2025-08-06@04:07:09 GMT
تلاش کی گنتی: 19114
«پر آگیا»:
(نئی خبر)
راولپنڈی: جرگے کے فیصلے پر خاتون کے قتل کیس میں رکشہ ڈرائیور وعدہ معاف گواہ بن گیا جب کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی گئی۔ غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون سدرہ بی بی کے لرزہ خیز قتل کیس میں عدالت نے گرفتار 6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی۔ کیس کی سماعت ڈیوٹی سول جج ثمرہ وحید نے کی، جہاں پولیس نے عدالت سے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے وہ تکیہ برآمد کرنا باقی ہے جو خاتون کو قتل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے ملزمان مانی...
سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی نے کرپشن کیس کے ملزم کو 29 سال قید کی سزا سنادی۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم پوسٹ ماسٹر حامد پر20 لاکھ10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ملزم کو 2 کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار 194 روپے محکمہ ڈاک کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ملزم نے پنشن سیونگ بْک میں3 کروڑ 52 لاکھ 96 ہزار روپے سے زائد کی بوگس انٹریاں کی تھیں۔
ویب ڈیسک : ملک میں چینی بحران کے بعد اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات کے نتیجے میں 2 شوگر ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ ذرائع شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ شوگر ڈیلرز کو ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا اور دونوں ڈیلرز کے نام ای سی ایل میں شامل تھے۔ایک شوگر دیلر لاہور سے ملائیشیا اور ایک کراچی سے دبئی جارہا تھا، دونوں ڈیلرز پر چینی ایکسپورٹ کرنے اور قلت کی وجہ بننے کا الزام ہے۔ 26 آئی فون جسم پر چپکا کر سفر کرنے والی لڑکی کی اچانک موت ذرائع شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن کا بتانا ہے کہ ملک بھر سے 15 سے زائد بڑے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا نے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت انتظامیہ نے نئی عالمی تجارتی پالیسی کے تحت مختلف ممالک پر مختلف سطح کا جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے اہم حریف ممالک میں سے پاکستان پر 19 فیصد جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، یوں اسلام آباد کو نئی امریکی پالیسی میں سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق جنوبی ایشیا میں پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت کی وجہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی...
کراچی: شہر کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ کے واقعے میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق اور ان کا بیٹا دانیال زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواجہ شمس الاسلام معروف تاجر مزمل پراچہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ڈیفنس کی مسجد قران اکیڈمی پہنچے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مسجد کے باہر پیش آیا۔ ملزم نے شلوار قمیص پہن رکھی تھی اور چہرے پر ماسک لگا رکھا تھا۔ حملہ آور موقع پر موجود تھا اور جیسے ہی خواجہ شمس الاسلام مسجد سے باہر نکلے، اس نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے وکیل شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)امریکا نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو رعایت دیتے ہوئے 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔ وائٹ ہائوس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ اس طرح جنوب ایشیا کے 3 بڑے ملکوں میں سے پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت دی گئی ہے۔ وائٹ ہائوس کے مطابق جنوبی افریقا پر 30 اور سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد، ترکیے پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطی میں امریکا کے انتہائی قریبی اتحادی اسرائیل پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پالیسیوں پر اختلافات کے سبب امریکا نے...
نئی دہلی/ سری نگر – بھارت میں 28 جولائی 2025 کو کیے گئے ایک بڑے سیکیورٹی آپریشن "آپریشن مہادیو" کے حوالے سے کئی نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، جنہوں نے اسے ایک فالس فلیگ (False Flag) آپریشن قرار دینے والوں کو تقویت دی ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے NDTV نے رپورٹ کیا کہ سری نگر کے جنگلات میں ہونے والے اس آپریشن میں بھارتی فوج نے تین افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان میں سرفہرست ایک مبینہ دہشت گرد سلیمان شاہ تھا، جسے پہلگام حملے کا ماسٹر مائنڈ بتایا جا رہا ہے۔ تاہم اس آپریشن پر اب شکوک و شبہات کے گہرے سائے چھا گئے ہیں۔ متعدد ماہرین، تجزیہ کاروں اور اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ یہ...
پاکستان شوبز کی اداکارہ صبا قمر کو اچانک طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ صبا قمر کی طبعیت ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اچانک خراب ہونے پر انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا اور ڈاکٹرز نے انہیں فوری طبی امداد فراہم کی۔ اداکارہ کے قریبی زرائع کے مطابق ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران صبا کو بےچینی اور گھبراہٹ محسوس ہوئی کیونکہ وہ کئی گھنٹوں سے بغیر آرام کرے شوٹنگ کروانے میں مصروف تھیں انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں نگہداشت میں رکھا تاہم اب انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ صبا قمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسپتال کے عملے کیساتھ تصویر بھی پوسٹ کی...
فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں لیکن اس بار وجہ کوئی فلم یا کردار نہیں بلکہ ایک ذاتی سانحہ ہے۔ اداکارہ نشو نے چند روز قبل ایک ولاگ شیئر کیا تھا جس میں انھوں نے بتایا کہ ہم پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔ میرے داماد کا اچانک انتقال ہوگیا۔ اپنے اس ویڈیو پیغام میں اداکارہ نشو جذبات پر قابو نہ رکھ سکی تھیں اور پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھیں۔ ان کے داماد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا تھا۔ تاہم اس ویڈیو میں اداکارہ نشو نے مکمل میک اپ کیا ہوا تھا اور ہاتھوں میں مہندی بھی لگا رکھی تھی جسے سوشل میڈیا صارفین نے ناپسندیدہ قرار دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے...
بگ باس ایک مشہور رئیلٹی شو ہے۔ بھارت کا یہ مقبول ترین ٹی وی شو سمجھا جاتا ہے۔ وہاں کا کلرز ٹی وی نیٹ ورک یہ شو کئی برسوں سے دکھا رہا ہے۔ اگلے روز ایک خبر اخبار میں پڑھی کہ نامور انڈین اداکار سلمان خان جو طویل عرصے سے اس شو کے میزبان ہیں، انہوں نے اس سال شو کے لیے اپنے معاوضے میں قدرے کمی کی ہے۔ خبر کے مطابق سلمان خان اس 19ویں بگ باس شو کے لیے 8 سے 10 کروڑ فی ہفتہ چارج کریں گے، جو تقریباً 15، 20 ہفتے جاری رہے گا، یوں سلمان کے پاس ڈیڑھ ارب کے لگ بھگ رقم آئے گی۔ پچھلے سال سلمان خان کی کمائی البتہ اس سے زیادہ...
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا قیمتی زیورات سے بھرا ہوا بیگ لندن کے گیٹوک ایئرپورٹ سے چوری ہو گیا ہے۔ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ وِمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لندن گئی تھیں، اور واپسی پر ان کا بیگ ائیر پورٹ سے غائب ہو گیا۔ View this post on Instagram A post shared by URVASHI RAUTELA (@urvashirautela) اروشی نے ایئرپورٹ کی سیکیورٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اتنے سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود بیگ کی چوری کیسے ممکن ہوئی۔ ساتھ ہی انہوں نے بیگ اور ٹکٹ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام...
استقبالیہ تقریب میں امریکہ کے35 ویں قونصل جنرل کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی، جبکہ شاندار استقبال بھی کیا گیا۔ تقریب میں سبکدوش ہونیوالی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کو الوداع بھی کہا گیا۔ تقریب میں اہم سرکاری حکام، کاروباری افراد، سول سوسائٹی کے ارکان اور سفارتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے لاہور میں نئے قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں اور اس موقع پر قونصل خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکہ کے35 ویں قونصل جنرل کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی، جبکہ شاندار استقبال بھی کیا گیا۔ تقریب میں سبکدوش ہونیوالی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کو الوداع بھی کہا گیا۔ تقریب میں...
ملتان میں سبزیوں سے بھرا منی ڈالا بے قابو ہوکر کار پر الٹ گیا،کار سوار3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق ملتان کے سہوچوک کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں سبزیوں سے بھرا منی ڈالاکار پرالٹ گیاجس کے نتیجے میں 3 کارسوارافرادموقع پرہی دم توڑگئے،کار کے موڑ کاٹنے کے دوران منی ڈالا بے قابو ہوکرکارپرالٹ گیا۔کارمیں پانچ افراد سوارتھے،ایک بچہ اورایک خاتون معجزانہ طورپرمحفوظ رہے،ترجمان ریسکیو1122نے کہا کہ جاں بحق افرادمیں دو خواتین اورایک مرد شامل ہے ،ریسکیو ٹیم نے لاشیں نشتر اسپتال منتقل کردیں،جاں بحق افراد کی شناخت محمد یاسین،کوثر پروین اور زاہدہ کے نام سے ہوئی ۔
فائل فوٹو خیرپور میں قومی شاہراہ کے کنارے سوئے مزدوروں پر ٹریلر چڑھ گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 4 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔حادثے کے شکار افراد کھجور کے باغ میں مزدوری کے لیے آئے تھے۔پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
فائل فوٹو بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے آپریشن کر کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ بنوں کے علاقے میریان میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر مکمل تباہ کردیا گیا۔ بنوں کینٹ پر حملہ ناکام، 6 دہشت گرد ہلاک، بچوں سمیت 12 شہری شہیدکراچی سکیورٹی فورسزنے بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج... آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق گزشتہ رات سے جاری آپریشن میں 6 دہشتگرد مارے جاچکے ہیں اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آر پی او بنوں نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد...
14 اگست کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا ناقابلِ فراموش لمحہ ہے، جب ایک آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب تعبیر بن کر ابھرا۔ یہ دن نہ صرف جشن کا موقع ہے بلکہ تجدیدِ عہد کا دن بھی ہے، جو ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یومِ آزادی معرکۂ حق کے موقع پر معروف تاریخ دان پروفیسر محمد ریاض نے تحریکِ پاکستان کی کچھ اہم تاریخی جھلکیاں بیان کیں۔ اُن کے مطابق 1947 میں پاکستان کی دستور ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اس اہم اجلاس میں 11 اگست کو قائداعظم محمد علی جناح کو دستور ساز اسمبلی کا پہلا صدر منتخب کیا گیا۔ پروفیسر محمد ریاض کے مطابق...
ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا نے پاکستانی ٹیم میں نوجوان پیسرز کی شمولیت کو ’تجربہ‘ قرار دے دیا۔ سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہم نے بنگلا دیش کے خلاف گزشتہ 2 سیریز میں کچھ تجربات کیے، ہمارے مین بولنگ آپشنز تو شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی ہی ہیں، اہم ایونٹس سے قبل انہیں واپس ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کو بنگلا دیش سے حالیہ ٹی 20 سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس کے بعد پیس اٹیک میں ردوبدل کرتے ہوئے عباس آفریدی، احمد دانیال اور سلمان مرزا کو ڈراپ کر دیا گیا، ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ سلمان مرزا نے...
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) بھارت نے ٹیرف کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ففتھ جنریشن ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد بھارتی حکومت نے امریکا کو مطلع کیا ہے کہ وہ امریکا سے ففتھ جنریشن ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتا ۔(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت امریکی صدر کو خوش کرنے کیلئے امریکا سے بعض اشیا کی خریداری بڑھانے پر غور کر رہی ہے تاہم اس میں ایف 35 لڑاکا طیاروں سمیت...
—فائل فوٹو فیصل آباد کی انسداددہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے واقعات کے 3 مقدمات کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔تھانہ سول لائن کے 2 اور تھانہ غلام محمد آباد کے ایک مقدمے کا فیصلہ جاری کیا گیا ہے، تھانہ سول لائن میں درج حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ71 صفحات پر مشتمل ہے۔تھانہ سول لائن میں درج پولیس وین جلانے کے مقدمے کا فیصلہ 34 صفحات پر جبکہ تھانہ غلام محمد آباد کے مقدمے کا 43 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔ سرگودھا: عدالت نے 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کیس کا فیصلہ سنادیاعدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزم اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ تفصیلی فیصلے...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں انشورنس سیکٹر میں اصلاحات کی تجویز دے دی۔اس حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انشورنس قدرتی حادثات میں مالی تحفظ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، نجی شعبے میں انشورنس کا کردار نہایت محدود ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نجی منصوبوں میں انشورنس رسک فنانسنگ اہم کردار ادا کرسکتی ہے، حکومتِ پاکستان انشورنس سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ غریبوں کیلئے سماجی انشورنس کیلئے اقدامات کیے جائیں، ملک میں انشورنس سیکٹر کیلئے ریگولیٹری ماحول بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق آبادی کی اکثریت کو انشورنس کی آگاہی ہی نہیں ہے، انفرادی کے بجائے گروپ انشورنس سیکٹر ڈیولپمنٹ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، ملک میں انشورنس...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ تاریخ کا بدترین دور چل رہا ہے،ہم سے ہماری سیٹیں چھین لی گئیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبدالطیف چترالی کے حلقے پر پشاور ہائی کورٹ نے ضمنی الیکشن روک دیا ہے، ہمارے لوگوں کو بے گناہ سزائے دی گئیں۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر ہمارے دوستوں کو نااہل کیا گیا اور سازشوں کے تحت ہمارے خلاف گواہیاں دی گئیں، گواہی نہ دینے والوں کے ساتھ بہت برا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ان فیصلوں کے خلاف عدالت جائیں گے، میرے خلاف 9 مقدمے میری غیرموجودگی میں دائر کیے گئے، 5 اگست...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے سنگین الزامات میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کو عراق سے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے اٴْسے قانونی کارروائی کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔(جاری ہے) داود سرور گزشتہ 5 برس سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ، گجرانوالہ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس جاری...
عدالت نے ملزم زبیر حسین کو مقدمے سے بری کر دیا۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ پراسیکیوشن ملزم کیخلاف الزامات ثابت نہیں کر سکی۔ ملزم کی جانب سے ادریس مہدی خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ ملزم زبیر حسین کو جیل سے انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کالعدم تنظیم کے مبینہ رکن ہونے اور نفرت انگیز لٹریچر تقسیم کرنے کے الزام کے تحت درج مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزم زبیر حسین کو مقدمے سے بری کر دیا۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ پراسیکیوشن ملزم کیخلاف الزامات ثابت نہیں کر سکی۔ ملزم کی جانب سے ادریس مہدی خان...
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا زیورات سے بھرا ہوا قیمتی بیگ لندن کے گیٹ وِک ایئرپورٹ سے چوری ہو گیا ہے۔ اداکارہ اروشی روٹیلا نے نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ وِمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لندن گئی تھیں۔ جس سے واپسی پر ائیرپورٹ پر ان کا تقریباً 70 لاکھ روپے مالیت کے زیورات سے بھرا بیگیج بیلٹ سے غائب ہو گیا۔ View this post on Instagram A post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis) یوروشی نے ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کی خامیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اتنی سخت سیکیورٹی کے باوجود بیگ کس طرح غائب...
نیوزی لینڈ کی ایک معمر ترین الپاکا نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس الپاکا کا نام وینوئی ہے جو نیوزی لینڈ کے نواحی علاقے وینوئیماٹا سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ 2 جنوری 1998 کو پیدا ہوئی اور 25 سال، 47 دن کی عمر میں اسے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دنیا کی سب سے عمر رسیدہ الپاکا کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ عموماً الپاکا کی اوسط عمر 15 سے 20 سال ہوتی ہے اور کچھ نایاب کیسز میں 27 سال تک زندہ رہتے ہیں۔ وینوئی نے ہفتہ بھر کوٹ پہننا، رات کو اندر رہنا، معیاری خوراک اور ذمہ دارانہ ویٹرنری نگہداشت کے باعث یہ غیر معمولی عمر حاصل کی۔ مالکان وِکی اور الیکس نے بتایا کہ وینوئی کو خاص توجہ اور آرام دہ ماحول...

سرگودھا؛ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ بھی آ گیا ، گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزا،احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزم اشتہاری قرار
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9مئی کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نعیم شیخ نے فیصلہ سنایا،عدالت نے تھانہ سٹی میانوالی کے مقدمہ 349/23کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزاسنائی جبکہ احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزمان کو اشتہاری قراردیدیا۔عدالت نے ڈی پی او میانوالی کو ایک ماہ میں تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ سندھ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت مزید :
فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں، جماعت اسلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں۔ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے کہا کہ علامہ اقبال کا خواب پورا ہوا اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔ کلمہ کی بنیاد پرپاکستان حاصل کیا گیا۔ وطن عزیز پوری دنیاکے مسلمانوں کی تمناؤں کا مرکزہے۔ 14 اگست ہم بڑی شایان شان طریقے سے منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو یوم حقوق کشمیرمنائیں۔ بھارت کشمیریوں کے حقوق غصب کررہاہے۔ غزہ میں 60...
لندن: انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ پہننے پر مداح کو اسٹیڈیم سے نکالنے کے واقعے پر لنکا شائر کاؤنٹی کلب نے معذرت کرلی۔ پاکستانی مداح فاروق نذر نے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح سیکیورٹی اہلکار نے اُن سے کہا کہ وہ اپنی سبز رنگ کی پاکستان ٹیم کی ٹی شرٹ کو ڈھانپ لیں, فاروق نذر نے یہ درخواست ماننے سے انکار کیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے انہیں اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔ لنکا شائر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس رویے سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو ہم...
کراچی(نیوز ڈیسک) نارتھ ناظم آباد کی سرینا موبائل مارکیٹ پر رات گئے کسٹمز حکام نے چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران متعدد دکانوں کی تلاشی لی گئی جبکہ رینجرز کی بھاری نفری بھی سیکیورٹی کے لیے موقع پر موجود رہی۔ ذرائع کے مطابق چھاپہ نان کسٹم شدہ اشیاء کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا اور کارروائی کے دوران مارکیٹ کے اطراف علاقے کو جزوی طور پر گھیرے میں لے لیا گیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کس نوعیت کی اشیاء برآمد ہوئیں، تاہم کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے پر تفصیلات جاری کی جائیں گی۔ Post Views: 2
اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 5 کشمیریوں کو تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جولائی میں 7 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 5 کشمیریوں کو تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز نے تلاشی اور محاصرے کی 144 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 49 کشمیریوں کو گرفتار کیا جن میں بیشتر سیاسی کارکن اور نوجوان شامل تھے۔...
---فائل فوٹو تربت کی عدالت میں کمسن بچے کی پیشی پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تربت کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں بچے کو دہشتگردی کے الزام میں پیش کیا جانا تشویشناک ہے، بچے پر انسانی حقوق کے کارکن کی تقریر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ایچ آر سی پی کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ انسدادِ دہشتگردی قوانین کا ایسا غلط استعمال بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بچے پر سے یہ الزامات فوری واپس لیے جانے کا مطالبہ کرتے...
اسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد کے بعد قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔ حساس اداروں کی نشاندہی پرمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، تین ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نےکئی من گوشت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرای سی ایل میں نام؛ وزارت داخلہ کو سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر فیصلہ...
شمالی افغانستان اور پاکستان سے متصل علاقوں میں، داعش مدرسوں میں بچوں کو شدت پسند نظریات سکھا کر خودکش مشن کے لیے تیار کر رہی ہے، جن کی عمریں تقریباً 14 سال ہیں۔ اگرچہ طالبان کی کارروائیوں سے داعش کو کچھ نقصان پہنچا ہے، لیکن یہ گروہ اب بھی نسبتاً آزادی سے کام کر رہا ہے اور اس کے جنگجوؤں میں وسطی ایشیائی، خواتین اور دیگر قومیتوں کے افراد بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں جاری کشیدگی دہشتگرد گروہوں کے لیے فائدہ اٹھانے کا موقع بن سکتی ہے، جس سے خطے کی سلامتی مزید خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 22 اپریل کے...
باجوڑ(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے اسکولوں کو سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 8 اگست تک بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی نے ڈان کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی حالات کے تناظر میں یکم اگست سے 8 اگست تک اسکول بند رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل ماموند میں تمام پرائیویٹ اسکول بھی بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ 29 جولائی کو سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے باجوڑ میں 3 دن کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا، کرفیو تحصیل لوئی ماموند میں نافذ کیا گیا تھا۔ ڈان نیوز کے مطابق یہ فیصلہ مخدوش سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے کیا...
ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے سنگین الزامات میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کو عراق سے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے اُسے قانونی کارروائی کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ داود سرور گزشتہ 5 برس سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ، گجرانوالہ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد...
جنگی جنون مودی سرکار کے سر چڑھ گیا، جہاں بی جے پی کی کٹھ پتلی حکومت ایک مرتبہ پھر خطے کو جنگ میں دھکیلنے کی تیاری میں مصروف ہے۔ بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کو بھارتی وزارتِ دفاع کی جانب سے جدید دفاعی نظاموں کے اہم آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔ سمندری جارحیت کے لیے جدید مواصلاتی اور میری ٹائم نظام کا حصول مودی سرکار کی منظم سازش ہے ۔ جدید ٹارگٹ سسٹمز، جیمرز اور سیکرز بھارت کی جنگی جنوں کا ثبوت ہیں۔ مودی سرکار نام نہاد جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کر کے آپریشن سندور کی بد ترین شکست کا دھبہ نہیں مٹا سکی۔ بھارت کی جانب سے جنگی سامان اور الیکٹرانک آلات کا حصول پاکستان کے خلاف جارحانہ تصادم کی تیاری ہے۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 اگست 2025ء) پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے،اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق، نیا ’’ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ‘‘ پاکستان کی خلائی تحقیق کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور زمین کا مشاہدہ کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ پاکستان ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ- 1 (پی آر ایس ایس1) کو جمعرات کو ’’کائیژو-1اے‘‘ کیریئر راکٹ کے ذریعے چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے صبح 10 بجے لانچ کیا گیا تھا۔ پاکستانی خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق سپارکو نے ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی، آفات سے نمٹنے، خوراک کی سکیورٹی اور ماحولیاتی تحفظ میں انقلاب برپا کرے گا۔(جاری...
رحیم یارخان میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے کے نتیجے میں پانچ ایلیٹ فورس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کچے کے ڈاکوؤں نے 4 شہریوں کو اغوا کرلیا، 60 بھینسیں بھی چھین کر فرار میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکوؤں نے رحیم یارخان کی شیخانی پولیس چوکی کو نشانہ بنایا، ماہی چوک کے قریب ہونے والے حملے میں راکٹ بھی فائر کیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ 2 درجن سے زائد ڈاکوؤں نے چوکی پر حملہ کیا۔ شہید اہلکاروں میں محمد عرفان، محمد سلیم، محمد خلیل، کانسٹیبل نخیل اور غضنفر عباس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی کا تاجر...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست 2025)امریکاہنے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی ہے، امریکہ نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد ٹیرف عائد کردیا جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت انتظامیہ نے نئی عالمی تجارتی پالیسی کے تحت مختلف ممالک پر مختلف سطح کا جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق جن ممالک سے امریکا کو تجارتی فائدہ ہے ان پر 10 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا تاہم جن ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ ہیاُن پر اب 15 فیصد ٹیرف لگے گا اور ایسے ممالک کی...
برطانیہ میں مسلسل دوسرے برس ’محمد‘ لڑکوں کا سب سے مقبول نام بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس) انگلینڈ اور ویلز میں 2024 کے دوران ’محمد‘ مسلسل دوسرے سال لڑکوں کے لیے سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام بن گیا۔برطانیہ کے ادارہ شماریات (او این ایس) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں پیدا ہونے والے لڑکوں میں سب سے زیادہ نام ’محمد‘ رکھا گیا۔ یہ نام گزشتہ برس 2023 میں بھی سرفہرست رہا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق محمد کا نام 2016 سے ہی ٹاپ 10 میں شامل رہا ہے، 2022 میں یہ دوسرا اور 2021 میں پانچواں مقبول ترین نام تھا۔برطانوی میڈیا کا...
فائل فوٹو اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی نے کرپشن کیس کے ملزم کو 29 سال قید کی سزا سنادی۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم پوسٹ ماسٹر حامد پر 20 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ملزم کو 2 کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار 194 روپے محکمہ ڈاک کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ملزم نے پنشن سیونگ بُک میں 3 کروڑ 52 لاکھ 96 ہزار روپے سے زائد کی بوگس انٹریاں کی تھیں۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 اگست 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں، جس میں درجنوں ممالک اور بیرونی مقامات سے امریکہ درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد سے لے کر 41 فیصد تک کے "باہمی محصولات" عائد کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایک دیگر ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کیے ہیں، جس کے تحت متعدد امریکی تجارتی شراکت داروں پر نئے محصولات کا اعلان کیا گیا ہے اور اس کا نفاذ یکم اگست کے بجائے اب سات سے گیارہ اگست کے درمیان ہو گا۔ کس کے خلاف کتنے ٹیرفس؟ اس نئے حکم کا اطلاق دنیا کے 68 ممالک اور 27 رکنی یورپی یونین پر...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 میں سے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کا بتنا ہے کہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں 4 افراد نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار دوسری جانب بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو...
لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ درخواست دائر کرنے سے پہلے داد رسی کمیٹی سے رجوع نہیں کیا گیا۔ اس لئے درخواست قابل پیشرفت نہیں۔ تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں جلسے کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی 5 اگست کو مینار پاکستان گراونڈ پر جلسے کرنے کی اجازت کیلئے درخواست کا معاملہ، ہائیکورٹ کے رجسٹرارآفس نے اعتراض لگا کر درخواست واپس کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ درخواست دائر کرنے سے پہلے داد رسی کمیٹی سے رجوع نہیں کیا گیا۔ اس لئے درخواست قابل پیشرفت...
اسلام آباد میں جعلی وکیل کا بھانڈا پھوٹ گیا،ٹک ٹاک پر کیسے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد میں جعلی وکیل بن کر عوام کو لوٹنے والا شخص فارمیسی چلانے والا نکلا۔ محمد سلمان عرف “سلمان خان” ٹک ٹاک پر خود کو وکیل ظاہر کر کے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا اور کچہری میں باقاعدہ پیش بھی ہوتا رہا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے محمد سلمان کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے وکالت کے دعوے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ نوٹس کے مطابق محمد سلمان کو متعدد بار اپنی تعلیمی اسناد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی، تاہم وہ ناکام رہا۔اسلام...
کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا ہے کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کو قیام کے لیے 31 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو ختم ہو گئی ہے، اب سے غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے...
وفاقی وزیر چوہدری سالک کی کوششیں رنگ لے آئیں: مزدوروں کیلئے بڑی خوشخبری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی خصوصی کوششوں سے ملک بھر کے مزدوروں کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔ ای او بی آئی میں رجسٹرڈ محنت کشوں کی پینشن میں 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن مصطفیٰ ملک نے کی ہے۔ مصطفیٰ ملک کے مطابق نہ صرف پینشن میں اضافہ کیا گیا ہے بلکہ مزدوروں کیلئے میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری...
ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران 75 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 9 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 75 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 76.283 کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے بیگ سے 773 گرام آئس برآمد کی گئی۔ اسی طرح لاہور میں واقع کوریئر آفس سے آسٹریلیا جانے والے پارسل سے 2.2 ِکلو آئس برآمد ہوئی۔ علاوہ ازیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ سے امریکا بھیجے...
ملتان میں سبزیوں سے بھرا منی ڈالا بے قابو ہوکر کار پر الٹ گیا,کار سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹوملتان کےمطابق سہوچوک کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں سبزیوں سےبھرا منی ڈالاکار پرالٹ گیاجسکے نتیجےمیں تین کارسوارافرادموقع پرہی دم توڑگئے،کار کےموڑ کاٹنے کے دوران منی ڈالا بےقابو ہوکرکارپرالٹ گیا۔ کارمیں پانچ افراد سوارتھے،ایک بچہ اورایک خاتون معجزانہ طورپرمحفوظ رہے،ترجمان ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹوملتان کاکہنا تھا جاں بحق افرادمیں دو خواتین اورایک مرد شامل ہےریسکیو ٹیم نےلاشیں نشتر اسپتال منتقل کردی،جاں بحق افراد کی شناخت محمد یاسین،کوثر پروین اور زاہدہ کے نام سے ہوئی ہے۔ Post Views: 4
---فائل فوٹو صوبۂ سندھ اور بلوچستان کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہو گئیں۔سندھ اور بلوچستان میں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے اور تدریسی عمل شروع ہو گیا ہے۔سندھ کے محکمۂ تعلیم کی جانب سے یکم جون سے 31 جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔دوسری جانب کراچی کے بیشتر نجی اسکولوں نے تدریسی عمل 4 اگست سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور: پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اراکین کی عدم دستیابی اور انتخابی عمل مکمل نہ ہونے پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 29 جولائی کے انتخابی شیڈول کو معطل کیا گیا ہے ، جس کی نئی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔
وفاقی حکومت کی ہدایات پر ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر سامان کی فروخت کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام اسٹورز سے اشیا کو ویئر ہاؤسز میں منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ خریدو فروخت کا عمل آج سے مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے یوٹیلیٹی اسٹورز بالآخر بند، حکومت نے 54 سالہ سبسڈائزڈ نظام ختم کر دیا ای آر پی سسٹم بھی غیر فعال یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، ادارے کا ای آر پی (ERP) سسٹم بھی یکم اگست سے مکمل طور...
فائل فوٹو کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کو قیام کے لیے 31 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
امریکا کی تجارتی ٹیرف میں پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں رعایت، 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا، جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف لگایا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے بنگلادیش پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔اس طرح جنوب ایشیا کے تین بڑے ملکوں میں سے پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت دی گئی ہے ۔جنوبی افریقا پر 30 اور سوئٹزرلینڈ پر 39، ترکیے پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں امریکا کے انتہائی قریبی اتحادی اسرائیل پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق پالیسیوں پر اختلافات کے سبب امریکا نے کینیڈا پر ٹیرف 25 سے بڑھا کر 35 فیصد کر دیا ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی سطح پر نئے تاریخی ٹیرف کے نفاذ کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں جمعے کی صبح شدید مندی دیکھی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایشیا پیسیفک ریجن کی بڑی مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑا دھچکا پہنچا، جاپان، جنوبی کوریا اور تائیوان کے انڈیکس سرخ زون میں داخل ہو گئے ہیں۔ جاپان کے بینچ مارک نکئی 225 میں 0.6 فیصد کمی ہوئی ہے، جنوبی کوریا کا KOSPI انڈیکس 3.2 فیصد کی شدید گراوٹ کے ساتھ نیچے آ گیا، تائیوان کا TAIEX 0.4 فیصد کمی کے ساتھ بند، البتہ ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ انڈیکس میں معمولی 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی اقدامات سے عالمی...
احمر خان: ملتان سہو چوک خانیوال روڈ پر سبزیوں سے بھرا منی ٹرک کار پر الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق،کالر کے مطابق سہو چوک خانیوال روڈ پر تیز رفتار کار پر سبزیوں سے لدا ٹرک ڈالا الٹ گیا. اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں, متی تل روڈ سے آنے والی کار خانیوال روڈ پر مڑ رہی تھی، اسی دوران منی ٹرک بے قابو ہو کر کار پر الٹ گیا. ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں 5 افراد سوار تھے، جن میں ایک بچہ اور ایک خاتون محفوظ رہے، حادثے میں 2 خواتین اور 1 مرد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ جاں...
انگلینڈ: لیجنڈز کی عالمی جنگ میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے آسٹریلیا کو ایک رن سے ہرا کر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا، اب ٹائٹل کے لیے پروٹیز چیمپئنز کا مقابلہ پاکستان چیمپئنز سے ہو گا۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں شاندار مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں جنوبی افریقا چیمپئنز نے آخری اوور تک جاری رہنے والے سنسنی خیز میچ میں آسٹریلیا چیمپئنز کو صرف 1 رن سے شکست دے دی۔ میچ منگل کو انگلینڈ میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقا چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز اسکور کیے۔ مورنی وین ویک 76 اور اسٹمس 57 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔ ہدف کے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا یوم پیدائش گزشتہ روز پاکستان بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ وہ نہ صرف سیاستدان بلکہ سٹیٹس وومن، مصنفہ، انسانی حقوق کی علمبردار بھی تھیں۔ ان کی یاد میں سکولوں میں تقاریب منعقد کی گئیں۔ پاکستان میں ایرانی سفارتخانہ نے مادر ملت فاطمہ جناح کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایرانی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ مادر ملت فاطمہ جناح کی سالگلرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کی مثالی اور متاثر کن شخصیت کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان اور مسلم دنیا کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر مصر پہنچے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے صدر عبدالفتاح السیسی، مصری وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ملاقاتوں میں سکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تربیت، مشترکہ مشقوں اور دفاعی اشتراک کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا جنرل ساحر شمشاد نے جامعہ الازہر کے شیخ احمد الطیب سے خصوصی...
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی کی گئی ہے، پٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اپنے سٹاف رپورٹر سے کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی 17 روپے 73 پیسے فی کلو سستی کر دی۔ ایل پی جی کا 11.8...
لاہور‘ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت چینی کی دستیابی سے متعلق اجلاس ہوا۔ ملک میں جاری چینی بحران پر وفاقی حکومت نے شوگر ملز کے خلاف ایکشن لے لیا۔ وزارت فوڈ حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ حکام کے مطابق وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کے بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی۔ حکام نے بتایا کہ 18 شوگر ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے گئے اور ای سی ایل میں ڈالے گئے نام چند دنوں میں جاری کر دئیے جائیں گے۔ حکام...
لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز پر چیک بائونس کا مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، سلمان شہباز کے وکیل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سیشن کورٹ نے دس جولائی کو قانون کے منافی حقائق کا جائزہ لیے بغیر چیک ڈس آنر کے معاملے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا۔ لیپ ٹاپ کبھی کمپنی تک پہنچے ہی نہیں، کمپنی کے ملازم نے چیک چوری کر کے آگے دئیے، کمپنی کے ملازم پر چوری کا مقدمہ بھی درج کرایا گیا۔ لہٰذا کمپنی کا ان چیکس سے کوئی لینا دینا نہیں، عدالت نے مدعی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ...
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان نے امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل کی راہ میں ایک اور رکاوٹ دور کرتے ہوئے ڈیجٹیل اشیا اور خدمات فراہم کرنے والے آن لائن پلیٹ فارمز پر عائد5 فیصد ٹیکس ختم کر دیا، اس سلسلے میں ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں مذکورہ کمپنیوں کو ٹیکس استثنیٰ دیا گیا ہے۔ اس استثنیٰ سے صرف امریکی ٹیک کمپنیز نہیں بلکہ تمام غیرملکی فرمز کو فائدہ ہو گا۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی سے کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب پاکستان کا ایک وفد تجارتی مذاکرات کیلئے امریکہ میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک کے...
اسلام آباد: چین کے ایک اہم خلائی مرکز شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیجنے پر چین کے سفارت خانے نے پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی ہے۔ چین کے سفارت خانے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم پاکستان کے نئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ سیٹلائٹ ہمارے آہنی بھائی کی زمین سے متعلق وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ و تخفیف کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن(سپارکو) کے...
وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے ملک بھر کے تمام ذونل مینجرز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے اسٹورز پر اشیا کی خریدو فروخت کا عمل جمعرات سے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور ادارے کے تمام اسٹورز سے اشیائے خورونوش اور دیگر سامان ویئر ہاوٴسز کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی آپریشن بند کرنے کے احکامات کی توثیق کرتے ہوئے ادارے کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ دوسری جانب...
اگر آپ لبنان کے دارالحکومت بیروت سے سڑک کے راستے دمشق شام کی طرف سفر کریں تو دونوں ممالک کی سرحدی چوکیوں کو عبور کرنے کے بعد صرف 5یا6کلومیٹر کے فاصلے پر سڑک کے بائیں جانب ایک نسبتاً کم اونچائی والی پہاڑی پر ایک مزار ہے۔ شاہراہ کی دائیں جانب پاکستانی سفارتخانے کا بہت اچھا اسکول ہے جب کہ شاہراہ کی بائیں جانب چلیں تو ذرا ہٹ کر یہ مشہور مزار ہے۔یہ مزار سیدنا آدم ؑ کے بیٹے ہابیل سے منسوب ہے۔ مقامی لوگ یہ بیان کرتے ہیں کہ قابیل نے ہابیل کو قتل تو کر دیا لیکن اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ اپنے بھائی کی میت کا کیا کرے اور اسے کیسے ٹھکانے لگائے۔وہ ہابیل کی میت...

پی ایم ڈی سی کی ایکٹنگ رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ فیصل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،نیا رجسٹرار کون ہو گا، تفصیلات سب نیوز پر
پی ایم ڈی سی کی ایکٹنگ رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ فیصل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،نیا رجسٹرار کون ہو گا، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) ڈاکٹر شائستہ فیصل سے ایکٹنگ رجسٹرار پی ایم ڈی سی کا چارج واپس لے لیا گیا ہے اور انہیں ایچ آر میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔پی ایم اینڈ ڈی سی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن پر صدر پی ایم اینڈ ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج کے دستخط ہیں، ڈاکٹر شائستہ فیصل ایس پی ایس ۔ 11 پر بطور ڈائریکٹر (میڈیکل) خدمات انجام دے رہی تھیں۔ دوسری طرف پولی کلینک اسپتال کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالولی کی خدمات 3 سال کے لئے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان، شاہین شاہ آفریدی اور کوچنگ اسٹاف رکن کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے درمیان سوشل میڈیا میں گردش کرنے والے واقعہ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔اس من گھڑت سوشل میڈیا کمپین کا مقصد ٹیم اور کھلاڑیوں کے مورال کو گرانا ہے۔ سوشل میڈیا کی فیک خبروں کا مقصد قومی ٹیم کے باہمی اتحاد اور انٹیگریٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔ پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور میڈیا ادارے اس طرح کی من گھڑت فیک نیوز کو پھیلانے سے باز رہیں۔ ایسی خبروں کو پھیلانے میں ملوث افراد اور ادارے کے...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے مقرر کردی۔ خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اور اوگرا سمیت متعلقہ وزارتوں کی تجاویز کی روشنی میں حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول7 روپے 54 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا اورپیٹرول کی قیمت 272 روپے 15 پیسے سے کم کرکے264 روپے 61 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2025ء) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود پٹرول کی قیمت میں توقع سے کم کمی، حکومت کی جانب سے عوام کو مکمل ریلیف دینے سے گریز، آئندہ 15 دنوں کیلئے ڈیزل بھی مہنگا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرول سستا جبک ڈیزل مہنگا کر دیا۔ یکم اگست سے 15 اگست تک کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی کمی سے 264 روپے 61 پیسے مقرر کر دی گئی۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 48 پیسے اضافے سے 285 روپے 83 پیسے مقرر کر دی گئی۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران 2 مرتبہ پٹرولیم...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2025ء) حکومت نے پٹرول سستا کر دیا، یکم اگست سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی کمی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرول سستا جبک ڈیزل مہنگا کر دیا۔ یکم اگست سے 15 اگست تک کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی کمی سے 264 روپے 61 پیسے مقرر کر دی گئی۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 48 پیسے اضافے سے 285 روپے 83 پیسے مقرر کر دی گئی۔ اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قمیت میں بڑی کمی کر دی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ اوگرا...
بھارتی شہر گوہاٹی میں گزشتہ روز ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹیکنیکل کالج کے 21 سالہ طالب علم سمیع الحق کو کچل دیا تھا جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے اُس وقت طالب علم کو کچلا جب وہ سڑک کنارے پیدل چل رہا تھا۔ اس کے دوست بھی ہمراہ تھے جو محفوظ رہے۔ دوستوں نے ایک اور کار سوار کی مدد سے حادثہ کرنے والی گاڑی کو جا لیا جس میں آسام کی معروف اداکارہ نندنی کشیپ موجود تھی۔ دوستوں نے ہی سمیع الحق کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا جس کے بعد اداکارہ کو حراست میں لے لیا گیا۔...
اداکارہ علیزہ شاہ اور منسا کے درمیان حال ہی میں ہونے والے ایک تنازع نے قانونی جنگ کی سی صورت اختیار کرلی ہے۔ اداکارہ علیزہ شاہ نے مومنہ مقصود المعرف منساء ملک کو ایک ارب روپے ہرجانہ کا لیگل نوٹس بیرسٹر علی طاہر کی معرفت بھیجا ہے۔ لیگل نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ منسا ملک ایک ہفتے کے اندر علیزہ شاہ سے اعلانیہ معافی مانگیں اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف پھیلایا گیا مواد فوری ہٹا دیں۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو آپ کے خلاف ایف آئی اے سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔ لیگل نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مومنہ مقصود نے علیزہ شاہ کے خلاف ہتک آمیز...
وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ وزارت فوڈ حکام کے مطابق 18 شوگر ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں ، چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گے، 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی، فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتیں مزید بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا، تمام شوگر ملز میں چینی اسٹاک پر ایف بی آر کے ایجنٹس تعینات کر دیئے گئے ، شوگر ملوں کے چینی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، کپتان سلمان علی آغا اور کوچنگ اسٹاف کے ایک رکن سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ تربیتی یا پریکٹس سیشنز کے دوران ایسا کوئی واقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ افواہیں مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت ہیں، جن کا مقصد قومی ٹیم کے اندر بداعتمادی پیدا کرنا اور ٹیم کے اتحاد و وقار کو نقصان پہنچانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی سے...
سٹی 42 : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصر کےسرکاری دورہ کے دوران قاہرہ میں مصری صدر، وزیر دفاع اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ مصر کی اعلیٰ قیادت سے ہونیوالی ملاقاتوں میں پاکستان اور مصر کے درمیان عسکری تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔مشترکہ تربیت، مشقوں اور دفاعی اشتراک کو فروغ دینے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الازہر کے شیخ احمد الطیب سے بین المذاہب ہم آہنگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔جنرل...
باجوڑ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث تمام اسکول 8 اگست تک بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند اور واڑہ ماموند میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام سرکاری اسکولوں کو عارضی طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اسکول بندش کا اطلاق یکم اگست سے 8 اگست 2025 تک ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، علی امین گنڈاپور کی مخالفت، ڈی سیز سے کرفیو کا اختیار واپس ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بعض شرپسند عناصر کی جانب سے ممکنہ تخریبی کارروائیوں کے خطرات کے پیش نظر طلبہ، طالبات، اساتذہ اور عام شہریوں...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔31 جولائی 2025ء ) محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جج صاحب 25 کروڑ عوام پر جو دہشت گردی کر کے قبضہ کیا گیا، انہیں کیا سزا دیں گے؟، 9 مئی کہہ کر آپ نے لوگوں کو 10،10 سال قید سنائی،لیکن 8 فروری کو جنہوں نے شہباز اینڈ کمپنی کے ساتھ مل کر بزور بازو جو 25 کروڑ عوام پر قبضہ کیا اس پر آپ کیا سزا دیں گے؟۔ جبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے جعلی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں آج ایک اوپر سے موصول فیصلہ صادر کیا گیا ہے، پاکستان کو بنانا ریپبلک میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا...
اسرائیلی وزرائے دفاع و انصاف نے متنازع بیان میں کہا ہے کہ مغربی کنارے کے الحاق کا وقت آگیا ہے، مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی تیاری مکمل ہے۔ اسرائیلی وزرا نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کے دور میں نقشے اور تجاویز تیار ہو چکی تھیں مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کی راہ ہموار ہو گئی ۔ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے پر نام نہاد خود مختاری کا اعلان کیا ہے جسے سعودی عرب، بحرین، مصر، انڈونیشیا، اردن، شام، الجزائر، فلسطین، قطر، ترکیہ، امارات، عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے کئی رکن ممالک نے مسترد کر دیا۔ سوشل میڈیا ایپ ایکس پر سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان میں اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین...
امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے بعض حکام پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن پر امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی حکام غزہ میں جنگ بندی مذاکرات جاری رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان پابندیوں کے تحت متاثرہ افراد کو امریکا کے ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے، تاہم حکام کی جانب سے کسی مخصوص شخصیت کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پوپ لیو اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے درمیان غزہ تنازع پر پہلا باضابطہ رابطہ محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ ہماری قومی سلامتی کے...
امریکا میں 829 کلومیٹر طویل کڑکنے والی آسمانی بجلی کی شاخ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی جانب سے 22 اکتوبر 2017 میں پیش آنے والے اس واقعے سے متعلق ریکارڈ کا اعلان جمعرات کے روز کیا گیا۔ آسمانی بجلی کی اس شاخ کی لمبائی مشرقی ٹیکساس سے لے کر ریاست مِشوری کے شہر کنساس سٹی تک تھی۔ اس سے قبل 29 اپریل 2020 کو امریکا میں ہی ریاست مسیسپی اور ٹیکساس کے درمیان 768 کلو میٹر آسمانی بجلی کی شاخ نے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا، جس کو 2022 میں ریکارڈ قرار دیا گیا تھا۔ پچھلے اور نئے دونوں ریکارڈز میں آٹھ کلو میٹر تک غلطی کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
بھارتی عدالت نے مسجد کے قریب ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے مقدمے میں بی جے پی کی سابق رکنِ پارلیمنٹ اور انتہا پسند ہندو رہنما سادھوی پرگیہ ٹھاکر سمیت سات افراد کو 17 سال بعد بری کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جج اے کے لاہوتی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے اخلاقیات یا عوامی رائے پر نہیں دیے جا سکتے۔ عدالت میں مدعا علیہان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ استغاثہ اس کیس میں ملزمان کے خلاف کوئی قابلِ قبول ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ یاد رہے کہ 26 ستمبر 2008 کو ریاست مہاراشٹرا کے شہر مالیگاؤں میں ایک مسجد کے قریب نماز جمعہ کے وقت موٹر سائیکل میں نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔ اس بم دھماکے میں...
امریکا میں شدید ڈپریشن اور دیگر ذہنی بیماریوں کے شکار ایسے مریض جو ’ڈیپ برین اسٹیمولیشن‘ (ڈی بی ایس) کے تجرباتی علاج سے نمایاں طور پر بہتر ہوئے تھے، اب علاج کی سہولتوں سے محرومی کا شکار ہو رہے ہیں۔ تحقیقی منصوبوں کے خاتمے اور سرکاری فنڈنگ کی بندش کے بعد یہ مریض بنیادی طبی سہولیات اور آلات کی مرمت جیسی مدد سے محروم ہوچکے ہیں، جس نے ان کی زندگی کو ایک بار پھر غیر یقینی اور اذیت ناک بنا دیا ہے۔ ڈی بی ایس کے تحت مریضوں کے دماغ میں باریک الیکٹروڈز نصب کیے جاتے ہیں جو بجلی کے معمولی جھٹکوں کے ذریعے دماغی نظام کو متحرک کرتے ہیں۔ یہ الیکٹروڈز ایک بیٹری سے جُڑے ہوتے ہیں جو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 31 جولائی 2025ء) فلسطینی مسئلے کے دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے شرکا نے غزہ میں جنگ کے خاتمے، اسرائیل فلسطین تنازع کے منصفانہ، پُرامن اور دیرپا حل کے لیے متحد ہو کر کام کرنے اور دونوں فریقین سمیت خطے بھر کے لوگوں کے لیے بہتر مستقبل کی تعمیر میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والی سہ روزہ کانفرنس کے آخری روز 'نیویارک اعلامیہ' جاری کیا گیا جس میں اسرائیل اور فلسطین کے مابین آٹھ دہائیوں سے جاری تنازع اور غزہ کی جنگ کو ختم کرنے کا مرحلہ وار مںصوبہ پیش کیا گیا ہے۔اس میں کہا...

گاڑیوں میں سیفٹی اسٹینڈرڈز کی عدم موجودگی یا خلاف ورزی پر 3 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانے کی سزا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گاڑی مالکان ہوشیار ہوجائیں ، سیفٹی اسٹینڈرڈز نہ ہونے پر سخت ترین قانونی شکنجہ تیار کرلیا گیا، خلاف ورزی پر قید اور کروڑوں روپے جرمانے کی سزائیں ہوں گی۔پاکستان میں پہلی بار گاڑیوں کے لیے بین الاقوامی معیار کے سیفٹی اسٹینڈرڈز کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے موٹر وہیکلز انڈسٹری ڈویلپمنٹ ایکٹ کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کو سخت قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔ اس ایکٹ کے تحت گاڑیوں میں سیفٹی اسٹینڈرڈز کی عدم موجودگی یا خلاف ورزی پر 3 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ ’’محمد‘‘ نام مقبول ترین...
گاڑی مالکان ہوشیار ہوجائیں ، سیفٹی اسٹینڈرڈز نہ ہونے پر سخت ترین قانونی شکنجہ تیار کرلیا گیا، خلاف ورزی پر قید اور کروڑوں روپے جرمانے کی سزائیں ہوں گی۔ پاکستان میں پہلی بار گاڑیوں کے لیے بین الاقوامی معیار کے سیفٹی اسٹینڈرڈز کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ وفاقی کابینہ نے موٹر وہیکلز انڈسٹری ڈیولپمنٹ ایکٹ کی منظوری دے دی ، جس کے تحت گاڑیاں تیار کرنیوالی کمپنیوں کو سخت قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔ اس ایکٹ کے تحت گاڑیوں میں سیفٹی اسٹینڈرڈز کی عدم موجودگی یا خلاف ورزی پر تین سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ اسی طرح بغیر رجسٹریشن گاڑی فروخت کرنے پر ایک سال قید یا...
ارجنٹائن میں پولیس افسر کو اپنی شادی پر قیدیوں سے کام کرانا مہنگا پڑگیا۔ اختیارات کے غلط استعمال پر 15 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس افسر گزشتہ سال 4 قیدیوں کو حراست سے رہا کر کے اپنی شادی میں کام کرانے کے لیے لے گیا تھا۔ ان میں سے ایک بھیڑ کو بھوننے کا ذمہ دار تھا جب کہ باقی کھانے پکانے، پیش کرنے اور صفائی کرنے کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ان قیدیوں میں سے ایک قیدی نے پولیس افسر کی شادی کے لیے کھانا تیار کیا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ استقبالیہ کی تقریب کے بعد چاروں قیدی رضاکارانہ طور پر جیل میں واپس آگئے ۔ Post...
ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز بند کردیے گئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پرآج سے تمام خرید و فروخت بند ہوگی۔قبل ازیں وزارتِ خزانہ نے 31 جولائی تک یوٹیلیٹی اسٹورز کی تمام سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش اور نج کاری پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قائم کردہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزارتِ خزانہ کےاعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملازمین کے لیے منصفانہ اور مالی طور پر قابلِ عمل وی ایس ایس پر تفصیلی غور کیا گیا،...
5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی ہے، ابھی جلسے کیلئے این او سی داخل نہیں کیا گیا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جلسے کی اجازت کیلئے این او سی جاری کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی ہے، ابھی جلسے کیلئے این او...
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف اور مریم نواز نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں اور دلی احترام کا پیغام دیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون، دفاعی شراکت داری اور مسلم امہ کے اتحاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دفاعی شراکت داری، مشترکہ تربیت، انٹیلی جنس کے تبادلے اور...