2025-08-16@15:54:49 GMT
تلاش کی گنتی: 325
«فیس وصول کی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) حکومت کی جانب سے پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں7 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔ اس سے قبل حکومت نے 15 جنوری کو پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔ گزشتہ پٹرول کی قیمت 256.13 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 260.95 روپے فی لیٹر ہے۔
کالج پرنسپل نے پولیس کو بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ محمد نفیس بددیانتی سے کالج کی تقریباً 81 طالبات سے امتحانی فیس کی مد میں نقد رقم 9 لاکھ 10 ہزار 2 سو روپے وصول کر چکا ہے، مگر یہ رقم بینک میں جمع کرانے کے بجائے خود رکھ لی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گورنمنٹ کالج فار وومن ناظم آباد کا سپرنٹنڈنٹ طالبات کی فیس کی مد میں وصول کی جانے والی نقد رقم 9 لاکھ 10 ہزار 2 سو روپے لے کر فرار ہو گیا۔ کالج پرنسپل کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ کے خلاف رضویہ سوسائٹی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مدعیہ مقدمہ شہلا بشیر کے مطابق وہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 20 گریڈ کی پروفیسر ہیں اور بحیثیت گورنمنٹ کالج فار...
اجلاس میں 11 فروری کو مقبول بٹ شہید کی برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے اور اس سلسلے میں بھارتی ہائی کمیشن لندن میں ہونے والے مظاہرے میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ لوٹن برانچ کا اہم اجلاس زیر صدارت راجہ کمان افسر منعقد ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں 11 فروری کو مقبول بٹ شہید کی برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے اور اس سلسلے میں بھارتی ہائی کمیشن لندن میں ہونے والے مظاہرے میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں لوٹن برانچ کے زیراہتمام آئندہ کے پروگرام کا شیڈول بھی طے گیا گیا، جس میں برانچ کے زیراہتمام شہید کشمیر...
اسلام آباد: ملک میں نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے 103 ارب روپے کا بھاری بوجھ گرڈ سے بجلی لینے والے صارفین پر ڈالا گیا ہے۔ حکومت نے شمسی (سولر) نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ نظام پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 2021 میں 321 میگاواٹ بجلی کے سولر نیٹ میٹرنگ کے کنکشن تھے، جو 2024ء میں بڑھ کر 3277 میگاواٹ ہوگئے ہیں اور 2034ء تک یہ کنکشن بڑھ کر 12377 میگاواٹ بجلی تک جا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی، اسلام آباد، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، پشاور، سیالکوٹ اور راولپنڈی کے 80 فیصد صارفین نیٹ میٹرنگ سسٹم میں شامل ہو چکے ہیں اور اب...
سابق اپوزشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و نون لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ امام مہدی (علیہ السلام) کی شان میں گستاخی کرنا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے اور اس کا تدارک ضروری ہے تاکہ دین اسلام اور اہل بیت (علیہم السلام) کی عزت و حرمت کا تحفظ کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و نون لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ امام مہدی (علیہ السلام) کی شان میں گستاخی کرنا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے اور اس کا تدارک ضروری ہے تاکہ دین اسلام اور اہل بیت (علیہم السلام) کی عزت و حرمت کا تحفظ کیا جا سکے۔...
شاہین عتیق: دہم جماعت کی طالبہ کو میٹرک کی سند پر تاریخ پیدائش درست کرانے میں 8 سال لگ گئے, سول کورٹ نے کیس کا فیصلہ 8 سال بعد سنایا۔ سول جج محمد یوسف سردار نے کیس کا فیصلہ سنایا اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کو طالبہ کی تاریخ پیدائش درست کرنے کا حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق طالبہ کو میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش کی غلطی کا سامنا تھا، جسے درست کرنے کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار سول کورٹ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تعلیمی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ طالبہ کی درست تاریخ پیدائش کی معلومات فراہم کریں۔
کراچی (کامرس رپورٹر)دنیا بھر میں مسلسل آٹھ برسوں سے 100ملین سے زائد یونٹس کی فروخت کے ساتھ نمبر ون الیکٹرک ٹو وہیلر لیڈر یادی (Yadea) نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں چار جدید الیکٹرک وہیکلزماڈلز متعارف کرائے ہیں،جبکہ اس موقع پر GT 30 کی قیمت اور خصوصیات سے متعلق اہم تفصیلات بھی سامنے لائی گئیں۔پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) مارکیٹ کی ترقی کے انتہائی روشن امکانات ہیں، جہاں ماحولیاتی خدشات کے بارے میں بڑھتی ہوئی بیداری، ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، اور سبز نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے معاون حکومتی اقدامات کی وجہ سے ای وی مارکیٹ کا مستقبل روشن ہے۔انڈسٹری کا تخمینہ ہے کہ پاکستان میں ای وی مارکیٹ 80 فیصد سے زیادہ بڑھے...
اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ہیرزی ہیلوی نے غزہ میں جنگ بندی کے چند روز بعد ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ہیلوی نے اعتراف کیا کہ وہ 7 اکتوبر (2023) کے روز فوج کی ناکامی کی ذمے داری قبول کرتے ہیں۔ اس دن حماس کے حملے میں 1140 سے زیادہ اسرائیلی مارے گئے تھے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ 6 مارچ کو اپنی ذمے داریوں اور فوج کی قیادت کے منصب سے سبک دوش ہو جائیں گے۔ ہیلوی نے اپنا استعفیٰ وزیر دفاع یسرائیل کاتز اور وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو بھیجے گئے ایک سرکاری خط کے ضمن میں پیش کیا۔ ہیلوی...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈرائیونگ لائسنس آن لائن ہونے سے لائسنس بنوانے والوں کی تعداد میں4سو فیصد تک اضافہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق ٹریفک چالان کے جرمانوں میں اضافے کے باعث شہری لائسنس کے حصول کیلیے سر گرم ہوگئے آن لائن لائسنس بنانے کی شرح 4 سو فیصد تک بڑھ گئی جبکہ مختلف ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں بھی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس ناظم آباد برانچ اعجاز قائم خانی نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا گیا ہے بغیر لائسنس گاڑی چلانا قانونی واخلاقی جرم ہے ناظم آباد برانچ سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کردیا گیا ہے اگر کسی کو بھی...
بلیواسکائی اور دیگر سوشل میڈیا ایپس ٹک ٹاک صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے ٹرمپ کے وعدے پر امریکی صارفین کے لیے سروس بحال کردی چونکہ امریکا میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا مستقبل غیر یقینی ہے، اس لیے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ان لاکھوں صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے نئی خصوصیات متعارف کروا رہے ہیں، خاص کر بلیو اسکائی،ایکس اور میٹا ٹک ٹاک صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے کے لیے نئے نئے فیچرز لانچ کررہے ہیں، ان فیچرز میں ایک اہم فیچر ویڈیو ایڈیٹنگ فیچز ہے۔ بلیواسکائی کی مختصر ویڈیو اتوار کے سوشل میڈیا ایپ بلیواسکائی نے مختصر ویڈیوز کے نئے فیچر...

190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران 14، اہلیہ کو 7 سال قید: بشریٰ بی بی عدالت سے گرفتار، القادر یونیورسٹی ٹرسٹ ضبط، سرکاری کنٹرول میں دیدیا گیا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت + نوائے وقت رپورٹ)190 ملین پائونڈ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ کیس میں بدعنوانی اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب قرار پائے گئے، انہیں نیب آرڈیننس 1999 کے تحت مجرم قرار دیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔ جبکہ عدالت نے ذلفی بخاری، شہزاد اکبر، فرح شہزادی عرف گوگی، ضیاء المصطفی نسیم سمیت چھ ملزموں کو فیصلے میں اشتہاری قرار دیا ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کو کرپشن میں سہولت کاری اور معاونت پر مجرم قرار دیا جاتا ہے، انہیں 7 سال قید...
اسلا م آباد : سولر پینلز کی قیمتوں میں 4سے 5روپے فی واٹ اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں سولر سسٹمز کی تنصیب کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے، اب ایک سولر سسٹم نصب کرنے پر 35ہزار روپے سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافی خرچ آئے گا۔ مارکیٹ میں 5کلو واٹ سسٹم5 لاکھ 50 ہزارروپے، 7کلو واٹ سسٹم6 لاکھ 25 ہزار روپے، 10کلو واٹ سسٹم8 لاکھ 50ہزار روپے ،12 کلو واٹ سسٹم9 لاکھ 75 ہزار روپے ،15کلو واٹ سسٹم11 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، یہ قیمتیں آن گرڈ سسٹمز کی ہیں جبکہ ہائبرڈ سسٹمز کیلئے صارفین کو اضافی بیٹریز کی قیمت بھی ادا کرنی ہوگی۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات مہنگی خام تیل ڈیزل عالمی مارکیٹ وفاقی حکومت وی نیوز
اسلام آباد:پاکستان میں تنخواہ دار طبقہ نے 24-2023 کے دوران 368 ارب روپے ٹیکس ادا کر کے ملک کا تیسرا سب سے بڑا ٹیکس دینے والا شعبہ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، تنخواہ دار طبقے نے پچھلے سال 23-2022 کے مقابلے میں 103 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس ادا کیا، جس میں 39.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کنٹریکٹس سے 496 ارب روپے ٹیکس حاصل کیا گیا، جو کہ 106 ارب روپے کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ بینکوں کے سود اور سیکیورٹیز سے 489 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا، جس میں 52.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ منافع کی تقسیم پر 70 فیصد...
اسلام آباد:وزارت توانائی نے قومی اسمبلی میں اعتراف کیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین سے بجلی کے بلوں کے ذریعے 8 مختلف اقسام کے ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے بجلی صارفین سے 4 مختلف قسم کے جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) سمیت دیگر متفرق ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے جس جس مد میں ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں ان میں نارمل جی ایس ٹی کے نام پر گزشتہ ایک سال میں 102 ارب 43 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔ اسی طرح مزید جی ایس ٹی کے نام...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے جارہی ہے ،عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل، پیٹرول کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔اِسی طرح مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، خام تیل کی قیمت سب سے زیادہ 10 اپریل کو 91.17 ڈالر فی بیرل اور کم سے کم 10 ستمبر کو 70.17 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی، جبکہ 31 دسمبر کو خام تیل کی قیمت 74.64 ڈالر فی بیرل تھی۔ رواں سال کے آغاز میں ہی برطانوی...
بھارتی اداکار اور فٹنس ٹرینر ساحل خان کی اہلیہ ملینا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا۔ ساحل خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ ملینا الیگزینڈرا کے ہمراہ کچھ نئی خوبصورت تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ان تصاویر میں بھارتی اداکار اہلیہ کو باہوں میں تھامے کیمرے کے لیے پوز دیتے نظر آ رہے ہیں جبکہ ویڈیو میں ان کی اہلیہ کو گلاب کے پھولوں سے سجی میز کے پاس بیٹھے خوشگوار موڈ میں پھولوں کو پیار سے چھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Sahil Khan (@sahilkhan) اُنہوں نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت فخر ہے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل، پٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو 15 جنوری کے حتمی حساب کتاب پر منحصر ہے، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ گزشتہ ہفتے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی تیل اور توانائی کی برآمدات پر سخت پابندیوں کی دھمکیوں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں واپسی کے بعد...
وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب میں زراعت، شمسی توانائی اور صنعتی انقلاب کے لئے بڑے فیصلے کرتے ہوئے 28فروری تک 10ہزار ٹریکٹرز، مارچ تک مزید 2 ہزارسپرسیڈرز رعایتی قیمت پر کسانوں کو دینے کی ہدایت کردی جب کہ شہریوں کو مفت شمسی توانائی دینے کی اسکیم میں مزید تیزی اور وسعت لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سینئیر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی زیرصدارت زراعت، توانائی، صنعت کی وزارتوں اور ذیلی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت 6ماہ کے دوران وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کے جائزے کے سلسلے میں یہ چھٹا اجلاس تھا۔ اجلاس میں ترقی اور منصوبہ بندی کے چئیرمین نبیل احمد اعوان،آصف طفیل اوردیگر محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی، تمام وزارتوں اور محکموں نے...
کمیٹی نے ہائیکورٹ کے تمام بینچز کو بلٹ پروف گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی کو کیٹیگری اے قرار دینے کی بھی سفارش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ججز کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ججز کی سکیورٹی بڑھانے سے متعلق قائم کمیٹی نے سفارشات تیار کرلی ہیں، جس میں حساس علاقوں میں تعینات ججز کو ذاتی سکیورٹی کے علاوہ گھر اور راستے میں بھی سکیورٹی فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ سکیورٹی سے متعلق حساس علاقے کے تعین کی ذمہ داری سی ٹی ڈی کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے ہائیکورٹ کے تمام بینچز کو بلٹ پروف گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی کو کیٹیگری اے...
(رپورٹ: نجم انوار)پاکستان میںادویات کی قیمتوں میں 200فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔حکومت نے ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی ہے۔ بچوں کی ادویات دودھ وٹامنز پر 18فیصد جی ایس ٹی و سیل ٹیکس عائد ،4 ہزار میڈیکل ڈیوائسز بشمول شوگر ٹیسٹ کرنے کی اسٹرپس پر بھی 65 سے 70فیصد ٹیکس امپورٹ پر لگا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ول انجکشن (Avil injection) کی قیمت432روپے سے سیدھی1500 کر دی گئی۔ اسی طرح ہائی نون کمپنی کی دل کے امراض کی دوا بائی فورج 360روپے سے بڑھ کر 450 روپے کی ہو گئی ہے۔ جسم میں بخار اور درد کی دوا ایری نیک کی قیمت 549روپے سے بڑھ کر 686 روپے...
قومی ایئر لائن کی اسلام آباد سے پیرس کے لیے پرواز کی بحالی کے اعلان کو سراہا جا رہا ہے تاہم اس کا اشتہار سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اسلام آباد سے پیرس کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں جس کا اعلان ایک پوسٹ کے ساتھ کیا گیا۔ اس پوسٹ کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا کسی نے تعریف نے تو کسی نے ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔ پی آئی اے کی پیرس کے لیے پرواز کی پوسٹ ٹوئٹر پر دلچسپ میمز بھی بنائی گئیں۔ صارفین نے مزے مزے کے تبصرے بھی کیے۔ قومی ایئرلائن کے اس اشتہار میں پی آئی اے کے طیارے کو ایفل ٹاور...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news پاکستان پی ٹی آئی شہباز گل عمران خان