2025-07-26@19:10:50 GMT
تلاش کی گنتی: 37
«کھلے پن کو»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے ترجمان مولانا عبدالجلیل جان کاکہناہے کہ خیبر پختونخوا میں آئندہ سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں مولانا فضل الرحمن سے تاحال کسی بھی سیاسی جماعت نے باضابطہ طور پر رابطہ نہیں کیا، اگر کوئی جماعت جے یو آئی سے رابطہ کرے گی تو پارٹی کی مجلس عاملہ اس پر غور کرے گی اور فیصلہ کرے گی کیونکہ جے یو آئی کے دروازے تمام سیاسی قوتوں کے لیے کھلے ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق مولانا عبدالجلیل جان نے کہا کہ تحریک انصاف کے بعض رہنما غیر رسمی سطح پر رابطے میں ضرور ہیں، جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ نے تاحال پی ٹی آئی سے اتحاد یا کسی قسم کی مفاہمت کی منظوری نہیں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے رات 12 بجے کے بعد ریسٹورنٹس کھلے رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد کریم نے سموگ کےخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ رات 12 بجے کے بعد ریسٹورنٹس کھلے رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں، کینال روڈ سے درخت عدالت کی اجازت کے بغیر نہ کاٹے جائیں۔ عدالت نے کہا کہ ییلو پروجیکٹ کے خلاف نہیں، ییلو لائن منصوبے پر انڈیپنڈنٹ کنسلٹنٹ کا آرڈر کردیا ہے۔ کینال کو تو ویسے ہی ورثہ ڈکلیئر کیا ہوا ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے بھی ہیں۔ پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی مزید :

نئے نمبر پلیٹ کے حصول میں شہریوں کو پریشانی، رجسٹریشن آفس ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ
صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاؤلہ نے گاڑی مالکان کی سہولت کے لیے موٹررجسٹریشن ونگ ہفتے اور اتوار کو بھی کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوک سینٹر کراچی میں قائم موٹر رجسٹریشن ونگ ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ اقبال احمد لغاری نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق سوک سینٹر کراچی میں موٹر رجسٹریشن ونگ ہفتہ اور اتوار کو صبح 10 تا 4 بجے تک کھلا رہے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتہ و اتوار موٹرسائیکل ملکیت کی منتقلی، کار و موٹر سائیکل نمبر پلیٹس کے اجراء، رسید اور واجبات کی ادائیگی کے لیے مختص...
ریو ڈی جنیرو: چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔بدھ کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ 80 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے اقوام متحدہ نے عالمی امن و امان کو برقرار رکھنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بین الاقوامی صورتحال جتنی پیچیدہ ہو گی، اقوام متحدہ کے وقار کو برقرار رکھنا اتنا ہی اہم ہے۔ چین عالمی حکمرانی میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کو مضبوطی سے برقرار رکھتا ہے اور حقیقی کثیر الجہتی کو فروغ دینے اور اقوام متحدہ کے مقاصد کو بہتر طریقے سے آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔ ایک ذمہ دار بڑے ترقی پذیر ملک کی حیثیت...
سمر ڈیووس فورم کا مقصد کھلے پن کے مشترکہ پیغام کو فروغ دینا تھا، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے شہر تیانجن میں منعقد ہ سمر ڈیووس فورم میں دنیا بھر کے 90 سے زائد ممالک اور خطوں سے تقریباً 1800 مہمانوں نے شرکت کی، جو حالیہ برسوں میں سب سے بڑی تعداد ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ فورم کے دوران تقریباً 200 ذیلی سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا ،جن کا مقصد کھلے پن اور تعاون کے مشترکہ پیغام کو فروغ دینا تھا۔ اس وقت، بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی پیٹرن گہری تبدیلیوں سے گزر رہا ہے، اور اس شعبے میں تعاون کو مزید تعمیری اقدامات کی ضرورت...
سٹی42: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ریکوری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام دفاتر اتوار کو بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق تمام فیلڈ دفاتر 29 جون (اتوار) اور 30 جون کی رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔ریکوری اہداف کی تکمیل کے لیے تمام افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ڈی جی ایکسائز پنجاب محمد عمر شیر نے ہدایت کی ہے کہ"تمام فیلڈ اسٹاف کی مکمل حاضری یقینی بنائی جائے اور دفاتر کی سرگرمیاں بغیر تعطل جاری رکھی جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی سہولت کے لیے دفاتر کا کھلا رہنا نہایت اہم ہے تاکہ مقررہ تاریخ سے قبل...
سٹی 42: ٹیکس اور ڈیوٹی وصولی پر اہم فیصلہ کیا گیا ، ایف بی آر کے تمام دفاتر اتوار 29 جون کو عام دنوں کی طرح کھلے رہے ہیں ایف بی آر کے دفاتر پیر 30 جون کو رات 12 بجے تک ٹیکس دہندگان کو کھلے رہیں گے ، لارج ٹیکس آفس ،میڈیم ٹیکس آفس ،کارپوریٹ ٹیکس آفس اور ریجنل ٹیکس دفاتر کو بھی ہدایت جاری کردی چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو نے تمام متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کردی۔اسٹیٹ بینکے ساتھ مل کر ٹیکس اکھٹا کرنے والی نیشنل بینک کی متعلقہ جمع ہونے والا ٹیکس اسی روز منتقل کرنے کی اقدامات کریں یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے
الاسکا(اے اوصاف نیوز) امریکی ریاست الاسکا کے قریب کھلے سمندر میں تین ہزار گاڑیوں سے لدے بحری جہاز کو آگ لگ گئی۔ عملے کے 22 ارکان نے جہاز کو کھلے سمندر میں چھوڑ دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ نے عملے کے ارکان کو لائف بوٹس کے ذریعے ایک اور تجارتی جہاز پر منتقل کردیا۔ آگ الیکٹرک گاڑیوں کے سیکشن میں بھڑک اٹھی جس نے جہاز کے دیگر حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جہاز میں موجود 3 ہزار گاڑیوں میں سے 800 الیکٹرک کاریں بھی شامل ہیں۔ شملہ معاہدہ ختم ،دونوں ممالک1948 کی پوزیشن پرآگئے، وزیر دفاع خواجہ آصف
پنجاب حکومت نے کل بروز بدھ یوم تکبیر پر اسکول کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے اسکولوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، 29 مئی سے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا۔پنجاب کے اسکول کھلے رکھنے کا محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیزکومراسلہ بھیج دیا ہے، مارننگ اسمبلی میں اسپیشل پروگرامز، پاک افواج کوخراج تحسین پیش کیا جائے گا۔مراسلے کے مطابق تمام مقابلے تمام سرکاری اسکولز میں ضلعی سطح پر ہوں گے، ضلعی سطح پر مقابلے جیتنے والوں کو 50 ہزار انعام دیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے یوم تکبیر کے موقع پر صوبے بھر کے اسکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو باضابطہ مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مراسلے میں کہاگیا ہے کہ 28 مئی کو تمام سرکاری اسکولوں میں مارننگ اسمبلی کے دوران خصوصی پروگرامز، ملی نغمے، اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس دن کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے تقریری مقابلے، آرٹ نمائشیں اور ملی نغموں کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے، جو ضلعی سطح پر ہوں گے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ضلعی سطح پر مقابلے جیتنے والے طلبہ کو 50 ہزار روپے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے یوم تکبیر پر سکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق 28 مئی کو پنجاب کےتمام سکولزکھلے رہیں گے،محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیزکومراسلہ بھجوا دیا،مارننگ اسمبلی میں سپیشل پروگرامز، پاک افواج کوخراج تحسین پیش کیا جائیگا۔ 28 مئی کو یوم تکبیر کی اہمیت پرتقریری مقابلے،آرٹس اورملی نغموں کے مقابلوں کی ہدایت کی گئی ہے،ضلعی سطح پرمقابلے جیتنے والوں کو 50 ہزار انعام دیا جائےگا،یوم تکبیر کے پروگرامز کے بعد گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔ زرداری دور میں مشرف کی معزولی کی بات پر کیانی نے کیا ردعمل دیا؟ فرحت اللہ بابر کا کتاب میں انکشاف مزید :
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) ٹیکسوں اورڈیوٹیز کی وصولی کیلئے ایف بی آر کے تمام متعلقہ دفاتر 31مئی کورات 8بجے تک کھلے رہیں گے۔(جاری ہے) ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے لارج ٹیکس پئیردفاتر،میڈیم ٹیکس پیئرز آفس،کارپوریٹ ٹیکس آفس اورریجنل ٹیکس آفسز کے چیف کمشنرزان لینڈریونیوکے نام جاری مراسلہ میں کہاگیاہے کہ مالی سال 25۔2024 کے ریونیو اہداف کی وصولی اورٹیکس کی تعمیل کیلئے انفورسمنٹ اقدامات کوفعال طور پر آگے بڑھانے کیلئے تمام متعلقہ دفاترر31مئی کورات 8بجے تک کھلے رہیں گے۔
بیجنگ : 20ویں چائنا ویسٹرن انٹرنیشنل ایکسپو چین کے صوبہ سی چھوان کے شہر چھنگ ڈو میں شروع ہوئی۔ اتوار کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اس ایکسپو کا موضوع ” اصلاحات کو گہرا کرنا، ترقی کو فروغ دینا اور کھلے پن کو وسعت دینا” ہے۔ 5 دن تک جاری رہنے والی اس ایکسپو میں 62 ممالک اور خطے، چین کے 27 صوبوں سے 3 ہزار سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں ۔ رواں سال کی ایکسپو اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے، علاقائی تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے ،جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو فروغ دینے اور دوطرفہ تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ ایکسپو کے ذریعے صوبہ سی چھوان اور...
اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا ہے کہ ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں ایف بی آر افسران کو بہت زیادہ اختیارات دے کر ٹیکس دہندگان سے اپیل تک کا حق چھین لیا گیا ہے اس سے کرپشن کا ایک نیا بازار کھلے گا۔ ٹیکس ترمیمی آرڈیننس مجریہ 2025 کے معاملے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترمیمی ٹیکس آرڈیننس میں ٹیکس دہندگان کے بنیادی حقوق کو سلب کیا گیا ہے، ایف بی آر حکام کو بہت زیادہ اختیارات دے دیے گئے ہیں، ٹیکس دہندگان سے اپیل کا حق تک چھین لیا گیا ہے ٹیکس دہندگان پر ایف بی آر حکام کو صرف الزام عائد کرکے سزا...
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تاحال چھٹیوں کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعرات سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں جمعرات کو تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تاحال چھٹیوں کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعرات سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی، سوشل میڈیا پر چھٹیوں کے بارے زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ دوسری جانب محکمہ سپیشلائزڈ...
پنجاب میں تمام اسکول کالجز کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، ترجمان پنجاب حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے کل سکول اور کالج کھولنے کا اعلان کر دیا ۔ اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پنجاب میں تمام اسکول کالجز کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی کارروائی کے بعد پاکستان میں ایکس کو بحال کردیا گیا بھارتی کارروائی کے بعد پاکستان میں ایکس کو بحال کردیا گیا چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے صدر پنجاب...
ویب ڈیسک:امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں سے رابطہ کرکے کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے پر زور دیا ہے۔ مارکو روبیو نے دونوں ملکوں کے عہدیداروں سے رابطے کرکے کہا کہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت کے دروازے بند نہ کیے جائیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا امریکی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ پاک، بھارت کشیدگی کو انتہائی قریب سے دیکھ رہے ہیں، کشیدگی کے حل کے لیے دونوں ممالک...

سکول و کالج معمول کے مطابق کھلے ہیں‘کچھ تعلیمی ادارے ممکنہ حملے کے پیش نظر بند کیئے گئے ہیں. ترجمان آزادکشمیرحکومت
مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )آزاد کشمیر حکومت کا کہنا ہے کہ سکول و کالج معمول کے مطابق کھلے ہیں تاہم کچھ تعلیمی ادارے بھارت کی جانب سے کسی ممکنہ حملے کے پیش نظر بند کردیے گئے ہیں جبکہ دیگر کے بارے میں مشاورت چل رہی ہے.(جاری ہے) حکومتی ترجمان پیر مظہر سعید شاہ نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ لوگ اپنے معمولات زندگی میں مصروف ہیں کسی کو بھی انڈیا کی جارحیت کا کوئی خوف نہیں ہے تاہم لوگ کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور تیار بھی ہیں ان کا کہنا تھا کہ کچھ اداروں کو انڈیا کی جانب سے کسی ممکنہ حملے کے پیش نظر بند کیا گیا...
کیتھولک چرچ کے سربراہ کی آخری رسومات عام طور پر 6 دن تک چلتی ہیں۔ پوپ فرانسس کی آخری رسومات ابھی جاری ہیں جن کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رومن کیتھولک چرچ کے 266 ویں سربراہ پوپ فرانسس کو سرخ رنگ کے روایتی لباس میں تابوت کے اندر رکھا گیا۔ سادگی اختیار کرنے کے پوپ فرانسس کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے ان کے لیے تابوت صنوبر، سیسہ اور بلوط کے بجائے سادہ لکڑی کا تیار کیا گیا تھا۔ پوپ فرنسس کے ہاتھ میں ان کی تسبیح بھی موجود تھی جب کہ ان کے سر پر روایتی تاج ٹوپی بھی پہنائی گئی تھی۔ ان کی آخری رسومات کی سب سے بڑی تقریب کل منعقد کی جائے گی جس میں...

مودی حکومت کی مسلمانوں سے دشمنی، کھلے مقامات پر نمازِ عید کی ادائیگی پر پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائنس منسوخ ہوگا
مودی حکومت کی مسلمانوں سے دشمنی، کھلے مقامات پر نمازِ عید کی ادائیگی پر پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائنس منسوخ ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس )نریندر مودی کی انتہا پسند حکومت نے مسلمانوں کیلئے نمازِ عید کی ادائیگی بھی مشکل بنا دی۔ پر سال کی طرح اس بار بھی مودی حکومت نے مسلمانوں کیلیے مشکلات کھڑی کرتے ہوئے عید سے قبل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ہندو انتہا پسند پولیس نے مسلمانوں کو کھلی جگہوں پر نمازعید کی ادائیگی پر پابندی لگادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق میرٹھ پولیس نے عید سے قبل مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر کسی کھلی سڑک...
بیجنگ :چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ایک ذمہ دار نے کہا کہ اس سال چین بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے صنعتی شعبوں کے دائرے کو وسعت دیگا ، اور اس سلسلے میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے صنعتی شعبوں کی نئی فہرست اسی سال کے دوران جاری کی جائے گی جس میں جدید مینوفیکچرنگ، ہائی ٹیک، توانائی کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ جیسے شعبوں کی حمایت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔اس کے علاوہ وسطی اور مغربی خطوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ترجیحی صنعتوں کی فہرست ، جو بھی سال کے اندر جاری کی جائے گی ، بنیادی مینوفیکچرنگ ، قابل اطلاق ٹیکنالوجی ، لوگوں کے ذریعہ معاش ، کھپت...
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤننگ نے کہا ہے کہ خواہ بیرونی ماحول کیسے بھی تبدیل ہو، چین نے ہمیشہ کھلے پن کی غیر متزلزل پالیسی پر عمل کی ہے، ادارہ جاتی کھلے پن میں مسلسل توسیع کی ہے اور آزاد اور یک طرفہ کھلے پن کو منظم انداز سے وسعت دی ہے، چین اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: چین کیجانب سے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم منگل کے روز پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤننگ نے کہا کہ چین غیر ملکی تجارت کو مستحکم کرنے، خدمات میں تجارت، سبز تجارت اور ڈیجیٹل تجارت کو...
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے کھلے پن کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواہ بیرونی ماحول کیسے بھی تبدیل ہو، چین نے ہمیشہ کھلے پن کی غیر متزلزل پالیسی پر عمل کیا ہے، ادارہ جاتی کھلے پن میں مسلسل توسیع کی ہے اور آزاد اور یکطرفہ کھلے پن کو منظم انداز سے وسعت دی ہے۔منگل کے روز.ماؤ ننگ نے کہا کہ چین غیر ملکی تجارت کو مستحکم کرنے، خدمات میں تجارت، سبز تجارت اور ڈیجیٹل تجارت کو فروغ دینے اور اعلی معیار کے ساتھ سی آئی آئی ای، کینٹن میلے، خدمات میں تجارتی میلے، ڈیجیٹل تجارتی میلہ اور کنزیومر ایکسپو جیسی بڑی نمائشوں کا...
کنویئر بیلٹ حفاظتی دیوار سے محروم،کول پارٹیکلزپورے راستے سمندر میں گرتے ہیں پورٹ پر ہوا لگنے سے کوئلے کی مٹی پورٹ ایریا میں اڑتی ہے ، فضائی ، سمندری آلودگی پورٹ قاسم اتھارٹی پر کوئلہ کھلے کنویئر بیلٹ میں منتقل کرنے کے باعث سمندر میں کول پارٹیکلز گرنے کا انکشاف ہوا ہے ، کھلے کنویئر بیلٹ میں کوئلہ منتقل کرنے کے باعث آلودگی پھیل گئی، اعلیٰ حکام نے ٹیبلیور بیلٹ میں کوئلہ منتقل کرنے کی سفارش کردی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ 2014 کے حصہ 5 میں تحریر ہے کہ ماحول پر منفی اثرات ڈالنے والے فضلہ، آلودگی پھیلانے والے مواد یا کسی دوسرے مواد کو خارج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پورٹ قاسم...
چینی حکومت کا غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کا منصوبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی حکومت نے “غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے 2025 ایکشن پلان” جاری کیا ۔ ایکشن پلان میں چار شعبوں میں 20 مخصوص اقدامات شامل ہیں جن میں آزادانہ کھلے پن کی منظم توسیع، سرمایہ کاری کے فروغ کی سطح میں بہتری، کھلے پلیٹ فارمز کی کارکردگی میں اضافہ اور سروس گارنٹیز کو مضبوط بنانا شامل ہے تاکہ سرمایہ کاری کی کشش اور استحکام میں اضافہ جاری رہے۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے کے مطابق ، آزادانہ کھلے پن کی منظم توسیع کے لحاظ سے ، چین ٹیلی کمیونیکیشن...
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے پارٹی کو رمضان کے بعد بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کردی جبکہ اپوزیشن سے رابطوں کیلیے دو رہنماؤں کو ٹاسک دے دیا اور کہا ہے کہ میرے اوپن خطوط وہ حقائق ہیں جن پر اسٹیبلشمنٹ کو غور کرنا چاہیے۔یہ بات عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے رمضان المبارک کے بعد بھرپور انداز میں تحریک چلانے کی ہدایت کی ہےاس حوالے سے اسد قیصر اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا گیا ہے، انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت بھی کی گئی، اوپن...

لاہورشہر سمیت نادرا لاہور ریجن بھر کے 9اضلاع کے مزید27نادرا مراکز کو ہفتہ کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2025ء) عوام الناس کو قومی شناخت اور رجسٹریشن کی خدمات ان کی دہلیز پر شب و روز فراہمی کیلئے کوشاں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا ایک اور انقلابی اقدام، بڑھتی ہوئی آبادی اور شہریوں کی رجسٹریشن ضروریات کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین نادرا کی زیرنگرانی ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن کا ’نہ قطار، نہ انتظار“ویژن کے تحت لاہورشہر سمیت نادرا لاہور ریجن بھر کے 9اضلاع کے مزید27نادرا مراکز کو ہفتہ کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ۔ نادرا ترجمان کے مطابق نادرا لاہور ریجن کے 9 اضلاع لاہور،شیخوپورہ،ننکانہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، نارووال، قصور، اوکاڑہ، کے 27 نادرا مراکز 15فروری سے عوام الناس کی سہولت...

چوہدری شجاعت حسین کی قیادت نے ہمیشہ بحرانوں کے خاتمے کے لیے شائستگی اور مفاہمت کے دروازے کھلے رکھے۔ کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر مذہبی امور
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار 09 فروری 2025) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ چوہدری سالک حسین ،چوہدری شافع حسین نے روایتی سیاست کے عملی خاتمے کے کےلئے خصوصی کردار ادا کرتے ہوئے عام آدمی کے لیے اقتدار کے راستوں کو ہموار کیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار کمیشن مافیاز اور ٹرانسفر پوسٹنگ میں مال و زر کے نظام کو بری طرح شکست سے دوچار کرنے کا کریڈٹ چوہدری شجاعت حسین کے جانشینوں کا انقلابی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام ملکی سلامتی اور معیشت کے لیے انتہائی ناگزیر ہے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت نے ہمیشہ بحرانوں کے خاتمے کے لیے شائستگی...
اسلام آباد: یوم کشمیر کی چھٹی کے موقع پر پاسپورٹ دفاتر شہریوں کی خدمات کے لیے کھلے رہیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس نے شہریوں کو24 گھنٹے پاسپورٹ سروسز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت شہری کل عام تعطیل کے روز بھی پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر کی خدمات دستیاب ہوں گی، عوامی مرکز آفس کراچی میں بھی شہری پاسپورٹ بنوانے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام شہریوں کی سہولت کے پیش...