2025-05-11@02:48:00 GMT
تلاش کی گنتی: 511
«اڈیالہ جیل نے»:
(نئی خبر)
حکومت نے اسپیکر کے پیغام کے بعد اڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا اہتمام کیا ہے، ترجمان قومی اسمبلی
ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ حکومت نے اسپیکر کے پیغام کے بعد اڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا اہتمام کیا ہے۔ حکومت نے آج اتوار دن اڑھائی بجے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات بارے اسپیکر آفس کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کے حوالے سے آبزرویشن جاری کی ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ فریقین میں تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں اسپیکر سردار ایاز صادق کا کلیدی کردار ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے متعدد مواقع پر حکومت اور اپوزیشن کو تعمیری اور مثبت بات چیت کی تجویز دی۔ مزید پڑھیں: خواجہ آصف اور مریم نواز مذاکرات ناکام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،...
پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ آج دن ڈھائی بجے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان سے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی ملاقات کرے گی، ملاقات میں اسد قیصر، علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، سلمان اکرم راجہ اور ناصر عباس موجود ہوں گے۔ اس سے قبل اسد قیصر اور عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرانے کی درخواست دی۔ یہ بھی پڑھیے:خواجہ آصف اور مریم نواز مذاکرات ناکام کرنے کی کوشش...
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل فتنہ نے فائنل کال دی تو وہ مس کال ثابت ہوئی۔ شاہدرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ سول نافرمانی کر کے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔ اڈیالہ جیل فتنہ نے فائنل کال دی تو وہ مس کال ثابت ہوئی۔ ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال کے باوجود اضافہ ہوا اور بیرون ملک سے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر آئی۔ عظمی بخاری نے کہا کہ ایک شخص کی سازش ہے کہ اداروں اور ملک کو نقصان پہنچانا ہے۔ ادھر تو پھونکوں تعویزوں اور...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کسی کو سمجھانے کےلیے اڈیالہ جانا پڑا تو ملک کے لیے جائیں گے۔ جو اڈیالہ جیل میں قید ہے اس کے لیے بھی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ گورنرز سمٹ سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ اڈیالہ کا قیدی جو کر رہا ہے اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اس سے ملک کا نقصان ہورہا ہے۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاکستان اور فورسز کو بدنام کرنے میں اڈیالہ کے قیدی کا کردار ہے۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان کی 21 ماہ قید کے دوران کتنے روپے خرچ ہوئے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی پر خطیر رقم خرچ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے اڈیالہ جیل میں 21 ماہ قید کے دوران 55 کروڑروپے کے اخراجات ہوئے، بانی پی ٹی آئی کے کم وبیش 630 یوم جیل میں قید کے دوران پراسیکیوشن کی مد میں 38 کروڑ، سیکیورٹی کی مد میں 8 کروڑ جبکہ کھانے سمیت دیگر انتظامات کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جاچکی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بیرک کی...
اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و عوامی امور رانا ثنا نے کہا ہے کہ حکومت کو گلگت بلتستان کے لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑا مسلہ ہے ، حکومت اس مشکل میں گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے،گلگت بلتستان کے فنڈز جلد ریلیز کیے جائیںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ مسئلے کے حل کے لیے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں راناثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل کرنے پر بات ہوسکتی ہے، سیاسی قوتوں کے درمیان مذاکرات ناگزیر ہیں، کسی بات پر سمجھوتا...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل کرنے پر بات ہوسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 26 نومبر کو عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، اگر کسی نے یہ بات کی ہے تو اپنے پاس سے کی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان تحریک انصاف کے تحریری مطالبات میں کیا ہوگا؟ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی مختلف کیسز میں ان کا جیل ٹرائل ہورہا ہے، ورنہ ان کو پیشی کے لیے اگر انسداد دہشتگردی اور دیگر عدالتوں میں لایا جائے...
عمران خان: فوٹو فائل اڈیالہ جیل میں ڈیڑھ سال میں پہلی مرتبہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کیلئے مقرر دن پر کوئی ملنے نہیں آیا، ملاقات کا دن ہونے کے باوجود کوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے نہیں آسکا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات کیلئے نہ پہنچ سکا۔مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن بھی اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے نہیں پہنچا، منگل اور جمعرات بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات کا دن مقرر ہے، جیل مینوئل کے مطابق آج ملاقاتوں کا وقت بھی ختم ہوگیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہپاکستان...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے اڈیالہ جیل میں 21 ماہ قید کے دوران 55 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔نجی ٹی وی ہم نیوز انویسٹی گیشن ٹیم کو حکومتی ذرائع سے معلوم ہوا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان لگ بھگ 520 دنوں سے جیل میں ہیں اور ان کے خلاف 188 مقدمات فائل کئے گئے ہیں جن میں سے 4 انویسٹی گیشنز اور انکوائریز نیب میں ہیں۔عمران خان کے خلاف 12 انویسٹی گیشنز ایف آئی اے میں ہیں جبکہ ملک بھر کے 70 پولیس سٹیشنز میں 172 کریمنل مقدمات ہیں۔سرکاری حکام نے مزید بتایا کہ حکومت نے جیل میں عمران خان پر 55 کروڑ روپے خرچ...
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں تعمیراتی کام کے دوران لفٹ گرنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق جیل کالونی میں تعمیراتی کام کے دوران لفٹ گر گئی۔ لفٹ کرنے سے ایک مزدور جاں بحق اور2 مزدور شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق مزدور غلام مصطفیٰ کا تعلق کا تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔ حادثے کے بعد کام بند کردیا گیا ہے۔