2025-05-07@08:57:27 GMT
تلاش کی گنتی: 11179
«پر آگیا»:
(نئی خبر)
فرانسیسی کی ایک مسجد میں ایک مسلمان نمازی کو قتل کرنے کے بعد اس کی ویڈیو بنانے والے شخص کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے کے بعد فرانسیسی پولیس نے جنوبی شہر کی ایک مسجد کے اندر ایک مسلمان نمازی کو قتل کرنے میں ملوث شخص کی تلاش شروع کردی۔ جنوبی فرانس کے علاقے گارڈ کے گاؤں لا گرینڈ کومبے میں نمازی پر درجنوں بار چاقو سے حملہ کیا گیا، حکام قتل کو ممکنہ اسلاموفوبیا جرم کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ مبینہ مجرم نے اپنے اپنے فون سے ایک ویڈیو بنائی جس میں متاثرہ شخص کو درد سے کراہتے ہوئے دکھایا گیا، قاتل نے ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی...
راولپنڈی:سوشل میڈیا پر کلعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے وابستہ ماہ رنگ بلوچ کی حمایت کرنے پر سائبر کرائم اسلام آباد میں خاتون وکیل جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ماہ رنگ بلوچ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے فورتھ شیڈول پر ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق انکوائری کے دوران سامنے آیا کہ جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ نے جان بوجھ کر ماو رنگ بلوچ کی حمایت میں مواد شیئر کیا۔ جلیلہ حیدر کا اقدام عوامی و معاشرتی سطح پر بے چینی و بدامنی پھیلانے کی کوشش ہے۔ جلیلہ حیدر کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 9، 10 اور 26-A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ سرکاری کی...
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ادارے “ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن” کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل تھے جبکہ پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں بلاک چین انوویشن، ٹوکنائزیشن، حقیقی اثاثوں (Real World Assets) اور سٹیبل ایپلیکیشنز (Stable Applications) کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد اور حکومت پنجاب کے درمیان بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل جیسے معدنیات اور زراعت کی ٹوکنائزیشن کا جائزہ لیا گیا، تاکہ ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت، کارکردگی میں بہتری اور...
سٹی42: اعلی سطح پاکستانی تاجروں کی وفد ایران پہنچ گیا، وفد کی قیادت پاک ایران ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کونسل کے صدر سید جواد حسین کاظمی کررہے ہیں۔ایران کے نائب وزیر اقتصادی امور نے تہران ائیر پورٹ پر پاکستانی وفد کا استقبال کیا، پاکستانی وفد ایرانی وزیر تجارت سے کل ملاقات کریں گے، بارڈر ٹریڈ کونسل کے نائب صدر محمد ہارون صابر اورچیمبر آف کامرس یوسف آفریدی وفد کا حصہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وفد ایران ایکسپو تہران میں شرکت کریں گے، سید جواد حسین کاظمی کا کہنا تھا کہ ایرانی چیمبرز کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھانے پر معاہدے طے پائیں گے۔خیبر : ایرانی وزیر تجارت کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ کے لیے مشاورت کریں گے، پاک ایران تجارت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے،نائب وزیر اعظم نے چینی وزیر خارجہ سے خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کیلئے چین کے ہمہ وقت تعاون اور مضبوط دوستی کو سراہا ۔ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کی جانب سے چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔دونوں جانب سے خطے میں امن کے فروغ کا اعادہ کیا گیا۔ٹیلفونک گفتگو میں خطے میں امن سیکورٹی اور استحکام...
سرینگر: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر چڑھ دوڑی۔ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 63 مقامات پر چھاپے مارے جس میں حریت رہنمائوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور آزادی پسندوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا اور متعدد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد اس طرح کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار اور درجنوں گھروں کو مسمار کیا گیا ہے۔ Post Views: 1
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول میں رد و بدل پر غور شروع کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل براڈکاسٹرز نے ملتان میں شیڈول 2 میچز کو ری شیڈول کروانے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ ہونے کی صورت میں یکم اور 10 مئی کے میچز کو ری شیڈول کیا جاسکتا ہے۔ میچز کو ری شیڈول کرنے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کوئی علامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ قبل ازیں گزشتہ روز پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے سبب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں موجود بھارتی براڈکاسٹرز کو...
پشاور میں فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی۔ گزشتہ روز تاک میں بیٹھے 4 مسلح افراد نے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد جانے والے شہریوں کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔ فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوئے، واقعے میں ایک راہگیر بھی زندگی کی بازی ہار گیا تھا، مسلح افراد مقتولین کا شادی ہال سے نکلنے کا انتظار کرتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق جائے وقوع پر ملزمان سر عام اسلحہ لہراتے رہے جب کہ واردات کا مقدمہ تھانا پھندو میں درج کرلیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ایف آئی آر 5 ملزمان کے خلاف درج کی گئی، متن میں کہا گیا...

پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے بعد بحیرہ عرب میں تعینات بھارتی بیڑہ 'آئی این ایس وکرانت، اچانک واپس نیول اسٹیشن پہنچ گیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی بحریہ کا جدید طیارہ بردار جہاز "آئی این ایس وکرانت" اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر بحیرہ عرب سے واپس نیول اسٹیشن کاروار پہنچ گیا ہے۔ سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی این ایس وکرانت اب بھارتی نیول بیس پر لنگر انداز ہے تاہم بھارتی حکام کی جانب سے اس اچانک واپسی کی کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔بھارتی بحری بیڑے کی واپسی سے متعلق فی الحال کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔آئی این ایس وکرانت بھارت کا جدید ترین اور خود ساختہ ایئر کرافٹ کیریئر ہے۔ پنجات میں پی ٹی آئی حکومت میں ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع، تفصیلات طلب کرلی گئیں واضح رہے کہ...
روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ: انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 45 رکنی سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ وزارت مذہبی امور کے حکام نے وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت رواں سال پاکستان سے مجموعی طور پر 50 ہزار 500 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ان میں سے 28 ہزار عازمین اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جبکہ 22 ہزار 500 عازمین کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کریں گے۔ پروجیکٹ کے تحت اسلام آباد سے 100 اور کراچی سے 80 خصوصی پروازیں...
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور مس ورلڈ ایشوریا رائے کے تعلقات ہمیشہ خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں لیکن ایشوریا رائے کو سلمان سے بریک اپ کی بہت بڑی قیمت چکانا پڑی۔ جب 2003 میں شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کی فلم ’چلتے چلتے‘ سینما گھروں کی زینت بنی، تو ہر طرف اس جوڑی کے چرچے تھے۔ فلم نے نہ صرف باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے بلکہ اس کے نغمے بھی زبان زدِ عام ہوگئے۔ ناظرین نے خاص طور پر رانی مکھرجی کی اداکاری کو بے حد سراہا۔ مگر اس کردار کے لیے رانی مکھرجی پہلا انتخاب نہیں تھیں۔ ابتدا میں یہ رول بالی ووڈ کی حسینہ ایشوریا رائے کو دیا گیا تھا۔ ایشوریا نے تو...
سٹی42: پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پی آئی اے نے اپنی حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے پروازوں کے روٹس تبدیل کر دیے۔ لاہور سے کوالالمپور جانے والی پرواز پی کے 898 کو بھارتی فضائی حدود کے بجائے چینی فضائی حدود سے روانہ کیا گیا۔ کیپٹن راؤ تیمور کی قیادت میں روانہ ہونے والی پرواز کا دورانیہ معمول کے مقابلے میں ساڑھے تین گھنٹے بڑھ گیا جس کے بعد کل وقت تقریباً 8 گھنٹے 45 منٹ ہو گیا۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار پی آئی اے حکام کے مطابق فضائی تحفظ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی یہ پالیسی مقبوضہ جموں و کشمیر میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے اور حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جائز آواز کو دبانے کی مذموم کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندتوا حکومت کی طرف سے پہلگام واقعے کی آڑ میں حریت پسند کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کرنے اور ہزاروں بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت اس طرح کی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کو...
1912 میں ڈوبنے والے مشہور ٹائٹینک جہاز کے مسافر کی طرف سے لکھے گئے خط کو 4 لاکھ ڈالرز میں نیلام کردیا گیا ہے۔ یہ خط 10 اپریل 1912 کو جہاز کی نیویارک روانگی کے وقت آرکیبالڈ گریسی نامی فرسٹ کلاس مسافر کی طرف سے ایک جاننے والے کو لکھا گیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا یہ ایک اچھا جہاز ہے تاہم میں اس کے بارے میں رائے قائم کرنے میں سفر کے اختتام تک انتظار کروں گا۔ تاہم روانگی کے 4 دن بعد جب جہاز آئس برگ سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا تو گریسی نامی اس مسافر نے جہاز سے سمندر میں چھلانگ لگائی اور ایک الٹے ہوئے لائف بوٹ پر چڑھ گیا۔ انہیں بعد...
سٹی42: پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 27 جرائم پیشہ گینگز کے 66 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا جس میں کلاشنکوف، پستول، رائفلز، بندوقیں اور 113 مختلف ہتھیاروں کے علاوہ بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران 60 موٹر سائیکلیں، 52 موبائل فونز، 15 مویشی اور 40 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار ترجمان کا کہنا ہے کہ 263 اشتہاری مجرم، 101 عدالتی مفرور اور 100 عادی مجرموں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا گیا۔ پولیس...
ڈی این اے ڈیٹابیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت میں مددگار ہوگا۔ صوبہ بھرکی جیلوں میں موجود قیدیوں کا بھی ڈی این اے بھی ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کیا جائیگا۔ تمام جرائم پیشہ افراد اور عادی مجرمان کا ڈی این اے ریکارڈ بھی اکٹھا ہوگا۔سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل کی ہدایت پر ماہرین کا ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد کو ورکنگ گروپ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی بروقت شناخت کیلئے ڈی این اے کا مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ماہرین کا ورکنگ گروپ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے احکامات پر محکمہ...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فالس فلیگ آپریشنز کا مقصد بہتر انتخابی نتائج حاصل کرنا اور مسلمان دشمنی ہے، اس طرح کی کارروائیوں کے بعد مسلمانوں پر زمین کردی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی جائیدادیں گرا دی جارہی ہیں، جعلی پولیس مقابلے ہورہے ہیں، مودی پہلے بھی کہتے تھے کہ میں پانی بند کردوں گا، فالس فلیگ آپریشن سے پانی کے معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کیا گیا جو انڈیا خود سے ختم نہیں کرسکتا، بھارتی میڈیا بھڑکیں مار رہا ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پانی روکنے کے بجائے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے، اس وقت...

2019ء میں پاکستان کی جوابی کارروائی میں طیارے گرائے جانے پر بھارت کا میزائل حملے پر غور لیکن دراصل یہ جرات کیوں نہ کرسکا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
نئی دہلی ، اسلام آباد (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہیں ، ایسی صورتحال میں 2019 ء کی کہانی بھی ایک بار پھر سامنے آگئی جب پاکستانی ایئرفورس کے شیروں نے بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور ایک انڈین پائلٹ پکڑا گیا تھا جسے بعد میں بھارت کے حوالے کردیا گیا تھا۔ سینئر صحافی انصار عباسی نے روزنامہ جنگ کے لیے لکھا کہ ’باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 2019ء میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ایک انتہائی حساس مقام کو نشانہ بنا کر انتہائی درست انداز سے نشانہ بنانے کی صلاحیت اور عزم کا مظاہرہ کیا...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فالس فلیگ آپریشنز کا مقصد بہتر انتخابی نتائج حاصل کرنا اور مسلمان دشمنی ہے، اس طرح کی کارروائیوں کے بعد مسلمانوں پر زمین کردی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی جائیدادیں گرا دی جارہی ہیں، جعلی پولیس مقابلے ہورہے ہیں، مودی پہلے بھی کہتے تھے کہ میں پانی بند کردوں گا، فالس فلیگ آپریشن سے پانی کے معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کیا گیا جو انڈیا خود سے ختم نہیں کرسکتا، انڈیا میڈیا بھڑکیں مار رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی کا نتیجہ، مودی حکومت ذمہ دار ہے: کانگریس طلال چوہدری کا کہنا...
لاہور: گجر پورہ میں کٹنگ کا کام سکھانے والا استاد ہی بچے سے بدفعلی کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ایس ایچ او گجر پورہ زکاء کے مطابق معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم عمران رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ گجر پورہ پولیس کو بچے کے والد فیصل ندیم کی طرف سے درخواست موصول ہوئی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل کو گرفتار کیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بچوں اور خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
اسلام آباد: بھارتی جیلوں میں قید کشمیری اور پاکستانی شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کرتی دو اہم دستاویزی فلمیں "کرائمز اگینسٹ ہیومینٹی" اور "انوسینٹ لاسٹ" عالمی برادری کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ کرائمز اگینسٹ ہیومینٹی: کرائمز اگینسٹ ہیومینٹی کی کہانی ضیاء مصطفیٰ کے گرد گھومتی ہے جو غلطی سے پاک-بھارت سرحد عبور کر گیا تھا۔ صرف 15 سال کی عمر میں جنوری 2003 میں بھارتی فورسز نے اسے گرفتار کر لیا۔ ضیاء پر جھوٹے الزامات عائد کر کے 19 سال تک قید میں رکھا گیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ظلم کی انتہا یہ تھی کہ ضیاء کی ماں اپنے بیٹے کے انتظار میں دنیا سے رخصت ہوگئی۔ ضیاء کی بہن کے...
لندن: برمنگھم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو دو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سمیت کئی سنگین جرائم میں 26 سال کےلیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس سے اگست 2024 میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بارے میں رابطہ کیا گیا۔ جس پر پولیس افسران نے فوری طور پر پوچھ گچھ کی اور مائر نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ مکمل چھان بین کے بعد افسران نے دریافت کیا کہ مائر کئی سال قبل دو نوجوانوں کے خلاف بدسلوکی کے کیٹلاگ کےلیے ذمہ دار تھا۔ موٹ ہاؤس روڈ کے 35 سالہ نوجوان پر بعد ازاں 13 سال سے کم عمر کے بچے کے ساتھ زیادتی، ایک نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کے تین الزامات،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام واقعہ سے متعلق پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سفارتکاری کام کر گئی، بھارت ہاتھ ملتا رہ گیا، بھارت کی پاکستان کے خلاف خواہش پوری نہ ہو سکی، سلامتی کونسل کے بیان میں بھارت کی جگہ صرف تمام متعلقہ حکام کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سلامتی کونسل میں بیان امریکا نے تجویز کیا تھا، متفقہ بیان منظور نہیں ہو سکا، پاکستان نے سفارتی کوششوں سے متنازع الفاظ شامل نہیں ہونے دیئے، پاکستان نے لفظ جموں و کشمیر بھی بیان میں شامل کرایا، بھارت چاہتا تھا لفظ پہلگام شامل ہو تاکہ یہ تاثر ہو کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت ہڑپ کر چکا ہے۔ ...
— فائل فوٹو پنجاب میں ڈی این اے کے لیے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کرے گی۔ محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبے کی جیلوں میں موجود قیدیوں کا ڈی این اے بھی ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ڈیٹا بیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت میں مددگار ثابت ہوگا۔محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری داخلہ نور الامین مینگل نے ماہرین کا ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد...
وزیر اعلیٰ پنجاب مرمیم نواز---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی ادارے ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل ہیں جبکہ ملاقات میں پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔ملاقات میں بلاک چین انوویشن ٹوکنائزیشن، رئیل ورلڈ ایسٹس اور اسٹیبل ایپلیکیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور ہوا۔ ’ایئر پنجاب‘ پراجیکٹ اور بلٹ ٹرین چلانے کی منظوریوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”ایئر پنجاب“ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ معدنیات، زراعت سمیت دیگر قدرتی وسائل کی ٹوکنائزیش کا جائزہ لیا گیا۔ ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت، بہتر کارکردگی اور...
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھارتی وزارت خارجہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں واپس بھیج دیا گیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی میں سوار ہوکر ایک اہلکار دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی وزارت خارجہ کے ساوتھ بلاک آئے تھے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہائی کمیشن کے یہ اسٹاف رکن پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو بھیجے گئے کسی خط سے متعلق اپ ڈیٹ لینے آئے تھے مگر انہیں بتایا گیا کہ متعلقہ عملہ موجود نہیں ہے۔ اہلکار کو دفتر خارجہ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر اہلکار اسی گاڑی میں واپس چلے...
انسانیت کیخلاف جرائم (Crimes against humanity)، کہانی ہے ضیا مصطفیٰ کی جو غلطی سے پاک بھارت سرحد عبور کر گیا۔ دستاویزی فلم ضیا مصطفی پر ہونے والے ظلم اور کشمیریوں پر بھارتی تشدد کو بے نقاب کرتی ہے۔ ضیا مصطفیٰ صرف 15 سال کا معصوم لڑکا تھا، جنوری 2003 میں بھارتی فورسز نے ضیاء کو قید کر لیا۔ ضیا پر جھوٹے الزامات لگا کر 19 سال تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ضیا مصطفیٰ کے بھائی کا کہنا ہے کہ ضیا کی ماں اپنے بیٹے کے انتظار میں دنیا سے چلی گئی۔ جب کہ ان کی بہن کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے ضیاء مصطفی کی لاش تک واپس نہیں کی۔ یہ واقعہ بھارتی ظلم اور انسانی حقوق کی...
علی حیدر بھٹہ : فیصل آبادمیں تھانہ سول لائن کے علاقہ فن لینڈ میں بچی کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، فن لینڈ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سول لائن میں حمنہ مصطفی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، فیصل آباد کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔ افسوس ناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا ، تفریحی مقام فن لینڈ میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر ڈسکوری جھولے سے گر کر 12 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی تھی، انہوں نے بتایا کہ مقدمے میں جھولا آپریٹر، منیجر اور ٹھیکیدار قیصر کو ملزم نامزد کیا گیا۔ مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے...
ثمرہ فاطمہ : بائیو فیول ٹیکنالوجی سے پاکستان کو قابل تجدید توانائی بنانے کا مشن،پاک سوزوکی کی جانب سے مانگا منڈی میں پہلے بائیو گیس پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے بائیو گیس پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے بائیو گیس سے چلنے والی گاڑی کی ٹیسٹ ڈرائیو کی اور اسے خوب سراہا۔ مہمان خصوصی اختر ہارون نے پاک سوزوکی انتظامیہ کو آٹو موبائل سیکٹر میں بائیو گیس ٹیکنالوجی لانے پر مبارکباد دی، کہا کہ بائیو ٹیکنالوجی سے صرف ایندھن کا بحران حل، کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث...
فرانس(نیوز ڈیسک) فرانسیسی پولیس نے جنوبی شہر کی ایک مسجد کے اندر ایک مسلمان نمازی کو قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کی تلاش شروع کردی، جس نے موبائل فون پر مرنے والے شخص کی ویڈیو بنائی اور اسلام کی توہین کا نعرہ لگایا۔ نجی اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی فرانس کے علاقے گارڈ کے گاؤں لا گرینڈ کومبے میں نمازی پر درجنوں بار چاقو سے حملہ کیا گیا، ریجنل پراسیکیوٹر عبدالکریم گرینی نے بتایا کہ نمازی کا قاتل ہفتے کے روز بھی مفرور تھا۔ تفتیش کار اب اس قتل کو ایک ممکنہ اسلاموفوبیا جرم کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ مبینہ مجرم نے وہ ویڈیو اپنے فون سے...
پنجاب کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے جلد آغاز سے متعلق غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس نے طلباء اور والدین میں الجھن پیدا کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں 1600 سے زائد اسکولوں کے لائسنس منسوخ تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔ جبکہ متعدد ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے یکم جون سے شروع ہونے والی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، لیکن سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ یہ درست نہیں ہے۔ حکام نے تصدیق کی کہ تعطیلات مقررہ وقت سے قبل شروع کرنے کی تجویز منظوری کے لیے وزیراعلیٰ...
اس سلسلے میں محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ڈاکٹرز، ایمبولینسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ڈرائیورز کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت مظفرآباد نے جہلم ویلی میں اپنے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ڈاکٹرز، ایمبولینسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ڈرائیورز کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، تمام اہلکاروں کو ڈیوٹی اسٹیشن چھوڑنے سے قبل تحریری اجازت لینا ہو گی۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایدھی فاؤنڈیشن کے گورکن اور غسل دینے والے کارکن زخمی ہوگئے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کرنے والوں میں قبرستان کے گورکن بھی شامل تھے۔ ایدھی کے انچارج حیدرآباد زون معراج احمد نے بتایا کہ حملہ آوروں نے نہ صرف رضاکاروں پر تشدد کیا بلکہ انہیں دھمکی بھی دی کہ اگر آئندہ لاوارث میت کی تدفین کے لیے قبرستان لایا گیا تو ان کو جان سے مار دیا جائے گا۔ اس واقعے میں ایدھی کے گورکن امجد بھٹو اور غسل دینے والے کارکن...
ملزم کو اقدام قتل ،دہشت گردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا کیس میں نامزد دیگر دو ملزمان وقاص اور طیب کو باعزت بری کردیا گیا انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی تحریک انصاف(پی ٹی آئی) حملہ کیس کے مرکزی ملزم کو2 بار عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے ۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، مرکزی ملزم کو اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا سنائی ہے ، ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے ،عدالت نے اس کیس میں نامزد دیگر 2 ملزمان وقاص اور طیب کو باعزت بری کردیا ہے ۔عدالت...
مرکزی ملزم کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت 2 مرتبہ عمر قید اور 15 لاکھ جرمانے کا حکم دیا گیا تبصرے ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ –> Tagsپاکستان
پشاور: جمیل چوک میں مسلح افراد نے گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا جبکہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پشاور کے تھانہ پھندو پولیس کے مطابق 6 افراد کے قتل کا واقعہ جمیل چوک رنگ روڈ پر پیش آیا ہے جب وہ شادی کی تقریب کے بعد واپس گاڑی میں جا رہے تھے اسی دوران ان کی گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی گئی۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت عبد اللہ ولد بادام گل، طاہر ولد نواب، اسامہ ولد حمایت اللہ، اویس ولد سید بادشاہ اور وقاص کے نام سے...
پاک بھارت سفارتی اور تجارتی تعلقات پہلے ہی کم ترین سطح پر تھے، اس سے مزید گراوٹ کیا ہو سکتی تھی! تاہم مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلگام حملے نے ثابت کیا کہ ہوش کے ناخن فوری کام نہ آئیں تو سب کچھ ممکن ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے اس دشوار گزار علاقے میں ہوئے اس واقعے کی اطلاع ملنے میں مقامی پولیس اسٹیشن کو بھی وقت لگا لیکن بھارتی میڈیا اور حکومت کو چند منٹ بھی نہ لگے یہ بتلانے میں کہ یہ سب کیا دھرا پاکستان کا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مودی سرکار کے حالی موالی اور میڈیا کے ساتھ اللہ دے بندہ لے کا معاملہ شروع ہو گیا، جنگی جنون فوارے کی طرح ابلنا شروع ہو گیا۔...
LOUISIANA: امریکی ریاست لوسیانا کے وفاقی جج نے کہا کہ حکومت نے دو سالہ امریکی شہری بچی کو ماں کے ساتھ ہنڈراس بے دخل کردیا جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا اصرار ہے کہ بچی والدہ نے انہیں ساتھ بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہری دو سالہ بچی کو بے دخل کرنے کا مقدمہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسیوں اور امریکی عدلیہ کے درمیان جاری کش مکش کی تازہ ترین مثال ہے کیونکہ انتظامیہ امریکا سے غیر دستاویزی تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کے لیے کوشاں ہے۔ وفاقی ضلعی جج ٹیری ڈوٹی نے مقدمے کی سماعت کے لیے 16 مئی کی تاریخ...
فوٹو فائل کراچی میں آئل چوری کا دھندا پوش علاقے تک جا پہنچا، ڈیفینس خیابان نشاط کے قریب فلیٹ کے کمپاؤنڈ سے لائن میں لگایا گیا کلپ برآمد کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق واقعہ کا مقدمہ پاکستان ریفائنری لمیٹیڈ (پی آر ایل) کے سیکیورٹی منیجر کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ نے مؤقف اپنایا ہے کہ پی آر ایل کی انٹر سٹی آئل لائن کیماڑی سے کورنگی ریفائنری تک جاتی ہے، فلیٹ کے قریب بدبو آنے سے اور فلیٹ کے قریب تیل کے نشانات ملنے سے شک ہوا تو پولیس کو اطلاع دی۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ 3 ماہ سے آئل چوری کا...
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں فرانزک کے لئے آنے والا اسلحہ چوری ہوگیا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے تجزیے کے لیے آنے والے پستول چوری کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کروا دیا۔ مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ فرانزک سائنس ایجنسی میں پستول تھانہ گوجرہ سٹی مقدمہ نمبر 216/25۔284/25 فرانزک کے لیے آٰیا تھے۔ مقدمے میں فرانزلک سائنس ایجنسی کے ملازم علی رضا جونیئر (کمپیوٹر آپریٹر) اور خالد مشتاق سابق نائب قاصد کو نامزد کیا گیا، اور الزام لگایا گیا ہے کہ دونوں نے ملی بھگت سےلیب سے پستول چوری کیے۔ تھانہ چوہنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن پی ایف ایس اے حافظ قیصر حسن کی جانب سے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کیا...
پنجاب کے تاریخی شہر لاہور کو پہلی بار دس ممالک کی تنظیم 'ای سی او ٹورازم کیپٹل' کا اعزاز مل گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ترکیہ کے شہر ازروم میں منعقدہ 'ای سی او' کے سیاحت کے فروغ کے چھٹے وزارتی اجلاس میں 2027 کے لیے لاہور کو 'ای سی او ٹورازم کیپیٹل' کا درجہ دیا گیا۔ وزیر زراعت عاشق کرمانی کی قیادت میں پاکستانی وفد کی موثر سفارت کاری سے میری (ترکمانستان) اور کراکول (کرغزستان) کی نامزدگیاں واپس لے لیں۔ پاکستانی وفد کے سربراہ عاشق کرمانی نے طویل بات چیت کے بعد ترکمانستان اور کرغزستان کے سفیروں کو اپنے شہروں کی نامزدگیاں واپس لینے پر قائل کر لیا۔ لاہور کو 'ای سی او ٹورازم کیپیٹل' قرار دلانے کی کوششوں کا...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 15 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 اور 26 اپریل کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کی گئی ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کیے گئے آپریشنز کے دوران 15 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ بیان...
رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فائرنگ کرکے ایک خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد نے پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کی، مقتول لیڈی کانسٹیبل چارسدہ میں تعینات تھی۔
لاہور: پاکستان میں تعینات بھارتی سفارتخانے کے 13 ارکان، جن میں ایک سینئر ڈپلومیٹ اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں، واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب نئی دہلی میں تعینات پاکستان ہائی کمیشن کے عملے کی واپسی بھی متوقع ہے، جو پیر کے روز وطن واپس پہنچیں گے۔ واضع رہے کہ بھارتی حکومت نے پہلگام حملے کو جواز بناتے ہوئے جہاں پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے وہیں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات دفاعی، ملٹری، نیوی اور فضائیہ کے مشیروں کو ’ناپسندیدہ شخصیات‘ قرار دیتے ہوئے انہیں انڈیا سے واپس بھیجنے کا کہا تھا۔ بھارتی اقدامات کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھی اسلام آباد میں...
پنجاب حکومت نے ’فضا میں بلند پرواز، زمین پر تیز ترین رفتار‘ کے وژن کے تحت پاکستان کی پہلی صوبائی ایئر لائن اور پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین چلانے کی تیاری کرلی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس میں ’ایئر پنجاب پروجیکٹ‘ کی منظوری دے دی، اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک بلٹ ٹرین پروجیکٹ کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایئرپنجاب کے لیے فوری طور پر 4 طیارے ایئر بس سے لیز پر لیے جائیں گے۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق ابتدائی طور پر ایئر پنجاب اندرون ملک ڈومیسٹک پروازیں شروع کرے گی، ایک سال کا عرصہ مکمل ہونے کے بعد ایئر پنجاب بیرون...
ہالی ووڈ کی 62 سالہ اداکارہ ڈییمی مور کو 2025 کی دنیا کی خوبصورت ترین شخصیت قرار دے دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ڈییمی مور کو پیپل میگزین کی جانب سے 2025 کی ’’دنیا کی خوبصورت ترین شخصیت‘‘ کا اعزاز دیا گیا ہے۔ 62 سالہ اداکارہ نے اس اعزاز کو حاصل کر کے عمر سے متعلق خوبصورتی کے روایتی معیاروں کو چیلنج کیا ہے۔ ڈییمی مور نے پیپل میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں عمر رسیدگی، خوبصورتی اور خود کو قبول کرنے کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے عمر کے مطابق اپنے خدوخال کی زیادہ قدر کرتی ہیں اور اگرچہ کبھی کبھار آئینے وہ خود کو...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ تاریخی ورثے اور محبتوں کے شہر لاہور کو ٹورازم کیپٹل 2027 قرار دیا گیا ہے۔ لاہور کو ٹورازم کیپٹل منتخب کرنے پر ای سی او ممالک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ لاہور کو 2027 کیلئے ای سی او ٹورازم کیپیٹل منتخب کرلیا گیا، شہر لاہور کو ترکیے کے شہر Erzurum میں ہونے والی ای سی او سیاحتی وزراء کی کانفرنس میں منتخب کیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ای سی او ٹورازم کیپٹل 2027 کی حیثیت سے لاہور عالمی منظر نامے پر روشن مرکز ہونے جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا...
اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ جنگ تصور کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہد ختم نہیں کر سکتا۔ کیونکہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا بچوں کا کھیل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ جنگ تصور کیا جائے گا۔ کیونکہ کسی ملک کا پانی روکنا ایسا ہے جیسے بھوک اور پیاس سے مار دینا۔ بھارت اپنے لوگوں کو بےوقوف بنا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ہونے والے حملوں پر پاکستان نے ہمیشہ نیوٹرل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، فواد چودھری خورشید...
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ بندرگاہ کے ایک انتظامی عمارت میں ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس نے انتظامی عمارت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا اور متعدد گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا اسلام ٹائمز۔ ایران کے جنوب میں واقع شہید رجائی بندرگاہ پر ایک طاقتور دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 5 افراد جاں بحق جبکہ 516 زخمی ہو گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق ہفتہ کے روز ہرمزگان صوبے میں شہید رجائی بندرگاہ پر ایندھن کے ایک ٹینکر کے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 561 افراد زخمی ہوئے، جب کہ دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ زخمیوں کو ہرمزگان کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ بعد...
معروف پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر قانون کے شکجنے میں آگئے ہیں جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے ڈرائیونگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ کرنے اور تیز رفتاری پر ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔ یہ بھی پڑھیں مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنی آمدنی بتانا کیوں چھوڑ دی؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹروے پولیس نے بتایا کہ ڈکی بھائی کے خلاف تھانہ لکسیاں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ڈکی بھائی اسٹیئرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلا رہے تھے، جبکہ ایک جگہ ان کی اسپیڈ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس نے...
ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی متنازع قوانین کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خاتون جج ہانا ڈوگن کو حراست میں لے لیا۔ خاتون جج پر الزام تھا کہ انھوں نے ایک غیر دستاویزی تارک وطن کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون جج ہانا ڈوگن کو چند گھٹنے کی تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا خاتون پر کوئی مقدمہ بھی دائر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی محکمۂ انصاف متعدد بار باور کراچکا ہے کہ صدر ٹرمپ کے امیگریشن سے متعلق احکامات کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ممبئی (شوبز ڈیسک)اداکار و ہدایتکار رتیش دیش مکھ کی آنے والی مراٹھی فلم ”راجا شیواجی“ کی شوٹنگ کے دوران ایک 26 سالہ ڈانسر سوربھ شرما دریائے کرشنا میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ ان کی لاش دو دن بعد برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ منگل کی شام ستارا ضلع کے علاقے سنگم مہولی میں پیش آیا، جہاں دریائے کرشنا اور وینا آپس میں ملتے ہیں۔ یہ مقام ممبئی سے تقریباً 250 کلومیٹر دور ہے، اور وہیں فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گانے کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد، جس میں رنگوں کا استعمال کیا گیا تھا، سوربھ شرما ہاتھ دھونے کے لیے دریا کے کنارے گئے۔ ہاتھ دھونے کے بعد وہ تیرنے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آسمان پر ایک دلکش نظارہ دیکھا گیا جب چاند، زہرہ (Venus) اور زحل (Saturn) نے مل کر آسمان پر ایک ”اسمائلی فیس“ بنایا۔ یہ نایاب نظارہ جمعہ 25 اپریل کو سورج طلوع ہونے سے پہلے کچھ دیر کے لیے ظاہر ہوا تھا۔ ماہرین فلکیات کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ منظر طلوعِ فجر سے تقریباً 30 سے 40 منٹ قبل دیکھا گیا۔ ایک باریک سا ہلال چاند، روشن سیارے زہرہ کے بائیں جانب اور نسبتاً مدھم نظر آنے والے زحل کے ساتھ نظر آیا۔ ان تینوں نے مل کر مشرقی آسمان پر ایک مسکراتا چہرہ بنایا جو کئی افراد نے دیکھا بھی ہوگا۔ اس نظارے میں زہرہ اور زحل نے آنکھوں جبکہ باریک سے چاند نے منہ کا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مئی کے پہلے ہفتے میں شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی سے متعلق الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ کئی علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کی زد میں آسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یکم سے 7 مئی کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال پرایڈوائزری جاری کردی۔ جس میں کہا ہے کہ 30 اپریل سےمغربی سسٹم بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، جس کے باعث خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب، وسطی پنجاب اور جموں و کشمیر ، شمالی بلوچستان اور جنوبی سندھ میں شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔ حکام نے خبردار کیا شدید بارشوں سےنشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال...
گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، مرکزی ملزم کو اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا سنائی ہے، ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے، عدالت نے اس کیس میں نامزد دیگر 2 ملزمان وقاص اور طیب کو باعزت بری کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حملہ کیس کے مرکزی ملزم کو 2 بار عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، مرکزی ملزم کو اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ...
مقتول آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر، مسجد میں خادم اور 3 بچوں کا باپ تھا۔ واقعے کے وقت نارتھ کراچی سے کورنگی کی جانب جا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن رائیڈر کو قتل کر دیا گیا، 4 ماہ کے دوران ڈاکوؤں نے 34 شہریوں کو مار دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاقانونیت اور اسٹریٹ کرائمز کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ شاہ فیصل کالونی میں باغ کورنگی پل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 50 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آن لائن رائیڈر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت جناح اسپتال میں...
بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے دریائے جہلم میں مظفر آباد کے مقام پر بڑا ریلہ چھوڑ دیا گیا۔ایس ڈی ایم اے کے مطابق دریائے جہلم کے دو میل کے مقام پر 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، یہ بڑا ریلہ بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا ہے۔ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ریلے کے باعث دریائے جہلم میں مظفرآباد کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو دریائے جہلم سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل 23 بھارتیوں کو واپس بھارت بھیج دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل براڈ کاسٹ کمپنی کے 23 بھارتی شہریوں کو بھارت روانہ کردیا گیا ہے، براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھجوایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:کرکٹ میں بھی سیاست، پہلگام حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو کیا پیغام دیا؟ حکومت کی جانب سے بھارتی شہریوں کو فوری پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے...
گزشتہ سال کامیاب اردو فلم نایاب ریلیز کرنے والے ادارے کینیز گروپ نے چار ایکڑ رقبے پر محیط کینیز میڈیا سٹی کےقیام کےلیے ایک معاہدے پر دستخط کردیے۔ کینیز گروپ نے میڈیا سٹی کے قیام کےلیے ایک معاہدے پر دستخط کرکے سابقہ کاراووڈ اسٹوڈیو کے زیادہ تر حصص اور انتظامی اختیارات حاصل کرلیے ہیں، جہاں 4 وسیع لے آؤٹ، ساؤنڈ اسٹیج، میک اپ روم اور سہولیات جبکہ بیرونی عکس بندی کےلیے جگہ موجود ہے۔ کینیز اپنے ذیلی ادارے کے ذریعے جدید کیمروں کو کرایہ پر دینے کا تجربہ رکھتا ہے۔ کینیز گروپ کا نشاط منزل پر اپنے احاطے میں جدید سہولیات سے مزیّن پروڈکشن، میوزک کمپوزیشن اور دیگر خدمات کے ذریعے حالیہ میڈیا سٹی سے سوشل میڈیا میں اپنی موجودگی...
ویب ڈیسک : ایف آئی اے کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں 2024 سے اب تک 204 بھکاریوں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنائی گئی، جبکہ 204 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے لیے سعودیہ جانے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف کارروائیاں کیں۔ ترجمان ایف آئی اے کےمطابق رواں سال 221 افراد کو گرفتار کیا گیا اور چھبیس میں سے صرف 2 ایجنٹس پکڑے گئے۔ امیگریشن حکام نے2024 سے اب تک 204 بھکاریوں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنائی گئی جبکہ بھیک مانگ کر وطن واپس آنیوالے 269 شہریوں کو کراچی ایئر پورٹ پردھر لیاگیا۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 اپریل 2025ء) ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق آج بروز ہفتہ ملک کے جنوب میں بندر عباس شہر کے قریب واقع شہید رجائی بندرگاہ پر ایک شدید دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 516 افراد زخمی ہو گئے۔ اس سے قبل موصولہ اطلاعات میں مقامی ایمرجنسی سروسز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ درجنوں زخمی افراد کو طبی مراکز منتقل کیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے دی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی دھماکے کے بعد کی کچھ ویڈیوز میں سیاہ دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ دیگر ویڈیوز...
بلوچستان کا نوجوان انڈیا کے اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ہے، 23سالہ سید اریان شاہ دل اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا، علاج کے لیے انڈیا کے شہر چنائی کے اسپتال میں دسمبر 2024 سے زیر علاج تھا۔ اریان شاہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت نے اریان کے علاج کے لیے 3 کروڑ دیے جو کم پڑگئے، آریان کے علاج کے لیے مزید پیسوں کی اشد ضرورت تھی، اسپتال کے بقایا جات کی ادائیگی کے بعد ہی میرے بچے کی میت دی جائے گی، اس مشکل وقت میں مدد کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کینسر اور الزائمر کے علاج میں آرٹیفشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا استعمال؟ ان کا کہنا ہے کہ مجھے میرے بچے کی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )امریکی حکام نے ریاست وسکانسن کی ایک خاتون جج کو ٹرمپ انتظامیہ کے انسداد امیگریشن اقدامات کے خلاف اپنی عدالت سے ایک شخص کی گرفتاری روکنے اور اسے باہر جانے میں مددفراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق محکمہ انصاف نے مجرمانہ شکایت میں کہا کہ ملواکی کاﺅنٹی سرکٹ جج ہنا ڈوگن نے امیگریشن ایجنٹوں کو روکا جو 18 اپریل کو عدالتی وارنٹ کے بغیر اس شخص کو گرفتار کرنے عدالت کے باہر آئے تھے جج نے اسے جیوری کے دروازے سے باہر نکلنے کی اجازت دے کر گرفتاری سے بچنے میں مدد کرنے کی کوشش کی .(جاری ہے) ایجنٹوں نے ایڈورڈو فلورس روئز نامی شخص کو...
انڈس واٹر کمیشن نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینے کے لیے وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور انڈس کمیشن کے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدیکی معطلی پر اپنی رائیکابینہ کو دیگا ، وزیراعظم ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے۔ذرائع انڈس واٹر کمیشن کا بتانا ہے کہ پاکستانی کی قانونی، آئینی...
سٹی 42:آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکانعرہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد ‘‘ہر پاکستانی زبا ن کی زینت بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے نعرےپر مبنی مِلّی نغمہ ہر پاکستانی کے دل کی ترجمانی کرتا ہے،ملی نغمہ کے دل مَو لینے والے سُر ہر پاکستانی کی آواز ہیں،نغمہ میں دشمن کی بربادی اور پاکستان کے ہر فرد کو مثل فولاد قرار دیا گیا۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے بھارتی سُورماؤں کو لوہے کے چنے چبوانے کیلئے ہمیشہ کی طرح پاکستان کی غیور قوم متحد ہیں،بھارت کی ہر اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کیلئے پوری قوم پُرعزم ہے۔
بھارتی حکومت کی طرف سے پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگنے کے بعد ‘دی ریزیسٹنٹ فرنٹ’ (ٹی آر ایف) نے الزامات کی تردید کی ہے۔ ٹی آر ایف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملے کے فوراً بعد ہمارے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک چھوٹا سا پیغام نشر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام حملہ: لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے، سانحہ فالس فلیگ آپریشن قرار ٹی آر ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیٹ آڈٹ کے بعد انکشاف ہوا کہ ان کے پلیٹ فارمز کو ہیک کیا گیا تھا اور یہ انڈیا کے ڈیجیٹل وارفیئر کی چالوں سے مشابہ تھا۔ ٹی آر ایف نے کہا کہ ہم اس معاملے...
---فائل فوٹو گوجرانوالہ کے علاقے پیپلز کالونی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے 1 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہو گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ کراچی: 3 زخمی ڈاکو گرفتار، شہریوں کو لوٹنے کی ویڈیو سامنے آ گئیکراچی کے علاقے قائد آباد پُل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف ڈکیتی و راہزنی کے 23 مقدمات درج ہیں۔ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،...
---فائل فوٹو استحکامِ پاکستان پارٹی کی جانب سے بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ایوان میں قرار داد ایم پی اے شعیب صدیقی نے جمع کرائی ہے۔قرارداد میں پہلگام حملے کو پاکستان سے منسوب کرنے اور امن کو سبوتاژ کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔متن کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو بھارت کی جانب سے یک طرفہ ختم کرنا عالمی اصولوں کے خلاف ہے۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دریاؤں کا پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، جس پر پابندی اعلانِ جنگ کے مترادف ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اوڑی سے ہٹیاں بالا چکوٹھی داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق بغیر اطلاع کے دریائے جہلم کی سطح آب بلند ہونے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔۔ رپورٹ کے مطابق دریا میں پانی کی اچانک سطح بلند ہونے کے بعد اس کے کنارے بسنے والے لوگوں میں افراتفری کا عالم ہے۔
پنجاب حکومت نے ’فضا میں بلند پرواز، زمین پر تیز ترین رفتار‘ کے وژن کے تحت پاکستان کی پہلی صوبائی ایئر لائن اور پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین چلانے کی تیاری کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس میں ’ایئر پنجاب پروجیکٹ‘ کی منظوری دے دی، اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک بلٹ ٹرین پروجیکٹ کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایئرپنجاب کے لیے فوری طور پر 4 طیارے ایئر بس سے لیز پر لیے جائیں گے۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق ابتدائی طور پر ایئر پنجاب اندرون ملک ڈومیسٹک پروازیں شروع کرے گی، ایک سال کا عرصہ مکمل...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل 2025ء ) پنجاب کی صوبائی حکومت نے صوبے کی اپنی فضائی کمپنی ایئر پنجاب پراجیکٹ اور بلٹ ٹرین چلانے کی کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں پہلی صوبائی فضائی کمپنی ایئر پنجاب کا پراجیکٹ پیش کیا گیا، ایئر پنجاب کے لیے فوری طور پر 4 ایئر بس طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ایئر پنجاب کو ملک کی بہترین ایئرلائن بنانے کے لیے انتظامات کی ہدایت کی۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں لاہور یلو لائن اور ماس ٹرانزٹ لائن گوجرانوالہ پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر...
پاکستان شوبز کے صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار فردوس جمال کو دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازنے کیلئے فن، ادب اور مزاح کے شہسوار نامور ٹی وی میزبان دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں الحمرا ہال لاہور میں ایک رنگا رنگ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں فردوس جمال، محسن گیلانی سمیت نامور فنکاروں اور ممتاز گلوکاروں کی پرفارمنس نے ایوارڈ شو کی شان بڑھا دی۔ لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ہونے والی تقریب میں دلدار بھٹی لوورز فورم کے روح رواں میاں فراز، فلمی ہیرو التمش بٹ، پنجاب تھیٹر آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ، گلوکارہ...
لاہور(نیوزڈیسک) پہلگام فالس فلیگ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں واقعے میں مشتبہ دہشت گرد کا ایسا خاکہ بنایا گیا جو قومی کرکٹر بابراعظم سے مشابہت رکھ رہا تھا۔ تصویر شیئر کرنے کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی نیوز چینل انڈیا ٹوڈے پر مشتبہ دہشت گرد کا خاکہ منظرعام پر لایا گیا جو بابراعظم سے مل رہا تھا۔ یہ دعویٰ مختلف فیس بک اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ہزاروں صارفین تک پہنچا اور صرف ایک پوسٹ پر ہی دو ہزار سے زائد ردعمل سامنے آئے۔ پہلگام حملے کے اگلے دن فیسبک پر ایک صارف نے انڈیا ٹوڈے کی ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں 3 مشتبہ...
—فائل فوٹو ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک کے بیشر علاقوں میں شدید گرمی نے لوگوں کو گھروں میں محدود کر دیا ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے برف اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے کارخانوں کے مالکان نے برف کی قیمتیں بڑھا دیں۔ جھلسا دینے والی گرمی میں پیاس بجھانے کے لیے شہری روایتی مشروبات سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ہیٹ ویو الرٹ جاریپنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے درجۂ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔ شدید گرمی کے باعث کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے تجاوز...
راولپنڈی (نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دلیرانہ نعرے ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ نے پورے ملک میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ یہ نعرہ نہ صرف ہر پاکستانی کی زبان پر ہے بلکہ ایک عظیم ملی نغمے کی صورت میں بھی ہر دل کی ترجمانی کر رہا ہے۔ یہ ملی نغمہ، جس میں وطن سے بے پناہ محبت اور دشمنوں کی بربادی کا پیغام دیا گیا ہے، ہر پاکستانی کے جوش و جذبے کو نئی بلندیوں پر لے گیا ہے۔ نغمے کے دل مو لینے والے سُر اور ولولہ انگیز بول ملک بھر میں گونج رہے ہیں، اور ہر شہری کی آواز بن چکے ہیں۔ نغمے میں پاکستانی عوام کو مثلِ فولاد قرار دیتے ہوئے دشمنوں کو خبردار...
فریحہ بتول: چوپان ٹرسٹ کے زیر اہتمام رینیول سینٹریوحناآباد میں قومی کیرئیر میلے کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کیریئر میلے میں 800 سے زائد طلباء کو بہتر مستقبل کے بارے میں روشناس کروایا گیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر انصر جاوید نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ٹرسٹ کے عزم کو اجاگر کیا،تقریب میں بینکاری، قانون، تعلیم، بیوروکریسی، طب سے تعلق رکھنے والے ماہرین نےشرکت کی۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے تدریس، دفاع، آڈٹ، سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے اپنے تجربات شیئر کئے،تقریب کے دوران طلباء کے سوالات کے جوابات بھی دئیے گئے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا نعرہ ’پاکستان ہمیشہ زندہ‘ ہر پاکستانی کا وردِ زبان بن گیا۔ یہ بھی پڑھیں:دو قومی نظریہ، جنرل عاصم منیر اور بھارتی گودی میڈیا کا فریب ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘ کے نعرہ پر مبنی مِلّی نغمہ ہر پاکستانی کے دل کی ترجمانی کرتا ہے۔ ملی نغمہ کے دل مَوہ لینے والے سُر ہر پاکستانی کی آواز ہیں۔ نغمہ میں دشمن کی بربادی اور پاکستان کے ہر فرد کو مثل فولاد قرار دیا گیا ہے۔ بھارتی سُرماؤں کو لوہے کے چنے چبوانے کے لیے ہمیشہ کی طرح پاکستان کی غیور قوم متحد ہے۔ بھارت کی ہر اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کیلئے پوری قوم پُرعزم ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا لاہور میں واقع لٹن روڈ ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او کو غیر قانونی طور پر 9 ایم ایم پستول گھر پر رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔نجی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر پولیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت خاتون ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی گئی۔لاہور کی مقامی پولیس کے مطابق خاتون ایس ایچ کے خلاف کارروائی ایک ملزم کی نشاندہی پر کی گئی تھی، کارروائی کے دوران ایس ایچ او ثانیہ کی رہائش گاہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کیا گیا۔ کراچی، جعلی پولیس اہلکار اسلحہ سمیت گرفتارکراچی...
مانسہرہ کا خوبصورت تفریحی مقام ناران 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے کاغان سے ناران تک چھوٹے بڑے 7 گلیشیئرز ہٹا کر ریکارڈ وقت میں شاہراہ کو کھول کر ناران کی رونقیں دوبارہ بحال کردیں۔ ناران میں 5 ماہ کی بندش کے بعد راستے کھلتے ہی سیاحوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں میں بابو سر ٹاپ کا راستہ کھول کر گلگت بلتستان تک رسائی دی جائے گی۔ Post Views: 1
فاران یامین : مسلم ٹاؤن فلائی اوور کے قریب تیز رفتار مزدا گاڑی کی ٹکر سے رکشہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور اور دو سواریاں زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مزدا رکشہ سے جا ٹکرائی۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
سکھر جیل روڈ کے مقام پر پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔ ترجمان صدر پی پی پی سندھ کے مطابق پتھراؤ سے گاڑی کے پچھلےحصے کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ گاڑی میں صوبائی جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سکھر ضلع کے جنرل سیکریٹری ویرم مہر بھی تھے۔ حملے میں تمام رہنما محفوظ رہے۔ Post Views: 1
لاہور(نیوز ڈیسک)بچوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آگ برستے موسم میں اب انہیں اسکول نہیں جانا ہوگا، محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث تعلیمی اداروں میں جلد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا کہ اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو موجودہ شیڈول پر نظر ثانی بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں اگر غیر معمولی...
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کی اسپن بولنگ کوچ الیکس ہارٹلے نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم اب بھی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہے۔ پی ایس ایل 10 میں اس مرتبہ اب تک ملتان سلطانز کی ٹیم نے 5 میچز کھیل لیے ہیں جن میں سے صرف اس نے ایک میچ جیتا ہے۔ لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپن بولنگ کوچ الیکس ہارٹلے نے کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ یہ میرا دوسرا سیزن ہے۔ الیکس ہارٹلے نے کہا کہ تھوڑا دباؤ میں ہیں اس سال فتوحات کم ہیں گزشتہ سیزن ہم زیادہ میچز جیتے تھے لیکن اس وقت...
--فائل فوٹو پشاور میں چارسدہ اڈہ کے قریب فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کی چاسدہ روڈ کے قریب پیش آیا، فریقین نے دشمنی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ چاروں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پشاور: شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس قتلپشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے عدالت پیشی کے لیے جا رہے تھے کہ انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار فردوس جمال کو دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ نامور ٹی وی میزبان دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں الحمرا ہال لاہور میں رنگا رنگ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں معروف فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران صدارتی ایوارڈ یافتہ لیجنڈ اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ دیگر نامور فنکاروں اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے جڑے صحافیوں کو بھی دلدار بھٹی ایوارڈ پیش کیا گیا۔ Post Views: 1
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بچوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آگ برستے موسم میں اب انہیں اسکول نہیں جانا ہوگا، محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث تعلیمی اداروں میں جلد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا کہ اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو موجودہ شیڈول پر نظر ثانی بھی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں...