2025-08-06@04:04:40 GMT
تلاش کی گنتی: 19114

«پر آگیا»:

(نئی خبر)
    کراچی: اوول میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے کامیابی کی بدولت بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 27-2025 میں تیسری پوزیشن پر آگیا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ردوبدل کے بعد انگلینڈ تنزلی کا شکار ہوکر چوتھے نمبر پر چلا گیا تاہم آسٹریلیا بدستور نمبر ون ہے۔ اوول میں فتح کی بدولت شبمن گل کی زیر قیادت کھیلنے والی بھارتی ٹیم کو 12 قیمتی پوائنٹس ملے۔ بھارت کے 5 میچز میں 28 پوائنٹس اور ہار جیت کا تناسب 46.67 فیصد ہے۔ انگلینڈ 43.33 کی اوسط سے 26 پوائنٹس لے کر چوتھے نمبر پر چلا گیا جبکہ سری لنکا 66.67 فیصد کے ساتھ بدستور دوسرے نمبر پر ہے۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔اتھارٹی نے سی پی پی اے کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کر لی، نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کا مزید جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی مالی سال2024،25 ء کی چوتھی سہ ماہی کیلئے بجلی سستی کرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا، اتھارٹی کو بتایا گیا کہ سرکلر ڈیٹ  780 ارب روپے کم ہو گیا ہے۔حکام نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ...
     سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کارنامہ، 23 سالہ ذہنی مریِضہ کے پیٹ سے بغیر آپریشن کئے تالا نکال لیا۔پروفیسر انجم رحمان کے مطابق کھوکھرا پار کی رہائشی ذہنی مریِضہ نے تالا نگل لیا تھا، خاتون تھوڑی دیر قبل تشویشناک حالت میں آئی تھی۔خاتون کا ایکسرے کرایا گیا تو پیٹ میں واضح طور پر تالا نظر آیا، خاتون کی سرجری کے بغیر لیپرو سکوپی کے ذریعے تالا نکال لیا ہے۔پروفیسر انجم رحمان نے مزید بتایا کہ خاتون کی زندگی خطرے سے محفوظ ہے اور انشاء اللہ وہ جلد صحت یاب ہو جائے گی۔
    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔ اتھارٹی نے سی پی پی اے کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کر لی، نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کا مزید جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی  مالی سال2024،25 کی چوتھی سہ ماہی کیلئے بجلی سستی کرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا  سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا، اتھارٹی کو بتایا گیا کہ سرکلر ڈیٹ  780 ارب روپے کم ہو گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ 2300 ارب روپے...
    مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے جبری تسلط کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ولولہ انگیز نظم اور اس کی ویڈیو شیئر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھار ت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں  تحریک آزادی اور حق خودارادیت  کی غیر  متزلزل  داستان ہے، بھارت مظالم کیخلاف کشمیریوں کے حوصلوں اور قربانیوں کو شاعری کی زبان میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔   شاعری کی زبان میں واضح کیا گیا ہے کہ کشمیری دل سے کہتے ہیں پاکستان ہمارا ہے۔ اس نظم کے شاعر کرنل(ریٹائرڈ) حسن ہیں جنہوں نے اپنے کلام میں نہتے کشمیریوں کیخلاف بھارتی جبر اور مظالم کو بے نقاب کیا ہے۔ نظم میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف میں مزید اضافے کی دھمکی پر بھارت کا بیان سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے امریکی صدر کی ٹیرف میں اضافے کی نئی دھمکی کو قومی مفادات کے منافی غیر منصفانہ اور غیر معقول فیصلہ قرار دیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ روس سے پیٹرول کی درآمدات کا مقصد یوکرین جنگ کے بعد بدلتے ہوئے عالمی حالات میں توانائی کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ روس سے پیٹرول خریدنا بھارتی عوام کے مفاد میں بھی تھا اور بھارتی حکومت نے ملکی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بھی روس سے پیٹرول خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2025ء) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ 26 نومبر کو اموات ہوئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ناصر حسین شاہ کی جانب سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ 26 نومبر کو اموات ہوئی تھیں ایک شخص کی موت بھی افسوسناک ہوتی ہے، جتنی بھی اموات ہوئی وہ افسوسناک تھیں، اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ عمران خان مقبول ہیں لیکن یہ تحریک نہیں چلا پائیں گے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ کل...
     پی ٹی آ کے احتجاج سے قبل لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 300 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا، دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت نے تمام قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلا لیا اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کو حتمی شکل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 5 اگست کو احتجاجی تحریک کے سلسلے میں لاہور میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ۔ پولیس نے پی ٹی آئی کی قیادت، اہم رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز کے گھروں پر چھاپے مارنے اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا، لاہور میں 300 کے قریب کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مذکورہ افراد کو شہر کے...
    پاکستان میں زیر تعلیم غزہ کے نوجوان طلبا کو وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پتریاٹہ کی سیر کروائی گئی۔طلبہ کا ٹی ڈی سی پی ریزارٹ پتریاٹہ میں خیر مقدم کیا گیا۔ طلباء نے چئیر لفٹ اور کیبل کار کی سیر کی اور خوب انجوائے کیا۔ محکمہ سیاحت کی طرف سے طلباء کیلئے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ طلباء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا غزہ سے آنے والے دیگر طلبا کو بھی محکمہ سیاحت سیر و سیاحت کی مزید سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔
    ویب ڈیسک : کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کیلئے  بجلی بل کا نیا لےآؤٹ مرتب کیا گیا ہے، جس کی مدد سے اب شہری بجلی کے استعمال اور ادائیگیوں کا واضح خلاصہ دیکھ سکیں گے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بل کی ترتیب میں تبدیلی کا مقصد معلومات کو آسان بنانا ہے جبکہ صارفین کے لیے نرخ ، زمرہ جات یا سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ اس وقت جو ٹیرف نافذ العمل ہے، وہ جولائی 2025 میں حکومتِ پاکستان نے تمام ڈسکوز کے لیے جاری کیا تھا اور ملک بھر میں یکساں طور پر لاگو ہے۔نئے بل کا لےآؤٹ کے-الیکٹرک کی نئی حکمتِ عملی کی عکاس ہے، جو اس کے وژن کا حصہ...
    گلگت بلتستان میں بابو سرٹاپ پر سیلابی ریلے میں بہنے والے 10 افراد کی تلاش میں کامیابی نہ مل سکی اور 14 روز بعد سرچ آپریشن روک دیا گیا جب کہ غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بابو سرٹاپ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کے بچنے کی امیدیں ختم ہوگئیں، لاپتہ افراد کی تلاش روک دی گئی جب کہ سرچ آپریشن 14 روز تک جاری رہا۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق آپریشن کے دوران ملبے سے تمام گاڑیاں نکال جاچکی ہیں لیکن لاپتہ افراد کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن ختم کرکے لاپتہ افراد کی غائبانہ نماز...
    صدر ٹرمپ کے مشیر خاص نے بھارت پر الزام عائد کیا تھا وہ روس سے پیٹرول خرید کر یوکرین جنگ میں اس کی مدد کر رہا ہے جس پر آج بھارت کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی الزام کے جواب میں بھارت کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایک آزاد ملک ہیں اور روس ہمارا قابلِ اعتماد ساتھی ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات قدیم اور آزمودہ ہیں۔ جسے کسی تیسرے ملک کے نظریے سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ بیان میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ قومی مفاد اوّلین ترجیح ہے اور روس سے تیل کی خریداری ہمارے قومی مفاد میں ہے۔ اس...
    حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز مکمل الرٹ ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جب کہ سکیورٹی اداروں نے حساس مقامات پر نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں دہشت گردوں  کے پولیس چوکی پر حملے میں اہل کار شدید زخمی ہوگیا جب کہ دہشت گرد کارروائی کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق  لوئر دیر کے علاقے میدان گل میں قائم پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ اور بھاری ہتھیاروں سے اچانک حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یومِ استحصالِ کشمیر پر آئی ایس پی آر  نے نیا نغمہ جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق 5 اگست  یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر  کا نیا نغمہ’’انسانوں کے جہاں میں‘‘ جاری کر دیا گیا ۔آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ  مقبوضہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کو سلام اوربھارتی  ظلم کے خلاف ایک گونج دار پیغام ہے ۔ 10،10سال کی سزا ریوڑیوں کی طرح بانٹی گئیں،کل پرامن احتجاج ہوگا، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ بھارتی  ظلم  کی بدولت جنت نظیر وادیٔ کشمیر آج بھی شعلوں میں جل رہی ہے ، آئی ایس پی آر کے نغمے میں اپنے لہو سے حق کی داستان لکھنے والے...
    کےالیکٹرک نے صارفین کیلئے بجلی کے بل کی نئی شکل متعارف کرادی ، شہری بجلی کے استعمال اور ادائیگیوں کا واضح خلاصہ دیکھ سکیں گے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بل کا نیا لےآؤٹ مرتب کیا گیا اب اسی ڈیزائن کے تحت صارفین کو بل ارسال کیے جائیں گے، بل کی ترتیب میں تبدیلی کا مقصد معلومات کو آسان بنانا ہے جب کہ صارفین کے لئے نرخ ، زمرہ جات یا سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ترجمان کے مطابق اس وقت جو ٹیرف نافذ العمل ہے، وہ جولائی 2025 میں حکومتِ پاکستان نے تمام ڈسکوز کے لئے جاری کیا تھا اور ملک بھر میں یکساں طور پر لاگو ہے۔ نئے بل کا لےآؤٹ کے الیکٹرک کی نئی...
    پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ جلسے، جلوس، ریلیوں اور 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں مذکورہ بالا فیصلہ کیا گیا۔اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق دفعہ 144کا نفاذ 10 تک اگست تک برقرار رہے گا۔
    امریکا میں 5 فٹ لمبا ایک آبی چھپکلی نما جانور بالآخر 2 ہفتے طویل تلاش کے بعد پکڑا گیا۔ گوس نامی یہ جانور 18 جولائی کو میساچوسٹس کے شہر ویبسٹر میں واقع ایک گھر کی دوسری منزل کی کھڑکی سے فرار ہوگیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بیلجیم سے فرار ہونے والا والابی فرانس میں پکڑا گیا مذکورہ جانور کی آخری بار 25 جولائی کو ہمسایہ ریاست کنیکٹیکٹ کے علاقے تھامسن میں لٹل جھیل کے قریب نشاندہی ہوئی تھی، جو ویبسٹر سے تقریباً 5 میل دور ہے۔ بعد ازاں میساچوسٹس کے علاقے ڈگلس میں دوبارہ اس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، جس سے واضح ہوا کہ جانور ریاستی سرحدوں کو عبور کرتا رہا۔ میساچوسٹس میں اس قسم کے جانور کو بغیر خصوصی...
    کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) نے بجلی کے بل کا نیا ڈیزائن متعارف کرایا ہے جس کا مقصد صارفین کو بجلی کے استعمال، ادائیگیوں اور دیگر تفصیلات کا واضح خلاصہ ایک ہی جگہ پر فراہم کرنا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس نئے لے آؤٹ کے تحت تمام بل آئندہ جاری کیے جائیں گے، تاہم بلنگ کے نرخ، زمرہ جات یا سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس وقت جو ٹیرف رائج ہے، وہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے جولائی 2025 میں جاری کردہ ہے اور ملک بھر کی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر یکساں طور پر لاگو ہوتا ہے۔ نئے بل کا ڈیزائن کے الیکٹرک کی نئی صارف دوست پالیسی...
    سٹی42:   راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے آج چار اگست کی شام  ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔  ضلعی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق آج  4 اگست سے 10 اگست تک راولپنڈی میں کسی بھی جلوس اور جلسے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق  دفعہ 144 کا نفاذ شرپسند عناصر کے سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے اندیشہ کے پیش نظر کیا گیا  ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے دفعہ 144 کا جو  نوٹیفیکشن جاری کیا ہے اس میں اجتماعات پر پابندی کا واضح ذکر کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کا "ملک گیر احتجاج"  کہاں کہاں...
    امریکی صدر کے مشیر خاص نے بھارت پر الزام عائد کیا تھا وہ پیٹرول کی مسلسل خریداری کرکے روس کی یوکرین جنگ میں مدد کر رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گا ہے کہ ہم ایک آزاد ملک ہیں اور روس ہمارا قابل اعتماد ساتھی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات طویل عرصے سے غیر متزلزل اور آزمودہ ہیں جسے کسی تیسرے ملک کے نظریے سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں یہ واضح کیا کہ روس سے تیل کی خریداری ہمارے قومی مفاد ہے اس لیے یہ جاری رہے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس سے سستے...
    سینیٹر علی ظفر : فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ کسی دباؤ میں نہیں ہیں، وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، عدالتی جنگ لڑیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اب نیا حربہ استعمال ہو رہا ہے، کیس کی اپیل کی سماعت ہی نہیں ہو رہی، حکومت کی جانب سے توشہ خانہ، سائفر، عدت میں نکاح اور القادر ٹرسٹ سمیت چار مقدمات بنائے گئے، ریکارڈ پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی کو 10 بائے 12 کے کمرے میں رکھا گیا ہے، یہ لوگ جب چاہیں بانی پی ٹی آئی کو کسی سے...
    کراچی کے لیاری جنرل اسپتال میں خاتون کے پیٹ سے بغیر سرجری تالا نکال لیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق 23 سالہ خاتون ذہنی طور پر مفلوج ہے۔ لیاری جنرل اسپتال کے سرپرست ڈاکٹر انجم رحمان کے مطابق خاتون کو آج صبح ایمرجنسی میں تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ خاتون کے ابتدائی ٹیسٹوں میں پیٹ میں تالا واضح طور پر نظر آرہا تھا۔ ڈاکٹر انجم رحمان کے مطابق کیس پیچیدہ تھا، ماہرین نے لیپرو اسکوپی کے ذریعے تالا بغیر آپریشن کیے نکال لیا، مریضہ کی حالت اب بہتر ہے۔
    فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کو اسلام آباد بلا لیا گیا، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور سینیٹ آج اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت اور پارلیمانی پارٹی 5 اگست کے  احتجاج سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی، تمام اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ اسلام آباد میں 5 اگست کی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہوں گے۔
    خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں راولپنڈی سے آئی خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں اب تک 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں مدرسے کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی: ’شور مچانے پر دیگر ملزمان بھاگ گئے’ ترجمان ایبٹ آباد پولیس کے مطابق واقعہ ضلع ابیٹ ابا میں تھانہ بکوٹ کی حدود بیروٹ نامی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر 3 افراد نے اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق واقعے پولیس کو خفیہ اطلاع ملی جس پر ایس ایچ او تھانہ بکوٹ علاقے میں تفتیش کے لیے گئے تو معلوم ہوا کہ اہل علاقہ میں اس حوالے سے شدید غم و...
    بھارتی شہر کانپور میں ایک شہری نے سڑک پر موجود خطرناک گڑھوں کے خلاف ایسا انوکھا احتجاج کیا کہ دیکھنے والوں کے ہوش اڑ گئے۔ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک باپ اپنی بیٹی کے زخمی ہونے پر پانی سے بھرے گڑھے میں بستر، تکیہ اور چادر لے کر لیٹ گیا اور سڑک کی خستہ حالی کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔ یہ بھی پڑھیں: انوکھا احتجاج، دودھ فروش جوڑے نے بھینسیں رکن اسمبلی کے دفتر کے باہر باندھ دیں بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ شخص کی کمسن بیٹی اسکول جاتے ہوئے سڑک پر موجود ایک بڑے گڑھے میں گرگئی، جس سے وہ زخمی ہو گئی۔ واقعے کے بعد والد نے فیصلہ کیا کہ وہ انتظامیہ کی بے...
    کراچی: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کے مالک نے لائیو انٹرویو میں اینکر کو شادی کی پیشکش کردی۔ یہ غیر معمولی واقعہ پاکستان چیمپئنز اور جنوبی افریقا چیمپئنز کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کے بعد پیش آیا، جب لیگ کے مالک ہرشت تومر نے براہِ راست نشریات کے دوران میزبان کرشمہ کوٹک کو شادی کی پیشکش کرنے کا عندیہ دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کرشمہ کوٹک نے ہرشت تومر سے سوال کیا کہ وہ ٹورنامنٹ کی کامیابی کا جشن کس طرح منائیں گے؟ جواب میں ہرشت نے ہنستے ہوئے کہا "جیسے ہی یہ سب ختم ہوتا ہے، میں آپ کو پرپوز...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر  3 جولائی سےمتعدد بھارتی صارفین نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایک ویڈیو شیئر کرنا شروع کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ بھارت کی پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں ۔ تاہم نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ویڈیو کی آڈیو میں چھیڑ چھاڑ کی گئی  اور اصل مواد کو مسخ کر کے پیش کیا گیا ہے۔  31 جولائی کو ایک بھارتی صارف نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اسکرین کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا: ایک جانب بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں اور دوسری جانب بھارتی رکنِ پارلیمنٹ گورو گوگوئی لوک سبھا میں دکھائی دے رہے...
    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔اتھارٹی نے سی پی پی اے کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کر لی، نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کا مزید جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی. مالی سال2024،25 کی چوتھی سہ ماہی کیلئے بجلی سستی کرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا . سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا، اتھارٹی کو بتایا گیا کہ سرکلر ڈیٹ  780 ارب روپے کم ہو گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ 2300 ارب روپے کم...
    کراچی: ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان بائیں ٹانگ کی ہیمسٹرنگ میں کھنچاؤ کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ فخر زمان کو یہ انجری دوسرے ٹی20 میچ کے 19ویں اوور میں آؤٹ فیلڈ میں گیند کا پیچھا کرتے ہوئے پیش آئی تھی جس کے باعث انہیں آخری ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے ڈراپ کردیا گیا۔ ابتدائی طبی معائنے کے بعد ان کی انجری کو معمولی نوعیت کا کھنچاؤ قرار دیا گیا جس پر ٹیم کے میڈیکل اسٹاف نے فوری علاج اور ابتدائی طبی سہولت فراہم کی۔ فخر زمان چار اگست کی شام...
    سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ،بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔اتھارٹی نے سی پی پی اے کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کر لی، نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کا مزید جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کریگی۔مالی سال2024،25 کی چوتھی سہ ماہی کیلئے بجلی سستی کرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا ،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا، اتھارٹی...
    کبھی طاقت اور مراعات کا گڑھ سمجھی جانے والی سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کی پرتعیش سرکاری رہائش گاہ ’گن بھون‘ کو اب ایک میوزیم میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف ان کے زوال پذیر اقتدار بلکہ اس عوامی بغاوت کی بھی یاد دہانی ہے جس نے 5 اگست 2024 کو ان کی حکومت کا خاتمہ کیا تھا۔ محض ایک سال قبل خوشی سے جھومتے مظاہرین گن بھون کی چھت پر چڑھ گئے تھے، جب سابق وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ یہ لمحہ طلبہ کی قیادت میں ہونے والی احتجاجی تحریک کا نقطہ عروج تھا۔ آج بھی محل کی دیواروں پر مظاہرین کے لکھے گئے نعرے ’آزادی‘، ’قاتلہ حسینہ‘، ’آمر‘...
    فارمنگ اورا کی طرز پر منایا جانے والا جشن سوشل میڈیا پر ایک نیا وائرل رجحان بن چکا ہے، جو حال ہی میں کرکٹ کے میدان میں بھی کافی مقبول ہو رہا ہے۔ پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے تیسرے ٹی20 میچ میں ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین جیول اینڈریو کو آؤٹ کرنے کے بعد اسی انداز میں جشن منایا۔ حارث رؤف کی جانب سے انڈونیشین بچے کے انداز میں وکٹ لینے کے بعد کیا گیا یہ جشن سوشل میڈیا پر خاصی شہرت حاصل کر رہا ہے۔ یہ واقعہ پانچویں اوور میں پیش آیا جب حارث نے جیول اینڈریو کو 24 رنز پر آؤٹ کیا۔ haris rauf aura farming ???????? pic.twitter.com/RxtRnvnjZj — Daud (@Cleanbowled564) August 4, 2025 سوشل میڈیا...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کا چیف جسٹس سے شوگر اسکینڈل پر ازخود نوٹس لینے اور کمیشن بنانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر شوگر اسکینڈل پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کردی۔تحریک تحفظ آئین پاکستان نے شوگر اسکینڈل پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط ارسال کر دیا۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاملہ تین رکنی ججز کمیٹی کو بھیج کر از خود نوٹس لیا جائے۔تحریک نے شوگر اسکینڈل کی شفاف تحقیقات کے لیے ایک آزاد تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دن دہاڑے عوام سے اربوں روپے لوٹے گئے لیکن تمام...
    کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکل ہونڈا سی ڈی 70 (Honda CD 70) کا 2026 ماڈل آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے ماڈلز کی متوقع قیمتوں میں اسٹینڈرڈ ورژن کی قیمت تقریباً 1,57,900 روپے اور اسپیشل ایڈیشن کی قیمت تقریباً 1,62,500 روپے ہوگی۔ مزید برآں ہونڈا نے اپنی کامیاب حکمتِ عملی کو برقرار رکھتے ہوئے کچھ مفید اور چھوٹی بہتریاں شامل کی ہیں جن میں لمبے سفر کے لیے مزید آرام دہ نئی سیٹ کا ڈیزائن، دلکش اور جدید اسٹیکر گرافکس، چمکدار کروم ایکزاسٹ اور سائیڈ کورز کے ساتھ ایک پریمیم لک اور مزید بہتر فیول اکانومی کے لیے ہلکی انجن سیٹنگز وغیرہ شامل ہیں۔ ان خصوصیات کے ساتھ، ہونڈا سی ڈی 70 ایک...
    اسلام آباد: تحریک تحفظِ آئین نے شوگر اسکینڈل پر چیف جسٹس کو خط لکھ کر اَز خود نوٹس لینے، تحقیقاتی کمیشن بناکر اسکینڈل کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خط محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اور مصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے بھیجا گیا ہے جس میں تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے اور شوگر اسکینڈل کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تحریک تحفظِ آئین نے خط میں کہا ہے کہ دِن دیہاڑے عوام سے اربوں روپے لوٹ لیے گئے مگر تمام احتسابی ادارے خاموش ہیں، حکومت میں موجود چند خاندانوں کا بالواسطہ شوگر انڈسٹری سے تعلق ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یہ مفادات کے ٹکراؤ اور حکومت...
    پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور ملک کے چاروں صوبوں میں کھجور کے وسیع باغات موجود ہیں۔پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی رپورٹ کے مطابق کھجور کی کاشت اور پیداوار کے حوالے سے ایک تحقیقی رپورٹ میں تحقیق کار نے بتایا کہ پاکستان میں سالانہ 5 لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے۔ڈیٹ پام ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین اثمار نے بتایا کہ پاکستان دنیا میں کھجور پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے، پاکستان میں کھجور کا کل پیداواری رقبہ تقریباً 82 ہزار ہیکٹر ہے، ملک میں سب سے زیادہ کھجور صوبہ سندھ میں پیدا ہوتی ہے جہاں اس کی پیداوار 2 لاکھ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 )تحریک تحفظِ آئین پاکستان نے چیف جسٹس پاکستان یحیی آفرید ی سے مطالبہ کیا ہے کہ شوگر انڈسٹری میں غیرقانونی پالیسیوں اور اقدامات پر کڑا احتساب کیا جائے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ تین رکنی ججز کمیٹی کو ریفر اور ازخود نوٹس لیاجائے .(جاری ہے) تحریک تحفظِ آئین پاکستان کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھاگیا ہے خط محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اور مصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے ارسال کیا گیا خط کے متن کے مطابق شوگر انڈسٹری میں غیرقانونی پالیسیوں اور اقدامات پر کڑا احتساب ہونا چاہیے، پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں بتایا گیا کہ 300 بلین روپے سے زائد کی...
    کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 )کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر ایک اور حملے کی کوشش کی گئی ہے پیر کی صبح کولپور کے قریب ریلوے ٹریک کی کلیئرنس کے لیے بھیجے گئے پائلٹ انجن پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ٹرین کو دوزان ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا.(جاری ہے) ریلوے حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریلوے انتظامیہ کے مطابق جعفر ایکسپریس سے قبل ایک پائلٹ انجن کوئٹہ سے سبی تک ٹریک کی جانچ کے لیے چلایا جاتا ہے تاکہ کسی ممکنہ تخریب کاری سے بچا جا سکے پیر کی صبح لیویز ذرائع کے مطابق دوزان کے قریب واقع ٹنل نمبر 16...
    پنجاب بھر میں آج یومِ شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا جس کا مقصد پولیس کے ان بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے وطن کی حفاظت اور عوام کے امن و امان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہر سال 4 اگست کو یومِ شہداء پولیس کے طور پر منایا جاتا ہے اس موقع پر پنجاب کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد ہوئیں جن میں آر پی او، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی جبکہ شہداء کے اہلخانہ، شہریوں اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی تقریبات میں شہداء کی یادگاروں پر شمعیں روشن کی گئیں اور ان...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی زیر صدارت منعقدہ محکمہ صحت کے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں صوبے بھر میں جاری طبی منصوبوں، خصوصاً دیہی علاقوں میں علاج معالجے کی سہولیات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ کو کوئٹہ میں جدید انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور ٹراما سینٹر کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ صوبے بھر میں 164 بیسک ہیلتھ یونٹس کو فعال کردیا گیا ہے، جن کی بدولت دیہی علاقوں میں سالانہ 12 لاکھ سے زائد مریضوں کے علاج کی سہولت ممکن بنائی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان دشمنوں کا قبرستان، دہشتگردوں کے خلاف وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا سخت بیان بریفنگ میں بتایا گیا کہ...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کا تجارتی محصولات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس گفتگو میں پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی دلچسپی کے امور پر رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ...
    ہالی ووڈ اداکار اورلینڈو بلوم نے سابق منگیتر کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان مبینہ ڈیٹنگ کی خبروں پر دلچسپ ردِ عمل دیا ہے۔ ٖغیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی افواہوں کا آغاز اس وقت ہوا جب کیٹی پیری کو اورلینڈو بلوم سے علیحدگی کے کچھ ہی ہفتوں بعد کینیڈا میں جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ مختلف مواقع پر دیکھا گیا، جن میں مونٹریال میں ایک ڈنر اور کیٹی کے کنسرٹ میں ٹروڈو کی شرکت شامل ہے۔ اسی دوران ایک غیر ملکی ویب سائٹ "دی انیئن” نے ایک فرضی خبر شائع کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اورلینڈو بلوم اب جرمنی کی سابق چانسلر انجیلا مرکل کو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر شوگر انڈسٹری میں غیرقانونی پالیسیوں اور اقدامات پر کڑے احتساب کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے خط محمود اچکزئی،علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اور مصطفی نواز کھوکھر کے نام سے بھیجا گیا ہے۔ اپنے خطاب میں تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا ہے کہ جنوری سے چینی کی قیمت تشویشناک حد تک 200 روپے فی کلو دیکھ رہے ہیں، شوگر انڈسٹری میں غیرقانونی پالیسیوں اور اقدامات پر کڑا احتساب ہونا چاہئے۔ 26 نومبر احتجاج کے 6 کیسز میں غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری خط میں مزید...
    آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو چار دن کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سردار عبد القیوم نیازی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ امن و امان کی صورتحال کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور ان کی سرگرمیاں علاقے میں بدامنی کا باعث بن سکتی تھیں حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف دفعہ سولہ ایم پی او کے تحت کارروائی کی گئی ہے اور انہیں سنٹرل جیل میں چار روز کے لیے یا اگلے حکم تک حراست میں رکھا جائے گا انتظامیہ کے مطابق یہ قدم امن عامہ کے تحفظ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 )مسابقتی کمیشن نے چینی مافیا کیس کی سماعت 70 شوگر ملز کے وکلا کی درخواست پر اگلے مہینے تک موخر کر دی گئی ہے نجی ٹی وی کے مطابق 70 سے زائد شوگر ملز نے سماعت موخر کرنے کی درخواست دی تھی جس پر مسابقتی کمیشن نے سماعت22ستمبر تک ملتوی کرنے کی منظوری دیدی التوا کی درخواستوں میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کی کی تعطیلات کے باعث سماعت ملتوی کی جائے جبکہ50 سے زائد ملوں نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائر کر دی ہے.(جاری ہے) مسابقتی کمیشن نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی غرض سے ایک بار سماعت ملتوی کی جاتی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 )پاکستان کا امریکا کے ساتھ مجموعی تجارتی سرپلس 4 سال میں 14 ارب 44 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا، پاکستان کے لیے امریکا سب سے بڑا برآمدی ملک اور تجارتی توازن پاکستان کے حق میں ہے . رپورٹ کے مطابق پاکستان کی امریکا سے درآمدات کم اور اس کے مقابلے میں برآمدات کہیں زیادہ ہیں، جس کے باعث امریکا کا پاکستان کے ساتھ تجارتی خسارہ مسلسل بڑھتا چلا جارہا ہے، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے ساتھ بڑے تجارتی خسارے پر ہی تشویش ہے.(جاری ہے) حکومتی ذرائع کاکہنا ہے کہ امریکا کے لیے گزشتہ 4 مالی سالوں میں پاکستانی مجموعی برآمدات 23 ارب 24 کروڑ ڈالر اور اس کے مقابلے میں...
    پیر کے روز کاروباری سیشن کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 1,42,000 کی سطح عبور کرگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوپہر 1:40 بجے کے قریب، بینچ مارک انڈیکس 1,42,117.00 پوائنٹس پر تھا، جو کہ 1,082.02 پوائنٹس یا 0.77 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ جن اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی، ان میں کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنریز شامل ہیں۔ انڈیکس میں وزن رکھنے والے اسٹاکس جیسے کہ اے آر ایل، ماری پیٹرولیم، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، پی ایس اور، ایچ بی...
    تحریک تحفظِ آئین نے شوگر سکینڈل پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر معاملے کی فوری تحقیق اور از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شوگر اسکینڈل کی جانچ کے لیے 3 رکنی ججز کمیٹی تشکیل دی جائے اور تحقیقاتی کمیشن بنا کر ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے۔ تحریک نے خبردار کیا کہ دِن دیہاڑے عوام سے اربوں روپے لوٹے گئے مگر تمام احتسابی ادارے اس پر خاموش ہیں۔ مزید پڑھیں: یہ کیسا پاکستان ہے جہاں چینی باہر بھیج کر وہی چینی اربوں میں خریدلی جاتی ہے؟ شہباز شریف خط میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومت میں موجود چند خاندانوں کا بالواسطہ طور پر شوگر انڈسٹری سے...
    قیصرکھوکھر:وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 79 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، صوبہ بھر میں تقریبات، سجاوٹ، ریلیوں اور پرچم کشائی کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جبکہ 14 اگست یوم آزادی بروز جمعرات عام تعطیل ہوگی۔  تفصیلات کےمطابق ہر ڈسڑکٹ میں جشن آزادی کی خصوصی سرگرمیاں کو آج سے آغاز ہو گیا،یکم سے 14 اگست تک کی سرگرمیوں کو حتمی شکل پہلے ہی دی جا چکی ہے۔مرکزی تقریب 14 اگست کو حضوری باغ میں ہوگی، وزیر اعلی قومی پرچم لہرائیں گی،مریم نواز 14 اگست کو ایکسپو سینٹر لاہور میں 'معرکہ حق پارک کی نقاب کشائی کرینگی،معرکہ حق میوزیم اور یادگار معرکہ حق کی نقاب کشائی بھی کی جائے گی،عوام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اگست 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سینیئر فوجی افسر کے خلاف سری نگر ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ ایئر لائن کے چار ملازمین کو بورڈنگ کے دوران اضافی سامان کے چارجز کی ادائیگی پر اختلاف کے بعد مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ تاہم پولیس نے فوجی افسر کی جوابی شکایت کے تحت ایئر لائن کے عملے کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی ہے۔ واقعہ کیا ہے؟ یہ واقعہ سری نگر ہوائی اڈے کے بورڈنگ گیٹ نمبر دو پر اسپائس جیٹ کی دہلی کے لیے ایک پرواز کی روانگی سے چند منٹ قبل پیش آیا۔...
    ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اور  وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو  نے  دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور  وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو  سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال ہوا۔ ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی بیان کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی رائے کا تبادلہ کیا گیا، دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ Ansa Awais...
    کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بے مثال تیزی دیکھی گئی جس نے تمام سابقہ ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کا بھرپور اعتماد نظر آیا اور خریداری کے رجحان میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ بیالیس ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی ہنڈرڈ انڈیکس میں گیارہ سو سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ بیالیس ہزار ایک سو چوہتر پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو ملکی مالیاتی منظرنامے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس سے قبل گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان...
    بھارت میں جہاز کی پرواز کے دوران مسلمان مسافر پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ شخص غائب ہوگیا تھا، جس کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ وائرل ویڈیو کے مطابق ممبئی سے کولکتہ جانے والی پرواز میں ایک مسافر کو پینک اٹیک (شدید گھبراہٹ) ہوا تھا، اس دوران اسے دوسرے مسافر نے تھپڑ مارا۔ اس واقعے کے بعد وہ شخص لاپتہ ہوگیا تھا، جسے اب ریاست آسام کے ضلع برپیٹا کے ریلوے اسٹیشن سے بازیاب کرلیا گیا ہے۔ تشدد کے شکار 32 سالہ حسین احمد مجمدار کا تعلق آسام کے ضلع کاچر سے ہے، جس کا صدر مقام سلچر ہے۔ وہ جمعرات کو ممبئی سے کولکتہ کےلیے انڈیگو کی پرواز 6E-138 پر سوار ہوا اور اگلے دن وہاں...
    سی ڈی اے ، نا کوئی میرٹ نا کوئی ضابط،، جس پر دل آیا عہدہ دیدیا،من پسند جونئیر آفیسران کی سینئرپوسٹوں پر تعیناتی معمول بن گئی ، آئی ٹی مینجر کو خلاف کیڈر ایڈیشنل ڈائریکٹر کا چارج سونپ دیا گیا ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں من مانیاں عروج پر ،، موجودہ چیئرمین کے دور میں جونئیر آفیسران کو سینئرپوسٹ پر لگا کر کارہائے خدمات سرانجام دلوائی جا رہی ہیں ،، یاد رہے سروس رول کے مطابق اٹھارہ اسکیل کا سئینر موسٹ آفیسر ہی ڈپٹی ڈجی تعینات ہو سکتا ہے جبکہ بیس اسکیل سے کم کا آفیسر کسی صورت ڈی جی تعینات...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2025ء ) ملک میں کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث ایک ایسا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے جس میں شامل ملزمان موبائل فون چھین کر انہیں کارگو کمپنیوں کے ذریعے پارسل کی شکل میں پشاور سمگل کرتے تھے، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث اس منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال رؤف کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2...
    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو تحریک تحفظِ آئین پاکستان نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔ خط محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے بھیجا گیا۔خط کے متن کے مطابق شوگر انڈسٹری میں غیرقانونی پالیسیوں اور اقدامات پر کڑا احتساب ہونا چاہیے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بتایا گیا کہ 300 بلین روپے سے زائد کی کرپشن ہوئی۔جنوری سے چینی کی قیمت تشویشناک حد تک 200 روپے فی کلو دیکھ رہے ہیں، قلت کے باوجود جولائی 2024ء اور مئی 2025ء کو7 لاکھ 65 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔خط میں چیف جسٹس کو معاملہ 3 رکنی ججز کمیٹی کو ریفر اور ازخود نوٹس لینے کا، تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے...
    روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں شدت آ گئی ہے، یوکرین کے ایک ڈرون حملے نے روس کے بحیرۂ اسود کے تفریحی شہر سوچی کے قریب ایک بڑے آئل ڈپو کو نشانہ بنایا، جس سے وہاں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ روسی حکام کے مطابق، کراسنوڈار ریجن کے گورنر وینیامین کوندراتیو نے ٹیلیگرام پر تصدیق کی کہ ڈرون کا ملبہ ایندھن کے ایک ٹینک سے ٹکرا گیا، جس کے بعد 127 فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہو گئے۔ واقعے کے باعث سوچی ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔ ادھر، یوکرین کے جنوبی شہر میکولائیف میں روسی میزائل حملے نے کئی رہائشی گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے...
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر ایک بار پھر حملے کی کوشش کی گئی۔ پیر کی صبح کولپور کے قریب ریلوے ٹریک کی کلیئرنس کے لیے بھیجے گئے پائلٹ انجن پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد ریلوے حکام نے ٹرین کو دوزان ریلوے اسٹیشن پر روک دیا۔ ریلوے حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق، جعفر ایکسپریس کے سفر سے قبل کوئٹہ سے سبی تک ایک پائلٹ انجن ٹریک کی جانچ کے لیے چلایا جاتا ہے تاکہ کسی ممکنہ تخریب کاری سے بچا جا سکے۔ لیویز ذرائع کے مطابق، پیر کی صبح دوزان کے قریب واقع ٹنل نمبر 16 کے قریب پائلٹ...
    نیوزی لینڈ میں پولیس نے ایک 27 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جس کے سوٹ کیس سے 2 سالہ بچی زندہ برآمد ہوئی۔ یہ واقعہ اتوار کے روز اُس وقت پیش آیا جب وانگاری سے آک لینڈ جانے والی بس قصبہ کائیواکا میں رکی۔ بس ڈرائیور کو خاتون کے رویے اور بیگ کی حرکت پر شک ہوا، جس پر بیگ کھولا گیا تو اس میں صرف ڈائپر پہنی ہوئی بچی موجود تھی جو قریباً ایک گھنٹہ سے بند رہی تھی۔ مزید پڑھیں: فرانس میں قیدی رہا ہونے والے دوست کے بیگ میں چھپ کر جیل سے فرار ہوگیا پولیس کے مطابق بچی کا جسم بہت گرم تھا لیکن وہ محفوظ ہے اور طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا...
    شیخ خاندان کے ان مقتولین کو بندوق کی نوک پر پکڑا گیا اور حسن محمد شیخ کے گھر کے اندر گولیاں ماری گئیں۔ ہائی کورٹ کی مداخلت اور سی بی آئی انکوائری کے باوجودیہ کیس دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے چل رہا ہے لیکن انصاف نہیں مل رہا۔ اسلام ٹائمز۔ سیلان پونچھ قتل عام کے متاثرین ابھی تک انصاف سے محروم ہیں جس میں بھارتی فوجیوں نے 3 اور 4 اگست 1998ء کی درمیانی شب کو ضلع پونچھ کے علاقے سیلان میں 11 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 19 افراد کو گولیاں مار کرشہید کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ بہیمانہ قتل عام بھارتی فوج کے 9 پیرا یونٹ کے اہلکاروں نے اسپیشل پولیس آفیسرز کے ہمراہ ایک...
    وزارت خارجہ پاکستان نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت کی اشتعال انگیز کارروائی کی سخت مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں اسرائیلی آبادکاروں، جن میں سینئر وزرا، سرکاری اہلکار اور کنیسٹ کے ارکان شامل تھے، نے قابض اسرائیلی فورسز کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی کی۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ “ٹیمپل ماؤنٹ ہمارا ہے” جیسے بیانات اور اسرائیلی وزرا کی موجودگی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عالمی سطح پر مذہبی جذبات کو بھڑکانے اور حالات کو مزید کشیدہ کرنے کی کوشش ہیں۔ مزید پڑھیں: مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اشتعال انگیزیاں اور اسکول تباہ کرنے پر پاکستان کی...
    امدادی سامان سے بھرا ٹرکوں کا ایک قافلہ غزہ کی پٹی میں داخل ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز غزہ گزشتہ روزا:مدادی سامان سے بھرا ٹرکوں کا ایک قافلہ مصر سے روانہ ہوا اور رفح کراسنگ کے راستے غزہ کی پٹی میں داخل ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ اس امدادی سامان کا اہتمام مصری ہلال احمر سوسائٹی نے کیا ہے جس میں خوراک، ادویات اور طبی سامان سے لدے درجنوں ٹرکو ں کے علاوہ ڈیزل سے لدے دو ٹینکر بھی شامل ہیں۔ یوں پانچ ماہ میں پہلی بار ایندھن لے جانے والے ٹرک رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔مصر کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھی عالمی ادارہ صحت...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے دعویٰ کیاہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو جب ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹایا گیا تو انہوں نے رابطہ کر کے بشریٰ بی بی سے ملاقات کروانے کا کہا ۔ تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک صحافی ان سے سوال کرتا ہے کہ جب جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹایا گیا تو بتایا تاہے انہوں نے تین لوگوں سے رابطہ کیا جن میں بیرسٹر شہزاد، بشریٰ بی بی اور آپ شامل ہیں۔ 5 اگست احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے،...
    بوسنیا، غزہ، اور ضمیر کی موت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال ایک ایسی دنیا میں جہاں نایاب جانوروں کو بچانے کی مہمات اور جانوروں پر ظلم کے خلاف احتجاج چند گھنٹوں میں عالمی حمایت حاصل کر لیتے ہیں، وہاں مسلمانوں کے بے رحم قتلِ عام پر مسلسل خاموشی ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ چکی ہے—چاہے وہ 1990 کی دہائی میں بوسنیا ہو یا آج کا غزہ۔ وہی معاشرے جو جانوروں کے حقوق کے لیے اخلاقی جوش و جذبے سے سرشار ہوتے ہیں، وہ اس وقت بے حس دکھائی دیتے ہیں جب مسلمانوں کی لاشیں گرتی ہیں، ان کے شہر راکھ کا ڈھیر بنا دیے جاتے ہیں، یا ان کی عورتیں فریاد کرتی...
    پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے 21 سالہ ڈاکٹر عائشہ کو قتل کردیا جب کہ  چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا۔ جھنگ میں غیرت کے نام پر قتل 21 سالہ ڈاکٹر عائشہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے نکاح کیا تھا، اہلخانہ ناراض تھے، بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔ ادھر تیزاب گردی کا واقعہ تھانہ مسن کی حدود میں پیش آیا، نامعلوم شخص رات کے وقت گھر میں گھس آیا، سوئی ہوئی طالبہ پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ طالبہ جھلس گئی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ دونوں کیسز پر ڈی پی او جھنگ سے رپورٹ طلب کر...
    کراچی کی سٹی کورٹ میں سینیئر سول جج سینٹرل ظہیر حسین منگی نے شادمان نالے میں موٹر سائیکل گرنے سے خاتون اور 2 ماہ کے بچے کی ہلاکت پر متاثرہ شہری کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹی وسطی کو مجموعی طور پر 99 لاکھ روپے سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ریکارڈ سے واضح ہے کہ حادثہ فریقین کی غفلت کا نتیجہ تھا، کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی اپنے عوامی فرائض کی ادائیگی میں مکمل طور پر ناکام رہیں، اور انہوں نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات نہیں کیے۔ یہ بھی پڑھیں:لیاری...
    راولپنڈی: معروف سیاسی شخصیت فرخ کھوکر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک موقع پر مبینہ طور پر اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اور ان کی رہائی حمزہ شہباز شریف کی فون کال پر عمل میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ اپنی زندگی کو خطرے میں محسوس کر رہے تھے اور اگر سیاسی مداخلت نہ ہوتی تو وہ شاید بچ نہ پاتے۔ فرخ کھوکر نے دعویٰ کیا کہ وہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنے، ان کے والد کو علاج کے لیے باہر نہیں لے جانے دیا گیا، اور ان کے خاندان کو جنازوں میں شرکت سے بھی روکا گیا۔ انہوں نے پولیس کے ‘ماورائے عدالت اقدامات’ پر بھی بات کی، لیکن...
    2 درجن کے قریب مسلح افراد نے زرد غلام جان منگوچر گرڈ اسٹیشن پر حملہ کر دیا، جس کے دوران انہوں نے کنٹرول روم اور دیگر آلات کو شدید نقصان پہنچایا اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے عملے اور سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنالیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کیسکو کے حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ تقریباً 20 مسلح افراد نے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن پر حملہ کیا، جس سے گرڈ اسٹیشن کو شدید نقصان پہنچا۔ مسلح افراد نے سیکیورٹی گارڈز سے 12 بور رائفل چھین لی اور اسٹیشن کے عملے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناتے ہوئے عمارت میں توڑ پھوڑ کی۔ کیسکو کے ترجمان کے مطابق ملزمان نے گرڈ اسٹیشن کے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی جریدے ’ دی اکانومسٹ‘ نے اپنے آرٹیکل میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی پاک امریکہ تعلقات میں کوششوں کو سراہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی ، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ، پاکستان سے تجارتی معاہدہ اور صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ۔ آرٹیکل کے مطابق امریکہ پاکستان کے ساتھ اسلحہ و انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر کام کر رہاہے ، یہ امریکی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے  ، امریکی حکام...
    بھارت میں ووٹ مانگنے سے پہلے ووٹر ہی مٹا دیے گئے  جب کہ مودی راج میں اقلیت ہونا سب سے بڑا جرم بن چکا ہے۔ مودی کا الیکشن پلان بے نقاب ہوگیا جب کہ  ووٹر لسٹ سے اقلیتوں کا منظم اخراج جاری ہے، بہار میں الیکشن سے قبل لاکھوں اقلیتی ووٹرز کو فہرست سے باہر کردیا گیا۔ ہندوتوا ایجنڈے کے تحت بہار میں ایس آئی آر کے نام پر ووٹر لسٹ کی چھانٹی کرتے ہوئے لاکھوں مسلمانوں، دلتوں اور غریبوں کو فہرست سے باہر کر دیا گیا۔ دی ٹریبیون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بہار میں مسلم اکثریتی اضلاع سے ووٹرز کے ناموں کا بڑے پیمانے پر اخراج کردیا گیا، اقلیتی آبادی والے اضلاع میں ووٹر لسٹ سے ناموں کی غیر معمولی...
    ہندوتوا نظریے پر چلنے والی بھارتی ظالم مودی سرکار کا جنگی جنون تمام حدیں پار کر گیا۔ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی جنگی جنون میں پاگل ہو چکے ہیں، جو ایک بار پھر  خطے کو  عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ مودی سرکار  کے نام نہاد’’آتم نربھر بھارت‘‘ کے پیچھے چھپی ایک اور مذموم عسکری سازش بے نقاب  ہو گئی ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کی ہتھیار بندی اور جنگی مشقوں میں اضافہ خطے میں علاقائی استحکام  کے لیے بڑا خطرہ بن  چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  انڈین آرمی نے 212 عدد 50 ٹن ٹینک ٹرانسپورٹر ٹریلرز کی خریداری  کے لیے معاہدہ...
    روسی مشرقی علاقے کمچاتکا اور کرِل جزائر میں اتوار کے روز 7.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ اسی رات 600 سال بعد کرشینینیکوف نامی آتش فشاں پھٹ پڑا، جس سے 6 ہزار میٹر بلند راکھ کا بادل آسمان پر چھا گیا۔ روسی وزارت برائے ہنگامی خدمات کے مطابق، زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں میں ممکنہ سونامی کی وارننگ جاری کی گئی، تاہم کچھ دیر بعد اس وارننگ کو واپس لے لیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے اور بحرالکاہل سونامی وارننگ سسٹم نے بھی زلزلے کی شدت 7.0 بتائی ہے۔ روسی سرکاری ادارے اور ماہرین نے تصدیق کی کہ کرشینینیکوف آتش فشاں 1463 کے بعد پہلی بار پھٹا ہے۔ آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد راکھ کے بادل مشرق...
    مودی راج میں مسلم ووٹرز کا اخراج، ہندوتوا ایجنڈے کا نیا ہتھیار بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز نئی دہلی: بھارت میں عام انتخابات سے قبل بہار کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ووٹر لسٹ سے اقلیتی برادری کے لاکھوں ووٹرز کے نام منظم انداز میں خارج کیے جا رہے ہیں۔ دی ٹریبیون انڈیا کی تازہ رپورٹ نے مودی حکومت کی انتخابی حکمت عملی پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بہار کے دس اضلاع، خصوصاً مدھوبنی، مشرقی چمپارن، پورنیہ اور ستمرھی جیسے مسلم اکثریتی علاقوں میں ووٹر لسٹ سے ہزاروں نام غائب کر دیے گئے ہیں۔ مدھوبنی میں 3,52,545، مشرقی چمپارن میں 3,16,793، پورنیہ میں 2,73,920 اور ستمرھی میں 2,44,962 ووٹرز کے فارم جمع...
    جنگی جنون میں مبتلا بھارت خطے کے امن کے لیے خطرہ بن گیا: ہتھیاروں کی خریداری اور نوجوانوں کی عسکری تربیت میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز ہندوتوا نظریے پر کاربند مودی سرکار کا جنگی جنون خطرناک حدوں کو چھونے لگا ہے۔ ایک طرف بھارتی فوج کیلئے جدید جنگی سازوسامان خریدا جا رہا ہے تو دوسری جانب نوجوانوں کی عسکری تربیت کے ذریعے پورے خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی نے 212 عدد 50 ٹن وزنی ٹینک ٹرانسپورٹر ٹریلرز کی خریداری کے لیے 224 کروڑ روپے کے معاہدے کر لیے ہیں۔ یہ ٹریلرز بھاری ٹینکوں اور دیگر جنگی گاڑیوں کی منتقلی کے...
    لوئر دیر: دہشت گردوں  کے پولیس چوکی پر حملے م یں اہل کار شدید زخمی ہوگیا جب کہ دہشت گرد کارروائی کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق  لوئر دیر کے علاقے میدان گل میں قائم پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ اور بھاری ہتھیاروں سے اچانک حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے باعث دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ حملے کے بعد پولیس کی مزید نفری جائے وقوع...
    نیشنل سٹیزن پارٹی یعنی این سی پی نے گزشتہ روز دارالحکومت ڈھاکہ کے مرکزی شہید مینار پر ایک بڑے عوامی اجتماع میں اپنا 24 نکاتی منشور پیش کیا، جس میں ایک دوسری جمہوریہ کے قیام اور منتخب آئین سازاسمبلی کے ذریعے ایک نیا آئین مرتب کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔ پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام نے منشور پڑھ کر سناتے ہوئے اعلان کیا کہ نیا بنگلہ دیش ایک ایسی ریاست ہوگی جو مختلف زبانوں، ثقافتوں اور نسلی شناختوں کو تسلیم کرے گی، اور جہاں برابری، انسانی وقار اور سماجی انصاف کو بنیادی اصول بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں جاتیہ ناگورک پارٹی کا آغاز، نئے آئین سمیت ’دوسری جمہوریہ‘ کا مطالبہ ان کا کہنا تھا کہ یہ...
    بھارتی فوجی افسر نے ایک شخص کا جبڑا توڑ ڈالا، دوسرے شخص کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا۔  ایئر لائن نے بھارتی فوجی افسر کے اس عمل کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سری نگر ایئر پورٹ پر بھارتی فوجی افسر نے اضافی سامان کی فیس مانگنے پر ایئر لائن کے عملے کو پیٹ ڈالا۔ فوجی افسر لیفٹیننٹ کرنل رتیش کمار سنگھ کے تشدد سے عملے کے 4 ارکان زخمی ہوئے۔ بھارتی فوجی افسر نے ایک شخص کا جبڑا توڑ ڈالا، دوسرے شخص کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا۔  ایئر لائن نے بھارتی فوجی افسر کے اس عمل کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ تشدد کرنے والے بھارتی فوجی افسر کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا...
    پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کے لیے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور  سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کے لیے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا، عبدالقیوم نیازی کو گرفتاری کے بعد میرپور منتقل کر دیا گیا ہے۔ سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست 2021ء سے 14 اپریل 2022ء تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہے۔
    اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کیلئے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے بتایاکہ ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا۔ ڈی آئی جی لیاقت چوہدری کے مطابق عبدالقیوم نیازی کو 16ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا اور ان کی گرفتاری ڈپٹی کمشنر کے حکم پر عمل میں لائی گئی۔سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی دو روزہ دورے پر بھمبر پہنچے تھے۔ خیال رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست2021 ء سے 14 اپریل2022 ء تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہے ہیں۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں اور زہریلی دھاتوں سے پاک کرنے کیلئے میگا آپریشن کا حکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں انڈسٹریل یونٹس اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماحول کے تحفظ (ای پی اے) کے ادارے کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ، آبپاشی، واسا، انڈسٹری، صحت، ایل ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ محکمے مل کر میگا آپریشن کریں گے، پنجاب بھر میں نہروں اور نالوں کا معائنہ ہوگا، ماحول کا عالمی معیار قائم کیا جائے گا۔صوبے بھر میں اس حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر...
    12 سال سے کم عمر مسلم بچے دوران کھیل اسرائیلی فوج کی درندگی کا شکار میڈیکل رپورٹس کے مطابق95 فیصد بچوں کا براہ راست قتل،رپورٹ اسرائیلی فوج کی جانب سے بچوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف، 95 فیصد بچوں کو سر یا سینے میں گولی ماری گئی،غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے متعلق ایک چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی اکثریت کو سر یا سینے میں گولیاں ماری گئیں۔یہ انکشاف برطانوی میڈیا کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 160 سے زائد کیسز کا جائزہ لیا گیا جن میں میڈیکل رپورٹس، عینی شاہدین کی گواہیاں، اور تصاویر کو بنیاد...
    گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ جناح کی حدود میں 26 فٹ بازار کے قریب ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر دو سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ طور پر زیادتی کا شکار ہونے والی معصوم بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔ متن ایف آئی آر کے مطابق گھر میں بچیاں کھیل رہی تھیں اور ان کی والدہ سو رہی تھی کہ نامعلوم ملزم گھر میں گھسا اور 2 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق بڑی بچی جو کہ...
    فائل فوٹو کراچی میں ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بنگلے میں گھس گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 2 ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر رہائشی بنگلہ کی دیوار توڑتا ہوا بنگلے میں جا گھسا جس کے نتیجے دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ رمضان اور 29 سالہ ارشد کے ناموں سے کی گئی۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے باعث بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا جبکہ ٹرالر کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔ٹریفک پولیس کی جانب سے لفٹر طلب کرکے ٹرالر کو بنگلے سے ہٹاکر تھانے میں منتقل کردیاگیا ہے اور حادثے...
    غزہ میں اکیس ماہ سے جاری جنگ میں 72,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 100,000 زخمی ہو چکے ۔ غذائی قلت سے بچوں کی اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ ہفتوں میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے غزہ کے مایوس اور بھوکے لوگوں کی تقریباً 900 اموات ریکارڈ کی ہیں جب وہ کھانا اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ زیادہ تر ایجنسیوں کا تعلق غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کے زیر انتظام چلتے نجی امدادی مراکز سے ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی، UNRWA کی کمیونیکیشن کی ڈائریکٹر ، جولیٹ توما جنگ کے دوران اور اس سے پہلے کئی بار غزہ کا دورہ کر چکی ہیں اور...
    کراچی: ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بنگلے میں گھس گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 2 ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر رہائشی بنگلہ کی دیوار توڑتا ہوا بنگلے میں جا گھسا جس کے نتیجے میں ٹریلر میں ڈرائیور سمیت 2 افراد پھنس گئے جبکہ دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، زخمی ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ رمضان اور 29 سالہ ارشد کے ناموں سے کی گئی۔
    وجے بھٹ اور میوزک ڈائریکٹر شنکر ویاس ایک فلم بنا رہے تھے ۔ 1943کا زمانہ تھا۔ شنکر میوزک ڈائریکٹر تھے اور وجے بھٹ پروڈیوسر ۔ فلم کا نام رام راجیا تھا ۔ دونوں مل کر اس زمانے کے مشہور گائیک ’’کے سی ڈے‘‘ کی خدمت میں حاضر ہوئے کہ اس فلم کے لیے گانے گائیں ۔ کے سی ڈے کا طوطی بولتا تھا، کمال کے سنگر تھے۔ نابینا تو تھے مگر خدا نے ان کی آواز میں اتنا سوز بھر دیا تھا کہ ان کے گائے ہوئے گیت امر ہو جاتے تھے ۔ کے سی ڈے ایک درویش صفت آدمی تھے ، انھوں نے انکار کر دیا ۔ اس کی وجہ بڑی دلچسپ ہے ۔ اس وقت تک گانوں کی...
    پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سمّنی سے بھمبر آ رہے تھے کہ انہیں راستے سے حراست میں لیا گیا، ان کے 9 مئی کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سردار قیوم نیازی آزاد کشمیر سمّنی سے بھمبر آ رہے تھے کہ انہیں راستے سے حراست میں لیا گیا، عبدالقیوم نیازی کے 9 مئی کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے 5 اگست کو دی گئی احتجاج کی کال کے باعث پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے بھی...
    راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں شادی شدہ خاتون کو قتل کر کے لاش قبرستان لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔مقتولہ سدرہ عرب کو 17 جولائی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا، اس کی لاش کو قبرستان لانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ’جیو نیوز‘ کو مل گئی۔ راولپنڈی: جرگے کے سربراہ نے شادی شدہ لڑکی کو قتل کرایا، پھر خود اس کا جنازہ پڑھایاپولیس کے مطابق قتل کا فیصلہ جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے دیا تھا، لڑکی کو 17 اور 18 جولائی کے درمیانی رات گلا دبا کر قتل کرکے دفنایا گیا۔ فوٹیج میں مقتولہ کو لوڈر رکشہ میں قبرستان لاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، بارش...
    —فائل فوٹو  بلوچستان کی صوبائی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ ہو گیا، آئندہ چند روز میں کئی صوبائی وزراء کے محکمے تبدیل اور کچھ سے وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ صحت بلوچستان بخت کاکڑ، وزیرِ زراعت علی حسن زہری کے محکمے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیرِ آب پاشی بلوچستان صادق عمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی ظہور بلیدی اور عاصم کرد گیلو سے بھی وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے پانچوں مشیروں کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بلوچستان حکومت کے 2 مشیروں کے محکمے تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ زرک مندوخیل کو بلوچستان کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع...
    جشن آزادی کے سلسلے میں پنجاب بھر میں قومی پرچموں کی بہار آ گئی، گلیاں، بازار، چوک چوراہے اور راستے خوبصورتی سے سجا دیئے گئے، جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا، عوام کی بڑی تعداد جشن آزادی پر خوبصورت سجاوٹ دیکھنے سڑکوں پر نکل آئی، بچے جشن آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔ 79ویں جشن آزادی کی تقریبات منانے کے دوسرے دن پنجاب میں تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر جشن آزادی کی رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ جشن آزادی کے سلسلے میں پنجاب بھر میں قومی...
    کراچی: معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں نامزد پولیس اہلکار تقدیر اعظم آفریدی نے اپنے ویڈیو بیان میں ان کے خلاف کیس کو بے بنیاد اور ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فریقین میں صلح کرائی تھی لیکن مقتول نے فیصلے کے باوجود قانونی کارروائی جاری رکھی۔ پولیس اہلکار تقدیر آفریدی نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح طور پر ایک شخص کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو ان کے مطابق اصل ملزم ہے۔ تقدیر آفریدی نے کہا کہ ایف آئی آر میں ان سمیت ان کے خاندان کے 7 بے...