پی ٹی آئی کے داخلی معاملات پر بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کے بیانات سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو بانی تحریک انصاف عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی نے ہی سیکرٹری جنرل تعینات کیا ہے اور یہ بانی پی ٹی آئی کی اختیار ہے کہ کس کو تعینات کرنا یا ہٹانا ہے، ایسی تعیناتیاں پہلے بھی کی جا چکی ہیں۔
شیر افضل مروت کی جانب سے سلمان اکرم راجہ پر پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری پارٹی کا آئین بانی پی ٹی آئی ہیں، اس لیے یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔
حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کے ساتھ تیسری میٹنگ کی جائے گی اور تحریری نکات حکومت کے سامنے رکھے جائیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سلمان اکرم راجہ اور شیر افضل مروت نے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت روز ایک ایسا بیان دیتے ہیں جو پارٹی سے تعلق نہیں رکھتا، اور وہ پارٹی پالیسی کا ادراک نہیں رکھتے۔
سلمان اکرم راجہ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ پارٹی آئین کے مطابق سیکرٹری جنرل بن ہی نہیں سکتے، اور اگر ہم پارٹی آئین کو پامال کریں گے تو پاکستان کے آئین کی بات کیسے کر سکتے ہیں؟
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجہ ایک سال پہلے پارٹی میں شامل ہوئے اور اب وہ مجھے پارٹی امور پر سمجھا رہے ہیں، ان کا پارٹی امور سے کوئی ادراک نہیں، وہ زیادہ تر لاہور میں رہتے ہیں اور اسلام آباد میں کم آتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ شیر افضل مروت پی ٹی آئی کہا کہ
پڑھیں:
عمران نیازی میری مقبولیت سے خوف زدہ ، شیرافضل مروت
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران نیازی ان کی مقبولیت سے خائف ہوگیا ہے اور وہ انہیں پارٹی سے نکالنے کے لئے ایک سال سے تدبیریں کررہا تھا انکے خلاف جاری سازشیں اس کی مرضی سے ہورہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق9 مئی کو کورکمانڈر لاہور کی اقامت گاہ کی لوٹ مار اور آتشزدگی کے بعد جیپ پر کھڑے ہو کرعمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے کور کمانڈر کی جس پتلون کو لہرایا تھا اسے وہ علیمہ خانم کے بیٹے شاہ ریز نے پکڑائی تھی جسے ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ شاہ ریز خان کو تین دن تک غائب رکھا گیا اور اب اسے اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ لندن بھگا دیا گیا ہے جہاں وہ ایک سال سے آرام و آسائش کی زندگی گزار رہے ہیں اس کا انکشاف قومی اسمبلی کے آزادرکن شیر افضل خان مروت نے کیا ہے جنہیں تحریک انصاف سے نکال دیاگیا ہے۔
Post Views: 1