2025-11-06@01:02:22 GMT
تلاش کی گنتی: 146898
«اوسط عمر»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی، وہ شہر جو کبھی روشنیوں، محبتوں اور زندگی کی رمق سے بھرپور تھا، آج ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں ہر سمت بے بسی، ناانصافی اور عدمِ احساس کا سایہ منڈلا رہا ہے کبھی یہی شہر پاکستان کی پہچان تھا، جس کی سڑکوں پر زندگی دوڑتی تھی، جس کی فضا میں اْمید کی خوشبو تھی، مگر آج انھی سڑکوں پر عام شہری خوف اور مایوسی کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے حکومت نے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے نام پر جو نیا ای چالان نظام متعارف کرایا ہے، وہ شہریوں کے لیے ایک نئے عذاب سے کم نہیں اب شہر کا ہر ڈرائیور، ہر موٹرسائیکل سوار، ہر مزدور اپنے روزگار کی فکر سے پہلے اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا میں گزر بسر کرتے ہوئے آج کا انسان نہ جانے کتنے اندیشوں اور تمناؤں کا شکار ہو جاتا ہے۔ عام آدمی تو ویسے ہی پریشانیوں اور دہشت زدہ زندگی سے نبرد آزما ہے اوپر سے روز مرہ کی سیاسی چپقلش جو کسی لسانی یا مذہبی تفرقہ بازی کی نفرت انگیزی سے کم نہیں اس نے ہماری عمومی زندگی میں تلاطم اور ایک کہرام بپا کر کے رکھا ہوا ہے۔ یہ اقتدار کی ایک ایسی جنگ ہے جس میں زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگانے والے سیاسی کارکنان واقعتا اپنے مخالف کی زندگیوں کے در پہ ہو جاتے ہیں جبکہ اقتدار کے مزے لوٹنے کے منتظر سیاستدان روزانہ کی بنیاد پر مختلف چینلوں پر جلوہ افروز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے نقشے پر دو خطے اس وقت انسانی المیے کی علامت بنے ہوئے ہیں۔ ایک مشرقِ وسطیٰ کا غزہ اور دوسرا افریقا کا سوڈان۔ دونوں جگہوں پر کہانیاں الگ ہیں، کردار مختلف ہیں، مگر انجام ایک ہی ہے۔ خون، آنسو، بھوک، لاشیں، اور ایک خاموش دنیا۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے گھر، ملبے تلے دبے بچوں کے جسم، بھوک سے تڑپتے ماں باپ؛ اور دوسری جانب سوڈان کے الفاشر میں وہ خوفناک مناظر جہاں انسانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے۔ یہ دو الگ جنگیں نہیں، بلکہ ایک ہی درد کی دو تصویریں ہیں۔ ایک امت، ایک زخم، ایک چیخ؛ جو شاید اب بھی ہماری سماعتوں تک نہیں پہنچی۔ سوڈان اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مسجدیں تو ہمارے ایمان والوں نے شب بھر میں کھڑی کر دیں کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے یہ جذبے کی حرارت تھی مگر آج؟ میاں! ہم نے تو سینٹرل ائر کنڈیشنڈ ایمان ایجاد کر لیا ہے باہر سے سردی اندر سے خشکی، ماربل اور ٹائلز تو ایسے لگے ہیں جیسے تاج محل ہو! مگر وہ دل کی تپش وہ ایمانی حرارت؟ وہ تو راستے ہی میں دم توڑ گئی یوں سمجھو کہ پانی کی طرح پیسہ بہا مگر روح کا پانی خشک ہو گیا۔مسجد تو بنادی شب بھر میں ایمان کی حرارت والوں نے من اپنا پرانا پاپی ہے برسوں میں نمازی نہ بن سکاحضور یہ جو من ہے نا اپنا، یہ تو پرانا پاپی ہے دہلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک کی سب سے بڑی سیاسی کڑی میں حالیہ تاریخی شکست و فتح نے نہ صرف شہر کی اندرونی سیاست کو بدل دیا ہے بلکہ عالمی سطح پر سیاسی رجحانات، معاشی ترجیحات اور سماجی توازن کے حوالے سے بھی نئے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ اس الیکشن کی سب سے نمایاں خبر زہران یا بالعموم بین الاقوامی خبروں میں جو صورت میں آیا، ممدانی کی کامیابی ہے، جو ایک ایسے عہد میں سامنے آئی ہے جب مہنگائی، رہائش کے بحران، عوامی نقل و حمل کی ناقص صورتحال اور معاشی عدم مساوات عام شہریوں کا روز مرّہ مسئلہ بن چکے تھے۔ ان کی انتخابی مہم نے یہی پیغام دیا کہ وہ عام طبقے کے مسائل کو فوقیت دیں گے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">26 ویں ترمیم کے سیاسی کھیل سے بظاہر یہ لگتا ہے کہ سیاسی غلبہ کے کھیل میں جو کمی رہ گئی تھی اسے اب 27 ویں ترمیم کی مدد اور منظوری کی بنیاد پر مکمل کیا جائے۔ کافی عرصے سے حکومت اور وفاقی وزرا 27 ویں ترمیم لانے کی تردید کررہے تھے اور ان کے بقول یہ سیاسی پھلجھڑی ہے اور حکومت کے سامنے ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ لیکن اب بلاول زرداری کی ٹویٹ اور حکومت سمیت وزیر اعظم کا پیپلز پارٹی سے 27 ویں ترمیم پر حمایت کی مدد سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔ حکومت کے بقول اس ترمیم کی منظوری سے قبل تمام سیاسی اور اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اِن پیچھے چھوڑے جانے والے بدوی عربوں سے کہنا کہ ’’عنقریب تمہیں ایسے لوگوں سے لڑنے کے لیے بلایا جائے گا جو بڑے زور آور ہیں تم کو ان سے جنگ کرنی ہوگی یا وہ مطیع ہو جائیں گے اْس وقت اگر تم نے حکم جہاد کی اطاعت کی تو اللہ تمہیں اچھا اجر دے گا، اور اگر تم پھر اْسی طرح منہ موڑ گئے جس طرح پہلے موڑ چکے ہو تو اللہ تم کو دردناک سزا دے گا۔اگر اندھا اور لنگڑا اور مریض جہاد کے لیے نہ آئے تو کوئی حرج نہیں جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا اللہ اسے اْن جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے نائب صدر اور کنوینر بینکنگ افیئر ز کمیٹی شان سہگل نے میزان بینک کے زیر اہتمام منعقدہ اسلامی آگاہی سیمینار میں شرکت کی ۔سیمینار میں بڑی تعداد میں کاروباری، سماجی اور بینکنگ شخصیات نے شرکت کی، جبکہ مفتی محمد نوید (شریعہ اینالسٹایس ایم ای/ کمرشل اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ) نے اسلامی بینکنگ کے اصول، بنیادیں اور روایتی بینکاری نظام سے اس کے فرق پر تفصیلی روشنی ڈالی۔مفتی محمد نوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی بینکنگ قرآن و سنت کے اصولوں پر مبنی ایک شریعہ کمپلائنٹ مالیاتی نظام ہے، جس کا بنیادی مقصد سود سے پاک لین دین، عدل و مساوات پر مبنی سرمایہ کاری، اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کی کارروائیوں میں گھروں میں چوری کی وارداتوں میں سرگرم گروہ سمیت 9 ملزمان گرفتار، 2 مسروقہ کاریں، 2 موٹر سائیکلز اور طلائی زیورات برآمد کرلیے۔ پولیس کے مطابق نسیم نگر پولیس نے چوری کے نامزد مرکزی ملزم محمد ولد سعید شیخ، صدام حسین لنڈ اور سعید رحمان شیخ کو گرفتار کرکے شہری بابر علی کے گھر سے واردات میں مسروقہ شدہ 2 عدد سونے کے کڑے اور 2 عدد موٹر سائیکلز برآمد کرلی۔حالی روڈ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائرز محمد علی عرف ماچھی راجپوت اور امجد قائمخانی کو 10 لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ہوسڑی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران غیر ذمے دارانہ...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اسٹیل ٹاؤن اور قائدآباد کے علاقوں میں ہونے والے ان مقابلوں میں ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد حراست میں لیا گیا۔ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے سو بستر اسپتال کے قریب مبینہ مقابلہ کیا، جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق، زخمی ملزم کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے، اور ملیر پولیس کے ترجمان نے اس کی تصدیق کی ہے۔ دوسرا...
مجوزہ ترامیم کے خلاف مؤقف تیار کیا جائے،پیپلز پارٹی اپنے اراکین سے آئینی ترامیم میں این ایف سی اور صوبائی خود مختاری سے متعلق رائے لے گی، اور این ایف سی کے متعلق ترمیم کی مخالفت کرے گی پی پی کو ان ترامیم کی چند شقوں پر اعتراض ہے،این ایف سی ایوارڈ اور تعلیم اور پاپولیشن پلاننگ پر سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ ، پیپلز پارٹی آئینی ماہرین نے 27 ویں ترامیم پر غور شروع کر دیا،میڈیا رپورٹس پاکستان پیپلز پارٹی نے ستائیسویں ترمیم میں 18ویں ترمیم کے رول بیک کے کسی شق پر بھی سمجھوتا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے آئینی ماہرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ مجوزہ ترامیم کے خلاف مؤقف تیار کیا...
اسپیکر قومی اسمبلی نے اتفاق رائے کیلئے آج تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاسشام 4 بجے بلا لیا،ذرائع پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایف ، اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس اورپارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت پارلیمنٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق رائے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اہم ٹاسک دے دیا۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے آج تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلا لیا۔ اجلاس شام 4 بجے اسپیکر لاؤنج پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایف ، اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس اورپارلیمانی لیڈرز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔ذرائع...
اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 11 نومبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔پی ٹی آئی رہنما متعدد بار طلب کرنے...
خوف کی فضا برقرار، شہدا پر نام نہاد یلو لائن عبور کرنے کا الزام ،مشرقی غزہ سٹی میں کھیت اور مکانات تباہ مزید امدادی سامان کو غزہ پٹی میں داخلے کی اجازت مل گئی، اسرائیل نے 5 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا جنوبی غزہ میں اسرائیلی گولہ باری سے تباہی اور خوف کی فضا برقرار رہی۔اسرائیلی فوج نے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا، اسرائیلی فوج نے شہدا پر نام نہاد یلو لائن عبور کرنے کا الزام عائد کیا، اسرائیلی حملوں سے مشرقی غزہ سٹی میں کھیت اور مکانات تباہ ہوگئے، مزید امدادی سامان کو غزہ پٹی میں داخلے کی اجازت دیدی گئی۔جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے مزید 5 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا، رہا ہونے والے...
تھانے کی پیچھے والی گلی میں گٹکا و ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کے کارندے مال بیچنے میں مگن ڈیلرطاہر عرف بوبی کے کیبن سمیت کئی کیبن عزیزآباد کی حدود میں موجود، ویڈیو موصول (رپوٹ/ایم جے کے )عزیزآباد پولیس کی ناک کے نیحے گٹکا و ماوا کی سپلائی و فروخت کھلے عام جاری، تھانے کے پیچھے والی گلی میں گٹکا و ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کے کارندے مال بیچنے میں مگن، ویڈیو موصول، ڈیلرطاہر عرف بوبی کے اس کیبن سمیت کئی کیبن عزیزآباد کی حدود میں موجود، پولیس خاموش تماشائی۔ علاقہ ذرائع کے مطابق ضلع وسطی تھانہ عزیزآباد کی حدود میں منشیات و گٹکا ماوا اول نمبر ڈیلر طاہر عرف بوبی کا کھلے عام گٹکا و ماوا علاقے کے...
سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر کے دور میں 45عدالتی مقدمات پر9کروڑ 38لاکھ خرچ موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر صغیر نے عدالتی معاملات میںاب تک ڈیڑھ کروڑ پھونک دیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (NICVD)کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرزکی سنگین نااہلی اور غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ، جس کے نتیجے میں عوامی خزانے کو 10کروڑ روپے سے زائد کا بھاری نقصان پہنچا ہے ۔ باوثوق اندرونی ذرائع کے مطابق سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر کے دور میں 45عدالتی مقدمات اور متعلقہ معاملات پر تقریباً 9کروڑ 38لاکھ روپے خرچ کیے گئے ۔جبکہ موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر صغیر نے اسی مد میں تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں، حالانکہ صرف 10 مقدمات...
غیرمعیاری تعمیرات سے عوام کی جانوں اور ساختی خطرات میں اضافہ، شہری انتظامیہ غفلت میں لیاقت آباد پلاٹ نمبر 1/669, 2/533 پر غلط تعمیرات ، ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی ملوث شہر کے وسطی علاقوں خاص طور پر لیاقت آباد میں بلند عمارتوں کی تعمیر ضابطہ تعمیرات کی کھلی خلاف ورزی بنتی جا رہی ہے ، جس نے نہ صرف شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے بلکہ بنیادی ڈھانچے پر بھی دباؤ بڑھا دیا ہے ۔لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں تعمیر کی جانے والی بلند عمارتیں نہ صرف ٹریفک کے لیے مشکلات کا سبب بن رہی ہیں بلکہ ہنگامی حالات میں فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کی رسائی میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں۔ جرأت سروے ٹیم سے...
ریاض احمدچودھری قیام پاکستان کے اڑھائی ماہ بعد 29 اکتوبر 1947 کوبھارت نے کشمیر پر لشکر کشی کی اور ریاست ہائے جموں و کشمیر پر اپنا تسلط جما لیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ بڑھتا چلا گیا۔ 6 نو مبر 1947 کو ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ایک سازش کے تحت جموں کے نہتے مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا جو ہجرت کر کے پاکستان جارہے تھے۔ اس دن مظلوم اورمجبور ریاستی مسلمانوں کا خون اس بے دردی سے بہایا گیا جس کی تاریخ انسانی میں مثال نہیں ملتی۔ 6 نومبر یوم شہداء جموں تحریک آزادی کشمیر کا سنگ میل ہے ۔لاکھوں کشمیریوں نے پاکستان کی محبت ، بھارت...
معصوم مرادآبادی بہار میں چناؤ کا اسٹیج پوری طرح تیار ہے ۔یہاں اصل مقابلہ’این ڈی اے ‘ اور’انڈیا اتحاد’ کے درمیان ہے ۔انڈیا اتحاد’مہا گٹھ بندھن’ کے نام سے چناؤ لڑرہا ہے ، جس میں سات پارٹیاں شامل ہیں۔ اس اتحاد کی ساری امیدیں مسلم رائے دہندگان کے ساتھ ہیں جو ریاست کے 13 کروڑ ووٹروں میں اٹھارہ فیصد کے قریب ہیں۔ عام خیال یہ ہے کہ بہار کا ووٹر دیگر صوبوں کے مقابلہ میں زیادہ باشعور اور بالغ ہے اور وہ اپنا ووٹ ضائع نہیں کرتا۔ انڈیا اتحاد کی طرف سے اس الیکشن میں لالو پرشاد یادو کے بیٹے تیجسوی یادو وزیراعلیٰ کا چہرہ ہیں اور ان کے ساتھ ہی ملاح سماج کے مکیش سہنی کو نائب وزیراعلیٰ کے...
لندن: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جمعہ تک ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظر عام پر آ جائے گا، اور وہ کوئی ایسی ترمیم نہیں لائیں گے جس سے آئین کی بنیادی ساخت کمزور ہو۔ احسن اقبال گزشتہ روز لندن پہنچے تھے جہاں انہوں نے برطانوی حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔ کیبنٹ آفس اور کالٹن ہاؤس میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں احسن اقبال نے ستائیسویں آئینی ترمیم پر تفصیل سے گفتگو کی اور اسے پاکستان کی جمہوریت، عدلیہ اور دفاع کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک اہم قدم قرار دیا۔ احسن اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم شفاف طریقے سے پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی اور...
کراچی:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر تاجر و صنعتکاروںسے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں دفتر ضلع قائدین میں ذمے داران سے خطاب کررہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے کیس کی سماعت کی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالتی وقت ختم ہونے تک ملزمان عدالت سے غیر حاضر رہے۔ جس پر عدالت نے دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے، جس میں کہا گیا کہ عدالت پیش نہ ہونے پر کیوں نہ ملزمان کی ضمانت خارج کر دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کے کنڈکٹ سے ظاہر ہے کہ وہ جان بوجھ کر عدالت پیش نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251106-08-22 برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) اردن کی ملکہ رانیہ عبداللہ نے جرمنی کے دورے کے دوران اسرائیلی حکام کی جانب سے غزہ جنگ کے بارے میں استعمال کی جانے والی زبان کو نازی دور کے پروپیگنڈا سے تشبیہ دی ہے۔انہوں نے ون ینگ ورلڈ سمٹ میں نوجوان مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ نفرت انگیز تقریر نسل کشی تک لے جا سکتی ہے، جیسا کہ 1930ء اور 1940 ء کی دہائی میں جرمنی میں نازی پروپیگنڈا کے نتیجے میں یہودیوں کی نسل کشی کے دوران ہوا۔انہوں نے کہا کہ اسے صرف بات چیت سمجھ کر نظر انداز کرنا خطرناک ہے، ہر نسل کشی کی ابتدا الفاظ ہی سے ہوئی، انسانیت سوز زبان ہمیشہ تاریخ کے بدترین ابواب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251106-08-21 دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دبئی کو دنیا کا خوبصورت ترین اور جدید ترین شہر بنانے کے لیے 18 ارب درہم کے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی۔ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے اس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں فطرت اور جدت کو ساتھ لے کر ترقی کی نئی راہیں تشکیل دی جائیں گی۔ اس منصوبے کے تحت پبلک پارکس اینڈ گرینری پروگرام کے ذریعے شہر بھر میں 630 نئے پارکس تعمیر کیے جائیں گے، تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول، سبز مقامات اور تفریحی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ مزید برآں، اسپورٹس اسٹریٹجک پلان 2033 کے تحت 75 نئے اقدامات متعارف کرائے جائیں گے جن کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت) نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ،مرکزی نائب صدر تشکیل احمد صدیقی ، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، NLF ڈہرکی زون کے صدر عبد الفتاح ملک ، جنرل سیکرٹری عبد الستار سیال ، حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین ، سیکرٹری اطلاعات محمد احسن شیخ اور دیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام کی تیاریوں اور محنت کشوں کو شرکت کروانے کیلیے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں سندھ بھر کے محنت کشوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور متفقہ فیصلہ کیا کہ جماعت اسلامی کے اجتماع عام سے ملک کے مظلوم عوام اور غریب محنت کشوں کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام اور سیاسی قیدیوں بشمول بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ہماری کوششوں کے اثرات اگلے 10 سے 15 دنوں میں ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں محمود مولوی، عمران اسماعیل اور فواد چودھری حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پر زور دیتے رہے ہیں۔ اْن کا کہنا ہے کہ ہماری کوششوں کا مقصد ملک میں سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنا اور عمران خان کی رہائی کی راہ ہموار کرنا ہے، جو 2023 سے جیل میں قید ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جو پاکستان کو نہیں مانتا ہم اسکو نہیں مانتا، پاکستانی قوم نے ملکر ہمیشہ دشمن کو شکست دی ہے آگے بھی دینگے، جو پاکستان کے خلاف بولے گا اس کی زبان گدی سے کھینچ لیں گے ،ہندوستان کو پاکستان پہلے سے بھرپور جواب دے گا، افغانیوں نے بے وفائی کی، افغانیوں نے پہلے بھی بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملہ کیاتھا، افغانیوں نے چالیس سالہ بھائی چارہ اور خدمات کا اچھا صلہ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ریلوے سٹیشن فیصل آباد کی اپ گریڈیشن کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔ حنیف عباسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کی پنجاب آمد پر ’’جی آیاں نوں‘‘، یہ سرزمین ہمیشہ محبت او ر بھائی چارے کی علامت رہی ہے۔ مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ بابا گرو نانک صاحب انسانیت، محبت، ہمدردی، اخوت اور برداشت کے عظیم علمبردار تھے۔ ان کی تعلیمات پُرامن معاشروں، برداشت، بھائی چارے اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کے فلسفے پر مبنی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت سکھ زائرین کو جنم دن کی تقریبات میں بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) شناختی کارڈ پر خون کے گروپ درج کرنے کے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی احمد اقبال چودھری نے ایوان میں پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ خون کے گروپ کی بروقت فراہمی سے حادثات اور ایمرجنسی میں سیکڑوں جانیں بچائی جا سکتی ہیں کیونکہ مریض کا بلڈ گروپ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے اسپتالوں اور بلڈ بینکوں کو بروقت مدد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔متن میں مزید کہا گیا کہ قومی شناختی کارڈ میں بلڈ گروپ کی معلومات دینے سے بلڈ بینکوں کو مریضوں کے لیے بروقت خون میسر کیا جا سکے گا۔قرار داد کے متن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے اختلافات کے باعث چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) شہریار سلطان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔گریڈ 21 کے افسر شہریار سلطان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اس کے بعد ممبر ایڈمن این ایچ اے عمر سعید چوہدری کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ عمر سعید چوہدری کو واپس اپنے محکمے وزارتِ دفاع رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وہ ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس گروپ کے گریڈ 20 کے افسر ہیں۔ دونوں افسران کی برطرفی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوشہرو فیروز (اے پی پی) سڑک حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ2 افراد زخمی ہو گئے، یہ افسوسناک ٹریفک حادثہ بوگڑی شاخ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ خوفناک تصادم کے نتیجے میں2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ2 شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فورا بعد مقامی لوگوں نے پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی جس پر زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مسمات روبل اور 10 سالہ بچی روزینہ بھانھبن شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251106-08-13 لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین الدین ریاض قریشی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد پنجاب حکومت، سیکرٹری بلدیات اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔یہ درخواست جسٹس سلطان تنویر احمد نے سماعت کے لیے مقرر کی، جس میں اپوزیشن لیڈر معین الدین ریاض قریشی سمیت دیگر درخواست گزار شامل تھے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ابوذر سلمان نیازی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے منظور کیا گیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 آئینِ پاکستان سے متصادم ہے، کیونکہ اس کے تحت بیوروکریسی کو ایسے اختیارات دیے گئے ہیں جو منتخب عوامی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251106-08-10 اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مری ایکسپریس وے کے دورہ کے موقع پر جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جدید لائٹنگ سسٹم نصب کیا گیا جس سے رات کا سفر مزید محفوظ اور آسان ہو گیا ہے۔ وزارت مواصلات کے مطابق وفاقی وزیرِمواصلات نے مری ایکسپریس وے کے دورے کے موقع پر منصوبے کی مجموعی پیش رفت اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور این ایچ اے کی ٹیم کو سراہا جس نے اسلام آبادمری ایکسپریس وے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید شاہراہ میں تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شاہراہ ہر سال لاکھوں سیاحوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251106-08-9 اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان ریلوے کے وزیر حنیف عباسی نے سینئر وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات کی جس میں پنجاب حکومت کے اشتراک سے ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں 8 برانچ لائنز کی اپ گریڈیشن اور غیر محفوظ و غیر نگرانی شدہ لیول کراسنگز کی بہتری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اس دوران لاہور، راولپنڈی اور ٹیکسلا ریلوے اسٹیشنز کی تزئین و آرائش کے منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی، جس کے لیے پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے اسٹیشنز کا ماڈل تیار کر لیا ہے اور جلد کام کا آغاز متوقع ہے۔ مزید برآں، شاہدرہ سے کوٹ لکھپت ریلوے ٹریک کے ساتھ گرین کوریڈور منصوبے اور لینیئر پلانٹیشن کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251106-08-7 کراچی (آن لائن) سندھ حکومت نے ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس پر پابندی عاید کر دی۔ صوبائی حکومت نے ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کو ٹائر پائرو لائسز یونٹس کے این او سیز منسوخ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ مشیر وزیر اعلیٰ سندھ دوست محمد راہموں نے کہا کہ آپریٹرز 30 روز میں سرگرمیاں بند کریں ورنہ کارروائی ہو گی۔ پابندی کی خلاف ورزی پر پلانٹس سیل ، جرمانے اور بندش کی سزائیں شامل ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف آلودگی پر قابو پانا نہیں۔ بلکہ صحت مند ماحولیاتی نظام قائم کرنا ہے۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251106-08-6 کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع ائرپورٹ کی ناظمہ ساجدہ تنویر نے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماع عام محض ایک اجتماع نہیں بلکہ جماعت اسلامی کی دعوتی، تربیتی اور تنظیمی سرگرمیوں کا عملی مظہر ہے۔ یہ وہ پلیٹ فارم ہے جو جدوجہد کے عملی تقاضوں کو پورا کرتا ہے اور نظام کی تبدیلی کا پیش خیمہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اخلاص کے ساتھ کیا گیا کوئی بھی کام رائیگاں نہیں جاتا، اللہ تعالیٰ اس کا اجر ضرور دیتا ہے۔ اس لیے کارکنان بھرپور جذبے اور اخلاص کے ساتھ تیاری کریں، لوگوں کو شرکت پر آمادہ کریں اور فنڈز کے حصول کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251106-08-1 کوئٹہ / قلعہ عبداللہ (آن لائن) ایف سی بلوچستان (نارتھ)، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور سول اداروں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مشترکہ انسدادِ منشیات کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ آپریشن کے دوران 600 ایکڑ رقبے پر غیر قانونی طور پر کاشت کی گئی بھنگ کی فصل تلف کر دی گئی۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کی نگرانی میں مکمل کی گئی۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن / صباح نیوز) 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے اہم معاملے کے پیش نظر وزیراعظم نے تمام وفاقی وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے فوری طور پر منسوخ کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ تمام وزرا اور پارلیمانی ارکان اسلام آباد میں موجود رہیں تاکہ ترمیم کے حوالے سے اجلاس اور مشاورتی عمل بلا تعطل جاری رہ سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد 27 ویں ترمیم کے قانونی اور آئینی پہلوؤں پر مکمل توجہ دینا اور ملکی مفاد میں فوری اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت ترمیم کی منظوری کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورت اور حکمت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک /واشنگٹن /یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک/ آن لائن) امریکا میں34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ زہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود نیویارک سٹی کے میئر کا انتخاب جیت لیا اور نیویارک کے پہلے مسلم میئر منتخب ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ظہران ممدانی نے 486,741 جبکہ ان کے مدمقابل نیویارک کے سابق گورنر، آزاد امیدوار نیڈریو کومونے 396,177 ووٹ لیے، ری پبلکن کے کرٹس سلوا صرف79,281 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ نیویارک میئر کے الیکشن میں نئی تاریخ رقم ہوگئی جہاں2001ء کے بعد میئر کے انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔ پولنگ اسٹیشنز پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہی، 17 لاکھ سے زاید ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر(مانیٹرنگ ڈیسک) طورخم تجارتی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کے لیے آج 25 ویں روز بھی بند ہے۔کسٹمز ذرائع کے مطابق تجارتی گزرگاہ کی بندش کے باعث کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں اب بھی برقرار ہیں۔ امپورٹ، ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہزاروں کارگو گاڑیاں مختلف مقامات پر پھنس گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کو سیمنٹ، ادویات، کپڑا، تازہ پھل اور سبزیوں سمیت مختلف اشیا برآمد کرتا ہے جب کہ افغانستان سے کوئلہ، سوپ اسٹون، خشک اور تازہ پھل بشمول متعدد اشیا درآمد کی جاتی ہیں۔ذرائع کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ سے افغانستان کے ساتھ یومیہ اوسطاً 85 کروڑ روپے کی دوطرفہ تجارت ہوتی تھی، جس میں 58 کروڑ روپے کی ایکسپورٹ اور 25 کروڑ روپے مالیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ اور جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میںای چالان میں سنگین بے ضابطگیوں اور بھاری جرمانوں کے خلاف پٹیشن دائر کردی ۔ بعدازاں منعم ظفر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ای چالان کے نام پر اہل کراچی پر بھاری جرمانے صریح ناانصافی ہے۔ پچھلے ایک ہفتے میں 30 ہزار سے زاید شہریوں پر جرمانے عاید کیے گئے ہیں۔کراچی میں ایک ہی خلاف ورزی پر 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جاتا ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں یہی...
اسلام آباد:ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن کے صدرشیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
پاکستان کی کامیابیوں پر فخر‘ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے‘ امیر قطر,آئندہ برس دورہ پاکستان کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا (خبرایجنسیاں) امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر ہے، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات میں امیرِ قطر نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی اور ان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔صدرِ مملکت نے امیرِ قطر کو حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، صدرِ مملکت نے قطر کی ترقی اور امیرِ قطر کی بصیرت افروز قیادت کو سراہا۔امیرِ قطر نے پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج شیڈول کے مطابق استنبول میں ہوگا، پاکستان افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے پر زور دے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے استنبول مذاکرات کے دوسرے دور میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے،جس سے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی امن کے قیام کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔افغان طالبان کے وفد میں سینئر وزیر کی موجودگی کی صورت میں وزیر دفاع خواجہ آصف بھی استنبول روانہ ہوں گے، پاکستانی وفد کی قیادت کا حتمی فیصلہ افغان وفد کی قیادت دیکھ کر ہی کیا جائے گا جب کہ پاکستانی وفد میں قومی سلامتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251106-01-9 لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت 30ویں کابینہ اجلاس میں عوامی فلاح اور ترقی کو نئے عزم اور رفتار کے ساتھ آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں ہر فیصلہ عوام کی امنگوں اور ریاستی ذمہ داری کا عکس بنا۔کابینہ نے عوام پر بوجھ بڑھانے کی ہر تجویز مسترد کی اور خدمت کو اپنے فیصلوں کا محور بنایا۔ ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بس کرایوں میں اضافہ کی تجویز مسترد کی گئی۔ صوبائی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کی۔تعلیم کے شعبے میں سرکاری اسکولوں میں‘‘اسکول ٹیچرز انٹرن’’کی بھرتی کی منظوری دی گئی، جبکہ وزیر اعلیٰ کے وژن کے تحت پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251106-01-7 اسلام آباد (آن لائن) نئے این ایف سی ایوارڈ بارے مجوزہ تبدیلیوں کے معاملے پر آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کو نئے این ایف سی ایوارڈ میں تکنیکی معاونت کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے این ایف سی فارمولے میں آبادی کا حصہ کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے اور تعلیم، صحت اور ٹیکس وصولی جیسے عوامل شامل کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے این ایف سی پر باقاعدہ مشاورت تاحال نہیں ہوئی۔حکام کے مطابق نیا این ایف سی فارمولا طویل المدتی قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر طے ہوگا،این ایف سی کمیشن اجلاس کیلئے 18 نومبر کی تاریخ تجویزکی گئی ہے جس میں ملک میں آبادیاتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251106-01-4 اسلام آباد (اے پی پی) اسپیشل جج سینٹرل گوجرانوالہ کی عدالت میں زیر سماعت لیبیا کشتی حادثے کے ایک اور اہم مقدمہ 2023 /222میں فیصلہ سنایا گیا۔ فاضل جج نے سماعت مکمل کرتے ہوئے ندیم اسلم اور محمد اسلم کو 20، 20 سال قید اور 14,14لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرموں کو امیگریشن آرڈنینس کے تحت 20سال قید بامشقت اور 8 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اسمگلنگ آف مائیگرنٹ ایکٹ کے تحت 20 سال قید اور 20لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ سیف اللہ
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ فیڈریشن ہائوس کراچی میں اسلامک چیمبر کے اشتراک سے ہونے والے ڈائیلاگ ود ڈپلومیٹس سیشن کی صدارت کر رہے ہیں، اس موقع پر سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں،البرکہ بینک پاکستان کے صدر عاطف حنیف، اسلامک چیمبر کے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر، بحرین کے شاہی خاندان کے رکن شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ پاکستان پہنچ گئے، شیخ سلمان بن الخلیفہ 7 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کرینگے۔وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایت پر، شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کو اس دورے کے دوران اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سنیئر حکام اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سونم جگمی اور دیگر عہدیداران نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی ملاقاتیں وزیراعظم کے مشیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسپورٹس ڈیسک) پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ ( کراچی ریجن ) میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ جناح کالج گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں دی سٹی اسکول نے کراچی پبلک اسکول کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی پبلک اسکول کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 60 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ محمد سعد خان نے 32 رنز بنائے۔ رائٹ آرم لیگ اسپنر محمد شہریار نے 7 رنز دیکر 5 اور آف اسپنر ہادی ڈیرو نے 2 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں دی سٹی اسکول نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 61 رنز بنا لئے۔ عثمان وحید نے 29 رنز بنائے۔ آیان ضیاء...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق آن لائن ٹکٹس pcb.tcs.com.pk پر دستیاب ہیں۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹس حاصل کیے جاسکیں گے۔ون ڈے میچز 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس کی مالیت ابتدائی 2 میچز کیلیے 200اور تیسرے میچ کیلیے 300 روپے ہوگی ۔ فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 300 اور 400 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹس 400 اور 500 روپے کے ہیں۔ اسپورٹس ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سڈنی (اسپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کپتان پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پیٹ کمنز کمر کی انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہوپانے کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں۔ آسٹریلوی اسکواڈ میں اسٹیو اسمتھ کپتان ، شان ایبٹ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، اسکاٹ بولینڈ، مارنس لبوشین، ایلکس کیری اور نیتھن لائن شامل ہیں۔اس کے علاوہ برینڈن ڈوگٹ، مچل اسٹارک، کیمرون گرین، جیک ویدیرالڈ، جوش ہیزل ووڈ، بیو ویبسٹر اور ٹریوس ہیڈ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ اسپورٹس ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو بھی فروخت کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے 1700 سے زائد پوائنٹس کھودیئے۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 162,052 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا، بعدازاں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں ایک موقع پر دن کی کم ترین سطح 159,216 پوائنٹس پر آگیا۔بدھ کو مارکیٹ میں پاور،پیٹرولیم،ٹیلی کام،فوڈ،بینکنگ اوردیگر سرگرم سیکٹر کے شیئرز میں کاروباری سرگرمیاں رہیں۔کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 4.35 فیصد کم رہا۔جبکہ مندی کی وجہ سے مارکیٹ سرمائے میں 200ارب روپے سے زائد کا خسارہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اس وقت غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں شدید کمی کے بحران سے دوچار ہے، جس کی بنیادی وجوہات معاشی بدحالی اور پالیسی کی غیر یقینی صورتحال ہیں۔ متعدد بین الاقوامی کمپنیاں یا تو اپنے حصص فروخت کر رہی ہیں یا مکمل طور پر پاکستانی مارکیٹ سے نکلنے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ قطر کے الثانی گروپ نے بھی اپنی 49 فیصد حصص فروخت کرنے کا عندیہ دیا ہے، جو 1,320 میگاواٹ پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ میں اس کے ملکیتی شیئر ہیں۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ باضابطہ طور پر حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔پورٹ قاسم پاور پراجیکٹ میں دو 660 میگاواٹ کے سپر کرٹیکل کول یونٹس شامل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
کراچی: شہر قائد کے علاقے نشتر روڈ رام سوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کے بعد پولیس نے مختلف افراد کے خلاف چوتھا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گارڈن پولیس نے اس واقعے میں ڈمپر کو آگ لگانے کے الزام میں ڈمپر کے مالک امیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ الزام نمبر 457/2025 میں دہشت گردی کی دفعات 147، 148، 149، 427 اور 453 شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کی تاریخ 6 نومبر اور وقت رات سوا بارہ بجے کا ہے۔ مقدمہ 20 سے 25 نامعلوم صورت شناس افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جو اس واقعے میں ملوث ہیں۔ ڈمپر کے مالک نے...
کراچی: شہر قائد میں ضلع بلوچستان کی مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر نلی اترائی کے قریب ایک خوفناک حادثے میں کوچ اور ایل پی جی گیس کے ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سات افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثہ کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث شدید جانی نقصان ہوا۔ جھلسنے والے افراد کی حالت انتہائی تشویشناک تھی اور وہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی میتوں کو سہراب گوٹھ کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگی بجلی کے حصول کے خلاف بھر پور جدوجہد اور احتجاج کے نتیجے میں حکومت کو آئی پی پیز کے ساتھ ظالمانہ معاہدوں کی منسوخی اورنظر ثانی کی بدولت 36سو ارب کی بچت،اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری سیاست کا دارومدار اختلاف برائے اختلاف نہیں بلکہ اختلاف برائے اصلاح ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز گزشتہ تقریبا ً دو دہایؤں سے ملک و قوم کا خون نچوڑ نے میں مصروف ہیں۔ بجلی کی پیداوار نہ کرنے کے باوجود کپیسٹی چارجز کے نام پر ہر سال دو ہزار ارب روپے دیے جا رہے تھے۔ جماعت اسلامی اپنا قومی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(جسارت نیوز) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے حکومت کی جانب سے ڈیریگولیشن پالیسی کے نفاذ کے بعد گزشتہ ایک سال کے دوران ضروری ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پیما سمجھتی ہے کہ ضروری اور عام استعمال کی دواؤں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ مریضوں پر بھاری مالی بوجھ بن گیا ہے، جس سے متوسط طبقے سمیت بہت سے لوگ بنیادی علاج کی استطاعت سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔پیما کے مرکزی صدر پروفیسر عاطف حفیظ صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ صورتحال اس لیے بھی تشویشناک ہے کہ پاکستان کا صحت کا شعبہ پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار ہے، جہاں صحت کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ ( آئی این پی )اہل سنت و جماعت کے رہنما فیضان اولیا کے بانی ذوالفقار علی طارقی قادری نے آستانہ عالیہ فیضان اولیا میں وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ، جو صوبہ بلوچستان کا دارالحکومت ہے، آج اپنے ہی باشندوں کے لیے مشکلات کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔ شہر کے بیشتر علاقے کھنڈر کا منظر پیش کر رہے ہیں ترقیاتی منصوبے جو عوامی فلاح کے لیے شروع کیے گئے تھے، وہ تاخیر اور غفلت کا شکار ہیں۔سڑکیں جگہ جگہ سے کھدی ہوئی ہیں، مٹی کھڈے اور ادھوری تعمیرات نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ گرد و غبار کی وجہ سے سانس، آنکھوں اور جلد کی بیماریاں عام ہو چکی ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کے صوبے پروان میں کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 4 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان فضل رحیم مسکنیار نے بدھ کے روز بتایا کہ حادثہ دوپہر کے وقت ضلع سیاگرڈ کی ایک سڑک پر پیش آیا، جس میں موقع پر ہی 4افرادجاں بحق ہوگئے،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے حادثے کی وجہ تیز رفتاری کو قرار دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے،جب کہ مزید تحقیقات بھی جاری ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں فوجی اداروں کے ایک فیصلے نے ملک بھر میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، خاص طور پر سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا پر گرم گرم بحث جاری ہے۔ یہ بحث ترکیہ میں موجود شامی طلبہ کو فوجی اسکولوں میں شامل کرنے کے فیصلے پر جاری ہے۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب حکام نے اعلان کیا کہ ترکیہ کے بری اور بحری فوجی سکولوں میں 49 شامی طلبہ کو داخلہ دیا گیا ہے۔ ناقدین نے غیر ملکیوں کی ایسی تربیت میں شمولیت پر شدید اعتراض کیا۔ ترکیہ کی وزارت دفاع کے ترجمان زکی اکتورک نے 30 اکتوبر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ مختلف فوجی تربیتی پروگراموں میں شامیوں کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جدید ترین لڑاکا طیارے ایف35 فروخت کرنے پر غور جاری ہے، جس کے تحت 48 جدید اسٹیلتھ طیارے سعودی فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ پیش رفت مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کے توازن پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب نے باضابطہ طور پر ایف 35 طیارے خریدنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے اس درخواست پر تفصیلی جائزہ شروع کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ اربوں ڈالر مالیت کا ہو گا اور اس کے لیے امریکی کابینہ اور کانگریس کی حتمی منظوری درکار ہوگی۔ اب تک پینٹاگون، وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ کی جانب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) کیلیفورنیا کی سابق پراسیکیوٹر اور صدر ٹرمپ کی دیرینہ اتحادی کمبرلی گویلفاؤلی یونان میں پہلی امریکی خاتون سفیر بن گئیں۔ وہ فاکس نیوز میں ایک پروگرام کی میزبانی بھی کر تی رہی ہیں۔ 56 سالہ نئی خاتون سفیر کی ایک زمانے میں ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر کے ساتھ منگنی بھی ہوئی تھی اور انہوں نے 29 ستمبر کو سفارتی عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ ان کے سفیر بننے کے بعد امریکا مشرقی یورپ کو یونان کی بندرگاہ کے راستے ایل این جی کی فروخت کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا۔ توقع کی جارہی ہے کہ امریکا کے وزیر توانائی کرس رائٹ اور وزیر داخلہ ڈاؤگ برگم اسی ہفتے یونان پہنچیں گے۔ انٹرنیشنل ڈیسک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وفاقی حکام نے بم کی موجودگی کی افواہ کے بعد رونالڈ ریگن نیشنل ائر پورٹ سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں۔ رونالڈ ریگن نیشنل ائر پورٹ کا شمار ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے۔ امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شون ڈیفی نے وضاحت کی کہ یہ دھمکی یونائیٹڈ ایئر لائنز کی ایک پرواز کو نشانہ بنا نے کی تھی، جو ہیوسٹن ریاست ٹیکساس سے آ رہی تھی۔ اطلاع کے بعد دیگر تمام پروازیں معطل کر دی گئیں، جبکہ متعلقہ طیارے کو ہوائی اڈے کے ایک محفوظ اور علاحدہ حصے میں منتقل کیا گیا۔ اس دوران مسافروں کو طیارے سے اتار کر بسوں کے ذریعے ہال میں لے جایا گیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد منشیات عدالت نے کھارادر سے گرفتار منشیات فروش عاقل خان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ اے این ایف حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ رینجرز سے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عاقل خان کو مچھی میانی مارکیٹ کھارادر کے قریب سے گرفتار کیا، ملزم منشیات فروخت کرنے آیا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو کلو چرس اور دو کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزم نے دعویٰ کیا کہ رینجرز نے لیاری ایکسپریس وے کے قریب سے حراست میں لے کر بعدازاں اے این ایف کے حوالے کیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے اولڈ سٹی ایریا کجھور بازار میں عمارت کو مخدوش قرار دے کر سیل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ایس بی سی اے سے 3 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ مذکورہ عمارت پہلے ہی خالی ہے تاہم اس کے گراؤنڈ فلور پر قائم دکانیں ایس بی سی اے حکام نے سیل کردی ہیں۔ وکیل نے مزید بتایا کہ ایس بی سی اے افسران نے مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر دکانیں بند کیں، اور سیل کرنے سے قبل نہ تو عمارت کا باقاعدہ معائنہ کیا گیا اور نہ ہی دکانداروں کو کوئی نوٹس جاری کیا گیا، یہاں تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سکھ برادری کو بابا گرونانک کے 556ویں جنم دن پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابا گرو نانک دیو جی نے دنیا کو اتحاد، محبت اور خدمتِ خلق کا درس دیا، بابا گرونانک کا پیغام باہمی احترام، رواداری، خود سپردگی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں پر مبنی ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٰآئین کی بالادستی قائم اور تحفظ کرنا حکمرانوں،سیاسی ومذہبی اکائیوں کی ذمہ داری ہے،آئین کے تحت عوام کو ایجوکیشن اور ہیلتھ کی سہولیات نہ ملنا افسوسناک ہے،ملک کا آئین ایک متفقہ دستاویز ہے 27ویں آئینی ترمیم صوبوں کے فنڈز کم اور حکومتی اجارہ داری ہے،عوام کو اس ترمیم سے ایجوکیشن اور ہیلتھ سمیت دیگر سہولیات سے دور کرنے کے مترادف عمل ہے،جمہویت میں تو ہر کا عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کیا جاتا ہے،حکمرانوں کے سیاسی رویے انتقام،اقرباپروری اور مفاد پرستی پر مبنی ہیں جو جمہوریت کے بنیادی اْصولوں کی نفی کرتے ہیں،پاکستان کے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور ملک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر نالہ متاثرین نے دوسرے روز بھی آبادکاری کے مطالبے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں بزرگ شہریوں اور خواتین نے بھی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود سندھ حکومت نے آج تک متاثرین کی رہائش کے حوالے سے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ برس سے بے گھر ہیں اور شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی کہ سپریم کورٹ میں فوری سماعت کے لیے درخواست بھی دائر کر رکھی ہے مگر کیس تاحال سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جارہا۔ نالہ متاثرین نے مطالبہ کیا کہ ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) شعبہ اردو ڈھاکا یونیورسٹی اور بی آئی آئی ٹی کے زیر اہتمام’’ قومی بیداری میں اقبال اور نذرالاسلام کا کردار‘‘ کے موضوع پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس اور عالمی مشاعرہ کا انعقاد9 اور 10 نومبر کو ہوگا ، انجمن ترقی اردو کے مدیر منتظم، شاعر اور ادیب سید عابد رضوی اور ماہانہ قومی زبان کی مدیر اور علما یونیورسٹی کی ڈین فیکلٹی آف میڈیا اینڈ ڈیزائننگ پروفیسر ڈاکٹر یاسمین سلطانہ فاروقی کل بنگلہ دیش روانہ ہوں گے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حکومت محکمہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں اور مفادعامہ کے اداروں کی نجکاری سے باز رہے یہ قومی ادارے ملک و ملت کے اثاثے ہیں کسی جماعت یا اداروں کی جاگیر نہیں جن کی من پسند افراد میں بندر بانٹ کردی جائے واپڈا ملازمین مسلسل نجکاری اور ٹھکیداری نظام کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور یہ احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک حکومت نجکاری کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان نہ کردے کیونکہ حکومتی عمل کے باعث محکمہ بجلی کے ملازمین عدم تحفظ کا شکار ہیں اگر ان قومی اداروں کی نجکاری عمل میں لائی گئی تو نہ صرف عوام کو مہنگیبجلی کا سامنا کرنا پڑے گا ، بلکہ حکومتی کنٹرول ختم ہونے کے...