اے بی این ، اوصاف کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اے بی این ، اوصاف کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )اے بی این ،روزنامہ اوصاف کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے ، ان کے انتقال پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ ، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی ، سیکرٹری جنرل نیئر علی سمیت دیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اعلان کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اے بی این ،روزنامہ اوصاف کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی جاوید شہزاد حرکت قلب بند ہو جانے سے وفات پاگئے ہیں ، انکی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔جاوید شہزاد کے انتقال پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ ، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی ، سیکرٹری جنرل نیئر علی سمیت دیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اعلان کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
صدر زرداری کو عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟ محسن نقوی سے صحافی کا سوال
محسن نقوی : فائل فوٹووزیر داخلہ محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ کیا آصف زرداری کو صدر کے عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟ جس کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ میری درخواست ہے سوشل میڈیا خبروں پر دھیان نہ دیں۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ درخواست کرتا ہوں دو دن سیاست کی بات نہ کریں۔
محسن نقوی نے کہا کہ آج پورے ملک میں 27 ہزار جلوس نکالے جا رہے ہیں، سکھر میں آج پاکستان کا سب سے بڑا جلوس نکالا جا رہا ہے، سکھر کے نو محرم کے جلوس میں 10 لاکھ افراد شریک ہیں۔