2025-10-15@01:58:48 GMT
تلاش کی گنتی: 472
«افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں»:
(نئی خبر)
میٹا کی معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ 2 درجن سے زائد ممالک میں تقریباً 90 افراد کے موبائل فون بغیر کسی لنک پر کلک کیے ہیک ہو گئے ہیں۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ان تمام افراد کے فون اسرائیلی ہیکنگ کمپنی پیراگون سلوشنز کے تیار کردہ ہیکنگ ٹول سے ہیک کیے گئے ہیں، جو خاص طور پر زیرو کلک ہیکنگ ٹیکنالوجی میں ماہر ہے۔ واٹس ایپ حکام نے بتایا کہ اس طریقے میں متاثرہ شخص کو کسی بھی غیر محفوظ لنک پر کلک کیے بغیر اس کے فون پر ہیکنگ ٹول کا حملہ ہو جاتا ہے، جس سے اس کا موبائل ہیک ہو جاتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی...
ملک استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔ گزشتہ تین برسوں پر محیط سیاسی ہیجان کے بد اثرات اب دور ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک نے مسلسل شرح سود کم کی ہے۔ افراط زر میں کمی بتدریج ہو رہی ہے۔ مثبت معاشی اشارئیے امید کی روشن کرن بن کر ابھرے ہیں۔ اس صورتحال سے ملک کا مجموعی تاثر بہتر ہو رہا ہے۔ صبح و شام ملک کے دیوالیہ ہونے کی پیش گوئیاں کرنے والے عناصر تلملا رہے ہیں۔ سٹاک ایکسچینج کے اعداد و شمار بھی حوصلہ افزا ہیں۔ بے یقینی کے سائے دور ہونے سے معاشی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہو چکی ہیں۔ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے تجزیات کے مطابق آنے والے سال میں معاشی استحکام...
حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے سینئر ججز کو نظرانداز کرکے جونیئر ججز کی تعیناتی انصاف کے نظام پر اثرانداز ہونے کی کوشش قرار دے دی۔ اپنے ایک بیان میں حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں حالیہ تبادلوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس فیصلے کے خلاف وکلاء برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ججز کے تبادلے نظامِ انصاف کو مفلوج کرنے کے مترادف ہیں، سینئر ججز کو نظرانداز کرکے جونیئر ججز کی تعیناتی انصاف کے نظام پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، ملک پر دہائیوں سے مسلط سیاسی اشرافیہ عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا...
پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں انہوں نے خود کو منافق قرار دے دیا۔ ڈکی بھائی نے حال ہی میں طلحہ ریووز کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شام ادریس کے ساتھ اپنے حالیہ تنازعے کے ساتھ ساتھ فیملی وی لاگنگ پر بھی بات کی۔ یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر ڈکی بھائی یوٹیوب سے ماہانہ کتنے لاکھ ڈالر کما رہے ہیں؟ ڈکی بھائی نے کہا کہ ’لوگ میرے بارے میں کہتے ہیں کہ پہلے میں شام ادریس کو ان کی فیملی وی لاگنگ کی وجہ سے کٹہرے میں لاتا تھا اور اب میں یہی کر رہا ہوں۔ اس پر میں کوئی وضاحت نہیں دوں گا، لیکن ہاں، میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ...
ممبئی(شوبز ڈیسک)ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے واضح کیا ہے کہ ان کے شہریار چوہدری نامی شخص سے اچھے تعلقات ہیں لیکن تاحال انہوں نے ان سے شادی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ وینا ملک نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے وینا ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں تاحال شادی کے لیے متعدد پیش کشیں آتی ہیں جب کہ ان کے والدین کے پاس بھی ان کے رشتے آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے پیغامات کو نظر انداز کردیتی ہیں، کیوں کہ جب انہیں شادی کرنی ہی نہیں تو ایسے...
بالی ووڈ اداکار نیل نتن مکیش نے ایک دلچسپ واقعے سے پردہ اٹھایا ہے جب ان کی بہت زیادہ گوری رنگت نے انھیں مشکل سے دوچار کردیا تھا۔ مشہور گلوکار مکیش کے بیٹے بالی ووڈ اسٹار نیل نتن مکیش نے ایک حیران کن واقعہ شیئر کیا ہے جو ان کے ساتھ نیویارک ایئرپورٹ پر پیش آیا تھا۔ نیل نتن مکیش، جو اپنی دلکش شخصیت اور وجاہت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، انھیں صرف اس وجہ سے حراست میں لے لیا گیا تھا کہ وہ ’’بہت گورے‘‘ نظر آ رہے تھے اور امیگریشن حکام کو یقین نہیں ہو رہا تھا کہ وہ بھارتی ہیں۔ یہ واقعہ 2009 میں فلم ’’نیویارک‘‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا۔ جب وہ نیویارک...
نارتھ کراچی سے 7 سال کے صارم کی لاش ملنے کے واقعہ میں پیش رفت ہوئی ہے، زیادتی اور قتل کے شبہ میں 7 افراد زیرحراست ہیں۔ مدرسے کا مولوی، پلمبر، تین چوکیدار اور دو رہائشی شامل ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق تمام افراد کی ڈی این اے رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔ صارم7 جنوری کو لاپتہ ہوا تھا، لاش 18جنوری کو فلیٹس میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس عقیل احمد عباسی نے ججز کو مخاطب کرتےہوئے کہا ہے کہ سب کو اللہ کے ہاں پیش ہو کر جوابدہ ہونا ہے اگر کوئی بے گناہ جیل میں ہو تو عذاب الٰہی قریب ہوتا ہے، خدا کے واسطے انصاف نہ بگاڑیں، انصاف جج نہیں تو کون کرے گا۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس عقیل عباسی نے ہفتہ کے روز فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی عدلیہ پر انصاف کی فراہمی کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ججزکوکسی کے بے گناہ جیل میں ہونے کو ہلکا نہیں لینا چاہیے، اگر کوئی بے گناہ جیل میں ہو تو عذاب الٰہی قریب ترہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
اس سے قبل جمعرات کو بھی واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 67 افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، طیارہ گرنے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سے قبل جمعرات کو بھی واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 67 افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے۔ ڈی سی...
گجرات : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں نوجوان مایوس اور موروثی سیاست پروان چڑھ رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کلیم کرنیوالی سیاسی جماعتوں میں خود جمہوریت نہیں ہے۔یہ بات انہوں نےگجرات میں 72 ویں اسلامی جمعیت طلبہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں وراثت ہی پروان چڑھ رہی ہے، خاندان کے خاندان سیاست پر براجمان ہونے سے ملک میں جمہوریت مضبوط نہیں ہوئی، جمہوریت کا راگ الاپنے والےسیاستدان برسر اقتدار آکر آمریت قائم کررہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبا نے جمہوریت کو فروغ دے رکھا ہے، بدقسمتی سے طاقتور ملک میں طاقتور...
معروف بھارتی فلم ساز راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے اور بہو سوزین خان کے درمیان طلاق ایک غلط فہمی کے باعث ہوئی تھی۔ راکیش روشن نے ایک حالیہ گفتگو میں کہا کہ سوزین آج بھی ان کے خاندان کا حصہ ہیں۔ ان کے اور ہریتک کے درمیان طلاق کسی غلط فہمی کی وجہ سے ہوئی تھی، اور جو کچھ ہوا، وہ محض ہریتک اور سوزین کے درمیان تھا۔ انٹرویو میں راکیش روشن نے مزید کہا کہ ریتیک اور سوزین ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اب یہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے کہ وہ اسے کس طرح حل کرتے ہیں، سوزین ہمیشہ سے ان کے گھر کا حصہ رہی ہیں اور اب بھی ہیں۔ ...
ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا میں ہر 34 سیکنڈ میں کوئی نہ کوئی دل کی بیماری سے مر جاتا ہے۔ اس حالیہ رپورٹ نے امریکا میں دل کی بیماری کو موت کی سب سے بڑی وجہ کے طور تصدیق کیا جس کی روک تھام باآسانی کی جاسکتی ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے صدر کیتھ چرچ ویل نے کہا کہ یہ میرے لیے یہ تشویشناک اعدادوشمار ہیں اور انہیں ہم سب کے لیے تشویشناک ہونا چاہیے کیونکہ اس بات کا امکان ہے کہ جن لوگوں کو ہم اس مرض میں کھودیتے ہیں ان میں سے بہت سے ہمارے دوست اور پیارے ہوتے ہیں۔ دل کی بیماری اور فالج کے تازہ اعدادوشمار نے دستیاب ڈیٹا کو اپ-ڈیٹ...
پی ٹی آئی کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کیلئے تیار ہیں، آئیں معاملات کو آگے بڑھائیں،الیکشن 2018کے لیے جو کمیٹی بنی تھی وہ بھی اپنا کام کرے ، شہباز شریف فروری 2024کے الیکشن کے لیے بھی کمیٹی بنے اور حقائق سامنے لائیں،شہدا ء کی قربانیوں کی تکریم ہم سب پر فرض ہے ،شرح سود میں کمی سے کاروبار اور صنعت کو فائدہ ہوگا،وزیراعظم ۔۔۔۔ (جرأت انیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر تیار ہیں، آئیں پارلیمانی کمیٹی بنائیں اور معاملات کو آگے بڑھائیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو مذاکرات تھے ، اس...
جے یو آئی رہنماء حافظ حمداللہ نے کہا کہ متنازع بل پر جلد بازی میں قانون سازی کی گئی، پہلے دونوں ایوانوں میں مشاورت کرنی چاہئے تھی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ بڑی سیاسی پارٹیاں اپوزیشن میں جمہوریت کی چیمپئن ہوتی ہیں، لیکن اقتدار میں آتے ہیں تو جمہوریت کا اپنے ہاتھ سے گلا کاٹتی ہیں۔ حکومت نے متنازع پیکا ایکٹ پر اپوزیشن، سیاسی جماعتوں اور صحافیوں کو اعتماد میں نہیں لیا، نہ ان سے مشاورت کی گئی۔ صدر نے عجلت میں متنازع بل پر دستخط کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اصول کی بات ہے کہ پارلیمان...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسنگ پرسنز کی بازیابی کے کیسز کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانیکا کہنا تھا کہ عدالت اتنی بھی اندھی نہیں ہونی چاہئے نہ ہی اُسے اندھا کریں، میرا بڑا واضح موقف ہے کہ جو دہشت گرد ہو گا اس کو دہشت گرد کہوں گا، میں واضح ہوں کہ جو دہشت گرد نہیں ہو گا اسے پھر رہا کرنا ہو گا، اس سے یہ ہو گا کہ اسٹیٹ کی ساری ورکنگ ایکسپوز ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسنگ پرسنز کی بازیابی کے کیسز کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی، عدالت نے اٹارنی جنرل منصور اعوان کو آئندہ سماعت پر معاونت کیلئے طلب کر لیا۔ ایمان مزاری ایڈووکیٹ...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے کے تصادم پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے ”ٹروتھ سوشل“پر جاری ایک بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر کافی دیر تک سیدھا مسافر طیارے کی جانب جاتا رہا‘ موسم مکمل طور پر صاف تھا طیارے کی لائٹیں جل رہی تھیں‘ہیلی کاپٹر نیچے یا اوپر کیوں نہیں ہوا مڑا کیوں نہیں؟کنٹرول ٹاور نے ہیلی کاپٹر کو بتایا کیوں نہیں کہ کیا کرنا ہے بجائے اس کے کہ سوال کرے کہ کیا انہوں نے جہاز کو دیکھا؟.(جاری ہے) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نہ کہا کہ یہ ایک بری صورت حال ہے اور...
بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور فیشن آئیکون ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں ایک شاندار فوٹو شوٹ کروایا، جس میں انہوں نے فیشن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا ماننا ہے کہ فیشن صرف رجحانات کی پیروی کا نام نہیں، بلکہ یہ خود کو اظہار دینے اور بااعتماد محسوس کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ملائکہ اروڑا کے مطابق، فیشن کا مطلب ہے خود کو محدود نہ رکھنا بلکہ نت نئے تجربے کرنا۔ انہوں نے کہا، "فیشن اپنی حدوں کو چیلنج کرنے اور اپنی شخصیت کے مطابق انتخاب کرنے کا نام ہے۔ جو چیز آپ کے لیے صحیح لگے، وہی پہنیں، لیکن اپنی اصل پہچان کو نہ کھوئیں۔" اداکارہ نے مزید کہا کہ کپڑے اور انداز...
مودی کی حکومت میں معیار زندگی بہتر ہونے کا امکان نہیں، سروے میں بھارتی شہریوں کی رائے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت میں زیادہ شہریوں کی امید معیار زندگی میں بہتری کے بارے میں کم ہو رہی ہے، اس کی وجہ اجرتوں میں اضافہ نہ ہونا اور مہنگائی کا بڑھنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں سی۔ووٹر کی جانب سے جاری سروے کے نتائج کے حوالے سے بتایا گیا کہ بجٹ سے قبل 37 فیصد افراد کو لگتا ہے کہ اگلے سال عام آدمی کا معیار زندگی خراب ہوگا، یہ 2013 کے بعد سے سب سے زیادہ تناسب ہے، جبکہ نریندر مودی 2014 سے وزیر اعظم ہیں۔ سی...
بھارت میں 26 جنوری تک جاری رہنے والا مہاکمبھ اپنی منفرد داستانوں اور شخصیات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ان میں سے ایک 16 سالہ مونالیزا بھونسلے ہے، جس کو ’وائرل مونالیزا‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔ میلے میں ہاتھ سے بنے ہار بیچنے والی اس لڑکی کو اس کی گہری رنگت اور خوبصورت آنکھوں کے ساتھ معصومیت بھری مسکان نے سوشل میڈیا پر مشہور کر دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Mona lisa ❤️❤️❤️ (@mona_lisa_0007) مونالیزا کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کے پاس خریداری کیلئے لوگوں کو ہجوم کرنا شروع...
فیصل آباد (وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹربابررشیدنے کہاہے کہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک کے اندر صرف اللہ کا دین ہی کامیاب ہو سکتا ہے۔ اسلام ایک مکمل نظام ہے، اگر یہ قائم نہیں ہو گا تو اس کی برکات حاصل نہیں ہو ں گی۔جماعت اسلامی کی ساری جدوجہد کامقصد وطن عزیز میں اسلامی نظام کاقیام ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازارمیں ضلعی تربیتی نشست برائے امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ ، نائب امیررائے ندیم الرحمن، انجینئر عبدالوہاب،ڈپٹی سیکرٹری نعمان احسن ملک نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہاہے کہ جماعت اسلامی کی بے داغ قیادت ہی ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نجات دلا سکتی...
ویب ڈیسک — امریکہ کے وزیرِِ خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغان طالبان کی تحویل میں مزید امریکی شہری ہوئے تو امریکہ ان کی اعلیٰ قیادت کے سر وں کی قیمت مقرر کرے گا۔ ہفتے کو وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے سوشل پر ایک بیان میں کہا کہ ’’ سننے میں آیا ہےکہ طالبان کے پاس مزید امریکی یرغمال ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اگر یہ سچ ہے تو ہم فوری طور پر ان کے رہنماؤں پر بڑے انعام کا اعلان کریں گے جو ممکنہ طور پر اس سے بھی زیادہ ہوگا جس کا اعلان ہم نے بن لادن کے لیے کیا تھا۔‘‘ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کچھ روز قبل...
اینوگو (نیوز ڈیسک)جنوب مشرقی نائیجیریا کی ریاست اینوگو میں فیول ٹینکر میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ خیال رہے اس واقعے سے ایک ہفتہ قبل شمالی نائیجیریا میں آئل ٹینکر دھماکا ہوا تھا جس میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ رائٹرز کے مطابق فیول ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ روڈ سیفٹی کے ترجمان کے بیان کے مطابق بریک فیل ہونے کے بعد ٹینکر ہائی وے پر چلتی دیگر گاڑیوں سے ٹکرایا جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں بچ جانے والے 10 افراد کو مختلف نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں تاہم حادثے میں 18...
جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس ضلع میانوالی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور سربراہ امام خمینی ٹرسٹ کی کوششوں سے صلح کی تقریب منعقد ہوئی، علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ میں شکر گزار ہوں شہداء کے وارثوں کا جنہوں نے مجھے صلح کے لیے اختیار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے کالا باغ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر شیعہ سنی کشیدگی کے دوران شہید ہونیوالے 2 بیٹوں کے والد نے اپنے بچوں کا خون امام حسین علیہ السلام کے نام پر معاف کر دیا۔ جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس ضلع میانوالی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور سربراہ امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی کی...
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جنوری 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بیانیے کا دھڑن تختہ تو 8 فروری کے انتخابات میں ہو گیا تھا، 9 مئی کا سارا ڈرامہ تحریک انصاف کو کچلنے کے لیے رچایا گیا، ، اردلی حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مسلسل اس لیے بھاگ رہی ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ 9 مئی کا واقعہ خود اسٹیبلشمنٹ نے کروایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے ہفتے کے روز اڈیالہ جیل میں وکلاء اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردلی حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مسلسل اس لیے بھاگ رہی ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ نو مئی کا واقعہ خود...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی غلط فہمی دور نہیں ہوئی تو ایک اور ایڈونچر کر لے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی پالیسیوں کو فتنہ پارٹی نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا ،پی ٹی آئی اپنے تمام حربے آزما کر دیکھ چکی، غلط فہمی دور نہیں ہوئی تو ایک اور ایڈونچر کر لے، ان کی کوشش ہے کہ اپنی تانگہ پارٹی لے کر باہر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مقبول ہونے کے دعوے عوام نے ختم کر دیے، سزا ہوئی تو احتجاج کے لیے کون نکلا؟...
دبئی(اسپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا۔قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جن میں نوجوان اوپنر صائم ایوب، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف شامل ہیں۔آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی ٹیم کیلئے سری لنکا کے 4 کھلاڑی نامزد ہوئے ہیں، چیرتھ اسالنکا کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے جبکہ کوشل مینڈس وکٹ کیپر، مڈل آرڈر میں سری لنکن بلے باز پاتھم نسانکا اور اسپنر ونندو ہسرنگا بھی شامل ہیں۔ انکے علاوہ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، عظمت عمرزئی، اے ایم غضنفر بھی آئی سی سی ون ڈے...
افغانستان کی طالبان حکومت نے کہا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کی جانب سے رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ سیاسی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادار اے ایف پی کی خبر کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے یہ بیان آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کا بیان سامنے آنے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ افغانستان میں خواتین کے ساتھ ظلم و ستم جو کہ انسانیت کے خلاف جرم ہے، پر طالبان کے سینئر رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی استدعا کر رہے ہیں۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا۔ قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، جن میں نوجوان اوپنر صائم ایوب، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارچ رؤف شامل ہیں۔ آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر کی ٹیم کیلئے سری لنکا کے 4 کھلاڑی نامزد ہوئے ہیں، ٹیم کا چیرتھ اسالنکا کو کپتان بنایا گیا ہے جبکہ کوشل مینڈس وکٹ کیپر، مڈل آرڈر میں سری لنکن بلےباز پاتھم نسانکا اور اسپنر ونندو ہسرنگا بھی شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کب ہوگا؟ انکے علاوہ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، عظمت عمرزئی، اے ایم غضنفر بھی...
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جس طرف دیکھ رہے ہیں وہ سیاسی ایجنڈے پر گفتگو نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو آنے والے دنوں میں دور ہوجائے گی، پی ٹی آئی لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں، کیپٹل پرحملہ کرتے ہیں، اس بار اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف نے حکومت کرنی ہے لیکن کام نہیں کرنا، جس طرف پی ٹی آئی دیکھ رہے ہیں انہوں نے کسی سیاسی ایجنڈے پر بات...
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2025ء)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔بانی پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کر دیا۔(جاری ہے) انہوں نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے، اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی۔شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، ان کو واپس بھجوا دیا گیا۔شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ شیر افضل مروت کو جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے کیونکہ وہ ان کے وکیل نہیں۔ یہ بھی پڑھیں ’عمران خان نے پارٹی سے نکالنا ہے تو بے شک نکال دیں‘ شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنما شیر افضل سے متعلق اپنی تحریر بھی لکھوا دی ہے۔ واضح رہے کہ شیر افضل مروت آج عمران خان سے ملنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم انہیں واپس بھیج دیا گیا۔ شیر افضل مروت...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی اڈیالہ جیل میں پیش ہونے سے روکتے ہوئے جیل انتظامیہ اور عدالت کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا۔بانی پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ شیر افضل مروت میرے وکیل نہیں ہیں. انہیں جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔پانی پی ٹی ائی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی ہے. شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔شیر افضل مروت گیٹ نمبر 5 سےاڈیالہ جیل ڈیوڑھی تک پہنچے تھے. وہاں سے انہیں واپس بھجوا دیا گیا۔شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی پی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کررہا پاکستان میں داعش کے کیمپس کی تردید کرتے ہیں امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں پاکستان کے پاس امریکہ پالیسی میں تبدیلی کی کوئی اطلاع نہیں ترجمان دفتر خارجہ شقفت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم افغانستان کی جانب سے پاکستان پر داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کررہا پاکستان میں داعش کے کیمپس کی تردید کرتے ہیں پاکستان میں داعش کی...
بگوٹا : کولمبیا میں حکومت کی نیشنل لبریشن آرمی کے ساتھ امن مذاکرات میں ناکامی کے بعد گوریلا حملوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ زرائع کے طابق کے مطابق صرف 5 روز کے دوران تین مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں ایمازون کے جنگلات اور وینزویلا کے سرحدی علاقے بھی شامل ہیں۔ ان حملوں سے کولمبیا میں ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور کئی خاندان اپنی جان بچانے کیلیے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔ہلاک ہونے والے افراد نیشنل لبریشن آرمی(ای ایل این)کے گوریلا حملوں اور کاتاتمبو کے علاقے میں کولمبیا کی مسلح افواج کے مخالفین کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی بہت جلد بری ہوں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ لوگوں نے رانا ثناء اللّٰہ سے سیاسی انتقام نہیں لیا؟ تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں: بیرسٹر گوہرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے تین چار...
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے فریڈم فائٹرز اور عالم اسلام کو مبارک باد دیتے ہیں، پوری دنیا خصوصاً عالم اسلام کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد القدومی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگ کے جو بھی اہداف بتائے تھے، وہ ان تمام میں ناکام ہوا، اسرائیل بطور ریاست ناقابل اعتماد ہے، وہ مذاکرات پر مجبور ہوا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان خالد القدومی نے کہا کہ پوری دنیا کے فریڈم فائٹرز اور عالم اسلام کو مبارک باد دیتے ہیں، پوری دنیا خصوصاً عالم اسلام کی حمایت پر...

غزہ: فائربندی معاہدہ نافذ ہونے سے چند گھنٹے پہلے اسرائیل کی رفح میں وحشیانہ بمباری سے مکانات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں
غزہ: فائربندی معاہدہ نافذ ہونے سے چند گھنٹے پہلے اسرائیل کی رفح میں وحشیانہ بمباری سے مکانات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں
میرا برانڈ پاکستان نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیئے، اس تمام صورتحال میں پاکستان بزنس فورم نے فلسطینیوں کے لئے یہ نمائش سجائی جس میں مصنوعات کے 400 اسٹالز لگائے گئے ہیں، میرا پاکستان برانڈ کا مقصد پورے پاکستان کو متوجہ کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں جنہیں ختم ہونا چاہئیے۔ حافظ نعیم الرحمان کراچی ایکسپو سینٹر میں میرا برانڈ پاکستان نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی استحکام ضروری ہے ہر کوئی اسٹیبلشمنٹ کی جانب...
کراچی:امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پاکستانی مصنوعات کے بطور متبادل فروغ کے لیے پاکستان بزنس فورم کے تحت ہفتہ کو ایکسپو سینٹر میں 2 روزہ نمائش بعنوان ”میرابرانڈپاکستان“ کا افتتاح کردیا،جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے نمائش کو وقت کی ضرورت قراردیا اور منتظمین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا حکمران ٹولہ ہم پر مسلط ہے جو اپنی ہی قوم کو فتح کرنے اور امریکا کو خوش کرنے میں لگا ہوا ہے،جب تک ہم امریکی غلامی سے نہیں نکلیں گے،اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں گے نہ دنیا میں ترقی کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ...
وینزویلا کے ساتھ کولمبیا کی شورش زدہ سرحد کے قریب بائیں بازو کے گوریلیا ججنگوؤں کے پر تشدد حملوں میں کم از کم 39 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ گوریلا کارروائیوں کے بعد حکومت اس میں ملوث گروپ کے ساتھ اعلیٰ سطح کے امن مذاکرات معطل کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ صدر گستاو پیٹرو نے بے امنی کی تازہ لہر کے دوران جنگی جرائم کا الزام لگاتے ہوئے نیشنل لبریشن آرمی کے ساتھ پہلے سے ہی مشکلات کا شکار امن مذاکرات کو روک دیا۔ دو الگ الگ واقعات میں نیشنل لبریشن آرمی کے جنگجوؤں نے حریف بائیں بازو کے گروپ اور طاقتور نیم فوجی کرمنل گینگ کو نشانہ بنایا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جنوری 2025ء) ینگون میں واقع ایک ہاسٹل سے ہر روز صبح چھ بجے کے قریب ایک سو سے زیادہ مرد باہر نکلتے ہیں۔ ان سب کے سر منڈے ہوئے ہیں، اور یہ لوگ ایک مخصوص مقصد کے تحت اکٹھے ہوتے ہیں۔ ان کے دن کا آغاز سخت جسمانی مشقوں سے ہوتا ہے جن میں وزن اٹھانا، کراٹے کی مشقیں اور رقص شامل ہیں، جس کے بعد بودھ مت کی مذہبی دعائیں کی جاتی ہیں۔ یہ کوئی عام تربیتی کیمپ نہیں، بلکہ میانمار میں منشیات کے عادی افراد کے لیے بحالی کا ایک منفرد مرکز ہے۔ 'محبت کا گھر' میں ایک اور دن کا آغاز 'میٹا سینائین' میں ایک اور دن کا آغاز...
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں جنہیں ختم ہونا چاہئیے۔ حافظ نعیم الرحمان کراچی ایکسپو سینٹر میں میرا برانڈ پاکستان نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی استحکام ضروری ہے ہر کوئی اسٹیبلشمنٹ کی جانب دیکھتا ہے، ہر کوئی آئینی حدود میں کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ میرا برانڈ پاکستان کے انعقاد پر پاکستان بزنس فورم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مسلسل دوسرے سال کامیابی کے ساتھ اس نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے، فلسطینیوں پر جو ظلم سوا سال قبل شروع ہوا وہ آج تک جاری ہے، اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح و بہبود برائے معذورین کی جانب سے حکومت کے مختص 5 فیصد معذور کوٹے کے تحت معذور افراد کو نوکریاں نہ دیے جانے کے خلاف اور دیگر مسائل کے حل کیلیے پریس کلب پر تنظیم کے چیئرمین نعیم قریشی، وحید علی رانجھانی، نوید قریشی، حافظ محمد سلمان، فرزانہ کنول عباسی، مصباح ناز اور حافظ محمد فرحان سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود معذور افراد کو 5 فیصد کوٹے کے تحت نوکریاں فراہم نہیں کی جا رہیں، معذور کوٹہ کے تحت ملنے والی نوکریاں من پسند افراد کو دی جا رہی ہیں یا پھر فروخت کر دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں روزانہ کے شوکاز نوٹسز سے بہت تنگ آگیا ہوں، بانی نے نکالنا ہے تو بےشک نکال دیں میں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہر چھ ماہ بعد کوئی شوکاز آجاتا ہے کہ آپ نے یہ بیان دیا ہے۔ میں نے کوئی بیان نہیں بلکہ جواب دیا ہوتا ہے۔ اگر مجھے پارٹی میں رکھتے بھی ہیں تو میں جواب دیتا رہوں گا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کوئی سمجھتا ہے کہ وہ میرے خلاف بات کرے گا اور میں خاموش رہوں گا یہ ممکن نہیں۔ میں جس قبیلے...
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں روزانہ کے شوکاز نوٹسز سے بہت تنگ آگیا ہوں، بانی نے نکالنا ہے تو بےشک نکال دیں میں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایک یوٹیوبر نے میرے بارے میں جو کہا وہ سراسر جھوٹ ہے، مجھے نکالنے کا فیصلہ پہلے سے کردیا گیا ہے تو پھر شوکاز ایک فارمیلٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر چھ ماہ بعد کوئی شوکاز آجاتا ہے کہ آپ نے یہ بیان دیا ہے۔ میں نے کوئی بیان نہیں بلکہ جواب دیا ہوتا ہے۔ اگر مجھے پارٹی میں رکھتے بھی ہیں تو میں جواب دیتا رہوں گا۔...
مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس یا اے آئی)ٹیکنالوجی پر ضرورت سے زیادہ انحصار کرنا انسانی ذہانت اور تعمیری سوچ کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ انکشاف سوئٹزر لینڈ کے ایس بی ایس سوئس بزنس اسکول کی نئی تحقیق میں کیا گیا ہے۔ تحقیق کاروں کے مطابق اے آئی کے زیادہ استعمال سے لوگ گہرائی میں جاکر سوچنے اور مسائل کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت کھو سکتے ہیں۔ اسی طرح تعمیری یا تنقیدی سوچ، جو تجزیے اور تفصیلات کو پرکھنے میں مدد دیتی ہے، اے آئی کے ضرورت سے زیادہ استعمال کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ 666 افراد پر کیے گئے جائزوں کے نتائج سے پتا چلا ہے کہ جوان افراد (46 سال سے کم)...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں روزانہ کے شوکاز نوٹسز سے بہت تنگ آگیا ہوں، بانی نے نکالنا ہے تو بےشک نکال دیں میں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہر چھ ماہ بعد کوئی شوکاز آجاتا ہے کہ آپ نے یہ بیان دیا ہے۔ میں نے کوئی بیان نہیں بلکہ جواب دیا ہوتا ہے۔ اگر مجھے پارٹی میں رکھتے بھی ہیں تو میں جواب دیتا رہوں گا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کوئی سمجھتا ہے کہ وہ میرے خلاف بات کرے گا اور میں خاموش رہوں گا یہ ممکن نہیں۔ میں جس قبیلے سے ہوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں روزانہ کے شوکاز نوٹسز سے بہت تنگ آگیا ہوں، بانی نے نکالنا ہے تو بےشک نکال دیں میں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہر چھ ماہ بعد کوئی شوکاز آجاتا ہے کہ آپ نے یہ بیان دیا ہے۔ میں نے کوئی بیان نہیں بلکہ جواب دیا ہوتا ہے۔ اگر مجھے پارٹی میں رکھتے بھی ہیں تو میں جواب دیتا رہوں گا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کوئی سمجھتا ہے کہ وہ میرے خلاف بات کرے گا اور میں خاموش رہوں گا یہ ممکن نہیں۔ میں...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ہر بیٹی کی پیدائش کے بعد اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔ شاہد آفریدی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ یہ بھی پڑھیں: رشتے کے لیے ہاں کرنے سے قبل شاہین آفریدی کی انکوائری، شاہد آفریدی نے سب بتادیا اپنی بیٹیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 5 بیٹیوں پر خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتے ہیں، میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا اپنی اولاد سے زیادہ اس کی اولاد سے محبت ہوتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ انشا اور شاہین...
اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔حاجی ہدایت کے سوال پروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاروبار کرنا حکومتوں کا کام نہیں، خسارے میں چلنے والے اداروں کی وجہ سے قومی خزانے کو سیکڑوں ارب کا خسارہ برداشت کرنا پڑرہا ہے، ایک خاص مدت تک ملازمت کرنے والے ملازمین کو پری میچور رٹائرمنٹ کا آپشن دیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ کہ جو بینک پرائیویٹائز ہوئے وہ آج بہترین کام کررہے ہیں،تین وزارتیں بند ہوگئی ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران اعظم تارڑ نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں8,747بے ضابطگیوں کے کیسز رجسٹر ہوئے تھے تاہم انھوں نے وضاحت کی کہ...
سکھر (نمائندہ جسارت) سول اسپتال کے مسائل، ڈپٹی کمشنر کا دورہ، 638 اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف، سندھ حکومت کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر ایم بی دھاریجو نے سول اسپتال کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ایم ایس اختیار میرانی، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر الطاف اعوان سمیت دیگر افسران نے انہیں ایمرجنسی، آرتھو پیڈک، او پی ڈی اور دیگر وارڈز کا معائنہ کرایا، اسپتال انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا کہ سول اسپتال میں ایس این ای کے مطابق مجموعی طور پر 1102 اسامیاں ہیں، جن میں سے صرف 464 پر ڈاکٹرز، پیرامیڈک، نرسنگ اور ٹیکنیکل اسٹاف تعینات ہے، جبکہ گریڈ ایک سے 20 تک کی 638 اسامیاں خالی ہیں، ان اسامیوں میں...
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ امیشا پٹیل نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں "غدر 2" کے اسکرپٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ امیشا پٹیل نے فلم میں اپنے کردار سکینہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اسکرپٹ میں ایک اہم موڑ کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم اس لیے کی تھی کیونکہ انہیں بتایا گیا تھا کہ وہ ولن کو ماریں گی، یہ منظر ایک بیٹی کے والد کے انتقام کی عکاسی کرتا اور ان کے کردار کی اہمیت بڑھاتا۔ امیشا پٹیل نے یہ بھی بتایا کہ فلم کے اسکرپٹ میں تبدیلی کے بارے میں انہیں ایک سال تک اطلاع نہیں...
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کی اور کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور سرحد...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے، ریاست ہے تو سیاست بھی ہے، عوام اور فوج کے درمیان رشتہ ختم کرنے کا بیانیہ بیرون ملک سے مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ پشاور میں خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی وہاں موجودگی اور سرحد پار سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے اور اس وقت تک رہے گا جب تک وہ اس مسئلے کو دور نہیں کرتے۔ آرمی چیف نے کہاکہ خیبر پختونخوا...
سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملکی فیصلے چاہے وہ تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف، پاکستان میں ہونے چاہییں۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی والوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے، اس میں اختلافات ہونا بڑی بات نہیں، اسد عمر لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے جس میں کوئی 2 رائے نہیں کہ امریکا میں ہونے والے فیصلے پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ پاکستان کے فیصلے پاکستان کے اندر ہی ہونے چاہئیں، چاہے وہ تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف، اسد عمر#publicnews #publicupdate #publicvideo #imrankhan #pti @Asad_Umar pic.twitter.com/ojQtNRTIYQ — Public News (@PublicNews_Com) January...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایلون مسک مسلسل اسلام فوبیا پر مبنی مہم چلا رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ ایک گروہ ہے جس میں دوسرے ممالک کے لوگ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایلون مسک اور ان سے جڑا گروہ اپنے مذموم مقاصد کو صرف اور صرف پاکستان اور اسلام سے جوڑ رہے ہیں جو کہ ان کی نسل پرستانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایلون مسک نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کندھے سے...
اسلام آباد:وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی منافقت کی سیاست کر رہی ہے، کسی کو ہائوس کو ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جس ادارے نے عمر ایوب کو اس قابل کیا کہ وہ ہائوس میں کھڑے ہو کر تقریر کر سکیں، اسی ادارے کے خلاف بات کرتے ہوئے انہیں شرم آنی چاہئے، ملک میں پری سینسر شپ کا کوئی سسٹم رائج نہیں، پروٹیکشن آف جرنلسٹس بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج اس ہائوس میں ہنگامہ برپا کیا گیا، پی ٹی آئی...
LOS ANGELES: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنگلاتی آگ نے شدید تباہی مچادی ہے، جس کے دوران فائر ٹورنیڈوز (آگ کے بگولے) کے خوفناک مناظر بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔ یہ آتش کے بگولے، جنہیں 'فائر ٹورنیڈو' یا 'فائروِہرل' کہا جاتا ہے، شدید گرم ہوا، آگ اور راکھ کے اجتماع سے پیدا ہوتے ہیں، جو ایک دائرے کی شکل میں حرکت کرتے ہوئے اوپر کی جانب اٹھتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق فائر ٹورنیڈو کا قطر چند فٹ سے لے کر ایک سو فٹ تک ہو سکتا ہے، اور یہ آتشزدگی کے دوران مزید ہوا کو اپنی جانب کھینچتے ہوئے آگ کو اور زیادہ بھڑکا سکتے ہیں۔ لاس اینجلس میں منگل سے شروع ہونے والی یہ تاریخ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رمضان کے پہلے یا پھر دوسرے ہفتے میں جیل سے باہر ہوں گے، انہوں نے سرکاری ٹی وی پربات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں کو پتا ہے کہ مذاکرات خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر کوئی میرے خلاف باتیں کرے گا تو مجھ سے خاموشی کی توقع نہ رکھے، باہر بیٹھے لوگوں نے میرے خلاف مہم شروع کی ہوئی ہے، ایک گروپ حدود کراس کر رہا ہے، اس کو تفصیلی جواب دوں گا۔...
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رمضان کے پہلے یا پھر دوسرے ہفتے میں جیل سے باہر ہوں گے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں کو پتہ ہے کہ مذاکرات خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوں گے، اگر کوئی میرے خلاف باتیں کرے گا تو مجھ سے خاموشی کی توقع نہ رکھے، باہر بیٹھے لوگوں نے میرے خلاف مہم شروع کی ہوئی ہے، ایک گروپ حدود کراس کر رہا ہے، اس کو تفصیلی جواب دوں گا۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق شیر افضل مروت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رمضان کے پہلے یا پھر دوسرے ہفتے میں جیل سے باہر ہوں گے، انہوں نے سرکاری ٹی وی پربات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں کو پتا ہے کہ مذاکرات خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوں گے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر کوئی میرے خلاف باتیں کرے گا تو مجھ سے خاموشی کی توقع نہ رکھے، باہر بیٹھے لوگوں نے میرے خلاف مہم شروع کی ہوئی ہے، ایک گروپ حدود کراس کر رہا ہے، اس کو تفصیلی جواب دوں گا۔شیر افضل مروت نے نیا پنڈورا باکس کھولتے ہوئے کہا کہ کچھ...
میرے خلاف کوئی بولے گا تو خاموش نہیں رہوں گا، شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی میں اختلافات کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی میرے خلاف باتیں کرے گا تو مجھ سے خاموشی کی توقع نہیں رکھے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ معاملے پر میں نے پارٹی کو کمٹمنٹ دی کہ مزید تنازع کھڑا نہیں کروں گا لیکن کسی کو یہ حق نہیں کہ خامواخواں میرے خلاف میڈیا پر بیٹھ کر بیانات دے، میرے خلاف کوئی بات کرے...
عمران خان کی ٹوئٹ، پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات سے مذاکرات کا معاملہ اٹک گیا، اعجاز الحق WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کرنے والی حکومتی ٹیم کے رکن اعجاز الحق نے مذاکرات میں تعطل کی وجہ عمران خان کے ٹوئٹ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات کو قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے دونوں فریقین کوصبر وتحمل سے کام لینے کامشورہ بھی دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب اچھے ماحول میں ملاقات ہورہی ہے تو ایسے میں ایک دوسرے پر حملے کرنے سے معاملات خراب ہوتے ہیں اور پھر عمران خان صاحب کی ٹوئٹ بھی آگئی جس...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی میں اختلافات کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی میرے خلاف باتیں کرے گا تو مجھ سے خاموشی کی توقع نہیں رکھے۔ رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ معاملے پر میں نے پارٹی کو کمٹمنٹ دی کہ مزید تنازع کھڑا نہیں کروں گا لیکن کسی کو یہ حق نہیں کہ خامواخواں میرے خلاف میڈیا پر بیٹھ کر بیانات دے، میرے خلاف کوئی بات کرے گا تو ایسی صورت میں کوئی یہ توقع نہ رکھے کہ میں خاموش رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر آکر بات کریں گے...
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر سول اسپتال اور ریجن کے دیگر سرکاری اسپتالوں میں آپریشن کے دوران استعمال ہونے والے سرجیکل سامان کے غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ سرجیکل سامان جو روڈ حادثوں،مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے مریضوں، پتے کے آپریشن، گردے، اور گائنی کے مریضوں کے آپریشنز کے لیے آپریشن تھیٹر میں استعمال کیا جا رہا ہے، ناقص معیار کی وجہ سے مریضوں کے زخم خراب ہونے کا سبب بن رہا ہے، جس کے باعث مریض شدید اذیت کا شکار ہو رہے ہیں۔مریضوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد زخموں میں پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں اور انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ناقص سرجیکل آلات زخموں...
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں، پارٹی میں ان کی حیثیت ایک اجنبی کی سی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی آئین کے مطابق الیکشن میں منتخب شخص ہی جنرل سیکرٹری بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ اگر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل ہیں تو ان کے نام سے کوئی نوٹیفکیشن کیوں جاری نہیں کیا جاتا، وہ جنرل سیکریٹری بن ہی نہیں سکتے۔ شیر افضل مروت نے کہاکہ بیرسٹر گوہر سے پوچھا جائے کہ سلمان اکرم راجہ کیسے جنرل سیکریٹری بن گیا، اور جب یہ جنرل سیکریٹری ہی نہیں تو میرے خلاف...