اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کو واشنگٹن کی پشت پناہی حاصل ہے، حافظ نعیم الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہےکہ اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کو واشنگٹن کی پشت پناہی حاصل ہے، امریکا اسلامی ممالک کے حکمرانوں، ڈکٹیٹروں اور بادشاہتوں کو سپورٹ کرتا ہے۔
منصورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسلامی ممالک میں موجود امریکی ڈکٹیٹر اپنے مفادات کے لیے مسلمانوں کے مستقبل کی سودے بازی کرتے ہیں، اسلامی ملکوں کے حکمرانوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن امریکا کی طرف دیکھ رہی ہے، اس کے برعکس جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے احتجاجی تحریک کو ازسر نو منظم کرنے کی تیاری کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ آئی پی پیز کے نام پر حکمرانوں نے ملک کو لوٹ لیا ہے، مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی(پی پی پی) اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئی پی پیز پر دست شفقت رکھا ہے، ہم ملک بھر میں مہنگی بجلی کے خلاف 17جنوری کو مختلف مقامات پر مظاہرے کرینگے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت کی ہر کارروائی میں اسرائیل اور امریکا کا ہاتھ ہے، حافظ نعیم الرحمان
کراچی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے اور بھارت کی ہر کارروائی میں اسرائیل اور امریکا کا ہاتھ ہے، جو مل کر ایک خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انہوں نے اعلان کیا کہ آج بھارت کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی تاکہ بھارت کی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی جاسکے، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن کوئی نئی بات نہیں، ہے،بھارت ماضی میں بھی ایسی کارروائیاں کر چکا ہے، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد حالات زیادہ خراب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ حافظ نعیم الرحمان نے تفصیلات بتا دیں
انہوں نے کہا کہ 26 اپریل کو پورے ملک میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس میں تمام تاجر تنظیمیں شامل ہوں گی، یہ ہڑتال بھی بھارت اور اسرائیل کے ان ہتھکنڈوں کے خلاف ہے جو وہ مسلسل کررہے ہیں،اس ہڑتال میں پاکستان کے عوام کو حصہ لینا چاہیے اور وہ لے بھی رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہڑتال کے حوالے سے تمام تاجز تنظیمیں مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہیں، یہ انوکھی بات ہوگی کہ تمام تاجر اپنا نقصان برداشت کرکے بتائیں کہ وہ غزہ کے بچوں کے ساتھ ہیں اور ہم اسرائیل، بھارت اور امریکا کے خلاف ہیں، اور ہم مظلوموں کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی اصولی مخالفت پر قائداعظم کی مہر بھی ثبت ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان
انہوں نے کہا کہ امریکا کے نائب صدر کے دورہ بھارت کے موقع پر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈراما رچایا، یہ کوئی نہیں بات نہیں ہے اس سے قبل جب سابق امریکی صدر بل کلنٹن بھارت آئے تھے تو 35 سکھوں کو قتل کردیا گیا تھا اور الزام پاکستان کے سر ڈالا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل 1995 میں 6 سیاح اغوا ہوئے، جس کا الزام بھی پاکستان پر ڈالا گیا، فاران نامی تنظیم کے بارے میں کہا گیا کہ اس تنظیم نے سیاحوں کا اغوا کیا ہے، اس سے پہلے اس تنظیم کا نام کسی کو پتا نہیں تھا نہ بعد میں پتا تھا، بعد میں پتا چلا کہ اس واقعے میں بھارتی ایجنسیز ملوث تھیں، سیاحوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسرائیل امریکا بھارت جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان فالس فلیگ آپریشن