نیوز کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے لاکھوں خاندان متاثر ہوئے ہیں، حکمرانوں کو فوٹو شوٹ اور کشتیوں میں سفر کرنا اچھا لگتا ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کریں، اربوں روپے کے اشتہار چلانا بند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدہ کو خوش آئند سمجھتا ہوں، پاکستان کی سرزمین کو کبھی بھی دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے لاکھوں خاندان متاثر ہوئے ہیں، حکمرانوں کو فوٹو شوٹ اور کشتیوں میں سفر کرنا اچھا لگتا ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کریں، اربوں روپے کے اشتہار چلانا بند کریں۔ سیلاب سے متاثرہونیوالے آج بھی امداد کے منتظر ہیں اور حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے بتایا کہ یکم سے سات اکتوبر تک فلسطین کیساتھ یکجہتی کا ہفتہ منائیں گے، ملین مارچ اور فلسطین کے حق میں آواز اُٹھائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی