2025-10-22@04:38:15 GMT
تلاش کی گنتی: 137968

«اور ہر»:

(نئی خبر)
    دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپنی ایمیزون ویب سروسز (AWS) کو ایک بڑی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث دنیا بھر میں سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند ہوگئیں اور لاکھوں صارفین متاثر ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خرابی AWS کے ایک اندرونی سسٹم میں پیدا ہوئی جو نیٹ ورک لوڈ بیلنسنگ کے نظام کی نگرانی کرتا ہے۔ خرابی کے باعث ای کامرس، گیمنگ، چیٹ اور آن لائن ایپلیکیشنز سمیت متعدد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز متاثر ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق ChatGPT، اسنیپ چیٹ، زوم، روبلوکس، سگنل اور ڈوولنگو سمیت کئی معروف پلیٹ فارمز بھی متاثر ہونے والی سروسز میں شامل ہیں۔ انٹرنیٹ بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ DownDetector کے مطابق اس خرابی سے...
    نیوکراچی پولیس نے ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب دکان پر فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کا مقدمہ دکان کے مالک کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا، مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔ نیو کراچی پولیس نے دکان زم زم کیپ ہاؤس بالمقابل سیکٹر الیون دی صدیق اکبر مسجد ناگن چورنگی کے قریب فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ الزام نمبر 680/2025 شمس الدین ایڈووکیٹ کی مدعیت میں جرم دفعہ 302/34 اور 7 ATA کے تحت دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ مدعی نے ایف آئی آر میں اپنے بیان میں بتایا کہ بروز پیر کو وہ سٹی کورٹ کراچی...
    نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کا برطانیہ میں بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایما پر نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کےبیرون ملک احتجاج کی حقیقت آشکار ہو گئی۔ بلوچستان کے علاقے زہری میں  حقائق کے برعکس پروپیگنڈا کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش  ہوگئی۔ پروپیگنڈا کرنے والوں سے خاتون صحافی کے سوالات پر مظاہرین زہری کے موجودہ حالات  سے لاعلم پائے گئے۔ مظاہرے میں شریک افراد خاتون صحافی کے سوالات پر جواب دینے سے کتراتے رہے ۔ خاتون صحافی نے سوال کیا کہ مظاہرین  اور غیر مقامی باشندوں کو اس مظاہرے کے لیے غیر ملکی لابیز کے ذریعے کرایے پر خریدا گیا ؟۔  خاتون صحافی نے بتایا کہ مظاہرین نے جن...
    اسلام آباد: پاک افغان سیز فائر کے دورانیے سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا دو ٹوک بیان سامنے آگیا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی اور ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی، ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ وہ (افغانستان) اس بات سے انکار کرتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ آپ (افغانستان) کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے، ہم نے افغانستان کو بتایا کہ...
    برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ افغان طالبان کے نام پر جعلی دھمکی آمیز خطوط یورپ میں 40 پاؤنڈ میں فروخت کیے جا رہے ہیں، جنہیں افغان شہری مغربی ممالک میں پناہ (Asylum) حاصل کرنے کے لیے بطور ثبوت استعمال کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کچھ بدعنوان افغان حکام پیسوں کے عوض ایسے جعلی خطوط جاری کرتے ہیں جن پر طالبان حکام کے دستخط اور مہر بھی موجود ہوتی ہے۔ یہ خطوط پناہ گزین اپنی درخواستوں کے ساتھ جمع کرواتے ہیں تاکہ یہ ظاہر کرسکیں کہ افغانستان میں ان کی جان کو خطرہ ہے۔ دی ٹیلی گراف کے رپورٹر نے اسٹنگ آپریشن کے دوران 40 پاؤنڈ (تقریباً ساڑھے 3 ہزار افغانی) میں ایسے...
    بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور کامیڈین گوردھن اسرانی کی موت پر فلم انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایکشن اور کامیڈی اسٹار اکشے کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گوردھن اسرانی کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ اسرانی جی کے انتقال کی خبر سن کر شدید غمزدہ ہیں۔ اکشے کمار کے مطابق صرف ایک ہفتہ قبل وہ فلم حیوان کے سیٹ پر اسرانی سے ملے تھے، جہاں انہوں نے نہایت محبت سے گلے لگایا تھا۔ اکشے کمار نے کہا کہ انہیں ہیرا پھیری، بھاگم بھاگ، دے دنا دن، ویلکم اور اب بھوت بنگلہ اور حیوان جیسی فلموں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو ایک بار پھر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 266 تک جا پہنچا، فضا میں بڑھتی ہوئی سموگ کی وجہ سے پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ عسکری 10 میں ایئر کوالٹی انڈیکس 414 ریکارڈ کیا گیا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 424 اور ڈی ایچ اے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 328 تک جا پہنچا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث آلودہ ہوائیں پنجاب کے مختلف شہروں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے پیش نظر...
    نئی دہلی دنیاکا آلودہ ترین شہر بن گیا، لاہور کی فضا بھی انتہائی مضر صحت قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔ نئی دہلی میں دیوالی کے موقع پر کی گئی آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا۔ دیوالی کی تقریبات سے نئی دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 772 تک پہنچ گیا۔ بھارت میں دیوالی کے تہوار سے لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا بھی آلودہ ہونے لگی۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا آج دوسرا نمبر ہے، علی الصبح شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 245 ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں اوسط اے...
    کراچی کے مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ کلفٹن بوٹ بیسن میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان خودکو سرکاری ادارےکا افسر ظاہر کرکے تاوان وصول کرتے تھے۔ ڈی آئی جی کے مطابق ملزمان نے ایک شہری سے 80 لاکھ روپےتاوان لیا جس کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا، گرفتار ملزمان سےکار، واکی ٹاکی سیٹس، 3بلٹ پروف جیکٹس،4 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ادھر خواجہ اجمیر نگری سے پولیس نے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جن سے لاکھوں روپے مالیت...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی صہیب مقصود کے ساتھ مبینہ فراڈ کے معاملے پر حکومتِ پنجاب اور پولیس حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفس (RPO) ملتان میں انہیں طلب کیا ہے۔ کرکٹر نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی اُمید ظاہر کی ہے۔ صہیب مقصود نے ایک پوسٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور حکومتِ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آر پی او آفس ملتان طلب کیا گیا ہے۔ کرکٹر کا کہنا ہے میں مکمل طور پر پُرامید ہوں کہ مجھے انصاف ملے گا۔ اور مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ گاڑی اور پیسے واپس مل جائیں گے جو فراڈ کے ذریعے مجھ سے...
    2017 میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر وڈھ کے قریب میری گاڑی اور ایک دوسری گاڑی میں تصادم ہوا۔ میرے پیر کی ہڈی مکمل طور پر ٹوٹ گئی، چہرے پر گہرے زخم آئے اس دن نے میری پوری زندگی بدل دی۔ آج بھی لنگڑا کر چلتا ہوں، اللہ کا شکر ہے کہ زندہ ہوں مگر وہ منظر آج تک بھول نہیں پایا۔ یہ الفاظ ہیں آغا ابراہیم کے جو بلوچستان کی ان ہزاروں کہانیوں میں سے ایک ہیں جہاں قومی شاہراہوں پر حادثات نے زندگیوں کا رخ بدل دیا۔ کوئی اپنے پیارے کھو بیٹھا، کوئی عمر بھر کے لیے زخمی ہو گیا۔ میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2019 سے ستمبر 2025 کے دوران بلوچستان کی مختلف...
    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی۔ حماس نے غزہ میں یرغمالی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کی جس کے بعد اس نے لاش کو اسرائیلی فوج کے سپرد کیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ لاش کو پولیس کی نگرانی میں تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کردیاگیا جہاں لاش کی شناخت کا عمل دو دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حماس کی جانب سے اب تک 13 یرغمالیوں کی لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کیا جاچکا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 15 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں، انہوں نے حماس کو پیغام دیا کہ وہ جلد...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ وہ چاہیں تو اسرائیل کو غزہ میں واپس بھیج کر حماس کو ختم کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حماس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے اور توقع ہےکہ وہ اچھا برتاؤکریں گے، صدر ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر ایسا نہ ہوا تو حماس کو ختم کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ حکم دیں تو اسرائیلی فوج 2 منٹ میں غزہ کے اندر جاکر حماس کا خاتمہ کرسکتی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ فلحال معاملے کو ٹھنڈا رکھنے اور جنگ بندی کو قائم رکھنے کی پالیسی اختیار کر رہے ہیں۔...
    بھارتی ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج میں پولیس نے چائے والے کے گھر سے ایک کروڑ سے زائد نقدی، سونا، چاندی اور لگژری گاڑی برآمد کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے گوپال گنج میں کارروائی کے دوران سائبر فراڈ میں ملوث ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کردیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے سائبر فراڈ نیٹ ورک کا معلوم ہونے کے بعد گوپال گنج میں چھاپہ مارا جہاں ایک چائے فروش کے گھر سے ایک کروڑ 5 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی۔ سائبر نیٹ ورک فراد میں ملوث چائے والے کے گھر سے 344 گرام سونا، ڈیڑھ کلو چاندی، 85 اے ٹی ایم کارڈز، 75 چیک بکس، 2 لیپ ٹاپ، 3 موبائل...
    جاپان میں پارلیمنٹ کے حالیہ انتخابات کے بعد سانائے تاکائچی ملک کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بن گئی ہیں۔ انہیں جاپان کی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں 149 کے مقابلے میں 237 ووٹوں سے منتخب کیا گیا جبکہ ایوانِ بالا میں بھی دوسری ووٹنگ میں تاکائچی نے 46 کے مقابلے میں 125 ووٹ حاصل کیے، کیونکہ پہلی ووٹنگ میں وہ اکثریت سے صرف ایک ووٹ کے فرق سے پیچھے رہ گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: جاپانی وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا اعلان، ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھ گیا 64 سالہ قدامت پسند رہنما، جاپان میں آئرن لیڈی کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ یہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے ان کی تیسری کوشش تھی۔ ان کی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل...
    گھوٹکی میں وکیل کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ پیپلز پارٹی رہنما شہریار شر، ان کے بیٹے جہانگیر شر اور دیگر کیخلاف درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مغوی لڑکی کے والدکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کےمتن میں کہا گیا کہ اس کی بیٹی کو سردار شہریار شر اور دیگر نے گھر سے اغوا کیا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان ان کی قانون کی طالبہ بیٹی کو ہراساں کرتے تھے اور شہریار شر کے خلاف ایک مقدمے میں وکیل مقرر ہونے پر دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ دوسر جانب رہنما پیپلز پارٹی شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ وکیل عبیداللّٰہ کی بیٹی کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں، کسی کرمنل یا ڈاکوؤں سے...
    ویب ڈیسک: تنخواہ دار طبقے نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں قومی خزانے میں 130 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرایا ہے جو کہ تاجروں، تھوک فروشوں اور برآمد کنندگان کی مجموعی ادائیگی سے دگنا ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہ داروں سے 130 ارب روپے کی وصولی ہوئی، دوسری جانب جائیدادوں کے انتقال 60 ارب، برآمدکنندگان سے 45 ارب ، تھوک فروشوں سے 14.6 ارب اور ہول سیلرز سے 11.5 ارب روپے حاصل کیے جاسکے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار اس طرح قومی خزانے میں تنخواہ داروں کی جانب سے ڈالے جانے والا یہ حصہ کہ تاجروں، تھوک فروشوں اور برآمد کنندگان کی مجموعی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تنخواہ دار نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں قومی خزانے میں 130 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرایا ہے جو کہ تاجروں، تھوک فروشوں اور برآمد کنندگان کی مجموعی ادائیگی سے دگنا ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہ داروں سے 130 ارب روپے کی وصولی ہوئی، دوسری جانب جائیدادوں کے انتقال 60 ارب، برآمدکنندگان سے 45 ارب ، تھوک فروشوں سے 14.6 ارب اور ہول سیلرز سے 11.5 ارب روپے حاصل کیے جاسکے۔ اس طرح قومی خزانے میں تنخواہ داروں کی جانب سے ڈالے جانے والا یہ حصہ کہ تاجروں، تھوک فروشوں اور برآمد کنندگان کی مجموعی ادائیگی سے زیادہ ،برآمد کنندگان کے مقابلے میں تین...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر ملک میں امن وامان کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔@BBhuttoZardari pic.twitter.com/aP4rNKIldI — PPP (@MediaCellPPP) October 20, 2025 محسن نقوی نے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس دوران بلاول...
    امریکی شہریت و امیگریشن خدمات (USCIS) نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ طلبہ اور دیگر ویزا ہولڈرز جنہوں نے امریکا میں رہتے ہوئے ویزا کی حالت تبدیل کی ہے، اُن پر ایک لاکھ ڈالر کی اضافی H-1B درخواست فیس لاگو نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی شہریت و امیگریشن خدمات (USCIS) نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ طلبہ اور دیگر ویزا ہولڈرز جنہوں نے امریکا میں رہتے ہوئے ویزا کی حالت تبدیل کی ہے، اُن پر ایک لاکھ ڈالر کی اضافی H-1B درخواست فیس لاگو نہیں ہو گی۔ اس فیصلے کو خاص طور پر اُن انٹرنیشنل طلبہ کے لیے خوشخبری تصور کیا جا رہا ہے جو امریکا کے کالج یا یونیورسٹی سے حال ہی میں فارغ التحصیل ہوئے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) دنیا میں 72 فیصد تجارت عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قواعد کے تحت ہوتی ہے۔ تباہ کن تجارتی جنگوں سے بچنے کے لیے اصولوں پر مبنی اس نظام کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔یہ بات اقوام متحدہ کی تجارتی و ترقیاتی کانفرنس (انکٹاڈ) کی سیکرٹری جنرل ریبیکا گرینسپین نے جنیوا میں ادارے کے چار سالہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت دنیا ایسے مسائل سے بچنے میں کامیاب رہی ہے جس نے 1930 کی دہائی میں تجارتی محصولات میں اضافے سے جنم لیا جس کے نتیجے میں عالمی معیشت مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔ تاہم، حالیہ عرصہ میں اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کرغیزستان کے حکام سے کہا ہے کہ ملک میں سزائے موت کا دوبارہ نفاذ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہو گا اور وہ ایسی کوششوں کو فوری طور پر روک دیں۔ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ جب حقوق عوام کو دے دیے جائیں تو انہیں کسی بھی جواز کے تحت واپس نہیں لیا جا سکتا۔ کوئی بھی عدالتی نظام کامل نہیں ہوتا اور اگر سزائے موت دوبارہ نافذ کی گئی تو وقت گزرنے کے ساتھ ریاست کے ہاتھوں بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ Tweet URL کرغیزستان نے 1998 میں سزائے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) افغانستان میں تقریباً 70,000 خواتین ریڈیو فیم سنتی تھیں جو ملک بھر میں خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم اور ان کے حقوق سے آگاہی فراہم کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔30 ستمبر کو جب طالبان حکام نے انٹرنیٹ اور ٹیلی فون نیٹ ورک بند کیے تو یہ ریڈیو بھی بند ہو گیا جس سے لڑکیوں کی گھر بیٹھے تعلیم بھی متاثر ہوئی۔افغانستان میں چھٹی جماعت کے بعد لڑکیوں اور خواتین کے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں جانے پر پابندی ہے۔ ان حالات میں یہ ریڈیو ان کے لیے حصول تعلیم کا اہم ترین متبادل ہے جس کا تمام انتظام خواتین کے ہاتھوں میں ہے۔ اس ریڈیو پر آٹھ اساتذہ لڑکیوں اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) 'میں پولیو کی وجہ سے چل پھر نہیں سکتا تھا۔ سکول میں جب دوسرے بچے کھیلتے تو میں انہیں دیکھ کر اداس اور مایوس ہو جاتا تھا۔ اسی لیے میں نے ویکسینیٹر کا کورس کیا تاکہ دوسرے بچوں کو پولیو جیسی مفلوج کر دینے والی بیماری سے بچا سکوں۔'مسعود صوبہ خیبرپختونخوا میں پشاور کے علاقے گڑھی عطا محمد کی سول ڈسپنسری میں گزشتہ دس برس سے ویکسینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جہاں وہ بچوں کو معمول کے حفاظتی ٹیکے لگانے کے ساتھ پولیو کے قطرے بھی پلاتے ہیں۔اوائل عمری میں پولیو کا شکار ہونے کے باعث ان کا بچپن معذوری میں گزارا۔ اس بیماری کے نتیجے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال 67 کروڑ 60 لاکھ خواتین ایسے علاقوں میں رہ رہی تھیں جو مہلک تنازعات کا شکار یا ان سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے میں واقع ہیں اور یہ 1990 کی دہائی کے بعد ایسی سب سے بڑی تعداد ہے۔'خواتین، امن اور سلامتی' کے موضوع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس اس ایجنڈے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1325 کی منظوری کو 25 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ یہ قرارداد صدی کے آغاز میں ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوئی جس کی بدولت تنازعات کی روک تھام اور امن عمل میں خواتین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے تازہ عزم حوصلہ افزا ہے، تاہم تشدد کے حالیہ واقعات اس نازک پیش رفت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ادارے کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ کے موقع پر صحافیوں کو بتایا ہے کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے تعاون سے ملبہ صاف کرنے کے بڑے منصوبے پر عمل جاری ہے۔ تنازع کے فریقین کی جانب سے جنگ بندی پر عملدرآمد کے عزم کی تجدید خوش آئند ہے اور ادارہ اس ضمن میں ثالثی کرنے والوں کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ Tweet URL ترجمان نے کہا کہ غزہ میں حالیہ پرتشدد واقعات اور...
    اسلام آباد: اسپیشل سینٹرل جج اسلام آباد نے مبینہ فراڈ کیس میں خاتون اور مرد ملزم کی ضمانت خارج کر دی۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی میں مبینہ فراڈ کیس میں جج سینٹرل ایف آئی اے ہمایوں دلاور نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم پٹواری ذاکر حسین کو عدالت سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ خاتون ملزمہ عظمیٰ بتول عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ ملزم ذاکر حسین ایف جی ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی میں بطور پٹواری تعینات تھا۔ الزام ہے کہ ملزم نے جی 14/3 کی سپلیمنٹری ایوارڈ میں جعلی شریک مالکان کا اندراج کیا، مبینہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو پلاٹس جاری کیے...
    آئی سی سی ویمنز  کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا اور بنگلادیش کے میچ کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔ بھارت کے ناوی ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن بیٹر دلہاری عجیب اور منفرد انداز میں اسٹمپ آؤٹ  ہوگئیں۔ بیسویں اوور میں بنگلادیشی بولر ناہیدہ کی آف اسٹمپ کے باہر گیند کو سری لنکن بیٹر نے بیک فٹ پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی  لیکن گیند ان کے بیٹ کے اندرونی حصے سے لگ پیچھے کی جانب گئی اور وکٹ کیپر کی دائیں ٹانگ سے لگ کر واپس اسٹمپ پر جا لگی۔ بنگلادیشی کھلاڑیوں نے پہلے تو کچھ ردعمل نہ دیا لیکن پھر معمولی سی اپیل کی جس پر فیلڈ امپائر نے فیصلہ تھرڈ امپائر کے حوالے...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو اپنی انتخابی مہم کا مؤثر ہتھیار بنا لیا ہے۔ الیکشن کے دوران بی جے پی اور انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات اور پرتشدد کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں انتخابی دور کے دوران مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر بڑھ جاتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والی پوسٹس تیزی سے وائرل کی جاتی ہیں جبکہ بھارتی میڈیا انہیں ملک دشمن اور مجرم کے طور پر پیش کرتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کے قتل، گھروں...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: تھوڑا سا صبر، تھوڑی سی امید اور خود شناسی کا ایک چمچہ وہ کامل جوش بناتا ہے جو آپ کو باقی سب سے کوسوں دور رکھتا ہے۔ بولنے سے پہلے سوچیں اور عمل کرنے سے پہلے جائزہ لیں۔ یہ اتنا ہی آسان ہے۔ آپ جو جواب تلاش کر رہے ہیں وہ رمز آلود نہیں ہیں، انہیں صرف آپ کو موضوع، حالات اور یہاں تک کہ مقصد یا ڈرائیو میں تھوڑا گہرا کھودنے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کے دل کو اپنا فانوس بنانے اور اسے اپنے سامنے پڑے راستے کو روشن کرنے کا وقت ہے۔ اس نرم، حوصلہ افزا آواز پر اعتماد کرنا سیکھنے میں، آپ اسے وقت کے ساتھ زیادہ بلند، واضح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ ایک کار شو روم کے مالک نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا بڑا فراڈ کردیا۔ کرکٹر کے مطابق ان کی قیمتی گاڑی ان کی اجازت اور اصل دستاویزات کے بغیر فروخت کردی گئی، جس سے انہیں نہ صرف مالی نقصان اٹھانا پڑا بلکہ سخت ذہنی اذیت کا بھی سامنا ہے۔صہیب مقصود نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ان کی گاڑی، جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے تھی، شو روم کے مالک نے چالاکی سے فروخت کردی، حالانکہ اس گاڑی کے اصل کاغذات اب بھی ان کے پاس موجود ہیں۔ ان کے مطابق فراڈ کرنے والے شخص نے دھوکے سے انہیں ایک دوسری گاڑی دی،...
    افغانستان سے سیز فائر میں وقت کی حد مقرر نہیں، خلاف ورزی نہ ہونے تک معاہدہ برقرار ہے: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کے دورانیے سے متعلق بیان دیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا سیز فائر معاہدے میں یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان رجیم نے کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ اختلافات کوئی نئی بات نہیں، 25 اکتوبر کو معاہدے میں مزید چیزوں پربات چیت ہوگی، 25 اکتوبر کو اجلاس میں مزید چیزیں طے کی جائیں گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگرطالبان رجیم نےخوراج، ٹی ٹی پی کی سرپرستی جاری رکھی تو بہت افسوسناک ہوگا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر نظرثانی کریں گے، افغانستان کے ساتھ مستقل حل چاہتے ہیں۔ لاہور آج بھی پاکستان کا آلودہ ترین شہر، پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں قیمتی نباتاتی عرق چوسنے والے عجیب اور خطرناک کیڑے کی نئی نسل دریافت ہوئی ہے، جسے دیکھ کر  سب پریشان ہیں۔امریکی ریاست ایریزونا میں ماہرینِ زراعت کو اُس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب سرحدی علاقے میں ایک کیڑے کی ایسی نئی قسم دریافت ہوئی جو اس سے پہلے امریکا میں کبھی نہیں دیکھی گئی تھی۔اس خطرناک کیڑے کو لیف ہاپر کی ایک نئی نوع قرار دیا گیا ہے جسے سائنسی طور پر Osbornellus sallus کہا جا رہا ہے۔ دریافت کا یہ انوکھا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب امریکی کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے اہلکار میکسیکو سے آنے والی سبزی ریڈیچیو کی شپمنٹ کی جانچ کر رہے تھے اور معمول کی تلاشی کے دوران...
    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا شخص نے اپنی دو بیٹیوں کے گلے کاٹ ڈالے۔ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کی کوثر نیازی کالونی میں باپ نے دو بچیوں کے گلے کاٹ دیے، ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا تھا، ملزم پر مختلف کمیٹیوں کے واجبات تھے جنہیں وہ بیروزگاری کے باعث ادا نہ کر سکا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم اکبر کی 5 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، مقتولہ زینب اور عالیہ کی عمریں 10 اور 11 سال تھیں۔
    ویب ڈیسک:نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے نوکریوں کا اعلان کردیا.  تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں 200 جونیئر ایگزیکٹیوز (ڈیٹا انٹری آپریٹرز) کی بھرتی کا اعلان کیا ہے، یہ اقدام نادرا کی خدمات کو بہتر بنانے اور شہریوں کی سہولت کے لیے کیا جا رہا ہے۔ واک ان انٹرویوز 3 نومبر 2025 سے شروع ہوں گے، بھرتی کا دائرہ کراچی کے پانچ اضلاع اور اندرون سندھ کے نو اضلاع پر محیط ہوگا، جن میں میرپورخاص، میرپور ساکرو، کوٹری، ماتھیری، چچرو، جھودو، میرپور تھارو، ٹنڈو اللہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار ...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوام کی آسانی کے لیے نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، جو چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے، جس کا مقصد عوام کو عدالتی معلومات اور سہولیات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ بار انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کو ملک بھر میں برتری اس پورٹل کے ذریعے شہری اب مقدمات کی تفصیلات، نام، کیس نمبر یا درخواست کی نوعیت کے مطابق تلاش کر سکتے ہیں۔ اسی طرح 1818 ہیلپ لائن کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہِ راست رہنمائی اور تکنیکی مدد حاصل...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اگر حماس نے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری نہ کی تو وہ اسرائیل کو دوبارہ غزہ میں داخل ہونے اور حماس کو مکمل طور پر ختم کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ "ہم نے حماس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اچھا برتاؤ کریں گے، لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو ہمیں کارروائی کرنی پڑے گی۔" صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ اجازت دیں تو اسرائیلی فوج صرف دو منٹ میں غزہ میں داخل ہو کر حماس کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں ایک بڑے تعمیراتی منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے اس کا ایک حصہ منہدم کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حصے کو گرا کر ایک شاندار اور وسیع بال روم (Ballroom) تعمیر کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف سرکاری تقاریب، عشائیے اور بین الاقوامی مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اندرونی حصے میں جاری یہ تعمیراتی کام ٹرمپ کی ذاتی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت گرائے گئے حصے کا ملبہ ہٹایا جا چکا ہے اور نئی تعمیر کا ڈیزائن بھی حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت، تشدد اور امتیازی سلوک نئی بات نہیں، مگر مودی سرکار کے دور میں یہ رجحان خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، جنہیں عالمی سطح پر ایک سخت گیر ہندو قوم پرست لیڈر کے طور پر جانا جاتا ہے، اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ایک آزمودہ انتخابی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں۔ جیسے ہی الیکشن قریب آتے ہیں، ہندو انتہا پسند تنظیمیں متحرک ہوجاتی ہیں اور بی جے پی کے حمایتی میڈیا چینلز نفرت انگیز بیانیے کو ہوا دینے لگتے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی بی جے پی حکومت کے زیرِ انتظام ریاستوں میں انتخابات کے دوران...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایک نئی سمت اختیار کر گئے ہیں۔ واشنگٹن میں کبھی شک و شبہات کی نذر رہنے والا اسلام آباد، اب ٹرمپ انتظامیہ کی نظروں میں ایک اہم شراکت دار بن چکا ہے اور اس تبدیلی کا محور ہے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی چابک دستی، نرمی اور نادر معدنیات (rare earths) کی سفارتکاری۔ خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس میں وزیرِاعظم شہباز شریف اور فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات کے دوران، پاکستان نے ناصرف ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ میں امن اقدامات کی بھرپور تعریف کی بلکہ انہیں نوبیل امن انعام کے لیے...
    نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے دی گئی ناقص بلٹ پروف گاڑیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیبر پختونخوا پولیس کی تضحیک ہے، اس لیے انہیں واپس کیا جائے۔۔ نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں گڈ گورننس روڈ میپ، امن و امان اور انسداد بدعنوانی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز، اور پولیس کے اعلی حکام شریک ہوئے جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی...
    ایپل کی نئی آئی فون 17 سیریز اپنی لانچ کے ابتدائی دنوں میں حالیہ برسوں کی سب سے کامیاب ریلیز ثابت ہو رہی ہے۔ ریسرچ ادارے کاؤنٹر پوائنٹ کے مطابق، آئی فون 17 سیریز کی فروخت ابتدائی دس دنوں میں امریکا اور چین یعنی ایپل کی 2 سب سے بڑی منڈیوں میں آئی فون 16 سیریز سے 14 فیصد زیادہ رہی ہے۔ بنیادی ماڈل نے سب کو حیران کر دیا رپورٹ کے مطابق، سب سے زیادہ فروخت ماڈل آئی فون 17 کی ہوئی ہے جس کی فروخت امریکا اور چین میں مجموعی طور پر 31 فیصد بڑھی، جبکہ چین میں یہ تقریباً دوگنی ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ نمایاں اپ گریڈز کی وجہ سے ہے جن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپیوٹنگ کمپنی، ایمیزون ویب سروسز (AWS)، کو ایک بڑے تکنیکی خلل کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند ہوگئیں اور لاکھوں صارفین متاثر ہوئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خرابی AWS کے ایک اندرونی نظام میں پیدا ہوئی جو نیٹ ورک لوڈ بیلنسنگ کے عمل کی نگرانی کرتا ہے۔ اس نظام میں بگ پیدا ہونے سے ڈیٹا کے بہاؤ میں خلل آیا اور متعدد سرورز نے بیک وقت کام کرنا بند کردیا، جس سے مختلف ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز متاثر ہوئیں۔اس تکنیکی مسئلے کے باعث دنیا بھر میں ای کامرس، گیمنگ، اسٹریمِنگ، اور مواصلاتی پلیٹ فارمز متاثر ہوئے۔ متاثر ہونے والے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے چینی صدر شی جن پنگ سے ایک منصفانہ تجارتی معاہدہ طے پانے کی توقع رکھتے ہیں، اور انہوں نے تائیوان کے معاملے پر کسی بڑی کشیدگی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چین تائیوان پر حملے کا ارادہ نہیں رکھتا، تاہم یہ مسئلہ جنوبی کوریا میں ہونے والی ملاقات کے دوران زیرِ بحث آ سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: بھارت نے روسی تیل خریدا تو بھاری محصولات برقرار رہیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین ہے، اور کوئی ہمیں چھیڑنے کی ہمت نہیں کرے گا۔ مجھے لگتا ہے ہم ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: دنیا کی سب سے بڑی خلائی تحقیقاتی ایجنسی ناسا نے ایک ایسی سائنسی پیشگوئی جاری کی ہے جس نے ماہرین اور عام عوام دونوں کو حیرت اور تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔جاپان کی ٹوہو یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کردہ اس سپرکمپیوٹر ماڈل نے یہ انکشاف کیا ہے کہ زمین پر موجود زندگی اپنی قابلِ رہائش مدت کے آخری مرحلوں میں داخل ہوچکی ہے اور آنے والے وقت میں ایسا دور آسکتا ہے جب ہمارا سیارہ زندگی کے لیے موزوں نہیں رہے گا۔اس تحقیقی ماڈل کے مطابق زمین کی فضا میں موجود آکسیجن کی سطح اور سورج کی حرارت میں بتدریج ہونے والا اضافہ مستقبل میں زمین کے قدرتی توازن کو بری طرح متاثر کرے گا۔ماہرین...
    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جب کہ لاہور بھی اس وقت خطرناک آلودگی کی لپیٹ میں ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں دارالحکومت نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 772 تک جا پہنچا ہے، جسے ماہرین انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ سطح تصور کرتے ہیں۔ بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے اثرات سرحد پار پاکستان میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا میں آلودگی نمایاں طور پر بڑھ رہی ہے۔ انڈیکس کے...
    چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے آئندہ 5 سالہ منصوبے کی تیاری کے لیے اجلاس شروع کر دیا ہے، جس میں ملک کی معاشی پالیسی اور ترقی کی سمت طے کی جا رہی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان پر افغانستان میں رجیم چینج کی کوششوں کا الزام بے بنیاد ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف معاشی ماہرین کے مطابق چین کو اس وقت گھریلو کھپت بڑھانے اور ساتھ ہی امریکا کے ساتھ ہائی ٹیک مقابلے میں آگے رہنے کا دوہرا چیلنج درپیش ہے۔ حکومت کی ترجیح سیمیکنڈکٹرز، مصنوعی ذہانت، اور جدید صنعتوں میں خود کفالت حاصل کرنا ہے۔ مزید پڑھیں: عظیم دیوار چین پر پہلا پاک چین فیشن شو، دوستی اور ثقافتی ہم آہنگی کی نئی علامت تجزیہ کاروں کا کہنا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہڈیاں انسانی جسم کی بنیاد اور مضبوطی کی علامت ہیں، جو نہ صرف ہمیں سہارا دیتی ہیں بلکہ اندرونی اعضا کو تحفظ بھی فراہم کرتی ہیں۔جوانی میں جسم بآسانی نئے ٹشوز بناتا ہے، مگر عمر بڑھنے کے ساتھ یہ صلاحیت کم ہوتی جاتی ہے، جس کے نتیجے میں ہڈیوں کی مضبوطی متاثر ہوتی ہے۔ بڑھتی عمر کے ساتھ ہڈیوں کا حجم گھٹنے لگتا ہے اور ٹوٹ پھوٹ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ چند مخصوص غذائیں ایسی ہیں جنہیں اگر روزمرہ خوراک کا حصہ بنالیا جائے تو ہڈیاں ہر عمر میں مضبوط اور صحت مند رہ سکتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز پتوں والی سبزیاں اس معاملے میں سب سے مؤثر ثابت...
    وزیرِاعظم کے نوجوان پروگرام (PMYP) کے تحت ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ آف ٹرینرز منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے، جس میں ابتدائی مرحلے میں 200 نوجوان ٹرینرز کو مصنوعی ذہانت، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیٹا اینالیٹکس کی آن لائن تربیت دی جائے گی۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں میں تربیت کے لیے خصوصی پروگرام کا آغاز پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ اقدام وزیرِاعظم کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی عملی صورت ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو عالمی معیار کی ٹیکنالوجی مہارتیں فراہم کرنا ہے۔ مزید پڑھیں: لاکھوں ملازمتیں مصنوعی ذہانت کے نشانے پر، کون بچ پائے گا؟ یہ منصوبہ NAVTTC، Uni Services International اور ITMC China...
    ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران اس وقت معاشی تعاون بڑھانے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہیں، اور دونوں ممالک کو موجودہ حالات سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ’پاکستان اور ایران کے تعلقات بہترین سطح پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مثالی ہیں۔ گزشتہ 2 برسوں میں 2 ایرانی صدور نے پاکستان کا دورہ کیا، جبکہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان متعدد ملاقاتیں ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ دورۂ پاکستان کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور پاکستانی حکام کے درمیان 12 مفاہمتی یادداشتیں (MoUs) دستخط کی گئیں، جن میں...
    بلاول بھٹو زرداری نے داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے داخلی استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس دوران بلاول بھٹو زرداری نے داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور...
    وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت اسپیشلائزڈ ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔  اسلام آباد میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ہیڈکوارٹرز میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 200 ٹرینرز کو مصنوعی ذہانت، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیٹا اینالیٹکس جیسے جدید شعبوں میں آن لائن تربیت دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت سے ٹیکنالوجی کی جنگ جیت لی، نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرنا وقت کا تقاضا ہے، شزا فاطمہ رانا مشہود نے کہا کہ یہ پروگرام وزیراعظم کے...
    بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش سمیت کئی بی جے پی زیرِ حکومت ریاستوں میں درجنوں مسلمانوں پر محض ’I love Muhammad‘ کہنے یا یہ عبارت تحریر کرنے پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں مسلمانوں نے حکومتی اقدامات کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ واقعہ کا آغاز کانپور کے علاقے سید نگر سے ہوا، جہاں 4 ستمبر کو عیدِ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ایک روشن بورڈ پر ’I love Muhammad‘ لکھا گیا۔ کچھ ہندو رہائشیوں کے اعتراض پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بورڈ ہٹا دیا اور 9 مسلم افراد سمیت درجنوں کے خلاف مقدمات درج کیے۔ مزید پڑھیں: مودی اور آر ایس ایس کا گٹھ جوڑ انتہا پسندی کی جڑ، ریاستی وزیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش انسانی بنیادوں پر ریڈ کراس کے حوالے کردی ہے، جسے بعد ازاں اسرائیلی حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یرغمالی کی لاش واپس کرنے کی کارروائی غزہ میں انجام دی گئی، جہاں ریڈ کراس کے نمائندوں نے لاش وصول کرنے کے بعد اسے اسرائیلی فوج کے حوالے کیا۔دوسری جانب اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق یہ لاش پولیس کی نگرانی میں تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کردی گئی ہے، جہاں شناخت کا عمل کم از کم 2 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے اب تک مجموعی...
    مقامی ذرائع کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی خالی گاڑیوں اور ٹرکوں کو افغانستان سے پاکستان میں داخلے کی اجازت مل گئی تاہم پیدل چلنے والوں کو ابھی تک سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں ملی۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کے دارالحکومت دوحا میں پاک افغان امن معاہدے کے بعد سب سے بڑی پیشرفت کے تحت چمن کے مقام پر پاک افغان سرحد کو جزوی طورپر کھول دیا گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی خالی گاڑیوں اور ٹرکوں کو افغانستان سے پاکستان میں داخلے کی اجازت مل گئی تاہم پیدل چلنے والوں کو ابھی تک سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں ملی۔ افغان ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ اور ویزا لازمی قرار دیا گیا ہے، مقامی ذرائع کے مطابق گاڑیوں...
    فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں نئی دہلی دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا ہے جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔ بین الاقوامی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 189 اور دہلی کا 212 ریکارڈ کیا گیا، جو دونوں انتہائی غیر صحت مند سطح پر ہیں۔   لاہور میں مضر ذرات پی ایم 2.5  کی مقدار عالمی ادارۂ صحت کی حد سے 21 گنا زیادہ پائی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: فضائی آلودگی انڈیکس میں لاہور بدستور سر فہرست،  دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ماسک پہنیں، ایئر پیوریفائر استعمال کریں اور گھروں کی کھڑکیاں بند رکھیں۔ پنجاب حکومت نے اسموگ پر قابو پانے...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں، ٹی ٹی پی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف  کا کہنا تھا کہ قطر میں ہونے والے مذاکرات تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے نہیں بلکہ افغان طالبان سے ہوئے تھے۔ ٹی ٹی پی پاکستان کے معصوم شہریوں کے قاتل ہیں، ان سے بات چیت کا نہ کوئی ارادہ ہے اور نہ کبھی ایسا کیا گیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاک افغان سمجھوتے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر استنبول میں مزید بات ہوگی۔ مذاکرات کے دوران ماحول خوشگوار تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ قطر و ترکیہ...
    اسرائیل کی معروف اقتصادی ویب سائٹ "کالکالیسٹ" نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ تحریک کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایلات بندرگاہ مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایلات بندرگاہ کو درپیش اس تعطل نے وہاں شدید اقتصادی اور بحری بحران پیدا کر دیا ہے، جس کے باعث صہیونی حکام نے امریکہ اور مصر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کر کے اس بحران کو ختم کرائیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی معروف اقتصادی ویب سائٹ "کالکالیسٹ" نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ تحریک کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایلات بندرگاہ مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایلات بندرگاہ کو درپیش اس تعطل...
    اسرائیل کی معروف اقتصادی ویب سائٹ "کالکالیسٹ" نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ تحریک کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایلات بندرگاہ مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایلات بندرگاہ کو درپیش اس تعطل نے وہاں شدید اقتصادی اور بحری بحران پیدا کر دیا ہے، جس کے باعث صہیونی حکام نے امریکہ اور مصر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کر کے اس بحران کو ختم کرائیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی معروف اقتصادی ویب سائٹ "کالکالیسٹ" نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ تحریک کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایلات بندرگاہ مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایلات بندرگاہ کو درپیش اس تعطل...
    قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری ایک مرتبہ پھر بعض تکنیکی و انتظامی مسائل کی بنا پر تاخیر کا شکار نظر آ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے لیے پروازیں 25 اکتوبر سے دوبارہ شروع کی جائیں گی، پی آئی اے کا اعلان نجکاری کے عمل میں شامل مختلف فریقین کے مابین بعض امور پر ڈیڈلاک ہونے کے باعث نجکاری کی بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے بڑھا کر اب 17 نومبر کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی گزشتہ سال نجکاری کے لیے بڈنگ کا انعقاد بھی ہوا تاہم صرف ایک کمپنی بلیو ورلڈ سٹیز نے اس میں حصہ لیا تاہم 85 ارب روپے کی بیس پرائیس کے مقابلے میں 10 ارب روپے کی...
    ابو علی مصطفی بریگیڈز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ اقدام قومی اور انسانی ذمہ داری کے تقاضوں کے تحت انجام دیا گیا اور لاش معاہدۂ غزہ کی شرائط کے مطابق ریڈ کراس کے حوالے کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمت حماس نے ایک اور قابض فوجی کی لاش اسرائیل کے حوالے کر دی۔ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے اطلاع دی ہے کہ اسے غزہ کے اندر سے فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی جانب سے ایک قابض اسرائیلی فوجی کی لاش سونپی گئی ہے۔ ابو علی مصطفی بریگیڈز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ اقدام قومی اور انسانی ذمہ داری کے تقاضوں کے تحت انجام دیا گیا اور لاش معاہدۂ غزہ...
    برطانوی شہزادہ اینڈریو نے امریکی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات سامنے آنے اور الزامات لگنے کے بعد اپنا شاہی لقب ’ڈیوک آف یارک‘ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ اپریل میں خودکشی کرنے والی ایک خاتون ورجینیا جیفری کی شائع ہونے والی یادداشتوں سے پہلے کیا گیا، جنہوں نے شہزادہ اینڈریو پر جیفری ایپسٹین کی معاونت سے کم عمری میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام لگایا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: شاہی خاندان کا غیر متوقع اعلان، بالمورل کیسل عوام کے لیے بند برطانوی شاہی محل کے مطابق شہزادہ اینڈریو اب ’ڈیوک آف یارک‘ کے لقب کے ساتھ ’سرکاری فرائض‘ انجام نہیں دیں گے اور نائٹ آف دی گارٹر سمیت تمام اعزازی القابات غیر فعال ہو...
    سعودی عرب، جو پاکستان کا قریبی اتحادی ملک ہے، ہر سال ہزاروں پاکستانیوں کو تعلیم، ملازمت اور پروفیشنل مواقع فراہم کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی معاہدے کا عام آدمی کو کیا فائدہ ہوگا؟ وژن 2030 کے تحت سعودی حکومت نے ویزا پالیسیوں کو مزید آسان بنا دیا ہے جس سے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا حاصل کرنا پہلے سے کئی گنا آسان ہو گیا ہے۔ خاص طور پر ہنر مند مزدور اور پروفیشنلز کے لیے نئی سہولیات متعارف ہوئی ہیں۔ حال ہی میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چئیرمین رانا مشہود احمد خان نے وی نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کو اس وقت پاکستان سے 12 لاکھ افراد...
     کسی کی آنکھوں میں روشنی کم بھی ہو لیکن اگر اس کا عزم پختہ ہو تو زندگی کے اندھیرے مٹ جاتے ہیں۔ حسن ابدال کی 17 سالہ خصوصی لڑکی اسرا نور اسی عزم و ہمت کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اے پی ایس اٹیک میں بیٹا کھونے والی باہمت بیوہ جو اسلام آباد میں پکوڑے بیچتی ہیں اسرا نور کی ایک آنکھ کی بینائی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے جب کہ دوسری میں صرف ایک فیصد روشنی باقی ہے لیکن یہ معمولی سی روشنی اس کے خوابوں کو روشن رکھنے کے لیے کافی ہے۔ بینائی کی کمزوری کے باوجود اسرا نور نے اپنے احساسات اور خیالات کو لفظوں میں ڈھالنے کا ہنر سیکھ لیا ہے۔ وہ...
    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی183 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔  زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں سے خوف و ہر اس پھیل گیا۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔  
    21 اکتوبر 2023 کو وطن واپسی کے بعد نواز شریف کا نیا سفر جلاوطنی کی تلخیوں سے نکل کر قانونی فتوحات، انتخابی کامیابیوں، اور اتحادی سیاست کی طرف بڑھا ہے لیکن دھاندلی کے الزامات اور معاشی چیلنجز نے اسے متنازع بنایا۔  پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نواز شریف ایک ایسے رہنما ہیں جنہوں نے نشیب و فراز کا سامنا کرتے ہوئے 3 بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا، جلاوطنی کی زندگی گزاری، اور ایک بار پھر واپسی کے ذریعے اپنے سیاسی سفر کو نئی سمت دی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاک افغان مذاکرات پر بریفنگ 2019 میں علاج کی غرض سے لندن روانہ ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف نے 21 اکتوبر 2023 کو پاکستان واپس...
    نئی دہلی میں دیوالی کے موقع پر کی گئی آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہو گیا۔ دیوالی کی تقریبات سے نئی دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 772 تک پہنچ گیا۔ بھارت میں دیوالی کے تہوار سے لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا بھی آلودہ ہونے لگی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔ نئی دہلی میں دیوالی کے موقع پر کی گئی آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہو گیا۔ دیوالی کی تقریبات سے نئی دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 772 تک پہنچ گیا۔ بھارت میں دیوالی کے تہوار سے لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا بھی آلودہ ہونے لگی۔ دنیا...
    شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے جسے ان پر لگاتار سات رات اور آٹھ دن تک (اﷲ نے) مسلط رکھا‘ پس تم دیکھتے کہ یہ لوگ زمین پر اس طرح گر گئے جیسے کہ کھجور کے کھوکھلے تنے ہوں۔ o کیا ان میں سے کوئی بھی تجھے باقی نظر آ رہا ہے ؟o فرعون اور اس سے پہلے کے لوگ اور جن کی بستیاں الٹ دی گئی‘ انہوں نے بھی خطائیں کیں ۔o سورۃ الحاقۃ (آیت: 7 تا 9 ) 
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی صنعتی ترقی گھریلو، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے۔ ایس ایم ایز میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کے لیے اقدامات خوش آئند ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی تنظیم نو اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کی ترقی پر جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو سمیڈا کی تنظیمِ...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں میں غیر معمولی توسیع، پی آئی اے اور اتحاد ایئرویز کے ساتھ کوڈ شیئر معاہدہ، کارگو اور فریکوئنٹ فلائر سہولیات بھی شامل ہیں۔ معاہدہ کا باقاعدہ اطلاق 31 اکتوبر کو ہوگا۔ یہ معاہدہ پی آئی اے کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ مسافر پروازوں کے علاوہ کارگو سروسز پر بھی معاہدہ کا اطلاق ہو گا۔ پی آئی اے مسافروں کو فریکوئنٹ فلائر پروگرام کی سہولت بھی کوڈ شیئر نیٹ ورک میں دستیاب ہوگی یہ شراکت داری ان روٹس پر قابل عمل ہو گی جہاں پر پی آئی اے کی  پروازیں براہ راست نہیں جاتیں۔
    لاہور+ اوکاڑہ+ حجرہ شاہ مقیم (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ+ نمائندگان) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین بحالی پروگرام کی افتتاحی تقریب میں سیلاب متاثرین کے لئے 100ارب روپے کے تاریخی امدادی پیکج‘ امدادی رقوم کے حصول کیلئے آمدورفت کی ٹرانسپورٹ  بھی متاثرین کو فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین بحالی پروگرام کی تقریب سے  دیپالپور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد شروع ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ تاریخ کے بد ترین سیلاب نے پنجاب کو گھیرا۔ گھر اور مال و مویشی بھی بہہ گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ  پنجاب کی پوری حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ رہی، تین ہفتے...
    سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے اور یہ ون پیج چلتا رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا مسئلہ محرومی نہیں شناخت ہے، بطور وزیراعظم فوج میری بات سنتی اور مانتی تھی، انوارالحق کاکڑ وی نیوز ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے بتایا کہ اس بار جی ایچ کیو اور وزیراعظم ہاؤس کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن دیکھی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں معاملات بعض اوقات آدھا سفر طے ہونے سے پہلے الجھ جاتے تھے مگر اس مرتبہ عسکری اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی حکومت میں اختلافات کے بجائے اتفاق رائے دکھائی دے رہا ہے۔ سابق نگراں وزیراعظم نے کہا کہ میرا اندازہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی عسکری و سفارتی حکمت عملی نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کردیا۔ پاکستان کی مثبت حکومتی اور عسکری سفارت کاری نے خطے میں پاکستان  کی اہمیت مزید بڑھا دی۔ پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ امریکی ٹی وی سی این این نے بھی پاک امریکا  قریبی اور سٹرٹیجک تعلقات کا اعتراف کرلیا۔ تجزیہ کار فرید زکریا نے کہا کہ "امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا اور بھارت کے مابین پالیسی کا رخ اچانک بدل دیا"۔  پہلے دور حکومت میں بھارتی وزیراعظم کے قریب سمجھے جانے والے ٹرمپ اب فیلڈ...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوچی نے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوششوں پر زور دیا گیا۔  علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان میں یورپی یونین کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ریمنڈاس کروبلیس کا خیر مقدم کیا اور تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے جی ایس پی پلس کے فریم ورک کے تحت تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔  حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔
    لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت کی جانب سے شوگر ملز کے پورٹلز بند کرنے کے فیصلے سے چینی کی شدید قلت پیدا ہوگئی اور قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ مقامی چینی فی الحال ملک کے مختلف علاقوں میں دستیاب نہیں اور پہلے سے دستیاب سٹاک کو پریمیم قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا ہے، جو کئی علاقوں میں 210 روپے سے 220 روپے کلو تک ہے۔ ڈیلرز نے صورت حال کو تشویشناک قرار دیا۔ شوگر مل مالکان نے خبردار کیا کہ اگر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو قیمتوں کو 230-250 روپے  کلوگرام تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ایک شوگر مل مالک نے بتایا کہ  ہفتہ 18 اکتوبر کو فْوڈ سکیورٹی وزیر رانا تنویر سے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی...
    اسلام آباد‘ لاہور (آئی این پی+ این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری نے  دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ  منایا۔ مندروں میں خصوصی تقریبات‘ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس دن کو منانے  کیلئے  ہندو برادری نے  بھگوان رام کی واپسی کی یاد میں اپنی مذہبی رسم کے لئے  مٹی کے چراغ بھی جلائے۔ جنہوں نے تقریباً چودہ سال جنگلوں میں گزارے۔  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ رواداری، باہمی احترام اور برداشت پر مبنی معاشرہ ہی حقیقی ترقی کا ضامن ہے۔ پارلیمان تمام مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔...
    اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے پر درج مقدمات میں عمر ایوب اور زرتاج گل سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمر ایوب، زین قریشی زرتاج گل اور علی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔شیر افضل مروت کی طرف سے کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست پر نوٹسز جاری کر کے دلائل طلب کر لیے۔عدالت نے کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی...
     اسلام آباد(آئی این پی)پرائیویٹ حج سکیم کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی کل 22 اکتوبرآخری تاریخ  ہے  ،جس  کے بعد نجی سکیم کے تحت کوئی نئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔وزارتِ مذہبی امور کے  اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 اکتوبر مقرر  ہے ۔ حکام کے مطابق حج 2026 کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور حکومت نے کوشش کی ہے کہ اس سال تمام انتظامات شفاف، منظم اور جدید سہولتوں سے آراستہ ہوں۔ذرائع کے مطابق اس سال نجی حج سکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کا عمل مکمل ہونے کے بعد وزارت مذہبی امور تمام منظور شدہ ٹور آپریٹرز کی فہرست جاری کرے گی، تاکہ زائرین کو کسی قسم کی...
    کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ)بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک پروقار اور باوقار تقریب کے دوران جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔یہ تقریب 20 اکتوبر 2025 کو ہائی کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوئی جہاں جسٹس اقبال احمد کاسی نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان، رجسٹرار عبدالقیوم لہڑی، سینئر جوڈیشل افسران وکلاء برادری کے اراکین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے نئے قائم مقام چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب انتہائی سادگی، وقار اور عدالتی روایات...
    فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر  نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی ٹیکس چوری پکڑنے کے لئے نیا ڈیجیٹل انوائسز سسٹم یکم نومبر سے نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ فیصل آباد سمیت ملک بھر کی ٹیکسٹائل فیکٹریوں اور ایکسپورٹرز کو ڈیجیٹل انوائسز سسٹم میں رجسٹرڈ ہونے کا پابند کیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل انوائس سسٹم میں رجسٹرڈ نہ ہونے اور مشکوک مینوفیکچرنگ کرنے والی ٹیکسٹائل ملز کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ ایسی تمام فیکٹریوں کے گیٹ پر کیمرے نصب کرکے انکی براہ راست نگرانی کی جائے گی۔ جبکہ ٹیکس چوری میں ملوث صنعتکاروں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج اور ٹیکس ریکوری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
    لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے ٹی ایل پی کے 3 کارکنوں کی بازیابی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ رجسٹرار آفس نے متعلقہ کاغذات لف نہ کرنے کا اعتراض لگایا تھا۔ درخواست گزار وکیل نے موقف اپنایا کہ متعلقہ دستاویزات درخواست کے ساتھ لگا دی ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے ہینڈ گرنیڈ برآمدگی کیس میں مذہبی جماعت کی دو خواتین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ شمائلہ بی بی اور اللہ معافی بی بی سے ہینڈ گرنیڈز برآمد ہو چکے ہیں، ان کیخلاف تھانہ...
    پشاور (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپی کے محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبے میں ایک دفعہ پھر دہشت گردی آئی ہے۔ وفاقی حکومت ہمیں وار آن ٹیرر کے فنڈز سمیت دیگر آئینی حقوق نہیں دے رہی۔  ہمیں ہمارے فنڈز ملیں گے تو ہم پولیس کو مضبوط کر سکیں گے اور دہشت گردی کا مقابلہ کر سکیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس کیلئے جو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کیں وہ ناقص اور پرانی ہیں۔ یہ خیبرپی کے پولیس کی تضحیک ہے، اس لیے ان گاڑیوں کو واپس کیا جائے گا۔ نئے وزیراعلیٰ خیبرپی کے سہیل آفریدی کی زیرِصدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس میں صوبائی حکومت کے گڈ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ خیبر پی کے حکومت کی جانب سے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کا فیصلہ بچگانہ ہے۔ نابالغ سوچ نے پولیس افسروں، جوانوں کیلئے خطرات بڑھا دیئے۔ ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ خیبر پی کے حکومت کو تمام وسائل فراہم کرنا چاہتی ہے تاکہ دہشتگردی کا جلد خاتمہ ہو سکے۔ ہم یہ ارادہ نہیں کر رہے بلکہ عملی طور پر کر رہے ہیں اور کرتے رہے ہیں۔ ہم اگر ایسی سوچ رکھنے والے وزیراعلیٰ سے نہ صرف افسر اور جوان تو سوال پوچھیں گے لیکن عوام بھی سوال پوچھے  کہ دہشتگرد تو جدید ہتھیاروں سے لیس ہوکر آئیں ایسے میں...
    لاہور(نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) گورنر پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء پر دستخط کر دیئے جس کے بعد صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی۔ گورنر کے دستخط کے بعد اب گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت گزٹ نوٹیفکیشن الیکشن کمشن کو ارسال کرے گی۔  ای سی پی پنجاب حکومت کی استدعا پر نئے بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں اور حد بندیوں کا کام نئے ایکٹ کے تحت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات دسمبر میں کرانے کا فیصلہ دیا تھا۔ لاہور سے نیوز رپورٹر کے مطابق گورنر پنجاب  سے سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ارشد بیگ نے ملاقات کی۔ سپیشل سیکرٹری نے گورنر کو پانچ سالہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر مکمل اعتماد...
    کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان میں مقامی کرنسی میں قرضوں کا اجرا بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بینک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔  بینک دولت پاکستان نے ورلڈ بینک گروپ کے نجی شعبے کے ادارے آئی ایف سی کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کا مقصد مقامی کرنسی میں قرضوں کا اجرا بڑھانا اور پاکستان میں نجی شعبے کی نمو میں معاونت کرنا ہے۔ آئی ایس ڈی اے معاہدے کے تحت، اس شراکت داری سے آئی ایف سی کرنسی کے خطرات کا مؤثرانتظام اور پاکستانی روپے میں سرمایہ کاریاں بڑھا سکے گا۔ یہ معاہدہ پاکستانی معیشت کے اہم شعبوں کو قرضوں کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور ملک بھر میں ملازمتیں پیدا کرنے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ نے قیام امن کیلئے  اقدامات سے بھی  آگاہ کیا۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ  موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان  کے داخلی استحکام کے سب کو مل کر  کام  کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے بلاول کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے کئے گئے اقدامات کے بارے  میں آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو نے داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
    کوئٹہ (نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد ترقی کے دشمن ہیں اور ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ پر کھل کربات کریں گے اور ان سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ عبدالخالق اچکزئی کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے خلاف کھل کربات کریں گے، جو کچھ ہوا ہے اس پر سب کو آگاہ کریں گے، دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ دہشت گرد سیاست سے روکنا چاہتے ہیں لیکن وہ قتل و غارت گری سے خوف زدہ نہیں ہوں گے اور اپنا آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کی قربانی...
    گھوٹکی میں وکیل کی بیٹی کا اغوا، مقدمہ پیپلز پارٹی رہنما شہریار شر، ان کے بیٹے اور دیگر کیخلاف درج کرلیا گیا۔مقدمے کے مدعی کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کو سردار شہریار شر اور دیگر نے گھر سے اغوا کیا۔مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان ان کی قانون کی طالبہ بیٹی کو ہراساں کرتے تھے اور شہریار شر کے خلاف ایک مقدمے میں وکیل مقرر ہونے پر دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ دوسر جانب رہنما پیپلز پارٹی شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ وکیل عبیداللّٰہ کی بیٹی کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں، کسی کرمنل یا ڈاکوؤں سے کوئی واسطہ نہیں۔
    تل ابیب: اسرائیلی حکومت وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف کرپشن الزامات پر نظرثانی کے لیے ایک نیا بل پارلیمان (کنیسٹ) میں پیش کرنے جا رہی ہے، جسے آج متعارف کرایاگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حکومت آج سہ پہر بل کو کنیسٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز پر ووٹنگ کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، یہ بل اٹارنی جنرل گالی بہراو میارا کو ہٹا کر ایک نئے اسٹیٹ اٹارنی کی تقرری سے متعلق ہے، جس سے نیتن یاہو کے خلاف جاری کرپشن مقدمات پر نظرثانی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، یہ بل اگلے بدھ کو پارلیمان میں ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گالی بہراو میارا نے ہمیشہ نیتن یاہو کے خلاف...
    اسرائیل کی فوج نے لبنان کی سرحد کے ساتھ پانچ روزہ فوجی مشق کا آغاز کردیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فوجی مشق کا مقصد “غیرمتوقع حالات” کی تیاری کرنا ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ لبنان کے ساتھ جنگ ​​ختم نہیں ہوئی اور نئے سرے سے کشیدگی کا خطرہ باقی ہے۔ یہ مشق ایسے وقت میں ہورہی ہے جب لبنانی سرزمین پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور حزب اللہ نے غیر مسلح کرنے سے انکار کا اعادہ کیا ہے۔ حزب اللہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنی فوجی صلاحیتوں کو از سر نو تعمیر کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان اویشے ایدرائی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ یہ مشق، جو اتوار...
    نابلس: قابض اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے نابلس گورنریٹ میں 70 ہزار مربع میٹر سے زائد فلسطینی زمین ضبط کرلی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق فلسطینی نوآبادیات اور دیوار مزاحمتی کمیشن کی رپورٹ  میں بتایا گیا ہےکہ  اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینی دیہاتوں کی زمین پر  فوجی و سیکورٹی قبضے  کے احکامات جاری کیے ہیں، جس کا مقصد علاقے میں واقع یہودی بستی  ایلی  کے گرد ایک بفر زون قائم کرنا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی حکام نے زمین ضبطی کا حکم اس وقت جاری کیا جب عوامی اعتراضات جمع کرانے کی مدت ختم ہوچکی تھی، جو صرف ایک ہفتے تک محدود تھی،  سن 2025 کے آغاز سے اب تک اسرائیل مغربی کنارے پر...