2025-10-05@12:51:30 GMT
تلاش کی گنتی: 345
«کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں»:
(نئی خبر)
فائل فوٹو۔ عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نہیں لگتا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ان لوگوں کو مذاکرات کرنے ہیں تو پارلیمنٹ کے فلور پر کریں۔ ملک میں سیاسی سرکس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالتی فیصلوں میں تاخیر عدالتی نظام کی ناکامی ہے، 2017ء میں عدالت کے ذریعے حکومت کو ختم کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ایک الیکشن کو چوری کیا گیا، اب پھر دوسرا الیکشن چوری کیا گیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزائیں دیں۔ پی ٹی آئی کو...
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر ان لوگوں کو مذاکرات کرنے ہیں تو پارلیمنٹ کے فلور پر کریں۔ ملک میں سیاسی سرکس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نہیں لگتا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ان لوگوں کو مذاکرات کرنے ہیں تو پارلیمنٹ کے فلور پر کریں۔ ملک میں سیاسی سرکس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالتی فیصلوں میں تاخیر عدالتی نظام کی...

حکومت ، پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرادور پر پرسوں :190ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مئوخرجمعہ کو آئے گا
اسلام آباد‘ پشاور‘ کراچی (نمائندہ نوائے وقت+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں قائم احتساب عدالت اسلام آباد میں 190ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ملزموں اور ان کے وکلاء کی عدم پیشی پر عدالت نے اظہار بر ہمی کیا، ایک موقع اور دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی گئی۔ 190ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ اب 17جنوری کو سنایا جائے گا۔ کیس کی سماعت کے دوران جج ناصر جاوید رانا نے قرار دیا کہ آج فیصلہ بالکل تیار ہے اور میرے دستخط شدہ میرے پاس ہے، ملزمان کے وکلا بھی عدالت نہیں پہنچے، بانی اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، صبح ساڑھے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہاہے کہ کیسز کے فیصلے عدالتوں نے کرنا ہیں حکومت نے نہیں،پاکستان پر کوئی امریکی پریشر نہیں ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 190ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ3مرتبہ ملتوی ہوا ،کیسز کے فیصلے عدالتوں نے کرنا ہیں ، حکومت نے نہیں ،انہیں 9مئی اور 26نومبر کو ملکی مفاد کیوں یاد نہیں تھا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ہم کئی سال سے چارٹر آف ڈیموکریسی کا کہہ رہے ہیں ،ہمیں توقع کرنی چاہیے کہ مذاکرات کامیاب ہوں ،مذاکرات میں کامیابی ملک کے مفاد میں ہے ،ہم آپس میںلڑتے رہے اور بھارت کی معیشت ہم سے 12گنا ہو گئی۔ہم خود بھی چاہتے ہیں مذاکرات میں مثبت بات چیت ہو ،پاکستان نے تو امریکی...
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیل کا تاثر پی ٹی آئی کے لوگ آکر بناتے ہیں، ہم ایسی بات نہیں کرتے۔طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ریاست کے کیسز ہیں ان پر این آر او یا معافی ممکن ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی وسوسہ نہیں یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جج صاحب نے کیس کو تحمل سے سنا تاکہ کوئی سوال نہ اٹھ سکے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کہ لوگ بھی مانتے ہیں کہ یہ 190ملین پاؤنڈ والا کیس حقیقی ہے، یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس کیس میں سزا ہی ہونی ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ پہلے بھی کہا...

پی ٹی آئی کی جانب سے ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے، مذاکرات کے ڈرامے کو رہنے دیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے خود مذاکرات کے خلاف ہیں، اس ماحول میں کیسے بات چیت ہوسکتی ہے، چھوڑیں مذاکرات مذاکرات کے ڈرامے کو رہنے دیں۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ کہتے ہیں حکومت کے پاس اختیارات ہی نہیں، اگر ایسا ہے تو پھر یہ جائیں جن کے پاس اختیارات ہیں انہی سے مذاکرات کریں۔ یہ بھی پڑھیں قومی اسمبلی: پاکستان تحریک انصاف کا ’اووو‘ کی آواز میں احتجاج، ایوان سے واک آؤٹ خواجہ آصف نے کہاکہ پہلے تو پی ٹی آئی ہمارے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہی نہیں تھی، بتائیں نا کہ مذاکرات کے لیے کیسے تیار ہوئے۔...

پہلے یہ کسی پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہ تھے آج سپیکر کو مذاکرات کے لئے منتیں کی جا رہی ہیں:فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا، ان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات صرف سنجیدہ لوگوں کے ساتھ کئے ہیں، مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے، میں پیپلز پارٹی سے ہوں جو ہمیشہ مذاکرات پر ہی یقین رکھتی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو بڑے بول پسند نہیں، پہلے یہ کسی پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہ تھے آج بیٹھ رہے ہیں ،سپیکر کو مذاکرات کے لئے منتیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور چانسلر سنڈیکیٹ، سلیکشن بورڈ کمیٹی...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے کا حکومت کے ساتھ مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ فیصلہ موخر ہونے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ ہمارے مذاکرات جاری ہیں، القادر ٹرسٹ کیس کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ تاثر دینا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کیس کا فیصلہ موخر ہو رہا ہے بالکل غلط ہے، حکومت سے مذاکرات...
گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے سپیکر کی منتیں کی جا رہی ہیں لیکن انہیں این آر او نہیں ملے گا، عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔ پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کو بڑے بول پسند نہیں، پہلے یہ کسی پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہ تھے آج بیٹھ رہے ہیں، آج مذاکرات کے لیے سپیکر کی منتیں کی جا رہی ہیں، میں پیپلز پارٹی سے ہوں جو ہمیشہ مذاکرات پر ہی یقین رکھتی ہے کیوں کہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی نکالا جا سکتا ہے لیکن مذاکرات صرف سنجیدہ...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ڈیل کا تاثر غلط ہے، القادر کیس کا حکومت کیساتھ مذاکرات سے تعلق نہیں ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج اڈیالہ میں اس کے انتظار میں بیٹھے تھے، لیکن عدالت کے عملے نے ہمیں بتایا کہ اب فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا، ہمارے ساتھ ٹرائل کوٹس کا رویہ غیر مناسب رہا ہے، یہ تمام مقدمات بانی پی ٹی ائی پر دباو ڈالنے کے لیے بنائے گئے تھے۔ بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ آج کے دن فیصلہ نا سنایا گیا، یہ فیصلہ جج صاحب نے اپنی مرضی سے موخر کیا...
حکومتی رویہ مذاکرات کی کامیابی کا تعین کرے گا، علامہ ناصر عباس WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سربراہ مجلس وحدت المسلمین اور رکن پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حکومت اور پی ٹی آئی کے جاری مذاکرات کی کامیابی کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی رویہ ہی مذاکرات کی کامیابی کا تعین کرے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکومت نے مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر کے مذاکرات میں ایک ہفتے کی تاخیر کی، جس کام میں ہفتے لگ رہے ہیں وہ گھنٹوں...
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کے بعد مذاکرات نہیں بنتے لیکن اتمامِ حجت کے لیے مذاکرات ہونے چاہئیں اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہے کہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات ناکام بنا دیے جائیں۔ پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق ہماری کمٹمنٹ ہے اس لیے اعتماد سے بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کرانے کے وعدے کے بعد حکومت کی جانب سے اب بہانے کیے جارہے ہیں، نہ کسی خوف میں مبتلا ہیں نہ کسی سے ڈر رہے ہیں،...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل اڈیالہ جیل میں سنائیں گے۔ ایک طرف سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا کہہ چکے ہیں کہ اس کیس میں عمران خان کو ضرور سزا ہوگی تو دوسری طرف حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کی بات آگے بڑھ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیاسی تناؤ کا خاتمہ چاہتے ہیں، پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کوئی دباؤ نہیں، خواجہ آصف اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ تمام اراکین ہیں پارلیمنٹ کے لیے میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ وی نیوز نے قانونی ماہرین اور سیاسی تجزیہ کاروں سے...
کراچی میں نیوز کانفرنس میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو مروانے تک کی منصوبہ بندی کی۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی کو سزا ضرور ہوگی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جرم کیا ہے تو سزا تو بھگتنی پڑے گی، بانی پی ٹی آئی جب ’القادر ٹرسٹ‘ کی دستاویزات پر دستخط کر رہے تھے تو اسی وقت کہا تھا کہ یہ ’نیب‘ کیس ہے۔ اتوار کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم نے سیاست بانی پاکستان تحریک انصاف سے سیکھی اور انہیں کی وجہ سے آج پارلیمنٹ میں...

حکومت نے اسپیکر کے پیغام کے بعد اڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا اہتمام کیا ہے، ترجمان قومی اسمبلی
حکومت نے اسپیکر کے پیغام کے بعد اڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا اہتمام کیا ہے، ترجمان قومی اسمبلی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ حکومت نے اسپیکر کے پیغام کے بعد اڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا اہتمام کیا ہے۔ حکومت نے آج اتوار دن اڑھائی بجے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات بارے اسپیکر آفس کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کے حوالے سے آبزرویشن جاری کی ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ فریقین میں تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں اسپیکر سردار ایاز صادق کا کلیدی کردار ہے۔ اسپیکر سردار...
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن میں توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے گزشتہ ماہ جیل میں قید پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد الٹی میٹم کا اعلان کیا تھا، اس مقصد کے لیے اب تک پی ٹی آئی اور حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے 2 دور ہو چکے ہیں۔ پی ٹی آئی نے عمران خان اور جیلوں میں بند دیگر پارٹی رہنماں کی رہائی، 9 مئی 2023 اور 26 نومبر 2024 کے مظاہروں کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔یہ مذاکرات بظاہر 2 جنوری کو...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کا آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا آج دن 2 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔واضح رہے کہ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر نے کہا تھا کہ ہم طعنہ نہیں دینا چاہتے لیکن ان کو دیکھنا چاہیے کہ کمٹمنٹ کیوں پوری نہیں ہوئی۔ طعنہ نہیں دینا چاہتے، لیکن کمٹمنٹ کیوں پوری نہیں ہوئی؟ اسد قیصرپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما اسد...
پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےکہا ہے کہ خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہےکہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات ناکام بنا دیے جائیں۔ مذاکرات سے متعلق ہماری کمٹمنٹ ہے اس لیے اعتماد سے بات کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کرانے کے وعدے کے بعد حکومت کی جانب سے اب بہانے کیے جارہے ہیں، نہ کسی خوف میں مبتلا ہیں نہ کسی سے ڈر رہے ہیں، صرف پاکستان کی خاطر اپنے تحفظات کو پیچھے کیا ہے۔ مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی نواز شریف کی مرضی سے بنی، سینیٹر عرفان صدیقی انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور خواجہ آصف...
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کیلیے اپوزیشن یا حکومت نے رابطہ نہیں کیا۔ اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین جب کہیں گے ایک 2 روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کیلیے تیار ہوں۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات میری ذمہ داری نہیں وہ حکومت کو کروانی ہے۔ حکومت اور اتحادی فیصلہ کرلیں ملاقات ہوسکتی ہے یا نہیں۔ 4 جنوری کو اسد قیصر سے ٹیلیفونک گفتگو میں واضح کر دیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ حکومت تک پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
عرفان صدیقی : فوٹو فائل حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات ٹریک پر ہیں، کوئی پیچھے نہیں ہٹا، بانی پی ٹی آئی کے بیان میں براہ راست وزیرِاعظم کی ذات پر حملہ کیا گیا، اگلی میٹنگ میں درخواست کریں گے کہ ایسے بیانات نہ آئیں۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات میں جو اس وقت صورتحال ہے اس کی ذمہ داری ن لیگ کی نہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پہلی میٹنگ میں بھی ہم نے کسی سے رابطہ نہیں کیا تھا لیکن وہ چیزیں آگے پہنچ گئیں، دوسری میٹنگ میں طے ہوا تھا کہ اب رابطہ پی ٹی آئی کی طرف سے...
کراچی: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم کی صورتحال تشویشناک ہے مگر صوبائی حکومت کو کوئی تشویش نہیں۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو جب تک اسلحہ فراہم نہیں کریں گے تو وہ کیسے لڑے گی، ایک طرف صوبے میں آگ لگی ہے، صوبائی حکومت کہتی تھی فوج نکل جائے، دوسری طرف وہ کہتے ہیں کہ بانی چیئرمین آزاد ہو جائیں گے، گورنر راج جمہوری عمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت کے پی لوٹ مار کا شکار ہے، پبلک سیکٹر کی 34 جامعات میں وائس چانسلر نہیں ہیں، یہ اپنے پارٹی کے لوگوں کو وائس چانسلر بنانا چاہتے ہیں، گورنر ہاوس...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے الزام عائد کیا ہے کہ مریم نواز اور خواجہ آصف مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے خواجہ آصف اور مریم نواز کے بیان کے حوالے سے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے حکومت کے مختلف دعوے آرہے ہیں، خواجہ آصف اور مریم نواز جس طرح بات کر رہے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات کو ناکام بنایا جائے، پھر کہا جاتا ہے کہ عمران خان ٹویٹ کر رہے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ ہم مظلوم پارٹی ہیں، ہمارے...
اسلام آباد:پی ٹی آئی ، حکومت کے ساتھ مذاکرات کے گزشتہ 2 ادوار میں پیش رفت کے طور پر تیسری ملاقات کے لیے تیار ہے، اس حوالے سے ممکنہ تاریخ بھی سامنے آ گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب نے آج اسپیکر ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ قائم نہیں ہو سکا۔ پی ٹی آئی کے رہنما حامد رضا خان نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو میسج کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی...
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے ساتھ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں موجودہ صورتحال کی ذمہ داری مسلم لیگ ن نہیں ہے، آئندہ میٹنگ کے لیے جو وعدہ کر رکھا ہے اس پر کاربند ہیں۔ نجی ٹی وی انٹرویو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومتی کمیٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان درمیان سیکریٹریٹ کا کردار اسپیکر قومی اسمبلی کا اسٹاف اور سیکریٹریز کر رہے ہیں۔ اسپیکر جب میٹنگ میں بیٹھتے ہیں تو وہ تنہا نہیں ہوتے، تاثر یہ ہے کہ جو چیزیں ہم طے کرتے ہیں وہ ہم میں سے یا پی ٹی آئی والوں...
پشاور:پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خواجہ آصف اور مریم نواز کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی رہنما مذاکرات کے عمل کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات سے متعلق متضاد بیانات دیے جا رہے ہیں، جو ان کی نیت پر سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم ہیں، ہمیں بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ ہمارے ساتھ ظلم روا رکھا گیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اپنے بنیادی حقوق سے محروم کیا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ڈیڈ لائن 31 جنوری سے آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ڈیڈ لائن میں ابھی 20 دن باقی ہیں اور تب تک ہمیں اس بات کا واضح اندازہ ہو جائے گا کہ مذاکرات کس سمت میں جا رہے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’بات چیت 31 جنوری سے آگے بھی بڑھ سکتی ہے۔ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔‘پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے یہ اعلان عمران خان سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔پی ٹی آئی اور حکومت دونوں کی طرف سے قائم...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ خواجہ آصف اور مریم نواز جس طرح بات کر رہے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات کو ناکام بنایا جائے، پھر کہا جاتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ٹویٹ کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے ردِ عمل میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم مظلوم پارٹی ہیں، ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمارے جو تحفظات اور مطالبات تھے ان میں کمی کی تاکہ ملک آگے بڑھے، ملک جن حالات میں چل رہا ہے، آپ کی سرحدوں کی جو صورتحال ہے، ملکی معیشت کے جو حالات ہیں، ملک میں مایوسی ہے۔اسد قیصر...
خواجہ آصف، مریم نواز کی کوشش ہے کہ مذاکرات ناکام ہوں : اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ خواجہ آصف اور مریم نواز جس طرح بات کر رہے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات کو ناکام بنایا جائے، پھر کہا جاتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ٹویٹ کر رہے ہیں۔اپنے ردِ عمل میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم مظلوم پارٹی ہیں، ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمارے جو تحفظات اور مطالبات تھے ان میں کمی کی تاکہ ملک آگے بڑھے، ملک جن حالات میں چل رہا ہے، آپ کی سرحدوں کی...
کراچی: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم کی صورتحال تشویشناک ہے مگر صوبائی حکومت کو کوئی تشویش نہیں۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو جب تک اسلحہ فراہم نہیں کریں گے تو وہ کیسے لڑے گی، ایک طرف صوبے میں آگ لگی ہے، صوبائی حکومت کہتی تھی فوج نکل جائے، دوسری طرف وہ کہتے ہیں کہ بانی چیئرمین آزاد ہو جائیں گے، گورنر راج جمہوری عمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت کے پی لوٹ مار کا شکار ہے، پبلک سیکٹر کی 34 جامعات میں وائس چانسلر نہیں ہیں، یہ اپنے پارٹی کے لوگوں کو وائس چانسلر بنانا چاہتے ہیں، گورنر...
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے، میری ذمہ داری نہیں، اسپیکر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے نئے دور کے حوالے سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کیلئے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے، یہ میری ذمہ داری نہیں ہے، حکومت اوراتحادی فیصلہ کرلیں کہ ملاقات ہوسکتی ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ فریقین جب کہیں گے تو ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کیلئے تیار ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 4جنوری کو اسد قیصر سے ٹیلیفونک...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن میں توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے گزشتہ ماہ جیل میں قید پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد الٹی میٹم کا اعلان کیا تھا، اس مقصد کے لیے اب تک پی ٹی آئی اور حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے 2 دور ہو چکے ہیں۔ پی ٹی آئی نے عمران خان اور جیلوں میں بند دیگر پارٹی رہنماؤں کی رہائی، 9 مئی 2023 اور 26 نومبر 2024 کے مظاہروں کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مذاکرات بظاہر 2 جنوری...
پشاور میں صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پنجاب کے حوالے سے کہا کہ یہ لوگ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پنجاب کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کسان دشمن پالیسی چل رہی ہے۔ پشاور میں صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پنجاب کے حوالے سے کہا کہ یہ لوگ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا معیشت...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت یوسفزئی کا کہا ہے حکومت اب بیک فٹ پر جارہی ہے اور ان کے رویے میں سنجیدگی کی کمی نظر آ رہی ہے، حکومت کے ساتھ تحریک انصاف کے مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو، تحریک انصاف کے رہنماءنے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے تیسرے دور کو ممکنہ طور پر آخری قرار دیدیا، اپنے بیان میں رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات سے خوفزدہ لگ رہی ہے۔ حکومت کے پاس واقعی اختیار ہے تو عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی؟ ۔حکومت جان بوجھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا...
ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے قید رہنما کو اپنی پارٹی میں تقسیم کا سامنا ہے۔ بڑے اسٹیک ہولڈرز بشمول خاندان، وکلاء، سیاسی قیادت اور مختلف جرائم میں قید افراد ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہیں۔ علیمہ خان اور بشریٰ بی بی دونوں پارٹی کی قیادت سنبھالنے کی الگ الگ کوشش کر رہی ہیں اور متضاد بیانات جاری کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ وکلاء برادری بھی دو دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے، ایک کی سربراہی پارٹی کے سینئر رہنما حامد خان اور دوسرے کی قیادت بیرسٹر گوہر خان کر رہے ہیں۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر...
مذاکرات کی اگلی بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیے، شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نیکہا کہ عمران خان سے مذاکراتی ٹیم کو ملنے نہیں بھی دیا جارہا تو مذاکراتی ٹیم کو بیٹھنا چاہیے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانا اور بیانات نہیں دینا چاہیے، مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیے، بیانات سے مذاکرات کا ماحول خراب ہوگا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریری مطالبات کو انا کا...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نےکہا کہ عمران خان سے مذاکراتی ٹیم کو ملنے نہیں بھی دیا جارہا تو مذاکراتی ٹیم کو بیٹھنا چاہیے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانا اور بیانات نہیں دینا چاہیے، مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیے، بیانات سے مذاکرات کا ماحول خراب ہوگا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریری مطالبات کو انا کا مسئلہ بنایا گیا تھا مگر بانی پی ٹی آئی نے بہت لچک دکھائی ہے اور کہا کہ پوری قوم کو پتہ...
سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو دہشتگردوں کی طرح ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، انہیں ذاتی معالج تک رسائی نہیں دی جاتی۔پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہیں کروائی جا سکتی تو مطالبات پر عمل درآمد کیسے یقینی بنایا جائے گا؟ مذاکرات کے اگلے دور سے پہلے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی رسائی اپنے قائدین تک ہے ہماری رسائی بانی تک ختم کی گئی، بانی پی ٹی آئی سے ہماری پہلی ملاقات جامع نہیں تھی، ہم کھلے ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت کی ضد کی وجہ سے مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے۔ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ضد کی وجہ سے مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے ہیں، ہمیں یہ بتایا جارہا ہے کہ آپ مطالبات لکھ کردیں،ہم کبھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان نے حکومت کو جبر اور فسطائیت کے باوجود موقع فراہم کیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی چیئرمین تک رسائی فراہم کی جائے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ساڑھے تین ماہ سے عمران خان تک رسائی ختم کردی گئی ہے، وکلا کو بھی ان سے نہیں ملنے دیا...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ایڈوکیٹ شیر افضل مروت نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذاکراتی عمل میں تحمل اور سنجیدگی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی تیسری نشست تک فریقین کو ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ ماحول خراب نہ ہو۔شیرافضل مروت نے کہا کہ "چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانا اور بیانات دینا مذاکرات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ خان صاحب نے بہت لچک دکھائی ہے اور کہا ہے کہ اگر مذاکراتی ٹیم کو ملاقات کا موقع نہ بھی دیا جائے، تو تیسرے اور چوتھے سیشن کے لیے بات چیت کا عمل جاری رکھنا چاہیے۔"تحریک انصاف کے رہنما نے یہ بھی واضح کیا کہ تحریری...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے کے سیاسی فوائد کی بات کی اور انہیں زہر دینے کی بھی بات کی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جس جماعت کے اندر کے لوگ اس طرح کی سازش کریں اس سے کیا توقع کی جائے، بانی پی ٹی آئی سے منسلک لوگ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق سہولتیں حاصل ہیں، جان بوجھ کر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ آج مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، رانا ثناء اللّٰہرانا...