2025-10-05@04:36:52 GMT
تلاش کی گنتی: 3560
«کا مطالعہ کیا کریں»:
(نئی خبر)
آج ’@‘ کا نشان ہمیں ای میل ایڈریس، سوشل میڈیا ہینڈل اور ڈیجیٹل دنیا میں ہر جگہ دکھائی دیتا ہے لیکن اس سادہ سے کرخت نشان کے پیچھے ایک کہانی ہزاروں سال پرانی ہے جو قدیم یونان کی مٹی کی برتن سازی سے شروع ہوتی ہے اور آج کی ڈیجیٹل دنیا تک جا پہنچتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اظہار محبت کے خفیہ اشارے: کیا ایموجیز صدیوں پرانے کوڈ ورڈز کا تسلسل ہیں؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے مشہور میوزیم ’میوزیم آف ماڈرن آرٹ‘کی کیوریٹر پاولا انتونیلی نے سنہ 2010 میں ایک منفرد قدم اٹھایا اور ’@ کا نشان‘ میوزیم کے مستقل ذخیرے میں شامل کر لیا۔ ان کا مقصد ایسے روزمرہ کے معمولی سمجھے جانے والی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ لاہورکی سیشن عدالت نے پب جی گیم سے متاثر ہوکر گھر والوں کو قتل کرنے والے ملزم کو 100 سال قید کا حکم دے دیا۔لاہور کی مقامی عدالت نے 2022 میں والدہ، بھائی اور دو بہنوں کو قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 100سال قید اور 40لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم علی زین نے 2022 میں والدہ، بہن اور بھائیوں کو قتل کیا، عمر کی وجہ سے ملزم کو 4 بار عمر قید کی سزادی جارہی ہے۔تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022ءمیں مقدمہ درج کیا تھا، پراسیکیوٹر نے گواہان کوپیش کیا، عدالت کو بتایا گیا کہ...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر ۔2025 )اسلامی ممالک کے سربراہان نے امریکہ سے غزہ میں جنگ ختم کروانے اور عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر سائیڈ لائن پر قطر اور امریکہ کی میزبانی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں منتخب اسلامی ممالک کو مدعو کیا گیا تھا.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ملاقات کا مقصد غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے خاتمے کے مجوزہ منصوے کے بارے میں منتخب اسلامی ممالک کو آگاہ کرنا تھا اس اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، قطر، مصر، ،ترکی، اردن، انڈونیشیا اور پاکستان کے سربراہان شریک تھے باضابطہ ملاقات سے قبل ٹیلی...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء ) دبئی کے علاوہ البرشہ کی ایک رہائشی عمارت میں آگ پر قابو پانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی سول ڈیفنس نے مال آف ایمریٹس کے قریب البرشہ کے علاقے میں ایک 14 منزلہ رہائشی عمارت میں منگل کی سہ پہر لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے، آگ جو مبینہ طور پر 2 بجے کے قریب شروع ہوئی اس نے فوری طور پر ہنگامی ردعمل کا اشارہ کیا اور فائر فائٹنگ ٹیمیں الرٹ موصول ہونے کے چھ منٹ کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، حکام نے تصدیق کی کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، رہائشیوں کو...
جیکب آباد میں درسی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پوری دنیا کی ہر محفل میں ان اولیاء خدا کا تذکرہ ہو رہا ہے جنہوں نے عصر حاضر کی ظالم استکباری قوتوں، امریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے پاکیزہ لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غزہ کے شہداء کا مقدس لہو عالم انسانیت کی بیداری کا سبب بن رہا ہے۔ اقوام عالم خواب غفلت سے بیدار ہو رہی ہیں اور وقت کے فرعون اور یزید کے خلاف عوامی نفرت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ یورپی ممالک میں لاکھوں کروڑوں لوگوں کا غزہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو فنڈ کے جاری معاشی جائزے میں شامل کیا جائے۔ یہ مطالبہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دیرینہ اور تعمیری شراکت داری کو سراہتے ہوئے فنڈ کی بروقت معاونت کا اعتراف کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پروگرام کے مختلف اہداف اور وعدے پورے کرنے میں پیشرفت کر رہا ہے تاہم سیلاب سے معیشت پر پڑنے والے...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے اسرائیل کی پشت پر امریکہ ہے اور جنگ بندی کوویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے،اسرائیل کی جانب سے ایک کے بعددوسرے مسلمان ملک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بچار کا عمل شروع ہوا ہے- مرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا سعودی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، دیگر اسلامی ملک بالخصوص ایران کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جانے چاہئے،انہوں نے کہا ہے وادی تیرہ جیسے واقعات سے غیریقینی کی کیفیت میں اضافہ ہو رہا ہے،یسے واقعات سے...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو متاثرہ بچیوں نے زیر دفعہ 164 کے بیان میں ملزم شبیر تنولی کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کردیا۔ قیوم آباد میں شربت فروش کی جانب سے بچوں سے زیادتی کرنے کے مقدمے میں بچیوں کے بیانات کا متن سامنے آگیا۔ متن کے مطابق متاثرہ بچیوں نے اپنے بیانات کے دوران ملزم شبیر تنولی کو شناخت بھی کیا۔ بیان میں بچیوں نے کہا کہ ہم اس ملزم کو جانتی ہیں۔ اس ملزم کا نام شبیر تنولی ہے۔ یہ ملزم ہمیں پیسوں کا لالچ دیکر اپنے کمرے میں لیکر جاتا تھا۔ کمرے میں لیجاکر ہماری مخصوص جگہوں پر ہاتھ لگاتا تھا۔ ہم سے کئی بار زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ انہپوں نے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم سے عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت کو سراہا، جو مینجنگ ڈائیریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔ وزیرِ اعظم نے مختلف اقدامات کے ذریعے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف کیا، جس میں مالی سال 2024 میں 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ، اس کے بعد...

ٹک ٹاک کا کینیڈین بچوں کا حساس ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرنے، اسے آن لائن مارکیٹنگ و کانٹینٹ ٹارگٹنگ کے لیے استعمال کرنے کا انکشاف
اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) کینیڈا میں ایک تحقیقاتی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹک ٹاک‘‘نے بڑی تعداد میں کینیڈین بچوں کا حساس ذاتی ڈیٹا اکٹھا کیا اور اسے آن لائن مارکیٹنگ اور کانٹینٹ ٹارگٹنگ کے لیے استعمال کیا تاہم ٹک ٹاک نے کینیڈین بچوں کو اپنے پلیٹ فارم سے دور رکھنے اور پرائیویسی کے تحفظ کے اقدامات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ رائٹرز کے مطابق کینیڈا کے پرائیویسی کمشنر فلیپ ڈوفرین اور صوبوں کیوبیک، برٹش کولمبیا اور البرٹا کے پرائیویسی حکام کی مشترکہ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ہر سال لاکھوں کینیڈین بچے ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں حالانکہ کمپنی کا...
نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر تنہائی اور کمزوری کا شکار ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق مودی کی سفارتکاری ذاتی تعلقات، تصویری نمائش اور دکھاوے تک محدود رہی ہے، جس کا نقصان براہِ راست عوام اور ملک کے اسٹریٹجک مفادات کو ہو رہا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سوال اٹھایا کہ "ہاؤڈی مودی اور نمستے ٹرمپ جیسی مہمات سے بھارت نے کیا حاصل کیا؟" انہوں نے کہا کہ ایچ ون بی ویزا پر پابندیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکا کو بھارت کی کوئی پرواہ نہیں۔ کانگریس رہنما اروند کیجریوال نے مودی کو...
وزیراعظم کا سیلاب کے پاکستانی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ اور تعمیری شراکت داری کو سراہا اور مختلف اقدامات سے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف بھی کیا۔ ویراعظم نے...
مایہ ناز ایرو اسپیس کمپنی بوئنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی بڑی پروڈکشن لائنز کو ہموار کرنے کے لیے پیلنٹیئر کے مصنوعی ذہانت پر مبنی ’فاؤنڈری پلیٹ فارم‘ استعمال کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بوئنگ اور پیلنٹیئر کے اشتراک سے امریکی دفاع، خلائی اور سیکیورٹی شعبے کو فائدہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کے نئے قلعے: ہزاروں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر جاری، لاگت کتنی؟ بوئنگ اور پیلنٹیئر نے منگل کو اپنے تعاون کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے فوجی طیاروں، ہیلی کاپٹروں، سیٹلائٹس، خلائی جہازوں، میزائلوں اور اسلحہ جاتی نظام کی تیاری میں بہتری آئے گی۔ Boeing will partner with Palantir to integrate AI on current and future defense programs and in its...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم سوچیں اور فیصلہ کریں کہ آیا ہم سیاسی و انتظامی معاملات آپس میں حل کریں یا اس کے لیے عدالت جانا ہے،پہلے ہی عدالتوں میں بہت مقدمات التوا کا شکار ہیں،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مخالفین رکاوٹیں ڈالیں یا مقدمے کریں مگر کراچی میں ترقی اور بہتری کے عمل کو روکا نہیں جاسکتاکیونکہ عوامی خدمت ہی اصل سیاست ہے، ایم یوسی ٹی کے معاملے پر مخالفین عدالت گئے اسٹے آرڈر لے لیا تھا،سندھ ہائیکورٹ نے اسٹے کو ہٹایا اور اعتراف کیا کونسل کا اختیار ہے ٹیکس وصول کرے،...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت بحال کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق وفاقی وزیر برائے خوراک و تحقیق رانا تنویر نے کہا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ فوڈ آئٹمز پر آئی ایم ایف کو قائل کیا جائے تاکہ کسانوں اور عوام دونوں کا تحفظ کیا جا سکے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کا اجلاس حسین طارق کی زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیر رانا تنویر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی کنٹرول کم ہونے کے باعث مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت اکتوبر کے پہلے ہفتے میں نئی...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فوری جنگ بندی کرائی جائے اور امدادی سامان و ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور 10 لاکھ سے زائد افراد کے بے گھر ہونے کے باعث انسانیت اور عالمی ضمیر کا قبرستان بن چکا ہے۔ انہوں نے...
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پاکستان بھر میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی علاقے میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں یکم ربیع الثانی 25 ستمبر بروز جمعرات کو ہوگی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے دوران گفتگو سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے سے پوری امت کا دفاع ہوگا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پوری دنیا نے فلسطین کو آزاد...
اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، افرادی قوت کی برآمد سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک کے دورے پر موجود وزیراعظم شہباز شریف کی آج کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے دوطرفہ ملاقات ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ، تاریخی برادرانہ تعلقات کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی آزاد بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری برائے مقبوضہ فلسطین اور اسرائیل نے اپنی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ کرنے اور مقبوضہ مغربی کنارے سمیت اسرائیل کے اندر یہودی اکثریت کو یقینی بنانے کی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاکہ اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی پالیسیوں میں ایک واضح اور مسلسل رجحان سامنے آیا ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنا، یہودی آبادیوں کو وسعت دینا اور بالآخر مغربی کنارے کا مکمل الحاق کرنا ہے تاکہ فلسطینی ریاست کے قیام کو ہمیشہ کے لیے روکا جا سکے۔کمیشن کی سربراہ نوی پیلائی نے کہا کہ انہیں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموتریچ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی المیہ کسی اور نام سے نہیں بلکہ نسل کشی سے تعبیر کیا جانا چاہیے اور اس کا اصل مجرم اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو ہے جس نے انتہائی بے رحمی کے ساتھ ہزاروں نہیں بلکہ دسیوں ہزار معصوموں کو خاک و خون میں نہلا دیا۔نیویارک میں منعقد ہونے والے اقوامِ متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے سلسلے میں موجود ترک صدر اردوان نے امریکی چینل فوکس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ ترکیہ اس نسل کشی کے سراسر خلاف ہے اور اس کی مزاحمت جاری رکھے گا۔اس موقع پر اردوان نے ترکیہ کی خارجہ پالیسی، بالخصوص غزہ کی صورتحال...

ذیابیطس اسپتال پر این ایچ اے کی کارروائی، مریضوں کا علاج متاثر، سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
چیف ایگزیکٹو آفیسر ذیابیطس سینٹر اسلام آباد (TDC) ظہیرالدین بابر نے کہا ہے کہ عدالت کے حکم امتناع کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے عملے کی کارروائی سے اسپتال کا نظام بری طرح متاثر ہوا، جس کے باعث درجنوں شوگر کے مریض علاج سے محروم ہوگئے اور عملے کو بھی شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ این ایچ اے کے یکطرفہ اقدام نے نہ صرف طبی اصولوں بلکہ انسانی ہمدردی کے تقاضوں کو بھی مجروح کیا ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بورڈ ممبران طاہر عباسی، آصف شہزاد اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظہیرالدین بابر نے بتایا کہ ذیابیطس سینٹر نے 2009 میں یہ زمین خریدی اور بعد ازاں...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے اپنے پُراثر خطاب میں دنیا بھر میں جاری جنگوں، انسانی حقوق کی پامالیوں اور بڑھتے ہوئے عالمی بحرانوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ اگر مؤثر عالمی ادارے نہ رہے تو دنیا انتشار اور تباہی کی طرف بڑھ سکتی ہے۔ “غزہ میں ظلم، یوکرین میں جرائم – اب خاموشی خطرناک ہے” انتونیو گوتریس نے دنیا کے دو سب سے سنگین تنازعات پر براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام پر ظلم ہو رہا ہے، فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے غزہ میں...
کراچی کے علاقے لانڈھی سے پانچ روز قبل لاپتہ ہونے والے سات سالہ بچے سعد علی کی لاش بوری میں بند حالت میں ملی ہے۔ افسوسناک واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب لانڈھی کے علاقے 36 بی کی کچرا کنڈی سے بدبو آنے پر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس اور چھیپا کے رضاکار موقع پر پہنچے تو بوری سے ایک کمسن بچے کی سڑتی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق بچے کی شناخت سات سالہ سعد علی ولد سلمان کے نام سے ہوئی جو 18 ستمبر کو گھر کے باہر سے لاپتہ ہوا تھا۔ اس کے اغوا کا مقدمہ لانڈھی تھانے میں درج کیا گیا تھا اور بچے کی تلاش کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان سنٹرل ایشیا کا گیٹ وے ہے، ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدوں سے تجارتی اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی اور خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ وہ اسلام آباد میں 7 آسیان ممالک کے سفرا سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ، برونائی، ویتنام اور میانمار کے سفرا شریک ہوئے۔ وزیر تجارت نے آسیان ممالک کو ٹیکنالوجی، ہنر اور انفراسٹرکچر میں شراکت داری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آسیان کمپنیوں کے لیے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز سرمایہ...
عدالت نے جوا پروموشن کیس کے ملزم یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت خارج ہونےکا حکم نامہ جاری کردیا۔ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے 3 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ ایف آئی اے کےمطابق درخواست گزار بڑے پیمانے پرجوئے کی ایپلی کیشن کی پروموشن کررہا تھا، درخواست گزار کے لاکھوں کی تعداد میں نوجوان مداح ہیں،ایسے سوشل میڈیا انفلوئنسر کی کوئی بھی غلطی بڑے پیمانے پر معاشرتی بگاڑ کا باعث بنتی ہے۔حکم نامے کے مطابق درخواست گزار نے کبھی انکار نہیں کیا کہ اس نے جوئے کی پروموشن نہیں کی، درخواست گزار سے جوئے کی پروموشن کی مد وصول میں 3لاکھ26ہزار 420 ڈالرز ملے۔حکم نامے کے مطابق درخواست گزار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست ورجینیا کے ایک کسان نے باغبانی کے میدان میں ایک نادر کارنامہ انجام دیتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا آڑو اُگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔چائلز پیچ آرچرڈ فارم کے مالک ہینری چائلز، جو ورجینیا کے قصبے کروزیٹ کے رہائشی ہیں، نے یہ تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔یہ غیر معمولی آڑو PF-27A نامی خاص بیج سے تیار کیا گیا، جس کا حتمی وزن 83 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا۔ یہ وزن اسے اب تک کے سب سے بڑے آڑو کا درجہ دیتا ہے، جو پچھلے ریکارڈ سے واضح طور پر زیادہ ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس سے قبل کا ریکارڈ تقریباً 1.80 پاؤنڈ کا تھا۔کسان ہینری چائلز نے...
ویب ڈیسک: اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے امن، علاقائی استحکام، خواتین کو بااختیار بنانے اور کثیرالجہتی تعاون کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے مختلف اہم فورمز سے خطاب کیا، جہاں پاکستان کے مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے خواتین سے متعلق چوتھی عالمی کانفرنس کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیجنگ میں 1995 میں کیے گئے عالمی وعدوں کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہمیں جرات مندانہ اور قابلِ پیمائش اقدامات کی یاد دہانی کراتا ہے۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون...
اسلام آباد: پاکستانی حکام نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے حالیہ حملوں میں ملوث 70 فیصد عسکریت پسند افغان شہری تھے۔ یہ تعداد گزشتہ سالوں میں ریکارڈ کیے گئے 5سے 10فیصد کی شرح سے بہت زیادہ ہے۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ یہ چونکا دینے والا انکشاف افغانستان کے بارے میں پاکستان کے خصوصی نمائندہ سفیر محمد صادق نے دوشنبہ میں منعقدہ افغانستان کے بارے میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے حالیہ بند کمرے کے اجلاس میں کیا۔ اس انکشاف کے بعد ایرانی نمائندے نے بھی اپنا نقطہ نظر بتایا اور ظاہر کیا کہ ان کا ملک بھی اسی طرح کے مسئلے کا سامنا...
فلسطینی صدر محمود عباس نے مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بعد غزہ میں فوری جنگ بندی اور حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ میں فلسطین کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں غٖزہ میں امداد کی ضرورت ہے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کی جائے۔ انہوں نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ کہ ہم ہتھیاروں کے بغیر متحد فلسطینی ریاست چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے میں قطر اور مصر کی ثالثی خوش آئند ہے۔ یہ پڑھیں: برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد فرانس کا بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں حالیہ بدترین سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر اور بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان پر قوم کا ہر فرد دکھی ہے،جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار اور کارکن پہلے دن سے فیلڈ میں موجود ہیں اور ریلیف کے کاموں میں مکمل تعاون کررہے ہیں، ا س وقت خصوصاًپنجاب،خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جماعت اسلامی بلاکسی رنگ اور نسل بلاتفریق قوم کی خدمت کررہی ہے جبکہ حکمران محض فوٹوسیشن اور بیانات دینے میں مصروف عمل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام نگرچوک شریف آباد بہاولپور میں ’’الخدمت خیمہ بستی‘‘ کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق: شام کی الیکٹورل کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آئندہ ماہ پارلیمانی انتخابات منعقد ہوں گے، یہ انتخابات گزشتہ سال بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد ہونے والے پہلے عام انتخابات ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کا عمل 5 اکتوبر کو ملک کی تمام انتخابی حلقوں میں بیک وقت ہوگا، انتخابات شفافیت اور شمولیت کے اصولوں کے مطابق کرائے جائیں گے تاکہ شام کے عوام کو اپنی سیاسی رائے آزادانہ طور پر دینے کا موقع مل سکے۔صدارتی فرمان کے مطابق پارلیمان یعنی پیپلز اسمبلی (People’s Assembly) کی 210 نشستوں میں سے 140 ارکان کا انتخاب عوامی ووٹ کے ذریعے کیا جائے گا جبکہ 70 ارکان صدر احمد الشرع براہِ...
لاہور کی ڈرگ کورٹ نے غیر قانونی ادویات کی فروخت اور اشتہارات کے معاملے میں اہم کارروائی کی ہے۔ عدالت نے حکیم شہزاد کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور ڈی پی او کو ہدایت دی کہ حکیم شہزاد کو گرفتار کرکے اگلی پیشی پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود وہ پیش نہ ہوئے، جس پر یہ سخت اقدام اٹھایا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق حکیم شہزاد بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر ان کی غیر قانونی تشہیر بھی کر رہا تھا۔ ان ہی الزامات...
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان قبروں کی موجودگی نے مبینہ طور پر تہاڑ جیل کو انتہا پسندوں کیلئے ایک زیارتگاہ میں تبدیل کردیا ہے، اس سے دہلی جیل کے قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں تہاڑ جیل سے افضل گورو اور مقبول بھٹ کی قبروں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ عرضی "وشو ویدک سناتن سنگھ" نامی تنظیم نے دائر کی تھی۔ درخواست میں تہاڑ جیل سے افضل گورو اور مقبول بھٹ کی قبروں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل کے احاطے میں ان قبروں کی موجودگی اور دیکھ بھال غیر قانونی اور غیر...
ایک خطرناک اور طاقتور سمندری طوفان ’راگاسا‘ نے فلپائن کے ساحلی علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے، جہاں 295 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ تیز ہواؤں نے گھروں کی چھتیں اُڑا دیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، اور کئی علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر ملک بھر میں اسکولز اور سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔ طوفان اب اپنی رفتار اور سمت بدلتے ہوئے چین کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں پہلے ہی ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ صوبہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )پاکستان اور آسٹریلیا نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور عالمی و علاقائی امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے یہ اتفاق رائے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا .(جاری ہے) ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا، جبکہ تجارت، تعلیم، دفاع اور پارلیمانی تعاون سمیت مختلف شعبوں پر بھی گفتگو ہوئی یوسف رضا گیلانی نے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے سفارتی تعلقات 1948 سے قائم ہیں اور وقت کے ساتھ...
لیبارٹری میں اُگائے گئے انسانی نیورانز کے خلیوں کے چھوٹے چھوٹے ‘دماغ’، جنہیں عام طور پر ‘مِنی برینز’ کہا جاتا ہے، سائنسی دنیا میں توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ یہ دراصل مصنوعی دماغی اعضا ہیں جو مکمل انسانی دماغ کے محدود مگر اہم افعال کو سادہ شکل میں پیش کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق لیبارٹریز میں تیار ہونے والے یہ دماغ تحقیق، ادویات کی تیاری، دماغی امراض کے علاج اور حتیٰ کہ کمپیوٹر سائنس میں بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔ انہیں عموماً انسانی خلیات کو مخصوص کیمیائی عمل سے گزار کر تیار کیا جاتا ہے جس کے بعد یہ خلیات 3ڈی ڈھانچے میں بڑھتے ہیں اور دماغی ٹشوز سے ملتی جلتی ساخت اختیار کر لیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:...
ایتھنز: غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں فلسطین حمایت مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے غزہ میں جاری بمباری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ یونانی حکومت کو اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کا تعلق ختم کر دینا چاہیے اور فلسطینی عوام کی کھل کر حمایت کرنی چاہیے۔ اسپین میں ہیلتھ ورکرز نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کُشی کے خلاف منفرد انداز میں احتجاج کیا اور ہاتھوں پر سرخ رنگ لگا کر "خون رُکوانے" کی علامتی اپیل کی۔ اسی طرح جاپان میں بھی ایک سماجی...
شام میں عبوری پارلیمنٹ کے انتخابی عمل کا انعقاد 5 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ یہ عمل رواں سال کے اوائل میں اعلان کردہ آئینی اعلامیے کے تحت ہوگا۔ عبوری قانون ساز اسمبلی 5 سالہ مدت کے لیے قائم کی جائے گی جس میں 210 ارکان شامل ہوں گے۔ ان میں سے 140 ارکان کو انتخابی کمیشن کی نگرانی میں مقامی کمیٹیاں نامزد کریں گی جب کہ 70 ارکان کا براہِ راست تقرر صدر احمد الشرع کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: شام میں آئین کی تشکیل نو اور انتخابات میں 4 سال لگ سکتے ہیں، احمد الشرع انتخابی کمیشن کے مطابق یہ عمل شام کے مختلف صوبوں کی انتخابی حلقہ بندیوں میں ہوگا تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ...

عبدالعلیم خان کا مری اسلام آباد ایکسپریس وے کا دورہ، تزئین و آرائش کے کاموں میں تاخیر پر اظہارِ ناراضگی
سٹی 42 : وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مری اسلام آباد ایکسپریس وے کا دورہ و معائینہ کیا، انہوں نے مری ایکسپریس وے کی تزئین و آرائش کے کاموں میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا، عبدالعلیم خان نے مری ایکسپریس وے کیلئے این ایچ اے افسران کو گرین بیلٹس جلد مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایکسپریس وے کے اطراف پودے لگائیں، گرین بیلٹس جلد مکمل کریں۔ انہوں نے خوبصورت لینڈ سکیپ، حفاظتی جنگلوں کی تنصیب اور باقی ماندہ کام کی جلد تکمیل کی ہدایت بھی کی۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے وزیر مواصلات کی مری ایکسپریس وے کیلئے این...
پاکستان کے مستقبل سے متعلق ایک نئی سائنسی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ جنوبی کوریا کی پوسٹیک یونیورسٹی (Pohang University of Science and Technology) کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان آئندہ برسوں میں باقاعدگی سے “سپر فلڈز” یعنی شدید سیلاب اور سنگین خشک سالی کا سامنا کرے گا — اور یہ سلسلہ تقریباً ہر 15 سال بعد دہرایا جا سکتا ہے۔ یہ تحقیق معروف بین الاقوامی سائنسی جریدے Environmental Research Letters میں شائع ہوئی ہے، جس کی قیادت پروفیسر جونگہُن کام کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ اس تحقیق میں پاکستانی پی ایچ ڈی طالب علم حسن رضا، اور چین کی سن یات سین یونیورسٹی کے پروفیسر داگانگ وانگ اور ان کی ٹیم...
ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ حسبِ روایت محفل کا انعقاد امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی اہلیہ لبنیٰ رضوان کی جانب سے کیا گیا۔ درودو سلام اور شانِ نبی ﷺ میں نعت و کلام پر مبنی اس بابرکت محفل میں امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں لبنیٰ رضوان نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے موقع پر پاکستانی سفارت خانے میں ایسی بابرکت محفل کا انعقاد نہ صرف ہمیں آنحضورﷺ کی شان ِاقدس میں درود و سلام پیش کرنے کا موقع فراہم...

20 سال مزید جنگ کے لیے تیار ہیں، بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے کی دھمکیوں پر طالبان کا امریکا کو جواب
افغانستان کی طالبان حکومت نے امریکا کی جانب سے بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے کی دھمکیوں کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے دوبارہ افغان سرزمین پر قدم رکھنے کی کوشش کی تو اسے سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا، اور طالبان ایک اور 20 سالہ جنگ کے لیے تیار ہیں۔ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئربیس امریکا کو واپس نہ دی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: طالبان سے بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ چینی خبر رساں ایجنسی شِنہوا کے مطابق افغان وزیرِ دفاع ملا یعقوب مجاہد جو امارتِ اسلامیہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایتھنز: غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں فلسطین حمایت مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارچ کے شرکا نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور یونانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کیے جائیں اور فلسطینی عوام کی حمایت میں مؤثر کردار ادا کیا جائے۔اسی طرح اسپین میں ہیلتھ ورکرز نے ہاتھوں پر سرخ رنگ لگا کر غزہ میں جاری قتلِ عام کی علامتی مذمت کی اور عالمی برادری سے فلسطینی عوام کی نسل کُشی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ...
تہران: ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں تہران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے اسے غیر قانونی اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے خبردار کیا ہے کہ اگر 28 ستمبر کو پابندیاں دوبارہ نافذ ہوئیں تو عالمی جوہری ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ ہونے والا معائنہ معاہدہ ختم کر دیا جائے گا۔ سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو ’’اسنیپ بیک...
آئی ٹی سی این ایشیا کراچی 2025 ، آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی شراکت داری کے فروغ کا شاندار موقع ہے جب کہ 'ای کامرس گیٹ وے پاکستان' کی جانب سے 26ویں آئی ٹی سی این ایشیا کا 23 سے 25 ستمبر تک کراچی میں انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور ایس آئی ایف سی کے اشتراک سے تاریخی ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی تین روزہ نمائش کا آغاز وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، شزہ فاطمہ خواجہ کریں گی۔ آئی ٹی سی این ایشیا پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری اور عالمی شراکت داری کو فروغ دے گا۔ ای کامرس گیٹ وے پاکستان، گروپ ڈائریکٹر...
ویب ڈیسک: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فیروز والا میں ایک کولڈ اسٹور پر کامیاب کارروائی کے دوران 60 ہزار کلو ایکسپائر ریڈی ٹو کک فروزن چکن، 400 کلو فنگس زدہ مصالحہ جات اور ناقابلِ استعمال سبزیاں تلف کر دی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چھاپہ مارا، جہاں بدبودار اور مضر صحت چکن جس میں کڑاہی بوٹی، چکن تکہ بوٹی، فجیتا، کلیجی، گردن اور کباب شامل تھے، ضبط کر کے تلف کیے گئے۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے حکام کے مطابق ایکسپائر اور تازہ اسٹاک کو ایک ہی ریک میں بغیر کسی تفریق کے ذخیرہ کیا گیا تھا، جو کہ...
قطر نے غزہ ثالثی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی شرط رکھ دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق قطر نے کہا ہے کہ ثالثی کا عمل تب شروع ہوگا جب اسرائیل فضائی حملے پر معافی مانگے گا۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر اپنے افسروں کی ہلاکت، خود مختاری کی یقین دہانی پر معافی قبول کرسکتا ہے۔ ادھر امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف آج قطری وزیراعظم سے ملیں گے جس میں غزہ جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر بات چیت ہوگی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں اسرائیل اور قطر کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے پر بات ہوگی۔ قطر، جو حماس اور امریکا دونوں کا قریبی اتحادی ہے، طویل عرصے سے غزہ میں موجود اس...
نئی سائنسی تحقیق نے پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے تشویشناک انکشافات کیے ہیں۔ جنوبی کوریا کی پوسٹیک (پوہانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) کے پروفیسر جونگہُن کام کی سربراہی میں ہونے والی اس تحقیق کے مطابق پاکستان آئندہ برسوں میں وقتاً فوقتاً ’سپر فلڈز‘ اور ’شدید خشک سالی‘ کا سامنا کرے گا۔ یہ تحقیق معروف جریدے ’انوائرنمنٹل ریسرچ لیٹرز‘ میں شائع ہوئی ہے اور اس تحقیق کو POSTECH کے ڈویژن آف انوائرمنٹل سائنس اینڈ انجینئرنگ کے پروفیسر جونگہُن کام اور پی ایچ ڈی طالب علم حسن رضا نے، چین کی سن یات سین یونیورسٹی کے پروفیسر داگانگ وانگ کی ٹیم کے اشتراک سے مکمل کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سنگین پیش گوئیاں تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی...
تہران (نیوز ڈیسک)ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کافیصلہ کرلیا۔ روسی میڈیا کے مطابق ایران نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف پابندیوں سے متعلق قرارداد کے بعد کیا ہے، ایرانی سکیورٹی کونسل کا کہنا ہےکہ یورپی ممالک کی جانب سے پابندیوں کے سبب آئی اے ای اے سے تعاون ختم کردیا جائے گا۔ ایران کی جانب سے تعاون ختم کرنےکا وقت نہیں بتایا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی تھی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بیٹی کو ویکسین لگوا کر مصطفی کمال نے بطور والد مہم پر اعتماد کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھاکہ یہ اقدام قوم کو یقین دلاتا ہے کہ ہماری بیٹیوں کی صحت سب سے مقدم ہے اور یہ عمل ویکسین کے خلاف ہر منفی پراپیگنڈے کا بہترین جواب ہے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ صحت کے شعبے کے لیے مصطفی کمال کی قیادت قابلِ فخر ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے امیر ڈاکٹر نورالحق نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کی زندگی انسانیت کے ہر شعبے کے لیے کامل نمونہ ہے۔ آپ ؐ نے مکہ کی اندھیروں میں توحید کا پیغام دیا، صبر و استقامت کے ساتھ ظلم برداشت کیا اور عفو و درگزر کا اعلیٰ معیار قائم کیا۔ہجرت کے بعد آپؐ نے مدینہ منورہ میں پہلی اسلامی ریاست قائم کی جسے ریاست مدینہ کہا جاتا ہے۔ یہ ریاست عدل، مساوات، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی روشن مثال تھی۔ یہاں مہاجرین و انصار کے درمیان مواخات کا نظام قائم کیا گیا، بیت المال کی بنیاد رکھی گئی اور میثاقِ مدینہ کے ذریعے مختلف مذاہب کے لوگوں کو برابری...
گلشن اقبال میٹروول میں مبینہ طور پر شوہر سے جھگڑے کے بعد برساتی نالے میں کود کر لاپتہ ہونے والی ڈاکٹر مشعل کریم کے کیس کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے گلشن اقبال میٹروول تھرڈ کے قریب برساتی نالے میں گزشتہ اتوار کی شب مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر لاپتہ ہونے والی خاتون کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس نے خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ ایدھی کے غوطہ خوروں کی جانب سے تلاش کا عمل جاری ہے لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ ایدھی حکام کے مطابق گزشتہ روز بھی خاتون کی تلاش کا ریسکیو...
پاکستان نے جنوبی افریقا کو0-2 سے شکست دے کرکامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مالدیپ کے شہر کلہدفھوشی میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان نے لیگ راونڈ میں مسلسل چوتھی فتح کے بعد فائنل فور میں کھیلنے کا حق حاصل کر لیا۔ قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا گیم 15-24 سے جیتنے کے بعد اگلے گیم میں 5-28 کی آسان فتح پائی۔ پاکستان کے کاشف علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 پوائنٹس اسکور کیے اور پلیئر آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔فاتح ٹیم کے کاشف، شاہد بشیر، مدثر شہزاد اور احمد حسن بیگ نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔ قبل ازیں پاکستان...
معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے اپنے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ دبئی کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران انہیں ان دیکھی طاقتوں کا سامنا کرنا پڑا، جنہوں نے ان کے سر کے بال کھینچے، جس سے وہ شدید خوف میں مبتلا ہو گئیں۔ مدیحہ نقوی کے مطابق وہ اپنے شوہر، سیاستدان فیصل سبزواری، اور نوزائیدہ بیٹے کے ہمراہ دبئی گئی تھیں۔ ہوٹل میں قیام کے دوران اچانک انہیں محسوس ہوا کہ کسی نے ان کے بال کھینچے۔ جب انہوں نے شوہر سے پوچھا تو انہوں نے انکار کیا کہ انہوں نے یا بچے نے ایسا کچھ کیا ہو۔ ابتدا میں مدیحہ نے اسے وہم سمجھا، لیکن یہ واقعہ رات میں دوبارہ پیش آیا، اور پھر اگلی...
پاکستان تحریک انصاف کی حامی اور مشہور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ خدیجہ شاہ نے سرکاری گاڑی جلانے کے مقابلے میں سنائی گئی قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت سے سنائی گئی پانچ سال قید کی سزا کے خلاف خدیجہ شاہ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ خدیجہ شاہ نے اپنے وکیل سمیر کھوسہ کی وساطت سے اپیل دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے قانون کے تقاضوں کے برعکس فیصلہ سنایا۔ درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے حقائق کا درست انداز میں جائزہ نہیں لیا اور شواہد کو نظرانداز کیا گیا۔ اپیل میں...
کوئٹہ: بلوچستان کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز بدر لائن کوئٹہ میں سیکیورٹی امور سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس آئی جی پی آغا محمد یوسف نے کی۔ اجلاس میں صوبے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال ادارہ جاتی نظم و ضبط اور اہلکاروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا خاص طور پر ضلع شیرانی میں پولیس اور لیویز تھانوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے پر جوانوں کی جواں مردی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔ اجلاس کے دوران ایڈیشنل آئی جی پی آغا محمد یوسف نے شہید اہلکار الطاف حسین کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ شیرانی...
ویب ڈیسک : پاک ،سعودی عرب معاہدے پر پاکستان مسلم لیگ (ق) نے 21 ستمبر (اتوار) کو یومِ تشکر منانے کا اعلان کردیا۔ جماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے ،اس اہم سنگ میل پر کل قوم سے اللہ تعالی' کا شکریہ ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اس اہم دفاعی مبصوبے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے، وہ ہمیشہ پاک ،سعودیہ گرم جوش تعلقات کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی غلام مصطفیٰ...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر زرداری کے دورہ چین میں حکام کے ساتھ بات چیت اور کچھ ایم او یوز بھی سائن ہوئے ہیں، صدر زرداری نے طے کیا ہے کہ انہوں نے چین کے دوروں کا اپنا ریکارڈ توڑنا ہے۔(جاری ہے) سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کی درخواست پر وزیراعظم سے...

جشن میلاد النبی کے بابرکت مہینےکی مناسبت سےپاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن ڈی سی میں محفل میلاد کا انعقاد
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔حسبِ روایت محفل کا انعقاد امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی زوجہ محترمہ لبنی رضوان کی جانب سے کیا گیا۔ درودو سلام اور شانِ نبی ﷺ میں نعیتہ کلام پر مبنی اس بابرکت محفل میں امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کے آغاز میں محترمہ لبنیٰ رضوان نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا مقدس و بابرکت موقع ہمیں ہمارے پیارے نبی، حضرت محمد ﷺکی ولادت باسعادت کی یاد دلاتا ہےجن کی زندگی رحمت،...
تحفظ خوراک کے وزیر رانا تنویر حسین نے اگلے سال کیلئے گندم کی پالیسی پر غور کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے آج کراچی میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کسانوں کے فائدے کیلئے قومی گندم پالیسی پر تمام صوبوں کا اتفاق رائے پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں گندم کاشت کرنے کیلئے کسانوں کی حوصلہ افزائی پر بھی اتفاق کیا گیا۔کسانوں کے فائدے کیلئے گندم کی امدادی قیمت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔رانا تنویر حسین نے گندم کی پیداوار بڑھانے اورکسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے وفاقی حکومت کے عزم کا اظہارکیا۔ اشتہار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) نے ڈینجرس پیٹرولیم لائسنس (ڈی پی ایل) حاصل کرنے کی آخری تاریخ میں 23 اکتوبر 2025 تک کی توسیع کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی پیٹرولیم ڈویڑن علی پرویز ملک، ڈی جی ایکسپلوزیو عبدل علی خان اور ڈائریکٹر محمد آفتاب قاضی سے اظہار تشکر کیا ہے۔ ایک بیان میں چیئرمین پی سی ڈی ایم اے سلیم ولی محمد نے کہا کہ وزارت کی جانب سے بروقت مداخلت قابل ستائش ہے تاہم ڈی پی ایل قوانین کا بنیادی مسئلہ اب بھی حل طلب ہے۔ توسیع تکنیکی طور پر صرف 42 دن کی مہلت ہے جبکہ صنعتی درآمدی سائیکل اوسطاً 60 سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر کی اہم ترین ٹرانسپورٹ اسکیم ریڈ لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبہ گزشتہ تین برس سے تاخیر کا شکار رہنے کے بعد اب مکمل طور پر تعطل میں آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر عالمی ڈونر اداروں نے بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں اور فنڈز کی بندر بانٹ کے باعث منصوبے کے لیے مزید رقم جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔باوثوق ذرائع نے بتایا کہ منصوبے کے لیے بین الاقوامی فنڈنگ ایجنسیوں نے خطیر رقم پہلے ہی فراہم کردی تھی تاکہ تعمیراتی کام شفاف اور بروقت مکمل کیا جاسکے، بدانتظامی اور مبینہ کرپشن کے باعث منصوبہ ادھورا رہ گیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے اس تعطل کی اصل وجوہات عوام...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر ایشیا کپ کے دوران پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا نے پی سی بی کو ایک سخت لہجے پر مبنی ای میل ارسال کی، جس میں واضح کیا گیا کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے درمیان ہونے والی میٹنگ کو موبائل فون سے ریکارڈ کرنا پلیئرز اینڈ میچ آفیشلز ایریا (PMOA) کے ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: پاکستان یو اے ای میچ میں ایک گھنٹے کی تاخیر، میچ ریفری اینڈی پائی...
دنیا میں پہلی بار ایک مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ وزیر نے کسی ملک کی پارلیمنٹ میں خطاب کیا — اور یہ منفرد اعزاز البانیہ کو حاصل ہوا۔ گزشتہ روز البانیہ کی پارلیمنٹ میں “ڈیلا” نامی اس AI وزیر نے اپنی پہلی تقریر کی۔ البانوی ثقافتی لباس میں ملبوس ڈیلا، جو کہ ایک خاتون AI وزیر ہیں، کا نام البانوی زبان میں ’سورج‘ کے معنی رکھتا ہے۔ اپنے خطاب میں ڈیلا نے واضح کیا کہ ان کی تخلیق کا مقصد انسانوں کی جگہ لینا نہیں بلکہ ان کی معاونت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا: “اصل خطرہ مشینوں سے نہیں، بلکہ اُن غیر انسانی فیصلوں سے ہے جو بعض اوقات اقتدار میں موجود انسان کرتے ہیں۔” ڈیلا کی یہ...
کاشغرـ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری کاشغر پہنچ گئے، کاشغر کے پارٹی سیکرٹری نی ژوانگ نے صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔(جاری ہے) ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ارومچی سے کاشغر پہنچ گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کاشغر لیننگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھرپور استقبال کیا گیا۔ کاشغر کے پارٹی سیکرٹری نی ژوانگ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔\932
اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے جو کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے، معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم رکھتی ہے جبکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ دہائیوں پر مشتمل مضبوط شراکت داری کو باضابطہ شکل دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے اور مشترکہ سلامتی کو یقینی بناتا ہے، معاہدے کے...
—فائل فوٹو مصری وزیرِخارجہ نے اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک بات میں پاک سعودی دفاعی معاہدے پر مبارکباد پیش کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور پاکستانی نائب وزیرِاعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مصری وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار اور جے شنکر سے ٹیلیفونک رابطہمصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار اور بھارتی ہم منصب جےشنکر کو علیحدہ علیحدہ فون کال کی ہے۔ اس موقع پر بدر عبدالعاطی نے پاکستان اور سعودی عرب کو دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی۔پاکستان اور مصر کے رہنماؤں نے امن و استحکام اور اقتصادی ترقی کی اہمیت پر زور...
طالبان کی قید میں آٹھ ماہ گزارنے کے بعد ایک سینیئر برطانوی جوڑے اربی اور پیٹر رینولڈز کو بالآخر رہا کر دیا گیا ہے، جنہیں فروری میں افغان طالبان کے انٹیریئر منسٹری نے حراست میں لیا تھا۔ جوڑے کی رہائی قطر کی کامیاب ثالثی کے بعد عمل میں آئی، رہائی کے بعد جوڑے کو دوحہ منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں گرفتار برطانوی جوڑا کون ہے؟ طالبان وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کے مطابق رواں سال فروری میں مجموعی طور پر 4 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں 2 برطانوی شہری، ایک چینی نژاد امریکی شہری اور ان کا مقامی مترجم شامل تھے۔ برطانوی خبر رساں ادارے “PA” کے مطابق، یہ جوڑا اپنے...
صدر مسلم کانفرنس نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ ایک عظیم مفکر، دانشور اور تحریک آزادی کے بے مثال رہنما تھے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے تحریک آزادی کشمیر کے نامور رہنما، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سری نگر کے صدر، حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین و ترجمان پروفیسر عبدالغنی بٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے دی جانے والی خدمات کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ کی جدوجہد اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 میں شریک سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کے والد گزشتہ روز انتقال کر گئے۔سری لنکن میڈیا کے مطابق کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کے والد، سورنگا نیروشن ویلالاگے، افغانستان کے خلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ کے دوران یہ افسوسناک خبر انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے اختتام پر کوچ سنتھ جے سوریا اور ٹیم مینجر نے دی، جس کے بعد وہ ہنگامی طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے۔ ٹیم مینجمنٹ اور ساتھی کھلاڑیوں نے اس مشکل گھڑی میں...
نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ فینٹانل بنانے والے کیمیائی اجزاء کی اسمگلنگ میں ملوث متعدد بھارتی کاروباری شخصیات اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ اجزاء فینٹانل کی تیاری میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، جبکہ فینٹانل امریکا میں اوورڈوز کے باعث سب سے زیادہ اموات کی بڑی وجہ سمجھا جاتا ہے۔ سفارتخانے کے بیان میں ملزمان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، تاہم ترجمان نے تصدیق کی کہ وہ سب بھارتی شہری ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارتی حکام منشیات کی اسمگلنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے امریکی اداروں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر...
دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پاکستان نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ کرکٹ کے میدان کو سیاست کا اکھاڑہ نہ بنایا جائے اور میچ ’’اسپرٹ آف کرکٹ‘‘ کے تحت کھیلا جائے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو ہونے والے اس میچ سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ میچ کے آفیشلز کو پہلے ہی واضح ہدایات دی جائیں تاکہ کھیل کے دوران کسی قسم کی سیاسی حرکت نہ ہو۔ یہ خدشات اس وقت پیدا ہوئے جب ابتدائی مرحلے میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ...
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک 30 سالہ ٹیکنالوجی ماہر بھارتی شہری پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے مبینہ طور پر اپنے روم میٹ پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔ سانتا کلارا کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس اور پولیس نے مشترکہ تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم اہل خانہ نے نسل پرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مہا بوب نگر (تلنگانہ) سے تعلق رکھنے والے محمد نظام الدین کو 3 ستمبر کو سانتا کلارا میں ان کے گھر پر گولی ماری گئی، جہاں وہ اپنے روم میٹ کو دبائے ہوئے تھے اور اس کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شہریوں کا...
اسلام آباد میں رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے زیرِاہتمام دوسرے سالانہ 3 روزہ سیرت فیسٹیول کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مقررین نے زور دیا کہ قدرتی آفات کو عذاب قرار دینے کے بجائے انسانی زندگی کا چیلنج سمجھتے ہوئے ان کے حل کی جانب توجہ دی جائے۔ مقررین نے کہا کہ سوشل میڈیا کے منفی استعمال نے نوجوان نسل میں تباہی کی بنیادیں گہری کر دی ہیں، اس لیے اس حوالے سے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ فیسٹیول کے دوران یوتھ کنونشن، کتاب میلہ، اسلامی کیلی گرافی نمائش، محفلِ نعت اور نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا، جن میں شہریوں سمیت بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: سول سوسائٹی عمرکوٹ کے وفد کا رحمت...
لندن کے ویمبلے ایرینا میں منعقدہ ایک بڑے فنڈریزنگ کنسرٹ ’’ٹوگیدر فار فلسطین‘‘ کے دوران برطانوی اداکار بینڈکٹ کمبربیچ نے معروف فلسطینی شاعر محمود درویش کی نظم پڑھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کنسرٹ میں شہریوں نے دل کھول کر عطیات دیئے اور 2 ملین ڈالر اکٹھے ہوئے جو فلسطینی امدادی اور فلاحی تنظیموں کو دی جائیں گی۔ تقریب میں اداکار بینڈکٹ کمبربیچ نے جذباتی انداز میں فلسطینی شاعر محمود درویش کی نظم On This Land There Are Reasons to Live کے اشعار پڑھ کر حاضرین کو اشکبار کردیا۔ جس کے بول یہ تھے کہ اس سرزمین پر جینے کی وجوہات ہیں، یہ زمین، زمینوں کی سردار، یہ فلسطین کہلائی اور ہمیشہ فلسطین کہلائے گی، میری زمین، میری محبوبہ، تو جینے...

صدرزرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر کا استقبال
ارومچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے شہر ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا جہاں ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے ان کا استقبال کیا۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت اور ان کے وفد کو بتایا گیا کہ سینٹر 30 سے زائد محکموں کو ڈیجیٹلی ملا کر شہریوں کو 200 سے زیادہ خدمات فراہم کرتا ہے۔(جاری ہے) مرکز عوامی خدمات کے لیے ون ونڈو ہب کے طور پر کام کرتا ہے، اس کے علاوہ سینٹر عوامی صحت، تعلیم، روڈ سیفٹی، یوٹیلٹیز اور ایمرجنسی رسپانس میں ہم آہنگی فراہم کرتا ہے۔ صدر آصف علی...
امریکا اور برطانیہ نے تجارتی شعبوں میں ایک ساتھ ملکر کام کرنے کا عہد کیا ہے اور متعدد معاہدوں پر دستخط کردیئے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے دورے پر پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے چیكرز پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور بعد ازاں وزیراعظم اسٹار کیئر سے دوبدو ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، عالمی سیاست اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی جس کے دوران دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے، تجارتی تعلقات کو وسعت دینے اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے صدر ٹرمپ کو...
فیفا نے مردوں کے فٹبال کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی جاری کر دی ہے، جس میں یورپی چیمپیئن اسپین نے شاندار چھلانگ لگاتے ہوئے 11 برس بعد پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اسپین نے حالیہ بین الاقوامی میچز میں عمدہ کارکردگی کے باعث ارجنٹائن کو پیچھے چھوڑ دیا، جو اپریل 2023 کے بعد پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوا ہے۔ ???????????? Spain claim the top spot in the latest #FIFARanking! — FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) September 18, 2025 درجہ بندی کے مطابق فرانس دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ ارجنٹائن تیسرے نمبر پر کھسک گیا ہے۔ برازیل چوتھی، انگلینڈ پانچویں، پرتگال چھٹے اور نیدرلینڈز 7ویں نمبر پر ہیں۔ اٹلی، کروشیا اور بیلجیم بھی ٹاپ 10 میں...

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے استقبال کیا
ارومچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے شہر ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا جہاں ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے ان کا استقبال کیا۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت اور ان کے وفد کو بتایا گیا کہ سینٹر 30 سے زائد محکموں کو ڈیجیٹلی ملا کر شہریوں کو 200 سے زیادہ خدمات فراہم کرتا ہے۔(جاری ہے) مرکز عوامی خدمات کے لیے ون ونڈو ہب کے طور پر کام کرتا ہے، اس کے علاوہ سینٹر عوامی صحت، تعلیم، روڈ سیفٹی، یوٹیلٹیز اور ایمرجنسی رسپانس میں ہم آہنگی فراہم کرتا ہے۔ صدر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین، معروف کشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔(جاری ہے) جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے پروفیسر عبدالغنی بھٹ کی جدوجہدِ آزادی کشمیر میں تاریخی کردار کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور مرحوم کے اہل خانہ اور کشمیری عوام سے یکجہتی اور دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ اور کہا کہ پروفیسر عبدالغنی بھٹ نے پوری زندگی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے وقف کی۔ آزادی کشمیر کی تحریک میں پروفیسر عبد الغنی بھٹ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔پروفیسر...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ٹرننگ پوائنٹ کے بانی چارلی کرک کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اگرچہ مقتول کے سیاسی نظریات سے ان کا گہرا اختلاف تھا، مگر امریکی عوام کو ان آرا پر کھل کر تنقید کا حق حاصل ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر کرک کو نہیں جانتے تھے، تاہم ان کے نقطہ نظر سے واقف تھے۔ اوباما نے مزید کہا: میرا خیال ہے کہ وہ نظریات غلط تھے، لیکن جو واقعہ پیش آیا وہ ایک افسوس ناک المیہ ہے، میں ان کے خاندان سے تعزیت کرتا ہوں۔اوباما نے کرک کے ان خیالات کو بھی مسترد...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔ اس سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم یہ اپیل آرڈیننس 1972 کے تحت داخل کی گئی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ پی ٹی اے کے موجودہ چیئرمین ہیں اور اپنی ذمہ داریاں قوانین اور ضوابط کے مطابق انجام دے رہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(کامرس ڈیسک )پاکستان میں شدید سیلاب کے باعث زرعی زمین کے وسیع رقبے کی تباہی کے پیش نظر پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو خط لکھ کر فوری طور پر ایک جامع ریلیف پیکیج تیار کرنے اور اس کی منظوری دینے پر زور دیا ہے تاکہ ملکی زرعی معیشت کو تباہی سے بچایا جا سکے۔صدر خواجہ محبوب الرحمن نے کہا زرعی شعبہ، جو پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے، اب خطرناک زوال کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے غذائی تحفظ اور دیہی کمیونٹیز کی معاشی پائیداری کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ پی بی ایف کے صدر نے وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا کہ وزارتِ خزانہ فوری طور پر اقتصادی رابطہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مالے (انٹرنیشنل ڈیسک) مالدیپ کی پارلیمان نے صحافیوں اور میڈیا اداروں کو ضابطہ کار میں لانے کے لیے نیا قانون منظور کر لیا ۔ پارلیمان کی جانب سے میڈیا اینڈ براڈکاسٹنگ ریگولیشنز بل کی منظوری کے بعد ایک طاقتور کمیشن قائم کیا جائے گا، جو میڈیا اداروں کی معطلی، ویب سائٹس کی بندش اور بھاری جرمانے بھی کر سکے گا۔ اس قانون پر مقامی اور بین الاقوامی حلقوں نے سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ منگل کی شب منظور ہونے والے میڈیا اینڈ براڈکاسٹنگ ریگولیشنز بل کو انسانی حقوق کی تنظیموں نے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ۔ اس قانون کے تحت ایک ریگولیٹری کمیشن قائم کیا جائے گا، جسے میڈیا اداروں کو معطل، اخبارات کی ویب سائٹس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250918-08-6 اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ اسلامی تہذیب کے انجن کی پاور لائیز خراب ہوگئی ہیں، مسلمان ایک زمانے میں علم و تحقیق پر دنیا پر غالب تھے، آج ہم بہت پیچھے ہیں ۔اسرائیل نے پوری اسلامی دنیا کی کانفرنس کے اگلے دن ہی غزہ کے مسلمانوں کا قتل عام کیا،ہم تعداد میں زیادہ مگر کمزور ہیں۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے بین الاقوامی سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہاکہ نبیﷺ کا ذکر احسن عمل ہے جس کی کوئی مثال نہیں اللہ اور مخلوق میں ایک مشترکہ عمل نبیؐ پردرود شریف بھیجنا ہے ،نبی پاک کا امتی ؐہونے پر اللہ کا انعام اور شکر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) تعلقہ سندھڑی کے گوٹھ آچر مری سے 5 روز قبل لاپتہ ہونے والا پانچویں جماعت کی طالب علم چنیسر مری کے خلاف ایکسائز انسپکٹر شاہنواز زرداری کی جانب سے چرس رکھنے کے مقدمے کے اندراج کے خلاف نوجوان کے ورثاء، پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماؤں اور مری برادری کے افراد نے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نوجوان کے خلاف جھوٹا مقدمہ ختم کیا جائے اور ایکسائز انسپکٹر شاہنواز زرداری کو ہٹایا جائے اس موقع پر مظاہرین نوجوان کے والد جاڑو مری، ضلع کونسل کی خاتون رکن عابدہ لاشاری، نصیر خان مری، نہال مری، آچن مری اور دیگر نے کہا کہ ایکسائز پولیس نے 5 روز قبل...