2025-06-08@06:59:29 GMT
تلاش کی گنتی: 52868
«اس مقدمے کی»:
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں مالی سال کے اکنامک سروے کو حتمی شکل دے دی گئی جو کل پیش کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی جیو نیوزنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رواں مالی سال معیشت کی عبوری شرح نمو 2.68 فیصد رہی جبکہ ہدف 3.6 فیصد تھا، رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم 39 ارب 30 کروڑ ڈالر بڑھا، معیشت کا حجم 410 ارب 96 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم 371 ارب 66 کروڑ ڈالر تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ رواں مالی سال فی کس سالانہ آمدن 144 ڈالر بڑھی جبکہ سالانہ آمدن 1680 ڈالر رہی تھی، ملکی معیشت کا حجم 9600 ارب روپے بڑھا، رواں مالی سال پاکستان...
بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ اپنی کہانی کی وجہ سے تو خبروں میں ہے ہی، اب ایک خوشگوار حیرت بھی مداحوں کا انتظار کر رہی ہے، عامر خان کی 91 سالہ والدہ زینت خان اس فلم میں پہلی بار اسکرین پر نظر آئیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زینت خان فلم کے شادی کے گانے میں بطور مہمان اداکارہ جلوہ گر ہوں گی، یہ ان کا پہلا فلمی تجربہ ہوگا اور عامر خان کے لیے ایک خاص جذباتی لمحہ بھی۔ عامر خان نے انکشاف کیا کہ ایک دن ان کی والدہ نے اچانک شوٹنگ پر آنے کی خواہش ظاہر کی۔ ’امی نے صبح فون کر کے پوچھا کہ کہاں شوٹنگ ہو رہی...
شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت کی سرزمین پر علم، خود اعتمادی اور خدمت قوم کا نیا باب اور بلوچستان میں علم خود اعتمادی اور قومی خدمت کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج تربت میں روشن مثال ہے۔ رپورٹ کے مطابق شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج متحدہ عرب امارات کے تعاون سے جون 2018 میں تربت میں قائم ہوا، 64 کیڈٹس پر مشتمل دوسرا بیچ کامیابی سے فارغ التحصیل ہو چکا ہے۔ یہ ادارہ صرف تعلیمی عمارت نہیں بلکہ بلوچستان کی ترقی پذیر سوچ کی عکاسی ہے، کیڈٹ آمنہ نے کہا کہ اس ادارے نے میرے اندر وہ صلاحیتیں جگا دیں جن کا مجھے تصور بھی نہ تھا، میں اس کالج کی پریڈ کمانڈر ہوں اور ساتھیوں کے لیے...
چین نے ایک اہم تجارتی فیصلہ کیا ہے، جو بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی علامت ثابت ہو سکتا ہے۔ بھارت کو نایاب دھاتوں کی برآمد پر چین نے پابندی لگا دی ہے، جس کے بعد اب بھارتی آٹو انڈسٹری شدیدبحران کاشکار ہے۔ آٹو انڈسٹری میں چین پر انحصار نے بھارت کو بے بس کر دیا ہے اور بھارت کی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری متاثر ہونے سے صنعت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ چینی فیصلے کے بعد ای وی موٹرز کے لیے درکار نایاب میگنٹس کی سپلائی معطل ہے جس سے بھارت کی روایتی گاڑیوں کی پیداوار بھی پابندی سے متاثر ہو رہی ہے۔ نایاب دھاتوں کی برآمد پر پابندی کے چینی فیصلے کے بعد بھارت کے پاس کوئی متبادل...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 600 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا۔ تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ 13 لاکھ مقرر کردی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دونوں کو نئی تنخواہ کا 50 فیصد ضمنی الاؤنس کی مد میں اضافی ملے گا، تنخواہوں میں اضافہ 6 سو فیصد کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔حکومت نے پہلے پارلیمنٹیرین کی ماہانہ تنخواہ میں 5 لاکھ 19 ہزاراضافے کی...
ذرائع کے مطابق سری نگر کے علاقے علی کدل کا رہائشی زبیر احمد مئی کے آخر میں کاروباری مقاصد کے لیے دہلی گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 30 سالہ کشمیری تاجر زبیر احمد بٹ کی حراستی موت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا ہے اور بھارت میں مقیم کشمیری طلباء اور تاجروں کی سلامتی کے حوالے سے تحفظات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سری نگر کے علاقے علی کدل کا رہائشی زبیر احمد مئی کے آخر میں کاروباری مقاصد کے لیے دہلی گیا تھا۔ 3 جون کو وہ وہاں کے ایک پارک میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ نوجوان کے...
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی سفارتی وفد امریکا کا دورہ مکمل کر کے برطانیہ پہنچ گیا۔امریکا میں وفد نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی اور عالمی رہنماؤں، امریکی کانگریس ارکان سے ملاقاتیں کیں جہاں پاکستان نے کشمیر کے مسئلے اور خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیا۔پاکستانی وفد کے رکن فیصل سبزواری نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا مقدمہ پیش کیا اور بھارت کو ایٹمی ممالک کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھانے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے بھارتی جارحیت پر بھی سوالات اٹھائے اور عالمی طاقتوں سے مداخلت کی درخواست کی۔شیری رحمان اور خرم دستگیر خان...
افغانستان میں طالبان حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک چھوڑنے والے مغرب نواز طالبان کیلئے عام معافی کا اعلان کردیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے وزیراعظم محمد حسن اخوند نے اعلان کیا ہے کہ ان افغان شہریوں کے لیے ایک عمومی معافی جاری کی جائے گی جو ملک میں مغرب نواز حکومت کے زوال کے بعد افغانستان چھوڑ کر بیرون ممالک چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان افراد کو وطن واپس آنے کی دعوت دے رہے ہیں اور یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ انہیں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا، ان سے کوئی دشمنی نہیں رکھی جائے گی۔ مزید برآں انھوں نے حکام کو باہمی تعاون کی ہدایت کی کہ واپس آنے والے افراد کو رہائش، تعاون اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی...
— فائل فوٹو ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔مختلف شہروں میں عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن بھی مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔اس موقع پر جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا کام بھی جاری ہے جبکہ مختلف شہروں میں اس حوالے سے شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ عیدالاضحیٰ کا پہلا دن مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیاماہرینِ صحت نے مشورہ دیا ہے کہ عیدِ قرباں پر مزے مزے کے کھانے ضرور کھائیں مگر ہاتھ ذرا ہلکا رکھیں۔ مختلف علاقوں میں شہری چھوٹے اور بڑے جانور قربان کر رہے ہیں جبکہ عید کے موقع پر کئی شہروں میں عید میلے بھی لگے ہوئے ہیں۔ان میلوں میں...
— فائل فوٹو میہڑ کے گاؤں مانجھی ڈھلو کے قریب دادو کینال میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے نوجوان کی لاش 18 گھنٹے بعد مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے نکالی گئی۔یاد رہے کہ تین نوجوان دادو کینال میں ڈوب گئے تھے جن میں سے 2 کو مقامی افراد نے بچالیا تھا۔
پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے رواں ماہ ہونے والے کلب ورلڈکپ میں شرکت کی تردید کردی ہے۔ اپنے ایک بیان میں کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ اُن کو کئی کلب کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے لیکن انہوں نے اسے مسترد کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کا رواں ماہ سعودی کلب النصر سے معاہدہ ختم ہوجائے گا، النصر کلب ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔ النصر کلب کے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی نہ کرنے پر فیفا کے صدر نے عندیہ دیا تھا کہ رونالڈو ورلڈکپ میں شرکت کے لیے ایسی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں جو اس ایونٹ میں شرکت کررہی ہو۔ Post Views: 5
امریکی شہر لاس اینجلس میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان دوسرے روز بھی شدید جھڑپیں ہوئیں۔ امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق مظاہرین کو ہٹانے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے گورنر لاس اینجلس اور میئر اپنے فرائض ادا نہیں کرسکتے تو وفاقی حکومت کو کچھ کرنا ہوگا۔ پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے لاس اینجلس میں 2 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کردیئے ہیں۔ گورنر کیلیفورنیا کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے تناؤ مزید بڑھے گا، حکام لاس اینجلس...
سعودی حکام نے حج کی ادائیگی کے بعد مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ آنے والے عازمین کی میزبانی کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، یہ اقدامات مدینہ کے زائرین کو ایک منظم، پُرامن اور روحانی طور پر خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا مظہر ہیں۔ مدینہ ریجن کے گورنر اور حج و زیارت کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ سلمان بن سلطان کی براہِ راست نگرانی میں متعلقہ ادارے حج کے بعد کے مرحلے کے لیے جامع عملی منصوبے پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔ زائرین کے ابتدائی قافلے اتوار کی شام، 12 ذو الحجہ کو بسوں اور حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے مدینہ پہنچیں گے۔ ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے...
پاکستانی سفارتی وفد امریکا سے برطانیہ پہنچ گیا، امن کی اہمیت پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس)پاکستانی سفارتی وفد جس کی قیادت وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں، امریکا کا دورہ مکمل کرکے برطانیہ پہنچ چکا ہے۔ امریکا میں وفد نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی اور عالمی رہنماؤں، امریکی کانگریس ارکان سے ملاقاتیں کیں، جہاں پاکستان نے کشمیر کے مسئلے اور خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستانی وفد کے رکن فیصل سبزواری نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا مقدمہ پیش کیا اور بھارت کو ایٹمی ممالک کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھانے سے روکنے کی...
طاقتور شخصیات کی جنگ، ٹرمپ کی مسک کو ڈیموکریٹس کی حمایت پر سنگین نتائج کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ انتخابات میں ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے ہیں تو ان کے خلاف سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور مسک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے جو حالیہ دنوں میں ایک عوامی بحران کی صورت میں سامنے آیا۔ اس دوران برنس ٹائیکون ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کو مجرم جنسی حملہ آور جیفری ایپسٹین سے جوڑنے والی پوسٹ ہٹا...
ویب ڈیسک :کے پی میں عید کی رات طوفانی بارش ، ژالہ باری، سیلاب نے تباہی مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں طوفانی بارش ، ژالہ باری ، سیلاب نے تباہی مچادی ،گذشتہ رات ضلع خیبر میں طوفانی آندھی، بارش اور ژالہ باری سےمتعدد مقامات پر گھروں اور حجروں کی دیواریں گر گئیں۔ طوفانی بارش سے علاقہ ملک دین خیل میں مکان منہدم ہو گیا جبکہ سولر پینل ٹوٹنے سے لوگوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو ا ۔ عید کا دوسرا روز : قربانی کیساتھ کھابوں اور موج مستی کے پلان تیار بارش سےندی نالوں میں طغیانی پانی گھروں میں داخل ہو گیا ۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور معروف ٹیکنالوجی ارب پتی ایلون مسک کے درمیان تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہو گئے ہیں، صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مسک ان ریپبلکنز کے خلاف ڈیموکریٹس کو فنڈنگ دیتے ہیں جو ٹرمپ کے ٹیکس میں چھوٹ اور اخراجات کے بل کی حمایت کر رہے ہیں، تو اس کے سنجیدہ نتائج ہوں گے۔ این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدرٹرمپ نے اس بات کی تصدیق کی کہ اُن کا ایلون مسک سے تعلق اب ختم ہو چکا ہے اور انہوں نے تعلقات کی بحالی کی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی، ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ تعلق اب ختم ہو چکا ہے۔ صدرٹرمپ...
بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث نجی ہیلی کاپٹر نے سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو اڑان بھرنے کے فوراً بعد ہنگامی لینڈنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ لینڈنگ کے بعد کافی دیر تک ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتا بھی دکھائی دیا، تمام پانچ مسافر محفوظ رہے جبکہ پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسی روٹ پر گزشتہ تیس دنوں کے دوران ہیلی کاپٹر کو حادثے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ Post Views: 4

انوارالحق سرکار کو جھٹکا،وزیرٹرانسپورٹ آزاد کشمیر جاوید بٹ کےسرپر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی، سٹیٹ سبجیکٹ چیلنج
مظفرآباد (سٹاف رپورٹر)وزیرٹرانسپورٹ آزاد کشمیر جاوید بٹ کے سرپر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی.وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کا ا سٹیٹ سبجیکٹ عدالت العالیہ میں چیلنج کر دیا گیا. مقدمہ عنوانی حمزہ مجید بزمی بنام ڈی سی بحالیات میرپور وغیرہ میں پٹیشنز حمزہ مجید بزمی نے رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ جب جاوید بٹ نے جعلی سٹیٹ سبجیکٹ ڈی سی بحالیات کی ملی بھگت سے جعل سازی سے سٹیٹ سبجیکٹ بنوایا تھا مقبوضہ کشمیر میں پراپرٹی ظاہر کی گئی ہے جو فرضی ہے۔ جاوید بٹ نے خود اعتراف کر رکھا ہے کہ اس کے پاس مہاجر ہونے کا کوئی ثبوت نہیں کچھ عرصہ پہلے سابق ڈپٹی کمشنر بحالیات میرپور نے ایک رپورٹ مرتب کی تھی جس...
واشنگٹن کے دورے پر موجود پارلیمانی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا ایٹمی آبی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ بلاول بھٹو نے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ سے خطاب کے دوران دو ٹوک مؤقف اختیار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ پانی کی ترسیل روکنا ہمارے لیے اعلانِ جنگ کے برابر ہو گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم یہ بات کسی اشتعال یا جذبات میں نہیں کہہ رہے، نہ ہی اس بات میں کوئی خوشی پوشیدہ ہے۔ چیئرمین پی پی پی اور پارلیمانی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی...
عید کے دوسرے روز لاہور سمیت پنجاب بھر شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا ہے جہاں سورج نے آگ کے گولے برسانا شروع کر دیے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 2روز کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، جس کے باعث شہریوں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اُدھر محکمہ موسمیات کی ملک گیر پیشگوئی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صحافتی ذمہ داریاں بھی کھلاڑیوں کو سونپ دیں۔ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے یوٹیوب پر خصوصی عید شو کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، جارح مزاج اوپنر صائم ایوب، آل راؤنڈر فہیم اشرف اور صاحبزادہ فرحان نے شرکت کی جبکہ اس پروگرام کو اوپنر محمد حارث نے ہوسٹ کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پی سی بی کی جانب سے عید اسپیشل شو کو زیر بحث ہے، بابراعظم اور محمد رضوان کے مداح سوال اُٹھارہے ہیں کہ اسٹار کرکٹرز کو کیوں حصہ نہیں بنایا گیا۔ ادھر بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں سے ہوسٹنگ کروانے پر صحافتی حلقوں میں اس روایت کو...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صحافتی ذمہ داریاں بھی کھلاڑیوں کو سونپ دیں۔ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے یوٹیوب پر خصوصی عید شو کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، جارح مزاج اوپنر صائم ایوب، آل راؤنڈر فہیم اشرف اور صاحبزادہ فرحان نے شرکت کی جبکہ اس پروگرام کو اوپنر محمد حارث نے ہوسٹ کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پی سی بی کی جانب سے عید اسپیشل شو کو زیر بحث ہے، بابراعظم اور محمد رضوان کے مداح سوال اُٹھارہے ہیں کہ اسٹار کرکٹرز کو کیوں حصہ نہیں بنایا گیا۔ مزید پڑھیں: نو لُک شاٹ پر ہونیوالی تنقید پر صائم بھی بول اُٹھے ادھر بورڈ کی جانب سے...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: تھوڑا سا صبر، تھوڑی سی امید اور خود شناسی کا ایک چمچہ وہ کامل جوش بناتا ہے جو آپ کو باقی سب سے کوسوں دور رکھتا ہے۔ بولنے سے پہلے سوچیں اور عمل کرنے سے پہلے جائزہ لیں۔ یہ اتنا ہی آسان ہے۔ آپ جو جواب تلاش کر رہے ہیں وہ رمز آلود نہیں ہیں، انہیں صرف آپ کو موضوع، حالات اور یہاں تک کہ مقصد یا ڈرائیو میں تھوڑا گہرا کھودنے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کے دل کو اپنا فانوس بنانے اور اسے اپنے سامنے پڑے راستے کو روشن کرنے کا وقت ہے۔ اس نرم، حوصلہ افزا آواز پر اعتماد کرنا سیکھنے میں، آپ اسے وقت کے ساتھ زیادہ بلند، واضح...
ویب ڈیسک :عید کا دوسرا روز قربانی کے ساتھ سیر سپاٹوں، دعوتوں کےپلان تیار کر لئے۔ عید کے دوسرے دن بچوں کے اصرار پر قربانی کے بعد رشتہ داروں کے گھروں اور پارکوں کا رخ بھی کیا جا رہا ہے، نوجوانوں کا کہیں سیر سپاٹے کا پروگرام ہے تو کہیں دعوتوں کے پروگرام بن رہے ہیں۔ آج کے میزبان کل کے مہمان بنیں گے اور گھروں میں لذیذ پکوان تیار ہوں گے، جن سے مہمانوں کی تواضع کی جائے گی، عید کے پہلے دن کی طرح آج بھی بچے سیر سپاٹے کریں گے اور جھولوں کا لطف اٹھائیں گے۔ امریکا کا دورہ مکمل: پاکستانی سفارتی وفد برطانیہ پہنچ گیا عید کے دوسرے دن بھی شہر شہر ضلعی...
مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ رواں ماہ شروع ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کریں گے۔ میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرتگالی لیجنڈ نے بتایا کہ انہیں کئی کلبوں سے دعوتیں موصول ہوئیں، مگر انہوں نے طویل المدتی منصوبہ بندی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ان پیشکشوں کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔ ‘کچھ چیزیں سوچنے کے قابل ہوتی ہیں، کچھ نہیں۔ ہر جگہ موجود نہیں رہا جا سکتا، فیصلہ تقریباً ہوچکا ہے کہ میں کلب ورلڈ کپ میں نہیں جاؤں گا۔’ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اپنی قومی ٹیم کے ساتھ یوئیفا نیشنز لیگ کے فائنل میں اسپین کے خلاف میدان...
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع : علامہ حسنین وجدانی کی بے جواز گرفتاری اور غافلانہ سکوت! مہمان: علامہ محمد کاظم بہجتی ( کوئٹہ) میزبان: سید انجم رضا تاریخ: 8 جون 2025 پاکستان کا ایک درد آشنا، باعمل، باوقار عالم دین، امام جمعہ کوئٹہ، علامہ غلام حسنین وجدانی گزشتہ 40 دن سے سعودی عرب کی قید میں ہے تفصیلات کے مطابق تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل 19 اپریل کو عمرے سے واپسی...
ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن منایا جا رہا ہے، اس دوران گوشت کی تقسیم، دعوتوں اور میل ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن بھی مذہبی جوش و خروش، جذبہ ایثار اور سماجی ہم آہنگی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ آج بھی لاکھوں شہری سنتِ ابراہیمی کی پیروی کررہے ہیں جب کہ گوشت کی تقسیم، دعوتوں، میل جول اور خوشیاں منانے کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہی علاقوں میں دوسرے روز بھی سنتِ ابراہیمی کا عمل علی الصبح سے شروع ہو گیا، جس کے بعد مستحقین، غربا، ہمسایوں اور عزیز و اقارب میں گوشت تقسیم کیا گیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، ملتان...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر منیٰ کے شاہی محل میں معززین اور حکام سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور فلسطینی عوام کے مسلسل مصائب پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فلسطینی بھائیوں کی تکالیف اسرائیلی جارحیت کے باعث مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ ہم عالمی برادری کے مؤثر کردار کی اہمیت کو دہراتے ہیں تاکہ اس جارحیت کے تباہ کن نتائج کا خاتمہ ہو، بے گناہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور فلسطین میں عالمی قراردادوں کی روشنی میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکے۔” شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے اس مقدس فریضے کو بھی اجاگر...
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان کا سفارتی وفد واشنگٹن میں کامیاب سفارتکاری کے بعد لندن پہنچ گیا ہے، جہاں وفد برطانوی اراکین پارلیمنٹ سمیت وزرا سے بھی ملاقاتوں میں پاک بھارت کشیدگی سے متعلق پاکستان کا موقف پیش کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری اس وقت پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ امریکا کا دورہ مکمل کرکے لندن پہنچے ہیں، دورے کا مقصد حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور بھارت کی بڑھتی ہوئی لابنگ سرگرمیوں کا توڑ کرنا ہے۔ لندن روانگی سے قبل واشنگٹن میں امریکی قانون سازوں اور تھنک ٹینکس سے ملاقاتوں کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے...
نیویارک(اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ انتخابات میں ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے ہیں تو ان کے خلاف سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور مسک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے جو حالیہ دنوں میں ایک عوامی بحران کی صورت میں سامنے آیا۔ اس دوران برنس ٹائیکون ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کو مجرم جنسی حملہ آور جیفری ایپسٹین سے جوڑنے والی پوسٹ ہٹا دی۔ تاہم جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا مسک کے ساتھ تعلق مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے تو انہوں نے...
میڈیا کیساتھ انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انکا دنیا کے امیر ترین شخص کیساتھ رشتہ ختم ہوچکا ہے اور اب وہ اسکو ٹھیک کرنے کی خواہش نہیں رکھتے اور نہ ہی وہ ایلون مسک سے بات کرنے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے ایلون مسک کے ساتھ تعلقات ختم ہوچکے ہیں، اگر مسک ڈیموکریٹس کو فنڈ دیتے ہیں تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ ان کے نتائج کیا ہوں گے۔ ایک سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کا دنیا کے امیر ترین شخص کے ساتھ رشتہ...
امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق مظاہرین کو ہٹانے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ گورنر لاس اینجلس اور میئر اپنے فرائض ادا نہیں کرسکتے تو وفاقی حکومت کو کچھ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان دوسرے روز بھی شدید جھڑپیں ہوئیں۔ امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق مظاہرین کو ہٹانے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گورنر لاس اینجلس اور میئر...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ انتخابات میں ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے ہیں تو ان کے خلاف سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور مسک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے جو حالیہ دنوں میں ایک عوامی بحران کی صورت میں سامنے آیا۔ اس دوران برنس ٹائیکون ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کو مجرم جنسی حملہ آور جیفری ایپسٹین سے جوڑنے والی پوسٹ ہٹا دی۔ تاہم جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا مسک کے ساتھ تعلق مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے تو...
رپورٹ: علی شیخ۔ حیدرآباد پاک فوج کے جوان آج عید کے روز بھی وطن عزیز کے دفاع کی خاطر اپنے گھر والوں سے دورسرحدی علاقوں میں ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ تھرپارکر کی گدرا چیک پوسٹ پر پاک فوج کے جوانوں نے اپنی عید کس طرح گزاری؟ مزید تفصیل حیدرآباد سے علی شیخ کی اس رپورٹ میں ۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان کی پہلی خاتون ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر، رقیہ عبید، خضدار جیسے قدامت پسند علاقے سے تعلق رکھتی ہیں، جہاں خواتین کو گھر سے باہر کام کرنے کی آزادی محدود ہے۔ اپنی محنت اور عزم سے انہوں نے نہ صرف اس رکاوٹ کو عبور کیا بلکہ خضدار میں لڑکیوں کے لیے کھیلوں کے دروازے بھی کھول دیے۔ مزید تفصیل جانتے ہیں خصدار سے عامر باجوئی کی اس رپورٹ میں۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر ہینرک کلاسن کے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کی خبر نظر سے گزری تو اس ملک سے تعلق رکھنے والے ایک بدقسمت سیاہ فام وکٹ کیپر تھامی سولیکلی کا نام ذہن میں آیا جو نسلی تعصب کی وجہ سے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے جوہر نہ دکھا سکے تھے۔ کرکٹ کے سفر میں ایک وقت میں وہ ڈگر سے ہٹ کر کلرکی کرنے لگے، لیکن لائنز فرنچائز سے وابستگی نے انہیں دوبارہ سے پٹڑی پر چڑھا دیا اور انہوں نے وکٹ کے پیچھے اور آگے رہ کر کامیابیاں سمیٹیں۔ انگریزی کا ایک لفظ ہے prodigy، یہ ان غیر معمولی افراد کے لیے برتا جاتا ہے جن کی کسی میدان میں صلاحیتوں کا بھرپور...
پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کو روایات کی امین سرزمین کہا جاتا ہے۔ یہاں بسنے والوں کی روایات، ثقافت، تہذیب و تمدن مختلف ہے مگر یہاں بسنے والوں کے دل یکجان ہیں۔ یہاں نہ صرف ثقافتی تنوع پایا جاتا ہے بلکہ خوراک کے ذائقے بھی اسی تنوع کی خوبصورت عکاسی کرتے ہیں۔ خاص طور پر عیدِ قربان کے موقع پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گوشت سے بننے والے روایتی اور منفرد پکوان خصوصی اہمیت اختیار کر لیتے ہیں، جو نہ صرف مقامی آبادی بلکہ دیگر علاقوں سے آنے والے افراد کو بھی اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ بلوچستان میں مٹن (بکری یا دنبے کا گوشت) کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔...
معروف اینکر اقرار الحسن نے عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر اپنی تینوں بیویوں اور بیٹے پہلاج کے ساتھ خوبصورت لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ اقرار الحسن نے سب سے پہلے اپنی پہلی اہلیہ قرۃ العین اقرار اور بیٹے پہلاج حسن کے ساتھ عید کی تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں اقرا الحسن اور اہل خانہ کو عید کے روایتی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اقرار الحسن نے دوسری اہلیہ فرح اور تیسری اہلیہ عروسہ کے ساتھ بھی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ ان تصاویر پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا۔ اکثر نے خاندان کے اتحاد اور ہم آہنگی کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تاہم کچھ سوشل میڈیا...
ماضی میں عروسہ ڈرامے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ مشی خان نے ڈراموں میں تشدد کو رومانس بناکر پیش کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ مشی خان نے ڈراموں میں پُر تشدد مناظر دکھانے پر پیمرا سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ڈراموں کو فی الفور بند کیا جائے۔ انھوں نے پیمرا سے سوال کیا کہ آپ ڈراموں میں نامناسب رومانوی سین اور تشدد پر اکسانے والے مناظر نظر نہیں آ رہے ہیں۔ مشی خان نے کہا کہ یہ کس نوعیت کے ڈرامے اب ہمارے ٹیلی وژن پر نشر کیے جا رہے ہیں۔ یہ ڈرامے اخلاقی حدود سے تجاوز کر رہے ہیں۔ اداکارہ مشی خان نے کہا کہ ہم ان ڈراموں کے ذریعے نوجوان...
نئی فلم ” ویلکم ٹو پنجاب” کی ٹریلر لانچنگ تقریب مقامی سینما میں سجائی گئی جس میں شوبز انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جن میں ہدایتکار سید نور، مسعود بٹ، اعجاز کامران، شہزاد رفیق ندیم مانڈوی والا، راشد خواجہ، کاشف نثار، نور الحسن، التمش بٹ، طارق بٹ، چوہدری کرامت، شیخ عابد رشید، فیاض خان، عادل عسکری، ممتاز شبیر، سہیل ملک، چوہدری اسلم، خرم بٹ، شاہزیب مرزا، حاجی شفیق، آصف اکبر، اچھی خان، جرار رضوی، ڈاکٹر خاقان غازی، میاں عدنان ارشد، رابعہ طارق اور دیگر شامل تھے۔ فلم کے ہدایتکار شہزاد رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں بین الاقوامی ہم آہنگی پیدا کی ہے۔ یہ ایک صوبہ کی فلم نہیں بلکہ...
معروف اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر نے منیٰ سے اپنی تصویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنی سعودی سہیلیوں کے ساتھ موجود ہیں۔ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر چاند رات کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی سہیلیوں کے ہمراہ موجود ہیں۔ ہانیہ عامر نے سر ڈھانپا ہوا ہے اور سیاہ عبایہ میں ملبوس ہیں جب کہ ان کے ساتھ موجود دیگر خواتین بھی اسی لباس میں ہیں۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے پوسٹ کی لوکیشن منیٰ، مکہ سعودی عربیہ تحریر کیا ہے اور ان کا لباس بھی روایتی خواتین حجاج جیسا ہے۔ ہانیہ عامر کی اس پوسٹ پر ان کی ساتھی فنکاروں یمنیٰ زیدی، میشا شفیع، سلمیٰ حسن سمیت دیگر نے حج کی مبارک باد بھی...
شوبز کی دنیا کی سب سے دلکش اور پسندیدہ جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے عید الاضحیٰ کے پہلے روز اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور نے سفید رنگ کے روایتی اور نفیس ملبوسات زیب تن کر رکھے ہیں۔ عید الاضحیٰ کی مناسبت سے روایتی پکوان کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ ایک تصویر میں عید کے لیے بنائے گئے روایتی ڈشز بھی دکھائی گئی ہیں۔ تاہم جوڑے نے اپنے بچوں حورین اور ریان کی تصاویر شیئر نہیں کیں۔عائزہ اور تیمور نے اپنے بچوں کی پرائیویسی کو ترجیح دیتے ہوئے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنے کا فیصلہ کیا...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی 4 گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اسے فیکٹری کے دیگر حصوں تک پھیلنے کا امکان نہیں دیا گیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث فیکٹری بند تھی، جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم آگ کی شدت کی وجہ سے مالی نقصان کی تحقیقات جاری ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کو پھیلنے...
اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری صدر مملکت آصف علی زرداری نے عیدالاضحیٰ 1446ھ کے مبارک موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم ِاسلام کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عید الاضحٰی ہمارے ایمان، قربانی، ایثار اور بھائی چارے کے جذبے کو ازسرِ نوزندہ کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی بے مثال اطاعت، قربانی اور تسلیم و رضا کی یاد تازہ کرتی ہے، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد شہر میں صفائی ستھرائی اور دیگر شہری مسائل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور شہر کی صفائی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو کئی بار مل کر کام کرنے کی پیشکش کی لیکن افسوس کہ سیاسی مفادات کو شہر کے مفاد پر ترجیح دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب شہر میں بہتری آتی ہے تو اسے سب کا کارنامہ بتایا جاتا ہے اور جب کوئی خرابی ہوتی ہے تو سارا الزام پیپلز...
فیصل آباد: عیدالاضحیٰ کے روز چک جھمرہ میں دیرینہ رنجش پر مبینہ طور پر تہرے قتل کی ہولناک واردات پیش آئی، جس میں تین افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے تھانہ جھمرہ کی حدود میں واقع 161 رب نیپالکہ میں صبح ساڑھے تین بجے پیش آیا۔ مقتولین کی شناخت محمد خان، تقی احمد اور محمد ناصر کے ناموں سے ہوئی ہے، مقتولین کو مخالفین نے صبح ساڑھے تین بجے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی مدینہ ڈویژن سعد ارشد، ڈی ایس پی نشاط آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے...
اسلام ٹائمز: آج کے اسرائیل میں مسجد الاقصیٰ کو تباہ کرنے اور تھرڈ ٹیمپل کی تعمیر نو کے مطالبے سامنے آنا عام ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی افواج میں شامل سپاہی کسی تردد کے بغیر اپنی وردیوں پر تھرڈ ٹیمپل کے بیج لگاتے ہیں اور اپنی فوجی گاڑیوں پر الاقصیٰ کی فتح کا اعلان کرنے والے بینرز آویزاں کرتے ہیں۔ انہیں بہت سی دولت مند تنظیموں کی مدد بھی حاصل ہے جن میں ٹیمپل انسٹی ٹیوٹ، ٹیمپل ماؤنٹ فیتھ فل اور ایریٹز یسرائیل فیتھ فل تحریکیں شامل ہیں۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ انہیں بہت سے امریکی انجیلی مسیحیوں کی حمایت بھی حاصل ہے جو اپنے مذہبی عقائد کے مطابق مسیحا کی آمد کے پیش خیمہ کے طور پر ہیکل کی...
تقریب میں جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری سید شبر رضا، معروف منقبت خواں میر حسن میر، معروف شاعر اہل بیتؑ میر تکلم اور میر معروف نوحہ خواں شاہد بلتستانی نے خصوصی شرکت کی اور شہداء کے بچوں میں بکرے تقسیم کئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سےکراچی میں خانوادہ شہداء میں بکروں کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سےکراچی میں خانوادہ شہداء میں بکروں کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سےکراچی میں خانوادہ شہداء میں بکروں کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سےکراچی میں خانوادہ شہداء میں بکروں کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد...
کراچی: ریلوے پولیس نے لانڈھی میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ مغوی بچی عنایہ کو بازیاب کرالیا۔ بچی کو 9 روز قبل 28 مئی کو شالیمار ایکسپریس سے اغوا کیا گیا تھا، جب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ فیصل آباد سے کراچی آ رہی تھی۔ ریلوے پولیس کے حکام کے مطابق بچی کی بازیابی کے لیے ایک خصوصی 5 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے مغویہ کو بازیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس ٹیم نے مسلسل تفتیش اور تحقیقات کے ذریعے اغواکاروں کا سراغ لگایا۔ کارروائی کے دوران اغواکار فاروق، اظہر اور ان کی ساتھی ملزمہ شیلا کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکام نے بچی کی بازیابی کے بعد اسے اہل خانہ...
وزیراعظم نے صدر مملکت کو ایک ٹیلیفونک گفتگو میں صدر مملکت کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ صدرمملکت نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں راہنماؤں کے درمیان مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی اسٹیٹ کے خلاف بیانیے کو تبدیل کریں، واحد حل بات چیت ہے، بات چیت کے ذریعہ اپنی بات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی بھی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوگی۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاک بھارت لڑائی میں فوجی اور سویلین شہدا کو یاد رکھیں، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کا...
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ برکس رکن ممالک بھارت کو ایک منفی بلاک تصور کر رہے ہیں اور اس پر اتحاد کے اہداف میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، بھارت نہ صرف ترقی اور اقتصادی اشتراک میں رکاوٹ بن رہا ہے بلکہ اس کے متنازعہ علاقائی رویے اتحاد کے اندر بداعتمادی کو ہوا دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن سندور کی ناکامی نے بھارت کو عالمی سطح پر مزید تنہا کر دیا ہے اور روس، برازیل، چین اور جنوبی افریقہ کا طاقتور اقتصادی گروپ برکس بھارت کو اتحاد سے خارج کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ باخبر سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین، روس اور برازیل کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ...
فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس وقت کسی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے، احتجاج کر کے اپنے کارکنوں کو مشکلات میں ڈالے گی، اگر ان کے ذہن میں کوئی غلط فہمی ہے تو اسے دور کر لینا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاجی تحریک سے کچھ نہیں ملے گا، اپوزیشن وزیراعظم کی مذاکرات کی پیش کش کو قبول کرے۔ فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس وقت کسی تحریک چلانے...
وزیر داخلہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے ہیڈکوارٹر وانا کے دورے کے موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کی جرات، قربانی اور حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی قربانیاں اور ثابت قدمی وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں اور یہی جذبہ پاکستان کی اصل طاقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی ہیڈکوارٹر وانا میں جوانوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مغربی سرحد پر تعینات افسران و جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ دورے کے موقع پر آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے وزیر داخلہ...
پنجاب کے مختلف علاقوں میں جانور ذبیحہ کے دوران بھگڈر اور دیگر حادثات میں 144 شہری زخمی ہوئے جن میں سے 33 شدید زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ذبیحہ کے دوران گائے کی لات لگنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ پنجاب میں بھی اسی طرح کے واقعات میں 41 شہری زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوپی صوابی کے علاقے مینئی لویہ لار میں قربانی کی گائے نے ذبیحہ کے وقت لات ماری جو ایک نوجوان کو لگی۔ گائے نے ذبیحہ سے قبل رسیاں باندھنے کے دوران لات ماری، جو نوجوان کے سینے پر لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد نوجوان کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر ضابطے...
لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن )3 دن واشنگٹن اور 2 دن نیویارک میں کتنی میٹنگز کیں۔۔۔؟ پاکستانی سفارتی وفد کی رکن شیری رحمٰن نے حیران کن تفصیلات شیئر کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتی وفد کی رکن شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکا میں سب نے اتفاق کیا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک ہے۔لندن پہنچنے پر پاکستانی سفارتی وفد کی رکن شیری رحمٰن نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ 3 دن واشنگٹن اور 2 دن نیویارک میں 50 سے زیادہ میٹنگز کیں۔ امریکی کانگریس اور سینیٹرز کے ساتھ مثبت ملاقاتیں ہوئیں، انہوں نے ہماری بات کو سمجھا، سب نے اتفاق کیا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک ہے۔ ...
—فائل فوٹو بلوچستان کے شہر تربت کے نواحی علاقے تمپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔تربت لیویز کے مطابق تمپ کے علاقے نظر آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیے تمپ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اس واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق شخص کی شناخت محمد ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔لیویز کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
احسن اقبال—فائل فوٹو عیدالاضحیٰ کے پہلے روز شکر گڑھ میں وفاقی وزیر احسن اقبال شہید ایف سی اہلکار معظم کے گھر پہنچ گئے۔اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے شہید کی والدہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔شہید معظم کی والدہ نے کہا کہ مجھے بیٹے کی شہادت پر ناز ہے۔ احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی کو سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان قرار دیدیاوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی کو سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان قرار دیدیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جن ماؤں کا یہ جذبہ ہو اس قوم کو کون شکست دے سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بھی بھارت کے فسادیوں کو عبرت ناک شکست دیں گے۔احسن اقبال کا یہ...
سٹی42: سابق وزیرخارجہ، پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا ، پانی کی خاطر ایٹمی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ بلاول بھٹو نے واشنگٹن میں ممتاز تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں انڈیا کی پاکستان پر مسلط کردہ بلا اشتعال جارحیت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا، ہم یہ بات کسی اشتعال یا جذبات میں نہیں کہہ رہے، نہ ہی اس بات میں کوئی خوشی پوشیدہ ہے، یہ ایک حقیقت ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا پانی کی خاطر ایٹمی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ ٹرمپ کی...
ایران کے سرکاری میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس اداروں نے اسرائیل کے خلاف ایک کامیاب آپریشن انجام دیا ہے جس میں ہزاروں انتہائی خفیہ دستاویزات جن کی زیادہ تر تعداد اسرائیل کے جوہری پروگرام سے متعلق ہے، حاصل کر کے ایران منتقل کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے سرکاری میڈیا ذرائع کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف ایک بڑا کامیاب انٹیلی جنس آپریشن انجام دیا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل کے جوہری اور سیکورٹی مراکز کے بارے میں خفیہ دستاویزات حاصل کر کے ایران منتقل کر دی گئی ہیں۔ باخبر سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ انٹیلی جنس آپریشن اب تک انجام پانے والے تمام آپریشنز میں سب سے بڑا ہے اور...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹیلیفون پر عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع صدر زرداری نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف ملکی امور پر گفتگو کی گئی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو صدرِمملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر اسلام آباد میں پاکستان میں مختلف ممالک کے سفراء اور سفارت کاروں نے ملاقات کی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صدرِمملکت آصف زرداری کو فون، عید کی مبارکبادوزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کیا ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبرانِقومی اسمبلی اور سینیٹ بھی موجود تھے۔صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور دوست ممالک کے سفراء کے درمیان عیدالاضحیٰ کی مبارک باد کا تبادلہ بھی ہوا۔صدرِمملکت نے عیدالاضحٰی کے موقع پر ایوانِ صدر آمد پر سفراء کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے شہباز شریف جاتی امرا، آصف زرداری اسلام آباد میں عید منائینگے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران صدرِ پاکستان آصف زرداری کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔اس موقع پر صدر زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان مجموعی سیاسی صورتِ حال اور مختلف ملکی امور پر گفتگو بھی ہوئی ہے۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ وہ طبقہ جو ٹیکس نہیں دیتا اس کو اب ٹیکس دینا ہوگا، وڈیروں اور اشرافیہ کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں، مہنگائی اور بےروزگاری کے خاتمے کے لیے ہم نے شیڈو بجٹ پیش کیا ہے، ان ڈائریکٹ ٹیکس کو ختم کر کے ہمیں ڈائریکٹ ٹیکس لانا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سالوں تک غریب طبقے نے قربانیاں دیں، اب اشرافیہ کی باری ہے۔ پی آئی بی گراؤنڈ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اپنی خوشیوں میں ان کو بھی...
حکومت ملازمین کے لیے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت 10 سے 15 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، بجٹ 2025-26 میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے مراعات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وفاقی بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی 4 تجاویز تیار حکومتی ملازمین کی جانب سے 25 سے 30 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، تاہم مالی دباؤ کے پیش نظر 10 سے 15 فیصد اضافہ ہی ممکن نظر آتا ہے۔ پنشنرز کے لیے بھی 10 فیصد تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ n ممکنہ اضافے کا فیصلہ مالی سال کے اختتام پر کیا جائے گا، جبکہ حتمی...

بھارتی وزیراعظم دھمکی آمیز رویہ اپنائے ہوئے ہیں، پاک بھارت تنازع ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے، بلاول بھٹو
سربراہ پارلیمانی وفد بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم دھمکی آمیز رویہ اپنائے ہوئے ہیں، پاک بھارت تنازع ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے، جو نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کی دیگر قوتوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دونوں ممالک استحکام کی طرف نہیں بڑھیں گے تو اس کا نقصان سب کو ہوگا۔ بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اور اس معاملے میں تمام ممالک کو ایک مشترکہ حکمت عملی اپنانی ہوگی۔ پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برادر اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ترکیہ، متحدہ عرب امارات، مصر، آذربائیجان، ایران اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کو ٹیلی فون کیے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ رہنماؤں نے پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کی سلامتی، استحکام اور مسلم ممالک میں امن کی دعا کی۔ مزید :
اظہار اللہ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔ محمد یوسف ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، محمد طارق ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ، فرمان علی ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن، نمائندہ پی ایم آر یو، نمائندہ ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کمیٹی ممبران ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے محکمہ سکول ایجوکیشن میں شفافیت اور میرٹ پر مبنی موثر نگرانی اور جامع تصدیق کے عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی دائرہ کار میں رہتے ہوئے جامع تصدیق کے عمل کو یقینی بنائے گی۔ کمیٹی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تقرری کے وقت عمر کی تصدیق، سروس بک، قومی شناختی کارڈ، تدریسی عملے کے تقرری کے احکامات، تقرری کے وقت عمر یا عمر...
پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار حانیہ عامر نے رواں سال حج کی سعادت حاصل کی اور منیٰ کیمپ سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں وہ احرام عبایا میں اپنی دوستوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں، جبکہ ان کی دوستوں نے “چاند مبارک” کہتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی دی ۔ تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔ کئی صارفین نے حانیہ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے اس قدم کو سراہا۔ تاہم، کچھ افراد نے ان کی تصاویر پر تنقید بھی کی، خاص طور پر ان کے احرام پہننے کے انداز اور تصاویر میں پوز دینے...
ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان نے حج کی ادائیگی کیلیے آنے والے مسلم ممالک کے قائدین کے اعزاز میں پُرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد کے ظہرانے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے شرکت کی۔ ظہرانے میں عالم اسلام کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ محمد بن سلمان نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے وحدت اور اتحاد سے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ظہرانے سے مفتی اعظم فلسطین اور وزیر اوقاف شام نے بھی خطاب کیا۔...
نیویارک میں وزیرمملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کی دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے والد سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ بلال بن ثاقب نے ایلون مسک کے والد سے ملاقات کی تصویر سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر شیئر کی جس میں ٹیسلا کے مالک کی گرمجوشی واضح طور پر نظر آرہی ہے۔ وزیر مملک کے مطابق ابلون مسک کے والد نے کہا کہ مارکیٹ میں آخر کار تیزی آگئی، اسے خراب نہ کیا جائے۔ بلال بن ثاقب نے لکھا کہ دنیا چاہتی ہے کہ ٹیسلا اور ٹرمپ ایک ہی گروپ چیٹ میں رہیں تاکہ امن اور ترقی ممکن ہوسکے۔ Met Elon Musk’s dad. Requested that the markets finally have great momentum - let’s not...
وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر مختلف عالمی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں عید کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان 3 ریاستیں مگر ایک قوم ہیں: رجب طیب اردوان متحدہ عرب امارات: وزیرِ اعظم نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بات چیت میں وزیرِ اعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور عوام کو عید کی مبارکباد دی اور دوطرفہ تعلقات پر...
7 جون 2025 کو روسی افواج نے مشرقی یوکرین کے شہر خارکیف پر رات کے وقت ڈرونز، میزائلوں اور رہنمائی شدہ بموں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے، جن میں ایک ڈیڑھ ماہ کا شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور، قیدیوں کے تبادلے اور لاشوں کی حوالگی پر اتفاق خارکیف کے میئر ایہو تیریخوف نے اس حملے کو جنگ کے آغاز سے اب تک کا سب سے شدید حملہ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں رات بھر درجنوں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، اور روسی افواج نے بیک وقت میزائلوں، ڈرونز اور رہنمائی شدہ فضائی بموں...
اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زایدالنہیان اور اسحاق ڈار —فائل فوٹو وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے یو اے ای کے ہم منصب شیخ عبداللّٰہ بن زایدالنہیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور شیخ عبداللّٰہ بن زاید کے درمیان عیدالاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے امتِ مسلمہ کی خوش حالی، امن اور فلاح و بہبود کے لیے دعا کی۔دفترِ خارجہ نے یہ بتایا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو میں برادرانہ تعلقات کے تسلسل کا بھی اظہار کیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے امکان ظاہر کیا ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے یورپی اسپتال کے قریب سے ملنے والی جنگجوؤں کی متعدد لاشوں میں سے ایک حماس رہنما محمد سنوار کی ہے۔ عالمی خبر رساں کے مطابق اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس کی ایک زیر زمین سرنگ سے متعدد مزاحمت کاروں کی لاشیں ملی ہیں۔ یہ وہ سرنگ ہے جس پر اسرائیلی فضائیہ نے 13 مئی کو بمباری کی تھی اور زیر زمین سرنگ کو تباہ کردیا تھا۔ اسرائیلی حکام کو شُبہ ہے کہ ان لاشوں میں سے ایک محمد سنوار کی بھی ہو سکتی ہے جو غزہ میں حماس کے عسکری سربراہ اور شہید یحییٰ سنوار کے بھائی ہیں۔ تاحال حماس رہنما محمد سنوار کی موت کی باضابطہ تصدیق ہونا باقی ہے اور لاش کی شناخت کے لیے اسرائیلی...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید کے موقع پر ہیڈکوارٹر ایف سی کے پی (ساؤتھ) وانا کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ کیا اور نے مغربی سرحد پر تعینات افسران و جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قبائلی عوام، سیکیورٹی فورسز اور پولیس سمیت تمام شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور ملک میں...
میرواعظ کشمیر نے کہا کہ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج نہ عیدگاہ میں نماز کی اجازت ملی اور نہ ہی جامع مسجد کھولی گئی، یہ مسلسل ساتواں سال ہے کہ مجھے بھی میرے گھر میں نظربند کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکام نے آج تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ ایسے میں انجمن اوقاف نے اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ حکام نے ایک بار پھر تاریخی عیدگاہ سرینگر اور جامع مسجد سرینگر میں عیدالاضحیٰ کی نماز کی اجازت نہیں دی۔ مسجد کے دروازے بند کر...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی پی اے) کا کہنا ہے کہ آلائشوں کی درست تلفی سے پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں۔ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پرندوں سے لاحق خطرات سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی گئی، ایئرپورٹس کے قرب و جوار میں صفائی اور پرندوں سے بچاؤ کی آگاہی مہم اور اقدامات کیے گئے۔ پی اے اے کا کہنا ہے کہ آلائشوں کی درست تلفی سے پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں، عوام قربانی کے بعد باقیات کو مناسب طریقے سےٹھکانے لگائیں۔
محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں ملک میں شدید گرمی رہے گی موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج سے 12 جون کے دوران اسلام آباد، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ جمعہ کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دادو 47، نوابشاہ 46، ملتان، سرگودھا، حیدر آباد میں 42، لاہور، پشاور میں 40، اسلام آباد، مظفر آباد 39 اور کراچی، کوئٹہ اور گلگت میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب برطانیہ، فرانس اور جرمنی (E3) آئندہ ہفتے واشنگٹن کے ساتھ ملکر ایک ایسی قرارداد کی حمایت کرنیوالے ہیں، جس میں ایران پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے یورپی طاقتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ اجلاس میں ایران کے خلاف مجوزہ قرارداد کی حمایت نہ کریں، ورنہ اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا: "یاد رکھیں! یورپ ایک اور اسٹریٹیجک غلطی کرنے جا رہا ہے، ایران اپنے حقوق کی خلاف ورزی پر شدید ردعمل دے گا۔" یہ بیان ایسے وقت...
پاکستان کے نوجوان وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات۔ امریکا کے دورے پر گئے پاکستانی وزیرمملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین، اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی اپنی ایک پوسٹ میں مطلع کیا ہے کہ ان کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات کی ہوئی ہے۔ Met Elon Musk’s dad.Requested that the markets finally have great momentum – let’s not mess it up! The world needs Tesla and Trump in the same group chat! ???? Peace and Build pic.twitter.com/eFZKKvCMXY — Bilal bin Saqib MBE (@Bilalbinsaqib) June 6, 2025 بلال بن ثاقب نے اس ملاقات کی تصویر بھی شیئر...
اسلام آباد: جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس عائشہ ملک نے جسٹس منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف لیا۔ تقریب میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس عامر فاروق، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس علی باقر نجفی نے شرکت کیں، تقریب میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز سمیت سینئر وکلا نے بھی شرکت کیں۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، وہ 10 جون کو فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔ جسٹس منصورعلی شاہ 10 جون تک بطور قائم مقام چیف جسٹس ذمہ داریاں...
اسحاق ڈار—فائل فوٹو وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے ہم منصب جیہون بایراموف سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے، دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دفترِ خارجہ کے مطابق اس موقع پر علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔اسحاق ڈار اور جیہون بایراموف نے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی اور امت مسلمہ کی خوش حالی کے لیے دعا کی۔ دفترِ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان عیدالاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔اسحاق ڈار اور بدر عبدالعاطی نے عالمِ اسلام خصوصاً غزہ کے مسلمانوں کی خوش حالی اور امن کے لیے دعا کی۔ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار...
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے ہاتھوں 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے وقت یرغمال بنائے گئے تھائی شہری نتاپونگ پنٹا کی لاش ملٹری آپریشن کے دوران رفح سے مل گئی۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق فوج اور انٹیلی جنس ادارے کی مشترکہ ٹیم نے ایک گرفتار جنگجو سے حاصل معلومات کی روشنی میں غزہ کے جنوبی شہر رفح میں ملٹری آپریشن کیا تھا۔ تھائی شہری اسرائیل میں کھیتوں میں کام کرتے تھے تاکہ اپنی بیوی کے لیے ایک کافی شاپ کھولنے کا خواب پورا کر سکیں۔ وہ اپنی بیوی اور بیٹے کو تھائی لینڈ میں چھوڑ کر تقریباً ڈیڑھ سال سے اسرائیل میں مقیم تھے۔ تھائی یرغمالی کو حماس نے غزہ کی ایک نسبتاً چھوٹی مزاحمتی تنظیم "مجاہدین بریگیڈز" کے حوالے...
برطانیہ میں ہونیوالے ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ برطانوی عوام کی اکثریت غزہ میں جاری سفاک اسرائیلی رژیم کے سنگین جنگی جرائم کے جواب میں تل ابیب کیخلاف اقتصادی و اسلحہ جاتی پابندیاں عائد کرنے سمیت اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدے کی معطلی کی بھی خواہاں ہے! اسلام ٹائمز۔ "62 فیصد برطانوی، اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں لگانے کے خواہاں ہیں جبکہ 65 فیصد اس کو ہتھیاروں کی فروخت روکنا چاہتے ہیں اور 60 فیصد برطانوی شہری، اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدے کو بھی معطل کر دینا چاہتے ہیں" یہ اعداد و شمار برطانیہ میں ہونے والے یونڈر کنسلٹنگ (Yonder Consulting) نامی شماریاتی ادارے کے ایک نئے سروے کے نتائج پر مبنی ہیں کہ جن سے ظاہر ہوتا ہے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ حالیہ عید ویڈیو میں قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کی غیر موجودگی نے شائقین کو حیران کر دیا ہے۔ Eid Mubarak from the Pakistan men's cricket team! ????☺️#EidulAdha2025 pic.twitter.com/ePvYnZyRB1 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 6, 2025 ویڈیو میں دیگر کھلاڑیوں کی موجودگی کے باوجود بابر اعظم کا نہ ہونا سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے سوالات اور تبصروں کا باعث بنا۔ یہ بھی پڑھیں:ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور رضوان کی تنزلی، محمد حارث کی لمبی چھلانگ مداحوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ویڈیو میں بابر اعظم کی عید کی...