اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے جس پر عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ایسے میں وزیراعظم شہباز شریف کی ایک پرانی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت کو پیٹرول میں 70 روپے فی لیٹر کمی کرنی چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس سے افراط زر میں کمی ہو گی اور عام آدمی کو ریلیف ملے گا، انہوں نے کہا کہ اس سے حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہو گا کیونکہ تیل کی قیمتیں عالمی منڈیوں میں تاریخ کی کم ترین سطح پر ہیں اس لیے 70 روپے فی لیٹر کم کرنے سے حکومت کو نقصان نہیں ہو گا۔

حکومت کو پٹرول کی قیمت میں 70 روپے فی لیٹر فی الفور کمی کرنی چاہیے، شہباز شریف pic.

twitter.com/pJiZPLAjfH

— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) July 1, 2025


ان کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ عمران خان کی حکومت میں یہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر احتجاج کرتے نظرا ٓتے تھے اور خود عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے باوجود بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ شہباز شریف یہ بیان اس وقت دیتے تھے جب پیٹرول کی قیمت 150 روپے تھی۔

حکومت کو پٹرول کی قیمت میں 70 روپے فی لیٹر فی الفور کمی کرنی چاہیے، شہباز شریف

یہ منافق لیلا تب بیان دیتا تھا جب پٹرول 150 تھا@Teamipians#باہر_نکالو_خان_ہمارا pic.twitter.com/Zu63rFDnG0

— AhMeDGujJaRⁱᴾⁱᵃⁿ (@Ahmedgujjar804) July 1, 2025


وسیم نامی صارف نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں 120 روپے کے پیٹرول کو 50 روپے پر لانے کا کہہ رہے تھے اور اب اپنی حکومت ہے تو 300 کا پیٹرول کر کے 100 روپے کے مختلف قسم کے ٹیکس لگا رکھے ہیں۔

اتنا ڈھونگی ہے 120 روپے کے پیٹرول کو 50 روپے پر لانے کا کہہ رہا تھا اور اب اپنی گورمنٹ ہے تو 300 کا پیٹرول کر کے 100 روپے کے مختلف قسم کے ٹیکس لگا رکھے ہیں https://t.co/jxCuvx4ivR

— Waseem (@waseemmehmood24) July 1, 2025


ظہور کیانہ نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کو کہتے ہیں کہ لو آج اپنے دام میں صیاد آ گیا، انہوں نے شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول سستا کریں۔

اسکو کہتے ہیں کہ
لو آج اپنے دام میں صیاد آ گیا
پیٹرول سستا کرو

— zahoor kayani (@ZahoorKayani) July 1, 2025


ایک ایکس صارف نے کہا کہ جب میاں صاحب اپوزیشن میں تھے تب بہت ہی زیادہ بھڑکیں مارا کرتے تھے اب اپنی حکومت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 70 روپے تک کمی کیوں نہیں کرتے؟

جب میاں صاحب اپوزیشن میں تھے تب بہت ہی زیادہ بھڑکیں مارا کرتے تھے سب کیوں نہیں کرتا 70 روپے https://t.co/ZItdng0qSx

— Wazir naveed (@Wazirnaveed2) July 1, 2025


واضح رہے کہ شہباز شریف کی یہ ویڈیو 2 اپریل 2020 کی ہے جب تحریک انصاف حکومت میں تھی اور ن لیگ اور دوسری اپوزیشن جماعتیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج کرتی نظر آتی تھیں۔
مزیدپڑھیں:بہاولپور: گیس لیکیج کے باعث طالبات سے بھری وین میں آتشزدگی، 10 طالبات شدید زخمی

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات کی میں 70 روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت کی قیمتوں میں کی قیمت میں شہباز شریف حکومت میں حکومت کو روپے کے کہا کہ

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • دو ہفتے کے دوران پٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے فی لیٹر مہنگا
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا