بجلی صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کیے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، جبکہ لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا۔سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کی جائے گی۔سی پی پی اے نے بتایا کہ دسمبر میں پانی سے 22.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سی پی پی اے فی یونٹ
پڑھیں:
پی ٹی آئی میں بڑی تبدیلیاں متوقع، نئے چیئرمین کا نام بھی سامنے آگیا
اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد اب مرکزی قیادت میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔
اسی طرح، سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ شیخ وقاص اکرم کی جگہ رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات لگایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور بھی وزیراعلیٰ کے پی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، ان کی جگہ قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔
مستعفی ہونے کے بعد علی امین گنڈاپور کی سوشل میڈیا ٹیم بھی ڈی آئی خان رروانہ ہوگئی تھی۔