2025-09-19@23:41:47 GMT
تلاش کی گنتی: 52340
«متعلقہ اداروں کو»:
(نئی خبر)
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جن کاگھر سیلاب سے متاثر ہوا ان کو 10لاکھ روپے دیں گے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا بڑا پیکج نہیں دیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سرگودھا میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاکستان میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا،پاکستان کے تین دریاؤں میں شدید طغیانی آئی،تاریخ کے بدترین سیلاب سے 27شہر اور5ہزار گاؤں متاثر ہوئے،تیاری نہ ہوتی تو بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا،اگر ہم جاگ نہ رہے ہوتے تو بہت زیادہ نقصان کا خطرہ تھا،ان کاکہناتھا کہ25لاکھ افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات تک پہنچایا،ہر ضلع میں 10ہزار افراد تک تیار کھانااور ادویات پہنچائیں،لاکھوں جانوروں...
بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے ضلع شاہجہانپور میں زندہ دفن کی گئی 20 دن کی نومولود بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں وہ نازک حالت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ یہ دلخراش واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک چرواہے نے بکریاں چَراتے ہوئے زمین کے نیچے سے رونے کی مدہم آواز سنی۔ قریب جانے پر اس نے مٹی میں سے ایک ننھا ہاتھ باہر نکلا دیکھا۔ اطلاع ملنے پر گاؤں والے اور پولیس پہنچی اور بچی کو مٹی سے نکالا۔ بچی کو سرکاری میڈیکل کالج اسپتال کے نوزائیدہ بچوں کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے اپنے خلاف فیصلے کے خلاف انفرادی طور پر اپیلیں سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی آمد جمعہ کو جسٹس طارق محمود جہانگیری سائلین کے گیٹ سے کارڈ لیکر سپریم کورٹ پہنچے۔ ان کے ہمراہ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق بھی عدالت عظمیٰ میں موجود رہے۔ اپیلیں الگ الگ کیوں؟ ججز نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لیے بائیو میٹرک بھی کرایا۔ اس موقع پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ریسنٹلی رولز کے مطابق ایک درخواست میں تمام ججز فریق نہیں بن سکتے، اسی لیے الگ الگ اپیلیں دائر کی جا رہی ہیں۔ اپیلیں...
اسلام آباد: وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو سے یونیسکو کے نمائندے فواد پاشایف نے اہم ملاقات کی۔ وزارت آبی وسائل کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران یونیسکو نمائندے نے حالیہ سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ دونوں نے سیلاب سے بچاؤ اور پائیدار آبی وسائل کے انتظام پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں پانی کے تحفظ کے لیے سائنسی ٹولز اور تحقیقی نتائج کے بہتر استعمال پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ اسٹیک ہولڈرز اور صارفین کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے اور ملک کے تمام شعبوں میں پانی کے مؤثر اور پائیدار استعمال کو فروغ دینے پر...
چین کی ’’جدت طرازی کی صلاحیت‘‘ دنیا کو اپنی جانب کھینچ رہی ہے ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز بیجنگ : ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن نے حال ہی میں “گلوبل انوویشن انڈیکس 2025” رپورٹ جاری کی، جس میں چین کو پہلی بار دنیا کی سب سے زیادہ جدت طرازی کی صلاحیت کی حامل ٹاپ ٹین معیشتوں میں شامل کیا گیا۔ چین 24 اختراعی کلسٹرز کے ساتھ مسلسل تین سالوں سے عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے۔ روئٹرز نے اس کی وجہ چینی کمپنیوں کی جانب سے تحقیق و ترقی میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو قرار دیا۔2024 میں، چین کی کل تحقیق و ترقی سرمایہ کاری میں 2020 کے مقابلے میں...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کے لیے درخواست بھی دائر کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء نے انسداد دہشت گردی عدالت میں نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے چیلنج درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی، وکلائے صفائی فیصل ملک اور بیرسٹر علی بخاری دلائل پیش کریں گے۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ سرکاری پراسیکیوٹر کو بھی نوٹس دیا گیا ہے، فیصلے تک بانی عمران خان کے ویڈیو لنک پر نہ آنے کا امکان ہے، فیصل...

اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کیخلا ف اپیل، جسٹس طارق محمود جہانگیر ی دیگر وکلا کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کیخلا ف اپیل دائر کرنے کیلئے جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے،دیگر ججز بھی جسٹس طارق محمود جہانگیری کے ہمراہ ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی ،جسٹس بابر ستار،جسٹس ثمن رفعت اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ مزید :
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی دفاعی معاہدے نے عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں نئی جہت متعارف کروا رہا ہے اور اس کے اثرات بھارت سمیت پورے خطے پر پڑ سکتے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے تجزیہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی اتحاد ایک نئی دفاعی صف بندی کی عکاسی کرتا ہے، جو امریکا پر خلیجی ریاستوں کے کم ہوتے اعتماد کی نشاندہی کرتا ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے نے خطے کو جھنجھوڑ دیا ہے اور اب واضح طور پر محسوس کیا جا سکتا...
لاہور(نیوز ڈیسک )سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے۔ آج پاکستان کی عسکری طاقت کو تو دنیا مان رہی ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں، بھارت اور اسرائیل مل کر خطے کے اندر دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج ہمارے ملک کے اندر سیاسی استحکام کی بہت ضرورت ہے، موجودہ حکمران مینڈیٹ نہ رکھتے ہوئے بھی حکومت میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا سیلاب کے دوران آپ کو حکمرانوں کا کوئی کردار نظر آ...
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان سمیت دس غیر مستقل رکن ممالک کی غزہ میں غیر مشروط مستقل جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی۔عرب میڈیا کے مطابق یو این سلامتی کونسل میں 14 ارکان نے قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا۔(جاری ہے) امریکا کی جانب سے غزہ میں غیر مشروط مستقل جنگ بندی کی قرارداد کو چھٹی بار ویٹو کیا گیا ۔ویٹو کی گئی قرار داد میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ فلسطینی علاقے میں امدادی سامان کی فراہمی پر عائد تمام پابندیاں ختم کرے۔یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 15...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میئر لندن صادق خان کو ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتا۔(جاری ہے) صدر ٹرمپ نے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے کہنے پر صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، صادق خان شاید آنا چاہتے تھے، لیکن میں انہیں وہاں نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں میئر لندن صادق خان کا شمار دنیا کے بدترین میئرز میں ہوتا ہے، ہمارے پاس بھی کچھ برے میئرز ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لندن میں جرائم کی شرح انتہائی بلند ہے، صادق خان امیگریشن کیلئے بھی آفت ہیں۔
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق قرارداد امریکہ کے ویٹو کی وجہ سے منظور نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے تاریک لمحہ قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے قرارداد منظور نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد غزہ میں ابھرتے ہوئے انسانی بحران کا ازالہ تھا۔بقول عاصم افتخار یہ کوئی معمولی کارروائی نہیں تھی۔ یہ ایک موقع تھا بے مثال بربریت اور تباہی اور غزہ میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے دوران عمل کرنے کا، جبکہ اسرائیلی زمینی حملے شدت اختیار کر رہے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ قرارداد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 ستمبر 2025ء) ایسے وقت جب کہ بنگلہ دیش میں اگلے سال قومی انتخابات ہونے والے ہیں، ملک کی دو بڑی یونیورسٹیوں میں طلبہ انتخابات کے نتائج نے ملک کی سب سے بڑی اسلام پسند جماعت کے ممکنہ سیاسی احیاء کے بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ ’اسلامی چھاتر شِیبِر‘(آئی سی ایس) بنگلہ دیش کی سب سے بڑی اسلامی پارٹی جماعت اسلامی کی طلبہ تنظیم ہے۔ ملک کی دو اہم یونیورسٹیوں میں طلبہ یونین کے انتخابات میں اس نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ مقامی رپورٹس کے مطابق، جہانگیرنگر یونیورسٹی سینٹرل اسٹوڈنٹس یونین (جے یو سی ایس یو) کے انتخابات میں آئی سی ایس نے 25 میں سے 20 نشستیں جیتیں۔...

امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا انتہائی تاریک لمحہ ہے،سلامتی کونسل کی ہر ناکامی اس کی ساکھ کو مجروح کرتی ہے، پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا کی جانب سے غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی اور اسرائیلی پابندیاں ہٹانےکے مطالبے پر مبنی قرارداد کو ویٹو کر نے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو انتہائی تاریک لمحہ قرار دیا ہےاور کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی ہر ناکامی اس ادارے کی ساکھ کو مجروح کرتی ہے۔ امریکا نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی اور اسرائیلی پابندیاں ہٹانے کے مطالبے پر مبنی قرارداد کوچھٹی بار ویٹو کر دیا تھا ۔ 15 رکنی کونسل کے 10 منتخب اراکین کی طرف سے پیش کی گئی اس قرارداد...

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحقین کیلئے محفوظ، شفاف اورآسان ادائیگی کے نظام کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے، سینیٹر روبینہ خالد
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنے مستحقین کیلئے محفوظ، شفاف اور آسان ادائیگی کے نظام کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ صدرِ پاکستان کی ہدایات اور وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق بی آئی ایس پی جدید اور شفاف ادائیگی کے نظام کو اپنانے کے لئے پرعزم ہے جو مستحقین کو بروقت، سہل اور باعزت سہولت فراہم کرے گا۔ اجلاس میں مستحقین کیلئے نقد رقوم کی تقسیم کے جدید نظام کی تیاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا...
جسٹس طارق جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے میں اہم پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق جسٹس طارق جہانگیری کا سپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑنے کا امکان، سپریم کورٹ میں جلد اپیل دائر کریں گے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت جسٹس بابر ستار، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن امتیاز سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ پانچوں ججز جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے لیے پہنچے ہیں۔ واضح رہے کہ 16...
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ریاستِ پاکستان کسی بھی غیر ریاستی عناصر کو قبول نہیں کرتی اور ملک میں کسی بھی مسلح جتھے یا تنظیم کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ 5 ستمبر کو جرمن جریدے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں افغان مہاجرین، دہشتگردی، بھارت کی پالیسیوں اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کا حق ہے، کسی گروہ یا فرد کا نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ 4 دہائیوں کے دوران لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، تاہم اب ان کی باعزت واپسی کے لیے منظم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا...
خوارج کی جانب سے مساجد کو فتنہ انگیزی کےلئے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز خوارج کی جانب سے مسجدوں کو فتنہ انگیزی کے لیے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے۔شمالی وزیرستان کے زنگوٹی گاؤں میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران ہتھیار ڈالنے والے خوارجی عبد الصمد نے اپنے بیان میں چشم کشا انکشافات کیے ہیں۔خوارجی عبدالصمد کے مطابق سال 2020 سے طالبان کے ساتھ منسلک ہوں۔ خوارج مساجد کو فساد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ خوارج مسجدوں میں لوگوں کو فوج کے خلاف اکساتے اور مائنز استعمال کرنے کی ہدایات دیتے ہیں۔ خوارج کی جانب سے مساجد میں بدکاری کی جاتی تھی جس کو دیکھ کر میرا دل...

تارکین وطن کی آمد روکنے کےلئے فوج کے استعمال سمیت ہرممکن طریقہ اختیار کریں، امریکی صدر کا برطانوی وزیرِاعظم کو مشورہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے برطانوی وزیرِاعظم کئیر سٹارمر کو ملک میں امیگریشن روکنے کا مشورہ دیا اور کہا ہے کہ ضرورت پڑے تو اس کے لئے فوج استعمال کریں۔ اردو نیوز کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ روز لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک سے لوگ برطانیہ آ رہے ہیں اور میں نے برطانوی وزیرِاعظم سے کہا کہ ان کی جگہ میں ہوتا تو اسے روک دیتا۔ انہوں نے کہا کہ کہ تارکین وطن کو روکنے کےلئے آپ کو فوج بلانے سمیت ہر ممکن طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔ اس پر برطانوی وزیراعظم نے جواب دیا کہ برطانیہ کا...
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے اسپتال سے تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جس سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلا حدید طویل عرصے سے لائم بیماری (Lyme Disease) میں مبتلا ہیں اور وہ اس بیماری کے علاج کے سلسلے میں اسپتال میں کئی مرتبہ زیر علاج رہ چکی ہیں۔ حالیہ دنوں میں انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں بیلا کبھی سر پر پٹی، ہاتھ میں آئی وی ڈرپ، اور کبھی برف کا پیک ماتھے پر رکھے دکھائی دیں۔ دیگر تصاویر میں وہ اسپتال کے کمرے میں آرام کرتے ہوئے اور اہلِ خانہ کے ساتھ تاش کھیلتے اور پیزا کھاتے دکھائی دیں۔ جبکہ...
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کو اس وقت زبردست شرمندگی اٹھانی پڑی جب ریاست جھاڑکھنڈ کے شہر رانچی میں ایک اسکول کے دورے کے دوران ایک بچے نے ان سے سوال کیا کہ آپ دعویٰ کرتے ہیں کہ آپ نے پاکستان پر حملہ کرکے دہشت گردی کے کیمپوں کو تباہ کیا لیکن اس تباہی کی تصاویر کیوں نہیں جاری کی گئیں۔ Post Views: 2
پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھاتے ہوئے افغانستان کی سرزمین سے دراندازی اور حملوں کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کر دیے۔ عرب نیوز کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل میں بتایا کہ افغانستان میں 60 سے زائد عسکریت پسند کیمپ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان نے افغان طالبان کو سرحد پار حملوں کو فعال کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دہشت گرد کیمپ، پاکستان میں سیکیورٹی اداروں اور نہتے و معصوم شہریوں پر حملوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ پاکستان کے پاس دہشت گرد گروہوں کی مشترکہ تربیتی مشقوں، انکے درمیان باہمی تعاون، غیر قانونی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے سے متفق نہیں۔ لندن میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ غزہ جنگ کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی فوری رہائی چاہتے ہیں، لیکن فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر ان کا موقف مختلف ہے۔ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ غزہ کی صورتحال ناقابل برداشت ہو چکی ہے اور امن منصوبے کے تحت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اعلان ٹرمپ کے دورے سے جڑا ہوا نہیں بلکہ برطانیہ کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔ پریس کانفرنس میں ایک...
اسلام آباد: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے وزیر تجارت و سرمایہ کاری محمد حنیف چنا کے ہمراہ 15 سے 17 ستمبر 2025 تک نیویارک کا تین روزہ دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران پاکستانی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسٹائل مارکیٹ کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ سفیر پاکستان نے متعدد اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں جن میں معروف پاکستانی ٹیکسٹائل مینوفیکچررز گل احمد، الکرم انڈسٹریز، الکرم ٹاولز، نشاط ملز، اور لکی ٹیکسٹائلز شامل ہیں۔ پاکستانی حکام نے اہم تجارتی سہولت کاروں TEU، تجارتی نمائش کنندہ USA، GSPL-امریکہ، جی ایس پی ایل، ایل ایل سی اور ایل ایل سی کے ساتھ ساتھ گھریلو ٹیکسٹائل و ملبوسات کے شعبوں میں سرگرم ایجنٹوں سے بھی ملاقتیں کیں۔ باہمی...
حکومت اور ایس آئی ایف سی نے تھیلیسیمیا سے بچاؤ اور آگاہی کی مشترکہ مہم کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ مہم کا مقصد تھیلیسیمیا کے خلاف ہر بچے کے لیے روشن اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنانا ہے اور تھیلیسیمیا جیسے مرض سے قبل از وقت بچاؤ اور بروقت علاج کی آگاہی فراہم کرنا ہے۔ تھلیسیمیا جیسی موروثی خون کی بیماری میں مبتلا افراد کے لیے سب سے سنگین مسئلہ خون کی کمی ہے۔ پاکستان میں ہر 10 میں سے 1 بچہ تھلیسیمیا جیسے موروثی مرض کا شکار ہے۔ پاکستان میں سالانہ 5 ہزار سے زائد نئے تھلیسیمیا کے کیسز رپورٹ اور 1 لاکھ سے زائد تھلیسیمیا کے رجسٹرڈ مریض موجود ہیں۔ عالمی آبادی کا 1.5...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریاض میں ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے نے خطے کی سیاست میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ اس معاہدے کے تحت اگر کسی ایک ملک پر حملہ ہوا تو اسے دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ دفاعی اتحاد نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے گیا ہے بلکہ خطے میں طاقت کا توازن بھی بدل سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر سخت تنقید ہو رہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے کئی دورے کیے، لیکن بالآخر سعودی ولی عہد نے پاکستان کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ...
بھارتی قابض انتظامیہ نے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے خوف سے لواحقین کو میت رات کے اندھرے میں سپرد خاک کرنے پر مجبور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے معروف آزادی پسند رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ مرحوم کے اہلخانہ کو ان کی میت کی فوری تدفین پر مجبور کیا۔ انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق اور دیگر کو مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا۔ پروفیسر بٹ بدھ کی شام سوپور کے علاقے بٹنگو میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق، مسرور عباس انصاری...
پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر فلڈ ریلیف کمیٹیاں اور سیلاب متاثرین کیلئے سروے فارم، موبائل ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے آسان ترین طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔اس موقع پر ریونیو ڈپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے 27 اضلاع، 64 تحصیل میں 3775 دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے، سیلاب سے 63 ہزار 200 پکے اور 3 لاکھ...
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ سے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ وطن واپسی پر خصوصی طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر لندن کے میئر صادق خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے برطانوی حکام سے درخواست کی تھی کہ میئر لندن کو شاہی ضیافت میں مدعو نہ کیا جائے کیونکہ وہ صادق خان کو ایک عرصے سے ناپسند کرتے ہیں اور نہیں چاہتے تھے کہ وہ ونزر کیسل میں ہونے والی تقریب میں شریک ہوں۔ امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ صادق خان اس ضیافت میں شریک ہونا چاہتے تھے لیکن ان کی درخواست پر...
صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے عوام جلد ایک دوسرے کے ممالک میں سڑک کے ذریعے آسانی سے سفر کر سکیں گے۔ چین کے دورے پر موجود صدر آصف علی زرداری کی اُرمچی میں کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری سنکیانگ چن شیاوجیانگ سے ملاقات ہوئی جس دوران گورنر سنکیانگ ارکن تونیاز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چن شیاوجیانگ نے کہا کہ سنکیانگ خوشحالی اور پائیدار امن کا مرکز بن چکا ہے، سنکیانگ انتہا پسندی کی بنیادی وجوہات پر قابو پانے اور سماجی ترقی کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔صدر زرداری نے کہا کہ چین کے عوام کی یکجہتی اور سنکیانگ کی ترقی متاثر کن ہے، پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلاؤڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت بیرسٹر گوہر نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ کی طرح پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں ہوئیں ، ہم نااہلی کے فیصلوں سے بہت متاثر ہوئے، بس بہت ہوگیا، اب ایک دوسرے کو ٹارگٹ کرنا بند کریں۔اس کے علاوہ بیرسٹر گوہر نے عدالت میں الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی۔یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمر ایوب اور شبلی...
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہینڈ شیک تنازع ختم ہونے کے 24 گھنٹے بعد بھارتی میڈیا اور آئی سی سی میں کام کرنے والے بھارتی افسران نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایک اور تنازع میں ملوث کرنے کی کوشش کی ہے۔آئی سی سی کی جانب سےمیچ ریفری کی معذرت کے دوران ویڈیو بنانے اور اسے میڈیا میں ریلیز کرنے پر اعتراض کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں بدھ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ایشیا کپ کے میچ سے قبل جب آئی سی سی حکام، ٹیم انتظامیہ کی موجودگی میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معذرت کی، اس وقت پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر نعیم گیلانی نے ٹورنامنٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پلیئرز میچ...
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے اعلان کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونیوالے اسٹریٹجک معاہدے پر آج جمعہ کو ملک بھر میں یومِ تشکر و یومِ دعا منایا جا رہا ہے، ارض حرمین کیلئے جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 22 ستمبر کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے۔ طاہر اشرفی نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستانی قوم کو بہت بڑی خوشخبری عطا ہوئی، پاک سعودی دفاعی اسٹریٹیجی شراکت کا معاہدہ طے پایا ہے۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین کے دفاع...
دنیا میں طاقت کے توازن میں بڑی تبدیلی آ رہی ہے۔ کبھی جسے ’گولڈ بلین‘(Golden Billion) کہا جاتا تھا، وہ اپنا تاج کھو رہا ہے، جبکہ ’عالمی اکثریت‘(Global Majority) نئے اصولوں کے ساتھ سفارت کاری کی بازی پلٹ رہی ہے۔ پیریٹو اصول سے عالمی سیاست تک معاشیات اور سماجیات میں پیریٹو اصول (Pareto Principle) مشہور ہے جسے عام طور پر 80/20 اصول کہا جاتا ہے۔ اس کے مطابق 20 فیصد کوششیں 80 فیصد نتائج دیتی ہیں، جبکہ باقی 80 فیصد کوششیں صرف 20 فیصد نتیجہ دیتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:روس-چین قربتیں، کیا دنیا، مغرب کے بغیر آگے بڑھنے کو تیار ہے؟ وقت کے ساتھ یہ اصول مغرب کی اشرافیہ تھیوری’ (Elite Theory)کے جواز کے طور پر استعمال ہوا – یعنی...
جنگ عظیم دوئم کے بعد چونڈہ کی جنگ ٹینکوں کی سب سے بڑی لڑائی مانی جاتی ہے۔ تقریباً 600 سے زائد بھارتی ٹینک اور 2 ہزار سے زائد پیدل سپاہ نے چونڈہ پر قبضے کے ناکام ارادے سے حملہ کیا لیکن پاکستانی آرٹلری نے ہیبت ناک بمباری سے دشمن کی صفوں کو تہس نہس کر ڈالا۔ پاکستانی ٹینک یونٹ کے بے باک ایڈوانس، آرٹلری کی تباہ کن بمباری اور پاکستانی انفنٹری کی ثابت قدمی کے آگے تین بھارتی ڈویژن بے بس ہوگئے۔ بھارتی فوج سیکڑوں لاشیں چھوڑ کر دم دبا کر بھاگ نکلی، تقریباً 800 کے قریب بھارتی فوجی جہنم واصل جبکہ ایک ہزار سے زائد قیدی بنا لیے گئے۔ بھارتی فرسٹ آرمرڈ ڈویژن 180 ٹینکوں کو تباہ کروا کر...
یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے روس کے ساتھ قریبی تعلقات نئی دہلی اور یورپی بلاک کے درمیان بڑھتے تعلقات کے لیے رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یورپی یونین کے اعلیٰ سفارتکاروں نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری اور ماسکو کے ساتھ فوجی مشقوں میں شرکت، برسلز اور نئی دہلی کے درمیان اعتماد سازی کے عمل کو متاثر کر سکتی ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کلاس نے کہا کہ یورپی بلاک صرف تجارت ہی نہیں بلکہ قواعد پر مبنی عالمی نظام کے دفاع کے لیے بھی بھارت کے ساتھ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے، تاہم روس کے ساتھ بڑھتا...
اپنی قومی سلامتی اور عالمی استحکام کے تناظر میں اس پیش رفت کے اثرات سے پہلے ہی آگاہ تھے اور معاہدے پر دستخط کی رپورٹس کا بغور جائزہ لے رہی ہے، بھارتی وزارت خارجہ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان حکومت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے خطے اور عالمی استحکام پر ممکنہ اثرات کا تجزیہ کیا جا رہا ہے،ترجمان رندھیر جیسوال بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معائدے کے اثرات کا جائزہ لیں گے ۔ بھارتی وزارتِ خارجہ (MEA) کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے اسٹریٹجک...
مجھ پر اور اہلیہ پر انصاف کے دروازے بند ہیں،772 دنوں سے قید تنہائی میں ہیں، 9×11 کے کمرے کو پنجرہ بنا دیا گیا ہے، ، یہ قید نہیں بلکہ سوچا سمجھا نفسیاتی تشدد ہے،بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی جائے، پیٹرن انچیف ذوالفقاربھٹو کیس کی طرح 44 سال بعد نہیں بلکہ وقت پر انصاف ملنا چاہیٔے، عدلیہ کی آزادی بحال کریں، آپ کے دلیرانہ فیصلے قوم کی تقدیر کی کتاب میں لکھے جائیں گے،جسٹس یحییٰ خان آفریدی کو لکھے گئے خط کے مندرجات پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کو خط لکھ دیا جس میں سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اپنے حلف کی پاسداری کریں اور...
میری بات/روہیل اکبر مہنگائی کے اس دور میں عام شہری بری طرح متاثر ہے۔ آٹا، گھی، چینی اور بجلی کے نرخ آسمان کو چھو رہے ہیں۔ وہی پر پنجاب حکومت نے ایک اور ظالمانہ فیصلہ کرتے ہوئے اپنے سرکاری ملازمین کی پنشن اور گریجویٹی میں کٹوتیاں کر دی ہیں ۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب ایک عام سرکاری ملازم کا بجٹ پہلے ہی بری طرح ڈگمگا چکا ہے ۔اس طرح پنجاب کے چند ایک محکموں کے علاوہ کہیں بھی کسی ملازم کو وقت پر ترقی مل رہی ہے اور نہ ہی کوئی مراعات بلکہ اس بگڑی قوم کو سلجھی ہوئی قوم بنانے والے معماروں کو بھی رولا جارہا ہے ۔ہاں اس حکومت نے اپنے پیاروں کو نوازنے کے...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان موٹر سائیکل بارگین ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ایکسائز کیجانب سے بروقت کاغذات نہ بننے کے باعث ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7000 موٹر سائیکلوں کو بند کیا۔ ایکسائز کا محکمہ تعاون نہیں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ ایکسائز کی نااہلی کے باعث بروقت کاغذات نہ بننے پر کوئٹہ میں 7000 نئی موٹر سائیکلوں کو ٹریفک پولیس نے بند کر دیا۔ یہ بات آل بلوچستان موٹر سائیکل بارگین ایسوسی ایشن کوئٹہ کے صدر حاجی باز محمد خلجی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انکا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی نااہلی کے باعث 7000 موٹر سائیکلیں کریک ڈاون میں بند کردی گئی ہیں۔ موٹر سائیکلوں کے...
نیویارک (نیوزڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق قرارداد امریکہ کے ویٹو کی وجہ سے منظور نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’سیاہ لمحہ‘ قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے کوششیں جاری رکھے گا، انہوں نے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو اجاگر کیا۔ عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں روزانہ درجنوں شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے اور خوراک نہ ہونے کے باعث بچے بھوک سے مررہے ہیں، انہوں نے سلامتی کونسل میں ارکان کو بتایا کہ اسرائیل نے غزہ پر...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دفاعی معاہدے کے بعد ممکنہ طور پر دوسرے خلیجی ممالک بھی ایسا معاہدہ کرنا چاہیں گے۔ قطری ٹی وی کو انٹرویو میں وزیرِ دفاع خواجہ آضف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سکیورٹی معاہدے کے بعد اور خطے کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے فطری طور پر اس کا دائرہ کار دوسرے ممالک تک بھی بڑھے گا کیونکہ اپنی سکیورٹی کے لیے یہ ممالک میلوں دور کسی دوسرے ملک پر انحصار کرنے کے بجائے اُس خودمختار ملک کی جانب دیکھیں گے جو انہیں تحفظ دینے کی صلاحیت اور اہلیت رکھتا ہو۔ دوسرے خلیجی ممالک کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار کھل کر یہ تسلیم کر لیا کہ لندن کے میئر صادق خان کو برطانوی شاہی پروگرام ونڈزر کاسل میں دی گئی شاندار ریاستی ضیافت میں شرکت سے روکا جانا ان کی مرضی سے تھا۔ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں نے خود ہدایت دی تھی کہ خان کو تقریب میں نہ بلایا جائے، کیونکہ میرے نزدیک وہ لندن کے سب سے ناکام میئر ہیں۔ صادق خان دنیا کے بدترین میئروں میں شمار کیے جا سکتے ہیں اور انہوں نے لندن کو جرائم اور امیگریشن کے مسائل میں الجھا کر رکھ دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی بھی لندن کے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو گزشتہ شام مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کا ٹیلی فون موصول ہوا۔ مصر کے وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کو اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ پر دستخط کرنے پر مبارکباد دی اور اسے شراکت داری، اعتماد اور تعاون کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ خطے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو کی اور امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے دوران بامعنی ملاقاتوں کا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ لندن کے میئر صادق خان کو ونڈسر کیسل میں شاہ چارلس کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔ ایئر فورس ون پر امریکا واپسی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے صادق خان کو دنیا کے بدترین میئرز میں سے ایک قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس تقریب میں شامل ہونا چاہتے تھے لیکن میں نے کہا کہ وہ وہاں نہ ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: لندن کے میئر صادق خان کا اعزاز، شاہ چارلس کی جانب سے نائٹ کا خطاب بی بی سی کے مطابق صادق خان نے اس تقریب میں شرکت کی خواہش ظاہر نہیں کی تھی اور نہ ہی انہیں...
نیویارک ( نیوزڈیسک) پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھاتے ہوئے افغانستان کی سر زمین سے دراندازی اور حملوں کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کر دیے۔ عرب نیوز کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ افغانستان میں 60 سے زائد عسکریت پسند کیمپ پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، پاکستان نے افغان طالبان کو سرحد پار حملوں کو فعال کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ عرب نیوز نے بتایا کہ یہ دہشت گرد کیمپ پاکستان میں سکیورٹی اداروں اور نہتے و معصوم شہریوں پر حملوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، پاکستان کے پاس دہشت گرد گروہوں کی مشترکہ تربیتی مشقوں، ان کے درمیان باہمی تعاون، غیر قانونی...
جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ گہرام بگٹی نے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت سے ملاقات کرتے ہوئے اس مشترکہ پلیٹ فارم کی تشکیل پر گفتگو کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف نئے پلیٹ فارم کے قیام کے امکانات قوی ہو گئے ہیں۔ جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ گہرام بگٹی نے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت سے ملاقات کرتے ہوئے اس مشترکہ پلیٹ فارم کی تشکیل پر گفتگو کی ہے۔ جمہوری وطن پارٹی کے بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں جماعتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ...
راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفیکیشن چیلنج کر دیا گیا جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کے لیے درخواست بھی دائر کر دی گئی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے انسداد دہشت گردی عدالت میں نوٹیفکیشن چیلنج کیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے چیلنج درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔ وکلائے صفائی فیصل ملک اور بیرسٹر علی بخاری دلائل پیش کریں گے۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ سرکاری پراسیکیوٹر کو بھی نوٹس دیا گیا ہے، فیصلے تک بانی چیئرمین کے ویڈیو لنک پر نا آنے کا امکان ہے۔ فیصل ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف نے ویڈیو...
معروف بالی ووڈ ہدایتکار، اسکرین رائٹر اور اداکار ابھینو کشیپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں ایک بار پھر سلمان خان اور ان کے خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 51 سالہ فلمساز ابھینو کشیپ نے کہا کہ سلمان خان ’کرمنل مائنڈ‘ کے مالک انسان ہیں اور ان کا خاندان بھی نارمل نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان کا رویہ فلم انڈسٹری میں غنڈہ گردی جیسا ہے، اور وہ اپنے اثر و رسوخ سے دوسروں کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ابھینو کشیپ نے کہا کہ فلم ’دبنگ‘ کی ریلیز سے قبل سلمان خان کو اپنی عوامی شبیہ بہتر بنانے کی اشد ضرورت تھی کیونکہ اس سے پہلے وہ ’وانٹڈ‘ اور’تیرے نام‘ جیسی فلموں...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر ایس اوپیز جاری کردیئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ویڈیو لنک کےذریعے حاضری سےمتعلق ایس او پیز لاہورہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جاری کئے ہیں جس کی کاپی اے ٹی سی کورٹ کےاندراور باہر آویزاں کردی گئی ہے۔ ایس او پیز کے مطابق ویڈیو لنک کارروائی کی ریکارڈنگ صرف عدالت ہی کر سکے گی اور سماعت کے دوران کوئی بھی شخص ریکارڈنگ نہیں کر سکے گا۔ بہاولپور: ساس سے جھگڑا، خاتون نے مبینہ طور پر اپنے 2 بچوں کو قتل کے بعد خودکشی کرلی ایس او پیر کے تحت عدالت کے اندر...
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایس ایس پی انوسٹی گیشن عائشہ گل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پشاور کی نو تعینات ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور عائشہ گل نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ان کی پہلی ترجیح ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن عائشہ گل نے کہا کہ تفتیشی شعبے میں شفافیت، میرٹ اور پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنایا جائے گا۔ شئیرز کی قیمتوں کو پر لگ گئے انہوں نے کہا کہ ہر کیس کی غیر جانب دارانہ اور بروقت تفتیش ہوگی تاکہ مجرموں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جا سکے۔ ایس ایس پی عائشہ گل نے کہا...
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھاتے ہوئے افغانستان کی سر زمین سے دراندازی اور حملوں کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کر دیئے۔ عرب نیوز کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ افغانستان میں 60 سے زائد عسکریت پسند کیمپ پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، پاکستان نے افغان طالبان کو سرحد پار حملوں کو فعال کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ عرب نیوز نے بتایا کہ یہ دہشت گرد کیمپ پاکستان میں سکیورٹی اداروں اور نہتے و معصوم شہریوں پر حملوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، پاکستان کے پاس دہشت گرد گروہوں کی مشترکہ تربیتی مشقوں، ان کے درمیان باہمی تعاون، غیر قانونی...
پاکستان نے عرب دنیا کے علاقائی ادائیگی پلیٹ فارم ’بُنا‘ (Buna) سے اپنے ڈیجیٹل ادائیگی نظام کو جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس انضمام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم (Remittances) تیز، محفوظ اور جدید طریقے سے ملک میں منتقل ہو سکیں گی۔ تاہم، فی الحال اس نظام کے ذریعے پاکستان سے رقم باہر بھیجنے (Outflows) کی اجازت نہیں ہوگی۔ انگریزی اخبار سے وابستہ رپورٹر مہتاب حیدر کے مطابق یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سامنے آیا، جس کی صدارت سید نوید قمر نے کی۔ گورنر اسٹیٹ بینک، جمیل احمد، نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کا مقامی ڈیجیٹل نظام ’راست‘ (Raast) بہت تیزی سے...
ویب ڈیسک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قراردادکو ویٹو کیا جبکہ یو این سلامتی کونسل میں 14 ارکان نے قراردادکی حمایت میں ووٹ دیا۔ امریکا کی جانب سے ویٹو کی گئی قرار داد میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ فلسطینی علاقے میں امدادی سامان کی فراہمی پر عائد تمام پابندیاں ختم کرے۔ شئیرز کی قیمتوں کو پر لگ گئے یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 15 میں سے 10 غیر مستقل رکن ممالک نے پیش کی تھی...
طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میرے کہنے پر صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، صادق خان شاید آنا چاہتے تھے، لیکن میں انہیں وہاں نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میئر لندن صادق خان کو ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتا۔ صدر ٹرمپ نے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے کہنے پر صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، صادق خان شاید آنا چاہتے تھے، لیکن میں انہیں وہاں نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں میئر لندن صادق خان کا شمار دنیا کے بدترین میئرز میں ہوتا ہے، ہمارے پاس...
پاکستان علماء کونسل نے پاکستان سعودی عرب اسٹریٹجک معاہدے پر آج ملک بھر میں یوم تشکر و یوم دعا منانے کا اعلان کردیا۔پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین کے دفاع کی سعادت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت، فیلڈ مارشل اور سعودی ولی عہد تعریف کے مستحق ہیں۔
صوبہ بلوچستان کے پاک افغان سرحدی شہر چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا ایک گاڑی کے قریب ہوا، جس کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں، جبکہ بم ڈسپوزل اور فارنزک ٹیمیں دھماکے کی نوعیت جانچنے میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور عوام سے افواہوں سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سی ڈی اے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق سی ڈی اے کے تمام اختیارات میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو منتقل ہونا تھے لیکن آج بھی یہ اختیارات سی ڈی اے بورڈ استعمال کر رہا ہے جو کہ منتخب نمائندوں کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ ایک ایک روپے کے استعمال کا اختیار لوکل گورنمنٹ کے پاس ہونا چاہیے، آئین یہ کہتا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے اپنا اختیار استعمال کریں گے لیکن اسلام آباد میں گزشتہ پانچ سال سے انتخابات نہیں کرائے جا رہے۔...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سٹرٹیجک دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب دونوں ممالک کو آگے بڑھ کر اپنی صلاحیت کے مطابق اسلامی دنیا کی قیادت کرنی چاہیے۔ سندھ امن مارچ کے اختتام پر کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی صرف پاکستان کی نہیں امت کی، فلسطین، بیت المقدس کی آزادی اور قربانی دینے والوں کی آواز ہے۔ آج فلسطین پر قبضے کی بات ہورہی ہے مگر میں نے ایک ہفتے قبل پنڈی کے ایک جلسے میں کہا تھا کہ اسلامی دنیا کے درمیان ایک بلاک ہونا چاہیے، یہ...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) عمران خان نے چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کو ایک اور خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ 772 روز سے جھوٹے مقدمات میں قید ہوں، انصاف کے دروازے بند، میرا کمرہ پنجرہ بنا دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس تک بانی پی ٹی آئی کا خط جو علیمہ خان کے ذریعے بھیجا تھا وہ پہنچایا۔ چیف جسٹس نے ہمیں سکون سے سنا اور 24 گھنٹے کے اندر جو بھی ہوگا بتائیں گے۔ جمعرات کے روزبانی کی بہنیں چیف جسٹس کو عمران خان کا خط دینے سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ یہ خط مختلف مقدمات اور عدالتی نظام کے حوالے سے ہے،...

پارلیمینٹرین عوام کے ووٹ لے کر آتے ہیں کیا کسی نے کبھی مسائل کو مدنظر رکھ کر تجاویز دیں: سپریم کورٹ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹیرین عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، کیا آج تک کسی پارلیمنٹیرین نے عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاویز دی ہیں؟۔ ٹیکس پیئرز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پالیسی میکنگ اور ٹیکس کلیکٹر دو مختلف چیزیں ہیں، ٹیکسٹ کلیکٹر ایف بی آر میں سے ہوتے ہیں جو ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں، پالیسی میکنگ پارلیمنٹ کا کام ہے، اگر میں پالیسی میکر ہوں تو میں ماہرین سے پوچھوں گا کہ کیا عوام کو اس کا فائدہ ہے یا نقصان۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے پارلیمنٹیرین عوام کے...
اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ تمام ممالک و عالمی ادارے صیہونی وزیراعظم پر دباؤ ڈالیں تاكہ جارحیت كا خاتمہ ہو، نسل کشی کا سلسلہ بند ہو اور انسانیت سوز جرائم پر صیہونیوں کو بین الاقوامی فوجداری عدالت میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے ایک بیان جاری كیا۔ جس میں انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ناکام بنانے کے لئے امریکہ کی جانب سے ویٹو کے استعمال پر ردعمل ظاہر کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کا ویٹو استعمال کرنا، اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ صیہونی رژیم کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف...
DUBAI: اتوار کو ایشیا کپ سپرفور میچ سے قبل پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کرکٹ فیلڈ کو دوبارہ سیاسی اکھاڑہ نہ بنائے، مقابلہ اسپرٹ آف کرکٹ کے تحت ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق تناؤ سے بھرے ابتدائی میچ کے بعد اب ایشیا کپ میں پاک بھارت دوسرا مقابلہ اتوار کو ہونا ہے، گزشتہ میچ میں بلو شرٹس نے فتح تو حاصل کر لی مگر اسپورٹسمین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔ ٹاس کے موقع پر کپتان نے حریف قائد سے ہاتھ نہ ملایا، پھر اختتام پر بھارتی ٹیم نے پاکستان کرکٹرز کے ساتھ مصافحے سے گریز کیا۔ سوریا کمار یادو نے اپنے انٹرویو میں سیاسی باتیں بھی کیں، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے متنازع رویے کی...
اپنی ایک رپورٹ میں اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا تھا کہ اس وقت غزہ میں قحط، بھوک اور نسل کشی کا راج ہے لیکن اس کے باوجود وہاں جنگبندی کے کوئی آثار نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اتھارٹی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا، اسرائیل کو مزید جرائم کے ارتکاب کی ترغیب دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے امریکہ کے اس اقدام پر افسوس اور حیرت کا اظہار کیا۔ فلسطینی اتھارٹی نے کہا کہ ہم امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو روکنے پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔ واشنگٹن کا ویٹو کرنا صیہونی رژیم کو فلسطینی عوام کے خلاف جرائم جاری رکھنے پر اکسائے گا۔...
نیویارک: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان نہ صرف غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، بلکہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ عالمی سطح پر غزہ میں جاری خونریزی اور انسانی المیے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ روزانہ درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، معصوم بچے بھوک سے دم توڑ رہے ہیں، اور اسپتال بھی اسرائیلی بمباری سے محفوظ نہیں رہے۔ عاصم افتخار نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو ناقابلِ برداشت اور بین الاقوامی انسانی...
پاکستان کے ریاستی و حکومتی نظام کی بدقسمتی یہ ہے کہ ہم اداروں اور آئین و قانون کی بالادستی کے مقابلے میں افراد اور خاندان کی بالادستی کے حامی ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہماری پالیسیوں اور قانون سازی یا اس پر عملدرآمد کے نظام میں بنیادی خرابی یہ ہے کہ یہاں ہم اداروں کی مضبوطی اورخودمختاری پر سیاسی سمجھوتے کرنے کے عادی بن گئے ، اور افراد کی بنیاد پر نظام چلانے کی خواہش کو لے کر اداروں کی مضبوطی کی نفی کرتے ہیں ۔ 18ویں ترمیم کے باوجود ہم اختیارات کی تقسیم کے خلاف ہیں اور عدم مرکزیت کے مقابلے میں مرکزیت کے نظام کے حامی ہیں۔کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ادارے مضبوط ہوتے ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی اور وفاقی حکومت کے فنڈز سے ترقیاتی کام کرنے والے ادارے ادارے پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(پی آئی ڈی سی ایل) آمنے سامنے آگئے جہاں میئر کراچی نے وفاقی حکومت کے 30 ارب لاگت کے بڑے منصوبے گرین لائن پروجیکٹ کے دوسرے فیز گرومندر سے میونسپل پارک تک کوریڈور کی تعمیر پر جاری کام بند کرا دیا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے وفاقی حکومت کے کراچی میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبے پر کام بند کرا دیا ہے جس کا جواز یہ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کام شروع کرنے سے قبل بلدیہ عظمیٰ کراچی سے این او سی نہیں لی گئی ہے۔دوسری طرف وفاقی حکومت کے فنڈز سے ترقیاتی منصوبے پر کام...

سندھ حکومت ہزاروں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ جاری نہ کرسکی، مدت میں مزید توسیع نہ کرنیکا فیصلہ، شہریوں کو تشویش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری) حکومت سندھ نے گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کے حوالے سے اکتوبر تک دی جانے والی توسیع میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت سندھ کے اس فیصلے سے شہریوں کی تشویش میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے ،کیونکہ کئی ماہ گذر جانے کے باوجود محکمہ ایکسائز شہریوں کو نئی نمبر پلیٹس دینے سے قاصر ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوںنے کئی کئی ماہ سے اجرک والی نمبر پلیٹس کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے تاہم اب تک ان کو یہ نمبر پلیٹس نہیں ملی ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے میں گاڑیوں کے لیے نئی اجرک والی نمبر پلیٹس کے اجراء کا فیصلہ کیا تھا۔اس فیصلے سے کراچی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما فہیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلی نے شہر کو تباہ کر دیا ہے۔ بارشوں کے بعد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، پانی کی لائنیں خراب ہیں اور شہری بجلی و پانی سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو ملنے والے 3360 ارب روپے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ہڑپ کر لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان کی سب سے بڑی فرنیچر نمائش 20 اور 21 ستمبر کو منعقد ہوگی جس میں 50 سے زائد برانڈز شریک ہوں گے۔ نمائش میں فرنیچر، ہوم ڈیکور اور ہینڈیکرافٹس کے جدید ڈیزائن پیش کیے جائیں گے۔ اس کا افتتاح اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کریں گے۔ منتظمین کے مطابق نمائش میں عوام کو رعایتی قیمتوں پر اعلیٰ معیار کا فرنیچر دستیاب ہوگا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہنیں چیف جسٹس پاکستان کو عمران خان کا خط دینے عدالت عظمیٰ پہنچ گئیں۔علیمہ خان نے کہا کہ یہ خط مختلف مقدمات اور عدالتی نظام کے حوالے سے ہے، بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے اور ہم یہ خط دینے یہاں آئے ہیں تاہم عدالت عظمیٰ پولیس اتھارٹی نے علیمہ خان اور ان کی ہمشیرہ کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روک دیا۔پولیس حکام نے مو ¿قف اختیار کیا کہ بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں، رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف نہیں جایا جا سکتا، جبکہ چیف جسٹس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خلافت و ملوکیت کا فرق اسلام جس بنیاد پر دُنیا میں اپنی ریاست قائم کرتا ہے وہ یہ ہے کہ شریعت سب پر بالا ہے۔ حکومت اور حکمران، راعی اور رعیّت، بڑے اور چھوٹے، عوام اور خواص، سب اُس کے تابع ہیں۔ کوئی اُس سے آزاد یا مستثنیٰ نہیں اور کسی کو اس سے ہٹ کر کام کرنے کا حق نہیں۔ دوست ہو یا دشمن، حربی کافر ہو یا معاہد، مسلم رعیّت ہو یا ذمّی، مسلمان وفادار ہو یا باغی یا برسرِ جنگ، غرض جو بھی ہو شریعت میں اُس سے برتائو کرنے کا ایک طریقہ مقرر ہے، جس سے کسی حال میں تجاوز نہیں کیا جاسکتا۔ خلافتِ راشدہ اپنے پورے دور میں اِس قاعدے کی سختی کے...
کامن ویلیتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔ موصولہ ذرائع کے مطابق مالدیپ میں منعقدہ چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ابتدائی دونوں سیٹ جیت کر برتری ثابت کی پاکستان کی جیت کا سکور 26-9، 34-13 رہا۔
پنجاب کے شہر بہاولپور میں خاتون نے ساس سے جھگڑے کے بعد بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ المکہ ٹاؤن میں خاتون اور اس کے 2 بچوں کا قتل ہوا، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق 26 سال کی خاتون کا اپنی ساس سےجھگڑا ہوا تھا۔خاتون نے مبینہ طور پر اپنے بچوں کو قتل کرکے خودکشی کی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں میں 4 سال کی بیٹی، ڈھائی سال کا بیٹا شامل ہیں، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
دراصل ایران کیخلاف امریکہ کے محکمہ خزانہ کیجانب سے لگائی گئی یکطرفہ پابندیاں پہلے سے ہی نافذ ہیں اسلئے ان پابندیوں کا ایران پر کوئی خاطر خواہ اثر نہیں پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسوی صدر "امانوئل میکرون" نے اسرائیلی چینل 12 کو ایک انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایران پر دوبارہ پابندیاں نافذ کی جا رہی ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس مہینے کے آخر تک ایران پر پابندیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی؟، تو انہوں نے جواب دیا کہ جی ہاں، میرے خیال میں ایسا ہی ہو گا۔ قبل ازیں آکسیوس کے ایک صحافی نے اطلاع دی کہ "اسنیپ بیک" نامی طریقہ کار سے متعلق ایک قرارداد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن کے سلسلے میں انتخابی دنگل سج گیا، 6 سال بعد بزنس مین پینل نے اپنی مینیجنگ کمیٹی اور آفیس بیئررز کے ناموں کا باضابطہ اعلان کردیا۔سالانہ جنرل الیکشن2025ء 2026ء کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن 27 ستمبر 2025 ء کو کے سی اے اے کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوںگے۔اس موقع پر 12 آفس بیئررز اور 18 ممبرز مینیجنگ کمیٹی (کل 30 امیدواروں) کے نام یحییٰ محمد (صدر)زاہد بشیر چودھری (جنرل سیکرٹری)محمود الا حسن اعوان(سینئر نائب صدر) عدیل انور (وائس پریزیڈنٹ)فیصل علی (وائس پریزیڈنٹ)غلام مصطفی نظر (وائس پریزیڈنٹ ) ماجد علی سومرو (وائس پریزیڈنٹ)محمد جاوید (وائس پریزیڈنٹ) نعمان الدین (وائس پریزیڈنٹ) عامر احمد بٹ (جوائنٹ سیکرٹری)ظفر اقبال (انفارمیشن سیکرٹری)عامر...
ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے میں پہنچنے والی 4 ٹیموں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلوں کا شیڈول جاری ہوگیا ہے۔ تاہم ابھی پہلے مرحلے کا ایک میچ (بھارت بمقابلہ عمان) باقی ہے، جو کل کھیلا جائے گا اور اس کے نتیجے کا ٹورنامنٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ Sri Lanka make it three wins on the trot in the Asia Cup with a comfortable win against Afghanistan ????#SLvAFG ????: https://t.co/KfSt5cJDJk pic.twitter.com/VOwlGYsx5E — ICC (@ICC) September 18, 2025 سُپر 4 میچز کا شیڈول: 20 ستمبر (ہفتہ) — دبئی بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا 21 ستمبر (اتوار) — دبئی بھارت بمقابلہ پاکستان 23 ستمبر (منگل) — ابوظہبی پاکستان بمقابلہ سری لنکا 24 ستمبر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ پر پابندیوں سے استثنیٰ واپس لے لیاہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران فریڈم اینڈ کاؤنٹر پرولیفریشن ایکٹ کے تحت 2018 میں دیا گیا استثنا واپس لے لیا ہے، یہ استثنا افغانستان کی تعمیرِ نو اور اقتصادی ترقی کے لیے دیا گیا تھا، چابہار پر پابندی کا فیصلہ 29 ستمبر2025 سے مؤثر ہو گا، 29 ستمبر کے بعد چاہ بہار بندرگاہ کو آپریٹ کرنے والے افراد پابندیوں کی زد میں آئیں گے۔یہ اقدام صدرٹرمپ کی ایران کو تنہا کرنے کیلئے”زیادہ سے زیادہ دباؤ” ڈالنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا نے دیگر ممالک کے لیے بھی چاہ بہار بندرگاہ پر پابندیوں سے استثنیٰ ختم کر دیا ہے۔یاد...
پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگر ایک بندہ منتخب ہو کر اسمبلی جاتا ہے تو اس کے خلاف صرف آرٹیکل 225 کے مطابق کارروائی ہوگی، بعد از نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو آرٹیکل 62 اور 63 کو فالو کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ بینچ کے سامنے ہمارے پارلیمنٹیرینز کے کیسز زیر التوا تھے، عدالت کو کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہم عدالت سے التجا کر رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کرے۔ پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ تقریباً...
ڈی جی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ملک میں 36 ہزار مدارس میں سے 19 ہزار 300 رجسٹرڈ ہیں۔ یہ مدارس باہر کا سیکیورٹی گارڈ تک نہیں رکھنے دیتے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی وزارت مذہبی امور نے کہا کہ پولیس کو مدارس کے دورے کرنے کی اجازت کا قانون بننا چاہیے۔ چیئر پرسن ثمینہ ممتاز زہری نے کہا مدارس میں بچوں پر ظلم کا کون ذمہ دار ہے؟ وفاق اور صوبوں نے کیا کیا؟ سینیٹر ولی نے کہا صرف تشدد والے نہیں ان مدرسوں کی بھی بات کی جائے جہاں دہشت گرد ہیں۔ ممبر کمیٹی سید مسرور نے سوال کیا جب جامعات اور کالجز بنانے کا طریقۂ کار موجود ہے تو مدارس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی:ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے 11 ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سپرفور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا اور ساتھ ہی افغان ٹیم کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا۔سری لنکا نے افغانستان کا 170 رنز کا ہدف با آسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ایشیا کپ میں گروپ بی کا یہ اہم میچ ابو ظبی میں کھیلاگیا جہاں افغانستان کے کپتان راشد خان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکو رکیے۔محمد نبی 22 گیندوں پر 60 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 ستمبر 2025ء) گزشتہ سال بڑھتی بین الاقوامی کشیدگی، وسیع ہوتی جنگوں، معاشی مسائل اور موسمیاتی بحرانوں کے باوجود اقوام متحدہ نے فروغ امن، پائیدار ترقی اور انسانی مصائب میں کمی لانے کے اپنے مشن کو ثابت قدمی سے جاری رکھا۔اقوام متحدہ کی کارکردگی کے بارے میں آج جاری ہونے والی سیکرٹری جنرل کی رپورٹ سنگین عالمگیر مسائل کی موجودگی میں اقوام متحدہ کے مقاصد کی تکمیل سے متعلق کوششوں کی سنجیدہ مگر پرعزم تصویر پیش کرتی ہے۔سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یہ رپورٹ ادارے کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں اعلیٰ سطحی ہفتے کے آغاز سے قبل پیش کی ہے۔ انہوں نے مشکل حالات میں بھی خدمات انجام دینے والے اقوام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کسی بیرونی فوجی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا‘ وزیر دفاع بیجنگ: چینی اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ چین کسی بھی بیرونی فوجی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر دفاع ڈونگ جون کا کہنا ہے کہ چین کسی بھی بیرونی فوجی مداخلت کو ناکام بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا پر سرد جنگ کی ذہنیت چھائی ہوئی ہے، چین تائیوان کی آزادی کے لیے کسی علیحدگی کی کوشش کوکامیاب نہیں ہونے دے گا۔ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر امن وترقی کا موضوع موجودہ وقت کا بنیادی رجحان ہے، اس نئی صورتحال میں جنگل کے قانون سے...
مودی کیلئے نئی مشکل؛ ٹرمپ نے بھارت کو ایرانی بندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی(آئی پی ایس )امریکا نے ایرانی چابہار بندرگاہ پر عائد پابندیوں سے بھارت کو حاصل استثنی ختم کر دیا جس سے براہِ راست بھارت کے منصوبوں اور سرمایہ کاری پر اثر پڑ سکتا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی بندرگاہ چابہار، جسے خطے میں تجارتی روابط اور جغرافیائی حکمتِ عملی کے اعتبار سے کلیدی حیثیت حاصل ہے، ایک بار پھر غیر یقینی صورتِ حال سے دوچار ہو گئی۔بھارت نے 2016 میں ایران کے ساتھ معاہدہ کر کے چابہار بندرگاہ کی ترقی میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری شروع کی تھی۔ چابہار کو...
امریکا نے ایرانی چابہار بندرگاہ پر عائد پابندیوں سے بھارت کو حاصل استثنیٰ ختم کر دیا جس سے براہِ راست بھارت کے منصوبوں اور سرمایہ کاری پر اثر پڑ سکتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی بندرگاہ چابہار، جسے خطے میں تجارتی روابط اور جغرافیائی حکمتِ عملی کے اعتبار سے کلیدی حیثیت حاصل ہے، ایک بار پھر غیر یقینی صورتِ حال سے دوچار ہو گئی۔ بھارت نے 2016 میں ایران کے ساتھ معاہدہ کر کے چابہار بندرگاہ کی ترقی میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری شروع کی تھی۔ چابہار کو افغانستان اور وسطی ایشیا تک بھارت کی رسائی کے لیے ٹریڈ کوریڈور کے طور پر دیکھا جاتا ہے تاکہ پاکستان کے راستے پر انحصار نہ کرنا پڑے۔...
وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں ، پاکستان کے خلاف جارحیت ہویاسعودی عرب کے خلاف ،ملکردفاع کیاجائے گا،خطے کے ممالک کا حق ہے کہ وہ ملکر خطے اور عوام کا تحفظ کریں۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ دفاعی معاہدے سے پاک سعودی تعلقات واضح ہوئے ہیں ہم نے اپنابنیادی حق ایکسرسائز کیاہے،ہماری صلاحیتیں اس معاہدے کے تحت دستیاب ہوں گی، معاہدے میں ایسی کوئی شق شامل نہیں کہ کوئی دوسراملک اس میں شامل نہیں ہوسکتا،تاہم کسی دوسرے ملک کی معاہدے میں شمولیت کاکہناقبل ازوقت ہے لیکن دروازے بندنہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کا حق ہے کہ وہ ملکر خطے اور عوام کا تحفظ کریں، امریکہ کے بھی کئی...
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سی سی ٹی وی ٹیکنیشن نے 36 سالہ گاہک کو تلخ کلامی پر ہتھوڑے مار کر قتل کر دیا۔ ملزم نے مقتول کے اہل خانہ کو 24 گھنٹے یرغمال بنا کر رکھا۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر لاش نکالی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس کے رہائشی حسن نے کیمروں کی دیکھ بھال کے لیے سی سی ٹی وی ٹیکنیشن ادریس کو گھر بلایا تھا، جہاں تلخ کلامی کے بعد ملزم نے حسن کی اہلیہ، 5 سالہ بیٹی اور ماں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ دیا اور حسن کو سر پر ہتھوڑا اور چاقو مار کر قتل کر دیا، ملزم نے لاش ایک کمرے میں لے جا کر خود...