2025-11-19@04:16:39 GMT
تلاش کی گنتی: 5388
«جس کا دارالحکومت القدس»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی ایک وفاقی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ملک بھر کے 4 کروڑ 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو مکمل فوڈ اسٹیمپ (SNAP) ادائیگیاں یقینی بنائے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ جج جان مک کونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حکومت کی تاخیر کے باعث غریب خاندانوں کو خوراک سے محروم نہیں کیا جا سکتا، شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ بھوک کا شکار ہوں گے، فوڈ پینٹریز پر دباؤ بڑھے گا اور بلاوجہ تکلیف میں اضافہ ہوگا۔ یہ ایک ایسا بحران ہے جو پیدا ہی نہیں ہونا چاہیے تھا۔خیال رہےکہ امریکا کی تاریخ کے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کے دوران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے 27ویں ترمیم کا کوئی مسودہ سامنے نہیں آیا، 26 ویں آئینی ترمیم سے دستبردار شقوں کو 27ویں آئینی ترمیم میں شامل کرنا قبول نہیں۔جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر حکومت 35شقوں سے دستبردار ہوئی۔ 26ویں آئینی ترمیم سے دستبردار شقوں کو 27ویں آئینی ترمیم میں شامل کرنا قبول نہیں۔ اگر 26ویں آئینی ترمیم سے دستبردار شقوں میں سے کوئی شق 27 ویں آئینی ترمیم میں پاس ہوئی تو اسے آئین اور پارلیمنٹ کی توہین سمجھا جائے گا۔فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ مسودہ سامنے آنے...
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی عدالت نے فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر کو 1 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے 2023ء میں کلاس روم میں 6 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے خاتون ٹیچر کے زخمی ہونے کے معاملے پر حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اسسٹنٹ پرنسپل کو اسٹاف نے کئی بار خبردار کیا تھا کہ بچے کے پاس اسلحہ موجود ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ خاتون ٹیچر نے سابق اسسٹنٹ پرنسپل ایبونی پارکر کے خلاف 40 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ طالب علم کی والدہ کو غفلت اور اسلحہ رکھنے کے جرم میں 4 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا حکومت پنجاب میڈیکل کالجز میں اعلان کردہ داخلہ پالیسی کا نوٹس لینےکامطالبہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران کا کہنا ہے محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے حال ہی میں صوبے بھر کے میڈیکل کالجز میں اعلان کردہ داخلہ پالیسی کے تحت اہل اور مستحق طلبا کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔ میڈیکل کالجز میں داخلہ 26-2025 پالیسی کے تحت 2023 اور 2024 میں ایف ایس سی پاس کرنے والے طلبا کو بھی داخلہ کا اہل قرار دیا گیا ہے ۔ پنجاب کے میڈیکل کالجز میں 3 سال کےلئے انٹری ٹیسٹ کی قبولیت نا قابل فہم اور بلاجواز ہے اور یہ فیصلہ فریش طلباء کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ جو طلباء 2024 میرٹ پر داخلہ...
پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں آج ہونے والا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ پارٹی کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا، جو صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی سینئر نائب صدر سید صادق آغا، صوبائی نائب صدر نواب خان دمڑ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے داود شاہ کاکڑ نے کہا کہ شہر بھر کو کنٹینرز اور ٹرکوں کے ذریعے بند کر دیا گیا ہے، جس سے کارکنان اور شہریوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔ ان کے مطابق انتظامیہ حالات کو کشیدہ بنا کر 26 نومبر جیسے واقعات دہرانا چاہتی ہے۔ داود...
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعہ کے روز ایک اسکول کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم 54 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ جکارتہ پولیس کے سربراہ آسیپ ایڈی سوہیری نے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکا شہر کے ایک ہائی اسکول کے قریب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق 54 افراد متاثر ہوئے جن میں سے کچھ کو معمولی، کچھ کو درمیانے درجے کے زخم آئے جبکہ بعض افراد کو اسپتال سے فارغ بھی کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر تفتیش میں مصروف ہے تاکہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کا تعین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 177 مدارس اور 330 مساجد کو مرحلہ وار تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے حوالے کرنے پر صوبائی حکومت اور تنظیم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق ناظمِ اعلیٰ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی نے ایک میمورنڈم کے ذریعے حکومتِ پنجاب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تنظیم صوبے میں ان مدارس کا انتظام و انصرام سنبھالتے ہوئے طے شدہ شرائط کی مکمل پاسداری کرے گی۔معاہدے کی شرائط میں کہا گیا ہے کہ تمام مدارس قومی سلامتی، ملکی استحکام اور معاشرتی امن کے پابند ہوں گے۔ مدارس کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ میں کسی مشکوک یا شرپسند شخص کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی،...
27 ویں آئینی ترمیم، مجوزہ آئینی عدالت، 7 ججز، 68 سال ریٹائرمنٹ، ’’ کمانڈر آف ڈیفنس فورسز‘‘ کا نیا عہدہ متعارف کرانے پر غور
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی عدالت قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ابتدائی طور پر سات ججز ہوں گے، اور اس حوالے سے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملک کے عدالتی ڈھانچے میں اصلاحات کی جانب ایک بڑا قدم ہوگا۔ باخبر ذرائع کے مطابق، آئینی عدالت کے قیام کا سب سے پہلے خیال میثاقِ جمہوریت میں پیش کیا گیا تھا جس پر پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے 2006ء میں دستخط کیے تھے۔ یہ تجویز ایک مرتبہ پھر وسیع تر آئینی اصلاحاتی پیکیج کے حصے کے طور پر بحال کی گئی ہے اور اس پر اتحادی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ مجوزہ پلان کے مطابق، آئینی عدالت کے...
" میری دلی دعا ہے کہ کبھی جنگ نہ ہو لیکن اگر جنگ ہوئی، تو وہ تباہ کن ہوگی، اور طویل چلے گی، ہوسکتا ہے کوئی مصالحت کار بھی نہ بیچ میں پڑے" ایئرچیف مارشل (ریٹائرڈ) سہیل امان
کراچی (ویب ڈیسک) ایئرچیف مارشل (ریٹائرڈ) سہیل امان نے کہا ہے کہ آج کی دنیا اتنی شفاف ہے کہ بھارت اپنی ناکامی چھپا نہیں سکتا، میری دلی دعا ہے کہ کبھی جنگ نہ ہو، اور سفارتکاری کامیاب ہو لیکن اگر جنگ ہوئی، تو وہ تباہ کن ہوگی، اور طویل چلے گی، ہوسکتا ہے کوئی مصالحت کار بھی نہ بیچ میں پڑے۔ ایکسپریس کے مطابق کراچی میں دو روزہ فیوچ سمٹ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ نے کہا کہ دشمن نے بھی اپنے سبق سیکھ لیے ہوں گے، اور بدلہ لینے کی کوشش کرے گا۔ لہٰذا ہمیں تیار رہنا چاہیے، تیاری میں ہی امن اور خوشحالی ہے، اب وقت ہے کہ فوج، بحریہ، اور...
MUMBAI: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ایک اور قانونی مشکل کا سامنا ہے جہاں راجستھان میں کوٹا کنزیومر کورٹ نے انہیں باقاعدہ نوٹس جاری کردیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان پر الزام ہے کہ راج شری کمپنی کی اسپائسی مصنوعات پروموٹ کر رہے ہیں اور ایک اشتہار میں سلمان خان کو مذکورہ کمپنی کی جانب سے یہ دعویٰ کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے کہ اسپائس کا ہر دانہ سیفرون پر مشتمل ہے۔ سلمان خان اسی اشتہار کی وجہ سے تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سلمان خان کئی لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں اور کوٹا کنزیومر کورٹ میں درخواست دی گئی ہے اور نوٹس جاری کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے امریکا کی کی جانب سے عائد کی گئیں پابندیوں کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے جواب دینے کا اعلان کر دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شمالی کوریا نے ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی پابندیاں عائد کر رہی ہے جو اسے اشتعال دلاتی ہیں ۔امریکی محکمہ خزانہ نے منگل کے روز شمالی کوریا کے 8 افراد اور 2 اداروں پر پابندیاں عائد کیں جن کے بارے میں کہا گیا کہ وہ سائبر سے متعلق مختلف منی لانڈرنگ اسکیموں میں ملوث تھے۔ امریکی اقدام شمالی کوریا میں ہتھیاروں کے پروگرام کے لیے فنڈنگ روکنے کا حصہ ہے۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے سی این اے کی جانب...
پاکستان نے ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کے الزامات مسترد کر دیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، یہ معاملہ مکمل طور پر انتظامی نوعیت کا تھا، پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات کیلئے 2400 سے زائد ویزے جاری کیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 1932 یاتری چار نومبر کو اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے، بھارتی حکام نے تقریباً 300 ویزا ہولڈرز کو سرحد پار کرنے سے روکا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی امیگریشن کا عمل مکمل طور پر منظم، شفاف اور بلا رکاوٹ رہا، چند افراد کے کاغذات نامکمل تھے جنہیں واپس جانے کا کہا گیا۔ ترجمان کے مطابق داخلے سے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، یہ معاملہ مکمل طور پر انتظامی نوعیت کا تھا، پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات کیلئے 2400 سے زائد ویزے جاری کیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 1932 یاتری چار نومبر کو اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے، بھارتی حکام نے تقریباً 300 ویزا ہولڈرز کو سرحد پار کرنے سے روکا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی امیگریشن کا عمل مکمل طور پر منظم، شفاف اور بلا رکاوٹ رہا، چند افراد کے کاغذات نامکمل تھے جنہیں واپس جانے کا کہا گیا۔ ترجمان کے مطابق داخلے سے انکار مذہبی بنیادوں پر...
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سٹارٹ اپس اور نئی قائم ہونے والی کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ بینک اکائونٹس کھولنے کے عمل کو آسان اور تیز بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ یہ اقدام ایس ای سی پی کے “پیپر ٹو پلیٹ فارم” وژن کے عزم کو دوبارہ اجاگر کرتا ہے۔ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل بینکوں کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ یہ تعاون ایس ای سی پی کے ایک حالیہ اقدام پر مبنی ہے جس کے تحت کارپوریٹ بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے بورڈ قراردادوں کا معیاری فارمیٹ متعارف کرایا گیا تھا۔ اس معیار کا مقصد پاکستان بھر میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے یکسانیت، شفافیت اور ہموار...
حکومت کو 27ویں ترمیم سے باز آ جانا چاہیے، یہ ترمیم قوم کو تقسیم کرنے کا سبب بنے گی: مولانا فضل الرحمن
امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ حکومت کو 27ویں ترمیم سے باز آ جانا چاہیے ، یہ ترمیم قوم کو تقسیم کرنے کا سبب بنے گی،ستائسویں ترمیم پر پوری اپوزیشن کی ملکر متفقہ رائے بنائیں گے معتدل ماحول کو شدت کی طرف لے جایا جارہا ہےایک وزیر تین ماہ سے اس ترمیم پر کام کررہا ہے اس کا مطلب ہے کہ یہ ترمیم کہیں اور سے آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین کو کھلواڑ نہیں بننا چاہئے ، ایک سال میں دوسری ترمیم آرہی ۔ باجوہ نے اپنی نگرانی میں ترمیم...
بحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے تعاون سے جدید کلینک کا افتتاح
بحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے تعاون سے جدید کلینک کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی، بریگیڈیئر (ر) ابوبکر، بریگیڈیئر (ر) بدر، کرنل (ر) ڈاکٹر رشید اور ای ایف اے کے اراکین کی جانب سے نئے کلینک کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خالد منصور ایرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس کلینک کا مقصد عوام کو معیاری، جدید اور سستی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ بریگیڈیئر (ر) ابوبکر اور بریگیڈیئر (ر) بدر نے کہا کہ کلینک میں انتہائی...
پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان طالبان حکومت کو ان وعدوں کا جوابدہ بنایا جائے جو اس نے دوحا معاہدے اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر کیے تھے مگر پورے نہیں کیے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق طالبان نے دوحا معاہدہ (2020) اور متحدہ عرب امارات و پاکستان کے ساتھ سہ فریقی معاہدے میں تحریری و زبانی یقین دہانیاں کرائی تھیں، جن کے عوض انھیں مالی امداد اور سفارتی قبولیت ملی، مگر انھوں نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے بین الافغان مذاکرات کے وعدے کی بھی خلاف ورزی کی۔ دوحہ معاہدے کے تحت 5 ہزار طالبان قیدی رہا کیے گئے تھے، جن میں سے متعدد دوبارہ عسکریت پسندی میں ملوث ہو...
یورپ بھر میں مہلک برڈ فلو کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد متعدد ممالک نے لاکھوں مرغیوں اور دیگر پولٹری پرندوں کو انفیکشن سے بچانے کے لیے انڈور رکھنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ آئرلینڈ ان تازہ ممالک میں شامل ہے جس نے ملک بھر میں پولٹری کو اندر رکھنے کی پابندی عائد کی ہے۔ اعلیٰ درجے کے متعدی برڈ فلو نے حالیہ برسوں میں دنیا بھر میں کروڑوں پرندوں کو متاثر کیا ہے۔ وائرس کے پھیلاؤ نے اب امریکی ڈیری گائے کے فارمز تک رسائی حاصل کر لی ہے، جس سے خوراک کی سپلائی چین میں خلل اور قیمتوں میں اضافے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے چین میں برڈ فلو کی نایاب قسم...
اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی امور میں تیزی سے لائے جانے والے اقدامات خطرناک سمت کی جانب لے جا سکتے ہیں۔ جمعیتِ علما اسلام کے سربراہ نے حکومت پر تنقید کی کہ حال ہی میں زیرِ بحث لائی جانے والی ترامیم دراصل کہیں اور سے آرہی ہیں۔ اپنے بیان میں سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے حالیہ موقف کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل تک وہ خود بھی کہہ رہے تھے کہ 26ویں آئینی ترمیم ہضم نہیں ہو رہی تھی، مگر آج 27ویں ترمیم کی باتیں اٹھ رہی ہیں، جو سوالوں کو جنم دیتی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ ان کی کسی فرد، عہدے یا بیوروکریسی سے ذاتی لڑائی...
مطلوبہ پروگرام کیلئے 50 فیصد رقم وفاقی حکومت فراہم کریگی جبکہ پچاس فیصد جی بی حکومت فراہم کریگی۔ تاہم رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کے پاس مطلوبہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے آغا خان ہیلتھ سروس، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت دیگر ڈونر ایجنسیوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کو پیپاٹائٹس فری بنانے کیلئے 12 سال سے بڑی عمر کے تمام افراد کی سکریننگ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے قومی پراگرام برائے خاتمہ ہیپاٹاٹس سی کے تحت جی بی میں بارہ سال سے بڑی عمر کے تمام افراد کی سکریننگ کی جائے گی۔ اس پروگرام میں سکریننگ پی سی آر ٹیسٹ اور ادوویات بھی شامل ہیں۔ مطلوبہ...
بس کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد، ائیر پنجاب کی منظوری، پاکستان کو امن کی مثال بنائینگے: مریم نواز
لاہور(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت 30واں کابینہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بس کرایوں میں اضافہ کی تجویز کو مستر دکر دیاگیا۔ جس کیلئے صوبائی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی۔ پنجاب کابینہ نے سرکاری سکولوں میں ’’سکول ٹیچرز انٹرن‘‘کی بھرتی کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے’’جس کی ملکیت اسی کا قبضہ‘‘ وڑن کے تحت کابینہ نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں چیف منسٹر ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کے تحت سبسڈی پروگرام کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں 15نومبر تک گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع کرنے کی تجویز پر اتفاق...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم 26ویں ترمیم کا تسلسل اور نظام پر گرفت مضبوط کرنے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔ جماعت اسلامی ایسے کسی بندوبست کا حصہ نہیں بنے گی اور نہ ہی غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کے اقدام کی حمایت کرے گی۔ منصورہ میں ملک گیر ڈیجیٹل اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے انہوں نے کہا بدل دو نظام کے نعرہ کے تحت مینار پاکستان پر عظیم الشان اجتماع عام انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم‘ نائب امراء‘ ڈپٹی سیکرٹری جنرل وقاص جعفری، ضیاء الدین انصاری و دیگر موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہاجماعت اسلامی انتخابات اور جمہوری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اِن پیچھے چھوڑے جانے والے بدوی عربوں سے کہنا کہ ’’عنقریب تمہیں ایسے لوگوں سے لڑنے کے لیے بلایا جائے گا جو بڑے زور آور ہیں تم کو ان سے جنگ کرنی ہوگی یا وہ مطیع ہو جائیں گے اْس وقت اگر تم نے حکم جہاد کی اطاعت کی تو اللہ تمہیں اچھا اجر دے گا، اور اگر تم پھر اْسی طرح منہ موڑ گئے جس طرح پہلے موڑ چکے ہو تو اللہ تم کو دردناک سزا دے گا۔اگر اندھا اور لنگڑا اور مریض جہاد کے لیے نہ آئے تو کوئی حرج نہیں جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا اللہ اسے اْن جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ کے سینئر رکن جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سوال پوچھنا پڑتا ہے چاہے احمقانہ ہویانہ ہو۔ کیا ہائی کورٹ کادائرہ اختیارواپس لیا جاسکتا ہے۔ جبکہ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 199کے تحت قانون، ذیلی قانون سازی اور رولز کے نفاذ کے حوالہ سے ہائی کورٹ کوخصوصی دائرہ اختیارحاصل ہے۔ سروسز ٹربیونل کاکام بیٹھ کرقانون کے قانونی یاغیرقانونی ہونے کودیکھنا نہیں، آئین کے آرٹیکل 199کے تحت ہائی کورٹ کووسیع دائرہ اختیارحاصل ہے، آئینی عدالت کااختیار قانون کودیکھنا ہے ، ٹربیونل کایہ اختیارنہیں۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس عقیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) شعبہ اردو ڈھاکا یونیورسٹی اور بی آئی آئی ٹی کے زیر اہتمام’’ قومی بیداری میں اقبال اور نذرالاسلام کا کردار‘‘ کے موضوع پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس اور عالمی مشاعرہ کا انعقاد9 اور 10 نومبر کو ہوگا ، انجمن ترقی اردو کے مدیر منتظم، شاعر اور ادیب سید عابد رضوی اور ماہانہ قومی زبان کی مدیر اور علما یونیورسٹی کی ڈین فیکلٹی آف میڈیا اینڈ ڈیزائننگ پروفیسر ڈاکٹر یاسمین سلطانہ فاروقی کل بنگلہ دیش روانہ ہوں گے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
MUMBAI: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ایک اور قانونی مشکل کا سامنا ہے جہاں راجستھان میں کوٹا کنزیومر کورٹ نے انہیں باقاعدہ نوٹس جاری کردیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان پر الزام ہے کہ راج شری کمپنی کی اسپائسی مصنوعات پروموٹ کر رہے ہیں اور ایک اشتہار میں سلمان خان کو مذکورہ کمپنی کی جانب سے یہ دعویٰ کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے کہ اسپائس کا ہر دانہ سیفرون پر مشتمل ہے۔ سلمان خان اسی اشتہار کی وجہ سے تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سلمان خان کئی لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں اور کوٹا کنزیومر کورٹ میں درخواست دی گئی ہے اور نوٹس جاری کی گئی ہے۔...
طالبان رجیم کے قندھار گروپ، کابل حکومت اور حقانیوں کے درمیان تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے معاملے پر سخت اختلافات پائے جاتے ہیں۔ قندھار شوریٰ ٹی ٹی پی پر سخت کنٹرول کی حامی ہے، جبکہ حقانی گروپ اور کابل حکومت اس سے گریزاں نظر آتے ہیں۔ حقانی گروپ کی سٹرٹیجک ترجیحات حقانی دراصل پاکستان کے قبائلی علاقوں کو اپنی strategic depth کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ حقانی قندھار اور کابل کے طالبان گروپوں کے مقابلے میں پاکستان کے قبائلی علاقوں کو جغرافیائی اور انکی افرادی قوت کو اپنے زیر اثر لانا چاہتے ہیں۔ تا کہ مستقبل کی خانہ جنگی میں دوسرے دھڑوں کے مقابلے میں انکی پوزیشن مضبوط ہو۔ کابل حکومت کا موقف اور شیخ ہیبت...
معروف ڈرامہ نویس و ہدایتکار خلیل الرحمٰن قمر کو نامعلوم شخص نے نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ لاہور پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق وہ اپنے گھر پر موجود تھے جب ایک نامعلوم کالر نے انہیں فون کرکے تاوان کے لیے دھمکیاں دیں۔ کالر نے پیغامات اور بار بار کالز کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں آمنہ عروج کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ ڈرامہ نویس کے مطابق انہیں مسلسل بھتہ خوری کی کالز اور میسجز موصول ہوئے جن میں تاوان نہ دینے پر سنگین...
کانگریس کی جنرل سکریٹری نے بی جے پی لیڈروں پر پنڈت جواہر لال نہرو کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی ہر غلطی کا الزام نہرو پر ڈال دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بہار ریاست کے مغربی چمپارن کے والمیکی نگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی این ڈی اے حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کی حالت ایسی ہوگئی ہے جیسے برطانوی راج کے زمانے میں تھی۔ ان کے مطابق این ڈی اے بہار میں "ووٹ چوری" کے ذریعے اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ وہی زمین ہے جہاں سے مہاتما گاندھی نے آزادی کی تحریک...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے وفد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ملاقات کی، جس میں وفد نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کسی صوبے کو خوراک اور اجناس کی ترسیل روکنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے وفد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ملاقات کی، جس میں وفد نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی آزاد نقل و حرکت پر پابندیوں کا معاملہ زیرِ غور آیا۔ اس حوالے سے سہیل آفریدی نے کہا کہ آرٹیکل 151 کے...
بہار کے گورنر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ملک میں وزیراعظم سمیت ہر کوئی ریاستی حیثیت کی بحالی کی خواہش رکھتا ہے، تاہم ہمیں ایسا ہونے کیلئے معمول کی صورتحال پیدا کرنی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست بہار کے گورنر عارف محمد خان نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ریاست کا درجہ بحال کرنا ملک اور وزیراعظم نریندر مودی کی "متفقہ" خواہش ہے، لیکن اس بات پر زور دیا کہ حالات کو معمول پر لانا ضروری ہے، وہ ڈل جھیل کے کنارے ایس کے آئی سی سی (SKICC) میں "جموں و کشمیر میں امن، عوام اور امکانات" کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کے لئے سرینگر میں ہیں۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد:۔ ایم کیو ایم نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترمیم کے سلسلے میں ہم نے خود حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ آئین میں وقت کے ساتھ ترامیم ہونی چاہییں جو ضروری ہے، کسی کو 27ویں آئینی ترمیم پر حیرانی اور پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار اور امین الحق کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کے وقت ایم کیو ایم نے واضح موقف اختیار کیا کہ ایسی جمہوریت ہونی چاہیے جس کے ثمرات عام شہری تک پہنچیں۔ اس ترمیم کا مقصد سپریم کورٹ کے آئینی بنچز میں کام کی رفتار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انگلینڈ کے لیجنڈری فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کو شاندار اعزاز حاصل ہوگیا، برطانوی بادشاہ چارلس نے انہیں ’سر‘ کا خطاب دے دیا۔ونڈسر کیسل میں منعقدہ پروقار تقریب میں بادشاہ چارلس نے ڈیوڈ بیکہم کو ’نائٹ ہڈ‘ سے نوازتے ہوئے کھیل اور فلاحی شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔ اس اعزاز کے بعد فٹبال اسٹار اب باضابطہ طور پر ’سر ڈیوڈ بیکہم‘ کہلائیں گے۔ڈیوڈ بیکہم نے اپنے شاندار کیریئر کا بڑا حصہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ گزارا، جب کہ انہوں نے ریال میڈرڈ، اے سی میلان اور پیرس سینٹ جرمن سمیت دنیا کے کئی بڑے کلبز کی نمائندگی بھی کی۔اپنے 20 سالہ کیریئر کے دوران بیکہم نے 19 کلب ٹائٹلز جیتے اور 115 انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ...
امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن تاریخ کا سب سے طویل شٹ ڈاؤن بن گیا، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت کے 35 روزہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ گیا۔ موجودہ بحران کے دوران انتظامیہ نے چھٹیوں کے موسم میں ہوائی سفر میں شدید افراتفری اور عوامی فلاحی پروگراموں کی معطلی کے خدشات سے خبردار کیا ہے تاکہ کانگریس پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: شٹ ڈاؤن کے سبب امریکی ایئرپورٹ پر افرادی قوت غائب، فلائٹس کا نظام درہم برہم وفاقی ایجنسیاں 30 ستمبر کے بعد سے فنڈنگ کی منظوری نہ ملنے کے باعث معطل ہیں، اور لاکھوں امریکیوں کے لیے خوراک کے اخراجات میں مدد دینے والے فلاحی پروگرام بھی خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ تازہ اطلاعات...
بنگلہ دیش کی وزارتِ ماحولیات، جنگلات و ماحولیاتی تبدیلی اور وزارتِ آبی وسائل کی مشیر سیدہ رضوانہ حسن نے ترقی پذیر ممالک پر زور دیا کہ وہ میگا منصوبوں کے بجائے عوامی فلاح کو ترجیح دیں۔ منگل کی شب اسلام آباد میں 28ویں پائیدار ترقی کانفرنس کے مہمان شرکا کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی کا اصل پیمانہ عمارتیں یا سڑکیں نہیں بلکہ انسانوں کی زندگی کا معیار ہے۔ ’اگر لوگ موسمی آفات سے متاثر ہوں اور محفوظ پانی تک رسائی نہ رکھیں تو ترقی بے معنی ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کا 20 سال بعد اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، کن شعبوں پر توجہ دی جائے گی؟ رضوانہ...
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین گزشتہ مذاکرات کے دور میں جن معاملات پر ڈیڈلاک تھا وہ ڈیڈلاک برقرار ہے اور مذاکرات شروع ہونے سے قبل جو ماحول ہونا چاہییے تھا وہ ماحول نہیں جو مذاکرات کی کامیابی کے لیے اچھا شگون نہیں تاہم اگر جنگ بندی پر ہی دونوں ممالک اتفاق کر لیتے ہیں تو یہ چیز بھی ایک اہم قدم کے طور پر شمار کی جا سکتی ہے۔ 25 سے 30 اکتوبر پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات ایک لحاظ سے ناکام ہوئے کہ ان میں دہشتگردی کی مانیٹرنگ کے حوالے سے میکنزم طے نہیں ہو پایا لیکن ان مذاکرات میں سیز فائر کو 6 نومبر تک...
برطانیہ کے فٹبال لیجنڈ ڈیوڈ بیکہم کو بالآخر بادشاہ کی جانب سے ’نائٹ ہڈ‘ کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا۔ منگل کے روز ونڈسر کیسل میں ہونے والی ایک پُروقار تقریب میں 50 سالہ بیکہم کو یہ اعزاز دیا گیا، جو برطانیہ میں سب سے نمایاں شاہی اعزازات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ تقریب میں ان کی اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر و سابق اسپائس گرل وکٹوریہ بیکہم بھی شریک تھیں۔ Sir David Beckham has received a knighthood at Windsor Castle ???? pic.twitter.com/VPqpZVinNF — ESPN FC (@ESPNFC) November 4, 2025 بیکہم کو فٹبال اور برطانوی معاشرے کے لیے خدمات کے اعتراف میں نائٹ ہُڈ عطا کیا گیا، جس کے بعد اب ان کا باضابطہ...
انگلینڈ کے لیجنڈری سابق فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کو ’سر‘ کا خطاب دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس نے ونڈسر کیسل میں ڈیوڈ بیکہم کو ’نائٹ ہڈ‘ سے نوازا۔ بادشاہ چارلس نے ڈیوڈ بیکہم کو کھیل اور فلاحی کاموں میں نمایاں خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ Arise, Sir David Beckham. ✨ This morning at Windsor Castle, The King presented Sir David Beckham with a Knighthood for Services to Sport and to Charity. pic.twitter.com/BpRQJ1lIJG — The Royal Family (@RoyalFamily) November 4, 2025 نائٹ ہڈ کا اعزاز ملنے کے بعد ڈیوڈ بیکہم اب ’سر ڈیوڈ بیکہم‘ کہلائیں گے۔ Congratulations to Sir David Beckham, who received his Knighthood at Windsor Castle! ????????????????????????????❤️ pic.twitter.com/n4WOY9a6xg — England (@England) November...
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر نے صحافی نعیم حنیف کے سنگین الزامات کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے 100 ملین (10 کروڑ) روپے کا نوٹس بھیج دیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے ساتھی فنکاروں اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ بھی جعلی اور بے بنیاد افواہوں کے خلاف آواز اُٹھائیں۔ صبا قمر کے کراچی سے متعلق حالیہ بیان کے بعد صحافی نعیم حنیف نے اداکارہ کے ماضی سے متعلق متنازع دعوے کیے تھے اور کہا تھا کہ صبا قمر 04-2003 میں لاہور میں ایک ایسے شخص کے گھر میں رہتی تھیں جس سے ان کا تعلق تھا، لیکن شادی نہ ہونے پر وہ شخص انہیں...
ویب ڈیسک :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے،پی آئی اے کی نجکاری اس سال سے پہلے مکمل ہو جائے گی۔ کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت میں نجی شعبے کا کردار نہایت اہم ہے اور پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پیداوار پر مبنی معاشی ترقی ہی پائیدار ترقی کا واحد راستہ ہے، پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔ آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی نے بھی پاکستان کی معاشی بہتری کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، معیشت میں نجی شعبے کا کردار بہت اہم ہے، پیداوار پر مبنی معاشی ترقی ہی پائیدار راستہ ہے، پاکستان کو برآمدات کا مرکز بنانا ہے جب کہ آئی ٹی اور میری ٹائم سیکٹر پر ہمارا فوکس ہوگا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا، میکرو استحکام کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے ، کارپوریٹ منافع 9 فیصد بڑھا ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قومی آمدن بڑھانے کے لیے ٹیکس نیٹ بڑھایا ہے، 9 لاکھ فائلرز کا اضافہ ہوا ہے، ڈیجیٹائزیشن سے معیشت میں شفافیت آئے گی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی کی قیادت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 18 ارب درہم کے ایسے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد شہر کو دنیا کے سب سے خوبصورت اور جدید شہروں کی فہرست میں سب سے آگے لانا ہے۔اس منصوبے کے تحت نہ صرف سینکڑوں نئے پارکس بنائے جائیں گے بلکہ اسپورٹس حب کے طور پر دبئی کی عالمی شناخت کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔دبئی کو خوبصورت ترین شہروں میں شمار کروانے کیلئے 18 ارب درہم مالیت کا بڑا ترقیاتی پروگرام تیار کرلیا گیا ہے اور اس کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ اس اقدام کا اعلان دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کیا۔شیخ حمدان کے مطابق شہر کی آئندہ...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ روایتی پارٹنرز ہمیں فنڈنگ فراہم کرتے رہے، اب سفارتی تعلقات کو سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے استعمال کریں گے۔ کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے دوسرے جائزے پر اسٹاف لیول ایگریمنٹ ہوگیا، قسط کی ادائیگی کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس دسمبر کے آغاز میں ہوگا، ہماری سمت درست ہے، معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایتی پارٹنرز ہمیں فنڈنگ فراہم کرتے رہے، اب سفارتی تعلقات کو سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے استعمال کریں گے، سرمایہ کاری کی قیادت نجی شعبہ کرے گا بلیو اکانومی میں بے پناہ پوٹینشل ہے۔ مصنوعی ذہانت پر مبنی...
واشنگٹن(نیوزڈیسک) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہاکہ ظہران ممدانی کا ٹرمپ انتظامیہ پر ووٹرز کو ڈرانے کا الزام غیرذمہ دارانہ اور بےبنیاد ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا اور بھارت کی تجارتی ٹیمیں سنجیدہ مذاکرات میں مصروف ہیں، صدر ٹرمپ دونوں ممالک کے تعلقات کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں، سوڈان میں امن معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ ڈیمو کریٹس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے طویل شٹ ڈاؤن کا نیا ریکارڈ قائم ہوا، ڈیموکریٹس لاکھوں امریکیوں کی سلامتی اور خوشحالی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر تین افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ایک نجی ہوٹل میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے خاتون کو دھوکے سے بلایا اور نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا تعلق ضلع قصور سے ہے، جس کی مدعیت میں تھانہ غالب مارکیٹ میں ناصر، محمد خان اور زاہد شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی بیان میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کا سابق شوہر ناصر اسی ہوٹل میں ملازم ہے، جبکہ اس کے کزن امتیاز نے ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251105-08-23 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر سے درآمدی ایل این جی سرپلس ہونے کے معاملے میں پاکستان نے قطری حکام کو آئندہ سال کی طلب کا پلان دے دیا۔ذرائع وزارت پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان میں2026ء کے لیے 29 کارگوز موخر کرنے کی تجویز پیش کردی، قطری حکام نے31 دسمبر تک پاکستان کی تجویز کا جواب دینا ہے۔حکام کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان قطر سے سالانہ 108 کارگوز منگواتا ہے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم نے کہا کہ پاور سیکٹر کی طلب کم ہونے کے باعث پاکستان نے 2026ء کے لیے 79 کارگوز تجویز کیے ہیں، آئندہ سال مئی سے اکتوپر تک 18 کارگوز موخر کرنے کا پلان قطری حکام کو دے دیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ جنوری سے...
کراچی:پاکستان پکل بال فیڈریشن کی جنرل کونسل میٹنگ میں شریک چیئر مین مخدوم علی ریاض،صدر امتیاز احمد شیخ،سی ای او مقبول آرائیں،شیخ شکیل الیاس،سینئر نائب صدر سرفرا ز احمد خان،نائب صدورکبیر احمد، سیدہ غازیہ قاضی،سیکریٹری جنرل فیصل ظفراور دیگر کا گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسپورٹسڈیسک) پاکستان پکل بال فیڈریشن کی جنرل کونسل میٹنگ اور پکل بال سیمینار کا انعقاد کراچی کے ہوٹل مہران میں ہواجس کے دورا ن ناصرف ملک بھر میں کھیل کے فروغ کے لئے باتچیت کی گئی اور تجاویز پیش کی گئیں بلکہ نئے عہدے دارا ن کا اعلان بھی کیا گیا۔سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے پیٹرن شیخ شکیل الیاس نے مہمان خاص کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی۔پاکستان پکل با ل فیڈریشن کے جن عہدے داروں کا انتخاب اور اعلان کیا گیا ان میں چیئر مین مخدوم علی ریاض،صدر امتیاز احمد شیخ،سی ای او مقبول آرائیں،سینئر نائب صدر سرفرا ز احمد خان، نائب صدورکبیر احمد اور سیدہ غازیہ قاضی، سیکریٹری جنرل فیصل ظفر،اسسٹنٹ سیکریٹری شارق صدیقی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہندو انتہا پسند حکمراں جماعت بی جے پی نے اب دارالحکومت دہلی کا نام تبدیل کرنے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔عالمی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی نے اب دارالحکومت دہلی کا نام تبدیل کرنے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔بی جے پی کے دور حکومت میں نہ صرف اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے جینا مشکل بنا دیا گیا ہے، وہیں کئی تاریخی اسلامی ناموں اور مسلم حکمرانوں سے منسوب شہروں کے نام بھی تبدیل کیے جا چکے ہیں۔ اب انتہا پسند جماعت کا نشانہ دارالحکومت دہلی بن رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت دہلی کا نام بدل کر ہندو ازم پر رکھنے کے لیے پہلے وشو ہندو...
ایڈووکیٹ پاشا نے قبل ازیں عدالت سے متفرق درخواست کی سماعت کرنے پر زور دیا تھا جس میں وقف املاک کے رجسٹریشن کیلئے وقت میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کی درخواست پر سماعت کے لئے رضامندی ظاہر کی اور دوبارہ لسٹ کرنے پر اتفاق کیا جس میں امید (UMEED) پورٹل کے تحت "وقف بائی یوزر" سمیت تمام وقف املاک کے لازمی رجسٹریشن کے لئے وقت میں توسیع کی درخواست کی گئی ہے۔ قبل ازیں بنچ نے مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی اور دیگر کی عرضی کو اس معاملے پر 28 اکتوبر کو غور کے لئے لسٹ کیا تھا۔ تاہم...
خواجہ اظہار الحسن کا سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط، جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی کی تصدیق یقینی بنانے کا مطالبہ
ایک بیان میں سینئر متحدہ رہنما نے زور دیا کہ جعلی یا غیرتصدیق شدہ ڈومیسائل پر کسی بھی قسم کی تقرری یا سفارش سے مکمل طور پر گریز کیا جائے تاکہ کسی اہل امیدوار کا حق ضائع نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما و قومی اسمبلی کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے سندھ میں جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی (پرمننٹ ریزیڈنس سرٹیفکیٹ) کے اجرا و استعمال کے بڑھتے ہوئے معاملات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) کو ایک اہم مراسلہ ارسال کیا ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے اپنے مراسلے میں نشاندہی کی کہ جعلی ڈومیسائل کے باعث سندھ میں میرٹ پر مبنی بھرتیوں کا عمل بری طرح متاثر ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کی تاریخ میں سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے اور مکمل کرنے والی وزیرِاعلیٰ ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں اور سیلاب متاثرین میں 10 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مریم نواز کے فلاحی منصوبوں سے متعلق تفصیلات عوام تک پہنچائی جائیں گی۔عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ وہ آج پنجاب حکومت کے 16 منصوبوں پر تفصیل سے بات کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق پنجاب کے منصوبے ہر قسم...
قطر سے درآمدی ایل این جی سرپلس ہونے کے معاملے میں پاکستان نے قطری حکام کو آئندہ سال کی طلب کا پلان دے دیا۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان میں 2026 کے لیے 29 کارگوز موخر کرنے کی تجویز پیش کردی، قطری حکام نے 31دسمبر تک پاکستان کی تجویز کا جواب دینا ہے۔ حکام کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان قطر سے سالانہ 108 کارگوز منگواتا ہے، ذرائع وزارت پیٹرولیم نے کہا کہ پاور سیکٹر کی طلب کم ہونے کے باعث پاکستان نے 2026کے لیے79کارگوز تجویز کیے ہیں، آئندہ سال مئی سے اکتوپر تک 18کارگوز موخر کرنے کا پلان قطری حکام کو دیدیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ جنوری سے اپریل تک گیارہ کارگوز موخر کرنے کا پلان دیا گیا ہے، اگر قطر نے...
معروف اداکارہ صبا قمر نے صحافی نعیم حنیف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے انہیں 10 کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب نعیم حنیف نے ’آر این این ٹی وی‘ کے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں صبا قمر کے کسی شخص کے ساتھ ذاتی تعلقات سے متعلق دعوے کیے تھے۔ مزید پڑھیں: صبا قمر نے نامناسب فوٹو شوٹ پر تنقید کو دل پر لے لیا، سوشل میڈیا سے کنارہ کشی ویڈیو میں صحافی نے الزام لگایا کہ 2003 سے 2004 کے دوران صبا قمر ایک شخص کے ساتھ تعلق میں تھیں، اور وہ لاہور کے والٹن روڈ پر اسی شخص کے فراہم کردہ مکان میں مقیم تھیں۔ نعیم حنیف...
سماجی ترقی کا خواب غزہ میں نسل کشی کو نظرانداز کرکے پورا نہیں ہوسکتا، صدر مملکت کا دوحہ کانفرنس سے خطاب
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوحہ قطر میں عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا احترام اور سماج میں برابری کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس سماجی انصاف، برابری اور انسانی احترام کے اصولوں کی اجتماعی خواہش کا مظہر ہے، پاکستان ان اصولوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ایسی دنیا دیکھنے کا خواہاں ہے جہاں غربت کا خاتمہ ہو اور تمام لوگوں کو باعزت روزگار کے مواقع ملیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ کی 80ویں سالگرہ پر پاکستان کا عالمی تعاون، انصاف اور پائیدار ترقی کا عزم صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان افراد کو پالیسی سازی میں مرکزی حیثیت دینے کا حامی ہے،...
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں بجلی کے بڑے صارفین پر نئی بجلی ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پنجاب اسمبلی نے پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 کو بغیر کمیٹی کو بھیجے ہی منظور کرلیا، جس کے تحت 500 کے وی اے سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صنعتی اور کمرشل صارفین پر فی یونٹ 4 پیسے کی شرح سے بجلی ڈیوٹی لاگو ہوگی۔ بل کے مطابق 500 کے وی اے تک بجلی استعمال کرنے والے صنعتی اور تجارتی صارفین کو اس ڈیوٹی سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا، جبکہ گھریلو صارفین کو بھی اس ٹیکس کے دائرے سے باہر رکھا گیا ہے۔ مجوزہ قانون کے تحت 500 کے وی اے سے بڑے جنریٹر رکھنے والے ادارے بھی ٹیکس نیٹ...
کینیڈا کی حکومت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق بین الاقوامی طلبا کے لیے ویزا پالیسی میں سختی نے بھارتی طلبا کو خاص طور پر متاثر کیا ہے، جہاں ان کی درخواستوں کو مسترد کرنے کی شرح 74 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ یہ اعداد و شمار اگست 2025 کے ہیں، جب کہ اگست 2023 میں یہ شرح صرف 32 فیصد تھی۔ کینیڈا نے 2025 کے آغاز میں مسلسل دوسرے سال بین الاقوامی اسٹڈی پرمٹس کی تعداد میں کمی کی ہے، جس کا مقصد عارضی مہاجرین کی تعداد کم کرنا اور اسٹوڈنٹ ویزا سے متعلق جعلسازی پر قابو پانا بتایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کینیڈا نے بنا دستاویزات کام کرنے والے غیرملکیوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا رائٹرز...
دہشتگردوں سے کبھی بات نہیں ہوگی،طالبان سے مذاکرات کی بات کرنے والے افغانستان چلے جائیں تو بہتر ہے، غزہ فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کریں گے، جنرل احمد شریف چوہدری افغانستان میں ڈرون حملے پاکستان سے نہیں ہوتے نہ امریکا سے ایسا کوئی معاہدہ ہے،،بھارت کو زمین، سمندر اور فضا میں جو کچھ کرنا ہے کرلے اس بار جواب زیادہ شدید ہوگا،سینئر صحافیوں کو بریفنگ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں سے کبھی بات نہیں ہوگی۔پاکستان اپنی سرحدوں، عوام کی حفاظت کیلئے تیار ہے۔سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ فوج سیاست میں نہیں الجھناچاہتی، فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے ۔27 ویں آ ئینی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-01-17 کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر اہل کراچی کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں ، پیپلز پارٹی 17سال سے حکومت کر رہی ہے ، بلدیاتی اداروں ، اختیارات و وسائل پر قابض ہے لیکن عوام کو ان کا حق دینے اور مسائل حل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ، جماعت اسلامی با اختیار شہری حکومت کا نظام چاہتی ہے ، لاڑکانہ ہو ، شکار پور یا حیدر آباد اور کراچی ، بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنایا جائے ، 17سال میں کراچی کے لیے صرف 400بسوں سے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل نہیں ہوگا ، ای چالان کا مسئلہ اگر بات چیت سے حل نہ...
نیڈرلینڈز نے مصر کو 3 ہزار 500 سال قدیم مجسمہ واپس کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایمسٹرڈیم: نیڈرلینڈز کے وزیراعظم ڈک اسخوف نے مصر کے دورے کے دوران اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک میں سامنے آنے والا 3 ہزار 500 سال پرانا تاریخی مجسمہ مصر کو واپس کیا جائے گا۔ یہ اعلان اس موقع پر کیا گیا جب انہوں نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: بھاری مشینری کے بغیر اہرام مصر کیسے تعمیر ہوئے، معمہ حل ہوگیا یہ مجسمہ فرعون تحتمس سوم کے دورِ حکومت (1479 تا 1425 قبل مسیح) کے ایک اعلیٰ مصری عہدیدار کی نمائندگی کرتا ہے اور تحقیقات کے مطابق 2011 کی عرب بہار کے دوران چوری کرکے...
جامعۃ الرشید کا دورہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ اگر ہم اپنے ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، اس ملک کو انہیں بنیادوں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں جن بنیادوں پر اسے بنایا گیا تھا تو ہمیں جامعۃ الرشید اور الغزالی یونیورسٹی کی طرز پر تعلیمی میدان میں انقلاب لانا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال مدارس کے طلبا کو جغرافیائی سرحدوں کا محافظ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دینی مدارس کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی نے پیر کراچی میں جامعۃ الرشید کا دورہ کیا۔ ترجمان جامعۃ الرشید کے مطابق احسن اقبال نے جامعۃ الرشید کے سرپرست اعلی اور الغزالی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جب بھی کراچی آتا ہوں مجھے یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔اپنے بیان میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ کراچی کا موجودہ انفرااسٹرکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی کراچی آتا ہوں مجھے یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ لیاری ایکسپریس وے پرجاری کام غیرتسلی بخش ہے، ممبر ساؤتھ کومعطل کرنےکی ہدایت کردی، لیاری ایکسپریس وے کومثالی منصوبےمیں تبدیل کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے اور یہ سندھ کی عوام کےلیے ایم 6 اور ایم10 موٹروے وفاقی حکومت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ڈاکٹر کے رضاکارانہ استعفے پر پنشن کیس کا 24 سال بعد فیصلہ کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا حکم برقرار رکھاہے اور پنشن کے خلاف اپیل مسترد کردی۔دوران سماعت وکیل نے کہاکہ ڈاکٹر نے میڈیکل مسائل کی بنیاد پر استعفیٰ دیا تھا، عدالت نے کہاکہ ایک شخص نے 18 سال سروس دی، بیمار ہوگیا تو آپ چاہتے ہیں بھوکا مر جائے؟جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ ڈاکٹر کی عمر 73 برس ہو گئی، 18برس کام کیا، پنشن بھی نہیں دے رہے، جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اب اس عمر میں زبردستی نوکری کروائیں گےَ؟جسٹس شاہد وحید نے کہاکہ میڈیکل گراﺅنڈ پر استعفیٰ جبری ریٹائرمنٹ نہیں ہوتا، جبری ریٹائرمنٹ سزا ہوتی ہے، عدالت...
میکسیکو کی ریاست مِچوآکان کے شہر اُروپان میں میئر کے قتل کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے اور شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اُروپان کے میئر کارلوس مانزو کو ایک عوامی تقریب کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ واقعے کے فوراً بعد شہر بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور عوام نے حکومت کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا۔ مشتعل مظاہرین نے سرکاری دفاتر کے باہر دھرنا دے دیا اور کئی مظاہرین نے عمارتوں پر دھاوا بول دیا۔ احتجاج کرنے والوں نے اُروپان کے گورنر الفریڈو رامیرز بیڈولا سے فوری طور پر استعفے کا مطالبہ کیا اور میئر کے قاتلوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ...
پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبالؒ کے یومِ پیدائش کے قریب آتے ہی سوشل میڈیا پر عام تعطیل سے متعلق مختلف دعوے گردش کرنے لگے ہیں، تاہم وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی جانب سے تاحال کسی چھٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ اطلاعات پر یقین کرنے یا انہیں آگے پھیلانے سے گریز کریں۔ مزید پڑھیں: اقبال کی شاعری خود شناسی کی لازوال دعوت ہے، یوم اقبال پر وزیراعظم کا پیغام طلبہ اور ملازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ درست معلومات کے حصول کے لیے صرف سرکاری ذرائع اور مستند نیوز پلیٹ فارمز سے رجوع کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یومِ اقبال...
قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ 5نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ،سمری وزیراعظم کو ارسال parliament WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ پانچ نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس طلبی سے متعلق نئی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 27اکتوبرکو ہونا تھا،مالیاتی امور سے متعلق اہم آرڈیننس کی وجہ سے اجلاس ری شیڈول کیا گیاہے، اتفاق رائے نہ ہونے پر آرڈیننس جاری نہ ہو سکا۔اب سینیٹ کا اجلاس کل بروزمنگل اورقومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو بلان کا فیصلہ کیا گیا،آئین کے مطابق پارلیمانی سیشن طلب ہو جائیں تو آرڈیننس جاری نہیں ہوسکتا۔...
غزہ میں فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کریگی، فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر
غزہ میں فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کریگی، فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، طالبان ہمارے سیکیورٹی اہل کاروں کے سروں کے فٹ بال بناکر کھیلتے ہیں ان سے مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں؟۔سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے کبھی طالبان کی آمد پر جشن نہیں منایا، ہماری طالبان گروپوں کے ساتھ لڑائی ہے، ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر تنظیموں کے خلاف...
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، طالبان ہمارے سیکیورٹی اہل کاروں کے سروں کے فٹ بال بناکر کھیلتے ہیں ان سے مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں؟ سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے کبھی طالبان کی آمد پر جشن نہیں منایا، ہماری طالبان گروپوں کے ساتھ لڑائی ہے، ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی۔ ڈرون کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارا امریکا سے کوئی معاہدہ...
اسلام آباد:(نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں۔ سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے کبھی طالبان کی آمد پر جشن نہیں منایا، ہماری طالبان گروپوں کے ساتھ لڑائی ہے، ٹی ٹی پی ،بی ایل اے اور دیگر تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی۔ ڈرون کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارا امریکا سے کوئی معاہدہ نہیں، ڈرون کے حوالے سے طالبان رجیم کی جانب سے کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی، امریکا کے...
کراچی میں گرین لائن منصوبے کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات جام خان شورو کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ کراچی گرین لائن منصوبے کا فیز 2 ساڑھے 5 ارب روپے کا منصوبہ ہے جو 29 ارب روپے کے فیز ون منصوبے میں اضافہ کرے گا اور اس سے کراچی کے عوام کو بہت سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمیشہ کراچی کو ترجیح دی ہے اور اپنی طرف سے کوئی کمی بیشی نہیں کی، لاہور، ملتان، راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں ماس ٹرانزٹ اور اورنج لائن کے منصوبے صوبائی حکومت نے اپنے فنڈ سے بنائے ہیں، وفاقی حکومت نے اس میں ایک روپیہ...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ڈاکٹر کے رضاکارانہ استعفے پر پنشن کیس کا24سال بعد فیصلہ سنا دیا،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لارجر بنچ نے فیصلہ سنایا،عدالت نے ہائیکورٹ کا حکم برقرار رکھتے ہوئے پنشن کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق دوران سماعت وکیل نے کہاکہ ڈاکٹر نے میڈیکل مسائل کی بنیاد پر استعفیٰ دیاتھا، عدالت نے کہاکہ ایک شخص نے 18سال سروس دی ،بیمار ہوگیا تو آپ چاہتےہیں بھوکا مر جائے؟جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ ڈاکٹر کی عمر 73برس ہو گئی، 18برس کام کیا، پنشن بھی نہیں دے رہے،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اب اس عمر میں زبردستی نوکری کروائیں گےَ؟ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لیگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں نوجوانوں کے لیے یہ خبر کسی خواب کی تعبیر سے کم نہیں کہ صرف 22 سال کی عمر میں تین دوستوں نے اپنی ذہانت، محنت اور ٹیکنالوجی کے شوق سے ارب پتی بننے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ان تینوں نے امریکی شہر سان فرانسسکو میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے متعلق اپنی کمپنی Mercor کی بنیاد رکھی، جو چند ہی برسوں میں دنیا کی معروف اے آئی ریکروٹنگ کمپنیوں میں شمار ہونے لگی۔فوربز کی تازہ رپورٹ کے مطابق Mercor کے شریک بانی برینڈن فوڈی، آدرش ہیرمیت اور سوریا مدھیہ اب دنیا کے کم عمر ترین سیلف میڈ بلینئرز بن چکے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ان تینوں کی عمر صرف 22 برس ہے، یعنی اس...
ایران میں بدترین خشک سالی، دارالحکومت کو پانی فراہمی کرنے والے ڈیم میں صرف دو ہفتے کا ذخیرہ رہ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز تہران :ایران کے دارالحکومت تہران کو پانی فراہمی کے سب سے بڑے ذخیرے امیر کبیر ڈیم میں صرف 14 ملین کیوبک میٹر پانی رہ گیا ہے جو تہران کے شہریوں کی 2 ہفتے کی ضروریات پوری کرنے سے زیادہ نہیں ہے۔عرب میڈیا کے مطابق پانی کی قلت کی تازہ ترین تصدیق پانی فراہمی کی کمپنی کے ڈائریکٹر بہزاد پارسا نے بھی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر کبیر ڈیم میں گنجائش کے مقابلے میں صرف 8 فیصد پانی باقی رہ گیا ہے جو شہریوں کی صرف دو ہفتے کی ضروریات پوری کر...
کراچی میں ایک سرکاری اسکول کو سیل کرکے قبضے کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ متعلقہ اداروں نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سولجر بازار میں طالبات کے سرکاری اسکول کی سیل کی جانے والی عمارت کو ٹاؤن ناظم کی کاوشوں سے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے اور سولجر بازار تھانے کی جانب سے سیل کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ مافیا کی جانب سے اسکول کو سیل کیا گیا تھا۔ عمارت پر قبضے کے لیے اس سے قبل بھی حملے کیے جاچکے ہیں۔ جمشید ٹاؤن کے علاقے سولجر بازار نمبر تین میں واقع جفلرسٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کی عمارت کو جمعہ کی...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سمندر عالمی تجارت، انرجی اور مواصلات کا اہم حصہ ہیں۔ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ کانفرنس 2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی تجارت کا 80 فیصد حصہ سمندر کے ذریعے ہوتا ہے، عالمی معیشت میں بلیو اکانومی کا حصہ 2 اعشاریہ 5 ٹریلین ڈالرز ہے۔ یہ بھی پڑھیے: میری ٹائم شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیر اعظم انہوں نے کہا ہے کہ سمندر عالمی تجارت، انرجی اور مواصلات کا اہم حصہ ہیں، پاکستان کے پاس 1یک ہزار کلومیٹر سے زائد کا ساحلی علاقہ اور بحری وسائل کا عظیم اثاثہ...
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ان رہنمائوں کا واحد جرم اپنے لوگوں کے ناقابل تنسیخ اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کا مطالبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کئی دہائیوں سے بھارتی جیلوں میں کشمیری حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی طویل اور غیر انسانی نظربندی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے دارالحکومت تہران میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، کیونکہ شہر کو پانی فراہم کرنے والا مرکزی ذخیرہ خطرناک حد تک کم ہو چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تہران کے مرکزی ڈیم میں صرف دو ہفتوں کے لیے پانی باقی رہ گیا ہے۔تہران واٹر کمپنی کے ڈائریکٹر بہزاد پارسا نے بتایا کہ امیر کبیر ڈیم، جو دارالحکومت کو پانی فراہم کرنے والے پانچ بڑے ذخائر میں سے ایک ہے، اس وقت صرف ایک کروڑ 40 لاکھ مکعب میٹر پانی ذخیرہ کیے ہوئے ہے — جو اس کی کل گنجائش کا محض 8 فیصد ہے۔انہوں نے سرکاری خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بارش نہ ہوئی تو موجودہ سطح پر...
چین نے بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو سابق اعلیٰ سرکاری افسران کو کمیونسٹ پارٹی سے بے دخل کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مرکزی کمیشن برائے انسدادِ بدعنوانی کے مطابق کارروائی کا نشانہ بننے والوں میں وانگ جیان جون، جو چائنا سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے سابق نائب چیئرمین تھے، اور شو شیان پِنگ، نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے سابق نائب ڈائریکٹر تھے شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں عہدیداران نے مبینہ طور پر رشوت لی اور اپنے عہدوں کا ذاتی مفاد کے لیے ناجائز استعمال کیا۔ کمیشن نے ان کے کیسز کو “سنگین نوعیت کے” اور “منفی اثرات کے حامل” قرار دیا ہے۔ دونوں افسران کے خلاف تحقیقات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے 2 ملزمان سے بارودی مواد برآمدگی کے مقدمے سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 63 کے تحت مقدمے سے ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ اتوار کو اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ غربی کی عدالت کے روبرو سی ٹی ڈی حکام نے سخت سیکیورٹی میں ملزمان غنی امان چانڈیو اور سرمد علی کو پیش کیا۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے ملزمان کو بکتر بند گاڑی میں چہرہ ڈھانپ کر پیش کیا گیا۔ کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ سمیت دیگر وکلا رہنما بھی وکلا صفائی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے ملزمان کو ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر دینے کی...
ملتان:(نامہ نگار)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی اور متعدد اشیا برآمد کرلی۔ایف بی آرکے مطابق کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ ملتان نےانسداد سمگلنگ کی فوری اور مربوط کارروائی کرتے ہوئےکوٹ ادو روڈ قصبہ گجرات کے قریب ایک بیڈفورڈ ٹرک سے اسمگل شدہ قیمتی سامان برآمد کر لیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کسٹمز حکام نے ایک کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اشیا برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف بی آر نے بتایا کہ اسمگل شدہ اشیا کو ریت کی تہہ کے نیچے چھپایا گیا تھا تاکہ ان کی نشان دہی نہ ہو سکے تاہم تفصیلی معائنے کے دوران انفورسمنٹ ٹیم نے بھاری مقدار...
کراچی: نالہ متاثرین کو حکومت سندھ کی جانب سے پلاٹ فراہمی میں تاخیر، سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ
کراچی: گجر، اورنگی اور محمود آباد کے نالہ متاثرین نے حکومت سندھ کی جانب سے پلاٹ فراہمی میں تاخیر حربے آزمانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے اس معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گجر، اورنگی، محمود آباد کے نالہ متاثرین نے کہا کہ پلاٹ کی الاٹمنٹ تک ہر خاندان کو 30 ہزار روپے ماہانہ بطور عارضی کرایہ فوری طور پر ادا کیا جائے اور ہر متاثرہ خاندان کو 30 لاکھ روپے تعمیراتی رقم دی جائے تاکہ کم از کم ایک معیاری گھر تعمیر ہوسکے ۔ نالہ متاثرین نے متاثرین نے سپریم کورٹ سے عدالتی حکم کے باوجود حکومت سندھ کی جانب سے پلاٹ نہ دینے، تعمیراتی رقم...
ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔ پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے سیکنڈ سیڈ طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دی۔ ویمنز ایونٹ کے فائنل میں پشاور کی ماہ نور علی نے اپنی بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں 20 لاکھ روپے کی مجموعی انعامی رقم تقیسم کی گئی۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے انعامات تقسیم کیے۔ کموڈور مدثر خورشید نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ تقریب میں کمانڈر کراچی فیصل عباسی، اسکواش...