2025-09-21@05:19:26 GMT
تلاش کی گنتی: 310

«حملے کیے گئے»:

(نئی خبر)
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا ساڑھے 4 گھنٹے طویل اجلاس، کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ 195 اساتذہ کی بھرتی، مزید 700 اساتذہ کی اسامیوں کی تخلیق، تعلیمی بورڈ کے قوانین میں ترامیم کی منظوری۔ کراچی میں 100 الیکٹرک بسیں کرائے پر خریداری ماڈل کے تحت چلانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیلاب سے بچاؤ کے چوتھے منصوبے کی لاگت 50، 50 فیصد کی بنیاد پر تقسیم کیجائے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو خواجہ سراؤں کیلیے تعلیمی پالیسی تیار کرنے اور کے 4 منصوبے کیلیے خریداری پر ٹیکس چھوٹ دینے کی بھی منظوری دے دی۔ اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوا، صوبائی وزراء، مشیران،...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے شرکاء کو موجودہ کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کے 19 اجلاسوں میں 518 فیصلے کیے گئے ہیں، 486 فیصلوں پر عمل درآمد ہو چکا ہے، 7 فیصلوں پر عمل درآمد جاری جبکہ 25 فیصلوں پر عمل درآمد تاخیر کا شکار ہے۔وزیرِ اعلیٰ کے پی کی جانب سے کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کی مجموعی صورتِ حال پر اطمنان کا اظہار کیا گیا۔اس دوران علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ جن فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہوا، اگلے اجلاس تک ان پر عمل درآمد یقینی بنائیں، جاری...
    کیف(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جنوری ۔2025 )روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے یو کرین پر بڑے پیمانے پر کروز میزائل داغ دیے، جس کے نتیجے میں توانائی کے انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے بعد یو کرین کئی علاقوں میں بجلی کی بندش پر مجبور ہوگیا سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرین کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ملک کو بجلی کی بند ش پر مجبور ہونا پڑا.(جاری ہے) ہرمن ہالوشچینکو نے فیس بک پر لکھا کہ دشمن یوکرین کے باشندوں کو دہشت زدہ کرنا جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ خطرے کے دوران پناہ...
    سٹی42: خیبر پختونخوا  کے علاقے سوات میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، شہری استغفراللہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے  ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ، جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 96میٹر تھی،   زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا۔ گلیڈی ایٹرز،سرفراز احمد کوبڑی ذمہ داری دینے کا فیصلہ زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔      
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق کیوشو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جبکہ ریکٹر اسکیل پر شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 56 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔ جاپانی حکام کے مطابق سمندر میں ایک میٹر تک بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں، میازاکی اور کوچی کے ساحلی علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی،جبکہ جنوبی جاپان میں موجود ایٹمی پاور پلانٹ معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔
    صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن — فائل فوٹو سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ نیا سال حکومتِ سندھ کے لیے ترقی اور خوش خبریوں کا سال ہے۔شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بڑے بڑے منصوبے چل رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو کا پہلا فیز عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، یلو لائن بی آر ٹی بھی وقت سے پہلے مکمل کریں گے، کام دن رات جاری ہے، بس ڈیپوز کے کام بھی چل رہے ہیں، اس سال شہریوں کے لیے ڈبل ڈیکر بسز بھی لا رہے ہیں۔ کراچی کی شارع فیصل پر ڈبل ڈیکر بسیں چلائیں گے:...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جنوری 2025ء) ماسکو میں روسی وزارت دفاع نے پیر 13 جنوری کے روز ایک بیان میں کہا، ’’گیارہ جنوری کو کییف حکومت نے یورپی ممالک کو روسی گیس کی سپلائی منقطع کرنے کی غرض سے جنوبی روس میں ایک گیس کمپریسر اسٹیشن پر، جو ترک اسٹریم (TurkStream) پائپ لائن کو گیس سپلائی کرتا ہے، نو ڈرون حملے کیے۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ان تمام ڈرونز کو مار گرایا گیا تاہم ان کے زمین پر گرنے والے ملبے سے اس گیس اسٹیشن کی عمارت اور تکنیکی آلات کو معمولی نقصان پہنچا۔ یہ اسٹیشن بحیرہ اسود پر روس کے جنوبی ساحل کے قریب اور جزیرہ نما کریمیا کے دوسری جانب...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں سیکریٹری اور کمشنر عہدے کے افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسرت جبین کمشنر بہاولپور، عامر کریم خان کمشنر ملتان ڈویژن، واجد علی شاہ سیکریٹری کوآرڈینیشن ٹو چیف منسٹر پنجاب تعینات کردیے گئے۔ حمیرا اکرام ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، ذیشان شبیر رانا اسپیشل سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، احمد جاوید قاضی سیکریٹری کوآپریٹو پنجاب، تقرری کے منتظر عمران سکندری سیکریٹری ٹرانسپورٹ تعینات کیے گئے ہیں۔ سیکریٹری زکوٰۃ و عشر میاں ابرار احمد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عرفان احمد سیکریٹری زکوٰۃ و عشر، ناصر محمود بشیر ایم ڈی، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب، اشفاق احمد کمشنر ڈی جی خان، مریم...