بھارتی دارالحکومت دہلی میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ نئی دہلی اور مضافات میں 4.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے کے باعث اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہ کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے
پڑھیں:
اینڈی پائیکرافٹ کے معاملے پر پاکستان کے سامنے تجاویز رکھ دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کی جانب سے پاک بھارت کرکٹ میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی )معاملے کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے معاملے پر پی سی بی اپنے سخت موقف پر قائم ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر اینڈی پائیکرافٹ کو نہیں ہٹایا گیا تو ہم بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے ۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل معاملے کو سلجھانے کے لئے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کررہا ہے اور اس حوالے سے پی سی بی کے سامنے کچھ تجاویز رکھی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پورے ٹورنامنٹ کے بجائے صرف پاکستان کے میچز سے پائیکرافٹ کو ہٹانے کی تجویز دی گئی ہے اور یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کے میچز میں پائیکرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن کو لگایا جاسکتا ہے۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پائی کرافٹ کا دونوں کپتانوں کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کے معاملے میں کردار نہ ہونے کے برابر تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آ ئی سی سی حکام کی اکثریتی رائے ہے کہ پائیکرافٹ قصوروار نہیں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی میچ اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست منظور نہیں کرے گا۔اینڈی پائی کرافٹ ایشیا کپ میں میچ ریفری کے فرائض جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔