2025-05-24@05:28:43 GMT
تلاش کی گنتی: 22555
«پاکستان میں معاشی»:
(نئی خبر)
بیجنگ : چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ بدھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ بطور مضبوط دوست چین ہمیشہ کی طرح اپنی قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے، انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور چین پاک ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرتا رہے گا ۔انہو ں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ساتھ مل کر چین پاک اقتصادی راہداری کو آگے بڑھانا ہے اور صنعت، زراعت ، توانائی اور کان کنی ، انسانی قوتوں کی ترقی،انسداد ہشت گردی اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو...
بھارت جو ہمیشہ سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث رہا ہے، اب اس کے حمایت یافتہ دہشتگرد مذہبی لبادے کی آڑد میں پاکستان میں دہشتگردی کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر دہشتگردی اور مساجد کی بے حرمتی میں ملوث ہیں۔ یہ دہشتگرد نہ صرف شریعت بلکہ انسانی قوانین کی بھی مسلسل خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔ بھارتی حمایت یافتہ یہ دہشتگرد مساجد کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے تقدس پامال کرتے ہیں، یہ عناصر مسجد میں جوتے پہن کر گھومتے ہیں اور اندر سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ بھی کرتے ہیں۔ بھارتی حمایت یافتہ...
سعودی عرب یا امارات میں پاک بھارت مذاکرات ہوسکتے ہیں جس میں امریکا بنیادی کردار ادا کریگا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے لئے سعودی عرب اور یو اے ای میں سے کسی ایک مقام کا تعین کریں گے، مذاکرات کے دوران امریکا بنیادی کردارادا کرے گا، بھارت کے ساتھ غیرجانبدار مقام پر کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی پر بات ہوگی، اسرائیل نے جنگ کے دوران بھارت کی بھرپور مدد کی لیکن ہم نے فتح پائی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے سینئر صحافیوں نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی کے...
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 21 مئی ۔2025 )پاکستان، چین اور افغانستان نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا ہے رپورٹ کے مطابق یہ اتفاق رائے تینوں ممالک کے درمیان چین کے دارلحکومت بیجنگ میں منعقدہ اعلی سطح کے اجلاس میں کیا گیا .(جاری ہے) ذرائع کے مطابق سہہ فریقی اجلاس میں پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار، چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور افغانستان کے وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے شرکت کی اجلاس میں سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا گیا اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کی اور خطے میں استحکام، باہمی تعاون، اقتصادی روابط، اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی...
نیویارک/واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 21 مئی ۔2025 )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے، جو خطے کے امن اور استحکام کے لیے شدید خطرات پیدا کر رہی ہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی بحری سلامتی سے متعلق مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ ایک بڑی طاقت غیر محدود علاقائی بالادستی کے خواب دیکھ رہی ہے، جو بحری توسیع پسندی اور اہم آبی راستوں پر مکمل غلبہ حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے.(جاری ہے) سفیر عاصم افتخار نے خبردار کیا کہ بھارت نہ صرف اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو آگے بڑھا رہا ہے بلکہ وہ...
پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی آئی سی سی چیمئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایڈیشن بن گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی نے 2017 کے ایڈیشن کے مقابلے 19 فیصد ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا، حیران کُن طور پر میزبان پاکستان کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے باوجود 368 بلین گلوبل ویونگ منٹ ریکارڈ ہوئے۔ ٹورنامنٹ میں اوسطاً 308 ملین دیکھنے والے منٹ فی اوور تھے، جو کہ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ سے ابتک سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایونٹ ہے، چیمپئینز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں منعقد ہوا اور بھارت نے نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں تھی۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی فائنل...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 19 مئی 2025 کو ضلع شمالی وزیرستان کے میر علی کے علاقے میں ہونے والے افسوسناک واقعے میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے من گھڑت اور گمراہ کن الزامات پھیلائے گئے جن میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: شمالی وزیرستان: میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر نے ان الزامات کو بے بنیاد اور منظم پروپیگنڈہ مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی جاری انسداد دہشتگردی کارروائیوں...
جنیوا میں جاری ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے بھارت اور اسرائیل کی جارحیت کو عالمی صحتِ عامہ کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان صحت کے عالمی ایجنڈے سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھارتی جارحیت میں معصوم بچوں سمیت شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، اور یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو ان اقدامات پر جواب دہ ٹھہرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پانی کو ہتھیار کے...
— فائل فوٹو وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا 3 روزہ دورۂ چین کامیابی سے مکمل ہوگیا، دونوں ممالک نے عالمی و علاقائی امن و ترقی کے مشترکہ ویژن کو آگے بڑھایا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا دورۂ چین 19 سے 21 مئی تک جاری رہا۔ اسحاق ڈار کی چینی وزیرِ خارجہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیالترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی خود مختاری کے دفاع پر چین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نے آہنی دوستی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے عالمی و علاقائی امن و ترقی کے مشترکہ ویژن کو آگے بڑھایا۔
پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن میں واپس آ گئے ہیں: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آگئے، دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز میں اتفاق ہوگیا ہے۔ سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی تیسرے ملک کی مذاکرات میں شرکت پر آمادہ نہیں، جب بھی مذاکرات ہوں گے دونوں ممالک کے ڈی جی ایم او بات کریں گے، جنگ مستقل حل نہیں دیرپا امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے 4 اہم نکات شامل ہونگے،...

پاکستان نے اپنے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں شفافیت دکھائی، کیا بھارت اتنی دیانتداری کا مظاہرہ کر رہا ہے؟ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں شفافیت دکھائی، کیا بھارت اتنی دیانتداری کا مظاہرہ کر رہا ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ہے اور پاکستان کا ذمہ دارانہ عسکری مؤقف ہے ،پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن کا داعی ہے ۔پاکستان کی مسلح افواج نے پھر بھارت کو مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔ گھوٹکی میں نامعلوم افراد نے بھینس کی زبان کاٹ دی نیویارک ٹائمز سے گفتگو...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور چین کے عوام اور قیادت کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، پاکستان "ون چائنا" پالیسی کے اصولی مؤقف کا مضبوط حامی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں، پاکستان اور چین آہنی بھائی اور تزوایراتی تعاون شراکت داری میں بندھے ہیں، پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی ہے، ہر مشکل...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے لئے سعودی عرب اور یو اے ای میں سے کسی ایک مقام کا تعین کریں گے، مذاکرات کے دوران امریکا بنیادی کردارادا کرے گا، جنگ کے دوران اسرائیل کے لوگ بھارت میں موجود تھے لیکن ہم نے فتح پائی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی کے لئے قطعاً کوئی درخواست نہیں کی تھی، اگر ہم نے جنگ بندی کی درخواست کی ہوتی تو عالمی برداری بتا دیتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈی جی ملٹری آپریشنز کی گفتگو میں یہ طے پایا کہ دونوں ممالک کی افواج جنگ سے پہلی پوزیشن پر جائیں گی، دونوں ممالک...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قتل و غارت گری فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی و ی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں خطے میں امن واستحکام کی کوششوں کیلئے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پوری آبادی کو قحط جیسے خطرے کا سامنا ہے، اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی کی اسرائیلی مہم کو فوری ختم کروائے، فلسطینیوں کو بلارکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔ بھارت...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر اور پانی سمیت 4 اہم نکات پر گفتگو ہو گی۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ جنگ میں کسی کی جیت ہوتی ہے تو ایک کی ہار ہوتی ہے، جنگ مستقل حل نہیں دیرپا امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی خوب مدد کی، سری نگر اور دیگر مقامات پر بھارت نے اسرائیلی ہتھیار استعمال کئے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی دہشت گردی سے متعلق مذاکرات ہوئے دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2025ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک لمیٹڈ کو ڈیجیٹل بینکوں کے لائسنسنگ اور ریگولیٹری فریم ورک کے تحت پائلٹ آپریشنز شروع کرنے کے لیے محدود بینکاری لائسنس جاری کر دیا گیا ۔ یہ منظوری رقمی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، جس کا مقصد پاکستان کا پہلا مکمل شریعت کے مطابق ڈیجیٹل ریٹیل بینک بنانا ہے، جو صارفین کی مالی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ان کے لیے ایک آسان، حقیقی ، اور جامع بینکاری کا تجربہ فراہم کرے گا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈیجیٹل بینکوں کا لائسنسنگ اور ریگولیٹری فریم ورک جدیدیت کو فروغ دینے، صارفین کے لیے مالی رسائی کو بہتر بنانے، اور محفوظ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی20 میچز کی سیریز کے میچز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا میچ اتوار، یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ مزید پڑھیں: بنگلادیش نے نئے شیڈول پر بھی اعتراض اٹھادیا بنگلادیشی ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی، سیریز سے قبل 26 اور 27 مئی کو ٹیم پریکٹس سیشنز میں حصہ لے گی۔ مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم،...
گرین ہاؤس گیسز سے درجہ حرارت میں اضافہ، پاکستان کو سالانہ 4 ملین ڈالر کا نقصان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(ارمان یوسف) چیئرمین سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق سینیٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا،این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں این ڈی ایم اے حکام نے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ملک میں گرین ہاؤس گیسز کے اخراج سے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور 2025 میں شدید موسمیاتی تبدیلیاں ریکارڈ کی گئیں۔ حکام نے آگاہ کیا کہ ان تبدیلیوں کے باعث سالانہ...
پی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی اتنی بڑی جنگ نہیں تھی کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا جائے، اگر عمران خان کہیں کہ پاکستان کو چھوڑو مجھے رہا کرا دو تو میں بھی پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہوں گا۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک سے باہر جانے کے لیے بات اور ڈیل کرتے تھے، عمران خان پاکستان کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کا بڑا مسئلہ یہ کہ یہاں صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد نہیں ہوتا جس پارٹی کو عوام منتخب کرتی ہے اسے حکومت نہیں کرنے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تجارت سمیت 4 اہم معاملات پر باضابطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز میں حالیہ رابطے کے بعد پاکستان اور بھارت زمانۂ امن کی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں، جو خوش آئند پیشرفت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات کے ایجنڈے میں کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی کے موضوعات شامل ہوں گے۔ ان کے مطابق بات چیت کے لیے دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر کسی غیر جانبدار مقام پر ملاقات کریں گے، تاہم بھارت کی طرف سے تاحال کسی تیسرے ملک میں باضابطہ مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر نہیں کی...
بلوچستان دہشت گردانہ حملہ، پاکستان کا بھارت پر الزام پاکستانی اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات پاکستانی سالمیت کے دفاع کی حمایت کرتے ہیں، چینی وزیرخارجہ بلوچستان دہشت گردانہ حملہ، پاکستان کا بھارت پر الزام بدھ کے روز بلوچستان میں ایک اسکول بس پر ہوئے خودکش کار بم حملے کا الزام پاکستان کی جانب سے بھارت پر عائد کیا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اس حملے کو ’’بزدلانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی اور اسے بلوچستان میں بھارت کے پراکسی گروپ بلوچستان لبریشن آرمی نے انجام دیا۔ یہ بات اہم ہے کہ بلوچستان میں حالیہ کچھ عرصے میں علیحدگی پسند...
نئی اتھارٹی کے قیام سے 25 ارب ڈالر کی غیر رسمی کرپٹو مارکیٹ کو ضابطے میں لایا جائے گا، جبکہ قومی اثاثوں اور حکومتی قرضوں کی ٹوکنائزیشن کو ممکن بنایا جائے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل دوڑ میں سنگاپور، یو اے ای اور جاپان جیسے ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے ملک میں ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار کیلئے "پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے اتھارٹی کے قیام کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے، جو ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کی نگرانی، ریگولیشن اور لائسنسنگ کے امور سرانجام دے گی۔ نئی اتھارٹی کے قیام سے 25 ارب ڈالر...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیرِ خارجہ سے ملاقات کی جس میں جنوبی ایشیاء کی صورتِ حال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی خود مختاری کے دفاع پر چین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا، پاکستان چین کے کلیدی مفادات پر مکمل حمایت جاری رکھے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی امن کےلیے ناگزیر ہے۔ چینی وزیرِ خارجہ چین وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی بھائی اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے، چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے اور امن کی جانب واپسی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے، اور دونوں ممالک اب “زمانہ امن” کی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں۔وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ جنگ کے دوران بھارت کو اسرائیل کی بھرپور مدد حاصل تھی، جس میں اسرائیلی ہتھیاروں اور فوجی ایڈوائزرز کی شمولیت کے واضح شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر اور دیگر مقامات پر بھارت کی جانب سے اسرائیلی اسلحہ استعمال کیا گیا۔شہباز شریف نے کہا...
ویب ڈیسک: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن کا داعی ہے اور ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ کشیدگی نہ بڑھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بات امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں کہی، جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے نور خان ایئر بیس سمیت دیگر مقامات کو نشانہ بنایا تاہم پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دفاع تک محدود رہ کر کارروائی کی۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عاصم منیر کو فیلڈمارشل بنانے کا فیصلہ مکمل حکومت کا ہے، فوج کا نہیں، عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے میں نوازشریف کی مشاورت شامل ہے۔ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعطم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر بحال ہو گیا،پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز میں اتفاق ہو گیا، پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آگئے ہیں،ان کا کہناتھا کہ حالیہ جنگ میں اسرائیل کے ہتھیار اور فوجی ایڈوائزر بھارت کی بھرپور مدد کررہے تھے،جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی بھرپور مدد کی،سرینگر، دیگر مقامات پر اسرائیلی ہتھیاروں کے استعمال کے ٹھوس...
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان سے سیریز کے نئے شیڈول پر بھی اعتراض جڑدیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی بورڈ نے کنڈیشنز سے ہم آہنگی اور پریکٹس کیلئے شیڈول تھوڑا آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ گزشتہ روز تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27، 29 اور یکم جون کی تاریخیں تجویز کیں تھی۔ نئے شیڈول کے تحت میچز 28، 30 مئی اور یکم جون کو لاہور میں ہی کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم، رضوان پھر باہر بنگلادیش کے دورے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آج دوپہر تک اجلاس میں حتمی فیصلہ کرے گا کہ سابقہ یا نئے کس...
پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اس ضمن میں حتمی فیصلہ آج کل میں متوقع ہے، جس کے بعد اس ضمن میں نوٹم جاری کیا جائے گا۔ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین کے تحت، فضائی حدود پر ایک وقت میں ایک ماہ سے زیادہ پابندیاں عائد نہیں کی جا سکتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس میں وقتاً فوقتاً توسیع کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود کی بندش: بھارت کو اب تک کتنے ملین ڈالر کا نقصان ہوچکا؟ بھارت نے 23 اپریل کو پاکستان کی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کو یکطرفہ طور پر بند کر دیا تھا،...
خضدار: بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا اسکول بس پر حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز خضدار(آئی پی ایس) خضدار میں معصوم طلبہ کو لے جانے والی اسکول بس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں تین طالبات شہید اور متعدد بچے زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی جانب سے کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ میدان جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت نے بزدلانہ کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اس حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی، جسے بلوچستان میں موجود بھارتی پراکسی نیٹ ورکس نے منطقی انجام تک پہنچایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے...
اسلام آباد: چیئرمین پی پی پی اور وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی اعلیٰ سفارتی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تب ہی ممکن ہے جب تمام متنازع مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔ وفاقی دارالحکومت میں دفتر خارجہ سے بریفنگ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری کشیدگی دونوں ممالک کے عوام اور ترقی کے لیے خطرناک ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے پانی کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا۔ بلاول بھٹو نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
آسٹریلوی کرکٹر اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایک انوکھی فرمائش کر دی۔ ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور کراچی کنگز کے آفیشل پیجز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کسی کا گالف کھیلنے کے لیے لاہور میں رایا گالف کلب سے رابطہ ہوا۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ براہ مہربانی بتائیں، ہم نے اس گالف کلب کے بارے میں بہت حیرت انگیز باتیں سنی ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے یہ بھی لکھا کہ میں کئی ہفتوں سے وہاں جا کر گالف کھیلنے کی کوشش کر...
اسلام آباد: پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو پیش کردیں۔ پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو خطوط ارسال کیے ہیں جس میں برآمدی نمو پر مبنی حکومتی ویژن برقرار رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے اپنی بجٹ تجاویز میں برآمدی مسابقت، ویلیو ایڈیشن اور لاگت میں کمی پر زور دیتے ہوئے وزیر خزانہ کی اقتصادی استحکام کی کوششوں کو سراہا۔ پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے احسن اقبال کی ای ایف ایس اسکیم کی قیادت اور اصلاحات کا بھی اعتراف کیا۔ خط میں کہا گیا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل برآمدات کیلئے حکومتی سمت کی مکمل حمایت کرتے ہیں، یقین ہے بجٹ میں فنانس...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی و اپوزیشن ارکان نے خضدار حملے کی مذمت کرتے ہوئے ملک دشمن عناصرکو شکست دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارر نے کہا کہ قوم نے انتہائی بہادری اور دلیری کیساتھ افواج پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ بزدل دشمن نے اب ہمارے بچوں پر وار کیا ۔ خضدار میں اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ اس لیے کیا گیا کیوں کہ بزدل دشمن روایتی جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ۔ دشمن اپنی پراکسی کے ذریعے ملک پر حملہ آور ہے ۔ دشمن کو کنونشنل وار فیئر میں برترین شکست ہوئی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور افغانستان نے تجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ ملاقات میں تجارت، ٹرانزٹ اور سفارتی روابط میں پیشرفت کا خیر مقدم کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماو¿ں نے تجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حالیہ دورہ کابل کا بھی حوالہ دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی مفادات کو فروغ...
راولپنڈی(اوصاف نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگار شہداء جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروقار موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز پوری قوم، پاکستان کی مسلح افواج اور خاص طور پر سول اور مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء اور سابق فوجیوں کے نام کیا۔ سی او اے ایس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کے بہادر مردوں اور خواتین...
قوم، پاک فوج کے لیے خراج تحسین ہے‘، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی:یادگارِ شہدا جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز میں ایک خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس پُر وقار موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، وطن عزیز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ ترجمان پاک فوج کے بیان کے مطابق فیلڈ مارشل نے اس اعزاز کو پوری...
جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام، بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز بنگلورو: پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کےدوران جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارناب گوسوامی کے علاوہ حکمراں جماعت بی جے پی کے شعبہ آئی ٹی کے سربراہ امیت مالویہ پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ارناب گوسوامی اور امیت مالویہ پر جھوٹی معلومات پھیلانے کا مقدمہ انڈین یوتھ کانگریس نے درج کرایا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے کہاگیا ہے کہ مالویہ اور گوسوامی نے دانستہ طور پر جھوٹی معلومات پھیلانے کی مجرمانہ...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت جسے نیا نارمل کہہ رہا ہے اسے جاری رکھنا بھارت کے حق میں بھی نہیں ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان جوہری قوتیں ہیں، جنگ چھڑی تو اثرات دو ملکوں تک محدود نہیں رہیں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کشمیر، دہشت گردی اور بھارت نے پانی کا جو مسئلہ چھیڑا ہے، اس کا حل نکالنے تک امن قائم نہیں ہو سکتا۔ وزیرِاعظم نے مجھ سے وفد لیکر دنیا میں پاکستان کا امن کا مؤقف پیش کرنے کی درخواست کی ہے: بلاول بھٹو زرداریوزیرِ اعظم شہباز شریف کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مئی 2025ء) خضدار کے ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال نے بتایا کہ آج صبح "آرمی پبلک اسکول کی بس میں مختلف مقامات سے بچوں کو سوار کر کے اسکول لے جایا جا رہا تھا کہ شہر کے قریب خودکش بمبار نے اسے نشانہ بنایا۔" بس میں تقریباﹰ چالیس بچے سوار تھے۔ پاکستان: بنوں میں فوجی اڈے پر خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ خضدار کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، تاہم شدید زخمیوں کو کوئٹہ یا کراچی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق دھماکے سے بس مکمل طور پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مئی 2025ء) بھارتی فوج نے منگل کے روز ان خبروں کی تردید کی، جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران امرتسر میں واقع سکھوں کے مقدس ترین مذہبی مقام گولڈن ٹیمپل کے اندر بھی بندوقیں اور فضائی دفاعی نظام تعینات کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کے ایک سینیئر جنرل نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ انٹرویو کے دوران گولڈن ٹیمپل کے احاطے میں فوج کو فضائی دفاعی نظام تعینات کرنے کی اجازت دینے کے لیے ٹیمپل کے سربراہ کی تعریف کی تھی۔ تاہم جب گولڈن ٹیمپل کے سربراہ نے اس کی سختی سے تردید کی تو منگل کی شام...
پاکستان میں اپنے آن لائن محبوب کی تلاش کے لیے آنے والی امریکی خاتون اونیجا رابنسن ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ اس بار وہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ نیویارک میں ایک تقریب کے دوران ملاقات کرتی نظر آئیں۔ اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اونیجا کے ساتھ ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب اونیجا رابنسن نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماہرہ خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جو ہیوسٹن، برطانیہ میں منعقدہ فلم پریمئیر کے دوران لی گئی۔ View this post on Instagram A post shared...
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت نے نور خان ایئربیس دیگر مقامات کو نشانہ بنایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کی حثیت سے خطے میں امن کا داعی ہے۔ نیویارک ٹائمز نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 7 مئی کو یکطرفہ میزائل حملے کے بعد پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دفاع تک محدود کارروائیاں کیں، پاک فضائیہ نے مؤثر جوابی کارروائی میں بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے۔ پاک بھارت جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیویارک ٹائم سے...
اسلام آباد: پاکستان کی امریکا کو برآمدات اور درآمدات کے اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کردیے گئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2023-24 کے دوران امریکا کو پاکستان کی برآمدات 5 ارب 30 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ درآمدات 2 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ مالی سال کے دوران مارچ تک پاکستان کی امریکا کو برآمدات 4 ارب 40 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ درآمدات 1 ارب 90 کروڑ ڈالر رہیں۔ امریکا کو پاکستان کی برآمدات میں تیار شدہ ملبوسات ، طبی آلات ، پی ای ٹی بوتل گریڈ وغیرہ شامل ہیں...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگارشہدا پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں یادگار شہداپر فیلڈمارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگارشہدا پر پھول رکھے،فاتحہ خوانی کی، آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز پوری قوم، افواج پاکستان ، بالخصوص شہداو غازیوں کے نام کیا،فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز سول،مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعلق رکھنے والوں کے نام منسوب کیا۔ بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے: عاصم...
(گزشتہ سے پیوستہ) بی آرآئی میں150سے زائدممالک اور ادارے کسی نہ کسی شکل میں وابستہ ہیں۔بی آرآئی منصوبے کے تحت بندرگاہیں، ریلوے، سڑکیں، توانائی (بجلی، گیس، تیل)،ٹیلی کمیونیکشن، لاجسٹک کوریڈورز، فائبر آپٹک جی،اے آئی5،اورڈیجیٹل سلک روڈ میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔گویاعالمی معاشی نظام پرمکمل گرفت نظرآ رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی اگرچین کی علاقائی توسیع کی طرف نظر دوڑائیں توبی آرآئی اب ایشیا،یورپ،افریقا،لاطینی امریکااور بحرالکاہل کے متعددممالک تک پھیل چکاہے۔ اپریل2025ء میں،چین کے گوانگژو بندرگاہ سے پیروکے چانکائے پورٹ تک براہِ راست شپنگ روٹ کاآغازہوا۔یہ راستہ جو’’کوسکو کو سکووولگا‘‘نامی 300میٹرلمبے جہازکے ذریعے چلایا جارہاہے،ایشیااورجنوبی امریکاکے درمیان تجارتی روابط کومضبوط بنانے کیلئے اہم قدم ہے۔ اس سے پیروتک نقل وحمل کاوقت تقریباً 30دن ہوگیاہے اورلاجسٹک لاگت میں تقریبا بیس...
کیا پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکرات کی ایک نئی بساط بچھنے جا رہی ہے؟ اور کیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ’’تاجرانہ حرکیات‘‘ بھارت کی ہٹ دھرمی کو موم کر پائیں گی؟ اِن سوالات کا واضح جواب آنے میں کچھ وقت لگے گا۔ ٹرمپ جلدی میں لگتے ہیں ۔ وہ ایک طاقتور عالمی راہنما کی حیثیت سے اپنا لوہا منوانا چاہتے ہیں۔ پاکستان پہلے ہی کشمیر، پانی اور دہشت گردی جیسے مسائل پر جامع مذاکرات کے لئے اپنی آمادگی ظاہر کرچکا ہے لیکن بھارت ابھی تک سناٹے کی کیفیت میں ہے۔ پاکستان کے ہاتھوں غیرمتوقع شکست نے اُس کے اوسان خطا کر رکھے ہیں۔ اِس سے جُڑی ایک اور ہزیمت یہ ہوئی کہ آزمائش کی اِس گھڑی میں بھارت تنہا...
پاکستان میں نوجوان نسل اور سگریٹ نوشی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز تحریر: جاریہ زہرہ حالیہ برسوں میں پاکستان میں نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جو عمل کبھی بڑی عمر کے افراد کا شوق سمجھا جاتا تھا، وہ اب نوجوانوں اور حتیٰ کہ کم عمر طلبہ و طالبات میں بھی تیزی سے عام ہوتا جا رہا ہے۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے کیمپس سے لے کر چائے کے ہوٹلوں، انسٹاگرام اسٹوریز، اور رات گئے کی محفلوں تک، سگریٹ نوشی (چاہے وہ سگریٹ ہو، شیشہ ہو، یا ویپ) نوجوانوں کی زندگی کا ایک حصہ بن چکی ہے۔ یہ صرف صحت کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک سماجی چیلنج بھی...
موجودہ حالات میں جب کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی شدید ہے، اور دشمن ہر محاذ پر حملہ آور ہے، قرآن کریم، خصوصاً سورۃ الانفال کی آیات 45-46، ہمیں ایک جامع لائحہ عمل دیتی ہیں۔ فاثبتوا:محاذ پر ڈٹے رہو! سرحدی اور نظریاتی یلغار، دشمن کے حملے، جھوٹے بیانیے اور دبائو کے باوجود اپنے دین، اصولوں، اور قومی مفاد پر قائم رہنا، یہی اصل استقامت ہے۔واذکروا اللہ کثِیرا: مادی طاقت کے ساتھ روحانی قوت بھی لازمی ہے۔ ان نازک حالات میں رجوع الی اللہ اور کثرتِ ذکر، نماز، دعا، قرآن اور استغفار کو لازم پکڑنا اور اپنی طاقت پر نہیں بلکہ اللہ پر مکمل بھروسہ رکھنا اصل کامیابی کا راستہ ہے۔ واطِیعوا اللہ ورسولہ:اللہ اور اس کے رسول کے...
اداکارہ ماہرہ خان جو ان دنوں ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم ’لو گُرو‘ کی بین الاقوامی پروموشن میں مصروف ہیں، انہوں نے پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچنے والی 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن سے ملاقات کی دلچسپ ویڈیو شیئر کر دی۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کے لیے تیار فلم ’لو گرو‘ کی تشہیر کے سلسلے میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اس وقت امریکا میں موجود ہیں۔ اس موقع پر اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند اسٹوریز شیئر کیں جس میں وہ اپنے فینز کے ساتھ ملاقات کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ان کی ملاقات امریکی خاتون...

اسحاق ڈار کی چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق
ڈپٹی وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات جب کہ بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی سہ فریقی ملاقات بھی ہوئی جس میں سفارتی روابط کو فروغ دینے، باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور تجارت، انفراسٹرکچر اور ترقی جیسے شعبوں میں عملی اقدامات پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان ہونے والی ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماوٴں نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووٴں اور عالمی فورمز پر تعاون سمیت کئی اہم امور پر...
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سلامتی کونسل کے مباحثے میں سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ یہ بات تشویش ناک ہے کہ ایک بڑی طاقت غیر محدود علاقائی بالادستی کے خواب دیکھ رہی ہے، وہ بحری توسیع پسندی اور اہم آبی راستوں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کو علاقائی بحری سلامتی کے ڈھانچوں بالخصوص انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن سے خارج کیا جارہا ہے۔عاصم افتخار نے مزید کہا کہ بھارت دریاو¿ں کو ہتھیانے اور انہیں بطور ہتھیار استعمال کرنے کی روش بھی اپنائے ہوئے ہے جو معاہدوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور عالمی سفارتی مہم کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پانی کو اسلحے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت نے دہشتگردی کی آڑ میں جارحیت کی، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، خطے کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے کوئی حل نکالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو اسلحہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے، پانی کے مسئلے پر آنے والی نسلیں جنگ لڑیں گی؟ یہ...
شمالی قبرص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)شمالی قبرص میں ہونے والے ٹیکنو فیسٹ مقابلے میں پاکستانی طالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔(جاری ہے) ٹیکنوفیسٹ مقابلے میں 22 ممالک کے 50 ہزار طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔پاکستانی طالبات اسماء فاطمہ اور عنایا خان نے انسانی جذبات جانچنے کا آلہ بنا کر اعزاز حاصل کیا۔ ترک صدر طیب اردون نے اسماء فاطمہ اور عنایا خان کو ٹرافی اور نقد انعام بھی دیا۔
حال ہی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی نے جہاں خطے میں سیاسی بے چینی کو جنم دیا، وہیں عالمی ہوا بازی کے نظام کو بھی شدید متاثر کیا۔ اس کشیدہ صورت حال میں دونوں ممالک نے اپنی فضائی حدود میں غیر معمولی پابندیاں نافذ کیں، جس کے باعث سینکڑوں بین الاقوامی پروازیں یا تو منسوخ ہوئیں یا طویل متبادل راستوں پر چلائی گئیں۔ اس صورت حال میں جہاں فوجی ادارے متحرک نظر آئے، وہیں ایک ایسا ذمہ دار مستعد طبقہ بھی دن رات اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہا، جس کا ذکر میڈیا یا سرکاری حلقوں میں شاذونادر ہی ہوتا ہے— اور یہ خاموش مرد مجاہد پاکستان کے ایئر ٹریفک کنٹرولرز (ATCs) ہیں۔ جن کو کم...
ویب ڈیسک: پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک منصوبے کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ بیجنگ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی اور چینی ہم منصب کے درمیان غیر رسمی سہ فریقی ملاقات ہوئی، تینوں ورزائے خارجہ نے سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر خطے میں دہشت گردی کا مشترکہ مقابلہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزرائے خارجہ نے خطے کی سلامتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کیلئے تعاون کے عزم کا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پروپیگنڈے کے جواب میں عالمی سفارتی مہم کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پانی کو اسلحے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ دہشتگردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، دہشتگردی سے خطے کو پاک کرنے کا کوئی حل نکالنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت پانی کو اسلحہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے، پانی کے مسئلے...
بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز بنوں(آئی پی ایس) نیو سبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو بارودی مواد سے اڑایا، گیٹ اڑانے کے بعد دہشت گرد اندر گھس گئے اور شدید فائرنگ کی جس سے قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس چوکی میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کھمبے سے نیچے گر گیا جس سے نیوسبزی منڈی کی بجلی سپلائی منقطع ہوگئی۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں سبزی منڈی پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں...
بھارتی میڈیا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں میچ دیکھنے پر تلملا اُٹھا۔ جنگی میدان پر بدترین ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو متنازع بنانے کی کوششوں میں مصروف ہوگیا۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد شروع ہوئے میچ میں آرمی چیف میچ دیکھنے پہنچے، جس پر شائقین کرکٹ سمیت بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں اور فرنچائز مالکان نے انکا استقبال کیا، جو بھارتی میڈیا کو ہضم نہ ہوا۔ مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے لگا کہ پاکستان ڈومیسٹک لیگ کرکٹ...
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی کابینہ کے فیصلے کی مکمل تائید اور حمایت کرتا ہے، جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے عظیم قومی فتح حاصل کی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کی تائید میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قراردار میں وفاقی کابینہ کے فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر کی قیادت کو سراہا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سپہ سالار...
پاکستان اور آذربائیجان بدعنوانی کے خلاف تعاون کے معاہدے پر متفق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین سہیل ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان بدعنوانی کے خلاف تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کریں گے۔آذربائیجان کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل ناصر نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہے، کیونکہ ہمیں بدعنوانی کے خلاف جنگ میں کندھے سے کندھا ملا کر آگے بڑھنا ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے مابین مشترکہ سیمینارز، تربیتی پروگرامز، استعداد کار میں اضافے اور باہمی تعلیم کے مواقع پیدا...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات خطے کی صورتحال سمیت عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے چین کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا جبکہ چینی ہم منصب نے چین کی جانب سے پاکستان کی سالمیت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے فون پر رابطہ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے اینجلس ورلڈ افیئرز کونسل سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے جنوبی ایشیا کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان کی دفاعی کامیابیوں پر بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران سفیر نے ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا۔سفیر رضوان سعید شیخ نے بریفنگ میں واضح کیا کہ جموں و کشمیر کا تنازع خطے میں پائیدار امن کے لیے مرکزی حیثیت رکھتا ہے، اور اس کا منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کا پرچم بلند رکھا ہے، تاہم بھارتی مہم جوئی...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انڈیکس کی سطح 1 لاکھ 19 ہزار 400 پوائنٹس تک پہنچ گئی ہے۔(جاری ہے) مالی مارکیٹ میں مجموعی طور پر سرمایہ کاری کے حوالے سے خوش آئند صورتحال دیکھی جا رہی ہے جس نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا ہے۔اسی دوران انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں ڈالر کی قیمت 16 پیسے کم ہو کر 281.75 روپے پر آ گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی یہ مضبوطی اور کرنسی...
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے۔سلامتی کونسل کے مباحثے میں سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ یہ بات تشویش ناک ہے کہ ایک بڑی طاقت غیر محدود علاقائی بالادستی کے خواب دیکھ رہی ہے۔(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ بھارت بحری توسیع پسندی اور اہم آبی راستوں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، ساتھ ہی پڑوسی ممالک کو علاقائی بحری سلامتی کے ڈھانچوں بلخصوص انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن سے خارج کیا جارہا ہے۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مزید کہا کہ بھارت دریاؤں کو ہتھیانے اور انہیں بطور ہتھیار استعمال کرنے...
واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی حکومت کی نسل پرستانہ بیان بازی میں خطرناک حد تک اضافہ کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کیلیفورنیا میں ورلڈ افیئرز کونسل کے زیر اہتمام ایک اجلاس سے خطاب میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ انتہاپسند ہندوتوا نظریہ اور آر ایس ایس کے اثر و رسوخ سے چلنے والی تسلط پسند بھارتی حکومت کی نسل پرستانہ بیان بازی میں خطرناک حد تک اضافہ کا سنجیدگی سے نوٹس لے، اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز اقدامات علاقائی امن و استحکام اور سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کا معاشی...
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور چین نے سرمایہ کاری، زراعت، صنعت،آئی سی ٹی میں تعاون بڑھانے اور علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چینی وزیرخارجہ وانگ ای سے ملاقات ہوئی جس میں جنوبی ایشیا کی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور عالمی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں چین نے سی پیک فیز 2 پر اطمینان کا اظہار کیا اور تیسرے فریق کی شمولیت پر باہمی رضامندی ظاہر کی جب کہ دونوں ممالک نے سرمایہ کاری، زراعت، صنعت،آئی سی ٹی میں تعاون بڑھانے اور علاقائی امن، ترقی اور...
بھارت کے سینئر صحافی مودی حکومت پر برس پڑے، پاکستان سے جنگ میں نقصانات کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز بھارت کے معتبر صحافی راج دیپ سردیسائی نے مودی حکومت کی فوجی ناکامیوں پر پڑا ہوا پردہ اچانک ہٹا دیا ہے۔ انہوں نے حالیہ بھارت پاکستان تنازعے کے دوران ہونے والے نقصانات کے بارے میں اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جنگ میں کئی جنگی طیارے کھوئے ہیں۔ سردیسائی نے اپنی رپورٹ میں سوال اٹھایا کہ ’’کیا یہ سچ ہے کہ پاکستان نے جنگ کے پہلے ہی دن ہماری فضائی طاقت کو شدید نقصان پہنچایا؟‘‘ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ان نقصانات کی سرکاری طور پر تردید نہیں...
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دہشت گرد بھارت نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس پر بزدلانہ اور بہیمانہ حملہ کروایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آج ایک اور بزدلانہ اور بہیمانہ حملے میں اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، یہ حملہ بھارت جیسی دہشت گرد ریاست نے منصوبہ بندی کے تحت اپنے ایجنٹوں کے ذریعے کروایا۔ میدان جنگ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد، بھارت نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے اپنے آلہ کاروں کو سرگرم کر رکھا ہے، پاکستان میں خوف...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں پلے آف میچز کے آغاز سے قبل ٹیموں نے 124 کیچز ڈراپ کردیے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی جانب سے کیچز ڈراپ کرنے کے اعداد و شمار شیئر کیے جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔ سابق کپتان کی جانب سے شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملتان سلطانز نے رواں سیزن سب سے زیادہ 25 کیچز چھوڑے اور 10 میچز میں محض ایک فتح حاصل کی۔ مزید پڑھیں: بابراعظم، رضوان کی واپسی پر ہیڈکوچ کا بیان سامنے آگیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فیلڈرز نے 22، لاہور قلندرز اور...
آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے دوران پاکستان میں گاڑیوں کی درآمد سے متعلق پالیسی پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر عائد پابندی ختم کی جائے، اور اب تین سے پانچ سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ درآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاکستانی صارفین کو سستی، جدید اور لگژری گاڑیاں میسر آئیں گی، جو اس وقت مقامی مارکیٹ میں مہنگے داموں دستیاب ہیں۔ ایک درآمدکنندہ کے مطابق،660 سی سی کی درآمدی گاڑی اس وقت 20 سے 22 لاکھ روپے میں دستیاب ہے جبکہ اسی کیٹیگری کی مقامی گاڑی 25 لاکھ...
پاکستانی اداکاراحسن خان کو کون نہیں جانتا، وہ ایک برطانوی پاکستانی اداکار، پروڈیوسر اور ٹی وی میزبان ہیں۔ انہوں نے 1998 میں اداکاری کا آغاز کیا۔ وہ شادی، بلی، گھر کب آو گے، سلطان، عشق خدا، دل میرا دھڑکن تیری، فلموں میں نظر آئے اور بعد میں ٹیلی ویژن پر چلے گئے۔ انہوں نے رمضان کے دوران ایک کوئز شو حی علی الفلاح کی میزبانی بھی کی۔ احسن خان نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو یہ بتا کر سب کو حیران کن کردیا کہ انہوں نے ڈرامہ سیریل’ڈائن’ میں کام کرنے کے لیے 1 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔ اس ڈرامے میں ان کے ساتھ معروف اداکارہ مہوش حیات کی جوڑی ہے، جس نے ناظرین کی بھرپور توجہ...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انڈیکس کی سطح 1 لاکھ 19 ہزار 400 پوائنٹس تک پہنچ گئی ہے۔ مالی مارکیٹ میں مجموعی طور پر سرمایہ کاری کے حوالے سے خوش آئند صورتحال دیکھی جا رہی ہے جس نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا ہے۔ اسی دوران انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں ڈالر کی قیمت 16 پیسے کم ہو کر 281.75 روپے پر آ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی یہ مضبوطی اور کرنسی کی قیمت میں کمی ملکی معیشت کے لیے مثبت...
پاکستان کی جانب سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کیے جانے کے باعث بھارتی ایئر لائنز کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے، کموڈور عابد رانا اور ایوی ایشن کے ماہر صحافی طارق ابوالحسن کے مطابق، بھارتی پروازوں کو لمبے متبادل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے وقت اور ایندھن دونوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارت کا ہوائی نظام زیادہ فعال ہونے کے باعث اسے اس پابندی سے سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، جبکہ پاکستان پر اس کے اثرات نہایت محدود ہیں۔ کموڈور عابد رانا کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارت کو اب تک 100 ملین ڈالر سے زائد نقصان ہو چکا ہے، جہازوں کو...
بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے: عاصم افتخار احمد WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے۔ سلامتی کونسل کے مباحثے میں مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ یہ بات تشویش ناک ہے کہ ایک بڑی طاقت غیر محدود علاقائی بالادستی کے خواب دیکھ رہی ہے، بھارت بحری توسیع پسندی اور اہم آبی راستوں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کو علاقائی بحری سلامتی کے ڈھانچوں بالخصوص انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن سے خارج کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار...
کراچی: پاکستان کی جانب سے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی جزوی بندش نے بھارتی ایئرلائنز کو شدید مالی نقصان سے دوچار کر دیا ہے، اب تک بھارتی ایئرلائنز کو مجموعی طور پر 8 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ بھارتی پروازوں پر مزید پابندیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کل متوقع ہے۔ بندش کے باعث بوئنگ 777 اور ائیر بس طیاروں کی تقریباً 150 پروازوں کو روزانہ 2 سے 4 گھنٹے اضافی سفر طے کرنا پڑ رہا ہے، جس سے نہ صرف ایندھن کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ فلائٹ آپریشنز کی پیچیدگی بھی بڑھ گئی ہے۔ ایئر انڈیا کو صرف گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایندھن کی مد میں 5 ارب روپے اضافی...
لندن: بنیان مرصوص میں بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی پر لندن میں یوم تشکر کی تقریب منعقد ہوئی۔ یوم تشکر کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے قومی پرچم کے لباس پہنے شرکت کی جس میں خواتین کی بھی کثیر تعداد شامل تھی۔ پاکستانی کمیونٹی نے اس موقع پر مسلح افواج اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے، شرکاء کی جانب سے افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا گیا۔ ہائی کمشنر آف پاکستان نے تقریب سے ٹیلفونک خطاب کیا، تقریب کے آخر میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شہید ہونے والوں کیلئے دعا بھی کی گئی۔
پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی نمائندگی کرکے عالمی دورے پر جانے والے اعلیٰ سطح سفارتی وفد کے سربراہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت کو پانی بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ پاکستان امن اور سچ کے ساتھ کھڑا ہے، اور ہمارا پیغام امن، استحکام اور ترقی ہے۔ پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ بلاول بھٹو کے زیر صدارت سفارتی کمیٹی کے ارکان کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں دفتر خارجہ کی جانب سے خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے بعد گفتگو کرے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق سفارتی کمیٹی مختلف ملکوں کا...
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے لندن میں یوم تشکر کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے قومی پرچم کے لباس پہنے شرکت کی جس میں خواتین کی بھی کثیر تعداد شامل تھی۔ یہ بھی پڑھیے: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آزاد کشمیر میں اظہار تشکر ریلیوں کا انعقاد پاکستانی کمیونٹی نے اس موقع پر مسلح افواج اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے جبکہ تقریب میں شرکا کی جانب سے افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر ہائی کمشنر آف پاکستان نے تقریب سے ٹیلفونک خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں معرکہ حق اور...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی کابینہ نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندارکامیابی اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے پر آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکی خدمات کااعتراف کرتیہوئے انہیں فیلڈمارشل کے عہدے پرترقی کی منظوری دے دی ہے جب کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کامتفقہ فیصلہ کیاگیاہے،اس فیصلے کااعلان وفاقی کابینہ کے ایک خصوصی اجلا س میں کیاگیاجس کی صدارت وزیراعظم شہبازشریف نے کی اور وزیراعظم آفس نے اس کاباقاعدہ اعلامیہ جب جاری کیاتو یہ ایک بریکنگ نیوز کے طورپر سامنے آیا،دلچسپ بات یہ ہیکہ وزیراعظم شہبازشریف نے خود کابینہ اجلاس میں جنرل سیدعاصم منیرکو فیلڈمارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی تجویزدی...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ایک بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہر 5 میں سے ایک شخص کو بھوک کا سامنا ہے، غزہ کی پوری آبادی کو غذائی عدم تحفظ اور قحط جیسے خطرے کا سامنا ہے، پاکستان غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کیلئے خطرہ ہیں، غزہ میں ہسپتالوں اور اہم انفراسٹرکچر کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ ان کا...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ میچز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ نئی سلیکشن کے مطابق ٹیم کی قیادت مڈل آرڈر بلے باز سلمان علی آغا کریں گے۔ جبکہ شاداب خان نائب کپتان کی حیثیت سے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے تاکہ کارکردگی اور مستقبل کی تیاری میں توازن قائم رکھا جا سکے۔ نئی سلیکشن کے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف،...
بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کےلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ سلمان علی آغا بنگلادیش کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سیریز کے تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ میچز کے شیڈول کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔ فاسٹ بولر حسن علی، فخر زمان اور صائم ایوب کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ حسین طلعت، صاحبزادہ فرحان اور فہیم اشرف کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے پر کامیاب ہوگئے۔ عبدالصمد، جہانداد خان، عباس آفریدی کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا جبکہ...
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں ہر 5 میں سے ایک شخص کو بھوک کا سامنا ہے، غزہ کی پوری آبادی کو غذائی عدم تحفظ اور قحط جیسے خطرے کا سامنا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کےلیے خطرہ ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسپتالوں اور اہم انفرا اسٹرکچر کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی کی اسرائیلی مہم کو فوری ختم کرے، فلسطینیوں...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ایک فوجی اعزاز سے بڑھ کر ہے۔ یہ ایک ایسے رہنما کیلئے قوم کی جانب سے خراج تحسین ہے جو اس وقت ثابت قدم رہے اور شاندار کارکردگی دکھائی جب پاکستان کو اپنی تاریخ کے ایک انتہائی نازک چیلنج کا سامنا تھا۔ بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران جنرل عاصم منیر کی فیصلہ کن قیادت نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بے مثال وقار اور عزت و احترام ملا۔ کابینہ کے ذرائع کے مطابق، منگل کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کی ترقی کی باضابطہ سفارش کی۔ اس تجویز کی بنیاد ان کی غیر معمولی...
کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے لاس اینجلس ورلڈ افیئرز کونسل کے ایک وفد کا استقبال کیا جس کی قیادت بورڈ کی چیئر پرسن ماریا کونٹریاس سویٹ اور بورڈ کے سینئر ممبران نے کی۔ لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصل جنرل عاصم علی خان بھی موجود تھے۔ دونوں فریقوں نے معاشی ترقی، توانائی کی منتقلی، آبی تحفظ، آبادیاتی رجحانات، خواتین کو بااختیار بنانے اور پاکستان کی تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں پیشرفت سمیت عالمی اور علاقائی معاملات پر بات چیت کی۔ وفد نے پاکستان میں جاری اقتصادی اصلاحات کی تعریف کی اور پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں گہری دلچسپی کا...
راؤدلشاد:پنجاب اسمبلی میں جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کی تائید میں قرارداد جمع، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے، پنجاب اسمبلی کا ایوان وفاقی کابینہ کے فیصلے کی مکمل تائید اور حمایت کرتا ہے،جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے عظیم قومی فتح حاصل کی۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں سے پاک فوج نے اقوامِ عالم میں تاریخ ساز جنگ جیتی،پاکستانی عوام افواج پاکستان...

تمام پاکستانی متحد اور چوکس رہیں ، نریندرا مودی کسی بھی وقت پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے،عمران خان کا قوم کے نام پیغام
راولپنڈی (اوصاف نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل سے پاکستانی عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ تمام پاکستانیوں کو بحیثیت قوم چوکس اور متحد رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ نریندر مودی پاکستان پر حملے سے اپنی اندرونی ساکھ کو بڑھاوا دینا چاہتا تھا، اس کے مذموم عزائم ناکام ہو چکے ہیں اور وہ زخمی ہے- وہ اپنی رسوائی کے بعد مزید حماقت کرے گا، جس کے لیے ہمیں بطور قوم تیار رہنا چاہیے۔ ان حالات میں ملک و قوم کو اتحاد اور یگانگت کی بہت ضرورت ہے۔ اس اتحاد کے لیے بہت ضروری ہے کہ عوام کی آواز کو سنا جائے۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر آئین و قانون کی بحالی، عدلیہ...

پاک بھارت کشیدگی: پاکستان کا موقف پیش کرنے کے لیے عالمی دورے پر جانے والے وفد کو دفتر خارجہ میں بریفنگ
محکمہ خارجہ کی طرف سے پاکستان کی نمائندگی کرکے عالمی دورے پر جانے والے اعلیٰ سطحی سفارتی وفد کے لیے بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں وفد کے ارکان اور دفتر خارجہ سے اعلیٰ عہدیدار شامل ہوئے۔ دفتر خارجہ میں ہونے والی بریفنگ کے بعد پاکستان اور انڈیا کے مابین کشیدگی کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات پر سیرحاصل بحث بھی کی گئی۔ اس 8 رکنی وفد کے دورے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی میں عالمی برادری کو پاکستان کے موقف اور بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عالمی سطح پر بھارتی پروپیگنڈے کا توڑ کرنے کے لیے پاکستانی وفد میں کون کون شامل ہے؟ اس وفد کی سربراہی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے چلتے پاکستان نے 24 اپریل کو بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کر دی تھیں۔ ذرائع کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو ایک ماہ میں 8 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ائیر لائنز کو ایک ماہ میں صرف ایندھن کی مدمیں 5 ارب روپے کے اضافی اخراجات اٹھانا پڑے۔ ذرائع کے مطابق طویل دورانیے کی بھارتی پروازوں کو اسٹاپ اوور کی مد میں 3 ارب کے اخراجات الگ برداشت کرنا پڑے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف مجوزہ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ میچز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ نئی سلیکشن کے مطابق آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، جبکہ شاداب خان نائب کپتان کی حیثیت سے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے تاکہ کارکردگی اور مستقبل کی تیاری میں توازن قائم رکھا جا سکے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی ٹیم ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان آئے گی، تصدیق ہوگئی...