سوات ، بونیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
سوات، بونیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، بونیر، ملاکنڈ ڈویژن اور گرد و نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز سوات تھا۔
زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی جب کہ مرکز بٹ خیلہ سے 6.5 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اُدھر ضلع بونیر میں بھی زلزلہ آنے کی اطلاعات ہیں۔ تمام مقامات سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ضلع خیبر کے مختلف علاقوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
ضلع خیبر کے علاقے علی مسجد، باڑا، جمرود اور پشاور میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی مسلسل کامیاب کارروائیاں جاری ہیں جس میں حال ہی میں ضلع خیبر کے مختلف علاقوں میں اے این ایف کی گزشتہ چند دنوں میں 6 کامیاب کارروائیاں ہوئی ہیں۔
ان علاقوں سے آئس، ہیروئن، چرس اور افیون کی 72 کلوگرام سے زائد مقدار ضبط کی گئی جبکہ کاروائی کے دوران 5 منشیات فروش گرفتار، جس میں ایک سرکاری ملازم بھی شامل ہے۔
منشیات گاڑیوں کے مختلف حصوں اور استعمال شدہ کپڑوں میں چھپائی گئی تھیں ، اے این ایف نے 5 گاڑیاں جن میں منشیات چھپائی گئی تھیں، قبضے میں لے لیں۔ اے این ایف نے انٹر سٹی بس سروس کے کارگو میں گھریلو سامان میں چھپائی گئی آئس اسمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔
آئس اور ہیروئن افغانستان سے لائی گئی تھیں جو کہ تیراہ اور خیبر کے راستے اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھیں۔