2025-06-19@19:45:01 GMT
تلاش کی گنتی: 45076
«کنچن کماری کے»:
(نئی خبر)
وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر میں مالیاتی استحکام کے لیے بڑی اسکیم کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ یہ بھی یہ پڑھیں پاور سیکٹر گردشی قرضہ 9.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کے باعث اصلاحات ناگزیر ہیں، اویس لغاری وفاقی کابینہ نے اگلے مالی سال کے عوام دوست وفاقی بجٹ پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے اس سال حج بیت اللہ کے موقع پر شاندار انتظامات پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کے خاتمے کے حوالے سے وفاقی کابینہ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو روک کر دونوں جوہری طاقتوں کو تجارت کی راہ پر گامزن کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے پاکستان کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے پاکستان بہت پسند ہے، وہاں کے لوگ نہایت اچھے ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اور ان کے درمیان جاری کشیدگی کو “میں نے ختم کروایا اور دونوں کو تجارت پر آمادہ کیا۔”یاد رہے کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے رہے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے...
لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے، جس سے بجٹ اجلاس کے فوراً بعد جولائی میں ہونے والے پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے منظور کرایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کےمطابق حکمران جماعت کے ذرائع نے بتایا کہ نئے مجوزہ بلدیاتی نظام میں کونسلرز کے وارڈز کی سطح پر ہونے والے انتخاب کا طریقہ کار تبدیل کیا جا رہا ہے اور اب نئے نظام کے تحت کونسلر پوری یونین کونسل سے انتخاب لڑیں گے۔ ذرائع نے کہا کہ یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا جا رہا ہے اور اب...
صدرِ مملکت نے موجودہ اور آئندہ سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں قومی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پی او ایف واہ کا دورہ کیا جہاں اُن کا آمد پر چیئرمین پی او ایف واہ لیفٹیننٹ جنرل سید طاہر حمید شاہ نے اُن کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج اور سیکریٹری وزارت دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد چراغ حیدر بھی موجود تھے۔ چیئرمین پی او ایف نے صدرِ مملکت کو پی او ایف واہ کے مختلف پیداواری یونٹس کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ پی او ایف واہ ملک کی دفاعی...
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی براہِ راست پرواز کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ اس موقع پر ایک پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر، پی آئی اے کے سی ای او، لاہور ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر و ایئرپورٹ منیجر، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران روایتی کیک کاٹنے کی رسم ادا کی گئی، جبکہ فرانسیسی سفیر نے خطاب میں پاکستان اور فرانس کے درمیان اس نئی فضائی رابطے کو دو طرفہ تعلقات میں گہرائی کا باعث قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کا کریڈٹ لے لیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے پاکستان اوربھارت کی جنگ رکوائی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں، پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے، میں پاکستان کوپسند کرتا ہوں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف اپنے ملک کی ایک بااثر شخصیت ہیں اور انہوں نے پاکستان کی طرف سے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ خیال رہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ برطانوی خبرساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) وفاقی محتسب کی ہدایت پر سینئر ایڈوائزر (انچارج) ریجنل آفس کراچی سید انوار حیدر، ایڈوائزر سید ذاکر حسین ، گریوینسز کمشنر مولا بخش شیخ نے بدھ کے روز ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی میں کھلی عوامی کچہری (کھلی عوامی میٹنگ) کا انعقاد کیا۔ عوامی اجتماع میں وفاقی محتسب کے افسران، ڈپٹی کمشنر مسعود بھٹو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ایس ایس جی سی، نادرا، لینڈ ڈیپارٹمنٹ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن، کے الیکٹرک، لوکل گورنمنٹ اداروں اور دیگر اداروں کے خلاف متعدد شکایات درج کروائی گئیں۔ شکایت کنندگان کا تعلق لانڈھی ٹاؤن، کورنگی ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں سے تھا، انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ملک میں توانائی کے شعبے کی بحالی کے لیے ایک بڑی اور تاریخی مالیاتی اسکیم کی منظوری دے دی ہے، جب ملک کو بجلی کی پیداوار، تقسیم اور مالیات کے حوالے سے سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے۔اقتصادی ماہرین کی جانب سے حکومت کی اس اسکیم کو پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کے سنگین مسئلے کا مستقل حل قرار دیا جا رہا ہے اور یہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مالیاتی ری فنانسنگ اسکیم ہے جس کا مقصد توانائی کے شعبے کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم امور پر فیصلے کیے گئے، جن میں سب...
ویب ڈیسک :کراچی میں پلاسٹک کے شاپرز کے استعمال اور فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا 12 ٹن تھیلے ضبط کرلیے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر بھر میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال اور فروخت کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔میئر کراچی کی ہدایت پر شروع کی جانے والی یہ مہم 15 جون 2025 سے نافذ ہونے والی سرکاری پابندی کے بعد شروع کی گئی ہے۔انسداد تجاوزات سینئر افسران کی نگرانی میں مختلف بازاروں اور تجارتی علاقوں میں ہدفی کارروائیاں کر رہا ہے۔ اب تک دکانداروں اور تاجروں سے 12 ٹن سے زائد پلاسٹک بیگز ضبط کیے جا چکے ہیں جو پابندی کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے۔ ...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 5 ارب روپے بلدیاتی انتخابات کیلئے مختص کر دیے گئے ہیں۔ بجٹ منظوری کے بعد بلدیاتی ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے متعلق بجٹ میں 5 ارب روپے مختص کر دیے جولائی تک بلدیات سےمتعلق قانون سازی کا عمل میں مکمل کر لیا جائے گا اور چاہتے ہیں جتنی جلدی ہو سکے بلدیاتی انتخابات کرادیے جائیں۔ گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاور شیئرنگ فارمولے اور گورننس سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وینٹہوک: جنوب مغربی افریقہ کے ملک نمیبیا میں واقع نمیب صحرا دنیا کا سب سے قدیم اور خشک ترین صحرا مانا جاتا ہے۔ ایسے سنسان اور بے آب و گیاہ صحرا کے بیچوں بیچ ایک بالکل درست اور صحیح حالت میں موجود گلابی رنگ کا فریج لوگوں کیلئے باعث حیرت ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق یہ باربی انداز کا فریج نہ صرف حقیقی ہے بلکہ مکمل طور پر فعال ہے اور اسے مسلسل تازہ مشروبات سے بھرا جاتا ہے۔یہ منفرد فریج صحرائے نمیب میں ایک شمال سے جنوب کی کا جانب جانیوالی مرکزی سڑک سے 20 منٹ کی مسافت پر پے اور اسے نمیبیا کی حکومت کے سیاحتی بورڈ نے یہاں نصب کیا ہے۔ یہ اب افریقہ کے اس...

ایران اور عراق سے زائرین کی واپسی کو تیز کرنے کے لیے دفتر خارجہ دیگر اداروں سے رابطے میں رہے، اسحاق ڈار
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آج ایران اور عراق میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی ملک واپسی کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں خارجہ سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں زائرین کی وطن واپسی سے متعلق اب تک کی پیش رفت اور آنے والے دنوں کے منصوبے کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: یروشلم میں امریکی سفارتخانہ بند، شہریوں کو ایران، عراق اور اسرائیل کے سفر سے روک دیا اس موقع پر وزیر خارجہ نے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ دفتر خارجہ، دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے...
TEHRAN: بھارت نے اسرائیل کی جارحیت کے دوران ایران میں مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کی رپورٹ کے مطابق تہران کی میزائلوں سے لرزتی فضاؤں میں بھارتی حکومت نے کشمیری طلبہ کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے، تہران اور اہواز کے ہاسٹلز میں سائرنوں کی گونج میں کشمیری طلبہ اپنی قسمت کے منتظر ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئی دہلی کی سردمہری ایران میں موت کی دہلیز پر کھڑے کشمیری طلبہ کے لیے تکلیف دہ ہے، جنگی آگ میں جھلستے ایرانی شہروں میں کشمیری والدین کی دعائیں اور ٹیلی فون کالزبے اثر نظر آرہی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان اور عرب...
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر بھر میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال اور فروخت کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میئر کراچی کی ہدایت پر شروع کی جانے والی یہ مہم 15 جون 2025 سے نافذ ہونے والی سرکاری پابندی کے بعد شروع کی گئی ہے۔ انسداد تجاوزات سینئر افسران کی نگرانی میں مختلف بازاروں اور تجارتی علاقوں میں ہدفی کارروائیاں کر رہا ہے۔ اب تک دکانداروں اور تاجروں سے 12 ٹن سے زائد پلاسٹک بیگز ضبط کیے جا چکے ہیں جو پابندی کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے۔ ٹیموں نے متعدد دکانوں کو وارننگ بھی جاری کی ہے اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے...

معاشی طور پر کمزور بچوں کو یکساں تعلیم و ترقی کے مواقع فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے؛ وزیراعظم
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے دانش اسکولوں میں معاشی طور پر کمزور بچوں کے لیے زیادہ سے زیادہ داخلوں کے مواقع فراہم کرنے کی ہدایت کردی، کہنا ہے کہ معاشی طور پر کمزور بچوں کو یکساں تعلیم و ترقی کے مواقع فراہم کرنا اولین ترجیحات مین شامل ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دانش اسکولوں اور دانش یونیورسٹی کی تعمیر کی پیشرفت پر جائزہ اجلاس ہوا ۔ وزیراعظم نے دانش سکولوں اور یونیورسٹی کے منصوبوں میں عالمی معیار سے ہم آہنگ تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، ساتھ ہی ان منصوبوں میں بین الاقوامی معیار کی ڈیجیٹل لائیبریری بھی قائم کرنے کی ہدایت کی، کہا کہ تمام دانش سکولوں میں عصر حاضر کے تقاضوں کے...
پاکستان ملائشیا میں کھیلے جانے والے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان آج نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ملائشیا میں کھیلے جانے والے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ #FIHNationsCup Heartbreak for @hockeymalaysia inspite of beating @japan_hockey by 2-1 they can’t make it to the semi finals as they concede an goal from japan as both tied on 4 points on basis goals scored Pakistan was 9 and Malaysia has 8 on that basis Pakistan will play the… pic.twitter.com/aGwMobosM0 — Rakesh Russell (@rakeshrussell52) June 18, 2025 آج کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3 کے مقابلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی کامیابی عالم اسلام کی تباہی کے راستے ہموار کرے گی۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسرائیل کی شکست خطے میں امن کے قیام کے لیے ضروری ہے، امریکا، اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ عالمی امن کو تباہ کر رہا ہے، عالم اسلام کو عسکری اتحاد قائم کرنا چاہیے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام قومی سلامتی کے تحفظ کی لکیر ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔
نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگیا۔ جمعے کو سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا فرانس سے ہوگا۔ ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں ملائیشیا کو جاپان کے خلاف دو گول کے فرق سے جیتنا ضروری تھا مگر جاپان نے آخری چار منٹ میں گول کرکے پاکستان کی سیمی فائنل کے لیے راہ ہموار کر دی۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور ملائیشیا کے چار چار پوائنٹس ہوگئے مگر ایک گول زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔ اس سے پہلے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جانے والا میچ نیوزی لینڈ نے 3ـ4...
اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ماہانہ 5 ہزار روپے فراہمی کا آغاز کردیا گیا ، تاہم یہ رقم کس کو ملے گی؟ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے روشن مستقبل کارڈ اور بیوہ خواتین کیلئے سہارا کارڈ لانچ کردیا۔ صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ نے بتایا کہ انتہائی غریب اور نادار افراد کو ان کارڈز سے سہولت فراہم دی جائیں گی۔ سید قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ مزیدافراد کو بھی اس سہولت کےتحت ریلیف دیا جائے گا ، بیوہ خواتین ،یتیم بچے ہر ماہ اے ٹی ایم سے 5000 روپے باآسانی حاصل کرسکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ نادار اور یتیم بچیوں کی شادی کیلئے فنڈز بھی بڑھادیئے گئے ہیں ،...
پاک بحریہ کا سمندر میں ریسکیو آپریشن ، لائبیریا کے آئل ٹینکر کے بھارتی اہلکار کو بچالیا ۔ لائبیریا کے آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر نے اپنے زخمی بھارتی عملے کے لیے طبی امداد کی درخواست کی تھی پاک بحریہ کےجوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینئر نے ہنگامی کال سنتے ہی انتہائی سبک رفتاری سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا عملے کے زخمی رکن کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ذریعے ہنگامی طبی امداد کے لیے کراچی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا بھارتی عملے کا بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی قومیت سے بالاتر ہو کر بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔ یہ اقدام سمندر میں انسانی جانوں...
ضم شدہ اضلاع کے 267ارب واجب الادا، وفاق فوری فنڈز منتقل کرے، بیرسٹر سیف کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضم شدہ اضلاع کے لیے نیشنل فنانس کمیشن کے تحت مختص کردہ 350 ارب روپے میں سے باقی ماندہ 267 ارب روپے فوری طور پر خیبرپختونخوا کو منتقل کرے۔ انہوں نے وفاق پر الزام عائد کیا کہ وہ مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے جس کے باعث قبائلی اضلاع کی ترقی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 25-2024 کے دوران وفاق نے ضم اضلاع کے لیے 350 ارب...
پاکستان نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچا،پاکستان کا سیمی فائنل میں جمعہ کو فرانس سے مقابلہ ہوگا،یاد رہے گرین شرٹس کو آج نیوزی لینڈ کے ہاتھوں3-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جنوبی افریقا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بننے کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا،آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر موجودہے۔ دوسری جانب پاکستانی ہاکی ٹیم عالمی رینگنگ میں 2 درجہ ترقی کرکے 15 ویں سے 13 ویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر...
لیبیا کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ، کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز تریپولیٹانیا(آئی پی ایس )لیبیا کے شہر تریپولیٹانیا کے نزدیک الشاب بندرگاہ کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے ایک افسوسناک واقعے میں کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ المناک واقعہ 12 جون کو پیش آیا جس میں مجموعی طور پر 60 سے زائد پناہ گزین اور تارکین وطن لاپتہ اور سمندر برد ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بین الاقوامی ادارہ برائے ہجرت (آئی او ایم)کے مطابق اس حادثے میں صرف پانچ افراد کو زندہ بچایا جا سکا، جبکہ باقی تمام لاپتہ ہیں۔ مرنے والوں...
امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی کرکے ایران پر حملہ کردیا۔ اسرائیل کا حملہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا مترادف تھا۔ ہمارے انٹیلجنس نے کبھی یہ اشارہ نہیں دیا کہ ایران نے ایٹم بم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ بہت ہوگیا، امریکا کو ایران کے خلاف نیتن یاہو کی غیرقانونی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقی وسطیٰ میں جنگ میں شرکت امریکا کی بڑی اور مہلک غلطی ہوگی، جنگ میں شامل ہونے کے بجائے امریکی صدر کو عالمی برادری کے ساتھ مل کر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)سینیٹ میں اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔ بدھ کو چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہونیوالے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد ایوان اسحاق ڈار نے بتایا کہ 21مسلم ممالک نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ مقف اپنا لیا ہے، ایران کی سلامتی، خطے اور عالم اسلام کے امن سے جڑی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مسلم ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ایران کی سلامتی، خودمختاری اور آزادی کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے پورے خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، اور اس کے سنگین عالمی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔نہوں نے کہا...

پنجاب آئی ٹی بورڈ نے بین الاقوامی سرٹیفکیشنزکا امتحان پاس کرنیوالے امیدواروں کو فیس واپسی کے عمل کا آغاز کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیشنز پروگرام کے تحت بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کیلئے فیس واپسی کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔(جاری ہے) فیس واپسی کی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطیف ،ڈائریکٹر چوہدری احمد اسلام اور دیگر افسران شریک ہوئے،اس کے علاوہ مختلف تعلیمی اور پیشہ ورانہ پس منظر رکھنے والے سند یافتہ امیدواروں نے سافٹ ویئر ہاوسز اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے اپنے پیغام میں کہاکہ گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیشنز پنجاب کے ہر شہری کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ...
سلطانہ شاہین گلے کے کینسر کا شکار ہوگئیں ،سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ ساری زندگی پارٹی کے پرچم تلے گزاری۔ وزیراعلی پنجاب سرکاری سطح پر علاج کروائیں،پارٹی کے لیے بے پناہ خدمات ہیں۔تاحال پارٹی میں سے کسی سینیئر رہنما نے عیادت نہیں کی ۔سلطانہ شاہین مسلم لیگ ن ملتان خواتین ونگ کی صدر بھی رہ چکی ہیں سابق ایم پی اے نے وزیر اعلیٰ سے علاج کے لیے مدد کی اپیل کردی
راولپنڈی: شہریوں کو خواتین کے ذریعے ہنی ٹریپ کرکے بھاری رقوم ہتھیانے والے مزید منظم گروہ کا انکشاف ہوا ہے، جس کی معاونت اور سہولیات کے لیے مبینہ طور پر راولپنڈی پولیس کا سب انسپکٹر اور سرکاری وکیل بھی ملوث نکلے۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق گروہ کے سرغنہ سمیت پولیس افسر سب انسپکٹر اظہر اقبال گوندل اور سرکاری وکیل ندیم سلطانی سمیت دیگر ساتھیوں کے خلاف تھانہ چکلالہ راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ اے ایس آئی احسان اللہ کی مدعیت میں ہنی ٹریپ کرکے شہریوں سے بھتہ خوری، دھمکیاں دینے اعانت جرم سمیت اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ اور پولیس آڈر اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس افسر کی...
نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی تجاویز منظور کرنے پروفاقی حکومت کا خیر مقدم کیا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ یونیورسٹیز کے بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لے کر 4.6 ارب کی بحالی کردی گئی، سولر پینلز پر ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا گیا، پی آئی ڈی سی ایل کے تحت سندھ کے منصوبے سندھ کے پاس ہی رہیں گے۔ شیری رحمان نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس وفاقی حکومت کے بجائے صوبائی حکومت ہی وصول کرے گی، اس تمام پیش رفت کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو جاتا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کی تجاویز کو تسلیم کرنے پر شکریہ ادا کرتے...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات پاک بھارت جنگ بندی کے سلسلے میں بڑی اور مثبت پیشرفت ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آج فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ظہرانے پر ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں شخصیات کی یہ ملاقات جنگ بندی کی امریکی کوششوں کے تناظر میں پاک امریکا تعلقات میں ایک مثبت پیشرفت ہے۔ بلاول نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والی پانچ روزہ جنگ میں پاکستان کی فیصلہ کن فتح کے بعد بھارت نے افسوسناک طور...
مستحق افراد کو بیرون ملک میں روزگار فراہم کرنے کے سلسلے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے ملاقات ہوئی جس میں بے نظیر ہنرمند پروگرام اور مستحق افراد کی بیرون ملک ملازمتوں پر بات چیت کی گئی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین اور اُن کے اہل خانہ کو ہنرمند پروگرام کے ذریعے خود مختار بنانا چاہتے ہیں اور اس پروگرام کے ذریعے مقامی و بین الاقوامی روزگار کے موقع پید ہوں گے۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے پروگرام کو وقت کی ضرورت قرار دیا...
راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے ڈھوک غلام علی میں بھائی نے جیٹھ کے ساتھ مل کر ہمشیرہ کو غیرت کے نام پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ قتل کی واردات کا مقدمہ گشت کرتے پولیس ملازم کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ اے ایس آئی اسد علی کے مطابق ساتھی اہلکاروں کے ساتھ انسداد جرائم کی خاطر گشت پر تھا کہ اچانک ڈھوک فرمان علی کی جانب سے فائرنگ اور شور کی آواز آئی۔ دیکھا تو فیصل محمود کے مکان سے دو افراد مسلح حالت میں نکلے، پولیسں کو دیکھتے اور تعاقب پر دونوں مسلح افراد گلیوں میں فرار ہوگئے۔ مقدمے کے متن کے مطابق مکان کی اندر جاکر دیکھا تو...
امریکا ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بنے، یہ ایک بڑی اور مہلک غلطی ہوگی، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی سینیٹر نے ایران پر اسرائیلی حملے کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے، امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کا کہنا ہے یہ ایک بڑی اور مہلک غلطی ہوگی، نیتن یاہو کے غیرقانونی حملے نے دنیا کو مزید غیرمحفوظ بنادیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو فوری طور پر سفارتی حل کی جانب جانا ہوگا۔ سینیٹر برنی سینڈرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر)پر جاری بیان میں کہا امریکا کو نیتن یاہو کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ بس بہت ہوگیا، امریکا ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بنے۔ یہ ایک...

اسرائیل کے ایران پر حملے جاری، تہران میں دھماکوں کی آوازیں، سرینڈر نہیں کریں گے، آیت اللہ خامنہ ای
اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی چھٹے روز بھی جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایران میں مختلف مقامات پر حملے کیے ہیں اور اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ تہران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں، جس کے بعد دھویں کے بادل چھا گئے۔ یہ بھی پڑھیں ایران-اسرائیل جنگ سے ٹرمپ کو دور رہنا چاہیے، امریکا کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ سے اب تک ایران، شام اور عراق میں انہوں نے 1100 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملے ایران کی جانب سے اسرائیلی علاقوں پر ڈرون...
جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا ہے کہ10 جون کو مولانا فضل الرحمان کے سب سے چھوٹے فرزند پر حملہ ہوا، خوش قسمتی سے واقعے میں اسجد محمود کی جان محفوظ رہی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں، قومی شاہراہوں سے لوگوں کو اٹھا لیا جاتا ہے، ریاست کے اندر ریاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ ہمارا جرم کیا ہے؟ مولانا فضل الرحمان پر3 بارخودکش حملے ہوئے، میرے لوگ شہید کیے جا رہے ہیں، بلوچستان میں میرا ایک نوجوان شہید کیا گیا، ہرجگہ علماء نشانے پر ہیں، میں کس کس کا نام...
لاہور: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی(پی ایم ایس اے) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لائبیریا کے پرچم بردار ٹینکر کے بھارت سے تعلق رکھنے والے عملے کے زخمی رکن کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو لائبیریا کے پرچم بردار آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی، جس میں عملے کے ایک زخمی رکن کے طبی انخلا کےلیے مدد مانگی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ جہاز پر تمام عملہ بھارتی شہریوں پر مشتمل تھا، جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے فوری اور مؤثر ردعمل یقینی بنانے کے لیے اپنے مربوط میری ٹائم پروٹوکولز کو...
سٹی 42: سابق مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سلطانہ شاہین کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئیں سلطانہ شاہین گلے کے کینسر کا شکار ہوگئیں ،سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ ساری زندگی پارٹی کے پرچم تلے گزاری۔وزیراعلی پنجاب سرکاری سطح پر علاج کروائیں،پارٹی کے لیے بے پناہ خدمات ہیں۔تاحال پارٹی میں سے کسی سینیئر رہنما نے عیادت نہیں کی ۔سلطانہ شاہین مسلم لیگ ن ملتان خواتین ونگ کی صدر بھی رہ چکی ہیں ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا سابق ایم پی اے نے وزیر اعلیٰ سے علاج کے لیے مدد کی اپیل کردی
لاہور(نیوز ڈیسک) ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر ملک میں ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ ہے، جس سے گھریلوسلنڈرکی قیمت 6 ہزار روپے سے تجاوز کرسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔ چیئرمین ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک میں ایل پی جی شارٹ فال شروع ہونے کا خدشہ ہے، جس سے گھریلوسلنڈرکی قیمت6 ہزار روپے سے تجاوز کر سکتی ہے۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ فی کلو ایل پی جی 500 روپے تک پہنچ سکتی ہے اور کمرشل سلنڈر23 ہزار روپے تک جا سکتا ہے۔ ان کا مزید بتانا تھا کہ یومیہ کھپت 6 ہزارمیٹرک ٹن...
راولپنڈی میں شہریوں کو خواتین کے ذریعے ہنی ٹریپ کرکے بھاری رقوم ہتھیانے والے ایک مزید منظم گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہنی ٹریپ گروہ کی معاونت و سہولیات کے لیے راولپنڈی پولیس کا سب انسپکٹر اور سرکاری وکیل ملوث نکلے، گروہ کے سرغنہ سمیت پولیس افسر اور سرکاری وکیل و ساتھیوں کے خلاف تھانہ چکلالہ راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ اے ایس آئی احسان اللہ کی مدعیت میں ہنی ٹریپ کرکے شہریوں سے بھتہ خوری ،دھمکیاں دینے اعانت جرم سمیت اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ و پولیس اڈر اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ متن مقدمہ کے مطابق انکوائری موصل ہوئی جو ہنی ٹریپ کے متعلق ہے، نوشیروان عرف نیازی...
اسرائیل-ایران کشیدگی کے دوران اسرائیل کے شہریوں کو ایرانی میزائل حملوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں پناہ لینے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ تاہم اسرائیل میں بسنے والے فلسطینی شہری، جو کل آبادی کا تقریباً 21 فیصد ہے، اکثر ان حفاظتی اقدامات سے محروم رہ جاتے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عکا کے قریب رہنے والی خاتون سمر الرشد کو میزائل حملوں کے دوران فلسطینی ہونے پر ایک یہودی شہری کی جانب سے پناہ گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا اور کہا گیا کہ یہ آپ کے لیے نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایرانی میزائلوں کو روکنے والے دفاعی میزائل ختم ہونے کے...
مسلسل ایرانی حملوں سے اسرائیل کے دفاعی ایرو میزائل انٹرسیپٹرز کی مقدار کم ہو رہی ہے،امریکی اخبار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )ایران کے مسلسل حملوں کے بعد اسرائیلی دفاعی میزائل انٹرسیپٹرز کم ہونے لگے ہیں۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے دفاعی ایرو میزائل انٹرسیپٹرز کی مقدار کم ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے دفاعی ایرو میزائل انٹرسیپٹرز کی مقدار کم ہونے سے ایران سے آنے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کرنے کی اسرائیلی صلاحیت پر خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔اخبار کی رپورٹ میں کہا...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین نوید قمر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہوا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس نوید قمر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایف بی آر سے امپورٹ پالیسی سے متعلق سوال کیا کہ امپورٹ پالیسی سمجھایا جائے یہ کیا ماڈل ہے، جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس ماڈل کو سمجھنے کے لیے وقت چاہیئے، آپ 2 گھنٹے دیں، ہم آپ کو علحیدہ پورا طریقہ کار سمجھا دیں گے۔ عمر ایوب نے کہا کہ یہ انگریزی لکھ دیتے ہیں ایک لائن میں سمجھا...
آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان کردیا، ایونٹ کا آغاز 12 جون سے ہوگا، فائنل 5 جولائی کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 جون کو ایجبیسٹن میں آمنے سامنے ہوں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان کردیا، ایونٹ اگلے سال 12 جون سے انگلینڈمیں کھیلا جائے گا، ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور سری لنکا کےدرمیان 12 کو جون ہوگا۔ شیڈول کے مطابق گروپ ون میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور 2 کوالیفائنگ ٹیمیں شامل ہیں، پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں 14 جون کو ایجبیسٹن میں مدمقابل...
برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کے مطابق 2 سینئر ایرانی حکام نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ تہران سب سے پہلے عراق میں موجود امریکی افواج کو نشانہ بنائے گا، اور پھر دیگر عرب ممالک میں قائم امریکی اڈوں پر حملے پھیلائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی حکام نے کہا ہے کہ اگر امریکا اسرائیل کی جوہری تنصیبات کے خلاف مہم میں شامل ہوا تو ایران مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کے مطابق 2 سینئر ایرانی حکام نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ تہران سب سے پہلے عراق میں موجود امریکی افواج کو نشانہ بنائے گا، اور پھر دیگر عرب ممالک میں قائم امریکی اڈوں پر حملے پھیلائے گا۔ حکام نے یہ بھی خبردار...

بھائیوں کی طرح مل جل کر رہیں، شیعہ اور سنی کے اختلافات کی باتوں سے کیوں دشمن کو فائدہ پہنچاتے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی طاقتیں، خصوصاً برطانیہ، ہمیشہ سے فرقہ وارانہ تقسیم کو ہوا دینے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔ ایک حالیہ ویڈیو میں، آیت اللہ خامنہ ای نے زور دیا کہ مسلمانوں کو بھائی چارے کے ساتھ مل جل کر رہنا چاہئے اور انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیوں دشمن کے فائدے کے لئے کام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا، “ہمارے پاس بہت کچھ مشترک ہے، لیکن انگریزوں نے ہمیشہ سے شیعہ اور سنی کے درمیان اختلافات کو ہوا دی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ عقائد...
سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس میں ن لیگی رہنما چوہدری تنویر کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی ، عدالت نے ملزم چوہدری تنویر کا2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت کا ملزم کو20 جولائی کوتفیشی پیش رفت رپورٹ سمیت دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ، پولیس نے چوہدری تنویر کو عدالت پیش کرکے7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ، پولیس نے ملزم سے موبائل فون کی برآمدگی کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ،چوہدری تنویر کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت سول جج احسن رضا نے کی
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے 2014 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا۔ معروف صحافی اور یوٹیوبر منصور علی خان کے ساتھ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ 2014 میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نہیں ہونا چاہئے تھا، اُس وقت ہمیں لگتا تھا یہ دھرنا آرگینک ہے لیکن آج سمجھ آیا پاکستان میں کوئی چیز آرگینک نہیں ہوتی بلکہ پیچھے بہت سارے محرکات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سایست میں کوئی حق یا باطل بھی نہیں ہوتا، یہ ایک پاور پالیٹکس جس میں اگر ہم لڑائی کے بغیر چلیں گے تو فائدے میں رہیں گے۔ تحریک انصاف کی طرف سے 9...
محکمہ ریلوے نے مسافر بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ پاکستان ریلوے نے ایکسپریس، فریٹ ٹرینوں اور سیلونز کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ ریلوے کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 20 جون 2025 سے ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاکستان ریلوے ٹرین کرایوں میں اضافہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 10ویں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاک بھارت مقابلہ 5 اکتوبر کو ہوگا آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق یہ ٹورنامنٹ آئندہ سال 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں دنیائے کرکٹ کی صف اول کی خواتین ٹیمیں عالمی چیمپیئن بننے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم کو گروپ ون میں شامل کیا گیا ہے جہاں وہ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، روایتی حریف بھارت اور 2 کوالیفائر ٹیموں کا سامنا کرے گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 14 جون کو بھارت کے خلاف ایجبسٹن میں کھیلے گا...
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ بہت ہوگیا، امریکا کو ایران کے خلاف نیتن یاہو کی غیرقانونی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقی وسطیٰ میں جنگ میں شرکت امریکا کی بڑی اور مہلک غلطی ہوگی، جنگ میں شامل ہونے کے بجائے امریکی صدر کو عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسرائیل کو جارحیت سے روکنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: ایران-اسرائیل جنگ، کیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی وعدوں سے پیچھے ہٹ جائیں گے؟ برنی سینڈرز نے کہا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی کرکے ایران پر حملہ کردیا۔ اسرائیل کا حملہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا مترادف...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگی کشیدگی کے تناظر میں ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے اہم سفارتی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے باعث مواصلاتی نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے پاکستانی شہری اپنے موبائل یا لینڈ لائن نمبرز پر بیلنس اور کال پیکجز ہر وقت فعال رکھیں۔ یہ بھی پڑھیں امریکا سن لے، ایران سرینڈر نہیں کرے گا، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا دوٹوک اعلان سفیر مدثر ٹیپو نے ایران میں موجود پاکستانیوں کو سفر کے دوران محتاط رہنے اور رابطے کے متبادل ذرائع ہمراہ رکھنے کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ ایران سے نکلنے والے...

سینیٹ اجلاس،اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور ایران سے اظہار یکجہتی کےلئے مسلمان ممالک کے مشترکہ بیان کی کاپی ایوان میں پیش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف اسرائیل کی جاری فوجی جارحیت کے خلاف اور ایران سے اظہار یکجہتی کےلئے مسلمان ممالک کی جانب سے متفقہ طور پر جاری کئے گئے مشترکہ بیان کی کاپی سینیٹ میں پیش کر دی۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے یہ کاپی ایوان میں پیش کی ۔تیزی سے بدلتی علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں غیرمعمولی اضافے بالخصوص ایران کے خلاف اسرائیل کی جاری فوجی جارحیت کے پیش نظر الجزائر، بحرین، برونائی دارالسلام، چاڈ، کوموروس، جبوتی، مصر، عراق، اردن، کویت، لیبیا، موریطانیہ، پاکستان، قطر، سعودی عرب، صومالیہ، سوڈان، ترکیہ، اومان اور متحدہ...

عالمی برادری ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے فوری کردار ادا کرے،سکیورٹی اداروں کی ضروریات پوری کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال انتہائی تشویشناک اور خطے اور عالمی امن کے لئے بہت خطرناک ہے،پاکستان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے،عالمی برادری ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لئے فوری کردار ادا کرے،بھارت کے ساتھ جنگ میں اللہ تعالی نے ہمیں عظیم فتح دی ،بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے امریکا ، یورپ اور دیگر ممالک میں پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے پیش کیا ہے، سکیورٹی اداروں کی ضروریات پوری کریں گے، بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے لئے ایک ہزار...
ایران، اسرائیل کے درمیان اور غزہ میں جو چل رہا ہے اس میں امریکا کا کردار مایوس کن ہے، ملالہ یوسفزئی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے کہا ہیکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جو ہورہا ہے یا غزہ میں جو کچھ چل رہا ہے اس میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس جو طاقت ہے یا جو وہ اثر رکھتا ہے وہ امن قائم کرنے میں ناکام رہا ہے، امریکا استحکام اور انسانی حقوق کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ملالہ نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ امریکا اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کی...
ڈسڑکٹ جیل اٹک کی انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں پر مبینہ بہیمانہ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے جب کہ جیل انتظامیہ کے افسران کی نگرانی اور موجودگی میں اسیران پر مبینہ تشدد کی وڈیوز سامنے آگئیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے معاملے کا نوٹس لے لیا، انہوں نے تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن رانا عبدالروف کو انکوائری افسر مقرر کرکے رپورٹ طلب کرلی۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں جیل انتظامیہ کے باوردی آفیسر کو کرسی پر بیٹھ کر مشقتی سے خود کو دبواتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں جیل انتظامیہ کی جانب سے متعین کردہ قیدی کو دیگرساتھی قیدیوں کو لتر برساتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو فوٹیج...
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ جی سیون ملکوں نے ایک بار پھر چین سے متعلق امور بالخصوص امور تائیوان، ساوتھ چائنا سی، ایسٹ چائنا سی جیسے معاملات پر نامناسب باتیں کی ہیں۔ مذکورہ ممالک نے چین سے متعلق نام نہاد “حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت” اور “مارکیٹ بگاڑ” کا جھوٹا بیانیہ اپنایا۔ اس اقدام نے چین کے داخلی امور میں مداخلت اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، جس کی چین بھرپور مخالفت کرتا ہے اور اس کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس وقت آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا نقصان دہ عنصر “تائیوان کی...

چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون کے معیار کو بہتر بنانے کا نیا باب رقم کیا گیا ہے ، وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں دوسری چین وسطی ایشیا سمٹ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے سمٹ سے کلیدی خطاب کیا، جس میں پہلی بار “چین۔وسطی ایشیا روح ” پیش کی گئی ہے ۔ سمٹ کی ایک خاص بات یہ تھی کہ تمام فریقوں نے “باہمی احترام، باہمی اعتماد، باہمی فائدے اور باہمی امداد، اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ مشترکہ جدیدکاری کو فروغ دینے” پر مبنی “چین وسطی ایشیا روح ” کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ اجلاس کے اہم ثمرات میں سے ایک مستقل اچھی ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنا تھا،...
بیجنگ :صدر شی جن پھنگ دوسری چین وسطی ایشیا سمٹ میں شرکت کے بعد آستانہ سے وطن واپس روانہ ہو گئے۔قازقستان کے صدر قسیم جمروت توکیوف اور دیگر اعلیٰ حکام نے انہیں ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ شی جن پھنگ کے خصوصی طیارے کے اڑان بھرنے کے بعد قازق فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اُن کے طیارے کو ایسکارٹ کیا۔ Post Views: 1
بیجنگ : دوسری چین-وسطی ایشیا سربراہی کانفرنس قازقستان کے شہر آستانہ میں منعقد ہوئی۔ بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ سربراہی اجلاس کے دوران، چین نے وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں اتفاق رائے حاصل کیا۔ جس میں “آستانہ اعلامیہ” جیسی تعاون کی 55 دستاویزات پر دستخط، 2025 میں وسطی ایشیائی ممالک کو چین کی جانب سے 1.5 بلین آر ایم بی کی مفت امداد کی فراہمی جیسے 31 تعاون کے اقدامات پر اتفاق اور 24 اہم تقریبات کا انعقاد ہوا ۔ سربراہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چین 2027 میں تیسری چین-وسطی ایشیا سربراہی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ اس کے علاوہ چین نے عملے کے تبادلے کی سہولت کی سطح...
اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے اوپن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شام کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ انسداد دہشت گردی کی اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی سے ادا کرے اور شام میں موجود تمام دہشت گرد قوتوں کے خلاف کارروائی کے لیے تمام اقدامات کرے ۔فو چھونگ نے کہا کہ حال ہی میں شام میں دہشت گردی کے بہت سے پرتشدد واقعات رونما ہوئے ہیں اور دہشت گرد تنظیموں اور شدت پسند قوتوں کی واپسی کا خطرہ بڑھ گیا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام میں داخل ہونے والے غیر ملکی دہشت گرد جنگجو حالیہ دنوں میں شام کی سرکاری...
— فائل فوٹو سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے مولانا اسجد الرحمٰن کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی۔پولیس کے مطابق مولانا اسجد الرحمٰن کو ایک ہفتہ قبل یارک انٹرچینج کے قریب نامعلوم افراد نے روکا تھا۔پولیس نے بتایا کہ مولانا اسجد الرحمٰن کے گاڑی سے اترنے سے انکار اور بحث کے بعد اغواکاروں نے انہیں جانے دیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے روز مولانا اسجد الرحمٰن اپنی رہائش گاہ شورکوٹ سے لکی مروت جا رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ مولانا اسجد الرحمٰن کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج نہیں کروایا گیا تاہم واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمٰن کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے بھی اپنے مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، ریلویز حکام نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کرایوں میں اضافے کی تصدیق کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان پاکستان ریلویز کاکہنا ہےکہ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فریٹ (مال بردار) ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، کرایوں میں حالیہ اضافہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے نمایاں اضافے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی لاگت کو جزوی طور پر پورا کیا جا سکے۔ترجمان کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق...
اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے وکیل سلمان اکرم راجا سے اہم سوالات کیے، جسٹس امین الدین نے سوال اٹھایا کہ باپ پارٹی کو نشستیں مل گئی تھیں تو آپ کہتے ہیں سنی اتحاد کو بھی ملے؟ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ کنول شوزب کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں عدالت کے سامنے کچھ حقائق رکھوں گا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشنز پر فیصلہ دیا، آٹھ فروری انتخابات میں آئین سے انحراف ہوا۔ جسٹس امین الدین نے کہا کہ ہمارے سامنے ایک فیصلہ ہے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور اب تک کی کارروائیوں میں 2لاکھ23ہزار مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2لاکھ11ہزار713ملزمان کے خلاف مقدمات درج جبکہ 53ہزار808 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔نادرن سرکل میں 43ہزار37مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی، 37ہزار461ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرا کے 4ہزار639کو گرفتار کرایا گیا ۔سنٹرل سرکل میں 37ہزار809مقامات پر بجلی چوری پکڑی کر 36ہزار 932 ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج اور 5ہزار715کو گرفتار کرایا گیا ،ایسٹرن سرکل میں 34ہزار597مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی جبکہ 34ہزار435ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج اور 9ہزار708گرفتار یاں کی گئیں،اوکاڑہ سرکل میں 13ہزار852مقامات پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) نے حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر 19 جون 2025ء بروز جمعرات کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔KMC کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 22 ذوالحجہ 1446ھ کو حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے سلسلے میں تمام دفاتر بند رہیں گے، یہ فیصلہ سٹی کونسل کراچی کی قرارداد نمبر 594، مؤرخہ 27 جنوری 2005 کے تحت کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ تعطیل صرف کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تحت آنے والے دفاتر پر لاگو ہو گی، وہ دفاتر جو لازمی نوعیت کی خدمات فراہم کرتے ہیں (essential services) وہ کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن سینئر ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز مینجمنٹ...
شمالی کوریا نے روس کے لیے 6,000 فوجی ورکرز اور سَیپرز روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ روس کے سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئگو نے پیانگ یانگ میں اس بات کی تصدیق کی کہ شمالی کوریا روس کے علاقے کورسک میں تعمیراتی کاموں اور بارودی مواد صاف کرنے میں مدد دے گا۔ یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کا متعدد قسم کے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ اس منصوبے کے تحت 1,000 سَیپرز مائنوں کو ہٹانے میں مصروف ہوں گے جبکہ 5,000 فوجی تعمیراتی کارکن تباہ شدہ عمارتوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی پر کام کریں گے۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سال طے پانے والے اسٹریٹجک معاہدے کے تحت سامنے آیا ہے جس کا مقصد باہمی فوجی اور اقتصادی...
پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) میں 1240 ارب روپے میں سے 64 فیصد حصہ ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا 26-2025 کا ٹیکس فری بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10، پینشن میں 5 فیصد اضافہ تجویز انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میں ہر شعبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے جائیں گے اور ماحولیاتی تحفظ کی سمت ایک اہم سنگ میل عبور کیا جائے گا۔ مریم اورنگزیب کے مطابق ماحولیاتی خطرات میں کمی لانے کے لیے 371.739 ارب روپے، جبکہ جدید طریقے اپنانے کے لیے 277.437 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں...
اسرائیل کے دفاعی میزائل سسٹم ’ایرو‘ (Arrow Interceptors) کی کمی اسرائیل کے لیے ایک بڑا سیکیورٹی بحران بننے لگی، جس کی وجہ سے ایران کے جانب سے داغے گئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے، امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے ایک نامعلوم امریکی اہلکار نے بتایا کہ واشنگٹن کو گزشتہ کئی مہینوں سے اسرائیل کے دفاعی میزائلوں کی کمی کا علم تھا۔ امریکا نے اسرائیل کی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے زمینی، فضائی اور بحری نظاموں سے مدد فراہم کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کی طرف سے صرف یہ کہا گیا کہ ہم ہتھیاروں سے متعلق معاملات پر رائے...
راولپنڈی: شاپنگ کے بہانے خاتون کو بلا کر جبری زیادتی کرنے والے مجرم کو 25 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے تھانہ پیر ودھائی میں درج خاتون سے زیادتی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے مجرم طاہر سلیم کو 25 سال قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 2 لاکھ ہرجانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جاتے ہی پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ مجرم نے شاپنگ کرانے کے بہانے خاتون کو بلا کر جبری زیادتی کی تھی، جس پر تھانہ پیرودھائی پولیس نے مجرم کے خلاف مارچ 2024 میں مقدمہ درج...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے سروس کیس میں عدلیہ سے متعلق اہم فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں کا فرض ہے اپنی صفوں میں طاقت کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے سروس کیس میں اپنے فیصلے نے کہا کہ ججز اخلاقی وضاحت اور ادارہ جاتی جرأت کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں، اندر سے تنقید آئین کی وفاداری کی جڑ ہے، بے وفائی نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ایسے لوگوں کو للکارنا عدالتی ادارے کی خدمت کی اعلیٰ ترین شکل ہے، ججوں کو دیانتداری اور جرأت کے ساتھ کام کرنا ہے، ججز کواندروانی اور بیرونی تمام تجاوزات کا مقابلہ کرنا ہے۔ فیصلہ کے مطابق ججز کو عدلیہ اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی قیادت کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو قتل کی دھمکیوں کے بعد ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے صیہونی ریاست کو “دہشتگرد” قرار دے کر اس کے خلاف بھرپور کارروائی کا اعلان کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے ایران دہشتگرد صیہونی ریاست کے خلاف پوری طاقت سے کارروائی کرے گا اور صیہونیوں سے بے رحمی برتی جائے گی، ایران اپنے دشمنوں کی بزدلانہ دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔خیال رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سخت لہجے میں ایران کو غیر مشروط سرینڈر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں مذاکرات...
—فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے، خطے کی موجودہ صورتحال عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایران اور ترکیہ کے صدور کے ساتھ خطے کی صورتِ حال پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں ظلم جاری ہے، عالمی ضمیر کب جاگے گا، آئی ایم ایف کو بتا دیا تھا کہ زراعت اور زرعی دواؤں پر ٹیکس نہیں لگائیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا ہے، تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں اللّٰہ نے ہمیں...
وفاقی حکومت نے سولر پینل پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے بعض بجٹ تجاویز پر نظر ثانی کی ہے، بجٹ پر اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے، ڈیجیٹل سروسز پر سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ کی جامعات کے لیے مختص رقم 2 ارب 60 کروڑ سے بڑھا کر 4 ارب 60 کرورڑ کر رہے ہیں، پاکستان کی معیشت دن بدن مستحکم ہو رہی ہے۔مشرق وسطیٰ میں قیام امن ضروری ہے: اسحاق ڈارسینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن...
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا یہ بیان قومی سلامتی مشیروں کے وائٹ ہاؤس میں اجلاس کے موقع پر سامنے آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکا کے شامل ہونے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ممکنہ طور پر یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ انہیں مزید اقدام کرنے چاہئیں تاکہ ایران یورینیم افزودگی کا عمل ختم کرے۔ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا یہ بیان قومی سلامتی مشیروں کے وائٹ ہاؤس میں اجلاس کے موقع پر سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا نے شواہد کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ...
مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے فرزند اسجد محمود پر حملے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا ہے کہ10 جون کو مولانا فضل الرحمان کے سب سے چھوٹے فرزند پر حملہ ہوا، خوش قسمتی سے واقعے میں اسجد محمود کی جان محفوظ رہی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں، قومی شاہراہوں سے لوگوں کو اٹھا لیا جاتا ہے، ریاست کے اندر ریاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ ہمارا جرم کیا ہے؟ مولانا فضل الرحمان پر3 بارخودکش حملے ہوئے، میرے...
پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد کے قریب بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ٹرین کی پٹری کو نقصان، مرمت کا کام فوری شروع حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے متاثرہ کوچز کو ہٹانے اور رُکے ہوئے سفر کو بحال کرنے کے لیے فوری طور پر ریلیف ٹرین روانہ کر دی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی شدید مذمت، فوری تحقیقات کا...
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 26-20025 میں ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے 64 فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے، جو ایک تاریخی قدم ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 1240 ارب روپے ہے، جس میں سے 371.739 ارب روپے ماحولیاتی خطرات میں کمی کے اقدامات کے لیے رکھے گئے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ جدید طریقے اپنانے کے لیے 277.437 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ مزید پڑھیں: پنجاب بجٹ اجلاس: عظمیٰ بخاری کو نازیبا اشارے کرنے پر انکوائری کا حکم سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے موسمیاتی...
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایران اور ترکیہ کے صدور کے ساتھ خطے کی صورتِ حال پر بات کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے، خطے کی موجودہ صورتحال عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایران اور ترکیہ کے صدور کے ساتھ خطے کی صورتِ حال پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ظلم جاری ہے، عالمی ضمیر کب جاگے گا، آئی ایم ایف کو بتا دیا تھا کہ زراعت اور زرعی دواؤں پر ٹیکس نہیں لگائیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا...
کریم نے اعلان کیا ہے کہ وہ 18 جولائی 2025 سے پاکستان بھر میں اپنی رائیڈ ہیلنگ سروس بند کر رہی ہے۔ کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی مدثر شیخہ نے بدھ کے روز یہ خبر اپنی ’لنکڈ اِن‘ پوسٹ کے ذریعے دی، جسے انہوں نے اپنی پوسٹ کا عنوان ’کریم کے ایک نئے باب کا آغاز‘ رکھا۔ یہ بھی پڑھیے اوبر کا لاہور میں بھی سروس بند کرنے کا اعلان مدثر شیخہ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ انتہائی مشکل تھا، لیکن پاکستان میں مسلسل بگڑتے معاشی حالات، بڑھتی ہوئی مسابقت اور عالمی سرمایہ کاری کے چیلنجز کے باعث محفوظ اور قابلِ اعتماد سروس مہیا کرنا ممکن نہ رہا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ صرف سروس کا...
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش تو کر سکتے ہیں، لیکن وہ بھارت یا پاکستان میں سے کسی کو اس پیشکش کو قبول کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ یہ ہر فریق کا اپنا حق ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود کرے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی خواہش ہے کہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم ہو، خاص طور پر حالیہ بھارت-پاکستان فضائی جھڑپ کے بعد، لیکن امریکہ دونوں ممالک کے داخلی فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی پالیسی نہیں رکھتا۔ ٹرمپ نے کشمیر کو "ہزار سالہ مسئلہ" قرار دیتے...
باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)گورنر خیبر پختوانخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے، پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے ہندوستان کو پاک فوج نے عبرت ناک شکست دی پوری دنیا کو پاک فوج باور کروا چکی ہے کہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والوں سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاتا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کا مقدمہ عالمی دنیا کے سامنے بھر پور انداز میں رکھا دنیا اس وقت یہ بات سمجھ چکی ہے کہ ہندوستان مقبوضہ وادی پر جابرانہ قبضہ جمائے بیٹھا ہے مقبوضہ وادی کے مسلمانوں کو انکا بنیادی حق...
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن اور کیش لیس اکانومی کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی ہے، جس کی صدارت وہ خود کریں گے۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ یہ کمیٹی ہر ہفتے اجلاس منعقد کرکے اقدامات کا جائزہ لے گی تاکہ غیر رسمی معیشت کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کو تیز تر بنایا جا سکے۔ وزیرِاعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کیش لیس اکانومی حکومت کی اصلاحاتی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور اس سلسلے میں وفاقی بجٹ میں متعدد اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی منتقلی کو فروغ دینے کیلئے...

اسرائیل کی ایران پر کھلی جارحیت قابلِ مذمت ہے، خطے میں جنگ کے خطرات بڑھ رہے ہیں: وزیرِاعظم شہباز شریف
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی صورت میں خطے کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ وزیرِاعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ کی صورتحال تشویشناک ہے، یہ تصادم پورے خطے کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کے لیے اقدامات کرے۔ شہباز شریف نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ غزہ میں 50 ہزار...
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آگئی۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی جس کے تحت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے مین آف دی میچ ایڈن مارکرم رینکنگ میں 7 درجے بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 2 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے سعود شکیل ایک درجے ترقی کے بعد نویں، محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد 16 ویں اور بابر اعظم 21 ویں نمبر پر ہیں۔ بولرز رینکنگ ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے...
حیدرآباد: شدید گرمی اور حبس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد برف خریدنے میں مصروف ہے
حیدرآباد: مینٹل اسپتال کے ایم ایس نثار احمد سہو سیمینار سے خطاب کررہے ہیں

وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا قانونی تعلیم کے معیار کو برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بدھ کوچیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی قلب حسن شاہ اور ڈائریکٹر لیگل ایجوکیشن پاکستان بیرسٹر اسامہ ملک کے ساتھ ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں یونیورسٹی آف لندن کی انڈر گریجویٹ لاز کی ڈین پیٹریشیا میک کیلر بھی موجود تھیں۔ اجلاس کے ایجنڈا میں قانونی تعلیم میں معیارات کو بڑھانے اور نافذ کرنے خاص طور پر بیرونی قانون کے پروگرام پیش کرنے والے اداروں پر توجہ مرکوز کرناتھا۔ میک کیلر نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی آف لندن پاکستان بار کونسل اور ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن (ڈی ایل ای )کی طرف سے مقرر کردہ...
بنکر بسٹر عمومی اصطلاح ہے جو ایسے بموں کے لیے استعمال ہوتی ہے جو زمین کی سطح سے گہرائی میں داخل ہو کر پھٹنے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔ اس وقت امریکا کے ہتھیاروں کے ذخیرے میں موجود سب سے طاقتور ’بنکر بسٹر بم‘GBU-57A/B Massive Ordnance Penetrator ہے۔ امریکی فضائیہ کے مطابق یہ بم قریباً 13,600 کلوگرام وزنی اور جدید رہنمائی نظام سے لیس ہے، جو زمین کے نیچے موجود سخت اور گہرے بنکروں اور سرنگوں کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ بم کتنی گہرائی میں ضرب لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے؟ یہ بم زمین کی سطح سے قریباً 60 میٹر گہرائی تک گھس کر دھماکا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایک کے بعد ایک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جون 2025ء) آبنائے ہرمز ایک اہم آبی گزرگاہ ہے جو عمان اور ایران کے درمیان واقع ہے اور خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرہ عرب سے ملاتی ہے۔ یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن(ای آئی اے) اسے "دنیا کا سب سے اہم آئل ٹرانزٹ چوک پوائنٹ" قرار دیتا ہے۔ اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟ اپنے تنگ ترین مقام پر، یہ آبی گزرگاہ صرف 33 کلومیٹر چوڑی ہے، جس میں دونوں سمتوں میں جہاز رانی کی لین صرف دو میل چوڑی ہے، جو اسے بھیڑ بھاڑ والی اور خطرناک بناتی ہے۔ اوپیک ممالک جیسے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور عراق کی طرف سے خام تیل...
کراچی: کے الیکٹرک کی خرابی کی وجہ سےکراچی کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ شہر قائد میں پانی کا نیا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث 100 ایم جی پمپ ہاؤس مکمل طور پر بند ہوگیا، جس سے شہر کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔ بجلی کا بریک ڈاؤن گزشتہ شب 11 بج کر 30 منٹ پر 100 ایم جی پمپ ہاؤس میں پیش آیا، جس کے بعد سے 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود کے الیکٹرک کا فالٹ درست نہیں کیا جاسکا۔ اس دوران واٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک...