2025-05-07@08:39:06 GMT
تلاش کی گنتی: 11177

«پر آگیا»:

(نئی خبر)
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں شدید گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ گیا جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کی پیشگوئی بھی کردی ہے۔ پنجاب میں آج بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 4 مئی اتوار کے دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران آسمانی بجلی گرنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ دوسری جانب تیز ہواؤں کے ساتھ بادلوں کی موجودگی کے باعث گرمی کی شدت کم ہوگئی ہے جبکہ درجہ حرارت میں کمی کے باعث گرمی کے ستائے افراد نے سُکھ کا سانس لیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور...
    2019ء میں دفعہ370 کی منسوخی کے بعد سے مقامی صحافیوں کو کالے قوانین کے تحت ہراساں کیے جانے، نگرانی اور الزامات کا سامنا ہے، جب کہ غیر ملکی نامہ نگاروں کو مقبوضہ علاقے تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ اسلام ٹائمز۔  مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کے ان خطرناک ترین مقامات میں شامل ہے جہاں صحافت اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد مشکل ترین حالات میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 1989ء سے اب تک کم از کم 20 صحافی اپنے پیشہ فرائض کی انجام دہی کے دوران قتل کیے گئے۔ قتل کئے جانیوالے صحافیوں میں شبیر احمد ڈار، مشتاق علی، محمد شعبان وکیل، خاتون...
    اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف برا مظاہرہ، جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز تل ابیب: اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت سے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ مکمل کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی پالیسیوں نے ملک کو بحران میں دھکیل دیا ہے۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، 24 گھنٹے میں مزید 30 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں،...
    نیو ڈیویلپمنٹ بینک کی صدر دلما روسیف نے کہا ہے کہ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:انڈیا پاکستان تنازع: جنگ ہوئی تو امریکا اور چین پر کیا اثرات ہونگے؟ چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے صدر شی جن پنگ کے گورننس نظریات اور عالمی وژن کی تعریف کی اور  گلوبل ساؤتھ کے بین الاقوامی میدان میں زیادہ اہم کردار ادا کرنے کی توقع بھی اظہار کی۔ چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے۔ نیو ڈیویلپمنٹ بینک کی صدر کے مطابق دنیا کے سب...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے بنارس پل پر ایک سوزوکی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جھلسنے والے شخص کی شناخت 24 سالہ ندیم نواز ولد حق نواز کے طور پر ہوئی ہے، جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم عینی شاہدین کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا،...
    کراچی: گلشن حدید میں مردان پمپ کے قریب لنک روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹریلر بے قابو ہو کر اُلٹ گیا، جس کے فوراً بعد پیچھے سے آنے والی مسافر کوسٹر اس سے ٹکرا گئی۔ چھیپا ترجمان کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں محمد عارف، مدنی رضا، عبید، وقاص اور محمد بابر علی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی: سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو متاثرہ گاڑیوں سے نکالا اور امدادی کام...
      عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 152سے 158درجے پر آگیا، رپورٹ میں آزادی صحافت پر لگنے والی قدغنیں تنزلی کی اہم وجہ قرار دی گئی۔رپورٹ میں دنیا بھر میں صحافتی آزادی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ میڈیا پر بڑھتے معاشی دباؤ کو خطرناک مسئلہ قرار دیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا سمیت تقریباً ایک تہائی ممالک میں معاشی مشکلات کے باعث خبررساں ادارے بند ہو رہے ہیں، آمرانہ حکومتیں میڈیا...
    اسلام آباد: سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ اس دفعہ جو پاکستان کا سفارتی موقف ہے وہ زیادہ مضبوط ہے، اس کی پذیرائی بھی زیادہ ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان کا موقف بہت ہی کمزور ہے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تو اس دفعہ ہندوستان کا سفارتی محاذ میرے خیال میں بہت کمزور ہے، زیادہ ان کو جو مسئلہ ہوا ہے وہ یہ ہوا ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو اتنا بھڑکا چکے ہیں ان دی پراسیس کہ اب لوگ یہ توقع کرتے ہیں کہ آپ نے ہمیں جو بتایا تھا کہ ہم ان لوگوں پہ جنگ مسلط کریں گے تو اب...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ بیان کے مطابق  آپریشن میں  2 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج مارے گئے،  خوارج میں...
    ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘ خاندان اٹھارہویں صدی سے طب سے وابستہ تھا‘ ڈاکٹر کارو نے اوساکا یونیورسٹی سے ڈگری لی‘ امریکا گئے‘ سرجری کی تربیت لی اور 1933 میں دریا موٹویاسو (Motoyasu) کے کنارے چھوٹا سا اسپتال بنالیا‘ اسپتال کا نام شیما ہاسپٹل تھا‘ 6 اگست 1945ء کو وہ ایک نرس کے ساتھ مریض دیکھنے ہیرو شیما سے باہر گئے ہوئے تھے‘ 6 اگست کی صبح سوا آٹھ بجے شیما ہاسپٹل کے اوپر 600 میٹر بلندی پر خوف ناک دھماکا ہوا‘ روشنی کا چھناکا ہوا اور ایک سیکنڈ میں دو کلو میٹر کے دائرے میں درجہ حرارت تین ہزار سینٹی گریڈ ہو گیا اور اگلے سیکنڈ میں وہاں موجود ہر چیز راکھ کی چھتری...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کوبغیر کسی پیشگی نوٹس کے ٹیکس کی رقم ریکور کرنے کیلئے بینک اکاؤنٹس سے رقوم نکالنے اور جائیداد ضبط کرنے کے اختیارات حاصل کرلئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹیکس قوانین میں نئی ترامیم پر قانونی اور ٹیکس ماہرین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئےٹیکس دہندگان کے حقوق کیلئے خطرناک قرار دیدیا ہے کیونکہ ان کے تحت ٹیکس افسران کو ٹیکس دہندگان سے بغیر کسی پیشگی نوٹس کے رقم وصول کرنے کے وسیع اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ ٹیکس ماہرین نے اسے عدالتی فیصلوں کے بھی خلاف قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس قوانین (ترمیمی) آرڈیننس 2025 کے...
    پاکستان نے غیر ملکی اور ملکی  میڈيا کو ان علاقوں کا دورہ کرادیا جن کے بارے میں بھارتی میڈيا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ممکنہ جارحیت کی اطلاع ملی تھی، قوم کو آگاہ کرنا ضروری تھا، رانا ثنا اللہ ملکی و غیر ملکی میڈیا کو ان علاقوں کا دورہ کروا کر بھارتی جھوٹ بے نقاب کردیا گیا۔ جن علاقوں کا ملکی و غیر ملکی میڈیا کو دورہ کرایا گیا ان میں کیل، سردی، دودھنیال، اٹھ مقام، جورا، لیپا، پچھیبان، فارورڈ کہوٹہ، کوٹلی، کھوئی رٹہ مینڈھر، نکیل، چمن کوٹ اور جان کوٹ شامل تھے۔ میڈیا کو اتوار کو بھی ان علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا تاکہ دنیا جان سکے کہ بھارت...
    کراچی: پاکستان نے ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ حالیہ سمندری کشیدگی کے تناظر میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی پرچم بردار جہازوں پر پاکستانی بندرگاہوں میں داخلے پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت بحری امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارتی پرچم بردار جہازوں کی داخلے پر پابندی کا فیصلہ پاکستان کی بحری خودمختاری، قومی سلامتی اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اب بھارتی پرچم بردار کوئی بھی تجارتی یا غیر تجارتی جہاز پاکستان کی کسی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہو سکے گا جبکہ پاکستانی پرچم بردار جہاز بھی بھارت کی کسی بندرگاہ پر نہیں جائیں گے۔ اس ضمن میں کہا...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے بھارتی جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ فوری طور پر بند کردیا۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس حوالے سے وزارت بحری امور نے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا ہےجس کے تحت  کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں  26 سیاحوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے اس کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور پاکستانیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے...
    صوبائی محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ ستمبر 2023 سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 5 لاکھ 30 ہزار 286 افغان باشندوں کو خیبر پختونخوا سے ان کے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے جن میں سے 19,228 افراد کو طورخم کے ذریعے بھیجا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز 1,296 غیر قانونی افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر افراد کو طورخم بارڈر کے ذریعے جبکہ 33 افغان باشندوں کو انگور اڈہ بارڈر کے راستے افغانستان روانہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق اب تک 32,503 افغان...
    پشاور: خیبر پختونخوا سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز 1,296 غیر قانونی افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر افراد کو طورخم بارڈر کے ذریعے جبکہ 33 افغان باشندوں کو انگور اڈہ بارڈر کے راستے افغانستان روانہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق اب تک 32,503 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ ستمبر 2023 سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 5 لاکھ 30 ہزار 286 افغان باشندوں کو خیبر پختونخوا سے ان کے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے...
    جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز جوہانسبرگ(آئی پی ایس )جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔کگیسو ربادا کا کہنا ہیکہ مداحوں کو مایوسی ہوئی جس پرشرمندگی ہے، اس وقت عارضی پابندی کا شکار ہوں، جلد ہی کھیل میں واپس آں گا۔ اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ربادا کی شرکت خطرے میں ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرواہگہ بارڈر پر پرچم کشائی، پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو...
    اکیڈمک کونسل کی رکن مونامی سنہا نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی سیاست سے متاثر معلوم ہوتی ہے اور تعلیمی فیصلے لینے میں نامناسب مداخلت کو ظاہر کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی یونیورسٹی نے سائیکولوجی یعنی نفسیات کے نصاب میں کچھ اہم تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سائیکولوجی کے نصاب میں اب مسئلہ کشمیر کے ساتھ ساتھ فلسطین کے مسئلے پر مبنی مواد مبینہ طور پر شامل نہیں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ جمعہ کو منعقد تعلیمی امور سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کی نصاب پر مبنی میٹنگ کے دوران لیا گیا ہے۔ میٹنگ میں شامل فیکلٹی ممبرس نے دعویٰ کیا کہ کمیٹی کے سربراہ پروفیسر پرکاش سنگھ نے...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ائیرپورٹ پرک ارروائیوں کے دوران مبینہ طور پر جعلی اسٹیمپ اور جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر سفر کرنے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل پر تعینات امیگریشن عملے نےکارروائیوں کے دوران جعلی اسٹیمپ اور جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر سفر کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور ملزمان کی شناخت لیورخان اور نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی کارروائی میں متحدہ عرب امارات جانے والے مسافر لیورخان کو مشتبہ قرار دے کر آف لوڈ کیا گیا، مسافر نے پاکستانی پاسپورٹ پر ورک ویزہ حاصل کر رکھا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ امیگریشن کلیئرنس کےدوران مسافر کو...
    اسلام آباد:گاڑیاں چوری کرنے کا الزام لگانے پر شہری اسلام آباد کلب کے سامنے موبائل فون ٹاور پر چڑھ گیا۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ٹاور پر چڑھنے والے شخص کے ساتھ مذاکرات کیے اور اسے نیچے اتارا۔ ریسکیو حکام کے مطابق موبائل ٹاور پر چڑھنے والے شخص کا نام محسن ہے۔ موبائل ٹاور پر چڑھنے والے شخص نے ابتدائی بیان میں کہا کہ میں گاڑیاں دھونے کا کام کرتا ہوں، جبکہ مجھ پر گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے شہری کو موبائل ٹاور سے نیچے اترنے کے بعد حراست میں لے لیا، اور اپنے ساتھ لی گئی ہے۔ Post Views: 1
    اسلام آباد:وفاقی وزارت اطلاعات بھارت کا بے بنیاد پراپیگنڈا بے نقاب کرنے کے لیے اہم قدم کرتے ہوئے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا خصوصی دورہ کرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ترجمان وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق آج اور کل ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرانے کے اعلان کا مقصد بھارت کے من گھڑت اور جھوٹے پروپیگنڈے کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت ایک عرصے سے پاکستان کے خلاف خیالی اور فرضی دہشت گرد کیمپس کا واویلا کرتا رہا ہے تاہم اب ان تمام الزامات کی حقیقت زمینی سطح پر سامنے لائی گئی ہے۔ وزارت...
    بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب کرنے کیلئے حکومت کا اہم اقدام اسلام آباد:وفاقی وزارت اطلاعات بھارت کا بے بنیاد پراپیگنڈا بے نقاب کرنے کے لیے اہم قدم کرتے ہوئے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا خصوصی دورہ کرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ترجمان وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق آج اور کل ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرانے کے اعلان کا مقصد بھارت کے من گھڑت اور جھوٹے پروپیگنڈے کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت ایک عرصے سے پاکستان کے خلاف خیالی اور فرضی دہشت گرد کیمپس کا واویلا کرتا رہا ہے تاہم اب...
    فوٹو فائل اسلام آباد کلب کے سامنے ایک شخص پولیس سے تنگ آکر  موبائل فون ٹاور پر چڑھ گیا، پولیس اور ریسکیو اہلکار ٹاور پر چڑھے شخص کو اتارنے پہنچ گئے۔ضلعی انتظامیہ  کی جانب سے شہری کے ساتھ مذاکرات کیے گئے، جس کے بعد  ریسکیو اہلکار کی کوشش سے شہری ٹاور سے اترنے پر تیار ہوا۔ٹاور پر چڑھنے والے محسن نامی شہری کا کہنا ہے کہ پولیس تنگ کرتی ہے، احتجاجاً" ٹاور پر چڑھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹاور پر چڑھنے والا شخص گاڑیاں دھونے کا کام کرتا ہے، یہ شخص 3 ماہ پہلے ایف سیون ٹاور پر چڑھا تھا، ٹاور پر چڑھنے والے شخص کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا۔
    ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹِک ٹاک پر آئرلینڈ میں 60 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ آئر لینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (ڈی پی سی) کی جانب سے یہ جرمانہ یورپی ٹک ٹاک صارفین کا ڈیٹا مبینہ طور پر یوروپین اکانومک (ای ای اے) سے چین منتقل کرنے پر عائد کیا گیا ہے۔ فیصلے میں بتایا گیا کہ ٹک ٹاک نے ای ای اے صارفین کے ڈیٹا کی چین منتقلی کے حوالے سے یورپی یونین کے جی ڈی پی آڑ قواعد کی خلاف ورزی کی۔ جرمانے کی ادائیگی کے ساتھ ٹِک ٹاک کو آئندہ چھ ماہ کے اندر اپنا ڈیٹا پروسیسنگ جی ڈی پی آر کے تحت لانا ہوگا۔ بصورتِ دیگر کمپنی کی چین کو ڈیٹا منتقلی روک...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 03 مئی 2025ء ) تجارتی خسارے میں اربوں ڈالرز کا پریشان کن اضافہ، اپریل 2025 میں ملکی ایکسپورٹ کا حجم بھی کم ترین سطح پر آ گیا، ایکسپورٹس کا 32 ارب ڈالرز کے ہدف کا حصول مشکل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کا تجارتی خسارہ اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر 55.20 فیصد بڑھ کر 3 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ز پر پہنچ گیا جبکہ برآمدات میں 19.05 فیصد تنزلی سے 2 ارب 14کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 تا اپریل 2025 کے دوران تجارتی خسارہ 8.81 فیصد بڑھ کر 21 ارب 35 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گیا...
    اسلام آباد یونائیٹڈ نے کپتان شاداب خان کی انجری کے متعلق اپ ڈیٹ جاری کردی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق شاداب خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہونگے، گروئن انجری کی وجہ سے آج کے میچ میں آرام کریں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بتایا گیا  کہ گزشتہ رات پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے شاداب خان نے تکلیف محسوس کی تھی۔احتیاطی طور پر شاداب خان کا اسکین کروایا گیا۔اسکین کی رپورٹ کا انتظار ہے رپورٹ آنے کے بعد مزید اپڈیٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔
    کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد نئے پوپ کے انتخاب کے لیے اجلاس جاری ہے، ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کے لباس میں اپنی تصویر شیئر کرکے نیا تنازع کھڑا کردی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ہی مذاق میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نیا پوپ بننا چاہیں گے اور اب سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوپ کے لباس میں تصویر پوسٹ کردی۔ یہ بھی پڑھیں نئے پوپ کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کا اجتماع کب ہوگا؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے نے پوپ کا روایتی لباس زیب تن کیے ہوئے یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ابدالی میزائل کا تجربہ مشق "انڈس" کے حصے کے طور پر کیا گیا جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں، بشمول جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ایکس انڈس مشق کے تحت ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کر لیا، ابدالی میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ...
    مسافروں کو آف لوڈ کرکے قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جعلی اسٹیمپ اور جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر سفر کرنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار مسافروں کی شناخت لیور خان اور نعمان کے ناموں سے ہوئی، پہلی کارروائی میں یو اے ای جانے والے مسافر لیور خان کو مشتبہ قرار دے کر آف لوڈ کیا گیا۔ مسافر نے پاکستانی پاسپورٹ پر ورک ویزہ حاصل کر رکھا تھا، امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر کے پاسپورٹ پر آمد کی جعلی اسٹیمپس پائی گئیں، مسافر انگور اڈہ بارڈر کے ذریعے غیر قانونی آمدورفت...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)جنگی جنون میں مبتلا انڈیا اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، بھارت نے پاکستان سے بلواسطہ اور بلا واسطہ درآمدات پرپابندی لگادی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت تجارت نے نوٹس جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے پاکستان سے تیسرے ملک کے ذریعے بھارت آنے والی امپورٹس بھی فوری بند کردی گئی ہیں۔ بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی تجارتی پالیس میں نیا پیراگراف شامل کیا گیا ہے جس کی رو سے تمام پاکستانی بر آمدات کو ممنوعہ قرار دے دیا گیا ہے۔ بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ نے کی طرف سے جاری کیے گئے علامیے میں کہا گیا کہ پاکستان سے درآمد ہونے والی اور پاکستان کے راستے آنے والی اشیاء پر قومی سلامتی اور عوامی مفاد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مئی 2025ء) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیر پیڈرسن نے ہفتے کے روز اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں حملوں کا سلسلہ فوری طور پر ترک کر دے۔ قبل ازیں اسرائیلی دفاعی افواج نے بتایا کہ اس نے رات بھر شامی فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔ پیڈرسن نے ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا، ''میں دمشق اور دیگر شہروں میں متعدد فضائی حملوں سمیت اسرائیل کی جانب سے شام کی خود مختاری کے حوالے سے مسلسل اور بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ''میں مطالبہ کرتا ہوں کہ یہ حملے فوراً بند کیے جائیں اور اسرائیل...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی 2025ء ) پاک بھارت کشیدگی کے باعث خام مال کی امپورٹ پر پابندی کی وجہ سے ملک میں زندگی بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہونے کی اطلاعات پیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی جاری کشیدگی کے باعث دو طرفہ تجارت معطل ہونے کے باعث اس کے منفی اثرات ملکی فارماسیوٹیکل سیکٹر پر نمایاں ہونے لگے ہیں کیوں کہ ملک میں دوا سازی کے لیے تقریباً 30 فیصد خام مال بھارت سے درآمد کیا جاتا ہے جس کی فراہمی رکنے سے ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے، خاص طور پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صورتحال تشویشناک ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں عام...
    اسلام آباد:یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے تین ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق متعدد یوٹیلٹی سٹورز نقصان میں ہونے کے باعث بند کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل فروری میں 3 ہزار کے قریب ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا، ملازمین کو نکالنے کے احکامات چھٹی والے دن جاری کیے گئے، پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا جو گزشتہ 10 سال سے کارپوریشن میں کام کر رہے تھے۔ 22 جنوری کو وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی تھی Post Views: 1
    آزاد کشمیر: بڑھتی ہوئی کشیدگی، بھارتی جارحیت کے امکانات کے باعث ہنگامی اقدامات کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد جموں و کشمیر کی اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے اعلی سطح کے اجلاس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار بھارتی جارحیت کے امکانات کے باعث تیاریوں کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکریٹری خوشحال خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم سرکاری محکموں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں جنگ جیسی پیشرفت کی صورت میں محکموں اور اداروں کے کردار اور ذمہ داریوں کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کی گئی کسی بھی...
    ویب ڈیسک : یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے3000 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق متعدد یوٹیلٹی سٹورز  نقصان میں ہونے کے باعث بند کیے جارہے ہیں ۔ قبل ازیں فروری میں 3 ہزار کے قریب ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا، ملازمین کو نکالنے کے احکامات چھٹی والے دن جاری کیے گئے۔ 22 جنوری کو وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔  قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا جو گزشتہ 10 سال سے کارپوریشن میں کام کر رہے تھے۔ 
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز میں 5 خارجیوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 3 خارجی ہلاک ہوئے، جن میں انتہائی اہم مطلوب خارجی فرید اللہ بھی مارا گیا۔(جاری ہے) آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 خارجی فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کا خفیہ ٹھکانہ تباہ کردیا، مہمند سے خارجی لال امیر عرف ابراہیم سمیت 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب...
    ---فائل فوٹو پنجاب کے شہر نارووال کے علاقے منڈی خیل میں لڑکی کو ملنے کے لیے آنے والا نوجوان مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی لڑکی سے فون پر دوستی ہوئی تھی۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول لڑکے کے والد کی مدعیت میں لڑکی اور اس کے ورثاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جنجھال گوٹھ میں لوڈو کھیلتے ہوئے جھگڑے کے دوران کم عمر لڑکا جاں بحق کراچیسپر ہائی وے جنجھال گوٹھ میں لوڈو کھیلتے ہوئے... پولیس کے مطابق مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول کو زہر دیا گیا تھا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔
    ---فائل فوٹو  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ساتھ بھی زیادتیاں ہوئی ہیں، نہریں کیوں نکالنے نہیں دیں گے؟ کالا باغ ڈیم کیوں نہیں بننے دیا گیا؟ چولستان پر بھی سوالیہ نشان ہے۔لاہور میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی الیومینائی ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان خطے میں جنگ کا خطرہ مول نہیں لے سکتا، اگر جنگ چھڑ گئی تو بھارت کا نقصان زیادہ ہوگا۔ پاکستان نہیں چاہتا جنگ ہو اور دونوں جانب انسانی خون بہے، خواجہ سعد رفیقرہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کی سوچ کے تحت بنگلہ دیش کو ذہنی غلام بنا کر رکھنے کا بھارتی پروجیکٹ...
    کراچی: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج  میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نیاز احمد کو سہراب گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 33 ہزار امریکی ڈالر اور موبائل فون برآمد ہوئے۔  ملزم کے موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی ملے ہیں۔ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا اور برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔ ملزم نے تفتیش کے دوران غیر قانونی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔...
    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جعلی اسٹیمپ اور جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر سفر کرنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار مسافروں کی شناخت لیور خان اور نعمان کے ناموں سے ہوئی، پہلی کارروائی میں یو اے ای جانے والے مسافر لیور خان کو مشتبہ قرار دے کر آف لوڈ کیا گیا۔ مسافر نے پاکستانی پاسپورٹ پر ورک ویزہ حاصل کر رکھا تھا، امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر کے پاسپورٹ پر آمد کی جعلی اسٹیمپس پائی گئیں، مسافر انگور اڈہ بارڈر کے ذریعے غیر قانونی آمدورفت کرتا رہا ہے۔ ایک اور کارروائی میں ازبکستان جانے والے نعمان نامی مسافر کو جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر...
    اسلام آباد: دریاؤں کا پانی روکنا بھارت کے بس میں نہ رہا، دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 2 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 2 لاکھ 36 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد بڑھ کر 66 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 50 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پرپانی کی آمد 83 ہزار کیوسک اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ اس وقت ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 19 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا...
    راولپنڈی: استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مودی پاکستان کو دھمکیاں دے کر اب کسی بل میں چھپ گیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جنرل حافظ عاصم منیر اس وقت پاکستان کی عوام کے سچے ہیرو کے طور پر اُبھرے ہیں۔  پاکستان کا قرضہ روکنے کے لیے مودی کا آئی ایم ایف کو خط اُس کی شکست خوردگی کی علامت ہے، ’نک دا کوکا‘ پر ناچنے والوں نے بھی اس قسم کے خط آئی ایم ایف کو لکھے تھے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پچھلے دس دنوں میں پوری قوم آرمی چیف کی قیادت میں انڈیا کے خلاف متحد ہو چکی...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی کے) میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ خوارج دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب خارجی فرید اللہ سمیت تین خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک اور آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں کیا...
    پانی ہمارے لئے کتنی اہمیت رکھتا ہے-یہ ہم سب بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔اس کو بچانا،اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری اور اہم فرائض میں سے ایک ہے۔زندگی کی بقا کے لیے آکسیجن کے بعد انسان کی سب سے بڑی ضرورت پانی ہےپانی کو لے کر پاکستان اور بھارت کے مابین بھی ان دونوں شدید تنازع پیدا ہو گیا ہےجس نے خطے کی صورت حال بگاڑ دی ہے اور ٹینشن پیدا کر دی ہے۔دونوں ممالک کی فوجیں ایک دوسرے کے بالمقابل آ کھڑی ہوئی ہیں۔حالیہ دنوں میں جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت نے وقوعہ کا سارا الزام پاکستان پر لگا دیا ہے جبکہ وقوعہ کے فورا بعد پہلگام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مئی 2025ء) صحافتی آزادی کے عالمی نگراں ادارے رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے اپنی سالانہ درجہ بندی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں صحافت کی آزادی ''تاریخی طور پر بدترین سطح‘‘ پر پہنچ چکی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔ فرانس میں قائم غیر سرکاری ادارے آر ایس ایف نے یہ رپورٹ گلوبل پریس فریڈم ڈے کے موقع پر جاری کی ہے۔ گلوبل پریس فریڈم ڈے ہر سال تین مئی کو منایا جاتا ہے۔ یہ درجہ بندی کیسے کی جاتی ہے؟ آر ایس ایف کی رپورٹ اس کے مطابق، دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی اُن ممالک میں رہتی...
    جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 152سے 158 درجے پر آگیا ، رپورٹ میں آزادی صحافت پر لگنے والی قدغنیں تنزلی کی اہم وجہ قرار دی گئی۔ رپورٹ میں دنیا بھر میں صحافتی آزادی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ میڈیا پر بڑھتے معاشی دباو¿ کو خطرناک مسئلہ قرار دیا گیا۔رپورٹ میں کہاگیا کہ امریکہ سمیت تقریباً ایک تہائی ممالک میں معاشی مشکلات کے باعث خبررساں ادارے بند ہو رہے ہیں،آمرانہ حکومتیں میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے اقتصادی...
    چینی طرز کی جدیدکاری میں نوجوان اپنی طاقت کا حصہ ڈالیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے کرغیز خود اختیار پریفیکچر میں شیئٹ پرائمری اسکول کی رضاکار سروس ٹیم کے تمام ممبران کو ایک جوابی خط لکھا ، جس میں  ملک بھر کے نوجوانوں کو یوتھ ڈے کی مبارکباد  دی گئی اور اعلیٰ توقعات کا اظہار کیا گیا۔ ہفتہ کے روز  یوتھ ڈے کے موقع پر شی جن پھنگ نے خط میں کہا کہ مغربی سرحدی علاقوں میں لوگوں کو تعلیم و تربیت دینے کےلیے ان رضاکاروں نے مقامی تعلیم کی ترقی، قومیتی اتحاد ، سرحدی علاقوں کی ترقی ، مقامی عوام...
     ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے ایک کارروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج  میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی  اے کے مطابق ملزم کی شناخت نیاز احمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں سہراب گوٹھ کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 33 ہزار امریکی ڈالر اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزم کے موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے...
    سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔ 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ آپریشن میں  2 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔ باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، جہاں کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔اس موقع پر شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج مارے گئے، خوارج میں ایک اعلیٰ قدر کا ہدف  خارجی فرید اللہ بھی شامل تھا۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ بیان کے مطابق اپریشن میں 2 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج مارے گئے، خوارج...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارت کی جانب سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف، ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکائونٹس بلاک کرنے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند کر دیا گیا ۔۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نےعالمی میڈیا پر بھارت کے ریاستی جبر، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کی کوششوں کو بے نقاب کیا، جس کے ردعمل میں بھارت نے ان کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا Post Views: 1
    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی :خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف 3 مختلف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد فرید اللہ مارا گیا، جو کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند میں بھی آپریشن کیا، جہاں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 54 خوارج ہلاکبیان میں مزید کہا گیا ہے کہ...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ بیان کے مطابق  اپریشن میں  2 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج مارے گئے،  خوارج میں ایک اعلیٰ قدر کا...
    لاہور: جہیز میں آیا زیور نا دینا بہو کو مہنگا پڑ گیا جہاں باغبانپورہ کے علاقے میں سسرالیوں نے بہو  تشدد کا نشانہ بنادیا۔ پولیس نے کہا کہ  2 بچوں کی والدہ سحر کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا،  پولیس نے ملزم خاوند سمیت سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔  متن  کے مطابق 6 سال قبل متاثرہ خاتون کی علی نامی شخص سے شادی ہوئی،  خاوند علی اکثر تشدد کرتا، جان لیوا دھمکیاں دیتا، خاوند سمیت دیور حسن اور نند آمنہ نے تشدد کیا۔   لاہور پولیس نے کہا کہ ملزم خاوند کو گرفتار کرلیا، دیگر کی تلاش جاری  ہے۔
    اسلام آباد: ملک میں ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے اثرات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں  رواں سال اپریل کا مہینہ ملکی تاریخ کے گرم ترین مہینوں میں شامل ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل 2025ء ملک کے 65 سالہ موسمیاتی ریکارڈ میں دوسرا گرم ترین مہینہ ثابت ہوا ہے۔ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ اپریل کے دوران درجہ حرارت اوسطاً معمول سے 3.37 ڈگری سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ماہ (اپریل میں) دن کے وقت گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور اوسط درجہ حرارت معمول سے 4.66 ڈگری زائد رہا۔ اسی طرح راتوں کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ نوٹ کیا گیا، جو معمول...
    پسند کی شادی نہ کروانے پر لڑکی اپنے ہی گھر میں چوری کر کے فرار ہوگئی جسے گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق چوکی چلڈرن اسپتال پولیس نے کارروائی کرکے لڑکی کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا،  چوکی پولیس نے اسٹاپ پر بیٹھی لڑکی کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا، لڑکی نے پولیس سے غلط بیانی کی ناکام کوشش کی۔ لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، والدین منع کرتے تھے، لڑکی قصور کی رہائشی ہے، طلائی زیورات، نقدی و دیگر چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا۔  چوکی پولیس نے لڑکی کی گرفتاری کے متعلق متعلقہ پولیس کو مطلع کر دیا، ایس پی اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ مشکوک افراد و سامان کے بارے میں 15 کال پر فوری پولیس کو اطلاع دیں۔
    بڑھتے ہوئے سرحدی تناؤ کے بعد بھارت نے پاکستان کو تجارتی سطح پر کمزور کرنے کےلیے نیا محاذ کھولتے ہوئے اسکی مصنوعات پر بھی پابندی لگادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ڈائریکٹریٹ جنرل برائے بین الاقوامی تجارت کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی تجارتی پالیس میں نیا پیراگراف شامل کیا گیا ہے جس کی رو سے تمام پاکستانی بر آمدات کو ممنوعہ قرار دے دیا گیا ہے۔ بھارتی ڈائریکٹریٹ جنرل برائے بین الاقوامی تجارت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستان سے براہ راست یا بالواسطہ ہر قسم کی برآمدات چاہے اس کی اس میں درآمدی اشیاء جن کی اجازت لی گئی ہو یا...
    معروف رائٹر انور مقصود کے اسٹیج ڈرامے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ آغاز سے کچھ لمحات قبل منسوخ کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:انور مقصود ہوئے بے نقاب، فوج سے معافی کیوں مانگی؟ ’ہاؤس اریسٹ‘ پیش کرنے والی کمپنی کوپی کیٹ پروڈکشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ انور مقصود کے نئے اسٹیج ڈرامے ہاؤس اریسٹ کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) واپس لے لیا گیا ہے۔ ڈراما آج دارالحکومت میں پیش کیا جانا تھا، تاہم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے اجازت نامے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ کوپی کیٹ پروڈکشن کے مطابق اجازت نامہ منسوخ کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان نے ایکس انڈس مشق کے تحت ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، ابدالی میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے 450 کلومیٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ابدالی میزائل کی رینج 150 کلومیٹر ہے، ابدالی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میزائل کے تجربے کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے۔
    کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس نمبر LES-522 سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسمگل شدہ اشیاء برآمد کر لیں۔ اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز بسمہ جتوئی کے مطابق محکمہ کسٹمز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مذکورہ بس کے ذریعے غیر قانونی سامان کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر موچکو چیک پوسٹ پر بس کو روکا گیا اور مکمل تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران ڈرائیور سیٹ کے خفیہ خانے سے 58 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ واٹر کولر کے پیندے میں چھپائے گئے 130 اسمگل شدہ موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے۔ مزید چھان بین پر بس کے...
    پشاور زلمی کے ٹیم ڈائریکٹر کرکٹ انضمام الحق نے فرنچائز کپتان بابراعظم کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں اوپننگ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ میچ کے اختتام پر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرنچائز کے ٹیم ڈائریکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ بابراعظم ورلڈ کلاس پلئیر ہیں اور انہوں نے خود اپنا نمبر تبدیل کیا ہے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بابراعظم چاہتے تھے کہ مچل اوون اوپنر کھیلیں اور پاور ہٹنگ کریں تاکہ ٹیم کا اسکور بہتر بنایا جاسکے اور حریف ٹیم پر دباؤ بڑھایا جائے۔ مزید پڑھیں: بابراعظم پی ایس ایل میں کیچز کی ففٹی مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے انہوں نے کہا کہ نوجوان بیٹر معاذ صداقت نے ڈیبیو میں عمدہ کھیل...
    لاہور: محکمہ وائلڈ لائف کا صوبہ بھر میں جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت اور اسمگلنگ کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری ہے۔ وائلڈ لائف پنجاب کی ٹیموں نے لاہور سمیت تین اضلاع خوشاب، بھکر اور لیہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 15 بٹیر اور 20 بھورے و کالے رنگ کے تیتر کے بچے برآمد کرلیے۔ کوٹ مومن سے بذریعہ ٹرانسپورٹ چھ تیتر کے بچوں کو لاہور منتل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، برآمد شدہ پرندوں کو جلو وائلڈ لائف پارک منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید کارروائیوں کے دوران نور پور تھل سے 8، بھکر سے 2 اور لیہ سے 4 تیتر کے بچے برآمد ہوئے جنہیں منی زو بھکر منتقل کر دیا گیا۔ خوشاب کی...
    شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دتہ خیل سے میرانشاہ، میرانشاہ سے رزمک تک آمد و رفت معطل رہے گی۔ میرانشاہ سے میر علی اور میر علی سے بنوں تک بھی مرکزی شاہراہوں پر آمد و رفت معطل رہے گی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ Post Views: 1
    غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی جارحیت،صیہونی طیاروں کی البریج پر بمباری میں ایک ہی خاندان کے نو افراد شہید ہوگئے،چوبیس گھنٹے کے دوران مزید تینتالیس فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیل کی بین الاقوامی سمندری حدود میں بھی دہشتگردی جاری ہے،غزہ کیلئے امداد لے جانے والے بحری جہازپرمالٹا کے قریب ڈرون حملہ کردیا گیا،جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی،عملے کے بارہ افراد اور چار امدادی کارکنوں کو ریسکیوکرلیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیل نے شام پربھی حملہ کردیا،حما کے دیہی علاقے کو نشانہ بنایا ۔۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا کہنا ہے کہ حملوں کا مقصد شام کی نئی قیادت کو دروز کے خلاف جارحانہ اقدام سے روکنا ہے بھارت کی اناڑی فضائیہ ایکسپریس وے پر جنگی طیارہ اتارنے کی کوشش میں ناکام
    جمال الدین:انسداد دہشتگردی عدالت لاہور  میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی میڈیا سے گفتگو، کہا ملک کی صورتحال دیکھیں محب وطن شہریوں پر مقدمات بنائے گئے، ہمارا لیڈر بانی پی ٹی آئی ،اعجاز چوہدری ،اعجاز چوہدری سمیت دیگر اسیران جیلوں میں ہیں، وہ جیلوں میں کیوں ہیں ان کی ایک غلطی ہے، انہوں نے پاکستان اور جمہوریت کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ تفصیلات کےمطابق  اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ انڈیا جنگی مشقیں کررہا ہے، شہباز شریف نے تقریر کی کہ پاکستان اس واقعے میں ملوث نہیں ہے، بھارت کو جو میسج جانا چاہے تھا وہ نہیں گیا۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ بانی پی ٹی آئی نے جو کہا تھا ہم بات...
    پے در پے ناکامیوں کے بعد بھارت نے ایک بار پھر کھیل کے میدان کو سیاست سے آلودہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو پیش آنے والے حملے کو جواز بنا کر مودی حکومت نے پاکستان کے خلاف نئی سفارتی اور اسپورٹس محاذ پر محاذ آرائی شروع کر دی ہے۔ بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق، بھارت ایشیا کپ کو ملتوی کرنے یا مکمل طور پر منسوخ کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ستمبر میں بنگلہ دیش سیریز کے فوراً بعد کسی غیر جانبدار مقام پر ہونا تھا، لیکن بھارتی حکام نے موجودہ حالات کو جواز بنا کر اسے روکنے کی راہ ہموار کرنا شروع کر دی ہے۔...
    چلی (نیوزڈیسک)چلی اور ارجنٹائن کے جنوبی ساحلوں پر 7.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔میگیلان کے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈریک پاسیج میں ارجنٹائن کے شہر یوشوایا سے 219 کلومیٹر (173 میل) جنوب میں سمندر کے نیچے تھا جو کیپ ہارن اور انٹارکٹیکا کے درمیان واقع ہے۔ چلی کے حکام نے جمعہ کے روز ملک کے انتہائی جنوب میں واقع آبنائے میگیلان کے تمام ساحلی علاقوں کے لیے انخلاء کا الرٹ جاری کر دیا۔ چلی کی نیشنل سروس فار ڈیزاسٹر پریوینشن اینڈ ریسپانس نے عوام کو پیغام بھیجتے ہوئے کہا...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جیونیوز کے مطابق  جمعہ کو  وزیردفاع خواجہ آصف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، وزیرپارلیمانی امور طارق فضل چوہدری ، وزیرمملکت بیرسٹر عقیل شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ملکی صورتحال اور قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد لانے اور اس کے مسودے پر بھی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے پر بھی غور کیا گا جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس5  مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان بزنس کونسل دبئی کا...
    بوئنگ کے لیے طیاروں کے پرزوں کا اہم سپلایئر ‘اسپریٹ ایرو اسپیس’ نے مالی مسائل کی وجہ سے کام جاری نہ رکھ پانے کے خدشے کا اظہا کیا ہے۔ کمپنی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ 12 مئی سے 250 سے 350 ملازمین کو ایک ماہ کے لیے چھٹی پر بھیجے گی کیونکہ بوئنگ کے 2 پروگرامز کے لیے پرزہ جات کی ایک بڑی تعداد کا انتظار ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین کا امریکی بوئنگ طیاروں کی خریداری پر پابندی کا اعلان اسپریٹ کی 2005 میں بوئنگ سے علیحدہ ہوئی تھی مگر گزشتہ سال سے اس کے ساتھ دوبارہ اشتراک کے معاہدے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ، بوئنگ کے حریف، ایئر بس، جو فرانس میں...
      بھارتی حکومتی تحقیقات کے مطابق لیک فائلز جنرل رانا کے دفتر سے میڈیا تک پہنچیں لیک دستاویز نے ’’را‘‘ کا عالمی سطح پر مذاق بنا دیا، بھارتی حکومت کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا پہلگام واقعے پر ’’را‘‘ کی خفیہ دستاویز لیک ہونے کے بعد بھارت کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی اے ) کے ڈائریکٹر جنرل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا اندمان و نکوبار (المعروف کالا پانی) میں جبری بھیج دیے گئے ۔ ڈی ایس رانا کے تبادلے کو خفیہ ’’را‘‘ دستاویزات سے جوڑا جا رہا ہے جو کہ ٹی آر ایف نے بھی حاصل کر لی اور تمام دنیا کو دکھا دی۔لیک دستاویز نے ’’را‘‘ کا عالمی سطح پر مذاق بنا...
    فائل فوٹو کراچی میں وکلا کا ڈیفنس موڑ پر جاری احتجاج ختم کردیا گیا، سڑک ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی۔وکلا کے احتجاج کے باعث مین کورنگی روڈ، ڈیفنس موڑ بلیوارڈ سگنل آنے جانے والے دونوں روڈ اور اطراف کی سڑکیں بند رہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چند روز پہلے تھانے میں جھگڑے پر وکلا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور آج وکلا پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کرانا چاہتے تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ وکلا کورٹ آرڈر کی کاپی لائے ہیں لیکن ہمیں آفیشل آرڈر نہیں ملے تھے۔
    چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 109 سیون آر میں غیرت کے نام پر ایک افسوسناک واقعے میں 22 سالہ نوجوان لڑکی کو اس کے بھائیوں نے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ چند روز قبل اپنی مرضی سے ایک لڑکے کے ساتھ چلی گئی تھی جس کے بعد اس کے بھائی پنچایتی فیصلے کے تحت اسے گھر واپس لے آئے تھے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مہوش کے دو بھائیوں نے رات گئے اسے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا۔ مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ...
    کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر پاکستان کی فارما انڈسٹری بھارت سے ادویات میں استعمال ہونے والا خام اور دیگر حفاظتی ویکسین نہیں منگوائیں گے اور ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متبادل ممالک سے خام مال اور دیگر ویکسین باآسانی درآمد کرلی جائے گی جبکہ گزشتہ برس بھارت سے 305 ملین ڈالر کا خام مال درآمد کیا گیا۔ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت پاکستان نے بھارت سے کسی بھی قسم کی تجارت ختم کرنے کا صرف اعلان کیا ہے تاہم ابھی تک وفاقی حکومت نے اس حوالے سے کوئی نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا۔ پاکستان آج تک پولیو سمیت کسی بھی قسم کی حفاظتی ویکسین بنانے سے...
    پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیر دفا‏ع خواجہ آصف کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا۔اجلاس میں قومی اسمبلی میں حکومیی بیانیے، بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد اور اس کے مسودے پر مشاورت اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر بھی غور ہوا۔اس سلسلے میں قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے اور اپوزیشن سے بات چیت پر بھی مشاورت کیا گیا۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2025ء) زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 25 اپریل کو 15 ارب 25 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔(جاری ہے) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 21 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر میں کمرشل بینکوں کے 5 ارب 3 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کے ذخائر بھی شامل ہیں۔                                                                                                     ...
    نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی جانب سے انسٹاگرام پر اداکارہ اوِنت کور کی ایک بولڈ پوسٹ کو لائک اور فوراً بعد ان لائک کرنے کے عمل نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ 30 اپریل کو اوِنت کور نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ سبز کراپ ٹاپ اور اسکرٹ میں نظر آ رہی ہیں۔ تصاویر پر کوہلی کے مبینہ “لائک” نے انٹرنیٹ صارفین کو چونکا دیا۔   View this post on Instagram   A post shared by Avneet Kaur (@avneetkaur_13) یہ سرگرمی ویرات کوہلی کے فین پیجز پر شیئر کی گئی، جہاں صارفین نے سوال اٹھایا: “کوہلی صاحب، یہ کیا رویہ ہے؟” ایک صارف نے مذاق میں لکھا:...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایسے دشمن سے پالا پڑا ہے جو جان بوجھ کر ملبہ ہم پر ڈالتا ہے، بھارت کی جانب سے کسی محدود ردعمل کو بھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا، اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو گھر پہنچا کر آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے بہت بڑا جوا کھیلا جو ہار گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی نہیں کہہ سکتے کہ کشیدگی ختم ہوچکی ہے، امریکی نائب صدر نے بھارت کو فیس سیونگ کا آپشن دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کوآرڈنیٹر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جلد جعفر ایکسپریس پر حملے کے شواہد بھی دنیا کے سامنے رکھیں گے، شفاف تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا، بھارتی وزیراعطم نےخالی لفافے میں ہوا بھری تھی، پہلگام واقعہ پر بھارت کی اپوزیشن جماعتیں بھی آوازیں اٹھا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوآرڈنیٹر وزیراعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ شفاف تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر جھوٹا الزام لگایا، وزیراعظم نے بھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے کا کہا ہے۔ انہوں نے...
    2025 انٹرنیشنل کنزیومر سیزن اور چھٹے شنگھائی “55  شاپنگ فیسٹیول” کا آغاز کر دیا گیا بیجنگ :چین کی وزارت تجارت، چائنا میڈیا گروپ،  اور شنگھائی کی حکومت  کے مشترکہ زیر اہتمام  2025 انٹرنیشنل کنزیومر سیزن اور چھٹے شنگھائی “5 5  شاپنگ فیسٹیول” کا آغاز کر دیا گیا۔سی پی سی  کی شنگھائی   کمیٹی کے ڈپٹی سیکریٹری اور میئر گونگ ژنگ، نائب وزیر تجارت شنگ چھیو  پھنگ اور  سی ایم جی  کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ شیاؤچین نے مشترکہ طور پر 2025 کے بین الاقوامی کھپت سیزن اور چھٹے شنگھائی “55  شاپنگ فیسٹیول” کا آغاز کیا۔ تقریب میں چوتھا انٹرنیشنل کنزیومر سینٹر سٹی فورم بھی منعقد کیا گیا۔نائب وزیر تجارت شنگ چھیو  پھنگ نے کہا کہ یہ سال انٹرنیشنل کنزیومر سینٹر سٹی کی  ...
    ذرائع نے بتایا کہ حکومتی تحقیقات میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ لیکڈ فائل جنرل رانا کی ذاتی حفاظت میں دی گئی تھی، لیکڈ فائلز جنرل رانا کے دفتر سے میڈیا تک پہنچیں، جنرل رانا کو فوری طور پر ڈی آئی اے کی سربراہی سے ہٹانے کا حکم جاری کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوجی قیادت میں بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے، لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا اندمان کو نکوبار (المعروف کالا پانی) میں جبری طور پر بھیج دیا گئا۔ ذرائع کے مطابق جنرل رانا کو ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے ہٹا دیا گیا، دور دراز اور سخت کالے پانی کے علاقے میں تبادلے کو خفیہ RAW دستاویزات سے جوڑا جا رہا ہے جو کہ ٹی...
    علاقے کے ایم ایل اے واسودیو دیونانی نے اجمیر کی پولیس سپرنٹنڈنٹ وندیتا رانا کو اجمیر میں غیر قانونی طور پر رہنے والے بنگلہ دیشی اور روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی اور روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف اجمیر پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں کرسچن گنج پولیس اسٹیشن، درگاہ پولیس اسٹیشن اور ہری بھاؤ اپادھیائے نگر پولیس اسٹیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 400 سے زیادہ مشتبہ بنگلہ دیشیوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان تمام مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ کرسچن گنج پولیس اسٹیشن کے انچارج اروند چرن نے بتایا کہ پانچ درجن پولیس اہلکاروں...
    دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 مئی 2025ء) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں سفارتی نمائندوں، اماراتی حکام، پاکستانی کمیونٹی اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ وزارت خارجہ دبئی آفس سے خالد محمد الکعبی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب کا آغاز پاکستانی اور اماراتی بچوں کی جانب سے دونوں ممالک کے قومی ترانوں پر ثقافتی پرفارمنس سے ہوا، جس نے پاکستان اور یو اے ای کے گہرے دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال اور پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ وزیر منصوبہ بندی نے اپنے خطاب میں 23 مارچ کی تاریخی اہمیت اور "اُڑان پاکستان" وژن کے...
    چلی اور ارجنٹائن کے جنوبی ساحلوں پر 7.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈریک پاسیج میں ارجنٹائن کے شہر یوشوایا سے 219 کلومیٹر (173 میل) جنوب میں سمندر کے نیچے تھا جو کیپ ہارن اور انٹارکٹیکا کے درمیان واقع ہے۔چلی کے حکام نے جمعہ کے روز ملک کے انتہائی جنوب میں واقع آبنائے میگیلان کے تمام ساحلی علاقوں کے لیے انخلاء کا الرٹ جاری کر دیا۔ چلی کی نیشنل سروس فار ڈیزاسٹر پریوینشن اینڈ ریسپانس نے عوام کو پیغام بھیجتے ہوئے کہا سونامی کے خطرے کی وجہ سے میگیلان کے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) اقتصادی اور سائنسی شعبوں کی بہت بڑی کمپنیوں کے سپروائزری بورڈز میں قائدانہ پوزیشنوں پر فائز خواتین کی طرف سے 2005ء میں قائم کیے گئے ایک انیشی ایٹیو FidAR e.V (فیدار ای وی) کی جانب سے خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو مہیاکردہ ایک تازہ ترین تجزیے اور اس میں شامل ڈیٹا سے انکشاف ہوا کہ جرمنی کی سب سے بڑی نجی کمپنیوں میں سپروائزری بورڈز کے اراکین میں خواتین کی شرح اس سال یکم اپریل تک 37.5 فیصد کی ریکارڈ حد تک زیادہ ہو چکی تھی۔ یہ شرح صرف ایک عشرہ قبل 19.9 فیصد تھی۔ جرمنی میں لیڈرشپ کوٹے سے متعلق ملک کا پہلا قانون مئی 2015 ء...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ اسرائیلی فضئی حملہ شامی حکومت کے حامی مسلح افراد اور دروز اقلیتی فرقے سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کے درمیان دمشق کے قریب کئی روز سے جاری جھڑپوں کے بعد کیا گیا ہے۔ ان جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔ جنوبی شام میں اسرائیلی حملے، پانچ افراد ہلاک شام پر اسرائیلی فضائی حملے لازمی بند ہونے چاہئیں، اقوام متحدہ اسرائیل کا شام میں رواں ہفتے کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے اور صدارتی محل کے قریب ایک علاقے کو نشانہ بنانے کا مقصد شام کی نئی قیادت کو سخت انتباہ کرنا تھا جو ھیتہ تحریر الشام کی سربراہی میں...
    علماء کے اجلاس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ قرآن و سنت کی رو سے معدنیات، جنگلات اور زمین کا حقیقی مالک عوام ہے۔ حکومت گلگت بلتستان کی معدنیات، جنگلات اور زمین کے حوالے سے ایسی قانون سازی کرے جس میں عوام کے مفادات کی مکمل حفاظت ہو اور کوئی بھی قانون قرآن و سنت سے متصادم نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ صدر انجمن امامیہ علامہ سید باقر الحسینی کی صدرات میں بلتستان بھر کے محکمہ شرعیہ کے قضاة اور سینئر وکلاء کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سکردو، شگر، کھرمنگ،خپلو اور روندو کے محکمہ شرعیہ کے علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بھارت نے ملک عزیز پاکستان کے خلاف کوئی...
    پارلیمان کے فلور سے بھارت کو مؤثر جواب دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے سمری صدر مملکت کو بھجوادی گئی ہے۔ وفاقی وزیر طارق فضل نے وزیردفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس میں موجودہ کشیدگی پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد لائی جائے گی۔ قومی اسمبلی کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے سمری صدر مملکت کو بھجوادی گئی ہے۔ وفاقی وزیر طارق فضل نے وزیردفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آج نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس میں موجودہ کشیدگی پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد لائی جائے گی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے سندھ طاس معاہدہ معطل...
    پولیس نے دھمکی دی ہے کہ کوئی بھی فرد غیر قانونی سرگرمیوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتا ہوا پایا گیا تو اسے قانون کے تحت سخت قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں مقیم العمر مجاہدین کے سربراہ مشتاق احمد زرگر کا گھر ان 21 رہائش گاہوں میں شامل تھا جن پر جموں و کشمیر کی پولیس نے آج چھاپہ مارا تھا۔ واضح رہے مشتاق زرگر ایک عسکری پسند ہیں جسے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے ساتھ 1999ء میں قندھار میں ہائی جیک ہونے والی انڈین ایئر لائنز کی پرواز (IC 814) کے مسافروں کے بدلے رہا کیا گیا تھا۔ مشتاق زرگر تب سے پاکستان میں مقیم ہے۔ 2023ء میں سرینگر کی جامع مسجد میں...
    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارت کے جارحانہ رویے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جہاں خطے کے موجودہ حالات کا جامع جائزہ بالخصوص پاک-بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی پر غور کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فورم نے پاکستان کی مسلح افواج کی کسی بھی جارحیت...