2025-08-05@02:40:46 GMT
تلاش کی گنتی: 24512

«کاشت نہیں»:

(نئی خبر)
    ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے کنٹری پارٹنر انسٹیٹیوٹ، مشل پاکستان نے چیئرمین سینیٹ، سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کو ایک باقاعدہ خط کے ذریعے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف مبینہ مفاد کے ٹکراؤ پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کے آغاز کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اس معاملے کی شفاف تحقیقات نہ کی گئیں تو یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے اور پاکستان کی بین الاقوامی درجہ بندی، خصوصاً کرپشن پرسیپشن انڈیکس (CPI)، پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ مشل پاکستان کے سی ای او عامر جہانگیر کی قیادت میں ادارے نے سینیٹر ابڑو پر الزام لگایا ہے کہ وہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) سے متعلق...
    پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان نے ایک حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے مشہور جوڑے سیف علی خان اور کرینہ کپور اپنی شادی کے اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں موجود ان کے میڈیا کے زرائع کے مطابق یہ شاہی جوڑا جو حال ہی میں سیف علی خان پر حملے کے بعد بےحد مقبول ہوا ممکنہ طور پر علیحدگی اختیار کرنے والا ہے۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سیف علی خان پر حملہ بھی کہا جارہا ہے کہ کرینہ کپور نے کیا تھا کیونکہ انہوں نے سیف کو گھر کی نوکرانی کے ساتھ پکڑ لیا تھا۔  انہوں نے بتایا کہ سیف علی خان نے...
    خوبصورت ترین اداکارہ عائزہ خان نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں بات کرکے مداحوں کو حیران اور پریشان کردیا۔ اداکارہ عائزہ خان اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں سے مداحوں کو سوشل میڈیا پر آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ وہ اپنے فیصلوں پر بھی مداح کو اعتماد میں لیتی ہیں لیکن اس بار کسی ڈرامہ یا کردار سے نہیں، بلکہ اپنی ریٹائرمنٹ کا پلان بتایا ہے۔ لندن کی ہری بھری وادیوں میں کھوئی ہوئی عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر اور کیپشن شیئر کیے کہ مداحوں کے دل بھی ان حسین مناظر میں اڑان بھرنے لگے ہیں۔ لندن کے پُرفضا قدرتی مناظر، ہریالی اور پُرسکون ماحول کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک چونکا دینے والا کیپشن بھی لکھا۔ اداکارہ نے لکھا...
    اسلام آباد ایکسپریس لاہور سے راولپنڈی جاتے پٹڑی سے اتر گئی، 50 سافر زخمی، وزیراعظم کا اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز مریدکے(سب نیوز)لاہور سے اسلام آباد جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے، جس سے 50 مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔جمعہ کے روز لاہور سے اسلام آباد جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کالا شاہ کاکو اور مریدکے کے درمیان نالہ ڈیک کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور 3 مکمل طور پر الٹ گئیں، جبکہ 50 مسافر زخمی ہو گئے۔حادثے کے فوری بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد زخمی مسافر مدد کے منتظر رہے۔ ابتدائی طور پر امدادی ٹیمیں...
    جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے بعد ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے گریڈ 17 سے 22 کے 252 افسران کے تبادلے و تقرریاں کردی گئیں۔ایف بی آر نے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق فوری ہو گا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 18 سے 21 کے 33 افسران کو اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں، اسی طرح ان لینڈ ریونیو گریڈ 22 کا ایک اور گریڈ 21 کے 10 افسران...
     سپین کاویزا صرف21ہزارروپےمیں یورپ جانے کے خواہشمندوں کے لئے سنہری موقع یورپ جانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری، اہم یورپی ملک نے سب سے سستا ویزا متعارف کرادیاجو صرف 21 ہزار روپے میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔ سپین یورپ کے خوبصورت لیکن مہنگے ممالک میں سے ایک ہے تاہم اب اس نے غیر یورپی افراد کے لیے یورپ کی تاریخ کا سب سے سستا ویزا صرف 75 ڈالر (لگ بھگ 21 ہزار روپے پاکستانی) میں فراہم کر رہا ہے۔ سپین نے نیا ڈیجیٹل نوماڈ ویزا متعارف کرایا یہ ویزا ان غیر یورپی ریمورٹ ورکرز کے لیے ہے، جو اسپین میں ایک سال یا اس سے زائد مدت تک رہنا اور کام کرنا چاہتے ہیں۔ اسپین کے اسٹارٹ اپ ایکٹ کے تحت...
    حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی کا مارچ ختم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جماعت اسلامی اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پرحق دو تحریک کے لانگ مارچ کو ختم کرنے، بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوگیا۔وفاقی دارالحکومت میں مسلم لیگی رہنماوں کے ہمراہ جماعت اسلامی کے اراکین نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران لانگ مارچ کو لاہور میں ہی ختم کرنے کر دیا ، لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے ایک کمیٹی بنائی جا رہی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی وفد سے ملاقات...
    خاتون اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام اور خصوصاً دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے۔ انہوں نے نواب شاہ میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے لطیف ہال میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا جہاں پیپلز ہاؤسنگ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ خواتین میں گھروں کی ملکیتی دستاویزات تقسیم کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: ہر خاندان کی ترقی ہمارا قومی فرض ہے، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے فخر کا دن ہے کیونکہ خواتین کو جو اسناد دی جا رہی ہیں، وہ محض کاغذ کے ٹکڑے نہیں بلکہ ان کے اختیار، تحفظ اور...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف وفاق اور پنجاب حکومتوں کے بعض وزراء، مشیروں اور معاونین کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کےصدر نواز شریف وفاق اور پنجاب دونوں حکومتوں کے بعض وزرا، معاونین اور مشیروں کی کارکردگی سے ناخوش ہیں اور ان کی کارکردگی جانچنے کی ہدایت کی ہے۔ گزشتہ دنوں مری میں نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں بالخصوص وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے میٹنگز ہوئی تھیں، جس میں یہ معاملہ زیر بحث آیا تھا۔ اس موقع پر نواز شریف نے کچھ وزرا کے نام لے کر ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے تھے، بالخصوص پنجاب حکومت کے چند وزرا ءکی...
    سٹی 42: خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کا دن ہم سب کے لیے فخر کا دن ہے، گھر کے مالکانہ حقوق کی اسناد صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں، بلکہ آپ کے مستقبل کا تحفظ ہے۔نواب شاہ کے علاقے شہید بینظیر آباد میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز منصوبے کے تحت مالکانہ حقوق کی اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے تحت ایس پی ایچ ایف منصوبے کے تحت 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہر گھر کی زمین اس گھر کی خاتون کے نام کی جا رہی ہے۔ آصفہ بھٹو نے...
    پی ٹی آئی  کے بانی عمران خان کے بہن علیمہ خان کی جانب سے ان کے بیٹوں کی ویزے کے لیے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ نے بھی ردعمل دے دیا۔   نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت داخلہ نے بتایاکہبانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی کوئی ویزا درخواست زیر غور نہیں ہے۔  فیملی ویزا یا کسی بھی قسم کا ویزا وزارت داخلہ جاری نہیں کرتی اور وزارت داخلہ کے بارے میں دعویٰ خلاف حقیقت ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس نوعیت کا ویزا صرف ہائی کمیشن اور وزارت خارجہ کے دائرہ کار میں آتا ہے۔  قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے...
    حکومت پاکستان اور جماعت اسلامی کے درمیان ‘حق دو بلوچستان’ تحریک کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد جماعت اسلامی نے لاہور پریس کلب کے سامنے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان نے اعلان کیا کہ حکومت نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کر لیا ہے، جماعت اسلامی اب اپنا دھرنا ختم کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سرحد کی بندش اور لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر مولانا ہدایت الرحمان کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ سے اسلام آباد میں ملاقات...
      محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں شدید بارشوں کے ساتھ طوفان کی پیشگوئی کر دی  میٹ آفس کے مطابق برطانیہ میں طوفان فلورس پیر کو شدیدبارش اور ہواؤں کے ساتھ ٹکرائے گا، طوفان فلورس رواں موسم کا چھٹا اور جنوری کے بعد پہلا شدیدطوفان ہو گا۔   طوفان کا مرکز برطانیہ کے شمالی حصے سے گزرے گا۔  میٹ آفس کا کہنا ہے کہ جنوبی اور مغربی علاقوں میں سب سے زیادہ شدید ہوائیں چلنے کا خدشہ ہے، طوفان کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے جب کہ کچھ علاقوں میں ہوائیں 60 سے 80 میل فی گھنٹہ کی رفتارسےچل سکتی ہیں۔  اسکاٹ لینڈ کے ساحلی علاقوں میں جھکڑ کی شدت 85 میل فی گھنٹہ تک...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں کل جماعتی کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی 38فیصد سےسنگل ڈیجٹ پرآگئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور مہنگائی میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔تحریک انصاف والے شرطیں لگاتے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے گا، سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں ہر روز ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، حکومتی اقدامات سےمعیشت درست سمت میں گامزن ہے، بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کے لیے ٹیکس کم کیا گیا۔ منی لانڈرنگ کا الزام، ارب پتی مکیش امبانی کے بھائی انیل امبانی  کےبھارت چھوڑنے پر پابندی...
    ذرائع پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹوں کو ماضی میں نادرا کارڈز جاری ہو چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹوں نے پاکستان کا آخری سفر نادرا کارڈز پر کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ویزا درخواست نہیں دی۔ ذرائع پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق قاسم اور سلیمان کو ماضی میں نادرا کارڈز جاری ہو چکے ہیں، عمران خان کے دونوں بیٹوں نے پاکستان کا آخری سفر نادرا کارڈز پر کیا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ویزا درخواست کیلئے قاسم اور سلیمان کو ہائی کمیشن جانے کی ضرورت نہیں، ویزا درخواستیں وزارت داخلہ میں براہ راست آن لائن وصول کی جا...
    اپنے اہم پالیسی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن میں مصروفیت کی وجہ سے بعد میں معلوم ہوا کہ بھارتی حکومت نے فیٹف سے متعلق میرے ایک بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے، جس کی تھوڑی وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت کی طرف سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فیٹف سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے اور پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے متعلق علی امین گنڈا پور نے سخت ردعمل دیا ہے۔ اپنے اہم پالیسی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن میں مصروفیت کی وجہ سے بعد میں معلوم ہوا کہ بھارتی حکومت نے فیٹف سے متعلق میرے ایک بیان...
    پی سی بی بورڈ کا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے نام سے شرکت پرپابندی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈآف ڈائریکٹرز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے نام سے شرکت پرپابندی کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کا نام اب کسی بھی لیگ میں استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ پاکستان کا نام استعمال کرنے کی پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں جاری ایونٹ میں پاکستان چیمپئنز کو فائنل کھیلنے کی اجازت ہوگی، ڈبلیو سی ایل میں بھارتی انکار کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد فیصلہ کیا گیا...
    ٹیکنالوجی کی برق رفتار ترقی نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے، خاص طور پر تعلیم کے میدان میں ڈیجیٹل لرننگ یا ای لرننگ نے تدریسی عمل میں نئی جہتیں متعارف کرائی ہیں۔ یہ طلباء کو خود مختار سیکھنے کے مواقع فراہم کرتے ہوئے، عالمی سطح پر علم تک رسائی کو بھی آسان بناتا ہے۔ خاص طور پر کووڈ نائن ٹین کی وبا کے دوران جب روایتی تعلیمی طریقے چیلینجز کا شکار ہوئے، ڈیجیٹل لرننگ نے ایک اہم کردار ادا کیا۔ ڈیجیٹل لرننگ کی تعریف: ڈیجیٹل لرننگ ایک ایسا سیکھنے کا طریقہ ہے جس میں طلباء ٹیکنالوجی کے ذریعے علم بڑھاتے ہیں۔ آن لائن کورسز، ویڈیو ٹیوٹوریلز، اور انٹرایکیٹو ایپلیکیشنز اس کا حصہ ہیں۔ اس کا مقصد طلباء کی سیکھنے...
    زمین کی کوکھ سے اُٹھنے والی کراہیں، برفانی چوٹیاں جو تیزی سے پگھل رہی ہیں، جنگلات کی آگ جو انسان کے گناہوں کا دھواں آسمان تک پہنچا رہی ہے، اور سمندر جو اپنی حدیں پار کر رہے ہیں یہ سب اس بات کے گواہ ہیں کہ کلائمٹ چینج اب کوئی مستقبل کا اندیشہ نہیں بلکہ موجودہ عہد کا سنگین بحران بن چکا ہے۔ 2025 میں دنیا ایک نئے اور خطرناک دور میں داخل ہوچکی ہے، جہاں ماحولیاتی تبدیلیوں نے صرف تحقیقاتی مقالوں یا ماحولیاتی کانفرنسوں کا موضوع بننے کے بجائے انسانی بقا کے بنیادی سوالات کو جنم دیا ہے۔ اس سال کے پہلے چھے ماہ میں دنیا بھر میں درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔ عالمی سطح پر...
    رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا تھا کہ آسانی سے دستیاب شناختی دستاویزات جیسے آدھار کارڈ، راشن کارڈ اور ووٹر آئی ڈی کو قبول کیا جائے لیکن کمیشن نے عدالت کی اس سفارش کو نظرانداز کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیو سینا کی رکن پارلیمان پرینکا چترویدی نے بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سارا عمل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ہدایات پر کیا جا رہا ہے اور ووٹر لسٹ میں یکطرفہ چھیڑ چھاڑ ہو رہی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرینکا چترویدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ایس آئی آر کے تحت...
    – افغانستان میں طالبان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ خلیجی ریاست قطر 3,100 افغان شہریوں کو ملازمتیں فراہم کرے گی۔ یہ معاہدہ رواں ماہ دونوں ممالک کے درمیان طے پایا، جس کا مقصد افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت اور بے روزگاری پر قابو پانا ہے۔ افغان وزارت محنت کے ترجمان سمیع اللہ ابراہیمی کے مطابق، منگل سے ملک بھر کے مراکز میں درخواستیں جمع کرانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اب تک کابل اور مضافاتی علاقوں سے 8,500 سے زائد افراد نے خود کو رجسٹر کروا لیا ہے، جبکہ پورے ملک سے 15,500 سے زیادہ درخواستوں کی توقع ہے۔ صرف قندھار میں 1,000 اور ہرات میں 2,000 کے قریب افراد نے ملازمت کے لیے درخواستیں جمع کرائی...
    اپوزیشن کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آل پارٹیز کانفرنس اختتام پذیررہنمائوں کی پریس کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کو چیلنجز سے نکالنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت دو روزہ آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر اپوزیشن رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے دیگر رہنماں کے ہمراہ اے پی سی کا مشترکہ اعلامیہ پڑھتے ہوئے کہا کہ ملک میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے اور ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،...
    قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا ہے کہ سند بھر کے تعلیمی اداروں میں اسکاؤٹ یونٹ کا قیام لازمی قرار دیا جائے تاکہ ہم مستقبل کے لیے اچھے معمار تیار کر سکیں۔وہ سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں جشن آزادی کی تقریبات کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ اسکارف ڈے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔تقریب سے صوبائی کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز اور صوبائی سیکرٹری سید اختر میر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈی جی کالجز پروفیسر نوید رب، انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کے سابق ناظم امتحانات عمران چشتی، انور علی بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے مزید...
      وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کی حالیہ پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاہےکہ اپوزیشن کے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔  عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے معیشت سنبھالی، ملک ڈیفالٹ کے دھانے پر کھڑا تھا۔ “تحریک انصاف والے شرطیں لگا رہے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے گا، یہاں تک کہ وہ دعائیں مانگ رہے تھے کہ پاکستان دیوالیہ ہو جائے۔” انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس، آج پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے، پٹرول کی قیمتوں...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر انتظام آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔  کانفرنس کے بعد اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں مشترکہ اعلامیہ جاری کر رہے ہیں جب اپوزیشن کو ختم کیا جارہا ہے، ہائبرڈ نظام ملک سے اپوزیشن کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے، ملک کی تمام جماعتوں کے درمیان گرینڈ ڈائیلاگ کیا جائے، ٹُرتھ اینڈ ری کنسلیئیشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا آج ملک بھر کی اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی وسماجی صورتحال پر بات کی، پاکستان میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان میں اپوزیشن کے لیے کوئی جگہ حاصل...
    گوگل ڈیپ مائنڈ نے مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک نیا قدم اٹھاتے ہوئے اپنا جدید ترین ماڈل ’جیمنی 2.5 ڈیپ تھنک‘ متعارف کرا دیا ہے، جو کمپنی کی جانب سے پہلا ’ملٹی ایجنٹ‘ ماڈل قرار دیا جارہا ہے۔ یہ ماڈل سب سے پہلے گوگل آئی او 2025 میں منظرِ عام پر آیا اور اب گوگل کے 250 ڈالر ماہانہ کے ’الٹرا سبسکرپشن‘ صارفین کے لیے جیمنی ایپ پر دستیاب ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویڈیوز میں ڈھلتی تصویریں، گوگل نے پاکستان میں جدید اے آئی ٹولز ویو 3 اور فلو متعارف کرادیا ’جیمنی 2.5 ڈیپ تھنک‘ روایتی اے آئی ماڈلز سے مختلف طریقے سے کام کرتا ہے۔ اس ماڈل میں کسی بھی سوال کے جواب کے لیے ایک سے زیادہ اے...
    فوٹو: اسکرین گریب : جیو نیوز  تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر انتظام آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔کانفرنس کے بعد اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں مشترکہ اعلامیہ جاری کر رہے ہیں جب اپوزیشن کو ختم کیا جارہا ہے، ہائبرڈ نظام ملک سے اپوزیشن کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے، ملک کی تمام جماعتوں کے درمیان گرینڈ ڈائیلاگ کیا جائے، ٹُرتھ اینڈ ری کنسلیئیشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آج ملک بھر کی اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی وسماجی صورتحال پر بات کی، پاکستان میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان میں اپوزیشن کے لیے کوئی جگہ حاصل کرنا مشکل...
    ایک وقت تھا جب ڈاکٹرز مریضوں کو گھروں پر جا کر چیک کرتے تھے لیکن جیسے جیسے وقت بدلا وہ روایت بھی پیچھے رہ گئی۔ آپ نے پرانی فلموں میں شاید دیکھا ہو کہ ڈاکٹر صاحب فون موصول ہونے پر اپنا بیگ اٹھائے مریض کے گھر تشریف لاتے اور بیمار کے کے معائنے کے بعد علاج تجویز کرکے اس کے چہرے پر اطمینان کی جھلک چھوڑ کر وقار سے واپس جاتے۔ گھر والے احتراماً ان کا بیگ تھامے باہر انہیں ان کی گاڑی (عموماً موریس مائنر، رینالٹ فور یا فوکسی) تک چھوڑ آتے۔ اب ایک بار پھر برطانیہ کے علاقے ویسٹ مڈ لینڈز میں وہ روایت پھر سے زندہ ہو رہی ہے لیکن تھوڑے جدید انداز میں۔ پرانے دور کی...
    آج پاک فوج کے جانباز سپاہی محمد عمران شہید کی چوتھی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ ضلع بہاولنگر کے اس بہادر سپوت نے 31 جولائی 2021 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ سپاہی محمد عمران شہید نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، جو پاک فوج کے جوانوں کی وطن پرستی اور جذبہ شہادت کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کےلیے اپنی آخری سانس تک مادر وطن کا دفاع کیا۔ قوم آج اس عظیم شہید کی بے مثال قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ سپاہی محمد عمران شہید کی یہ...
    بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے،عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پوری پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے، یہ عمل علی امین گنڈاپور کیلئے بھی شرمناک اور قابل فکر ہے۔اپنے بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ لوگ منہ کھولنے سے پہلے سوچتے نہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور کامیاب سفارتکاری سے پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلوایا، جس کے بعد پاکستا ن کی مغربی منڈیوں تک...
    کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہوگئے، ان کا  بیٹا زخمی ہوگیا، فائرنگ کرنے والے ملزم کی نشاندہی ہوگئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سینئر وکیل خواخہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں فائرنگ کرنے والے ملزم کی نشاندہی ہوگئی، ملزم کی شناخت عمران خان آفریدی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم عمران آفریدی سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کا گن مین تھا۔ملزم کے دو رشتہ داروں کو گلشن سکندر آباد سے حراست میں لیا گیا ہے، حراست میں لیے جانے والے دونوں افراد سے ملزم کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے، واقعہ میں ملوث ملزم مفرور ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ ڈی ایچ اے فیز 6...
    لاہور میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک بیداری کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں کا ارادہ اپنی جگہ، مگر فیصلہ کہیں اور سے ہوتا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر مسلم ممالک نے یہ سازش قبول کر لی، تو یہ غزہ کے شہداء سے سنگین خیانت ہوگی اور یہ وار بندوقوں سے نہیں بلکہ فریب اور معاہدوں سے کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ، ممتاز عالم دین علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکثر مسلمان ممالک اس وقت امریکہ کی چھتری تلے معاشی اور سیاسی غلامی کی طرف دھکیلے جا رہے ہیں، جہاں پابندیاں اور تجارتی معاہدے صرف ایک مقصد کیلئے استعمال ہو رہے ہیں، وہ ہے اسرائیل کو...
    کانگریس کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ روس، جو برسوں سے ہندوستان کا قریبی اتحادی رہا ہے، اب مایوس ہو کر پاکستان کیساتھ اہم منصوبے شروع کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت امریکہ کے دباؤ میں آ کر روس سے سستا تیل خریدنے سے پیچھے ہٹ رہی ہے، جو ہندوستان کے مفاد کے خلاف ہے۔ پارٹی نے کہا کہ امریکہ کے آگے ہتھیار ڈالنا نہ تو "اچھے دنوں" کی علامت ہے اور نہ ہی یہ کسی خودمختار قوم کی خارجہ پالیسی سے میل کھاتا ہے۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر پون کھیڑا نے آج ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں اس معاملے کو...
    انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے غزہ پر صیہونی جارحیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی رژیم امریکہ کے بل بوتے پر غزہ میں جنگی جرائم اور انسان سوز مظالم انجام دینے میں مصروف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ غزہ کے بچے مظلومیت کی علامت بن چکے ہیں۔ انہوں نے فلسطین کے حق میں نکلنے والی عظیم ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا: صیہونی دشمن نے اس ہفتے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا اعلان کیا اور اسی دوران اس نے 4 ہزار بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام بھی کیا جن میں اکثریت خواتین اور بچوں...
    سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے ملک گیر تحریک چلانے کا عندیہ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم ملک گیر تحریک چلائیں گے۔پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ثابت قدم ہے، 5 اگست کو عمران خان کو جیل میں 2 سال مکمل ہو جائیں گے، ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے مخلص ہیں، عوام کی آواز کو سنیں ، ہم عوام سے مطالبہ کرتے ہیں، کہ ہمارا ساتھ دیں ، ہم سب کو اکٹھے ہو کر اس ملک کو...
    وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا بھارت کیخلاف فیٹف جانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارت کے خلاف فیٹف جانے کا اعلان کرتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہا، مودی، میں تمہاری طرح بزدل نہیں کہ رات کی تاریکی میں آں، ہم نعرہ لگا کے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ان کا غلط بیانیہ پیش کر کے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالوانے کی کوشش کی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارت کے خلاف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس)میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دوٹوک پیغام دیا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق نے بجٹ میں ایف بی آر کو بے جا اختیار دیا ہے، اسے سندھ حکومت نے کم کرایا ہے، ایف بی آر قانون کا حوالہ دے کر ٹیکس لیتا ہے، ایف بی آر سندھ میں بغیر رجسٹریشن کے گاڑیاں چلا رہا ہے، ایف بی آر کو لامحدود اختیارات دینے پر ہماری جماعت نے مزاحمت کی، میں نے دیکھا ہے کہ کس طرح ایف بی آر حکام ہراساں کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مائی کراچی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے اسے جشن آزادی کا پہلا ایونٹ قرار دیا ہے۔ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ...
    میڈیا کیساتھ انٹرویو میں ایک فلسطینی ماں نے بھوک سے نڈھال بچوں کیلئے ذرہ سی خوراک حاصل کرنیکی خاطر اپنی "روزانہ کی جدوجہد" سے پردہ اٹھایا ہے! اسلام ٹائمز۔ ایک فلسطینی ماں جسے اپنی 2 بچوں کو کھانا کھلانے کے لئے غزہ میں قائم "موت کے پھندے" (GHF - The Death Trap) نامی امداد کے تقسیم کے مراکز کا روزانہ سفر کرنا پڑتا ہے، نے اس سفر کو "موت کا سفر" قرار دیتے ہوئے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ مجھے "ذرہ سی امداد" پر مبنی اپنا حصہ حاصل کرنے کے لئے ہر موڑ پر خود کو "شدید بھیڑ" میں جھونکنا پڑتا ہے کیونکہ "میرا کوئی باقی نہیں بچا" لہذا مجھے خود ہی کھانا لینے کیلئے بچوں کو تنہاء چھوڑ کر جانا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور معروف وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی آڑ میں منتخب عوامی نمائندوں کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ایک ساتھی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ 2 سرکاری ملازمین کی شہادت کے مقدمے میں 10، 10 سال کی سزائیں سنائی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: حکومت کا پی ٹی آئی کے 5 اگست کے احتجاج پر ردعمل اس کے رویے سے مشروط ہوگا، وزیردفاع سلمان راجا کا کہنا تھا کہ ہم پر ایک ہی الزام ہے کہ 9 مئی کی سازش کے لیے کسی میٹنگ میں شریک ہوئے، مگر حقیقت یہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ایک بظاہر فراڈ پر مبنی سرمایہ کاری /رقم جمع کرنے کی سکیم کی نشاندہی کی ہے جسے سید محسن سلطان شاہ ’’میگ وینچرز‘‘ کے نام سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پروموٹ کیا جا رہا ہے۔ یہ سکیم عوام کو خلیجی ممالک میں گوشت برآمد کرنے کے کاروباری شراکت کے جھانسے سے راغب کرتی ہے اور ہر ماہ 5 فیصد سے12 فیصد تک کے حلال منافع کی ضمانت دیتی ہے جو مبینہ طور پر ایک فتویٰ سے ثابت شدہ بتائے جاتے ہیں۔ سرمایہ کاری کے پیکجز 1 لاکھ روپے سے لے کر 1 کروڑ روپے تک...
    لنکاشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستانی ٹیم کی کرکٹ جرسی پہنے ایک شائق کو اسٹیڈیم سے نکالنے پر معذرت کر لی ہے۔  شائق نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق لنکاشائر کلب کے ایک اسٹاف ممبر نے فاروق نذر سے کہا کہ وہ اپنی سبز پاکستانی جرسی کو ڈھانپ لیں، لیکن انکار کرنے پر پولیس نے انہیں اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی جس کے بعد کلب نے اس معاملے کی اندرونی تحقیقات شروع کیں۔ یہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رحیم یار خان کے علاقے شیخانی پولیس چوکی پر حملے میں ایلیٹ فورس کے 5جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعے کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں شہید اہلکاروں محمد عرفان، محمد سلیم، نخیل ، خلیل اور غضنفر کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارِ کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،حکومت کچے کے ڈاکوئوں کےخلاف آپریشن کو انجام تک پہنچانے کےلئے پر عزم ہے،دہشت گردوں و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن پوری قوت سے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کےلئے کردار قابل تحسین ہے،اپنے آہنی بھائی کو سلام پیش کرتے ہیں۔جمعے کو جاری تہنیتی بیان میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98 ویں یومِ تاسیس پر حکومتِ چین، عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں،پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے۔(جاری ہے) مریم نواز شریف نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت،جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ...
    ڈیفنس فیز 6 کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک جنازے میں شرکت کے لیے ڈی ایچ اے فیز 6 پہنچے تھے۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر کلفٹن کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول برآمد ہوئے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہیں اور قاتلوں تک جلد رسائی حاصل کر لی جائے گی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیاء...
    گوگل نے Pixel 6a استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک نیا بیٹری پرفارمنس پروگرام متعارف کروایا ہے، جس کے تحت متاثرہ صارفین یا تو اپنی فون کی بیٹری مفت تبدیل کروا سکتے ہیں یا پھر 100 امریکی ڈالر نقد یا 150 ڈالر کا گوگل اسٹور کریڈٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بغیر کوڈنگ کے ایپ بنانا ممکن، گوگل نے ‘اوپل’ نامی اے آئی ٹول لانچ کردیا یہ اقدام ان شکایات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں Pixel 6a فونز کے زیادہ گرم ہونے اور بیٹری کی کارکردگی متاثر ہونے کی بات کہی گئی تھی۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ تمام Pixel 6a ڈیوائسز پر ایک لازم Android 16 اپڈیٹ بھی جاری کی جائے گی تاکہ بیٹری...
    نئی دہلی/ سری نگر – بھارت میں 28 جولائی 2025 کو کیے گئے ایک بڑے سیکیورٹی آپریشن "آپریشن مہادیو" کے حوالے سے کئی نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، جنہوں نے اسے ایک فالس فلیگ (False Flag) آپریشن قرار دینے والوں کو تقویت دی ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے NDTV نے رپورٹ کیا کہ سری نگر کے جنگلات میں ہونے والے اس آپریشن میں بھارتی فوج نے تین افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان میں سرفہرست ایک مبینہ دہشت گرد سلیمان شاہ تھا، جسے پہلگام حملے کا ماسٹر مائنڈ بتایا جا رہا ہے۔ تاہم اس آپریشن پر اب شکوک و شبہات کے گہرے سائے چھا گئے ہیں۔ متعدد ماہرین، تجزیہ کاروں اور اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ یہ...
    معروف برطانوی یہودی اشاعت نے اطلاع دی ہے کہ سال 2024 کے دوران برطانیہ میں پیدا ہونیوالے بچوں کے ناموں میں سے، انتہائی معنی خیز انداز میں، "یحیی" نے ریکارڈ اضافہ کیا ہے! اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے معروف یہودی مجلے جیوش کرانیکل نے اطلاع دی ہے کہ ایک اہم اور انتہائی معنی خبر یہ ہے کہ "یحیی" نام نے سال 2024 کے دوران برطانیہ میں پیدا ہونے والے بچوں کے برتھ سرٹیفیکیٹس میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے نومولود بچوں میں نام "یحیی"، سال 2024 کے دوران 33 گنا پیشرفت کرتے ہوئے سرفہرست 100 ناموں کے درمیان جا پہنچا ہے۔ شائع شدہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں گذشتہ سال 583 بچوں کا نام...
    گزشتہ روز امریکا نے پاکستان کے ساتھ تجارت پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، جس کو پاکستانی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ خطّے کے دیگر ممالک جیسا کہ بھارت پر ٹیرف کی شرح 25 فیصد ہے اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ویت نام، کمبوڈیا جیسے ممالک پر بھی امریکی ٹیرف کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر ہے کیونکہ اس سے پاکستان کی معیشت خطّے کے دیگر ممالک کی نسبت زیادہ بہتر طریقے سے پرفارم کر پائے گی۔ البتہ جاپان، یورپی یونین اور آسٹریلیا پر ٹیرفس کی شرح پاکستان سے کم ہے اور یہاں...
    اسکرین گریب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے، پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ وقت اور حالات کی آزمائشوں میں ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر حماد ابراہیم نے ملاقات کی۔نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے یو اے ای کے سفیر کا پُرتپاک استقبال کیا، یو اے ای حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔ نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقاتمسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ...
    بے باک اور کسی حد تک منہ پھٹ اداکارہ حرا مانی کے ایک پیغام نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ حرا مانی اس بار موضوعِ بحث اپنے بولڈ لباس یا بے باک بیان پر نہیں بلکہ ایک ایسے پیغام پر ہیں جو ان کی زندگی کا نچوڑ ہے۔ حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اچھے کپڑوں اور لگژری گاڑیوں سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔ اداکارہ نے لکھا کہ جب میرے پاس خود یہ سب چیزیں آئیں تو پتا چلا کہ اصل خوشی کس چیز میں ہے۔ حرا مانی نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اپنے اندر کے بچے کو مرنے نہ دیں جو صرف چھوٹی موٹی چیزوں میں خوش...
    پاکستان کے روشن مستقبل اور قوم کے فخر کو سلام، جن کی کہانیاں نہ صرف متاثر کن ہیں بلکہ ایک نئی راہ بھی دکھاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک داستان ہے کراچی سے تعلق رکھنے والے فلم میکر عمر عادل کی، جنہوں نے نہ صرف خواب دیکھے بلکہ انہیں حقیقت میں بدل کر ایک مثال قائم کی۔ عمر عادل بتاتے ہیں کہ وہ کراچی میں پیدا ہوئے اور وہیں سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ ان کا خواب تھا کہ وہ ایسی فیلڈ میں کام کریں جس سے معاشرے میں مثبت پیغام دیا جا سکے۔ اسی جذبے کے تحت انہوں نے انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر میں داخلہ لیا۔ ان کا ماننا ہے کہ فلم میکنگ ایک ایسا ذریعہ ہے...
    سکھر: یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں سکھر کی تاریخ کا سب سے بڑا جشن ہوگا، جس کا انعقاد 10 اگست کو کیا جائے گا۔ ترجمان سندھ حکومت و مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے جشن آزادی کے سلسلے میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جس طرح پورے ملک میں یومِ آزادی منانے کا جوش و جذبہ نظر آرہا ہے، اسی طرح سکھر کے نوجوانوں، بزرگوں، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں میں بھی ایک ولولہ انگیز جذبہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جس طرح دشمن ملک بھارت کو تاریخی شکست دی، اس نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کے 25 کروڑ...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بھارت کی حالیہ جارحیت کو شدید الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام حملے کی تحقیقات کے بغیر بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا، جس میں معصوم شہری شہید ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ 6 اور 7 جولائی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے کیا گیا حملہ ناقابل قبول ہے، پاکستان اس اشتعال انگیزی کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے بھارتی پارلیمنٹ (لوک سبھا) میں “آپریشن سندور” سے متعلق دیے گئے بیانات کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف حقائق مسخ کرنے اور بھارتی جارحیت کو جواز فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ شفقت علی...
    پشاور(نیوز ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے ایف اے ٹی ایف کو خط لکھنے اور حقائق بیان کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی بھارت کو خطے میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور نے بھارت کی جانب سے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ نہ صرف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کو خط لکھیں گے بلکہ خود بھی وہاں جا کر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے...
    ویسے تو چین دور حاضر میں آئے روز اختراعات یا ایجادات کر رہا ہے، ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے زمین سے آسمان تک کمند ڈال چکا ہے۔ اور اس تیزی سے چلتی ہوئی دنیا کو اپنی اختراعات سے مزید تیز کررہا ہے، وہ سفر کے ذریعے ایک دوسرے سے ملنا ہو یا پھر موبائل کنیکویٹی ہو ، اور اس سے بڑھ کر  چاند تک کو مسخر کر رہا ہے، ترقی پذیر ممالک کیلئے اپنی اختراعات ہم ہر طرح سے دستیاب کر رہا ہے تاکہ ترقی کے اس سفر میں کوئی میں پیچھے نہ رہنے پائے۔ حال ہی میں چین نے ریلوے کی صنعت میں ایک انقلاب برپا کیا ہے۔ ویسے تو چین کا ریلوے سسٹم چاہئے وہ اندرون شہر...
    صادق آباد میں شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوئوں کے حملے میں 5 اہلکار شہید اور2 زخمی ہوگئے،ایک ڈاکو بھی ماراگیا ۔ ترجمان پولیس صاد ق آباد کے مطابق رحیم یارخان کی شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوئوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں  5 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی  ہوگئے ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔پولیس کے مطابق شہیداہلکاروں میں محمد عرفان ، محمد سلیم اور محمد خلیل، کانسٹیبل نخیل،غضنفر عباس  شامل  ہیں ،شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کا تعلق رحیم یارخان جبکہ 3  کا تعلق بہاول نگر سے ہے ۔ پولیس چوکی پرڈاکوئوں کے حملے میں شہید 5 پولیس اہلکاروں کی لاشیں شیخ زید ہسپتال منتقل کردی گئیں۔پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان دو...
    میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: پی ٹی آئی کے 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز سرگودھا: (آئی پی ایس) سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے جڑے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے محمد اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار دے دیئے۔سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے مقدمہ نمبر 349/23 کا فیصلہ سنایا کہ ملزمان پر 9 مئی کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈی پی او میانوالی کو ایک...
    اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدے کے بعد ڈیجیٹل معیشت کے ایک نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق معاشی سفارتکاری کے ایک دور کے اختتام پر اب دونوں ممالک کرپٹو اور بلاک چین کے شعبے میں باہمی تعاون کو وسعت دینے جا رہے ہیں۔   اس حوالے سے 31 جولائی کو پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثہ جات سے متعلق مشاورتی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، بو ہائنس کے درمیان اعلیٰ سطح کی  ملاقات ہوئی، جس میں کرپٹو پالیسی پر عالمی ہم آہنگی اور پاکستان کےویب تھری (Web3) حب بننے کے خواب پر تفصیلی تبادلہ خیال...
    روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ نے جہاں بے شمار انسانی اور معاشی نقصانات کو جنم دیا ہے، وہیں اب ایک اور خطرناک انسانی بحران جنم لیتا دکھائی دے رہا ہے۔ روس میں ایچ آئی وی (HIV) کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، خاص طور پر روسی فوجی اہلکاروں میں۔ روس کی وزارتِ دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق، جنگ کے پہلے سال کے دوران فوج میں ایچ آئی وی کی شرح 40 گنا تک بڑھ گئی۔ ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ وبا آئندہ کئی دہائیوں تک ملک کی معیشت، آبادی اور دفاعی صلاحیت کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔  روس...
    نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) بھارت نے ٹیرف کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ففتھ جنریشن ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد بھارتی حکومت نے امریکا کو مطلع کیا ہے کہ وہ امریکا سے ففتھ جنریشن ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتا ۔(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت امریکی صدر کو خوش کرنے کیلئے امریکا سے بعض اشیا کی خریداری بڑھانے پر غور کر رہی ہے تاہم اس میں ایف 35 لڑاکا طیاروں سمیت...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ 17 دوا ساز کمپنیوں کو خطوط میں لکھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کمپنیاں ان کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر 60 دن کے اندر تبدیلیوں پر عملدرآمد کریں۔ٹرمپ نے دوا ساز کمپنیوں کو کہا کہ اگر آپ نے تعاون نہ کیا تو ہم امریکی خاندانوں کو ادویات کی قیمتوں میں جاری بدعنوانیوں سے بچانے کے لیے...
    فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کروانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ کلبھوشن پاکستان میں بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے، کلبھوشن کے جرائم کی فہرست بھارت کو فیٹف گرے لسٹ میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھارت کی دہشتگردی کے واضح ثبوت موجود ہیں، دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے تمام شواہد فیٹف کو پیش کیے جائیں گے۔ فیٹف میں انڈیا کو ایکسپوز کروں گا، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی... انہوں نے کہا...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہاکہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے، کلبھوشن یادیو کے جرائم کی طویل فہرست بھارت کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھارت کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے واضح ثبوت موجود ہیں، بھارت کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے تمام شواہد فیٹف حکام کو پیش کئے جائیں گے، جنگ میں شکست کے بعد...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے وائٹ ہاس میں ایک نئے اور شاندار بال روم (رقص اور تقریبات کے لیے مخصوص ہال)کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس پر 200 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس میں نئے بال روم کی تعمیر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دیرینہ خواہش ہے جس کی تعمیر کا آغاز رواں سال ستمبر میں متوقع ہے۔گزشتہ روز، وائٹ ہاس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران نئے بال روم کی تعمیر سے متعلق بتایا کہ اس عظیم الشان منصوبے کے لیے فنڈز صدر ٹرمپ اور دیگر گمنام عطیہ دہندگان کی جانب سے...
     بھارت میں کھانے پینے کی اشیاء کی صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات سے متعلق ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ بازاروں، ڈھابوں اور گلی محلوں میں فروخت ہونے والے کھانوں میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی عام ہے۔ عوامی مقامات پر تیار کیے جانے والے کھانوں میں استعمال ہونے والے برتن، پانی اور اجزاء کی حالت اکثر غیر معیاری ہوتی ہے، اور کئی مرتبہ ان میں مضرِ صحت اشیاء شامل ہونے کے شواہد بھی سامنے آ چکے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بھارت کی ایک مشہور دکان پر ’مکھن ملائی‘ تیار کی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھانے کی تیاری کے...
    اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 5 کشمیریوں کو تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جولائی میں 7 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 5 کشمیریوں کو تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز نے تلاشی اور محاصرے کی 144 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 49 کشمیریوں کو گرفتار کیا جن میں بیشتر سیاسی کارکن اور نوجوان شامل تھے۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان کی نئی شکل بنے گی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان کی نا اہلی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اور علی امین گنڈا پور اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔ وہ خود کو بچانے کے لیے خدمات کی پیشکش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کی کال کے پیچھے بھی گھناؤنا منصوبہ ہے۔ واضح رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا پاکستان تحریک انصاف کی شکل بدلے جانے سے متعلق...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریفائنریز نے پچھلے ہفتے سے روسی تیل کی خریداری روک دی، کیونکہ رواں ماہ ماسکو سے ملنے والی رعایتیں کم ہوگئیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممالک کو روس سے تیل خریدنے سے خبردار کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دنیا کا تیسرا سب سے بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک بھارت روسی خام تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے، جو ماسکو کے لیے یوکرین کے خلاف چوتھے سال کی جنگ میں اہم آمدنی کا ذریعہ ہے۔ ریفائنریز کے منصوبوں سے واقف 4 ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ بھارت کی ریاستی ریفائنریز نے پچھلے ایک ہفتے یا اس سے زیادہ عرصے سے روسی خام تیل کی خریداری نہیں کی،...
    نئی دہلی: بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے بعد امریکا سے F-35 لڑاکا طیارے خریدنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے باضابطہ طور پر امریکی حکام کو مطلع کیا ہے کہ وہ اب ففتھ جنریشن F-35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں وزیر اعظم نریندر مودی کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے بھارت کو جدید F-35 طیارے فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی، جس پر بھارتی حکومت نے اس وقت غور کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت فی...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو بیگم نے اپنے داماد کی وفات کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی کیفیت کو کسی کے لباس یا انداز سے نہیں پرکھنا چاہیے، میک اپ اور مہندی غم کی عکاسی نہیں کرتے۔ نشو بیگم نے وضاحت کی کہ ان کے داماد کو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا، وہ کسی قسم کی بیماری میں مبتلا نہیں تھے، اور ان کی وفات بالکل غیر متوقع تھی۔ انہوں نے کہا، میں پہلے سے مہندی لگا چکی تھی، تو کیا میں اسے چھری سے کھرچ کر اتارتی؟ ان کا کہنا تھا کہ میرا میک اپ، کھلے بال یا میری مہندی میرے غم کو نہیں ظاہر کرتے،...
    بھارت کی سرکاری ملکیت والی تیل صاف کرنے والی کمپنیوں نے گزشتہ ہفتے سے روسی خام تیل کی درآمد روک دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی بڑی وجوہات میں رعایت میں نمایاں کمی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی تیل کے خریداروں پر ممکنہ بھاری محصولات کی دھمکی شامل ہیں۔  آئی او سی نے خریداری بند کی بھارت کی سب سے بڑی سرکاری آئل ریفائنری انڈین آئل کارپوریشن (IOC) نے روسی تیل کی خریداری بند کر دی ہے۔ یہ کمپنی بھارت کی 20 میں سے 10 ریفائنریز چلاتی ہے جن کی کل سالانہ پیداواری صلاحیت 60 ملین میٹرک ٹن ہے۔ یہ بھی پڑھیے روس سے تیل کی خریداری امریکا اور بھارت کے تعلقات میں ’چبھتا ہوا نکتہ‘...
    کراچی: بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف دی اوول میں جاری پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن تاریخی کارنامہ انجام دے کر ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز سر گیری سوبرز کا 59 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ شبمن گل نے SENA ممالک (جن میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں) میں کسی غیر ملکی کپتان کی جانب سے ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ سر گیری سوبرز نے 1966 کی انگلینڈ ویسٹ انڈیز سیریز میں 722 رنز بنائے تھے جبکہ شبمن گل کو یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف ایک رن درکار تھا۔ انہوں نے اننگز کی...
    جنگی جنون مودی سرکار کے سر چڑھ گیا، جہاں بی جے پی کی کٹھ پتلی حکومت ایک مرتبہ پھر خطے کو جنگ میں دھکیلنے کی تیاری میں مصروف  ہے۔ بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کو بھارتی وزارتِ دفاع کی جانب سے جدید دفاعی نظاموں کے اہم آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔ سمندری جارحیت کے لیے  جدید مواصلاتی اور میری ٹائم نظام کا حصول مودی سرکار کی منظم  سازش ہے ۔ جدید ٹارگٹ سسٹمز، جیمرز اور سیکرز بھارت کی جنگی جنوں  کا ثبوت ہیں۔ مودی سرکار نام نہاد جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کر کے آپریشن سندور کی بد ترین شکست کا دھبہ نہیں مٹا سکی۔ بھارت کی جانب سے جنگی سامان اور الیکٹرانک آلات کا حصول پاکستان کے خلاف جارحانہ تصادم کی تیاری ہے۔...
    میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں اور پالیسی بھی درست ہے، مجموعی طور پر پاکستان نے بہت بہتر اقدامات کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی امریکا میں سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں اور پالیسی بھی درست ہے، مجموعی طور پر پاکستان نے بہت بہتر اقدامات کیے ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت امریکا سے اسلحہ خریدے، ٹرمپ کی نظر میں بھارت کی وہ اہمیت نہیں جو امریکا کے سابقہ صدور کی نظر میں تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان...
    رحیم یارخان میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے کے نتیجے میں پانچ ایلیٹ فورس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کچے کے ڈاکوؤں نے 4 شہریوں کو اغوا کرلیا، 60 بھینسیں بھی چھین کر فرار میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکوؤں نے رحیم یارخان کی شیخانی پولیس چوکی کو نشانہ بنایا، ماہی چوک کے قریب ہونے والے حملے میں راکٹ بھی فائر کیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ 2 درجن سے زائد ڈاکوؤں نے چوکی پر حملہ کیا۔ شہید اہلکاروں میں محمد عرفان، محمد سلیم، محمد خلیل، کانسٹیبل نخیل اور غضنفر عباس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی کا تاجر...
    —فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کے لیے کردار قابل تحسین ہے۔مریم نواز نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یوم تاسیس پر حکومت چین اور چینی مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنے آہنی بھائی کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں۔ پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ مثالی ہے۔وزیر علیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت چین کے...
    شادی سے متعلق ویڈیوز آئے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتے ہیں۔ ان میں سے ایک ویڈیو میں دولہا دلہن کی جوڑی اپنی شاندار رقص سے لوگوں کے دل جیت لیتی ہے اور کبھی کوئی رشتہ دار اپنی شاندار پرفارمنس سے شو چرا لیتا ہے۔ یہی نہیں کئی بار دولہے کے دوست شادی میں ایسے تحفے دیتے ہیں کہ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی ویڈیو دکھانے جارہے ہیں، جس میں ایک مذاق کی وجہ سے شادی تقریباً ٹوٹ گئی۔ اس ویڈیو میں دولہا شادی کے لیے دلہن کے ساتھ بیٹھا ہے، جب اس کا عاشق سرخ برقعے میں پہنچا۔ اس سے پہلے کہ دولہا کچھ سمجھ پاتا، دلہن اپنا دماغ کھو...
    کراچی(شوبز ڈیسک)بے باک اور کسی حد تک منہ پھٹ اداکارہ حرا مانی کے ایک پیغام نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ حرا مانی اس بار موضوعِ بحث اپنے بولڈ لباس یا بے باک بیان پر نہیں بلکہ ایک ایسے پیغام پر ہیں جو ان کی زندگی کا نچوڑ ہے۔ حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اچھے کپڑوں اور لگژری گاڑیوں سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔ اداکارہ نے لکھا کہ جب میرے پاس خود یہ سب چیزیں آئیں تو پتا چلا کہ اصل خوشی کس چیز میں ہے۔ حرا مانی نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اپنے اندر کے بچے کو مرنے نہ دیں جو صرف...
    رحیم یار خان(نیوز ڈیسک)رحیم یارخان میں شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا،حملے میں پانچ پولیس اہلکار شہید 2 زخمی ہوگئے۔ رحیم یارخان پولیس کاکہنا ہےکہ شیخانی چوکی پر اندھڑگینگ اوربکھرانی گینگ نےحملہ کیا،حملہ آوروں نے راکٹ لانچر،ہینڈ گرنیڈ کا استعمال کیا،شیخانی چوکی پر 7پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے۔ شہید اہلکاروں کی لاشیں شیخ زید ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں،شہید اہلکاروں میں 3 کا تعلق بہاولنگر اور 2 کا رحیم یارخان سے ہے،شہید ہونے والوں میں عرفان،سلیم،خلیل،غضنفر،نخیل شامل ہیں Post Views: 4
    لیجنڈز لیگ فائنل کے بائیکاٹ کی تجویز مسترد کردی گئی۔ گورننگ بورڈ میٹنگ کے دوران کھیل میں سیاست نہ لانے کی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا۔ آئندہ ایونٹ میں کسی کو پاکستان کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ٹیم بھیجنے کا فیصلہ بی او جی کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق  پی سی بی گورننگ بورڈ کا ہنگامی ورچوئل اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں تمام ارکان نے شرکت کی۔ ایجنڈے کا واحد پوائنٹ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز تھا۔ امریکا سے ویڈیو کال پر چیئرمین محسن نقوی نے صدارت کی۔ ذرائع کے مطابق شرکا نے فیصلہ کرلیا کہ آئندہ لیجنڈز لیگ میں کسی کو پاکستان کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے جائے...
    ویب ڈیسک: صادق آباد کےعلاقہ ماہی چوک کے قریب پولیس چوکی پر کچے کے ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 ایلیٹ جوان شہید ہوگئے جبکہ 2 جوان زخمی ہوئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق درجنوں ڈاکوؤں نے رات گئے پولیس پوسٹ پر حملہ کیا، ڈاکوؤں کے حملے کی اطلاع پر ڈی پی او عرفان علی سموں پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، مقابلے میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا، ڈاکوؤں کی جانب سے چوکی پر راکٹ لانچر بھی داغے گئے۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ ترجمان پولیس کے مطابق شہدا میں محمد عرفان، محمد سلیم، خلیل احمد، غضنفر عباس، نخیل حسین شامل ہیں، شہید اہلکار 6 ماہ سے کچے میں ڈیوٹی...
    فائل فوٹو رحیم یار خان میں شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ڈاکوؤں کے حملے  میں محمد عرفان، محمد سلیم، محمد خلیل، کانسٹیبل نخیل اور غضنفر عباس شہید ہوئے۔ترجمان پولیس کا بتانا ہے کہ شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کا تعلق رحیم یار خان جبکہ 3 کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل   مثبت: اپنے دل سے جانے دینا زبردستی کے تعلقات کو حل کرنے کا آسان ترین طریقہ ہے۔ جب آپ اپنے دل کے مرکز میں روشنی داخل کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جب آپ جان بوجھ کر سامان چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں، جب آپ اپنے آپ کو اتنی ہی مکمل اور بغیر کسی شرط کے قبول کرتے ہیں جیسے آپ دوسروں کو قبول کرتے ہیں، آپ اپنی روح کی نشوونما، تحائف اور یہاں تک کہ رفتار کو بھی تیز کرتے ہیں۔ جس رفتار سے آپ کسی کو چھوڑتے ہیں، اس وجہ سے آپ ایک رٹ میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ آپ کی روح نے انہیں محسوس کرنے کےلیے نہیں چنا ہے، کیونکہ آپ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی سطح پر نئے تاریخی ٹیرف کے نفاذ کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں جمعے کی صبح شدید مندی دیکھی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایشیا پیسیفک ریجن کی بڑی مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑا دھچکا پہنچا، جاپان، جنوبی کوریا اور تائیوان کے انڈیکس سرخ زون میں داخل ہو گئے ہیں۔ جاپان کے بینچ مارک نکئی 225 میں 0.6 فیصد کمی ہوئی ہے، جنوبی کوریا کا KOSPI انڈیکس 3.2 فیصد کی شدید گراوٹ کے ساتھ نیچے آ گیا، تائیوان کا TAIEX 0.4 فیصد کمی کے ساتھ بند، البتہ ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ انڈیکس میں معمولی 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی اقدامات سے عالمی...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔   اداکارہ علیزے شاہ ان دنوں انڈسٹری میں اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور سازشوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اس تناظر میں سوشل میڈیا پر سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں روبینہ نے علیزے شاہ کی اداکاری پر شدید تنقید کی تھی۔ اس وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبینہ اشرف نے عید اسپیشل ٹیلی فلم "چاند رات اور چاندنی” پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "علیزے شاہ میرے لیے ہر ڈرامے میں صفر ہیں، نہ وہ میک اپ سے نکلتی ہیں، نہ لپ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا یوم پیدائش گزشتہ روز پاکستان بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ وہ نہ صرف سیاستدان بلکہ سٹیٹس وومن، مصنفہ، انسانی حقوق کی علمبردار بھی تھیں۔ ان کی یاد میں سکولوں میں تقاریب منعقد کی گئیں۔ پاکستان میں ایرانی سفارتخانہ نے مادر ملت فاطمہ جناح کے یوم پیدائش پر خراج  عقیدت پیش کیا ہے۔ ایرانی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ مادر ملت فاطمہ جناح کی سالگلرہ پر خراج  عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کی مثالی اور متاثر کن شخصیت کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان اور مسلم دنیا کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے 9 مئی کے مقدمات کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کے نظام کی فتح کا دن ہے۔ آئندہ کوئی بھی 9 مئی جیسی گھنائونی سازش کرنے کی جرات نہیں کر سکے گا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کے اندر قانون کی حکمرانی اور قانونی دفعات پر عمل درآمد کی جیت کا دن ہے۔ 9 مئی کے حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود تھے، اس دن حملہ آوروں اور بلوائیوں نے دفاعی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں کو مسمار کیا اور سرکاری املاک...
    لاہور‘ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت چینی کی دستیابی سے متعلق اجلاس ہوا۔ ملک میں جاری چینی بحران پر وفاقی حکومت نے شوگر ملز کے خلاف ایکشن لے لیا۔ وزارت فوڈ حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر  میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ حکام کے مطابق وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کے بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی۔ حکام نے بتایا کہ 18 شوگر  ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے گئے اور ای سی ایل میں ڈالے گئے نام چند دنوں میں جاری کر دئیے جائیں گے۔ حکام...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپوزیشن اتحاد کی اے پی سی سے خطاب میں کہا ہے کہ اپنے حق، اپنے لیڈر اور ظلم کیخلاف آواز اٹھانا ہر شہری کا جمہوری حق ہے۔ کسی جماعت کے کارکنوں نے اتنی قربانیاں نہیں دیں جتنی پی ٹی آئی کارکنوں نے دیں۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ پرامن ریلی پر گولیاں چلیں گی۔ سیاسی جماعتوں کو فیصلہ کرنا ہوگا پاکستان کا مستقبل جمہوریت ہے یا نہیں۔ کچھ لوگ ملک سے جمہوریت ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں صرف وہ لوگ آنے چاہئیں جو عوامی حمایت سے منتخب ہوں۔  دریں اثناء چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو عدالت سے سزائیں...
    لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز پر چیک بائونس کا مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، سلمان شہباز کے وکیل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سیشن کورٹ نے دس جولائی کو قانون کے منافی حقائق کا جائزہ لیے بغیر چیک ڈس آنر کے معاملے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا۔ لیپ ٹاپ کبھی کمپنی تک پہنچے ہی نہیں، کمپنی کے ملازم نے چیک چوری کر کے آگے دئیے، کمپنی کے ملازم پر چوری کا مقدمہ بھی درج کرایا گیا۔ لہٰذا کمپنی کا ان چیکس سے کوئی لینا دینا نہیں، عدالت نے مدعی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ...
    جہان دیگر ۔۔۔۔۔۔۔ زریں اختر   ”جہینہ (قبیلے ) کی ایک عورت حضرت محمد ۖ کے پاس آئی اور کہنے لگی: میں نے زنا کیا ہے ۔اور وہ حاملہ بھی تھی ،لہٰذا آپ نے اس عورت کو اس کے ولی کے سپرد کیا اور فرمایا:’اس سے حسن سلوک کرنا ۔جب یہ بچہ جن لے تو اسے میرے پاس لے آنا’ ۔جب اس نے بچہ جن لیا تو وہ اسے لے کر آیا۔۔۔۔۔(دیگر روایات میں ہے کہ جب بچہ اس کے دودھ سے بے نیاز ہوگیا تو روٹی کھانے لگا)۔آپ نے اس کے رجم کا حکم دیا، پھر آپ نے اس کا جنازہ پڑھا ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : آ پ اس کا جنازہ پڑھتے ہیں...
    ریاض احمدچودھری بھارت پر خطے میں چوہدراہٹ کا خبط سوار ہے۔ وہ پاکستان اور چین کو اپنی راہ میں رْکاوٹ سمجھتا اور ان کے ساتھ وقتاً فوقتاً اْلجھتا رہتا اور ہر بار منہ کی کھاتا ہے۔ پاکستان سے تو اسے اللہ واسطے کا بیر ہے۔ پاکستان کا قیام اسے کسی طور گوارا نہیں رہا۔ اس نے کبھی بھی اس کو دل سے تسلیم نہیں کیا۔ آزادی کے بعد سے ہی پاکستان کے خلاف ریشہ دوانیوں میں مصروفِ رہا۔ کبھی جنگیں مسلط کرتا رہا تو کبھی عالمی سطح پر سازشیں رچ کر پاکستان کی مشکلات بڑھاتا رہا۔ بھارت کی جانب سے جب بھی پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو اْسے ہماری بہادر افواج کی بدولت منہ کی کھانی پڑی۔ ہر...