شہر قائد میں اہم مقامات پرراتوں رات بانی متحدہ کے بینرز آویزاں ہونے اور بعد میں انہیں جلائے جانے کے واقعات کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہوگیا، کیا بانی متحدہ کو دوبارہ سے سیاسی سرگرمیوں اور تحریر اور تقریر سے پابندی ہٹنے والی ہے ؟ یہ سوال کراچی کے مختلف سیاسی حلقوں میں تواتر سے کیا جارہاہے ۔ بینرز لگائے اور جلائے جانے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کورنگی، لانڈھی ، ملیر، عزیز آباد، لیاقت آباد ، سرجانی اور ناظم آباد میں بانی متحدہ کے حق میں راتوں رات وال چاکنگ کردی گئی ۔ ذرائع نے بتایاہے کہ ایم کیوایم لندن اسی ماہ کراچی میں کسی مقام پر عوامی جلسے کا پروگرام مرتب کررہی ہے ،جس کے لئے خفیہ تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس صورتحال نے ایم کیوایم پاکستان کو پریشان کردیاہے ۔ بہادر آباد مرکز میں کھلبلی مچ ہوچکی ہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ اگر ایم کیوایم لندن کو کراچی میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت مل گئی تو ایم کیوایم بہادر آباد کا مستقبل انتہائی خطرے میں پڑ سکتاہے ۔ اس حوالے سے بااثر حلقوں کی جانب سے فی الحال کوئی واضح حکمت عملی دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔ سیاسی حلقے کراچی کی سیاست کے حوالے سے جنوری کے ماہ کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

دیوارچین پر پاک چین فیشن شو توجہ کا مرکز بن گیا

اسلام آباد:

پاکستان، چین کے تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر دیوارِ چین کے تاریخی مقام پر رنگارنگ فیشن شو کا انعقاد کیا گیاجس میں معروف پاکستانی و چینی ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشنز پیش کرکے شرکا کے دل جیت لیے۔

چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ دیوارِ چین پر فیشن شو پاک چین ثقافتی رشتوں اور اقتصادی تعاون کا نیا سنگ میل ہے۔

چین کی دیوار چین پر پاک چین شاندار فیشن شو کاانقعاد، پاکستانی سفارتخانے بیجنگ اور چاینا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹرکے اشتراک سے کیا گیا۔

شوکی ترتیب معروف فیشن ایکسپرٹ عدنان انصاری نے انجام دی۔ فیشن شو میں پاکستانی ڈیزائنرز ماہین خان، معظم عباسی، عائشہ طارق، رضوان اللہ اور زین ہاشمی کی کلیکشن پیش کی گئیں۔ 

چین میں مقیم پاکستانی ڈیزائنر عقیل چوہدری نے جیولری کلیکشن متعارف کرائیں۔

معروف چینی ڈیزائنر لیانگ سویون نے بھی اپنی تخلیقات پیش کیں، شو میں چینی حکام، میڈیا، کاروباری شخصیات، سفارتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ عظیم دیوارِ چین پاک چین دوستی کی علامت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاراچنار قومی مرکز کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم تنظیمی سمینار
  • دیوارچین پر پاک چین فیشن شو توجہ کا مرکز بن گیا
  • اساتذہ قوم کے معمار ، رہنما اورسماجی تبدیلی کے علمبردار ہیں،الطاف حسین
  • دانش گفتگو
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • کراچی میں سیاسی ہلچل، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کونسلرز مسلم لیگ (ن) میں شامل
  • افواہوں کی تردید، پنجاب میں تیار گوشت پر پابندی کی خبر بے بنیاد قرار
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • ابھی تو گھر کے ڈھیروں کام پڑے ہیں؛ نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کا انتقال کی افواہوں پر ردعمل