2025-04-25@21:22:58 GMT
تلاش کی گنتی: 22

«روپے بنتے ہیں»:

    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں اپریل 2025 کے دوران ردوبدل دیکھا گیا ہے۔ جہاں روایتی بیٹریوں کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے وہیں لیتھیم بیٹریاں سستے داموں دستیاب ہیں۔ جس سے صارفین کو بجلی کے متبادل ذرائع میسر آ رہے ہیں۔ اس کے علاؤہ سولر پینلز بھی سستے ہوئے ہیں۔ بیٹریوں کی تازہ ترین قیمتیں (اپریل 2025) 20 تا 40 ایمپیئر آور برانڈ ماڈل پلیٹس گنجائش قیمت (روپے) AGS GR-46 9 30 Ah 9,600 Exide SOLAR-50 5 20 Ah 7,000 Osaka 12GEN-MR35 5 20 Ah 7,200 Phoenix XP50+L 9 32 Ah 11,300 Volta CR65L+ 11 40 Ah 13,100 ...
    کراچی: حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے دعوے کے باوجود کھانے پینے خصوصاً صبح ناشتے میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہو سکی۔ کم آمدنی والے ایک چھوٹے خاندان کو روزانہ ناشتہ خریدنے کے لیے 500 روپے درکار ہوتے ہیں۔ مہنگائی کی شرح میں کمی کے اثرات منافع خوروں کے باعث عوام تک منتقل نہیں ہو پا رہے، جس کی ایک بڑی وجہ حکومتی سطح پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے والے نظام کا غیر فعال ہونا ہے۔ ماہرِ معاشیات کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی کا حکومتی دعویٰ زمینی حقائق کی نفی کرتا ہے۔ کم آمدنی والے طبقے کو تحفظ دینے کے لیے حکومت کو سوشل سیکیورٹی...
    عید الفطر کے گزرتے ہی مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور شہر بھر میں گوشت حکومت کی مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت کیا جا رہا ہے اور  شہری پریشان ہوگئے ہیں۔ لاہور میں عید الفطر کے گزرتے ہی مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں، سرکاری طور مرغی برانڈر کے گوشت کی قیمت آج بھی 595 روپے ہے لیکن شہر میں 800 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح گائے کے گوشت کی قیمت 900 روپے کلو ہے لیکن مارکیٹ میں 1200 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، بکرے گوشت کی سرکاری قیمت...
    وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ جو شخص قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کر رہا تھا، آج جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، جب کہ 40 روپے فی یونٹ بجلی دینے والے حکمران عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ قوم کو سستی بجلی اور پیٹرول دینے والا قید جب کہ  مہنگائی کرنے والے آزاد ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ جو شخص...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں،بجلی کی قیمتوں میں زیادہ ریلیف ملنا چاہیئے تھا،امیر جماعت اسلامی نے پٹرول کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کردیا، 7 اپریل کو مشاورت کے بعد ایک لائحہ عمل کا اعلان کروں گا،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت کو مزید کم کرنا چاہیے تھا۔ وزیراعظم نے فی یونٹ بجلی میں 7 روپے 41 پیسے کا ریلیف دیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ریلیف اس سے زیادہ ہونا چاہیے۔ ماضی میں جو کچھ ہوتا رہا اس میں ہر حکومت شامل رہی۔ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سمیت تمام...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 24 مارچ 2025ء ) عوام کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، نہ پٹرول، ڈیزل سستے ہوئے، نہ ہی بجلی سستی ہو گی، بلند و بانگ دعوے کرنے والی حکومت بجلی سستی کرنے کیلئے آئی ایم ایف کو راضی کرنے میں ناکام ہو گئی۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کی جانب دعوے کیے گئے تھے کہ وزیراعظم 23 مارچ کو قوم سے خطاب میں بجلی کے نرخوں میں 8 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کریں گے، تاہم وزیر اعظم نے یوم پاکستان کی اپنی تقریر میں ایسے کسی ریلیف پیکج کا اعلان نہیں کیا۔ وزیراعظم آفس نے 15 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو...
    ملک بھر میں میں چینی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، ایک ماہ قبل چینی کی پرچون میں فی کلو قیمت 140 روپے تھی جبکہ منڈیوں میں چینی کے 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 6 ہزار 200 روپے تھی، اب پرچون میں فی کلو قیمت 175 سے 180 روپے ہو گئی ہے جبکہ 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 2000 روپے بڑھ کر 8 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:رمضان شوگر ملز ریفرنس: عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا حکومت کا ایکشن حکومت نے شوگر ملز مالکان کی قیمتیں نہ بڑھنے کی یقین دہانیوں کے بعد چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی تھی، تاہم اب چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ ۔2025 )ماہرین نے پاکستان کے وفاقی سرکاری اداروں کی بہتر مالی کارکردگی پر امید کا اظہار کیا ہے جیسا کہ تازہ ترین اعداد و شمار سال بہ سال آمدنی میں 5.2 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی سرکاری اداروں کی مجموعی آمدنی جون 2024 کو ختم ہونے والے 12 ماہ کے لیے 13,524 بلین روپے تک پہنچ گئی جو مجموعی آپریشنل کارکردگی اور معاشی لچک میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے تجزیہ کار اس نمو کو بحالی کی ایک مثبت علامت کے طور پر دیکھتے ہیں لیکن طویل مدتی منافع کو برقرار رکھنے کے لیے گہری ساختی اصلاحات کی ضرورت کو بھی اجاگر کرتے ہیں .(جاری...
    لاہور منصورہ سے امیر جماعت اسلامی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک فارم 47 کے مطابق حکومتیں مسلط کی جاتی رہیں گی، ملک میں استحکام نہیں آسکتا، کراچی کے سیاسی حالات وہاں کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو جعلی طریقے سے مسلط کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے 70 روپے فی لیٹر پٹرول لیوی کے نفاذ کو مسترد کر دیا۔ لاہور منصورہ سے جاری اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں کمی اور بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ملک کے معاشی حالات...
    رمضان آتے ہی ایل پی جی مافیا بے قابو، مقررہ نرخ کے بجائے من مانی قیمت کی وصولی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں، مقررہ قیمتوں کی جگہ من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔ عوام کو لوٹنے کے لیے دیگر مافیا کی طرح ایل پی جی مافیا بھی میدان میں آگیا، اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ قیمت کے برخلاف لاہور سمیت ملک بھر میں ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر اپنی مرضی کی قیمت وصول کرنے لگے جس کے سبب عوام رمضان المبارک کے مبارک ایام...
    پشاور‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت سازش سے گرانے کے بعد حکمرانوں کی توجہ صرف پی ٹی آئی پر، یہ دہشتگردی کو روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنا رہے، ان کو پراہ ہی نہیں ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او آرز بنائے ہیں، ارباب نیاز سٹیڈیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو غلط معلومات فراہم کی گئی ہے، میں تو حیران ہوں وفاق ہم پر سیاسی مقدمات بنا رہا ہے، ہمارے...
    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق سے سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ رمضان میں لوگوں کو تکلیف میں نہ ڈالیں، سندھ میں پیدا ہونے والی گیس پر پہلا حق یہاں کے رہنے والوں کا ہے۔مراد علی شاہ نے  کہا کہ سندھ حکومت کی 57 بڑی عمارتوں کو سولرائز کرچکےہیں، کراچی کے 7 اضلاع میں 50 ہزار روپے مالیت کا سولر ہوم سسٹم دیں گے، 2 لاکھ سولر سسٹم کیلئے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
    وزیراعظم نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا؛ فی خاندان کو کتنی رقم ملے گی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت ملک کے 40 لاکھ گھرانوں کو رقم فراہم کی جائے گی۔ سب نیوزکے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں رمضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس 40 لاکھ خاندانوں (جو تقریباً 2 کروڑ افراد بنتے ہیں) کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی گھرانہ دیے جائیں گے۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس رمضان المبارک میں مہنگائی ماضی کے مقابلے میں کم ہے۔ رمضان پیکیج کے لیے اس...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت ملک کے 40 لاکھ گھرانوں کو رقم فراہم کی جائے گی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں رمضان  پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس 40 لاکھ خاندانوں (جو تقریباً 2 کروڑ افراد بنتے ہیں) کو  ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی گھرانہ دیے جائیں گے۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس رمضان المبارک میں مہنگائی   ماضی کے مقابلے میں کم ہے۔ رمضان پیکیج کے لیے اس سال حکومت نے 20 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے، جس...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں آمد کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ماہانہ اخراجات 7 لاکھ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ اس اضافے کی بڑی وجہ بشریٰ بی بی کا جیل میں ہونا ہے، جس سے اخراجات میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا پہلے ماہانہ خرچ 4 سے 5 لاکھ روپے تھا، تاہم بشریٰ بی بی کے ساتھ رہنے کے بعد یہ بڑھ گیا ہے۔ ان کے تمام اخراجات، بشمول کھانے پینے اور دیگر ضروریات، ان کی فیملی...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے جیل اخرجات میں اضافہ ہوگیا جبکہ بشری بی بی کے جیل میں آنے سے اخراجات بڑھ گے اور ماہانہ خرچہ 7 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔ اڈیالہ جیل کے ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ماہانہ خرچ 4 سے 5 لاکھ روپے تھا، بشری بی بی کے جیل میں آنے سے 2 لاکھ روپے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی فیملی کھانے سمیت دیگر اخراجات برداشت کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی ناشتہ، دوپہر اور رات کھانے کا منیو خود سیٹ کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا کھانا الگ کچن میں مشقتی تیار کرتے ہیں۔ بانی پی...
    کراچی(شوبز ڈیسک)سابق نیوز اینکر فرح اقرار کا کہنا ہے کہ ٹی وی میزبان اور ان کے شوہر اقرار الحسن انہیں ماہانہ 5 لاکھ روپے تک خرچہ دیتے ہیں۔ فرح اقرار نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ جب آپ نوکری کر رہی تھیں تو آپ کتنی تنخواہ لیتی تھیں اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کہ خواتین کی تنخواہ مردوں سے کم ہی ہوتی ہے۔ اگر ایک ہی کام مرد اور عورت دونوں کر رہے ہوں تو تنخواہ میں فرق آ جاتا ہے۔ اپنی ماہانہ تنخواہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فرح اقرار کا کہنا تھا کہ...
    گوادر (نمائندہ جسارت) ہم کنٹانی ہور میں کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے پر اپنی فریاد لے کر حاضر ہوئے ہیں،حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں کہ ہماری مدد کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ملک فیصل اور اکرم نے گوادر پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری 40 لاکھ روپے مالیت کی کشتی جو ہم نے اپنی محنت کی کمائی اور قیمتی اثاثے فروخت کرکے خریدی تھی، کوسٹ گارڈ اور لیویز اہلکاروں کی غیر ذمے داری کی نذر ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کشتی کو بھتا خوری کے لیے ناجائز طور پر استعمال کیا گیا اور مسلسل لاپرواہی برتنے کے باعث...
    وفاق کی جانب سے صوبے کو وفاق سے مختلف مدوں میں ملنے والی رقم کا حساب مانگنے پر حکومت خیبرپخونخوا نے بھی وفاق کے ذمے این ایف سی، بجلی کے خالص منافع اور دیگر مدوں میں حصہ نہ ملنے کا حساب کتاب مانگ لیا۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کو ٹیوشن کی ضرورت ہے، گورنر جو حساب کتاب مانگ رہے ہیں، اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، گورنر بھی ہمیں حساب دیں کہ وفاق صوبے کا حق کیوں روکا ہوا ہے، قبائلی علاقوں کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا وعدہ کیا گیا، ابھی تک چھ سو ارب روپے ملے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبہ اپنے 50 ارب روپے خرچ چکا...
    لاہور(ویب‌ڈیسک)مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے24 گھنٹوں میں 33 لاکھ کی رقم برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق شہری عدنان مارکیٹ میں اپنا سونا فروخت کر کے گھر جا رہا تھا،شہری نے 33 لاکھ سے بھرا شاپر موٹر سائیکل کے ہینڈل کے ساتھ لٹکا دیا۔کچھ دیر سفر کے دوران دیکھا کہ پیسوں سے بھرا شاپر غائب ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شہری نے فوری 15 پر کال کر کے پولیس سے مدد طلب کر لی،مستی گیٹ پولیس نے فوری ریسپانس کرتے کارروائی کا آغاز کیاچند گھنٹوں کی کاوش سے پیسوں والے شاپر اٹھانے والے شہری کی شناخت ہو گئی۔ مستی گیٹ پولیس نے احسن اقدام اٹھاتے شہری سے رابطہ کیا اور تھانہ لے آئی۔شہری عدنان نے زندگی کی جمع پونجی...
۱