی پر کیا گیا۔ ریلی علی مدد جتک کی قیادت میں جلسے میں شرکت کیلئے جارہی تھی۔ دھماکے میں علی مدد جتک محفوظ رہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزیدپڑھیں:پاک فوج نے دشمن کے حملے کا بھرپور اور فوری جواب دیا ,وزیراعظم کا پسرور چھاؤنی کا دورہ “آپریشن بونینم مارسوس” میں فوجی بہادری کو خراجِ تحسین
اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن )کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کو کینیڈا کا پہلا پاکستانی نژاد وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا۔روز نامہ امت کے مطابق حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں شفقت علی نے برامپٹن سے دوسری بار کامیابی حاصل کی، جس کے بعد نومنتخب وزیر اعظم مارک کارنی نے انہیں ٹریژری بورڈ کا صدر مقرر کر دیا۔اس تقرری کے ساتھ ہی شفقت علی کینیڈا کی وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی نژاد سیاستدان بن گئے ہیں۔مارک کارنی نے نئی کابینہ میں وزراءکی تعداد بھی 39 سے کم کرکے 29 کر دی ہے، جس کا مقصد انتظامی سادگی اور موثر حکمرانی بتایا گیا ہے ، کارنی نے زیادہ تر پرانے وزرا کو ان کی وزارتوں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہےکہ 9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے، نواز شریف کا جملہ یاد رکھنا چاہیےکہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی اور 10 مئی والے ہیں۔فیصل آباد میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج پورا پاکستان سربلند ہے، ہم نےکئی گنا بڑے دشمن کے خلاف جنگ متحد ہوکر لڑی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم جیتے اس سے ہمارا مستقبل محفوظ ہوا،9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے ، نوازشریف کا جملہ یاد رکھنا چاہیےکہ ہم 9...
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیرسماعت 9 مئی واقعات کے کیسز کو تیزی سے نمٹانے کے لیے ہفتے میں 4 دن سماعت کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سانحہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے کے لیے ہفتے میں 4 دن جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے 9 مئی کے کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت 14 مقدمات کا جیل ٹرائل جاری ہے، اب منگل ، بدھ، جمعرات اور ہفتے کے دن جیل ٹرائل ہوا کریں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا...
سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےمنی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی۔ اسپیشل سینٹرل کورٹ نے پرویزالٰہی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پرویزالٰہی،مونس الٰہی اورمحمد جبران خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا،پرویزالٰہی سمیت دیگر کےخلاف کرپشن کے پیسے کو منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیےگئے،درخواست گزارسمیت دیگر کےخلاف الزامات محض مفروضوں پرمبنی ہیں۔ وکیل نےبتایا کہ درخواست گزارکو ان جھوٹےالزامات کی بنیاد پرگرفتارکیا گیا،پراسیکیوشن نےغیرمصدقہ دستاویزات پرانحصارکیا ہےلہذا عدالت چوہدری پرویزالٰہی کو انصاف کےتقاضوں کے تحت بری کرے۔عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹھائیس مئی کو جواب طلب کر لیا۔ Post Views: 5
فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وردی کو ڈنڈے پر لٹکا کر مذاق اڑایا گیا، آج یہی وردی پوش جوان سرحدوں پر ہماری حفاظت کے لیے لڑ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں لیپ ٹاپ اور ہونہاراسکالرشپ فیز ٹو کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کو دنیا کی سب سے بڑ ی قوت اور طاقت بنانا چاہتے ہیں، سب کی نیت ٹھیک تھی تو پاکستان کو تاریخی فتح ملی، اگر عوام تقسیم اور قیادت متحد نہ ہوتی تو دشمن کے خلاف تاریخی فتح حاصل نہیں کرسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے زیر تعمیر دانش اسکولوں اور دانش یونیورسٹی پر کام تیز تر کرنے، ان کی اعلیٰ معیار کی تعمیر، تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن اور دانش اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت دانش اسکولز و یونیورسٹی کی حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں 15 نئے دانش سکولز کی تعمیر کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو ملک کے مختلف علاقوں میں زیر تعمیر دانش اسکولز اور دانش یونیورسٹی، اسلام آباد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دانش اسکول، اسلام آباد کا 41 فیصد کام مکمل کر لیا...
بینک ڈیفالٹر ہونے کے بعد حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ٹھپ،تمام کمپنیاں تحلیل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ٹھپ ہو گئے،تمام کمپنیاں تحلیل کردی گئی ہیں۔حسن نواز7کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے، ساتوں تحلیل کر دی گئیں حسن نواز کی بڑی کمپنی فلیگ شپ انویسٹمنٹس لمیٹڈ تحلیل ہوگئی، 20 مئی سے اطلاق ہو گا۔2007سے قائم کمپنی کوئینٹ پیڈنگٹن لمیٹڈ بھی 20 مئی کو تحلیل ہوجائے گی،حسن نواز کی 4کمپنیز 3 دسمبر 2024 کو تحلیل ہوئیں۔حسن نواز کی ایک کمپنی دسمبر 2016 میں تحلیل ہوئی،وہ اب برطانیہ میں کسی بھی کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں ہیں۔انہیں پہلے ہی برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر...
کراچی:پی آئی اے نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی فتح کو منانے کیلئے انوکھا انداز اپنالیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن کی جانب سے دوران پرواز مسافروں کی خصوصی تواضع کا اہتمام کیا جارہا ہے، تمام ملکی اور غیر ملکی پروازوں میں جشن فتح کے کیک کاٹنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے علاوہ بین الاقوامی روٹس ٹورنٹو، فرانس، عرب ممالک اور دیگر روٹس پر جانے والی پروازوں میں بھی کیک کاٹے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے 6 اور 7 مئی کی شب بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے ردعمل میں 10 مئی 2025 کو آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا تھا .جس میں دشمن...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر اسحاق ڈار نے ایوان میں منی بل رپورٹ پیش کرنے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے منی بل کی رپورٹ پیش کرنے کی مخالفت خانزادہ صاحب نے کی ، جس پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ ساری چیزیں کمیٹی میں ڈسکس ہوچکی ہیں ، آپ کی جماعت کے لیڈر، پارلیمانی لیڈر بھی موجود تھے۔دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بل کی رپورٹ پیش کرنے کی اجازت دے دی جس پر سینیٹر اسحاق نے رپورٹ پیش کردی، جس کے بعد سینیٹ اجلاس کل سہ پہر ساڑھے تین بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ ایک...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے کل ملاقات کا دن ہے، تحریک انصاف نے ملاقاتیوں کی فہرست میں تبدیلی کردی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام فہرست سے نکال دیا گیا جبکہ ان کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان سے کل اڈیالہ جیل ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام نکال دیا گیا۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی فہرست سے علی امین گنڈا پور کا نام خارج کرکے ان کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کر دیا گیا۔ نئی فہرست...
عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا نام خارج WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے کل ملاقات کا دن ہے، تحریک انصاف نے ملاقاتیوں کی فہرست میں تبدیلی کردی، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام فہرست سے نکال دیا گیا جبکہ ان کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان سے کل اڈیالہ جیل ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام نکال دیا گیا۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی...
نومئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی نے رافیل طیارے گرائے،مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز فیصل آباد(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 10 مئی کا مقابلہ پاکستان نے 0-6 سے جیت لیا، افواج پاکستان نے اپنے سے بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔ ہونہار سکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ یہ تقریب جنگ کی وجہ سے ملتوی ہوگئی تھی، آج ہم سب کا سر فخر سے بلند ہے، آج سبز ہلالی پرچم سربلند ہے، نئی نسل میں وطن کیلئے جذبہ دیکھ کر دلی خوشی اوراطمینان ہوا۔مریم نواز نے کہا کہ جس دشمن سے ہمارا مقابلہ تھا وہ تعداد اور...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ نےپہلگام واقعہ کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ پہلگام دہشت گردی کے واقعہ کی غیرجانبدارانہ بین الاقوامی انکوائری کے نتائج منظر عام پر آ گئے ہیں، جن میں پاکستان کو بری الذمہ قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کئی عالمی طاقتوں نے آزادانہ طور پر واقعہ کی تحقیقات کرائیں اور ان کے نتائج بھارت اور پاکستان دونوں کو پہنچا دیے گئے ہیں۔انکوائری رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعہ کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود ان طالبان گروہوں نے کی، جو اس وقت پاکستان کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ پاکستان کی جانب سے حالیہ دنوں میں افغان طالبان کے خلاف شدید دباؤ...
موٹر سائیکل سوار ایک ملزم اسکول کے باہر پہلے سے گھات لگائے بیٹھا تھا، جیسے ہی مقتول راشد اپنی بیٹی آمنہ کو اسکول چھوڑنے آیا، ملزم نے ٹارگٹ کر کے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 گول مارکیٹ کے قریب پائلٹ اسکول کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ اس کی کمسن بیٹی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ موٹر سائیکل سوار ایک ملزم اسکول کے باہر پہلے سے گھات لگائے بیٹھا تھا، جیسے ہی مقتول راشد اپنی بیٹی آمنہ کو اسکول چھوڑنے آیا، ملزم نے ٹارگٹ کر کے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں راشد موقع پر...
نئی دہلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی حمایت میں فیس بک پوسٹ کرنے والے بھارتی قصائی رضوان کو شد ت پسند ہندووں نے بد ترین تشدد کا نشانہ بنا دیا جس کے بعد مقامی پولیس نے رضوان کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈ یا رپورٹ کے مطابق باراسات، مغربی بنگال میں ایک قصائی، رضوان، جو سوشل میڈیا پر جاری پاکستان-بھارت کشیدگی کے دوران کھل کر پاکستان کی حمایت کر رہا تھا، مقامی افراد کے شدید غصے کا شکار بن گیا۔ اطلاعات کے مطابق رضوان کو مقامی افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر رضوان کو حراست میں لے لیا اور "ملک دشمن پوسٹس" کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ رضوان نے فیس بک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت عظمیٰ میں 16 جون سے 8 ستمبر تک گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات 16 جون 2025 سے 8 ستمبر 2025 تک ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے، اس دوران اہم مقدمات دستیاب بینچز میں سماعت کے لیے مقرر بھی کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان سپریم کورٹ نے گرمیوں کی چھٹیوں میں تخفیف کا اعلان کر دیا۔ سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا...
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہو گئی۔ ادھر 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 972 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 93 ہزار 124 روپے ہو گیا۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالرز کم ہو کر 3 ہزار 235 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا، یہ کارروائی باہمی سفارتی رابطوں اور قونصلر معاہدوں کے تحت کی گئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار پرنم کمار سنگھ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا ۔جبکہ پنجاب رینجرز کا جوان محمداللہ بھی وطن پاکستان پہنچ گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں قیدیوں کی حوالگی باہمی رضامندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہوئی۔(جاری ہے) واہگہ بارڈر پر دونوں ممالک کے حکام کی موجودگی میں قیدیوں کی شناخت اور کاغذی کارروائی مکمل کی گئی۔بی ایس ایف کا اہلکار پی کے سنگھ 23اپریل کو سرحدی خلاف ورزی پر...
---فائل فوٹو لاہور کے ایک تھانے کے ڈیوٹی افسر سمیت تین اہلکار رشوت کے صرف ایک ہزار روپے کی تقسیم پر جھگڑ پڑے۔پولیس کے مطابق تھانہ گڑھی شاہو کے اہلکاروں نے ناکے پر ایک رکشہ سوار کو روکا اور اس سے ایک ہزار روپے رشوت لے لی۔معاملہ ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر تک پہنچا تو اس نے بھی اہلکاروں سے حصہ مانگا جس پر دونوں اہلکاروں نے اسے دھکے دیے اور گالم گلوچ کی۔واقعہ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے تینوں اہلکاروں کو معطل کر کے ڈی ایس پی گوجر پورہ سہیل کاظمی کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ایس پی کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں اہلکاروں کی خلاف کارروائی کی جائے...
اگر آپ کچھ وقت تک اپنے ہاتھوں اور پیروں کو پانی میں ڈبو کر رکھیں تو ان پر عجیب جھریاں نمودار ہو جاتی ہیں۔ یعنی ہاتھوں اور پیروں کی ہموار سطح پر عجیب سے لکیریں ابھر آتی ہیں جو کچھ افراد کو بدنما محسوس ہوتی ہیں۔ مگر اب ان جھریوں اور انگلیوں کے بارے میں سائنسدانوں کچھ حیران کن دریافت کیا ہے۔ سائنسدانوں کا پہلے خیال تھا کہ پانی جِلد کی اوپری تہوں سے گزر کر معمولی سوجن کا باعث بنتا ہے، یہ سوجن بعد میں جِلد پر جھریوں کا باعث بنتی ہے۔ مگر اب یہ معلوم ہوچکا ہے کہ ایسا ممکنہ طور پر خون کی شریانیں سکڑنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جب آپ ہاتھوں یا پیروں کو پانی...
عالمی شہرت یافتہ مالیاتی جریدے بیرن عالمی مالیاتی جریدے نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دے دیا ہے۔ عالمی مالیاتی جریدے بیرن (Barron’s) نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی بحالی کی راہ پر غیر معمولی کامیابی سے گامزن ہے، پاک-بھارت سرحدی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی معیشت پر اس کا کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی سے پاکستانی معیشت کے لیے نئے دروازے کھل گئے، مگر کیسے؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر عالمی سرمایہ کاروں نے بروقت پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو مستقبل میں انہیں پچھتانا پڑسکتا ہے، موجودہ حالات نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے فوجی اتحادیوں کو معیشت کی بہتری کے لیے...
ٹور نٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے اپنی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا، جس نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ پاکستانی نڑاد شفقت علی کو بھی وزیر مقرر کرلیا۔اوٹاوا سیٹیزن کی رپورٹ کے مطابق شفقت علی کینیڈا کے شہر برامپٹن سے رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں، وہ ٹریژری بورڈ کے صدر کے طور پر ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے دور میں اس عہدے پر خدمات انجام دینے والی جینیٹ پیٹی پاس ٹیلر کو کابینہ سے باہر کر دیا گیا۔(جاری ہے) غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارک کارنی نے وزرا کی تعداد کو کم کر کے 29 کر دیا ہے، جن کی...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)سیز فائر کو پاکستان کی مجبوری قرار دینے والے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بھارتی تجزیہ کاروں نے آئینہ دکھا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی سینئر تجزیہ کار مینو جین نے بھارتی ٹی وی پر پاک بھارت کشیدگی پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیت پاکستان کی ہوئی ہے، مودی گھٹنوں کے بل چل کر ٹرمپ کے پاس گئے، ٹرمپ کو بیک ڈور سے بلوایا گیا۔(جاری ہے) انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے ملکی عزت کو ٹرمپ کے قدموں میں رکھ دیا، رفال کی ناکامیاں اجاگر نہ ہوجائیں اس لیے مودی جی کو سیز فائر کرنا ہی تھا۔دوسری جانب بھارتی سابق وزیر ارون شوری نے بھی...
بیرن نے پاکستان کی اقتصادی میدان میں کارکرگی معاشی کرشمہ قرار دیدی gdp WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عالمی شہرت یافتہ مالیاتی جریدے بیرن نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی کو معاشی کرشمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی بحالی کی راہ پر غیر معمولی کامیابی سے گامزن ہے۔ رپورٹ کے مطابق، حالیہ پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی معیشت پر اس کا کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔بیرن کی تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر عالمی سرمایہ کاروں نے بروقت پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو مستقبل میں انہیں پچھتانا پڑ سکتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات نے وزیراعظم شہباز...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 2 سال میں کوریئرپارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ کے 344کیسز رجسٹر ہوئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ 2 سال میں کوریئرپارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ کے344کیسز رجسٹر ہوئے۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 70 کیسز میں منشیات ملک کے اندر اور 174میں بیرون ملک لے جانے کی کوشش اے این ایف نے ناکام بنادی، تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کے لئے 349 آپریشنز کئے گئے۔تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ 400 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 1393 کلو منشیات ضبط کی گئی...
---فائل فوٹو 2020ء میں قومی ایئر لائن کے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کی تحقیقات متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردی گئیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں سید وسیم حسین نے کہا مئی 2020ء میں قومی ایئر لائن کا جہاز حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ آج تک نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں ایم این اے رعنا انصار کے شوہر صحافی انصار نقوی بھی جاں بحق ہوئے، ابھی تک قومی ایئر لائن کی جانب سے ان لواحقین کو معاوضہ نہیں دیا گیا۔ پی آئی اے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالے ظفر مسعود نے حادثے کے بعد کے تجربات پر کتاب لکھ...
سٹی42: وفاقی دارالحکومت میں ناکہ جات پر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ، شہر بھر کے 17 ناکہ جات سے ان فٹ اہلکاروں کو ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت، ناکہ جات پر 35 سال یا اس سے کم عمر کے پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔ آئی جی اسلام آباد کا تمام ناکہ جات کے سیکورٹی ڈیزائن میں بھی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ریڈ زون کے 6 ناکہ جات کو ڈیجٹلائزڈ کیا گیا ہے۔ Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025 ذرائع کے مطابق ناکہ جات پر شہری بذریعہ ویڈیو لنک پولیس اہلکاروں کے روئیے کی شکایت بھی کر سکیں گے،ناکہ جات پر معمور پولیس اہلکار باڈی کیم کٹ کا...
کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 گول مارکیٹ کے قریب پائلٹ اسکول کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی کمسن بیٹی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ موٹر سائیکل سوار ایک ملزم اسکول کے باہر پہلے سے گھات لگائے بیٹھا تھا، جیسے ہی مقتول راشد اپنی بیٹی آمنہ کو اسکول چھوڑنے آیا، ملزم نے ٹارگٹ کر کے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں راشد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ آمنہ شدید زخمی ہوئی، دونوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی بچی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس...
صف اول کے عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق معروف اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی سسٹر آرگنائزیشن بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو شاید سرمایہ کار بعد میں پھچتائیں، 25 کروڑ 50 لاکھ آبادی والا یہ ملک گزشتہ دو سال میں معاشی کرشمہ کر چکا ہے۔ بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سالانہ 40 فیصد مہنگائی، اب تقریباً صفر ہو چکی ہے، 2031 میں میچور ہونے والے پاکستانی یوروبانڈز کی قیمت 40 سینٹ فی ڈالر سے بڑھ کر 80 سینٹ ہو گئی ہے، کراچی اسٹاک ایکسچینج انڈیکس تین گنا ہو چکا ہے۔ بیرن نے اپنی رپورٹ میں...
حال ہی میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جب برطانیہ کے شہر ڈیون سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ انجینئر اور اسکائی ڈائیونگ کے شوقین کیسی فلے نے 14,000 فٹ (تقریباً 4,267 میٹر) کی بلندی سے چھلانگ لگاتے وقت اپنا iPhone 13 Pro Max حادثاتی طور پر گرا دیا۔ یہ فون ان کی ونگ سوٹ کی فرنٹ جیب سے اس وقت نکل گیا جب وہ طیارے سے چھلانگ لگا رہے تھے۔ اس واقعے کی ویڈیو ان کے ہیلمٹ پر نصب GoPro کیمرے نے ریکارڈ کی۔ شروع شروع میں فلے کو لگا تھا کہ انہوں نے فون طیارے میں ہی چھوڑ دیا ہے۔ بعد میں جب فون طیارے میں نہیں ملا تو انہوں نے "Find My iPhone" ایپ کے ذریعے اس کا...
ہالی ووڈ اداکار براڈ پٹ کی ایکشن تھرلر فلم "ایف 1” کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔ براڈ پٹ کی نئی ایکشن سے بھرپور ریسنگ فلم ’ایف 1‘ کا ٹریلر یوٹیوب پر جاری کر دیا گیا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ فلم 27 جون 2025 کو عالمی سطح پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جب کہ کچھ ممالک میں اسے 25 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔ یہ فلم فارمولہ ون کے سات مرتبہ عالمی چیمپیئن لیوس ہیملٹن، جیری بروک ہائمر، جوزف کوسنسکی، براڈ پٹ اور دیگر پروڈیوسرز کی مشترکہ کاوش ہے۔ فلم میں براڈ پٹ ایف 1 کے تجربہ کار ڈرائیور سونی ہیز کا کردار ادا کر رہے ہیں،...
گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ اس دوران بھارت نے پاکستان میں عام آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنایا جبکہ افواج پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچایا۔ اس دوران انڈین میڈیا کی جانب سے فیک نیوز کو بازار بھی گرم رہا جس میں بھارتی صحافیوں نے کالعدم بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں قبضے کی خبروں کی ہوا دی تاہم یہ خبریں بے بنیاد ثابت ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیے: طاقت کے ذریعے مسائل کا حل ممکن نہیں، بلوچستان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس یہاں سوال یہ پیدا ہوتا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران کیا بلوچستان میں حملوں کی...
صدر عالمی بینک اجے بنگا نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر عالمی بینک اجے بنگا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا گیا۔ اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی کوئی گنجائش بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی تبدیلی یا خاتمہ فریقین کی باہمی رضامندی سے ممکن ہے۔ اور ورلڈ بینک کا کردار صرف ثالثی کا ہے فیصلہ سازی کا نہیں۔سندھ طاس معاہدہ ایک تاریخی معاہدہ ہے۔ جو پاکستان اور بھارت کے درمیان 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پایا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے لیے...
واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار پرنم کمار سنگھ کو بھارتی حکام جبکہ پنجاب رینجرز کے محمداللّٰہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا، حوالگی کی کارروائی آج صبح 10 بجے مکمل کی گئی۔بی ایس ایف اہلکار پی کے سنگھ کو 23 اپریل کو بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا ، ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکار نے قصور بارڈر کراس کیا تھا اور یہ رائفل سے مسلح تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بی ایس ایف کے پورنم کمار شاء کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، جبکہ پاکستان رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔ دونوں اہلکاروں کے تبادلے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان رینجرز پنجاب اور بھارتی بی ایس ایف میں قیدیوں کا باہمی تبادلہ کر لیا گیا۔ واہگہ بارڈر اور اٹاری پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بی ایس ایف کے پورنم کمار شاء کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، جبکہ پاکستان رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔ دونوں اہلکاروں کے تبادلے کے موقع پر...
ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےمنی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی۔ سپیشل سینٹرل کورٹ نے چودھری پرویزالٰہی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پرویزالٰہی،مونس الٰہی اورمحمد جبران خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا،پرویزالٰہی سمیت دیگر کےخلاف کرپشن کے پیسے کو منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیےگئے،درخواست گزارسمیت دیگر کےخلاف الزامات محض مفروضوں پرمبنی ہیں۔ سول جج کی بیوہ کا اسپیشل جوڈیشل الاؤنس روکنے کیخلاف درخواست خارج وکیل نےبتایا کہ درخواست گزارکوان جھوٹےالزامات کی بنیاد پرگرفتارکیا گیا،پراسیکیوشن نےغیرمصدقہ دستاویزات پرانحصارکیا ہےلہٰذا عدالت چوہدری پرویزالٰہی کو انصاف کےتقاضوں کے تحت بری کرے۔ عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 مئی کو جواب طلب...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ نےپہلگام واقعہ کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ پہلگام دہشت گردی کے واقعہ کی غیرجانبدارانہ بین الاقوامی انکوائری کے نتائج منظر عام پر آ گئے ہیں، جن میں پاکستان کو بری الذمہ قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کئی عالمی طاقتوں نے آزادانہ طور پر واقعہ کی تحقیقات کرائیں اور ان کے نتائج بھارت اور پاکستان دونوں کو پہنچا دیے گئے ہیں۔انکوائری رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعہ کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود ان طالبان گروہوں نے کی، جو اس وقت پاکستان کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ پاکستان کی جانب سے حالیہ دنوں میں افغان طالبان کے خلاف شدید دباؤ...

آئی پی ایل کے دوران پاکستانی حملے کا خطرہ، دھرم شالا اسٹیڈیم میں کیا ہوا؟ مچل اسٹارک کی اہلیہ نے بتادیا
آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی مچل اسٹارک کی اہلیہ ایلیسا ہیلی نے آئی پی ایل کے درمیان اپنا تجربہ شیئر کیا جب انہیں پاکستان کے حملے کے خوف سے بچوں سمیت فوراً کرکٹ اسٹیڈیم چھوڑ کر جانا پڑ گیا تھا۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھرم شالا میں ہم اسٹیڈیم میں بیٹھے میچ دیکھ رہے تھے کہ لائٹس چلی گئیں اور افواہ پھیلی کہ شاید ہمیں اسٹیڈیم کو خالی کرنا پڑے گا۔ یہ بھی پڑھیے: مچل اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ان کا کہنا تھا کہ تھوڑی دیر ایک شخص آیا اور کہا کہ ہمیں فوراً چلے جانا چاہیے، میں نے سوچا کہ پہلے دوسروں لوگوں کے جانے کا...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا۔ سیکورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے پرنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، جس کے جواب میں پنجاب رینجرز کے محمداللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پاکستانی فورسز نے جبکہ پنجاب رینجزر کے اہلکار کو بھارتی فورسز نے سرحدی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد 12 مئی کو ڈی جی ملٹری آپریشنز کا رابطہ ہواتھا جس میں جنگ...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں آج واہگہ،اٹاری بارڈر پر ایک ایک قیدی کا باہمی تبادلہ عمل میں آیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار پورنم کمار شاہ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ کارروائی باہمی سفارتی رابطوں اور قونصلر معاہدوں کے تحت کی گئی۔ دوسری جانب پنجاب رینجرز کے اہلکار محمد اللہ کو بھارتی حکام کی جانب سے پاکستان کے سپرد کر دیا گیا، جو پہلے بھارتی حراست میں تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں قیدیوں کی حوالگی باہمی رضامندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہوئی۔ واہگہ بارڈر پر دونوں ممالک کے حکام کی موجودگی میں قیدیوں کی شناخت اور...
گرفتار ہونیوالے طلبہ میں صہیب عامر فخری اور طیب گجر شامل ہیں۔ دونوں رہنماوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو یونیورسٹی میں امن و امان خراب کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمیعت طلبہ کے 2 اہم عہدیداروں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونیوالے طلبہ میں صہیب عامر فخری اور طیب گجر شامل ہیں۔ دونوں رہنماوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو یونیورسٹی میں امن و امان خراب کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلامی جمعیت طلبہ نے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مئی 2025ء) منگل کو بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک سفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر انہیں 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔ اس کے چند گھنٹے بعد ہی پاکستان نے بھی اسی طرح کی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے ایک رکن کو ناپسندیدہ قرار دیا اور انہیں 24 گھنٹوں کے اندر وہاں سے نکل جانے کا حکم دیا۔ کشمیر: پاکستان کے خلاف بھارتی اقدامات اور اسلام آباد کی جوابی کارروائی کی دھمکی یہ اقدام حالیہ فوجی تصادم اور امریکہ کے دباؤ میں دونوں ملکوں کے درمیان فائربندی کے بعد سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد...
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے گزشتہ سال کے دوران انسداد منشیات اقدامات سے متعلق تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں۔ قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں اے این ایف نے 2831 کارروائیوں میں 234 اعشاریہ 395 میٹرک ٹن (234 ہزار تین سو پچانوے کلوگرام) منشیات قبضے میں لے کر 2883 ملزمان کو گرفتار کیا۔ قبضے میں لی گئی منشیات میں افیون، ہیروئن، چرس ، گھاس (ویڈ) ، بھنگ کا تیل، کوکین، میتھ، اور نشے کی گولیاں شامل ہیں۔ 316 سزا یافتہ کیسز پائے گئے، بری ہونے والے کیسز کی تعداد 106 ہے، غیر فعال حتمی احکامات 233 اور کُل نمٹائے گئے کیسز کی تعداد 655 ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوریئر پارسل کمپنیوں...
(گزشتہ سے پیوستہ) مودی کی گہری چال واضح تھی،پاکستان کو اشتعال دلا کر جوابی ایٹمی کارروائی پر مجبور کرنا، اسے عالمی سطح پر تنہائی میں ڈالنا، اور پاکستان کی ساکھ کو تباہ کرنا۔مگر پاکستان نے پلک نہ جھپکی۔ اس نے تحمل، درستگی، اور حکمتِ عملی کے ساتھ کھڑے ہو کر جواب دیا۔رافیل طیاروں کا افسانہ مٹ گیا،وکرانت INSخاموشی سے پیچھے ہٹ گیا۔ اور نفسیاتی برتری جو بھارت کا سب سے بڑا ہتھیار تھا ، اس کے ہاتھ سے چھین لیا گیا۔بھارت کی روایتی برتری کا پورا فریم ورک جسے ایسے ہی دن کے لئے تیار کیا گیا تھا عوام کے سامنے بکھر گیا۔اب افسانہ چکنا چور ہو چکا ہے،نفسیاتی برتری ختم ہو چکی ہے،اور اکھنڈ بھارت کا خواب جو قوم...
احمد منصور: جنگ بندی کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا ایک اور تبادلہ عمل میں آ گیا، واہگہ اٹاری سرحد پر دونوں ممالک نے اپنے ایک ایک قیدی کو ایک دوسرے کے حوالے کیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار پورنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا جبکہ پاکستانی پنجاب رینجرز کے اہلکار محمد اللہ کو پاکستانی حکام نے واپس وصول کیا۔ موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار شاہ 23 اپریل 2025 کو گنڈا سنگھ والا/فیروز پور سیکٹر میں غیر ارادی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہو گئے تھے جس پر...
جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا جب کہ پاکستان نے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کانسٹبل کو اور بھارت نے پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔ رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار کو 23 اپریل 2025 کو گنڈا سنگھ والا/فیروز پور سیکٹر میں پاکستانی حدود میں غیر ارادی طور پر داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد پاکستانی حکام نے قانونی و حفاظتی تقاضے مکمل کیے، جس کے بعد آج واہگہ/اٹاری سرحد پر باقاعدہ طور پر اس کی واپسی عمل میں لائی گئی۔ بی ایس ایف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی...
کراچی کے بعد لاہور بھی ڈمپر کی دہشت کا نشانہ بن گیا، اولڈ لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں بے قابو ڈمپر نے رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار کر 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی کردیے۔ ریسکیو حکام کے مطابق باغبان پورہ کے علاقے میں جی ٹی روڈ پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈمپر بے قابو ہو کر دو رکشوں اور ایک موٹر سائیکل پر الٹ گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ متعدد افراد بھاری گاڑی کے نیچے دب گئے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈمپر و ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات، وزیر داخلہ سندھ کا سخت نوٹس ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو ڈمپر کے نیچے سے نکال...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ بی ایس ایف کے پورنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا ،پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ مزید :
اس ڈرون کا نام ’’وار میٹ فائیو پوائنٹ زیرو‘‘ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ حملوں میں استعمال کیا جانیوالا ڈرون ہے، جو اپنے ساتھ 5 کلوگرام تک دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس حملہ آور ڈرون کا استعمال وسیع پیمانے پر اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں گزشتہ روز بھارت سے آنیوالے ڈرون کا سسٹم جام کرکے اسے نیچے اتار لیا گیا تھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ ڈرون پولینڈ کا تیار کردہ ہے، اور اس ڈرون کا نام ’’وار میٹ فائیو پوائنٹ زیرو‘‘ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ حملوں میں استعمال کیا جانیوالا ڈرون ہے، جو اپنے ساتھ 5 کلوگرام تک دھماکہ خیز مواد لے جانے کی...
کراچی:شہر قائد میں رات پیش آنے والے مختلف پرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پہلا واقعہ کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب نورانی بستی میں ہوا جہاں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسرے واقعے میں ایک اور شخص عمر زمان زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی نوعیت گھریلو جھگڑے یا ذاتی رنجش کی بنیاد پر معلوم ہو رہی ہے، تاہم تحقیقات جاری...
رحیم یار خان:تھانہ سٹی خان پور کی حدود میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سنگین وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ مجرم ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشتبہ افراد کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی گئی۔ ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حق...
پاکستان مخالف جذبات کیلئے مشہور سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوبارہ آغاز پر چیئرلیڈرز اور ڈی جیز کو نہ بلانے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا کہ بورڈ کو عوامی جذبات کا خیال رکھنا چاہیے اور لیگ میں ڈی جیز کے شور شرابے اور لڑکیوں کے ڈانس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 17 مئی سے آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم غیرملکی کرکٹر سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت کا رخ کرنے سے انکاری ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین سوال اٹھارہے ہیں...
لندن: برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو ایف-35 لڑاکا طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلسطینی انسانی حقوق تنظیم “الحق” نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ اسرائیل کو ان مہلک طیاروں کے پرزے دینا جنگی جرائم میں سہولت کاری کے مترادف ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ:”غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، اسرائیل نے صرف 18 ماہ میں ایک پورا معاشرہ مٹا دیا ہے۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر 2023 سے اب تک 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اور اس صورتحال میں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارت کی جانب سے جنگ کے میدان میں شکست کے بعد سفارتی سطح پر اپنائے جانے والے ہتھکنڈوں کا بھی منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ سفارتکار شنکر ریڈی جاسوسی میں ملوث پایا گیا ۔ دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو اُس کی سرگرمیوں کی بنیاد پر "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دے دیا ہے کیونکہ بھارتی اہلکار کی حرکات سفارتی استحقاق اور حیثیت سے مطابقت نہیں رکھتی ہیں۔ سابقہ فاٹا اور پاٹا...
اسلام آباد(این این آئی)پاک بحریہ نے مسلح افواج کے مشترکہ جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیا ترانہ ’’اے وطن‘‘ جاری کر دیا۔نیا ترانہ قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کی علامت ہے۔ترانہ آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ میں تینوں مسلح افواج کی شاندار کامیابی کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔ترانے میں دفاعی طاقت اور افواج کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہا گیا ہے۔
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس باقر نجفی نے ملزم کے وکیل سلمان صفدر سے سوال کیا کہ کیا ذہنی مریض ہونے کا نکتہ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ میں اٹھایا گیا تھا؟جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی، مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ آپ عدالت میں موجود ہیں تو التواء کیوں دیں؟ سلمان صفدر نے جواب دیا کہ ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے اس نکتے تو عدالتوں نے یکسر نظرانداز کیا گیا، کچھ دستاویزات جمع کرانا چاہتا ہوں...
کراچی (کامرس رپورٹر) پاک بھارت جنگ بندی معاہدہ اور آئی ایم ایف ڈیل کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز بھی تیزی کا رجحان رہا۔. پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کے ایس ای 100انڈکس 1278پوائنٹس کے اضافے سے118,575پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 462پوائنٹس بڑھ کر کے ایس ای 30انڈیکس36ہزار 301پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈکس 72ہزار 310پوائنٹس سے بڑھ کر 73ہزار307پوائنٹس ہو گیا۔ 188ارب 62کروڑ 73لاکھ 48ہزار 173روپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم 14205 ارب 14 کروڑ 39 لاکھ 15 ہزار 344روپے ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹربنک میں 10پیسے بڑھ کر ڈالر 281.90 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 19پیسے کے اضافے سے...
لاہور(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں گرمی نے پھر زور پکڑ لیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہا۔ ملک کے چند مقامات پر بارش ہوئی، سکھر، دادو،سبی اور تربت میں پارہ 45 ڈگری کو چھو گیا، روہڑی، خیرپور، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، لاہور اور پشاور میں 42، راولپنڈی، اسلام آباد 38،کراچی اور کوئٹہ میں 36 ڈگری رہا۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برستے رہے۔ Post Views: 2
لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکلوں کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثہ باغبانپورہ جی ٹی روڈ آخری منٹ کے قریب پیش آیا جہاں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا جبکہ ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب رحیم یار خان میں وائر لیس پل کے قریب موٹرسائیکل سوار طالبہ ٹریکٹر...
سٹی42: پی ٹی آئی رہنما اسلام آباد خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف محاذ کھول دیا۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی رہنما اسلام آباد خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف بیان داغ دیا، پارٹی زوم میٹنگ کی کسی نے کنول شوذب کی ویڈیو لیک کر دی۔ کنول شوزب نے کہا پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟ علیمہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کنول شوزب نے کہا اگر آپ کی تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟ موسم گرما...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رکشہ الٹنے سے بہن جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں خدا کی بستی کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ گیا، حادثے میں بہن جاں بحق جبکہ بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ بس کی ٹکر، 2 موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمیکراچیٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت 2 افراد جاں بحق... ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق بچی کی شناخت 12 سالہ سیرل کے نام سے ہوئی جبکہ حادثے میں زخمی بچے کی شناخت 5 سالہ ایان سے ہوئی۔جاں بحق بچی کی لاش اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
انسپیکٹر جنرل پولیس صوبہ خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید—فائل فوٹو آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ 18 سال بعد پشاور سیف سٹی منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 6 ماہ میں سیف سٹی منصوبہ مکمل ہوگا، 700 سے زائد کیمروں سے 100 سے زائد مقامات کی نگرانی ہوگی۔آئی جی نے کہا کہ پنجاب سیف سٹی ٹیم ہماری معاونت کرے گی، سیف سٹی پراجیکٹ میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں۔ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ لاہور سیف سٹی پراجیکٹ 17 ارب میں بنا ہم 2 ارب روپے لگا رہے ہیں۔
پشاور(اوصاف نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی، جس پر امدادی اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں سمیت زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تین افراد کا تعلق غنڈی میر خان خیل سے ہے۔ جاں بحق نوجوانوں کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام
ایک چرسی چھت پر بیٹھا پکے سوٹے لگا رہا تھا۔ اس کا دماغ سوچ کو بادلوں میں لے گیا۔ تب چرسی کو خیال آیا کہ وہ اڑ سکتا ہے۔ چرسی خیال آتے ہی اٹھ کر کھڑا ہوا، اپنے ہاتھ پھیلائے اور دوڑ کر اڑ گیا۔ اڑتے ہی وہ سیدھا زمین پر آ کر گرا۔ دھڑام کافی بڑی ہوئی تھی۔ لوگ بھاگے آئے، اس سے پوچھا کہ کیا ہوا تھا؟ چرسی بولا کیا پتہ میں تو خود ابھی پہنچا ہوں۔ آپ اس چرسی والے واقعے سے عقل کشید کریں۔ انڈین ڈی جی ائیر آپریشن اودیش کمار بھارتی میڈیا کو دیے گئے جواب پر درگزر کریں۔ رافیل طیارہ گرنے پر سوال کے جواب میں اے کے بھارتی نے فرمایا ’نقصانات لڑائی کا...
کراچی: شہر قائد میں لانڈھی کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں عثمانیہ مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون زخمی جبکہ ایک ڈاکو شہری کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق ڈاکو کی فائرنگ سے 40 سالہ خاتون انجمن زوجہ سردار خان زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے دوران ایک شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے...
دفتر خارجہ کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک عملے کے رکن کو ناپسندیدہ شخص قرار دے دیا، مذکورہ سفارتکار ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جو سفارتی کردار، قوانین اور بین الاقوامی سفارتی آداب کے خلاف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک عملے کے رکن کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک عملے کے رکن کو ناپسندیدہ شخص قرار دے دیا، مذکورہ سفارتکار ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جو سفارتی کردار، قوانین اور بین الاقوامی سفارتی آداب کے خلاف...
کراچی: شہر قائد میں پاک کالونی کے علاقے جہان آباد میں پولیس اور مشتبہ ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے موقع سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی تھی کہ اس دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ مزید پڑھیں: کراچی، شاہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی پر ایک ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے...
سلام ہے پاک افواج کے ان افسروں اور جوانوں کو، جن کی وجہ سے قوم کا کھویا ہوا وقار بحال ہوا ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل پاکستان کی فتحِ مبین پر مسرّت وافتخار سے سرشار ہوئے ہیں۔ 1998میں جب پاکستان ایٹمی قوّت بنا تو عرب شیوخ چالیس چالیس فٹ لمبی کاروں سے اتر کر پاکستانی مزدوروں سے گلے ملتے رہے۔ اب بھی وہی صورتِ حال ہوگی۔ امریکا ہو، یورپ ہو یا عرب ممالک۔ پاکستانیوں کو دیکھ کر سب کی نظریں پہلے حیرت سے اٹھیں گی اور پھر عزّت اور احترام میں جھک جائیں گی۔ ہندوستان کے خلاف تین دنوں کی جنگ میں جو کچھ ہوا وہ ایک معجزہ ہے، ٹیکنالوجی کے درجنوں ماہرین سے بات ہوچکی ہے...
ان کی ساری ہمدردیاں دنیا بھر کے غریب عوام کے ساتھ تھیں۔ پوپ فرانسس نے مظلوموں کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے کبھی مذہب، نسل، ذات اور قومیت کو اہمیت نہیں دی۔ پوپ نے فلسطین،غزہ، یوکرین، ایران، شام، افغانستان، پاکستان، ایران، بھارت اور نیوزی لینڈ جہاں بھی، جب بھی کسی فرد یا کمیونٹی کو نسلی یا مذہبی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا تو پوپ فرانسس نے ان مظلوموں کے لیے دنیا کی رائے عامہ کو ہموار کرنے کی کوشش کی۔ پوپ فرانسس فلسطینی عوام کی جدوجہد کے سب سے بڑے حامی تھے۔ وہ سمجھتے تھے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کررہا ہے، وہ اس بات کا اظہار کرتے تھے کہ فلسطینیوں کو آزاد ریاست قائم کرنے کا...
—فائل فوٹو پاکستان نے بھارتی ہائی کمشین اسلام آباد کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ناپسندیدہ قرار دیا گیا بھارتی اہلکار سفارتی حیثیت کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق متعلقہ بھارتی اہلکار کو 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی اور بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے کہا ہے کہ میڈیکل شعبہ سے وابستہ طلبہ و طالبات بے چینی کا شکار ہیں، میڈیکل کے طلباء کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے جن کی طرف توجہ دینا اور ان کا حل نکالنا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے کہا ہے کہ میڈیکل شعبہ سے وابستہ طلبہ و طالبات بے چینی کا شکار ہیں، میڈیکل کے طلباء کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے جن کی طرف توجہ دینا اور ان کا حل نکالنا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ پرائیوٹ میڈیکل کالجز کے زیراہتمام پشاور میں منعقدہ سالانہ انڈرگریجویٹ میڈیکل فورم (یو ایم ایف)...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے امریکہ سے بڑی تعداد میں غیرملکیوں کو واپس بھیجے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے انسانی حقوق کے حوالے سے خدشات نے جنم لیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کی جبری بیدخلی اور بالخصوص انہیں ان کے آبائی ممالک کے بجائے دوسری جگہوں پر بھیجنے سے گریز، منصفانہ قانونی کارروائی، دوسرے ممالک میں تشدد یا دیگر ناقابل تلافی نقصان سے تحفظ اور موثر ازالے کے حقوق کے تناظر میں امریکہ کا یہ اقدام باعث تشویش ہے۔ Tweet URL امریکی حکومت کی جاری کردہ معلومات کے مطابق، 20 جنوری اور 29 اپریل...
سٹی 42: بھارت کی جانب سے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ اہلکار قرار دینے پر سخت جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور گتیکا سری واستو کو طلب کیا سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامور گتیکا سری واستو کی جگہ بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار شنکر دفتر خارجہ پہنچے, بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار شنکر کو احتجاج ریکارڈ کرانے کے ساتھ ڈی مارش بھی تھمایا گیا ،اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیاگیا, کھانے کے برتن دِل کے دشمن نکلے، لاکھوں کو موت کے منہ میں پہنچا دیا بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھی 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی جا...
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روز مرہ زندگی میں زیر استعمال پلاسٹک کی اشیا میں استعمال ہونے والے کیمیکل ہر برس قلبی بیماری سے ہونے والی لاکھوں اموات کا سبب ہوسکتے ہیں۔ سائنس دان کافی عرصے سے فتھیلیٹس نامی پلاسٹک کیمیکلز کی اس قسم سے جڑے صحت کے مسائل کے حوالے سے خبردار کر رہے ہیں۔ یہ کیمیکلز عموماً کوسمیٹکس، ڈیٹرجنٹ، محلول، پلاسٹک پائپ اور کیڑے بھگانے والی ادویات میں پائے جاتے ہیں۔ ماضی کے مطالعوں میں ان کیمیکلز کا تعلق مٹاپے، ذیا بیطس، ہارمونز و بانجھ پن کے مسائل اور کینسر کے خطرات میں اضافے سے بتایا گیا تھا۔ اب ایک نئی تحقیق میں پلاسٹک کیمیکلز کا 2018 میں عالمی سطح پر ہونے والی 3 لاکھ 56...
اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے ملاقات کے دوران حکومت پر زور دیا کہ ریاستی سطح پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے کوششں کریں اور بات چیت کا آغاز کریں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے صدر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن رؤف عطا کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاقات میں مشرقی سرحدوں سمیت دیگر امور پر بات ہوئی، فریقین نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران مسلح افواج کی جرات اور بہادری کو سراہا اور کہا کہ پاک افواج کا ردعمل ایسا تھا کہ مخالف کوئی توڑ نہ نکال سکا۔ ملاقات...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے دانش اسکولوں کے لیے مقامی اساتذہ کی تعیناتی اور ہر اسکول میں ڈیجیٹل لائبریری بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانش اسکول اور دانش یونیورسٹی ملک کے مستحق لائق طلبہ کواعلیٰ معیار کی تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے ترجیحی منصوبے ہیں۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دانش اسکولز اور یونیورسٹی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جہاں ملک بھر میں 15 نئے دانش اسکولز کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم نے زیر تعمیر دانش اسکولوں اور دانش یونیورسٹی پر کام تیز تر کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے...
بھارت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات مکمل ہوئے بغیر ہی پاکستان پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، اس بات کا شرمناک اعتراف آج اُس وقت ہوا جب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال پریس کانفرنس کررہے تھے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال سے صحافی نے پہلگام واقعے کی تحقیقات سے متعلق سوال کیا جس پر اُن کا جواب تھا کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کی تحقیقات تاحال جاری ہیں اور ابھی تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔ رندھیر جیسوال نے کہا کہ تحقیقات مکمل کرنے اور کسی نتیجے پر پہنچنے کے بغیر بھارت نے 6 سے 10 مئی کے درمیان پاکستان کی...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو “ناپسندیدہ شخصیت” (persona non grata) قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، مذکورہ پاکستانی اہلکار کو ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جو بھارت میں ان کے سفارتی منصب سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ اس بنیاد پر حکومتِ بھارت نے انہیں 24 گھنٹوں کے اندر اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ اس فیصلے سے متعلق پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور (Charge d’ Affaires) کو باقاعدہ طور پر احتجاجی مراسلہ (demarche) بھی جاری کیا گیا ہے۔ تاحال پاکستان کی جانب سے اس اقدام پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا،...
سٹی42: خود اپنی چھیڑی ہوئی جنگ کو پاکستان کے منہ توڑنے والا جواب ملنے کے بعد چھوڑ کر بھاگنے کے بعد بھارت نے مشرقی پنجاب میں دو شہریوں کو پاکستان کے لئے جاسوسی کرنے کا الزام لگا کر گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا مین شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کئے گئے دو افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ دونوں کو مبینہ طور پر پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے ایک ملزم پر بھارتی فوج کی نقل و حرکت کی معلومات لیک کرنےکا الزام لگایا گیا ہے۔ Waseem Azmet
متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ٹریفک تنازع پر فائرنگ سے 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی سے لگ بھگ 120 کلومیٹر دور واقع ریاست راس الخیمہ میں معمولی ٹریفک تنازع جان لیوا ثابت ہوا۔ اطلاعات کے مطابق جھگڑا راس الخیمہ کے رہائشی علاقے میں اُس وقت شروع ہوا جب گاڑی کے راستے سے متعلق معمولی تلخ کلامی ہوئی، اچانک ملزم نے پستول نکالا اور 3 خواتین پر فائرنگ کر دی۔ راس الخیمہ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ۔ حکام کے مطابق زخمی خواتین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو محکمۂ داخلہ خیبر پختونخوا کا پراونشل ایکشن پلان سامنے آ گیا۔پراونشل ایکشن پلان کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے ڈویژنل اور ڈپٹی کمشنرز کو اس ضمن میں خط ارسال کر دیا۔ کے پی کے اور بلوچستان میں دہشت گردی، ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری اسلام آبادخیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت... خط میں لکھا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں کا فیصلہ محکمۂ داخلہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔محکمۂ داخلہ کے پی کے خط میں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس فوری ختم کرنے کی ہدایات...
بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مکمل آمریت میں دھکیل دیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ قوم ہمیشہ سے جنگوں میں اپنی فوج کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے لیکن ہمارے سیاستدان نریندر مودی کو جواب دینے پر تیار نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو مکمل آمریت میں دھکیل دیا گیا ہے، فوجی عدالتوں میں 9 مئی کے کیسز میں سزائیں دی گئی۔علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا 9 مئی کی سی سی ٹی وی وڈیو کی بات کیوں نہیں کی جارہی، بتائیں کیا پتلون اٹھانے کی سزا 10 سال قید ہوتی ہے؟
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت ان کے رشتہ داروں، دوستوں اور سہولت کاروں کی بھی جائیدادیں منجمد کی جائیں گی۔ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا فیصلہ صوبائی ایکشن پلان کے تحت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جو چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی سربراہی میں ہوا۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام متعلقہ انتظامیہ اور پولیس کو سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 6 خوارج کو ہلاک کردیا محکمہ داخلہ کی جانب سے ارسال مراسلے کی کاپی وی نیوز نے حاصل...
بھارتی پنجاب میں 2 افراد کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جاسوسی کے الزام میں گرفتار 2 افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ دونوں کو مبینہ طور پر پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دونوں افراد پر پاکستانی سفارت خانےکے ایک اہلکار کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔ ایک ملزم پر بھارتی فوج کی نقل و حرکت کی معلومات لیک کرنےکا الزام لگایا گیا ہے۔ Post Views: 5
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے پاکستان سفارتی عملے کے ایک اور رکن کو ملک سے نکلنے کاحکم دے دیا۔سماء نیوکے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات سفارتی عملے کے رکن رحیم کو ناپسندیدہ شخص قرار دے دیا گیا ہے۔ بھارت سے نکالا گیا اہلکار پاکستانی ہائی کمیشن میں بطور ویزہ اسسٹنٹ کام کر رہا ہے۔ دوسری جانب پہلگام فالس فلیک آپریشن کے بعد سے اب تک بھارت 23 پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے چکا ہے اور اس سے پہلے پاکستانی ہائی کمیشن کے 22 اہلکار واپس وطن آچکے ہیں۔یاد رہے کہ 23 اپریل کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سفارتی...
انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی قوم کے لیے اپنی حمایت کا واضح اعلان کیا ہے۔ صدر اردوان نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر خوشی ہے، ہم نے کشمیر میں دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح موقف دیا۔ صدر رجب طیب اردوان نے کہا دونوں ممالک کے درمیان انتہائی خطرناک تناؤ کو کم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں، اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا، ان سے اہم گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ موقف پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ترک صدر اردوان نے پاکستان کو مشورہ دیتے...