’’غزہ مارچ‘‘آج ہوگا، سی و یو روڈ پر تیاریاں مکمل ، منعم ظفر کی شہریوں سے شرکت کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سی ویو روڈ پر ہونے والے’’ غزہ مارچ ‘‘ کے سلسلے میں تین تلوار چورنگی پر کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار12جنوری کو 3بجے دن سی و یو روڈ پر ہونے والے ’’غزہ مارچ‘‘ کی تیاریاں اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان و دیگر رہنما مارچ سے خطاب کریں گے ۔ مارچ میں خواتین اور بچوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ مارچ کا آغاز سی و یو روڈ پر نشان پاکستان سے ہوگا،مارچ میں فیملیز کی شرکت کے حوالے سے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں ۔منعم ظفر خان نے امیرضلع جنوبی سفیان دلاور کے ہمراہ ہفتہ کو تین تلوار چورنگی پر غزہ مارچ کے سلسلہ میں لگائے گئے کیمپ کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے شہریوں ،نوجوانوں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے اور اسرائیل کی جاری جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف گھروں سے نکلیں ، فلسطینی مسلمانوں کی آواز بنیں اور سی و یو روڈ پر ’’غزہ مارچ‘‘ میں بھرپور شرکت کریں ۔علاوہ ازیں غزہ مارچ کے سلسلے میں دیگر مقامات پر بھی کیمپ لگائے گئے اور شہریوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔عوام بالخصوص نوجوانوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ منعم ظفر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزیدکہاکہ امریکا و مغربی ممالک کی پشت پناہی، اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی و جانبداری اور عالم اسلام کے حکمرانوں کی بزدلی نے اسرائیل کو شہ دی ہے اور وہ خونی درندہ بنا ہوا ہے۔ 15ماہ سے غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کی بدترین نسل کشی کی جارہی ہے، اسرائیل 32ہزار سے زائد بچوں و خواتین سمیت 46ہزار فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے، غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے، اسرائیل عالمی جنگی قوانین کی خلاف ورزیوں کا بھی مرتکب ہو رہا ہے اور شہری آبادیوں، اسکولوں ہسپتالوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بھی بمباری کر رہا ہے، ادویات اور غذائی اجناس کی رسد کے راستے بھی بند کیے ہوئے ہیں، ان حالات کے باوجود اہل ِ غزہ اسرائیل کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں،ان کی جرأ ت و استقامت اور قربانیوں کو پوری امت مسلمہ سلام پیش کرتی ہے، حماس کے مجاہدین اور اہل غزہ پوری امت کا اثاثہ ہیں، ہمارے حکمران خواہ کتنی ہی بزدلی دکھائیں، عوام اہل ِ غزہ کی حمایت اور یکجہتی جاری رکھیں گے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ انبیاء ؑکی سر زمین فلسطین اور مسلمانوں کے قبلہء اوّل کی آزادی پوری امت کے ایمان اور عقیدے کا معاملہ ہے۔حماس کے مجاہدین و اہل غزہ نے پوری امت کا سر فخر سے بلند اور اسرائیل کا غرورخاک میں ملا دیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ مزاحمت میں ہی زندگی ہے، ان کی حمائت اور پشتیبانی پوری امت کی ذمہ داری ہے بالخصوص عالم اسلام کے حکمرانوں اور افواج کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی روکنے کے لیے جرأت مندانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے راست اور عملی اقدامات کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سی و یو روڈ پر پوری امت اہل غزہ کے لیے
پڑھیں:
9 مئی کیسز کے باعث مفرور حماد اظہر والد کے جنازے میں شرکت کے لیے رہائش گاہ پہنچ گئے
9 مئی کیسز کے باعث مفرور حماد اظہر والد کے جنازے میں شرکت کے لیے رہائش گاہ پہنچ گئے۔
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے ، حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے، حماد اظہر 9 مئی کیسز کی وجہ سے مفرور تھے۔
سابق گورنر پنجاب و رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کی نماز جنازہ اب سے کچھ دیر بعد قذافی اسٹیڈیم کے باہر ادا کی جائے گی، سینئر وزیر مریم اورنگزیب دوبارہ میاں اظہر کی رہائشگاہ پہنچ گئیں۔
مریم اورنگزیب گزشتہ رات بھی میاں اظہر کی رہائشگاہ گئی تھیں، رکن صوبائی اسمبلی حافظ فرحت عباس،فرخ جاوید مون،بھی حماد اظہر کی رہاش گاہ پر موجود ہیں۔
فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا، مہر واجد، ابوزر سلمان نیازی بھی میاں اظہر کی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن، محمد نواز شریف اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سینیئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ مرحوم میاں محمد اظہر کے والد کا میاں محمد شریف مرحوم کے ساتھ دیرینہ تعلق تھا، دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت میاں محمد اظہر مرحوم کی مغفرت اور انکے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔